Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت: مسلم خاندان پر ہندو انتہا پسندوں کا انسانیت سوز ظلم

    بھارت: مسلم خاندان پر ہندو انتہا پسندوں کا انسانیت سوز ظلم

    نئی دہلی: بھارتی سرزمین مسلمانوں پر تنگ ہونے لگی، ایک اور مسلمان گھرانہ پرجنونی ہندوؤں کے تشدد کا شکار ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یہ واقعہ بھارتی شہر اندور مدھیہ پردیش گاؤں کمپیل پیوڑہ میں پیش آیا جہاں ایک مسلمان خاندان کو گاؤں چھوڑنے پر مجبور ہوا سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی ویڈٰیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے-

    ویڈیو میں متاثرہ خاندان کے فرد محمد شاہ رخ وارثی نے بتایا کہ وہ لوگ گھر میں کام کر رہے تھے انہیں نہیں پتہ کے اتنے سارے لوگ کہاں سے ان کے گھر گھس آئے اور کیسے آئے اور آتے ساتھ ہم پر حملہ کرنے لگے اور تقریباُ 100 سے 150 لوگ تھے جنہوں نے حملہ کیا-

    انہوں نے میرے والد ،والدہ اور تمام خاندان کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اورجس کی وجہ سے سب کو کافی چوٹیں آئیں ہیں جو کہ ہسپتال میں داخل ہیں-

    واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے بال گنگا تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں چوڑی فروخت کرنے والے اقلیتی نوجوان کو جنونی ہندوؤں نے نام پوچھنے کے بعد اس کا سامان سڑک پر پھینکا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا-

    واقعے کے بعد مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پھیل گیا اور انہوں نے مقامی تھانے کا گھیراؤ کرتے ہوئے تشدد کرنے والے جھتے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    تھانے میں بھی مسلم دشمنی کا عنصر نمایاں رہا، پولیس نے کیس رجسٹر کرنے میں حیل وحجت سے کام لیا، مقامی پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش باگری نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ایک اقلیت پر تشدد سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی، مگر اس کی شکایت کرنے والا کوئی تھانے نہیں پہنچا تھا، جیسے ہی تھانے میں شکایت موصول ہوئی ہے ہم نے کارروائی شروع کردی ہے، واقعے میں ملوث کسی ملزم کو بخشا نہیں جائے گا۔

  • صوفیہ مرزا کا اپنے یوٹیوب چینل پر نیا پروگرام "لیٹس ٹاک”

    صوفیہ مرزا کا اپنے یوٹیوب چینل پر نیا پروگرام "لیٹس ٹاک”

    ماڈل ، اداکارہ اور میزبان صوفیہ مرزا اپنے یوٹیوب چینل پر نئے پروگرام میں اپنی بہن مریم مرزا کے ہمراہ نظر آئیں گی-

    باغی ٹی وی : تفصیالت کے مطابق اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے حال ہی میں یوٹیوب چینل پر اپنے نئے پروگارم کی ویڈیو شئیر کی جس میں ان کے ہمراہ ان کی بہن مریم مرزا بھی نظر آئیں جس میں وہ موجودہ حالات کے پیش نظر مسائل کو ڈسکس کریں گی-

    ان کا کہنا تھا کہ وہ معاشرے اور دنیا کے مسائل کو اپنے نقطہ نظر سے ڈسکس کریں گی اپنی حال ہی میں یوٹیو پر شئیر کی گئی ویڈیو میں عنوان” مائنڈ سیٹ آف سوسائٹی” پر ڈسکس کیا –

    صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے ٹپس مداحوں کے ساتھ شئیر کر دیں

    انہوں نے کہا کہ سوسائٹی میں مردوں اور عورتوں کے حقوق کو الگ الگ نظریے سے دیکھا جاتا ہے اداکارہ و ماڈل کے مطابق عورت کی پڑھائی لڑکوں کے برابر ہونی چاہیئے بیاٹ بیٹی برابر ہوں نوکری کے حوالے سے بھی برابرہ ملنی چاہیئے-

    واضح رہے کہ اس کے علاوہ معروف ماڈل ، اداکارہ صوفیہ مرزا جوکہ آج کل اپنے یوٹیوب چینل پر”خاص”نسخے بتانے کے حوالے سے زبردست گفتگو کررہی ہیں اور بہت مقبول بھی ہورہی ہیں-

    انہوں نے بالوں کی حفاظت کے حوالے سے اور پیٹ کو کم کرنے کے حوالے سے ایک ایسا نسخہ کیمیا پیش کیا ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے صوفیہ مرز ا نے بتایا ہے کہ اپنے بالوں کو صحت مند گھنے اور نرم و ملائم بنانے کے لئے خیال کس طرح رکھنا چاہیئے انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں کو آسان ٹپس بتائیں جنہیں وہ خود بھی بالون کی خوبصرتی برقرار رکھنے کے لئے استعما ل کرتی ہیں-

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا

    پیٹ کم کرنے کے حوالے سے صوفیہ مرز ا نے انکشاف کیا کہ ورزش بھی موٹاپا ختم کرنے کا ایک ذریعہ ہےلیکن جوایک اتھینٹک ذریعہ ہے اپنی خوراک کو بہتر کرلیں‌یوٹیوب پرقیمتی نسخے بتاتے ہوئے صوفیہ مرزا کا کہنا تھا کہ کیمومل ٹی اور دارچینی کا قہوہ ایک بنیادی جزو ہےجس سے موٹاپا ختم کیا جاسکتا ہے لیکن اس کےلیے ضروری ہےکہ اپنی خوراک بہتر کرلیں اورایسی چیزیں اپنی خوراک میں استعمال کرنے سے پرہیز کریں جوجسم پرچربی بڑھنے کا سبب بنیں‌-

  • لکس سٹائل ایوارڈ 2021

    لکس سٹائل ایوارڈ 2021

    جیو ٹیلی ویژن کی پیشکش لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی جہاں ستاروں نے ایوارڈز اپنے نام کئے وہیں ریڈ کارپٹ پرانتہائی دلکش ملبوسات میں دکھائی دیئے۔

    باغی ٹی وی : شوبز ستاروں نے ایوارڈ شو کے لیے انٹری دی تو دیکھنے والوں نے مردوں میں شہباز شگری اور ٹپو جویری جبکہ خواتین میں ریشم، میرا سیٹھی اور منشا پاشا کے ملبوسات کو بہترین قرار دے دیا۔


    جبکہ اس چمکتے دمکتے ایونٹ کے ریڈ کارپیٹ کی میزبانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر، نامور میزبان ڈینو علی اور ان کے ساتھ ساتھ اداکار امر خان بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔


    جہاں ڈینو علی اور احمد علی بٹ نے اپنے ہینڈسم لک سے مداحوں کے دل جیتے وہیں عائشہ عمر اور امر خان کے گاؤنز میں جلوے کسی سے کم نہ تھے۔

    ادھر ماڈل مشک کلیم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ وہ ریڈ کارپیٹ کی کوئن ہیں ماڈل مشک کلیم ایوارڈ تقریب میں گلابی رنگ کے خوشنما پھول جیسا ڈریس پہنے ہوئے تھیں، جس میں وہ انتہائی پُرکشش نظر آرہی تھیں اور لوگوں کے توجہ کا مرکز رہیں۔

    لکس اسٹائل ایوارڈز کے 20 سال مکمل ہونے پر خصوصی ترانا تیار کیا گیا جس پر نامور اسٹارز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    اس ترانے کی ہدایت کاری بلال مقصود نے دی جبکہ اس کے لیے عاصم اظہر، عائمہ بیگ، عمیر جسوال، نتاشا بیگ اور ینگ اسٹنر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں اس ترانے پر ماہرہ خان، مہوش حیات، میرا، ریشم اور احسن خان نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل موہ لیے۔

    اداکارہ ریشم نے مشہور زمانہ پاکستانی گلوکارہ فریدہ خانم کو جیو لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں اپنی پرفارمنس سے خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔

    ریشم نے فریدہ خانم کے سدا بہار گانوں پر پرفارمنس دی جیو کے لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 میں فریدہ خانم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

    ریشم کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اس خوبصورت ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہیں۔

    کسی کو اداکارہ ریشم کا لباس بہت پسند آیا، کسی کو ڈانس پرفارمنس کے لیے منتخب کیا گیا گانا بہت پسند آیا، تو کسی نے ریشم کے موسیقی کی دھنوں پر ڈانس مووز کے شاندار ملاپ کی تعریف کی۔

    ایوارڈز کی بات کریں تو ڈرامہ’پیار کے صدقے‘ کی اداکارہ یمنی زیدی نے نہ صرف بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا بلکہ انھوں نے بہترین اداکارہ کا کریٹکس ایوارڈ بھی جیتا۔

    بہترین ڈرامے کا ایوارڈ’’عہد وفا‘‘ نے اپنے نام کیا، ’عہد وفا‘ کے اوریجنل ساونڈ ٹریک نے بھی ایوارڈ اپنے نام کیا اداکار بلال عباس بہترین اداکار کا کریٹکس ایوارڈ جیتا ‘عہد وفا کے عدنان صمد خان نے بہترین ایمرجنگ ٹیلنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔


    پیار کے صدقے کے ڈائریکٹر فاروق رند بہترین ڈرامہ ڈائریکٹر قرار پائے جبکہ لکس اسٹائل ایوارڈز میں گزشتہ برس بہترین اُبھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے سچل افضل اس برس بھی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔


    ماڈل سچل افضل نے اس سال کے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ’بیسٹ میل ماڈل آف دی ایئر‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ جیتا جبکہ "بیسٹ ماڈل آف دی ائیر” کا ایوارڈ ماڈل مشک کلیم نے اپنے نام کیا-

    بیسٹ لکھاری کا ایوارڈ” عمیرہ احمد ” کے نام رہا-

    دیگر جن لوگوں نے ایوارڈ اپنے نام کئے ان پر نظر ڈالتے ہیں-

  • منشیات کیس:  شاہ رخ کا ڈرائیور تفتیش کے لئے طلب

    منشیات کیس: شاہ رخ کا ڈرائیور تفتیش کے لئے طلب

    این سی بی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے معاملے پر تفتیش کرنے کے لیے اداکار کے ڈرائیور کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کے منشیات برآمدگی کیس میں تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے اور اب اس کیس میں پوچھ گچھ کے لیے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق این سی بی نے اداکار شاہ رخ خان کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی ہے تاکہ اس بات کا پتہ لگایا جاسکے کہ آریان خان کے ماضی میں کہیں منشیات کی خریداری کے لیے کہیں کوئی تعلقات تو نہیں رہے۔

    این سی بی نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو تفتیش کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ آر ایم نیرلیکر نے آریان کی درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کے بعد کیا۔

    خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک کروز پر پارٹی کے دوران چھاپہ مارا تھا اور آریان خان سمیت 18 افرد کو حراست میں لیا تھا آریان خان پر این سی بی نے منشیات کے استعمال کا الزام لگایا تھاجس کا آریان نے اعتراف کرلیا تھا-

    مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے 1روز پھر 3 روز اور آخر میں 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا جمعہ کے دن ممبئی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان اور دیگر 2 افراد کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی تھیں –

  • مغربی افریقہ : کورونا کے بعد ایک اورمہلک ماربرگ وائرس کی تصدیق، عالمی ادارہ صحت

    مغربی افریقہ : کورونا کے بعد ایک اورمہلک ماربرگ وائرس کی تصدیق، عالمی ادارہ صحت

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق ماربرگ وائرس کی بیماری ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے جو ہیمرجک بخار کا سبب بنتی ہے ، جس میں اموات کا تناسب 88 فیصد تک ہے۔ یہ بیماری وائرس کے اسی خاندان سے تعلق رکھتی ہے جس کا وائرس ایبولا کا سبب بنتا ہے اور یہ ایک مہلک اور انتہائی متعدی بیماری ہے-

    باغی ٹی وی : ڈبلیو ایچ او کے مطابق جرمنی کے ماربرگ اور فرینکفرٹ اور 1967 میں سربیا کے بلغراد میں بیک وقت پائے جانے والی دو بڑے وبائیں اس بیماری کی ابتدائی پہچان کا باعث بنے۔ یہ وباء یوگنڈا سے درآمد شدہ افریقی سبز بندروں (Cercopithecus aethiops) کا استعمال کرتے ہوئے لیبارٹری کے کام سے وابستہ تھی۔ اس کے بعد ، انگولا ، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو ، کینیا ، جنوبی افریقہ اور یوگنڈا میں وباء اور چھٹپٹ کیس رپورٹ ہوئے ہیں 2008 میں ،دو مسافروں میں رپورٹ ہوئے جنہوں نے یوگنڈا میں روزیٹس بیٹ کالونیوں میں آباد ایک غار کا دورہ کیا۔

    ماربرگ وائرس کی بیماری کے ساتھ انسانی انفیکشن کا آغاز ابتدائی طور پر بارودی سرنگوں یا غاروں میں طویل عرصے تک رہنے سے ہوتا ہے جو روسوٹس بیٹ کالونیوں میں آباد ہیں ایک بار جب کوئی شخص وائرس سے متاثر ہو جاتا ہے تو ، ماربرگ انسان سے انسان میں براہ راست رابطے کے ذریعے (ٹوٹی ہوئی جلد یا چپچپا جھلیوں کے ذریعے) خون ، سراو ، اعضاء یا متاثرہ افراد کے دیگر جسمانی سیالوں کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔ (مثلا بستر ، کپڑے) جو ان سیالوں سے آلودہ ہو-

    ماربرگ ہیمرجک بخار کے پھیلنے اور پیٹروپوڈائی خاندان کے پھل چمگادڑوں کی جغرافیائی تقسیم۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک گنی کے حکام نے ماربرگ وائرس کی تصدیق کی ہے جو مغربی افریقہ میں مہلک بیماری کا پہلا کیس ہے۔

    افریقہ میں عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ماتشیدیسو موتی نے کہا تھا کہ ’ماربرگ وائرس کے دور دور تک پھیلنے کے امکانات کا مطلب ہے کہ ہمیں اسے ابتدائی مرحلے پر ہی روکنا ہوگا گنی کے حکام نے اس کیس کی شناخت جنوبی صوبہ گوکیڈو میں کی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈراس ایڈہارنم گیبریسز نے کہا تھا کہ جس میں اس وائرس کی تصدیق کی گئی ہے انہوں نے اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ادارے کے ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں۔


    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ ہیمرجک بخار کا سبب بننے والی ماربرگ نامی انتہائی متعدی بیماری کی ملک اور مغربی افریقہ میں شناخت کی گئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ملک میں ایبولا کی دوسری وبا کے اختتام کے اعلان کے صرف دو ماہ بعد گنی میں یہ دریافت سامنے آئی ہے جو گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اور اس نے 12 افراد کی جان لے لی تھی۔

  • سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ،سی سی پی او لاہور کی ہٹ دھرمی ،وکلاء کا احتجاج

    سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ،سی سی پی او لاہور کی ہٹ دھرمی ،وکلاء کا احتجاج

    سپریم کورٹ کے سعد رضوی کے رہائی کے پیپرز جمع کروانے آئے وکلا کو پولیس نے سی سی پی او آفس کے اندر جانے سے روک دیا-

    باغی ٹی وی: سعد رضوی کے وکلا کے مطابق سپریم کورٹ کا تیسرا فیصلہ رہائی کا آیا ہے پہلے دو فیصلوں میں سعد رضوی کی رہائی کے ہائی کورٹ کی جانب سے حکم دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا تاہم اب سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے-

    انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سعد رضوی کی رہائی کے عوض مچلکوں کے لئے اے ٹی سی نے حکم دیا ہے کہ یہ فیصلہ اور مچلکے سی سی پی او آفس جمع کروائیں سی سی پی او کی موجودگی کے اندر تمام مشینری پنجاب پولیس کی موجود تھی ان کی موجودگی کے اندر ہمیں یہ آرڈر ملا ہے جس کے ہم آرڈر لے کر اور مچلکے لے کر ابھی سی سی پی آفس پہنچے ہیں-

    وکلاء کا کہنا تھا کہ شام سے سی سی پی او آفس کے باہر کھڑے ہیں ہم وکلاء کو بھی آفس کے اندر جانے نہیں دیا جا رہا سی سی پی اور لاہور اس قدر بدمعاشی اور غنڈہ گردی کر رہا ہے یہ صرف پی ٹی آئی حکومت کی آمجگاہ بنے ہوئے ہیں یہ سی سی پی آفس اور پنجاب پولیس نہیں ہے یہ صرف آمجگاہ ہے پی ٹی آئی گورنمنٹ کی-

    وکلاء نے کہا کہ یہ صرف عدالتوں کی تذلیل ہو رہی ہے ہائی کورٹ کی تذلیل ہے سپرہم کورٹ کے آرڈر کی توہین کر رہے ہیں اور سعد رضوی کی رہائی کے تیسرے آرڈر کی توہین کر رہے ہیں اور مچلکے شورٹی بان تک لینے کو تیار نہیں ہیں –

    وکلاء نے مزید کہا کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ انہوں نے یہاں خود بلایا ہے ہمیں 4 بجے کے بعد ہم شورٹی لے کر پہنچ گئے ہیں اور یہ ابھی کہہ رہے ہیں کہ آفس 4 بجے بند ہو چکا ہے اس لئے ہم آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور سی سی پی او خود موجود نہیں ہے یہاں پر جبکہ یہاں ہمارے ساتھ ضامن بھی موجود ہے-

    وکلاء نے سی سی پی او آفس کے باہر غنڈہ گردی نہیں چلے گا کی نعرے بازی بھی کی-

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے سی سی پی او لاہور کے دفتر کا گھیراو کرلیا کارکنان نے انتظامیہ سے سعد رضوی کو جلد رہا کرنے کا مطالبہ کیا-

    ادھر اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا کہ بڑی تعداد میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور سعد رضوی کے حق میں نعرے لگارہے ہیں، یہ بھی خبریں تھیں کہ سعد رضوی کو رات کے پچھلے پہر کسی بھی وقت رہا کیا جاسکتا ہے-

    یاد رہےکہ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک طرف رہائی کا پروانہ جاری کردیا گیا ہے تودوسری طرف اس رہائی میں تاخیرپھرتحریک لبیک کو اپنے پرانے رویے کی طرف مجبورکررہی ہے-

    سعد رضوی کورہا کرو،تحریک لبیک کا کارکنان نے سی سی پی او لاہور کے دفتر کا گھیراو…

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک لبیک کی مرکزی قیادت کی طرف سے پنجاب حکومت کودھمکی دی گئی ہے کہ اگرانتظامیہ نے سعد رضوی کو جلد رہا نہ کیا توپھرمعاملات بگڑسکتے ہیں

    اس حوالے سے انتظامیہ خصوصا سی سی پی او لاہور کو دھمکی دیتے ہوئے تحریک لبیک نے خبردار کیا ہےکہ ہٹ دھرمی کی وجہ سے نقصان کی ذمہ دارانتظامیہ ہوگی

    مرکزی شوریٰ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیتےہوئے کہا گیاہے کہ اگر سی سی پی او نے ابھی آرڈر نہ دیئے تو حالات خرابی کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی

    کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی حکومت کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی اور اس کا جواب پھر اسی انداز سے دیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اب اور ضبط نہیں رکھا جائے گا-

    یاد رہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالتی فیصلے کی روشی میں سعد رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

    ہزاروں کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر موجود اور حکومت کوسخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیکن قائد محترم کے بغیر آج واپس نہیں جائیں گے

    اس سے قبل پنجاب حکومت نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کی درخواست واپس لے لی تھی۔

    کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔ درخواست پر سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی وفاقی نظر ثانی بورڈ نےکی تھی۔

    وفاقی نظرثانی بورڈ نے حکم دیا تھا کہ اگر سعد رضوی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تورہا کر دیا جائے-

  • ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر سیاسی و عسکری قیادت  کا اظہار افسوس

    ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوس

    ڈاکٹر عبدالقدیر کی وفات پر جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعلی عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا وہیں سیاسی و عسکری قیادت کا اظہار افسوس کیا-

    باغی ٹی وی :اسلام آباد: پاکستان کی مسلح افواج نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، ملکی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اللہ ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےعظیم ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرخان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو نہیں بھولے گی۔


    ڈاکٹرعارف علوی نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔میں انہیں 1982 سے ذاتی طور پر جانتا تھا انہوں نےجوہری تخفیف کو فروغ دینے میں ہماری مدد کی اللہ ان پر رحمت نازل کرے۔

    مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے میری تیمارداری نہیں کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد میں دفن کیا جائے گا۔


    وزیراعظم نے ٹویٹر پر کہا کہ کہ ڈاکٹر اے کیو خان کے انتقال پر بہت دکھ ہوا۔میری تعزیت اور دعائیں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔


    عمران خان نے لکھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کی خدمات نے بڑے جوہری ملک کی جارحیت سے پاکستان کو محفوظ رکھا۔پاکستانی عوام کے لیے وہ ایک قومی ہیرو تھے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے پر پوری قوم ان سے محبت کرتی ہے۔


    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج قوم ایک سچے محسن سے محروم ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے دل و جان سے مادر وطن کی خدمت کی۔

    انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں ان کا کردار مرکزی ہے اللہ ان کی روح پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار کی وفات ایک قومی صدمہ ہے، حکومت قومی سوگ کا اعلان کرے ڈاکٹر عبد القدیر خان پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ایک قابلِ فخر تاریخ اور جدوجہد کا نام تھا ان کی تمام زندگی پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں صرف ہوئی، پاکستان اور قوم ہمیشہ ان کی احسان مند رہے گی

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خانکی زندگی پاکستان سے محبت کی کہانی ہے، اسلام اور پاکستان ہی ان کا مطمع نظر رہے انہوں نے پاکستان اور اس کے مفادات کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں، انہوں نے مادی مفادات کے بجائے پاکستان کے لئے کام کرنا پسند کیا اللہ تعالیٰ پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو توشہ آخرت بنا دے –


    سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ محسن پاکستان ہیں ملک کو ایٹمی پروگرام دےکر ڈاکٹر عبدلقدیر خان نے قوم پر جو احسان کیا ہے وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا –

    انہوں نے کہا ڈاکٹر عبدالقدیر مرحوم کا اس دنیا سے رخصت ہوجانا بحثیتِ قوم بلاشبہ پاکستان کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہےدعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء کرے-

    ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ڈاکٹرعبدلقدیر نے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے لیے کام کیا پاکستان نے ایٹم بم بنا کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

    محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدل قدیر خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لے گرانقدر خدمات سر انجام دیں اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے-


    وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیرخان نے ملک کی بہت خدمت کی انہوں نے ملکی دفاع میں اہم کردار ادا کیا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔

    وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی، مرحوم کی وصیت تھی کہ ان کی نمازِ جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیرخان کیلئے دو قبریں تیار کی جا رہیں ان کے اہلخانہ جو فیصلہ کریں گے اس پرعمل ہوگا فیصل مسجد اور ایچ ایٹ قبرستان دونوں جگہ پر تدفین کے لیے انتطامات کیے جارہے ہیں۔ تدفین کا حتمی فیصلہ ان کے اہل خانہ وزیراعظم کیساتھ مشاورت سے کریں گے فیصل مسجد کے احاطے میں ضیا الحق کے مقبرے کے پاس ڈاکٹرعبدالقدیرخان کی قبر تیار کی گئی ہے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم نے تمام وزرا اور کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ نماز جنازہ میں شرکت کریں فیصل مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی –

    وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی ہیرو کو پورے سرکاری اعزاز کیساتھ دفنایا جائے گا جوائنٹ چیف آف سٹاف اور چاروں فورسز کے نمائندے جنازے میں شرکت کریں گے اسپیکر قومی اسمبلی اور قائم مقام صدر بھی جنازے میں شرکت کریں گے۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ نیول، ائیر فورس اور ٹین کور کے افسران اس جنازہ میں شرکت کریں گے عام عوام کو بھی جنازے میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

    کمشنر اسلام آباد، ایف سی اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ عمران خان کے جنازہ میں شرکت کا سیکیورٹی کی وجہ سے نہیں بتا سکتے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

    سینیٹر رضا ربانی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو ہیں، ان کے انتقال پر قومی پرچم سرنگوں کیا جائے۔

    چوہدری برادران نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔

    چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، محسن پاکستان کی پاکستان سے محبت کا کوئی ثانی نہیں۔

    مونس الہٰی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے اصل ہیرو تھے، دنیا میں آج پاکستان کو حاصل مقام ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے ہے۔


    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر بہت دُکھی ہوں وہ ہمارا قیمتی سرمایہ تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیااللّہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے محسنِ پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال شدید افسوس کا اظہار کیا ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ’ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر سُن کر بہت دُکھ ہوا وہ ہمیشہ ہیرو رہیں گے، پاکستان کے لیے ان کی خدمات بے مثال ہیں اللّہ تعالیٰ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان اور مسلم دنیا کے لیے اُن کی تمام خدمات کا اجر دے گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گراں قدر خدمات انجام دیں، وہ محسن پاکستان تھے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار رہا۔

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے افسوس نے بھی افسوس کا اظہار کیا کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں عبدالقدیر خان نے اہم کردار ادا کیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افسوس کا اظہار کیا اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہمارے قومی ہیرو اور اثاثہ کی موت کی خبر سُن کے بہت دُکھ ہوا جنہوں نے اپنی زندگی پاکستان کے لیے وقف کر دی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات نے ہمیں مضبوط بنایا اور ساتھ ہی فخر کرنا بھی محسوس کروایا –


    انہوں نے کہا کہ جناب! آپ کو ہمیشہ محسنِ پاکستان کے طور پر یاد رکھا جائے گا اور ہم ہمیشہ آپ کے مقروض رہیں گے اور ساتھ ہی ڈاکٹر عبدالقدیر کی بےشمار خدمات کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    گذشتہ کئی سالوں سے غیر اعلانیہ طور پر نظر بند رہنے والے محسن پاکستان حقیقی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان علی الصبح 6:20 دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ان کی نماز جنازہ وصیت کے مطابق آج 10 اکتوبر 2021 دن 3:30 شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی.

    ‏سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے محسن پاکستا ن ڈاکٹر عبد القدیر خان کے جنازہ کے سلسلہ میں ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے مری روڈ ، سید پور روڈ،پشاور روڈ سمیت دیگر اہم چوراہوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے-

  • ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی  100 ملین ڈالر کلب میں شامل

    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی 100 ملین ڈالر کلب میں شامل

    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی بھی 100 بلین ڈالر کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بلومبرگ بلینئرز کے مطابق مکیش امبانی جیف بیزوس اور ایلون مسک کے ساتھ خاص ویلتھ کلب میں شامل ہو گئے ہیں
    گزشتہ جمعے اسٹاک مارکیٹ میں ان کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    شیئر پرائس میں اضافے کے باعث ان کے اثاثوں کی کل مالیت میں بھی اضافہ ہوا اور انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین 11 افراد کے اس خاص گروپ کا حصہ بن گئے۔

    فیسبک ،انسٹاگرام ہفتے میں دوسری بار ڈاؤن، کمپنی کا بیان سامنے آ گیا

     

    دنیا امیرترین افراد میں مکیش امبانی کا نمبر اب11 واں ہے پہلے نمبر پر ایلون مسک، دوسرے جیف بیزوس، برنارڈ آرنولٹ تیسرے، بل گیٹس چوتھے، لیری پیج پانچویں، مارک زکربرگ چھٹے، سرگئی برن ساتویں، لیری ایلیسن آٹھویں، اسٹیو بالمر نویں اوروارن بفیٹ دسویں نمبر پر ہیں-

    رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ان کے اثاثوں کی قیمت 23.8 بلین ڈالر بڑھنے کے بعد اب 100.6 بلین ڈالر ہے انہوں نے2005 میں اپنے والد کا آئل ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل کا کاروبار سنبھالا تھا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی اور ای کامرس میں بھی سرمایہ کاری کی۔

    بھارت میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں:پاکستان سے نصف فرق اب ختم ہونے کے قریب

    امبانی کے ریٹیل اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں نے پچھلے سال تقریبا 27 بلین ڈالر اکٹھے کیے ہیں انہوں نے گرین انرجی میں سرمایہ کاری کیلئے بھی10 بلین ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    مکیش امبانی کی دولت کا سب سے زیادہ حصہ ابھی بھی پیٹروکیمیکل سے آتا ہے جو اس کی سالانہ آمدنی میں 73 بلین ڈالر کا تقریبا 60 فیصد حصہ ہے۔

    سعودی کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں اضافہ، امریکی کمپنی ایپل کو دباؤ کا سامنا

  • لاہور: ڈینگی  شدت اختیار کر گیا ،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی

    لاہور: ڈینگی شدت اختیار کر گیا ،ہسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی

    لاہور میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر اسپتالوں میں جگہ کم پڑنے لگی ہے بچے بھی ڈینگی بخار سے متاثر ہونے لگے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈینگی کیسز میں بڑھتے اضافے کے باعث سرکاری اور پرائیوٹ اسپتالوں میں بستر کم پڑنے لگے ہیں اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے مختص بستروں پر بھی ڈينگی کے مریض زيرِ علاج ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا تیار کردہ ایکسپو فیلڈ اسپتال اب تک فعال نہیں ہو سکا ہے۔

    ڈینگی کے وار مسلسل جاری،اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ڈینگی شدت اختیار کرنے لگا ہے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1000 سے زائد ہو چکی ہے۔

    دوسری جانب طبی ماہرین نے خبردار کیا ہےکہ ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں لہٰذا خدشہ ہےکہ صورتحال 2019 جیسی نہ ہوجائے۔

    ماہرانفیکشن ڈیزیزڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر سعید خان کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس کی چار اقسام ہیں جن میں ڈین وی ون، ٹو ،تھری اور فورشامل ہیں۔

    ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے کم

    ڈاکٹرسعید خان کا کہنا تھا کہ انسانی جسم میں پہلے سے موجود اینٹی باڈیز ڈینگی وائرس کی ڈین وی ٹو قسم کے لیے مفید ثابت ہورہے ہیں اسپتال میں خواتین اور بچے بھی ڈینگی میں مبتلا ہوکر داخل ہورہے ہیں جب کہ پہلے سے ڈینگی کاشکار افراد تیزی سے ڈینگی میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

    سعودی عرب :عمرہ کے لئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار

  • محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

    محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے

    محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محس پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صبح 6 بجے کے قریب اسپتال لایا گیا تھا تاہم صبح 7 بج کر 4 منٹ پر وہ انتقال کر گئے-

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محسن پاکستان کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔

    ان کی عمر 86 سال تھی ان کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تین صدارتی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا تھا انہیں 2 بار نشانِ امتیاز سے نوازا گیا، جبکہ ہلالِ امتیاز بھی عطاء کیا گیا۔

    ڈاکٹر قدیر خان پندرہ برس یورپ میں رہنے کے دوران مغربی برلن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، ہالینڈ کی یونیورسٹی آف ڈیلفٹ اور بیلجیئم کی یونیورسٹی آف لیوؤن میں پڑھنے کے بعد 1976ء میں واپس پاکستان آگئےـ

    ڈاکٹر عبدالقدیرخان ہالینڈ سے ماسٹرز آف سائنس جبکہ بیلجیئم سے ڈاکٹریٹ آف انجینئرنگ کی اسناد حاصل کرنے کے بعد 31 مئی 1976ء میں انہوں نے انجینئرنگ ریسرچ لیبارٹریز میں شمولیت اختیار کی اس ادارے کا نام یکم مئی 1981ء کو جنرل ضیاءالحق نے تبدیل کرکے ’ڈاکٹر اے کیو خان ریسرچ لیبارٹریز‘ رکھ دیا یہ ادارہ پاکستان میں یورینیم کی افزودگی میں نمایاں مقام رکھتا ہےـ

    مئی 1998ء میں پاکستان نے بھارتی ایٹم بم کے تجربے کے بعد کامیاب تجربہ کیا بلوچستان کے شہر چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے اس تجربے کی نگرانی ڈاکٹر قدیر خان نے ہی کی تھی ـ

    محسن پاکستان نے کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز نے نہ صرف ایٹم بم بنایا بلکہ پاکستان کیلئے ایک ہزار کلومیٹر دور تک مار کرنے والے غوری میزائیل سمیت چھوٹی اور درمیانی رینج تک مارکرنے والے متعدد میزائیل تیار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

    ادارے نے پچیس کلو میٹر تک مارکرنے والے ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، لیزر رینج فائنڈر، لیزر تھریٹ سینسر، ڈیجیٹل گونیومیٹر، ریموٹ کنٹرول مائن ایکسپلوڈر، ٹینک شکن گن سمیت پاک فوج کے لئے جدید دفاعی آلات کے علاوہ ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کیلئے متعدد آلات بھی بنائےـ

    ڈاکٹر خان کو صدر جنرل پرویز مشرف نے بطور چیف ایگزیکٹیو اپنا مشیر نامزد کیا اور جب جمالی حکومت آئی تو بھی وہ اپنے نام کے ساتھ وزیراعظم کے مشیر کا عہدہ لکھتے ہیں لیکن 19 دسمبر 2004ء کو سینیٹ میں ڈاکٹر اسماعیل بلیدی کے سوال پر کابینہ ڈویژن کے انچارج وزیر نے جو تحریری جواب پیش کیا ہے اس میں وزیراعظم کے مشیروں کی فہرست میں ڈاکٹر قدیر خان کا نام شامل نہیں تھاـ

    ڈاکٹر قدیر خان نے ہالینڈ میں قیام کے دوران ایک مقامی لڑکی ہنی خان سے شادی کی ان سے ان کی دو بیٹیاں ہوئیں ڈاکٹر قدیر خان کو وقت بوقت 13 طلائی تمغے ملے، انہوں نے ایک سو پچاس سے زائد سائنسی تحقیقاتی مضامین بھی لکھے ہیں1993 میں کراچی یونیورسٹی نے ڈاکٹر خان کو ڈاکٹر آف سائنس کی اعزازی سند دی تھی۔

    14 اگست 1996ء میں صدر فاروق لغاری نے ان کو پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز دیا جبکہ 1989ء میں ہلال امتیاز کا تمغہ بھی انکو عطا کیا گیا تھا ڈاکٹر قدیر خان نےسیچٹ sachet کے نام سے ایک این جی او بھی بنائی جو تعلیمی اور دیگر فلاحی کاموں میں سرگرم ہےـ