Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں      ن لیگی رہنما

    چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں ن لیگی رہنما

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آرڈیننس چیئرمین نیب کی مدت ملازمت کی توسیع کے لیے ہے اور حکومتی کرپشن چھپانے کے لیے چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیا گندم کی قیمت 400 گنا بڑھنے پر نیب سوال نہیں کرسکتا ؟ آرڈینس کے بعد پنڈورا لیکس میں شامل افراد سے نیب سوال نہیں کر سکے گا گندم اور چینی چوری پر نیب سوال نہیں کرتا ثابت ہو گیا چیئرمین نیب صرف عمران خان کی نوکری کرتے ہیں۔

    شاہد خاقان نے کہا کہ قانون بنانے کے لیے آرڈیننس کی ضرورت نہیں ہوتی حکومتی کرپشن میڈیا میں ہے لیکن نیب کو نظر نہیں آتا، جو مہنگی ترین ایل این جی خریدی گئی اس پر سوال نہیں کر سکتا تیل کی قیمت بڑھنے اور عوام کے حق پر ڈاکے ڈالنے پر سوال نہیں کر سکتے حکومت نے آرڈیننس میں کہا کابینہ فیصلے پر پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ مالم جبہ اور بی آر ٹی کرپشن ہمارے سامنے ہے اور بلین ٹری سونامی کا کیا حال ہے کچھ معلوم نہیں ہے۔وزیر اعظم کہتا ہے چیئرمین نیب کی تعیناتی پر مشاورت نہیں کروں گا اور مجھے قانون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    عمران خان اگلے الیکشن میں جیتتے نظر نہیں آ رہے،وزیراعلیٰ سندھ

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک یہ نام نہاد حکومت قائم ہے یہی چیئرمین نیب رہے گا لیکن جلد کرپشن میں ملوث وزرا کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا اور چیئرمین نیب کو بھی احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    قبل ازیں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پینڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ تحقیقات کا پیمانہ جو دوسروں کےلیے رکھتے ہیں اپنے لیے بھی وہی رکھیں جن وزرا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان کوکابینہ سے الگ کیاجائے۔

    پنڈورا پیپرز میں 700 لوگوں کا نام ،جو نواز شریف کے ساتھ ہوا وہی ہونا چاہئے، شاہد خاقان عباسی

    پنڈورا لیکس میں پاکستانی میڈیا مالکان کے نام بھی سامنے آ گئے

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا آف شور اکاونٹ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں اگر قانون سازی کرنی ہے تو عوام کے لئے کریں قانون سازی پارلیمنٹ سےہونی چاہیئے، اپنی مرضی کے قانون آرڈیننس کے ذریعے لائے جاتے ہیں، آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہی۔

    دوسری جانب حکومت نے چیئرمین نیب اور پنڈورا پیپرز سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات مسترد کردیئے

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر چیز کو مسترد کرتی ہے،پنڈورا لیکس معاملے کی تحقیق وزیراعظم کی انسپکشن کمیٹی کر رہی ہے، دیکھاجائے گا کون سے کیسز ایف بی آر ، نیب یا ایف آئی اے کے پاس بھیجے جائیں،وزیر اعظم نے کہا ہے اگر کوئی ثابت نہیں کر سکتے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی،چیئرمین نیب کو توسیع پراپوزیشن نہ مانوں کی پالیسی پر گامزن ہے،اگر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر اتفاق نہیں کرتے تو اگلے لائحہ عمل کا ذکر ایکٹ میں نہیں،ہم نے یہ کہا اگر اتفاق نہیں ہوتا تو پھر پارلیمانی کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی،

    قبل ازیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کے لئے سیل کے قیام کا فیصلہ مسترد کردیا تھا-

    چیئرمین نیب اور پنڈورا پیپرز سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات مسترد

  • سی اے اے کی اجازت کے باوجود پی آئی اے کےاندرون ملک مسافر کھانے کی سہولت سے محروم

    سی اے اے کی اجازت کے باوجود پی آئی اے کےاندرون ملک مسافر کھانے کی سہولت سے محروم

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت کے باوجود قومی ائیر لائن پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو ناشتہ اور کھانا فراہم نہیں کیا جارہا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم اکتوبر سے اندرون ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی اجازت دے رکھی ہے پی آئی اے کی اسلام آباد پرواز پی کے 300 میں مسافروں کو ناشتہ نہیں دیا گیا، دوران پرواز مسافروں کو صرف ایک بوتل پانی ان کی نشست پر رکھی ملی، اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 15 ہزار روپے تک لیا گیا اور کھانا نہیں دیاگیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت کے باوجود پروازوں میں ناشتہ اور کھانا نہ دینے پر مسافروں نے ناراضی کااظہار کیا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کیس میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے-

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51ہزار343کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 1 ہزار453 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار321 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 32 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 61ہزار869،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار212، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار647، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار930، بلوچستان میں 33 ہزار26، آزاد کشمیر میں 34 ہزار299 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار338 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 744 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار471، خیبرپختونخوا 5 ہزار613، اسلام آباد 930، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • شاہ رخ کی گرفتار بیٹے سے پہلی ملاقات، آریان والد سے ملتے ہی روپڑے

    شاہ رخ کی گرفتار بیٹے سے پہلی ملاقات، آریان والد سے ملتے ہی روپڑے

    بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این بی سی ) میں گرفتار بیٹے آریان خان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی :انڈیا میں منشیات کی روک تھام کرنے والے ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ایک ’ریو پارٹی‘ سے گرفتار کیا تھا آریا ن پر منشیات خریدنے اور استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

    آریان خان کی درخواست ضمانت پر پیر کے روز ہونے والی سماعت کے بعد عدالت نے انھیں جمعرات تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا ہے آریان خان کے علاوہ اس کیس میں دیگر آٹھ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے-

    تاہم اب بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ین بی سی میں گرفتار بیٹے آریان خان سے ملاقات کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان مبینہ طور پر والد سے پہلی ملاقات کے دوران خاصے جذباتی ہوگئے اور جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑے۔

    شاہ رخ خان نے این بی سی سے گرفتار بیٹے آریان خان سے ملنے کے لیے اجازت طلب کی تھی جس کے بعد آریان والد سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آریان خان کو 20 سال تک کی سزا ہو سکتی ہے آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔

    این سی بی کے زیرحراست شاہ رخ کے برگر بچے کو کس طرح کا کھانا ملتا ہے؟

    اگر ان پر یہ سب الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 20 سال تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

    این ڈی پی ایس کا سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

    سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

    سیکشن 27 یہ دفعہ ڈرگز رکھنے کی صورت میں ملزم پر عائد کی جاتی ہے اور سیکشن 35 میں ملزم کو خود کی بے گناہی ثابت کرنی ہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھاچھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مشیات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

  • چترال میں آرین دور کی 3 ہزار سال پُرانی قبریں دریافت

    چترال میں آرین دور کی 3 ہزار سال پُرانی قبریں دریافت

    خیبر پختونخوا : چترال میں 3 ہزار سال پرانی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر عبدالحمید کے مطابق 3 ہزار سال پرانی قبریں چترال کے گاؤں سینگور سے برآمد ہوئی ہیں جو آرین دور کی ہیں اور ان قبروں کی تعداد 13 ہے قبروں سے مٹی کے برتن اور نوادرات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قبروں میں ہزاروں سال پرانی ہڈیاں موجود ہیں اور جن کے نمونے ڈی این اے کے لیے امریکہ بھیجے جائیں گے۔

    عبدالحمید نے کہا کہ ڈی این اے کی مدد سے آرین قوم اور چترال کی تاریخ کا پتہ لگایا جا سکے گا اس پراجیکٹ میں غیرملکی ماہرین بھی شامل ہیں۔

    ترکی :11 ہزار سال پرانے تھری ڈی مجسمے دریافت

    یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ایک اور ضلع صوابی کے مختلف علاقوں میں تاریخی مقبرے موجود ہیں جہاں بدھ مت کے دور کے خزانے ، مجسمے اور دیگر نوادرات بھی پائے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی میں کھدائی کے دوران 11ہزار سال پرانے انسانی اجسام اور سروں کے نقش ونگار ملے ہیں جن میں سے بعض تھری ڈی مجمسے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ تحقیق سے اس دور کے انسانوں کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کھدائی کی جگہ سے 250 سے زائد پتھروں پر نقش و نگاری کے نمونے ملے ہیں۔پتھروں پر جانوروں کے اجسام کی نقوش بنائے گئے ہیں ساتھ ہی انسانی مجسمے بھی ملے ہیں۔

    آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    یہ دریافت ترکی کے جنوب مشرقی صوبے کے علاقےکرہانٹائپ میں کی گئی ہے اس علاقے کو ‘ٹا ٹیپیلر’ کا نام بھی دیا جاتا ہے، جس کا مطلب پتھر کی پہاڑی ہے ، جو 124 میل (200 کلومیٹر) کے رقبے پر محیط ہے اس جگہ پر کھدائی کا کام سب سے پہلے 2019 میں شروع ہوا اور اس کے نتیجے میں 75 فٹ قطر والی عمارت کی دریافت بھی ہوئی عمارت میں ایک بڑا بیڈروک بھی تراشا گیا ہے اور اس کی گہرائی 18 فٹ تک ہے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بہت سے لوگوں کی مدد سے بنایا گیا تھا۔

    کھدائی کے سربراہ پروفیسر نیکمی کرول نے بتایا تھا کہ ملنے والی نوادرات قدیم گوبکلی ٹیپے سائٹ سے دریافت ہونے والی چیزوں سے ملتی جلتی ہیں جو اسٹون ہینج سے 6000 سال قبل تاریخی لوگوں نے تعمیر کی تھیں

    7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت

  • ایکسچینج کمپنیوں کیلئے تمام غیرملکی کرنسی کی فروخت پر بائیومیٹرک تصدیق لازمی ،اسٹیٹ بنک کا اہم اعلان

    ایکسچینج کمپنیوں کیلئے تمام غیرملکی کرنسی کی فروخت پر بائیومیٹرک تصدیق لازمی ،اسٹیٹ بنک کا اہم اعلان

    پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیوں کی جانب سے بیرونی کرنسی کی لین دین میں شفافیت بڑھانے اور نقد بیرونی کرنسی کے ناجائز بیرون ملک بہاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کو صرف ایک ہزار امریکی ڈالر فی کس فی وزٹ لے جانے کی اجازت ہو گی۔ زیادہ سے زیادہ سالانہ حد 6000 امریکی ڈالر ہوگی۔

    ایکسچینج کمپنیوں کو تمام غیر ملکی کرنسی کی فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔

    5 سو امریکی ڈالر اور مساوی تمام بیرونی کرنسی کی فروخت کی ٹرانزیکشنز کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کو بایومیٹرک تصدیق کرنی ہوگی۔ یہ شرط 20 اکتوبر 2021 سے لاگو ہو گی۔

    ایکسچینج کمپنیاں 10 ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی نقد بیرونی کرنسی کی فروخت صرف چیک کے ذریعے وصول ہونے والی رقوم کے عوض یا بینکاری چینلز کے ذریعے کریں گی۔

    ان ضوابطی اقدامات سے بیرونی کرنسی کے ناجائز طور پر ملک سے باہر جانے کو روکا جا سکے گا۔

  • سعودی کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں اضافہ، امریکی کمپنی ایپل کو دباؤ کا سامنا

    سعودی کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں اضافہ، امریکی کمپنی ایپل کو دباؤ کا سامنا

    سعودی عرب کی سرکاری تیل کی کمپنی آرامکو امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو ٹکر دینے کی تیاری میں ہے-

    باغی ٹی وی : بزنس انسائیڈر کے مطابق آرامکو دنیا کی بیش قدر کمپنی بننے سے چند قدم کی دوری پر ہے سعودی عرب کی تیل کمپنی کا مارکیٹ قدر میں حجم 20 کھرب ڈالر کے قریب پہنچ چکا ہے جس کے بعد تیل کمپنی ایپل فرم سے صرف تیس ارب ڈالر پیچھے رہ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اب تک امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی بیش قدر فرم ہے جس کی مالی قدر 20 کھرب 30 ارب ڈالر ہے اس وقت ایپل کو دباؤکوسامنا ہے کیونکہ سرمایہ کار اس ٹیکنالوجی فرم کے مہنگے اسٹاک کے بارے میں محتاط ہیں جبکہ بانڈ سے کمائی یا منافع میں اضافہ ہورہا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آرامکو کمپنی کی مالی قد ر میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے حصص کی قدر میں تبدیلی صارفین کے رجحان کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔

    فاسٹ فوڈز اور ٹریفک حادثات وقوانین کی خلاف ورزی کے درمیان حیران کن تعلق کا انکشاف

    کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سال تیل کمپنیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا تھا صارفین گھروں سے باہر نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے ایپل کمپنی کے حصص پر منفی اثر پڑا ہے اور آمد و رفت میں اضافے سے تیل کھپت پھر سے بڑھ گئی ہے جس کا براہ راست فائدہ تیل کمپنی آرامکو کو ملا ہے۔

    تیل کی قیمتوں کے لیے عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ کروڈ کی قیمت ستمبر میں تقریبا 71 ڈالر فی بیرل سے شروع ہوئی تھی ۔ آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق ۔ منگل کو اس کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل سے زیادہ پر پہنچ گئی ہے۔

    سروسز متاثر ہونے کے بعد فیس بُک کواسٹاک مارکیٹ میں 50 ارب ڈالر کا نقصان

    بنک آف امریکا کارپوریشن کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں توانائی کے بحران سے تیل کی قیمتوں میں اضافے میں مدد مل سکتی ہے اور 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ جبکہ سعودی حکومت سعودی آرامکو کمپنی کی 98 فیصد مالک ہے اور باقی حصص سعودی اسٹاک ایکسچینج میں دستیاب ہیں یہ کمپنی پہلے بھی دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی رہ چکی ہے۔

    فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ 7 گھنٹوں بعد ، مارک زکر برگ کا کتنا نقصان ہوا؟

  • مردوں کا خواتین کو چائے  پیش کرنے کے مناظر نشر کرنے پر پابندی

    مردوں کا خواتین کو چائے پیش کرنے کے مناظر نشر کرنے پر پابندی

    تہران: حکومت کی جانب سے ایرانی ٹی وی چینلز پرخواتین کو پیزا کے ساتھ دکھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سنسر شپ کی جانب سے ٹی وی چینلز کے لیے نئے قوانین جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق اسکرین پر خواتین کو پیزا کے ساتھ دکھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    فاسٹ فوڈز اور ٹریفک حادثات وقوانین کی خلاف ورزی کے درمیان حیران کن تعلق کا انکشاف

    اس کے علاوہ ڈراموں کے دوران مردوں کا چائے خواتین کو پیش کرنے کے مناظر بھی نشر کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ خواتین کے چمڑے کے دستانے پہننے پر بھی پابندی ہو گی۔

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے قوانین میں خواتین کو لال رنگ کے مشروب کے ساتھ بھی نہیں دکھایا جائے گا۔

    ایرانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر ٹی وی چینلز کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    امریکا جوہری مذاکرات سے پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز بحال کرے ایرانی وزیر…

  • بلوچستان زلزلہ،پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ

    بلوچستان زلزلہ،پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ

    بلوچستان زلزلہ،پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ
    پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم راولپنڈی سے کوئٹہ روانہ ہو گئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو ٹیم کوئٹہ سے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہرنائی جائیگی،اربن ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم امداد سرگرمیوں میں حصہ لے گی،

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے-آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ضلع ہرنائی کی زلزلے سے متاثرہ آبادی کے لیے ضروری خوراک اور پناہ گاہیں منتقل کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ‏آرمی ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل اسٹاف نے طبی سہولتیں فراہم کیں،طبی سہولتوں کیلئے شہری انتظامیہ نے بھی معاونت کی 9 زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا-

    صدر عارف علوی نے بلوچستان میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے،صدر مملکت نے زلزلے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوار رحمت میں جگہ دے،زلزلے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں امید ہے صوبائی حکومت اور این ڈی ایم اے متاثرین کی فوری مدد یقینی بنائیں گے،

    ‏وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ،نقصان اور موجودہ صورتحال کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے تمام متعلقہ وفاقی اداروں کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی ہے،‏وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مشکل گھڑی میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بھی طلب کی ہے،ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کردی ہے، زلزلہ میں جانی نقصان پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بلوچستان میں زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس ہے، وفاق بلوچستان میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرے، شدید زخمیوں کو ملک کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا جائے،‏وفاقی حکومت امدادی کارروائیوں میں قائدانہ کردار ادا کرے، پیپلز پارٹی کے چیئرمیین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت زخمیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، ‏وفاقی اور بلوچستان حکومت جاں بحق افراد کے ورثا کو معاوضہ ادا کرے، بلاول زرداری نے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کی قیادت زلزلہ متاثرین کی مدد کرے، سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ‏وفاق اور بلوچستان حکومت زلزلہ متاثرین کی ہرممکن مدد کریں،زخمیوں کے بہتر علاج پر توجہ دی جائے،وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ملبے تلے پھنسے افراد کو کوئٹہ کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہاہے بلوچستان حکومت زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کی ہرممکن مدد کرے گی، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بلوچستان زلزلے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،زخموں کو سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ انھوں نے کہا کہ متاثرین کی دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے متعلقہ اداروں کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی بلوچستان کے مختلف شہروں میں آنےوالے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔او زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے بلوچستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، زخموں کو بہترین طبی سہولیات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بلوچستان میں زلزلہ سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے، سراج الحق نے زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کی صحتیابی کے لیے دعا کی ہے، سراج الحق کا کہنا تھا کہ الخدمت فاونڈیشن اور جماعت اسلامی کے رضاکار زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہنچیں ، زلزلہ متاثرین کے لیے میڈیکل و امدادی ریلیف کیمپ لگائے جائیں

    دوسری جانب بلوچستان زلزلہ،متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی اسسٹنٹ کے لیے وزیراعلیٰ سیل قائم کر دیا گیا،چیف سیکریٹری آفس، پی ڈی ایم اے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر چیف منسٹر سیل کی نگرانی کر رہے ہیں بلوچستان زلزلےسےمتعلق پی ڈی ایم اےکی ہیلپ لائن111400400-081پررابطہ کریں

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچستان زلزلہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہے،سول آرمڈ فورسز متاثرین کی مدد کررہی ہیں

    بلوچستان زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ہرنائی سے 10زخمیوں کوہیلی کاپٹر کےذریعے کوئٹہ پہنچا دیاگیا ہرنائی سےکوئٹہ منتقل کیے جانے والے زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی زخمیوں میں بچے ،خواتین اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہےہرنائی میں زلزلے کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ہرنائی میں زلزلے کے باعث سول اسپتال کوئٹہ میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی 15 کلومیٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، تمام علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں-

    بلوچستان:ہرنائی زلزلے میں شدید زخمی ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ منتقل،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

    بلوچستان: زلزلے نے ہرنائی میں تباہی مچا دی 15 افراد جاں بحق 150 سے زائد زخمی

    ‏پاک فوج کے دستے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے-

  • ہرنائی زلزلہ: پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

    ہرنائی زلزلہ: پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری

    ‏پاک فوج کے دستے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بلوچستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقے ہرنائی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے-

    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ضلع ہرنائی کی زلزلے سے متاثرہ آبادی کے لیے ضروری خوراک اور پناہ گاہیں منتقل کی گئی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ‏آرمی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف نے طبی سہولتیں فراہم کیں،طبی سہولتوں کیلئے شہری انتظامیہ نے بھی معاونت کی 9 زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا-

    بلوچستان: زلزلے نے ہرنائی میں تباہی مچا دی 15 افراد جاں بحق 150 سے زائد زخمی

    آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ بھی ہرنائی پہنچ گئے ‏آئی جی ایف سی نے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا راولپنڈی سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو موقع پر بھجوایا جائے گا-

    بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خوفناک زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں زلزلے سے متاثرہ شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے۔

    زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متاثرین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، آفٹر شاکس کے باعث بوسیدہ مکانات کے گرنے کا خطرہ ہےہرنائی میں زلزلے کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    ہرنائی میں زلزلے کے باعث سول اسپتال کوئٹہ میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، اسپتال میں ڈاکٹرز اور عملہ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا۔

    ہرنائی کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین لاؤڈ اسپیکرز پر دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں، لوگ متاثرہ گھروں میں جانے سے گریز کریں۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر رشید ناصر کے مطابق ہرنائی میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہو گئی ہے، دور دراز پہاڑی علاقوں میں زخمی موجود ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں ادویات کی قلت کا سامنا ہے، ایمرجنسی ڈرگ اور سرجری آلات کی فوری فراہمی کے لیے حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

    ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرین میں فریکچرز اور ہیڈ انجری کے زخمی زیادہ ہیں، سرجن ڈاکٹرز کی فراہمی کے لیے صوبائی محکمۂ صحت کے ساتھ رابطہ ہے۔

    بلوچستان:ہرنائی زلزلے میں شدید زخمی ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ منتقل،جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی

    واضح رہے کہ کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے شدید زلزلے کے باعث 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، ہرنائی اور شاہرگ میں 70 سے زائد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 اور گہرائی 15 کلومیٹر زیرِ زمین تھی جبکہ اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

    مختلف علاقوں میں کئی افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے، تمام علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں-

  • ڈرامہ سیریل  پری زاد نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے

    ڈرامہ سیریل پری زاد نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے

    ڈرامہ سیریل پری زاد نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل نشر کیے جانے والا ڈرامہ ‘پری زاد’ کی اپنی کاسٹ اور مضبوط کہانی کی وجہ سے اس وقت دھوم ہے شائقین کی جانب سے اس ڈرامے کو بے حد سراہا جا رہا ہے جا کا اندازہ اس بات سے لگایا جا رہا ہے کہ یو ٹیوب پر اس ڈرامے کی 12ویں قسط کو ایک ہی دن میں 50 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے-

    ڈرامہ سیریل پری زاد ہاشم ندیم کے ناول پر مبنی ہے اور اس ڈرامے کا مرکزی کردار، پری زاد اداکار احمد علی اکبر نبھا رہے ہیں اس کردار پر مداحوں کی طرف سے ان کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ جس باریکی، مہارت اور خوبصورتی سے احمد علی اس کردار کو نبھا رہے ہیں وہ منفرد اور اپنی مثال آپ ہے۔

    ڈرامے میں ہمارے معاشرے کے ان پہلوؤں اور افراد کی ذات کی عکاسی کی گئی ہے جنھیں ہمارے ارد گرد کے لوگ آسانی سے قبول نہیں کرتے۔

    پری زاد ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جسے رنگ کالا ہونے کی وجہ سے یہ معاشرہ قبول نہیں کرتا اسے زندگی کے ہر قدم پر دھتکارا جا رہا ہے پری زاد کے کردار کے علاوہ احمد علی کی اداکاری کو بھی لوگوں کی طرف سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، عروا، صبور علی اور یمنٰی زیدی شامل ہیں-