Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پنڈورا پیپرز میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز

    پنڈورا پیپرز میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز

    پنڈورا پیپرز میں شامل 700 پاکستانیوں کے خلاف باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کی غیر ملکی آف شور کمپنیاں رکھنے کے شواہد سامنے آئے تھے، وزیراعظم عمران خان نے پیڈورا پیپر کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا تاہم اب اعلی وفاقی تحقیقاتی ادارے انٹیلی جنس بیورو نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات دو حصوں پر مشتمل ہے ، موجودہ یا سابقہ پبلک آفس ہولڈرز ، کاروباری شخصیات کیخلاف الگ تھلگ تحقیقات ہوں گی ۔

    پینڈورا لیکس کی تیسری قسط کا ٹریلر جاری : اہم عالمی اورپاکستانی رہنماوں کے مزید…

    تحقیقات کے پہلے مرحلے میں پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے تمام پاکستانیوں کے ملک میں کاروبار، بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، اس کے علاوہ ان کے روزانہ کے اخراجات، بچوں کی تعلیم اور شادیوں سم یت دیگر تفصیلات بھی اکٹھی کی جائیں گی۔

    چیئرمین نیب اور پنڈورا پیپرز سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات مسترد

    اس کے علاوہ آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کے بیرون ممالک دوروں، علاج معالجہ، شاپنگ اور فضائی سفر کے دوران کیے گے دیگر اخراجات کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جارہی ہیں، ان کے سرکاری و نجی بینکوں کے اکاؤنٹس، موبائل نمبرز کا ڈیٹا، ان کے ٹریول ایجنٹس اور پرائیوٹ ہوٹلز کی بکنگ کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جائیں گی-

    پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

    پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

    تحقیقات میں ملک بھر کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، تحقیقات کی روشنی میں رپورٹس ایف آئی اے، نیب اور ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی تاکہ پاکستانی قوانین کے مطابق قانونی کاروائی ہوسکے تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے براہ راست وزیر اعظم کو آگاہ رکھا جائے گا۔

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

  • ہم پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف اپنی بات چیت جاری رکھیں گے      امریکا

    ہم پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف اپنی بات چیت جاری رکھیں گے امریکا

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آرشرمننے کہا کہ بے شک ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی بات چیت جاری رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آرشرمن نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ نے زور دیا کہ امریکااور پاکستان کے سیکیورٹی تعاون اور ہمارے فوجی رہنماؤں کے درمیان گہرے ذاتی تعلقات کی طویل تاریخ ہے، یہ دونوں ہماری انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لازمی جزو ہیں۔

    وینڈی آرشرمن نے انسداد دہشت گردی تعاون کے حوالے سے اسلام آباد سے واشنگٹن کی توقعات کی وضاحت نہیں کی لیکن اس امر پر زور دیا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہے گا کہ ’پاکستان، افغانستان یا خطے یا دنیا کے کسی بھی ملک میں دہشت گردی نہیں ہے‘۔

    امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان میں دو روزہ قیام کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی انہیں وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملنے کی توقع تھی لیکن ملاقات ممکن نہیں ہوسکی۔

    سینئر امریکی عہدیدار جو بھارت کے دورے کے بعد یہاں پہنچی تھیں، ممبئی میں پاکستان کے بارے میں منفی ریمارکس کی وجہ سے ان کا معمولی نوعیت کا استقبال کیا گیا۔

    افغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے بھارت پر سخت دباو ہے:بھارت کو مشکل صورت حال سے نکالیں گے:امریکہ

    انہوں نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ اب واشنگٹن، پاکستان کے ساتھ ’وسیع البنیاد تعلقات‘ کی صورت نہیں دیکھتا اور وہ افغانستان پر بات چیت کے ’مخصوص اور تنگ مقصد‘ کے ساتھ پاکستان جارہی ہوں۔

    بعدازاں وینڈی آرشرمن نے صحافیوں کے ساتھ اپنی گفتگو میں ’وسیع پیمانے پر مشتمل مسائل پر پاکستان کے ساتھ کئی دہائیوں پرانے تعلقات‘ پر زور دیتے ہوئے بھارت میں دیئے گئے اپنے بیان پر مکر گئیں اور پاکستان میں اپنی ملاقاتوں کو ’تعمیری اور نتیجہ خیز‘ قرار دیا۔

    وینڈی آرشرمن نے کہا کہ انہوں نے جیو اکنامکس، صاف توانائی، سی او پی 26، کوویڈ 19 کے خلاف تعاون پر بھی بات کی تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اس دورے کے دوران دو طرفہ تعاون صرف ایک طرفہ تھا اور یہ دورہ افغانستان میں ہونے والی ترقی کے بارے میں ’بنیادی طور پر بات چیت‘ کے لیے تھا اور دونوں ممالک اس کے قریب کیسے آ رہے تھے۔

    وینڈی آرشرمن نے مزید کہا کہ یہ خاص دورہ دراصل گہری مشاورت پر مشتمل ہونا تھا کہ ہم افغانستان میں بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر کیسے کیا سوچتے ہیں۔

    انہوں نے طالبان کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات ان وعدوں سے بہت کم ہیں-

    امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی آر شرمن کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد

    یاد رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ، وینڈی شرمین، دو روزہ دَورے پر اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔لیکن یہ محترمہ بھی شیڈول کے مطابق اپنے سات رکنی وفد کے ساتھ پہلے بھارت پہنچیں۔ بھارت میں اُن کا سفارتی قیام تین روزہ تھا۔ اُن کے وفد میں تین ایسے افراد بھی شامل تھے جو امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ افراد وینڈی شرمین کی قیادت میں ممتاز ترین بھارتی تاجروں اور صنعت کاروں سے کئی گھنٹے ملا ہے ۔وینڈی شرمین کا دَورئہ بھارت خاصا متنوع اور وسیع تھا۔ انھوں نے بھارتی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی۔

    وہ بھارتی سیکریٹری خارجہ، ہرش وردھان شرنگلا، سے بھی ملیں اور بھارتی وزیر خارجہ، جے شنکر، سے بھی تین گھنٹے بات چیت کرتی رہیں ۔ نئی دہلی میں انھوں نے بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر، اُجیت ڈوول، سے مبینہ طور پر بھارتی اور امریکی سیکیورٹی پر خاص گفتگو کی۔ ممبئی میں وینڈی شرمین نے جس ممتاز ترین بھارتی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی، اس کا اہتمام USIBCنے کیا تھا۔ اس فورم میں امریکا اور بھارت کے ایسے بڑے بڑے کاروباری افراد شامل ہیں جن کا کاروبار امریکا اور بھارت میں پھیلا ہُوا ہے۔

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

    بھارتی اخبارات اور میڈیا نے وینڈی شرمین کے تین روزہ دَورے کی بھرپور کوریج کی ہے۔ اس کوریج کا بغور مطالعہ کیا جائے تو ایک بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ افغانستان کے نئے طالبان حکمران، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان میں پاکستان کے کردار کو موضوعِ بحث بنایا گیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق: وینڈی شرمین نے دَورئہ بھارت میں چار باتوں پر زور دیا (1) انڈین سیکیورٹی کو ترجیح دی جائے گی (2) افغانستان میں طالبان کے اندازِ حکومت بارے بھارتی تشویشات نظر انداز نہیں کی جا سکتیں (3) طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں امریکا اور بھارت کو جلدی نہیں ہے (4) طالبان کے افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیا جائے گا۔

    سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

  • آئی ایم ایف اور پاکستان مذاکرات، بجلی کی قیمت اور ٹیکس بڑھانے کے معاملے پر غور

    آئی ایم ایف اور پاکستان مذاکرات، بجلی کی قیمت اور ٹیکس بڑھانے کے معاملے پر غور

    پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف سطح کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی تجاویز دے دیں۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تکنیکی سطح کے مباحثے کے آخری مرحلے میں ٹیکس اور بجلی کے ٹیرف بڑھانے کے لیے ‘لین دین’ کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ 6 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کو دوبارہ ٹریک پر لایا جا سکے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان ورچوئل مذاکرات آخری لمحے میں 8-10 گھنٹے تک بڑھا دیئے گئے کیونکہ وہ اپنی مشکل پوزیشن کو اس سطح تک لانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف مینجمنٹ اور مشن چیف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کے دوران معاہدہ کر سکیں آئی ایم ایف کا عملہ دونوں معاملات پر بڑے اقدامات چاہتا ہے۔

    یہ دو اہم مسائل ہیں جہاں کوویڈ 19 کی غیر یقینی صورتحال اور اشیا کی بین الاقوامی قیمتوں کے تناظر میں معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ‘دینا اور لینا’ ہوتا ہے۔

    پاکستانی معیشت پر جاری ورلڈ بینک کی رپورٹ پر وزارت خزانہ کا رد عمل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے ہدف پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا جارہا ہے اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5.8 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 6.3 ٹریلین روپے مقرر کرنے کی تجویز دی جارہی ہے۔

    اس نظر ثانی شدہ ہدف کے حصول کے لیے سیلز ٹیکس میں دی جانے والی غیر ضروری چھوٹ ختم کرنے اور اسی طرح انکم ٹیکس میں چھوٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی جانب سے مزید ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔

    اسی طرح پالیسی سطح کی حتمی بات چیت وزیر خزانہ شوکت ترین اپنے دورہ واشنگٹن کے دوران کریں گے جس کے لیے وزیر خزانہ شوکت ترین آئندہ منگل کو امریکا کے دورے پر جارہے ہیں جہاں وہ آئی ایم ایف و عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اہم سائیڈ لائن میٹنگز بھی کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کے دورہ امریکا کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ کی کامیابی سے تکمیل کی صورت میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ نومبر کے اختتام تک پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔

    فیسبک ،انسٹاگرام ہفتے میں دوسری بار ڈاؤن، کمپنی کا بیان سامنے آ گیا

    اگرچہ آئی ایم ایف کے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایف بی آر کی جانب سے کی جانے والی ٹیکس وصولیوں کو سراہا ہے لیکن آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں کرنے کی موجودہ رفتار غیر مستحکم ہے اس لیے اضافی اقدامات کی ضرورت ہے۔

    ٹیکس وصولیوں کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے کہا جارہا ہے کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید ٹیکس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ٹیکس وصولیاں 58 کھرب کے بجائے 63 کھرب ہوسکیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے بجلی کی بنیادی قیمتوں میں بھی 1.40 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ بڑے گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکے-

    علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے رواں مالی سال اور گزشتہ سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کے عالمی بینک کے تخمینے کو چیلنج کیا ہے-

    بینک نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو رواں مالی سال میں 3.4 فیصد رہنے کی توقع ہے کیوں کہ توسیعی اور مالیاتی پالیسی دونوں کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29  افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 557 ٹیسٹ کیے گئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 955 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12لاکھ 57ہزار188 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28 ہزار987 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی اس کے علاوہ 2644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    246 دنوں کیلئے لاک ڈاؤن: میلبورن نے سابقہ ​​ریکارڈ ہولڈر بیونس آئرس کو پیچھے چھوڑ دیا

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    کورونا سے بچاؤ کے لیے کیپسول تیار

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

    کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

  • پاکستانی معیشت پر جاری ورلڈ بینک  کی رپورٹ پر وزارت خزانہ کا رد عمل

    پاکستانی معیشت پر جاری ورلڈ بینک کی رپورٹ پر وزارت خزانہ کا رد عمل

    وزارت خزانہ کی جانب سے پاکستانی معیشت پر جاری ورلڈ بینک کی رپورٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزات خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی سےمتعلق ورلڈبینک کا تخمینہ غیرحقیقی ہے عالمی بینک کامعاشی شرح نمو 3.4 فیصدرہنےکا تخمینہ غلط ہے۔

    موجودہ مالی سال پاکستانی معیشت 5فیصدسےترقی کرےگی۔ جولائی میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 2.3 فیصدبہتری آئی۔گنے،چاول،مکئی،کپاس کی فصل میں بہتری کاتخمینہ ہے

    ایف آئی اے کا صدر میں چھاپہ

    زرعی شعبےمیں شرح نمو 2.8 فیصدہے۔ صنعت کےشعبےمیں شرح نمو 3.6 فیصدہے۔ خدمات کےشعبےمیں شرح نمو 4.4 فیصدہے۔گندم کی پیداوار 2 کروڑ 75 لاکھ ٹن رہی۔مکئی کی پیداوار 89 لاکھ ٹن رہی۔مختلف شعبوں میں حکومتی اقدامات کےمثبت نتائج برآمدہورہےہیں، مراعاتی پیکج سےصنعتی سرگرمیاں تیزہورہی ہیں، معیشت کی بحالی کاعمل تیزی سےآگےبڑھ رہاہے۔

    شہر قائد میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

    عوام کوسستےبازاراوریوٹیلیٹی اسٹورزپرسستی اشیاءفراہم کی جارہی ہیں مہنگائی میں کمی کیلئےاقدامات جاری ہیں ایک سال میں چینی کی عالمی قیمت میں 53.6 فیصداضافہ ہوا، مقامی سطح پرچینی 13.5 فیصدمہنگی ہوئی۔

    پام آئل 48.4 اورسویابین 54.4 فیصدمہنگاہوا، کوکنگ آئل 37.3،گھی کی مقامی قیمت میں 40.7 فیصداضافہ ہوا ۔ گندم کی عالمی قیمت میں 20 فیصداضافہ ہوا پاکستان میں آٹا 19.3 فیصد مہنگا ہوا۔

    معیشت کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور سود سے چھٹکارا پہلی شرط ہے، سراج الحق

    خام تیل کی عالمی قیمت ایک سال میں 81.5 فیصد بڑھی پاکستان میں پٹرول 16.5،ڈیزل 10.8 فیصد مہنگا ہوا۔

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا تھا کہ معیشت کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور سود سے چھٹکارا پہلی شرط ہے۔ کرپشن کا خاتمہ اور ملکی وسائل کو غریبوں پرصرف کیا جائے۔ حکمران اشرافیہ نے کرپشن اور بدعنوانی سے مال بنایا۔ حکومت مافیاز کے نرغے میں ہے۔ کرپٹ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ایک پائوں غریبوں کی گردنوں پر اور دوسرا اقتدار کے ایوانوں میں ہے۔
    ایسے لیڈرز چاہییں جو ملک کو خودانحصاری کے راستے پر ڈال سکیں۔ تینوں بڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔ حکمران پارٹی اور دو بڑی اپوزیشن جماعتوں کو ملک اور قوم کے مفاد سے کوئی غرض نہیں۔ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے پہلے بھی استعمال کیا جاتا رہا اب بھی یہی روش جاری ہے۔

  • فیسبک ،انسٹاگرام ہفتے میں دوسری بار ڈاؤن، کمپنی کا بیان سامنے آ گیا

    فیسبک ،انسٹاگرام ہفتے میں دوسری بار ڈاؤن، کمپنی کا بیان سامنے آ گیا

    سان فرانسسکو: ایک ہی ہفتے میں دوسری بار فیس بک ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کچھ صارفین کیلئے ڈاؤن ہوگئے۔

    برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے حوالے سے کہا ہے کہ رات کو 11 بجے 20 ہزار کے قریب لوگوں نے شکایت کی کہ ان کیلئے انسٹاگرام کی سروسز بند ہوگئی ہیں اسی وقت قدرے کم لوگوں نے یہ شکایت کی کہ انہیں فیس بک کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے اس خرابی نے فیس بک میسنجر کو زیادہ متاثر نہیں کیا اور صرف 800 کے قریب لوگوں نے ہی اس کے نہ چلنے کی شکایت کی ۔

    فیس بک میں خرابی: ’’ٹیلی گرام‘‘ پر ایک روز میں 7 کروڑ صارفین کا اضافہ

    پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو انسٹاگرام چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے بعد لوگ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اظہارِ رائے کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر پر "انسٹاگرام ڈاؤن” کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

    فیس بک میں یہ خرابی ایک ہی ہفتے میں دوسری بار سامنے آئی ہے چار روز قبل فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز پوری دنیا کیلئے بند ہوگئی تھیں۔ سات گھنٹے تک پوری دنیا میں فیس بک کا بلیک آؤٹ رہا جس کی وجہ سے دنیا بھر کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


    فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو ہماری سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ہم اس مسئلے کے فوری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

    واٹس ایپ،فیسبک، انسٹاگرام ڈاؤن: ٹوئٹر خوش، معروف کمپنیوں کے دلچسپ ٹوئٹس

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو ہماری سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، ہم اس مسئلے کے جلد سے جلد حل کے لیے کوشاں ہیں اور تکلیف کے لیے اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔


    بعد ازاں فیس بک نے کہا کہ اگر آپ پچھلے دو گھنٹوں کے دوران ہماری مصنوعات تک رسائی حاصل نہیں کر سکے تو ہمیں بہت افسوس ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ہم پر کتنا انحصار کرتے ہیں۔ ہم نے مسئلہ حل کیا – اس ہفتے آپ کے صبر کا شکریہ۔


    انسٹاگرام نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ میں سے کچھ کو ابھی انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے کچھ مسائل درپیش ہیں ہمیں بہت افسوس ہے اور جتنی جلدی ممکن ہو ٹھیک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔


    بعد ازاں انسٹاگرام کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ چیزیں ٹھیک ہو چکی ہیں ، اور سب کچھ اب معمول پر آنا چاہیے۔ ہمارے ساتھ رہنے کے لئے آپ کا شکریہ (اور اس ہفتے تمام میمز کے لئے۔


    میسنجر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو ہماری ایپس اور مصنوعات تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔


    بعد ازاں انہوں نے کہا کہ کسی سے مخلصانہ معذرت جو پچھلے چند گھنٹوں میں ہماری مصنوعات تک رسائی حاصل نہیں کر سکا۔ ہم نے اس مسئلے کو ٹھیک کر دیا ہے ، اور اب سب کچھ معمول پر آنا چاہیے-

    فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ 7 گھنٹوں بعد ، مارک زکر برگ کا کتنا نقصان ہوا؟

    سروسز متاثر ہونے کے بعد فیس بُک کواسٹاک مارکیٹ میں 50 ارب ڈالر کا نقصان

  • میتھی دانے سے گرتے بالوں کا علاج

    میتھی دانے سے گرتے بالوں کا علاج

    میتھی دانے کو جہاں خواتین کی صحت اور ہارمونز کے متوازن رکھنے کے لیے انتہائی اہم جز قرار دیا جاتا ہے وہیں اس کے استعمال سے دِنوں میں گرتے بالوں کا علاج بھی ممکن ہے۔

    غذائی ماہرین کے مطابق میتھی دانے کا استعمال 12 مہینے کیا جا سکتا ہے، اس کا سفوف بنا کر نیم گرم پانی کے ساتھ ناصرف کھانا مفید ہے بلکہ اس سے بنا قہوہ پینا بھی بے شمار فوائد کے حصول کا ذریعہ ہے۔

    ماہرین غذائیت کے مطابق میتھی دانہ غذائیت، فائبر اور نیوٹرا سیوٹیکل اجزا سے بھرپور جز ہے، اس کے باقاعدگی سے استعمال کے نتیجے میں کئی موسمی بیماریوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

    خواتین کے لیے میتھی دانہ کھانے کے حیرت انگیز فائدے

    غذائی ماہرین کے مطابق میتھی دانے میں قدرتی طور پر اینٹی الرجی خصوصیات پائی جاتی ہیں، میتھی دانہ نزلہ، زکام، بے تحاشہ چھینکوں میں خصوصاً ڈسٹ الرجی کے شکار لوگوں اور سانس سے متاثرہ افراد کے لیے انتہائی مفید دوا قرار دی جاتی ہے جبکہ اس کا استعمال چہرے اور بالوں پر براہ راست کرنے کے نتیجے میں خوبصورتی میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

    ماہرین جڑی بوٹیوں کے مطابق میتھی دانہ بالوں کی صحت کے لیے نہایت مفید غذا ہے، بال لمبے، گھنے، چمکدار اور ملائم بنانے کے لیے اس کے قہوے کا یا براہ راست استعمال بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ جھڑتے بالوں کو فوراً روکنے اور بالوں کو مضبوط بنانے کے لیے میتھی دانے کا ہیئر ماسک بنا کر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

    بالوں سے جُڑی کئی شکایات کا فوری علاج ایک آسان ترین ماسک کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

    سر سے خشکی کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟

    میتھی دانے سے بنے ماسک کے لیے میتھی دانے کے 2 سے 3 چمچ رات بھر کےلیے سادہ پانی میں بگھو کر رکھ دیں، صبح اسے گرائینڈ کر کے اپنے بالوں کی جڑوں سے سِروں تک لیپ کر لیں، یہ ہیر ماسک زیادہ سے زیادہ صرف 25 سے 30 منٹ کے لیے لگائیں اور بعد ازاں بال اچھی طرح سے دھو لیں۔

    اس عمل کو ہفتے میں صرف 1 سے 2 بار ہی دہرائیں، اس ماسک کے استعمال سے روکھے بالوں میں چند ہی دنوں میں جان آ جائے گی اور بال لمبے اور مضبوط ہونے لگیں گے۔

    میتھی دانہ موسمی وائرس سے محفوظ رکھتا ہے شوگر کے مریضوں کے لئے میتھی دانے کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے کے لیے بہت مفید ہے گیس اور ڈائریا کی تکلیف میں دہی میں ملا کر کھانے سے آرام ملتا ہے

    خوبصورتی میں اضافے کے لئے ادرک کا استعمال نہایت مفید

    میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے مفید ہے ڈلیوری کے بعد ہونے والی کمزوریوں میں میتھی دانے کے استعما ل سے بہت فائدہ ہوتا ہے دیہاتوں میں بچے کی پیدائش کے بعد ماں کو اسکے لڈو بنا کر کھلائے جاتے ہیں یہ ہڈیوں کو محفوظ کرتا ہے

    ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ ایک چٹکی میتھی دانہ کھانے سے ماہواری کے درد سے نجات ملتی ہے ذہنی تناؤ اور سٹریس کم کرنے کے لئے میتھی دانہ لیموں کا رس شہد تلسی کے چند پتے اور دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا ہو نے پر پی لیں اس سے ذہنی تنؤ اور اسٹریس کم ہو جاتا ہے-

    میتھی دانہ وزن کم کرتا ہے بالوں کا روکھا پن دور کرتا ہے جگر کی حفاظت کرتا ہے دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے قبض اور پیچش میں آرام پہنچاتا ہے ہارمونز کی بے ترتیبی درست کرنے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ میتھی دانہ ملا کر پی لیں اس کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کریں یہ ہارمونز کی ترتیب کے لئے جادو کا کام کرتی ہے

    جاوتری کے صحت پر اثرات

  • فلم "نوٹائم ٹو ڈائے” کی کامیابی میں عطااللہ کی بیٹی لاریب عطا کی خدمات بھی شامل

    فلم "نوٹائم ٹو ڈائے” کی کامیابی میں عطااللہ کی بیٹی لاریب عطا کی خدمات بھی شامل

    پاکستانی نژاد ویژول آرٹسٹ اور معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی بیٹی لاریب عطا نے بھی ہالی ووڈ فلم جیمز بونڈ 007 میں اپنی خدمات پیش کی ہیں-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق لاریب عطا نے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی ہالی ووڈ فلم جیمز بونڈ 007 "نوٹائم ٹو ڈائے” میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کیا ہے، اس وقت یہ فلم برطانوی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے-

    لاریب عطا گزشتہ 10 سالوں سے ہالی وڈ میں بطور ویژول آرٹسٹ کام کررہی ہیں لاریب عطا جیمز بونڈ 007 سے قبل ہالی وڈ فلم ٹیننٹ اور مشن امپاسیبل فال آؤٹ، ایکس مین اور دیگر فلموں میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرچکی ہیں۔

    لاریب عطا 2019 میں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ میں نامزد ہونے والی واحد پاکستانی ہیں لاریب عطا نے اس کامیابی کو اپنے بھائی سانول عیسی خیلوی کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیابی کے اس سفر میں میرے بھائی نے والد جیسا کردار ادا کیا بطور پاکستانی ہالی وڈ فلم میں کام کرنا باعث اعزاز ہے۔

    جیمز بانڈ کی فلم” نو ٹائم ٹو ڈائے” کا 5 روز میں 20 ارب سے زائد کا بزنس

    واضح رہے کہ ڈینیئل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم نو ٹاٗم ٹوڈائی کورونا کی وجہ سے طویل انتظار کے بعد کل امریکہ میں ریلیز ہونے جارہی ہے جسے کورونا وبا کے باعث کئی بار ملتوی کیا گیا نوٹائم ٹوڈائی کوناقدین کی جانب سے خوب تعریف ملی ہے برطانیہ میں ریلیز کے بعد اسے اب تک کی کامیاب ترین جیمز بانڈ فلم کہا جا رہا ہے فلم نے "نو ٹائم ٹو ڈائے” نے ریلیز کے پہلے 5 روز میں 20 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا-

    جبکہ ڈینیئل کریگ کو اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی ریلیز کے ہفتے میں ہالی ووڈ واک آف فیم کے ستارے سے نوازا گیا ہے کریگ صرف007 کا جاسوسی کردار ادا کرنے والے چوتھے اداکارہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے کریگ کا ستارہ راجرمور کے ساتھ رکھا گیا ہے، جو 7007 ہالی ووڈ بولیورڈ میں ہے جبکہ ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والی2 ہزار 704 شخصیات کا حصہ بن گئے ہیں۔

    ڈینیئل کریگ کا کہنا ہے کہ ہالی ووٖڈ واک آف فیم کا ستارہ ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اس ستارے کی نقاب کشائی سے پہلے ، کریگ نے کہا کہ مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کا ، میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ کے بغیر میں آج یہاں نہیں پہنچ سکتا تھا۔

    ہالی ووڈ "واک آف فیم ستارہ” ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ڈینیئل کریگ

  • ہالی ووڈ "واک آف فیم ستارہ” ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے      ڈینیئل کریگ

    ہالی ووڈ "واک آف فیم ستارہ” ملنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ڈینیئل کریگ

    ڈینیئل کریگ کو اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی ریلیز کے ہفتے میں ہالی ووڈ واک آف فیم کے ستارے سے نوازا گیا ۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈینیئل کریگ 2006سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں کریگ صرف007 کا جاسوسی کردار ادا کرنے والے چوتھے اداکارہیں جنہیں یہ اعزاز دیا گیا ہے کریگ کا ستارہ راجرمور کے ساتھ رکھا گیا ہے، جو 7007 ہالی ووڈ بولیورڈ میں ہے جبکہ ڈینیئل کریگ واک آف فیم میں شامل ہونے والی2 ہزار 704 شخصیات کا حصہ بن گئے ہیں۔

    ڈینیئل کریگ کا کہنا ہے کہ ہالی ووٖڈ واک آف فیم کا ستارہ ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اس ستارے کی نقاب کشائی سے پہلے ، کریگ نے کہا کہ مائیکل ولسن اور باربرا بروکولی کا ، میں دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، آپ کے بغیر میں آج یہاں نہیں پہنچ سکتا تھا۔

    جیمز بانڈ کی فلم” نو ٹائم ٹو ڈائے” کا 5 روز میں 20 ارب سے زائد کا بزنس

    ڈینیئل کریگ کی آخری جیمز بانڈ فلم نو ٹاٗم ٹوڈائی کورونا کی وجہ سے طویل انتظار کے بعد کل امریکہ میں ریلیز ہونے جارہی ہے جسے کورونا وبا کے باعث کئی بار ملتوی کیا گیا نوٹائم ٹوڈائی کوناقدین کی جانب سے خوب تعریف ملی ہے برطانیہ میں ریلیز کے بعد اسے اب تک کی کامیاب ترین جیمز بانڈ فلم کہا جا رہا ہے فلم نے "نو ٹائم ٹو ڈائے” نے ریلیز کے پہلے 5 روز میں 20 ارب سے زائد کا بزنس کیا تھا-

    ہالی وڈ کی ایک معروف شاہراہ پر 1958 سے نصب ان کانسی کے مخصوص ستاروں پر انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے ہاتھوں کے نشانات ثبت کئے جاتے ہیں۔

    اس واک آف فیم میں اداکاروں سمیت کئی موسیقاروں اور کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ ان تمام افراد کے نام ہالی وڈ کی واک آف فیم نامی راہ گزر پر ہیں جو ہالی وڈ بلیوارڈ سے شروع ہوتی ہے اور وائن سٹریٹ پر ختم ہوتی ہے۔

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ ڈینیل کریگ 2006 سے جیمز بانڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینیئل کریگ نے نو ٹائم ٹو ڈائے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے معاوضہ لیا۔

    دنیا کے سب سے بڑے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے ڈینیئل کریگ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد نئے جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہےڈینیئل کریگ اپنی آخری جیمز بانڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے کردار کو الوداع بھی کہہ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ۔

  • ڈبلیو ایچ او نے ملیریا ویکسین کی منظوری دے دی

    ڈبلیو ایچ او نے ملیریا ویکسین کی منظوری دے دی

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ملیریا کے خلاف پہلی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز ویکسین کی توثیق کی ہے جو اس عمل کا پہلا قدم ہے ۔ڈبلیو ایچ او کے عالمی ملیریا پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پیڈرو الونسو نے کہا کہ ملیریا ویکسین محفوظ ، اعتدال پسند اور تقسیم کے لیے تیار ہے ، اوریہ ایک تاریخی واقعہ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا نے ملیریا کے خلاف جنگ میں ایک نیا ہتھیار حاصل کیا ہے جو کہ متعدی بیماریوں کی قدیم ترین اور جان لیوا بیماریوں میں سے ایک ہے ایک اندازے کے مطابق بیماری کو روکنے میں پہلی مدد کے لیے دیکھی جانے والی ویکسین ہر سال دسیوں ہزار بچوں کو بچائے گی۔

    ایک اندازے کے مطابق ملیریا ہر سال افریقہ میں پانچ لاکھ افراد کی موت کا باعث بنتا ہے جس میں آدھی تعداد بچوں کی ہے ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہر دو منٹ بعد ایک بچہ ملیریا کی وجہ سے انتقال کر جاتا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ فیصلہ گھانا، کینیا اور مالدیپ میں 2019 میں تشکیل دیئے گئے ایک پائلٹ پروگرام کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے جہاں ویکسین کی 20 لاکھ سے زائد خوراکیں دی گئی تھیں۔جس کو پہلی مرتبہ فارماسیوٹیکل کمپنی گلیکسو اسمتھ کے لائن نے 1987 میں تیار کیا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے ویکسین ملیریا پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے اثر انداز نہیں ہو گی لیکن پھر بھی افریقہ میں ملیریا کی لہر کی شدت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    دنیا میں مختلف بیماریوں اور جراثیم کے سدباب کے لیے کئی ویکسین موجود ہیں لیکن عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پہلی مرتبہ انسانی وبائی مرض کے خلاف ایک ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی تجویز دی گئی ہے۔

    ملیریا ایک مہلک بیماری ہے جو انسانوں میں مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے پھیلتی ہے اگرچہ اس کا تدارک کیا جا سکتا ہے تاہم صحت کا عالمی ادارہ کہتا ہے کہ سنہ 2019 میں اِس سے تقریباً 23 کروڑ افراد متاثر ہوئے تھے اور چار لاکھ نو ہزار اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

    اس بیماری کے لگنے کے بعد ابتدا میں بخار ہوتا ہے، پھر سر درد محسوس ہوتا ہے، سردی محسوس ہوتی اور علاج نہ کیے جانے کی صورت میں ‘یہ سنگین صورت اختیار کرسکتی ہے اور موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔’

    ملیریا ایک خطرناک اور مہلک خون کو متاثر کرنے والا مرض ہے جو کہ ایک پیراسائیٹ سے متاثرہ مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے جسے اینوفلیز ماسکیٹو کہتے ہیں یہ اپنی خوراک انسانی خون سے حاصل کرتے ہیں اور اگر کوئی متاثرہ مچھر انسان کو کاٹ لے تو یہ بیماری انسان میں منتقل ہو جاتی ہے۔

    یہ بیماری بہت ہی جلد پھیلنے کی وجہ سے کافی خطرناک ہو سکتی ہے اور بیماری کی نوعیت پیراسائیٹ کی قسم پر منحصر ہوتی ہے۔ چونکہ یہ پیراسائیٹس دنیا کے مختلف علاقوں میں مختلف اقسام کے ہوتے ہیں لہذا مرض کی نوعیت بھی علاقوں کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔

    ملیریا کی علامات:
    ابتدائی علامات بیماری کی شدید نوعیت کی علامات سے مختلف ہوتی ہیں شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ مختلف اعضاء کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یہ مرض مہلک بھی ثابت ہو سکتا ہے اس میں شدید تیز بخار چڑھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جسم شدید کپکپاہٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور انسان کو شدید سردی لگنے لگتی ہے اور وہ بے ہوش بھی ہو سکتا ہے۔

    متاثرہ شخص میں دورے پڑنے کے امکانات بھی ہوتے ہیں اور انسان کا سانس بھی جواب دینے لگتا ہے جسم کے مختلف حصوں سے خون بہنے لگتا ہے اور انسان خون کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے شدید ملیریا میں انسان کی آنکھیں بھی پیلی پڑ جاتی ہیں جسے جانڈس کہتے ہیں۔

    ابتدائی مراحل اور مناسب نوعیت کی بیماری میں اعضاء کے افعال میں کوئی کمی نہیں آتی اور علامات روزانہ 6 سے 10 گھنٹوں کے وقفے سے نمودار ہوتے ہیں مختلف اقسام کے پیراسائیٹس مختلف نوعیت کے مرض کا باعث بنتے ہیں تاہم بغیر علاج کے ہلکی نوعیت والی بیماری بھی شدت پکڑ سکتی ہے بالخصوص اگر انسان کی قوت مدافعت پہلے سے متاثر ہو۔

    چونکہ اس بیماری کی علامات عام کھانسی اور زکام سے ملتی جلتی ہیں اس لئے ابتدائی مراحل میں اس کی تشخیص نسبتاً مشکل ہو جاتی ہے۔

    علامات میں ٹھنڈے اور گرم پسینے،شدید سردی کی کیفیت، کپکپاہٹ اور تیز بخار شامل ہیں دورے پڑنا عموما بچوں میں دیکھا گیا ہے جبکہ سر درد، بخار اور الٹی سب کو برابر متاثر کرتی ہیں۔

    علاج اور احتیاط:
    اس مرض کا علاج دراصل جسم سے پیراسائیٹ کو ختم کرنے پر منحصر ہوتا ہے ایسے مریضوں کا بھی علاج ممکن ہے جن میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں کیونکہ وہ انفیکشن پھیلا سکتے ہیں۔

    عام نوعیت کے مرض کے علاج کیلئے ڈبلیو۔ایچ۔او ایکٹ(اے۔سی۔ٹی) تھراپی کا انتخاب بتاتی ہے جو کہ آرٹیمیسینن کے ساتھ مزید کسی ایک اور دوا پر مشتمل ہوتی ہے یہ ادویات پیراسائیٹس کی تعداد کو ڈرامائی طور پر کافی کم کر دیتی ہیں لیکن بری بات یہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ پیراسائیٹس اس دوا کے خلاف بھی مزاحمت اختیار کر رہے ہیں اور آرٹیمیسینن کے ساتھ ساتھ کسی اور طاقتور ڈرگ کا استعمال بھی لازمی ہو گیا ہےاس بیماری کے خلاف ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ سے علاج محض اینٹی ملیریئل ڈرگز پر ہی منحصر ہے لہذا بہترین حکمت عملی یہ ہے کہ اس مرض سے بچا جائے۔

    مچھر سے بچاو کے کئی طریقے ہیں جن میں چند احتیاطی تدابیر مندرجہ ذیل ہیں:

    ایسی جگہوں پر رہا جائے جدھر کھڑکیاں اور دروازے اچھے طریقے سے بند ہوں یا ایئرکنڈیشنڈ کمروں کا انتخاب کیا جائے ایئرکنڈیشنڈ کمروں کی عدم موجودگی کی صورت میں مچھر دانی کا استعمال کیا جانا چاہئیے۔

    اپنی جلد پر مچھر مار ادویات یا سپرے کا استعمال کیا جائے بالخصوص شام اور رات کے وقت پورے بازوں والے کپڑے پہن کر جسم کو حتی الامکان ڈھانپنا چاہیئے۔