Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں کورونا  مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51ہزار343کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 1 ہزار453 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار321 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 32 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 61ہزار869،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار212، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار647، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار930، بلوچستان میں 33 ہزار26، آزاد کشمیر میں 34 ہزار299 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار338 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 744 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار471، خیبرپختونخوا 5 ہزار613، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ری شیڈول کرنے کی تیاریاں شروع کردیں      پی سی بی

    نیوزی لینڈ نے دورہ پاکستان ری شیڈول کرنے کی تیاریاں شروع کردیں پی سی بی

    پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے اچھی خبر ملے گی-

    باغی ٹی وی : پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے اچھی خبر ملے گی نیوزی لینڈ نے دورہ ری شیڈول کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں-

    واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ نے یک طرفہ سیریز منسوخی کے فیصلے کے بعد پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کیا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی سے دوبارہ سیریز شیڈول کرنے پر بات چیت کی گئی اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے سیریز منسوخی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،پی سی بی کو لاکھوں کا بل آ گیا

    ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کا سیریز کے لیے نئی جگہ تلاش کرنے پر غور کیا اور کہا گیا کہ موجودہ ونڈو میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ممکن نہیں۔

    پاکستان نے ورلڈ کپ کے بعد ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا سے بھی سیریز کھیلنی ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر نتیجے پر پہنچ گئے ہیں شیخ رشید

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اگلے سال تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان آئیں گے چئیرمین انگلش کرکٹ بورڈ

    اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی فورس تعینات کی گئی، نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر بھارت نے غلط خبریں پھیلائیں، ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں مگر نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے ہم مرے نہیں جارہے۔

    بھارتی چالوں سے دور رہتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرنے چاہیئے، آفریدی کا دیگر ممالک کو…

  • بلوچستان:ہرنائی زلزلے میں شدید زخمی ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ منتقل،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

    بلوچستان:ہرنائی زلزلے میں شدید زخمی ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ منتقل،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خوفناک زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں زلزلے سے متاثرہ شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہرنائی میں زلزلے کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    ہرنائی میں زلزلے کے باعث سول اسپتال کوئٹہ میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا۔

    ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین لاؤڈ اسپیکرز پر دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں، لوگ متاثرہ گھروں میں جانے سے گریز کریں۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید ناصر کے مطابق ہرنائی میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے، دور دراز پہاڑی علاقوں میں زخمی موجود ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ادویات کی قلت کا سامنا ہے، ایمرجنسی ڈرگ اور سرجری آلات کی فوری فراہمی کے لیے حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

    ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرین میں فریکچرز اور ہیڈ انجری کے زخمی زیادہ ہیں، سرجن ڈاکٹرز کی فراہمی کے لیے صوبائی محکمۂ صحت کے ساتھ رابطہ ہے۔

    ہرنائی انتظامیہ کے مطابق شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید ناصر نے بتایا کہ 10 شدید زخمی ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ روانہ کئے گئے ہیں کوئٹہ منتقل کئے گئے تمام زخمی مرد اور بعض عمر رسیدہ ہیں۔

    ڈی ایچ او نے یہ بھی بتایا ہے کہ زخمیوں کے سر پر چوٹیں، ہاتھوں اور پاؤں میں فریکچرز آئے ہیں جبکہ کچھ زخمی کومے میں ہیں۔

    دوسری جانب اس سے قبل ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق زلزلے کے مرکز میں 15 کلو میٹر کے دائرے میں مکانات گرے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 15 کی حالت تشویشناک ہے، سول اسپتال کوئٹہ میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ 4 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اور پہاڑی تودے گرنے سے کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ہرنائی سنجاوی روڈ کی بحالی کیلئے لیویز اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، طورغر میں لورالائی ہرنائی شاہراہ بھی بند ہے جس کی وجہ سے ہرنائی میں آج تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو اور چیئرمین این ڈی ایم اے کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ہرنائی زلزلے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

    بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللّٰہ لانگو نے ہرنائی زلزلے کے حوالے سے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کی جانب سے ہرطرح کےتعاون کا وعدہ کیا گیا ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے اس موقع پر کہا کہ میڈیکل ٹیمز، ادویات، ہیلی کاپٹر، نان فوڈ آئٹمز جلد ہرنائی بھیجے جائیں گے۔

    وزیرداخلہ نے بتایا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے، ہنگامی بنیادوں پرامدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں بھیجنےکی تیاریاں مکمل ہیں۔

    میر ضیاء اللّٰہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی 15 کلومیٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

    مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، تمام علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں-

  • این سی بی کے زیرحراست شاہ رخ کے برگر بچے کو کس طرح کا کھانا ملتا ہے؟

    این سی بی کے زیرحراست شاہ رخ کے برگر بچے کو کس طرح کا کھانا ملتا ہے؟

    انڈیا میں منشیات کی روک تھام کرنے والے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ایک ’ریو پارٹی‘ سے گرفتار کیا تھا آریا ن پر منشیات خریدنے اور استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

    باغی ٹی وی : آریان خان کی درخواست ضمانت پر پیر کے روز ہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے انھیں جمعرات تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے آریان خان کے علاوہ اس کیس میں دیگر آٹھ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے-

    منشیات کیس میں گرفتار بیٹے آریان خان کو جیل میں کیسا کھانا ملتا ہے، اس کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ہیں-

    بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کی جانب سے آریان کو گھر سے آنے والا کھانا دینے سے انکار کردیا گیا آریان اور اس کے دوستوں کو گرفتاری کے بعد این سی بی کے دفتر میں کاغذ کی پلیٹوں میں سبزی کا سالن، پوریاں اور دال چاول دیئے گئے جو کہ دفتر کے قریب سے ہی منگوائے گئے تھے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آریان خان کو 20 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔

    اگر ان پر یہ سب الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

    این ڈی پی ایس کا سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

    سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

    سیکشن 27 یہ دفعہ ڈرگز رکھنے کی صورت میں ملزم پر عائد کی جاتی ہے اور سیکشن 35 میں ملزم کو خود کی بے گناہی ثابت کرنی ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھاچھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

  • بلوچستان: زلزلے نے ہرنائی میں تباہی مچا دی 15 افراد جاں بحق 150 سے زائد زخمی

    بلوچستان: زلزلے نے ہرنائی میں تباہی مچا دی 15 افراد جاں بحق 150 سے زائد زخمی

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے کے باعث 15 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 3 بجکر 2 منٹ پر آیا جس نے ہرنائی میں تباہی مچا دی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی پندرہ کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے قریب تھا۔

    زلزلے کے باعث کئی مکانات گر گئے جن کے ملبے تلے پھنسے افراد کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا جبکہ حکومتی مشینری پہنچنے کے بعد بھی ریسکیو کا کام جاری رہا زلزلے سے سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    زلزلے کے بعد بلوچستان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچنے پر طبی عملے کو مشکلات کا سامنا رہا۔

    ہرنائی کوئٹہ شہر کے مشرق میں واقع ہے اور اس کا شمار بلوچستان کے ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بڑی تعداد میں کوئلے کی کانیں ہیں۔

    بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے فون پر بی بی سی کو بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے ہرنائی میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے اور ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر کے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ نے بتایا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کو متحرک کرکے ہیوی مشینری ہرنائی کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

    ہرنائی میں مقامی صحافی یزدانی ترین نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے بہت شدید تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہرنائی شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    ہرنائی میں لیویز فورس کے ہیڈکوارٹر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ہرنائی، شاہرگ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ متعدد علاقوں میں زلزلے سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بعض مقامات پر گھروں کے گرنے سے جانی نقصان ہوا ہے۔

    زلزلے کی خوف کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

    اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، پشین، سبی اور متعدد دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم ہرنائی کے علاوہ دیگر علاقوں سے تاحال جانی اور مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں۔

  • ویرنن فلینڈر پاکستان فاسٹ باولز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر جوش

    ویرنن فلینڈر پاکستان فاسٹ باولز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر جوش

    قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کنسلٹنٹ ویرنن فلینڈر کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

    باغی ٹی وی:انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے کی روشنی میں ان نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی کوشش کروں گا۔

    لارنس بوتھ، انگلش صحافی نے کہا کہ انگلینڈ کو چاہیے کہ اب 2022 میں پاکستان کا دورہ مکمل کرےانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    مائیک ہیزمن، معروف کمنٹیٹر نے کہکہ اعموماً اس طرح کے ٹورنامنٹس میں ٹیمیں رن ریٹ کا خیال نہیں رکھتی
    مگر نیشنل ٹی ٹونٹی میں تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آغاز سے رن ریٹ ذہن میں رکھ کر کرکٹ کھیل رہے جو بہت اچھا ہےٹورنامنٹ میں میری پسندیدہ ٹیمیں سینٹرل پنجاب اور کے پی ہیں۔

    سعود شکیل، کپتان پاکستان شاہینز نے کہا کہ پاکستان شاہینز کے تمام کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے بطور کپتان یہ میرے لیے ایک نیا چیلنج ہے، جسے پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو، چیف میڈیکل آفیسر پی سی بی کا کہنا ہے کہ فٹنس کے لیے ڈائیٹ اور ورزش سے زیادہ ان میں تسلسل لانا لازمی ہوتا۔

    تانیہ ملک، ہیڈ آف ویمنز کرکٹ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ہمارا انٹرنیشنل شیڈول بہت مصروف ہے میرا ہدف اپنا ڈومیسٹک شیڈول بھی مصروف بنانا ہوگایہ کرلیا تو ہماری خواتین کرکٹ بہت ترقی کرے گی۔

  • عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    عمر شریف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی –

    باغی ٹی وی : عمر شریف کی میت کو ایدھی سردخانے سے گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، علاقہ پولیس کی نفری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

    عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

    عمر شریف کی نماز جنازہ جرمنی میں ادا کر دی گئی

    پولیس کے مطابق جنازے کی سکیورٹی کے لیے دو ڈی ایس پیز کی سربراہی میں 200 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے، پارک کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جب کہ پارک میں جنریٹر اوراسپیکر لگائے گئے اس کے علاوہ عمر شریف پارک میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ بھی کی گئی۔

    نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو عبداللّہ شاہ غازی مزارکے احاطے میں تدفین کر دی گئی-

    عمر شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی

    واضح رہے کہ عمر شریف کا جسد خاکی آج صبح 5 بج کر 35 منٹ پرترکش کراچی پہنچا عمر شریف مرحوم کی میت کو ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 سے لایا گیا ہے عمر شریف کی فیملی میت وصول کرنے ایئرپورٹ پہنچی ترکش ایئرلائن کی پرواز TK708 نےاپنے مقررہ وقت سے دس منٹ پہلے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ پرواز کا کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ کا مقررہ وقت صبح 45-05 تھا جب کہ پرواز نے صبح 35-05 پر کراچی جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

    عمر شریف کی میت بدھ کی صبح پاکستان پہنچے گی

    عمر شریف کی بیوہ زرین غزل بھی میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں کراچی پہنچنے کے بعد عمر شریف کی میت ائیر پورٹ کارگو ٹرمینل سے ان کے بیٹوں کے حوالے کردی گئی جس کےبعد میت کو کراچی کے ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا۔

    عمر شریف ی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا میت لے جانے والی ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جب کہ میت کی سرد خانے روانگی کے دوران قافلے میں عزیز و اقارب، مداحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

  • پانامہ نااہل میاں مفرور کی کرپشن کی داستان ہے     شہباز گل کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

    پانامہ نااہل میاں مفرور کی کرپشن کی داستان ہے شہباز گل کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں روتے ہیں اور باہر کیمرے کے سامنے وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : شہباز گِل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میاں مفرور کو نا اہل قرار دیا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں کیپیٹل ایف زیڈ ای کے بارے میں 2013 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہ کرنے کے باعث موصوف کو نااہل کیا گیا۔
    https://twitter.com/DRSGUPDATES/status/1445690068090306569?s=20
    انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں بڑے میاں کو 10 سال قید ہوئی، نواز شریف پر 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا، تمام حقائق و دلائل جاننے کے بعد معزز عدالت نے فیصلہ سنایا۔


    معاون خصوصی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کیلبری کوئین سیاسی انجینئرنگ کا منجن بیچ رہی ہیں، سالہا سال سے چلتے کیسوں میں نااہل ایک جواب تک نہ جمع کروا سکے۔

    انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں روتے ہیں اور باہر کیمرے کے سامنے وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔

    میری درخواست کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں مریم نواز

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کیس سیاسی انجینیئرنگ کے ذریعے بنایا گیا پانامہ پانامہ کرکے ایک منتخب حکومت کو کمزور کرکے گرایا گیا۔ الیکشن چوری کرکے مسلم لیگ ن کو کمزور کیا گیا یہ کیس ججز کا امتحان ہے، وہ ثابت کریں کہ پریشر کے بغیر وہ فیصلے کرسکتے ہیں۔

    الیکشن سے پہلے مجھ پر جوالزامات عائد ہوئے تفصیل قوم کودینا چاہتی ہوں شوکت عزیزصدیقی نے ایک بیان دیا اوردستخط کےساتھ بیان حلفی جمع کرایا، پانامہ کیس کی وجہ سے میں اوروالد جیل میں تھے میں نے درخواست میں کہا میرا کیس سیاسی طور پر انجنیئرڈ ہے، بے بنیاد اورسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ پانامہ پانامہ کرکے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔ تمام اداروں کو غیر سیاسی ہوناچاہیے الیکشن چوری کرتے ہیں اور ن لیگ کو کمزور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ن لیگ کی قیادت کے خلاف مقدمات بنا کر پارٹی چھوڑنے کا کہا جاتا ہے۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف دسمبر میں وطن واپس آئیں گے ن لیگی رہنما کا دعویٰ

  • پنڈورا لیکس: تحقیقات کی جائیں گی، جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے گا   شیخ رشید

    پنڈورا لیکس: تحقیقات کی جائیں گی، جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے گا شیخ رشید

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف واپس آنا چاہتے ہیں تو24گھنٹے میں کاغذات جاری کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کی جائیں گی، جواب نہ دینے والوں کو اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان کے لیے آن لائن ویزا کرنے جارہے ہیں اس سے معلومات میں شفافیت آئے گی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ یوسف رضا گیلانی کے ای سی ایل میں نام ہونے کا معاملہ دیکھے گی، وہ عدالت یا وزارت داخلہ سے رجوع کرسکتے ہیں-

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست کو مرتے ہوئے دیکھ رہاہوں ،اگرنوازشریف واپس آنا چاہتے ہیں تو24گھنٹے میں کاغذات جاری کرسکتے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں-

    ایئر پورٹ سے سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے ایک بار پھرلندن میں مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کیا ہے صحافی نےن لیگی رہنما جاوید لطیف سے سوال کیا کہمیاں صاحب کب واپس آ رہے ہیں؟ جاوید لطیف نے جواب دیا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف دسمبر میں وطن واپس آرہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے وہ اس سال واپس آئیں گے اور عمران خان کی منتخب حکومت کے پیدا کردہ بحرانوں پر قوم کی رہنمائی کریں گے یہاں تک کہ اگر ان کا علاج مکمل نہ بھی ہو نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے-

    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف،سابق وزیراعظم ، پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا-

    یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کے لیے جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روکا گیا، اسٹاف کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے امیگریشن کروائی تو کہا گیا یوسف رضا گیلانی نے کا نام ای سی ایل میں ہے،نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ ذرائع کاکہنا ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور بیٹی کو بھی باہر جانے سے روکا گیا،

    ایئر پورٹ سے سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین اجلاس میں وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی کے ساتھ 5 اراکین قومی اسمبلی اور 5سینیٹرز بھی اٹلی جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی ای سی ایل میں نام ہونے کی تصدیق کے بعد ائیرپورٹ نہیں گئے، سزا یافتہ مجرموں کو باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پیپلزپارٹی رہنماؤں پر قدغنیں ہیں، ای سی ایل سے نام ہٹا کر پیشیاں بھگتنے والوں کو بھی ملک سے باہر جانے دیا گیا،یوسف رضا گیلانی ملک کی نمائندگی کیلئے جانا چاہتے تھے مگر انہیں روک دیا گیا،ملک میں ایک نہیں دو نظام ہیں،جیالوں کے لیے بھی الگ قانون ہے –

  • صدرجوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان رابطہ، تائیوان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    صدرجوبائیڈن اور چینی صدر کے درمیان رابطہ، تائیوان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    امریکی صدر جوبائیڈن کا چینی صدر شی جن پنگ سے رابطہ تائیوان کی صورتحال پر بات چیت کی-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا صدر شی جن پنگ نے تائیوان سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    چند روز قبل 38 چینی فوجی طیاروں نے تائیوان کی دفاعی زون میں پروازیں کی تھیں، جو بیجنگ کی طرف سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا تائیوان نے چینی طیاروں کی در اندازی پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے حملے کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔

    کیا قاسم سلیمانی کے قتل میں برطانیہ کا ممکنہ کردار تھا؟ برطانوی اخبار کے تہلکہ خیز…

    تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ان طیاروں میں ایٹمی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیارے بھی شامل تھے، جو دو مرحلوں میں تائیوان کی فضائی دفاعی شناختی زون میں داخل ہوئے جبکہ تائیوان کی جانب سے اپنے جیٹ طیاروں اور میزائل سسٹم کے ساتھ اپنا دفاع کیا گیا۔

    چین اور تائیوان 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران تقسیم ہوئے لیکن بیجنگ کا اصرار ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو اس جزیرے کو کسی وقت طاقت کے ذریعے دوبارہ حاصل کیا جائے گا۔

    لداخ : چینی فوج کی تعیناتی پر بھارت کا تشویش کا اظہار