Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ترکی :11 ہزار سال پرانے تھری ڈی مجسمے دریافت

    ترکی :11 ہزار سال پرانے تھری ڈی مجسمے دریافت

    ترکی میں کھدائی کے دوران 11ہزار سال پرانے انسانی اجسام اور سروں کے نقش ونگار ملے ہیں جن میں سے بعض تھری ڈی مجمسے ہیں۔

    با غی ٹی وی : ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے اس دور کے انسانوں کی فنکارانہ صلاحیتوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کھدائی کی جگہ سے 250 سے زائد پتھروں پر نقش و نگاری کے نمونے ملے ہیں۔پتھروں پر جانوروں کے اجسام کی نقوش بنائے گئے ہیں ساتھ ہی انسانی مجسمے بھی ملے ہیں۔

    یہ دریافت ترکی کے جنوب مشرقی صوبے کے علاقےکرہانٹائپ میں کی گئی ہے اس علاقے کو ‘ٹا ٹیپیلر’ کا نام بھی دیا جاتا ہے، جس کا مطلب پتھر کی پہاڑی ہے ، جو 124 میل (200 کلومیٹر) کے رقبے پر محیط ہے۔

    میکسیکو کے ہد ہد سمیت جانوروں کی 23 اقسام دنیا سے ناپید

    یہ علاقہ یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ والی جگہ گوبکلی ٹیپے کےساتھ ہے گوبکلی ٹیپے 10 ویں صدی قبل مسیح سے متعلق میگالیتھک ڈھانچے کا گھر ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا قدیم ترین مندر ہے۔

    اس جگہ پر کھدائی کا کام سب سے پہلے 2019 میں شروع ہوا اور اس کے نتیجے میں 75 فٹ قطر والی عمارت کی دریافت بھی ہوئی عمارت میں ایک بڑا بیڈروک بھی تراشا گیا ہے اور اس کی گہرائی 18 فٹ تک ہے ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بہت سے لوگوں کی مدد سے بنایا گیا تھا۔

    کھدائی کے سربراہ پروفیسر نیکمی کرول نے بتایا ہے کہ ملنے والی نوادرات قدیم گوبکلی ٹیپے سائٹ سے دریافت ہونے والی چیزوں سے ملتی جلتی ہیں جو اسٹون ہینج سے 6000 سال قبل تاریخی لوگوں نے تعمیر کی تھیں۔

    18 ہزار سال قبل انسان مرغیاں نہیں بلکہ خطرناک پرندہ پالتے تھے

    کرول نے کہا کہ ان میں انسانوں کے سروں سمیت کئی تھری ڈی مجسمے اور انسانی نقش ہیں ایک خاص طور پر متاثر کن مجسمے میں ایک انسان کو دکھایا گیا ہے کہ وہ تیندوے کو اپنی پیٹھ پر اٹھا رہا ہے جبکہ حملہ آور پوزیشن میں جانوروں کی نقش و نگار بھی پائی گئی ہیں-

    ماہرین کے مطابق مجسموں اور پتھروں پر موجود نقش و نگار سے پتہ چلتا ہے اس دور میں انسان کی فنکارانہ صلاحیتیں مضبوط تھیں۔

    7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت

    اس سے قبل سعودی عرب میں اونٹوں اور گھوڑوں کے چٹانوں پر کندہ تقریباً 7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت ہوئے تھے منبت کاری کے 21 نمونے دریافت کیے گئے پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ ان کی سنگ تراشی کوئی زیادہ پرانی نہیں ان نقش و نگار کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پہلے سے لگائے گئے اندازوں کے مقابلے میں کافی پرانے ہیں۔

    ابتدائی طورپر 2018 میں اردن میں بطرا میں دریافت شدہ آرٹ ورک سے مماثلت کی بناپریہ تخمینہ لگایا گیا تھا کہ یہ قریباً 2000 سال پرانے ہوسکتے ہیں لیکن سعودی اور یورپی اداروں کی نئی تحقیق میں مختلف طریقوں کا استعمال کیا گیا ہے ان میں سنگ تراشی کے آلات کے نشانات (ٹول مارکس) اور کٹاؤ کے نمونوں کے ساتھ ساتھ ایکسرے ٹیکنالوجی کا تجزیہ بھی شامل ہےاس سے پتا چلتا ہے کہ منبت کاری کے یہ آثار قریباً 7000 سے 8000 سال پرانے ہیں۔

  • سمندری طوفان شاہین کے عُمان پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے       عرب موسمیاتی سروس

    سمندری طوفان شاہین کے عُمان پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے عرب موسمیاتی سروس

    سمندری طوفان شاہین عمان کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جبکہ ملک میں کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :”العربیہ” کے مطابق سمندری طوفان "شاہین” آج اتوار کی صبح سلطنت عُمان کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ سوشل میڈیا پر عمان میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں اور تیز آندھی کی تصاویر اور وڈیو شئیر کی گئیں-

    عمانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہین طوفان کے سبب مسقط صوبے میں انتہائی تیز بارشیں ہو رہی ہیں شہری دفاع کے مطابق صوبے میں بارش کے دوران سواریوں میں پھنس جانے کے 9 واقعات کی اطلاع ملی اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 25 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔


    قدرتی آفات کے پیشگی انتباہی قومی مرکز کے مطابق شاہین طوفان کا مرکز مسقط صوبے سے تقریبا 130 کلو میٹر دور ہے۔ مرکز کے گرد ہوا کی رفتار کا اندازہ 116 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    "شاہین”سمندری طوفان نے گوادرکے ساحل پرہلچل مچادی:کشتیاں الٹ گئیں،خطرے…

    عرب موسمیاتی سروس کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان شاہین کے عُمان پر براہ راست اثرات مرتب ہوں گے۔


    عُمان کی شہری ہوابازی کی ایجنسی نے کہا ہے کہ قومی قدرتی آفات پیشگی انتباہی مرکز کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر اور موسمی چارٹس کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ سمندری طوفان ’’شاہین‘‘ شدت اختیار کرچکا ہے اور اب وہ سمندری طوفان کی کیٹگری ایک میں شامل ہے۔

    عمان میں حکام نے سمندری طوفان شاہین کی وجہ سے خراب موسمی حالات کے پیش نظر اتوار اور پیر (3 اور 4 اکتوبر) کو ملک بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    عمان کی خبررساں ایجنسی نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’3 اور 4 اکتوبر 2021 کو سلطنت میں نامساعد آب وہوا کے حالات کے پیش نظر ظفاراورالوسطیٰ کی گورنریوں کے سوا ریاستی انتظامی محکموں، دیگر قانونی اداروں اور نجی شعبے کے اداروں کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل ہوگی۔‘‘


    موسمیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان عمان پراثرانداز ہونے کے بعد خلیج عرب کی طرف بڑھے گا اوراس سے قطر بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

    سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والےجہلم کے نوجوانوں کا گروپ تاوان کےلیے اغواء

    اس سے قبل عمان کے شہری ہوا بازی کے ادارے نے خبردار کیا تھا کہ اس طوفان کے سبب تیز ہوائیں چلیں گی اور200 سے 600 ملی میٹرتک موسلا دار بارش ہو گی۔ بارش کے نتیجے میں شمالی البطینہ، جنوبی البطینہ، مسقط، الظہیرہ، البریمی اورالداخلیہ میں شدید سیلاب کا خطرہ ہے۔


    عمان میں ہفتے کے روز الخابورہ اور صحم میں ساحلی علاقوں سے شہریوں کو نکال کر پناہ کے مراکز منتقل کر دیا گیا تھا۔ ادھر عمانی وزارت صحت نے شاہین طوفان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی پلان نافذ کر دیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ 130 برسوں کے دوران میں 46 طوفان عُمان کے ساحلوں تک پہنچے ہیں-

    دوسری جانب سمندری طوفان سے گوادر کے ساحل سے بھی اونچی لہریں ٹکرا رہی ہیں اور سمندر میں طغیانی بھی ہے۔ حکام نے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

    مقام براہیم پر خانہ کعبہ کا عکس، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

  • شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

    شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کےالزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) نے حراست میں لے لیا۔

    رپورٹ کے مطابق ین سی بی نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر منعقد ہونی والی پارٹی پر اچانک چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایک بڑے بالی ووڈ اداکار کے بیٹے کو اس معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے-

    سیف علی خان نے کرینہ کپور کے ساتھ کامیاب زندگی کا راز بتا دیا

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ، آریان کو ہفتہ کی رات ممبئی کے ساحل سے دور کروز جہاز پر منعقد ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی نے تحویل میں لیا تھا۔

    شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے کو منشیات کے ایک کیس میں حراست میں لینے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں تاہم اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا-

    کترینہ کیف کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

    آریان کا موبائل فون ضبط کر لیا گیا ہے اور اس کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ منشیات کے قبضے یا استعمال میں اس کے ملوث ہونے کے کوئی اشارے ہیں۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے بلڈ ٹیسٹ کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ این سی بی نے یہ چھاپہ ‘کورڈیلیا دی امپریس’ نامی جہاز پر مارا اور یہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

    آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ:جاوید اختر کو عدالتی نوٹس جاری

  • پاکستان میں 53 ویں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد

    پاکستان میں 53 ویں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد

    پاکستان میں 53 ویں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے سی آئی ایس ایم انٹرنیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد پاک فوج کی لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری میں کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لاہور میں 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں کورکمانڈر لاہور مہمان خصوصی تھے۔
    https://twitter.com/Javeria60097622/status/1444564840048173056?s=19

    آئی ایس پی آر کے مطابق "53 ویں عالمی ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ (شاٹ گن) 2021 کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں کنسیل انٹرنیشنل ڈو اسپورٹ ملٹیئر (سی آئی ایس ایم) کے زیراہتمام منعقد ہوئی ، جسے عام طور پر انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کہا جاتا ہے۔”

    افتتاح پر تبصرہ کرتے ہوئے آئی ایس پی آر نے کہا ، "سی آئی ایس ایم کے نمائندوں ، معززین ، سفارت کاروں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے رنگا رنگ اور متاثر کن افتتاحی تقریب دیکھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ میں 50 شوٹرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ روس، فرانس، سری لنکا ، فلسطین اورکینیا سمیت 41 ممالک شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد دوسری بارکیاجا رہا ہے، چیمپئن شپ 9 اکتوبر تک لاہورمیں جاری رہےگی جس میں مختلف شاٹ گن شوٹنگ ایونٹس شامل ہیں ، جن میں مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ٹریپ اور سکیٹ شوٹنگ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان فوج نے ماسکو میں منعقد ہونے والی 58 ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھاپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے گزشتہ اتوار کو جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان آرمی نے روس کے دارالحکومت ماسکو منعقد ہونے والی 58ویں ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔

    پاک فوج کے سپاہی بلاول ضیاء نے ورلڈ ملٹری باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا –

  • سال 2021 کا طب کا نوبیل انعام کورونا ویکسین بنانے والوں کو دینے کا امکان

    سال 2021 کا طب کا نوبیل انعام کورونا ویکسین بنانے والوں کو دینے کا امکان

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر سال 2021 کا میڈیسن کا نوبیل انعام کورونا سے تحفظ کی ویکسین بنانے والے ماہرین کو دیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ماہرین صحت اور سائنسدانوں کی جانب سے چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز آئندہ ہفتے طب کے نوبیل انعام جیتنے والوں کا اعلان کرے گی جو کورونا سے تحفظ کی ویکسین بنانے والے ماہرین کو دیا جا سکتا ہے۔

    متعدد ماہرین صحت اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس سال نوبیل انعام کورونا ویکسین بنانے والے افراد کو دیا جائے گا۔ تاہم بعض کا ماننا ہے کہ ابھی وبا ختم نہیں ہوئی اور ویکسین کی افادیت پر بھی دنیا متفق نہیں اس لیے اس بار ویکسین بنانے والوں کا انعام نہیں دیا جائے گا۔

    کورونا سے بچاؤ کے لیے کیپسول تیار

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جو ماہرین مانتے ہیں کہ کورونا ویکسین بنانے والوں کو جلدی میں نوبیل انعام نہیں دیا جا سکتا وہ بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں اس سال نہیں تو آنے والے سالوں میں کورونا سے تحفظ کی ویکسین بنانے والوں کو نوبیل پرائز دیا جائے گا۔

    کئی ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ ممکنہ طور پر نوبیل پرائز کمیٹی ’ایم این آر اے‘ ویکسین فارمولہ بنانے والے سائنسدانوں کوانعام دے سکتی ہے۔

    کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    ایم این آر اے ویکسین فارمولے کو پہلی بار 1961 میں دریافت کیا گیا تھا اور اس سے کئی طرح کی ویکسینز بنا کر مختلف بیماریوں اور وباؤں کا علاج کیا جاتا رہا ہے اور اب اسی فارمولے کے تحت فائز اور موڈرینا نے بھی ویکیسنز بنائی ہیں۔

    واضح رہے کہ سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز اکتوبر کے پہلے ہفتے ایوارڈز کے کامیاب افراد کے اعلانات کرتی ہے اور جیتنے والوں کو ہر سال دسمبر میں ایوارڈز دیئے جاتے ہیں۔

    ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ

  • عمرشریف کی میت جلد از جلد وطن واپس لانے پرمشاورت

    عمرشریف کی میت جلد از جلد وطن واپس لانے پرمشاورت

    عمرشریف کی میت جلد از جلد وطن واپس لانے پرمشاورت جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا وزیر خارجہ نے عمر شریف کی میت کو وطن واپس لانے کے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

    سید امین الحق نے جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمدفیصل سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وفاقی وزیر نے ڈاکٹر محمد فیصل کو ہدایت کی ہے کہ عمر شریف کی فیملی سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

    عمر شریف کی میت پیر کے بعد جرمنی سے پاکستان روانہ کی جا سکے گی

    دوسری جانب جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل فرینکفرٹ زاہد حسین نے کہا کہ عمر شریف کی میت کی روانگی کے انتظامات جرمن کمپنی کر رہی ہے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے ہ اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ کے دفاتر بند ہیں اور سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا-

    اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

    انہوں نے کہا کہ جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی لہٰذا پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا جس کے بعد میت کی پاکستان روانگی کا انتظام کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ عمر شریف کی اہلیہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے دنیا بھر سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا زرین عمر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان، بھارت اور دنیا بھر سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں، جنہوں نے عمر شریف کی بیماری میں ان کے لیے دعائیں کیں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ،عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں کا انتہائی افسوس کا اظہار

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومت پاکستان، وزیر اعظم عمران خان، سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں۔ جرمنی میں تعینات کونسلر جرنل زاہد حسین صاحب پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    عمر شریف نے اہلیہ نے کہا تھا کہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں دفن ہونا ان کے مرحوم شوہر کی خواہش تھی اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کی خواہش کا احترام کیا گیا ہےانہوں نے پاکستان میں مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کی نماز جنازہ پڑھائیں۔

    آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    خیال رہے کہ عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا عمر شریف چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ڈائیلیسز کے دوران ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

    عمر شریف سب کو اداس کرگئے، شوبز فنکاروں کا شدید افسوس کا اظہار

  • سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والےجہلم کے  نوجوانوں کا گروپ تاوان کےلیے اغواء

    سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والےجہلم کے نوجوانوں کا گروپ تاوان کےلیے اغواء

    سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والےجہلم کے نوجوانوں کے گروپ کو تاوان کےلیے اغواء کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والے سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والےجہلم کے نوجوانوں کے گروپ کو نامعلوم افراد نے تاوان کےلیے اغواءکر لیا –

    ذرائع کے مطابق تاوان کے لیے اغواء کیے گے سات نوجوانوں کا تعلق جہلم کے علاقہ چوٹالہ سے ہے اغواء کاروں نے نوجوانوں پر تشدد کرنے کی ویڈیوز لواحقین کو بھیج دی ہیں ویڈیو میں مغوی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے نظر ارہے ہیں-

    اغوا کار نوجوانوں کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی کےلیے 18 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا جارہا ہے نوجوان غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرکے بیرون ملک جانا چاہتے تھےترکی کے بارڈر سے کردوں نے اغوا کیا ہے-

  • ملاوی: سابق رکن پارلیمنٹ کی ایوان کے اندر خودکشی

    ملاوی: سابق رکن پارلیمنٹ کی ایوان کے اندر خودکشی

    ملا وی میں سابق رکن پارلیمنٹ نے ایوان میں اپنے سرمیں گولی مار کراپنی جان لے لی۔

    باغی ٹی وی : ” العربیہ” کے مطابق اس واقعے کو شرقی افریقی ملک ملاوی کے رکن پارلیمنٹ کے ایک قانونی بل پراختلاف کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں اس نے اپنے حقوق پر قانونی تنازع کے باعث خود کو گولی ماری بتایا جاتا ہے۔

    پولیس ترجمان نے بتایا 50 سالہ سابق رکن نے جمعرات کو دارالحکومت لِلونگ وے میں پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر خودکشی کی۔ وہ آتشیں اسلحہ پارلیمنٹ کے کلرک کے دفتر میں لے کر آیا جہاں اس نے خود کو گولی ماری۔

    ترجمان نے کہا کہ سابق پارلیمنٹیرین کلیمنٹ چیوایا معمول کی سیکیورٹی چیک کے باوجود عمارت میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہوئے تھے چیوایا معذور تھے اور وہیل چیئر استعمال کر رہے تھے۔چیکنگ کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں میٹل ڈٹیکٹر نے دھاتی اشیاء کی نشاندہی کی مگر عملے نے سمجھا کہ وہیل چیئر کی ہےاس لیے انہیں اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

    عمران خان کے خلاف سازش سامنے آنے سے پہلے ہی دم توڑگئی:آف شورکمپنیوں کے مالک کے حٰیران کن انکشافات

    50 سالہ سابق رکن پارلیمنٹ نے 2004 سے 2019 تک ملاوین پارلیمنٹ کے رکن کی حیثیت سے مسلسل تین مرتبہ خدمات انجام دیں 2014 اور 2019 کے درمیان ایک مدت کے لیے وہ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رہے۔

    پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت عدالت میں ان کی گاڑی سے متعلق ایک مقدمہ زیر التوا تھا جو ایکسیڈنٹ ہوگئی تھی جبکہ ملکیت کی منتقلی مکمل نہیں ہوئی تھی اور انشورنس کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب ایوان نمائندگان اس معاملے پر کام کر رہا تھا توسابق ڈپٹی اپریل 2020 میں اٹارنی جنرل کے دفتر گئے تھے یہ معاملہ محتسب کے دفتر میں بھی پیش کیا گیا شکایات کی تحقیقات کرنے والی ایک پبلک باڈی محتسب کے فیصلے کو بعد میں ملاویائی عدالت نے نظر انداز کر دیا تھا۔

    ٹی ٹی پی سےبات چیت ضرورمگرسالمیت،خودمختاری ،آئین اورقانون پرسمجھوتہ نہیں…

  • سوشل میڈیا پر کمنٹس لکھنے پر بیلا روس میں گرفتاریاں

    سوشل میڈیا پر کمنٹس لکھنے پر بیلا روس میں گرفتاریاں

    بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں متعدد افراد کو سوشل میڈیا پر کمنٹس میں ریاستی اہلکاروں کی توہین کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انسانی حقوق کے گروپ ویسنا کے مطابق 85 سے زائد افراد اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں ان پر ریاستی اہلکاروں کی توہین کا الزام ہے۔

    جام کمال نہ رہے توپھرشاید کوئی بھی نہ رہے،بلوچستان میں سیاسی عدم استحکام: سنجرانی ایک مرتبہ پھر…

    گرفتاریوں سے قبل دارالحکومت منسک میں سکیورٹی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا تھا اس کارروائی کے دوران ایک 31 سالہ شخص نے، جس کا تعلق اپوزیشن سے تھا خفیہ ایجنسی کے اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ یہ شخص خود بھی اس کارروائی میں مارا گیا آئی ٹی کے اس ماہر کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی حراست میں توسیع

    مبینہ طور پر گرفتار ہونے والے افراد کو سرکاری افسران کی توہین کرنے اور “سماجی دشمنی” پر اکسانے کے الزامات کا سامنا ہے ان الزامات پر بارہ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ہونے والے انتخابات میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو فاتح قرار دیا گیا تھا سینکڑوں سیاسی کارکنوں نے انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا تھا-

    بیلاروس میں احتجاج کرنے والوں میں کئی ایک کو بری طرح زد و کوب کیا گیا تھا اور بہت سے افراد کو زبردستی ملک بدر ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔

    ڈیرہ غازی خان :تعلیم کے نام پرقوم کی بچیوں کی عصمت دری:عثمان بزادر کی غیرت پرسوال

  • عالمی وبا کورونا سے مزید 35 اموات

    عالمی وبا کورونا سے مزید 35 اموات

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 35 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50ہزار779کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار656 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار858 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 866 ہو گئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 58ہزار697،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار260، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار190، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار590، بلوچستان میں 32 ہزار943، آزاد کشمیر میں 34 ہزار193 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار329 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 661 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار414، خیبرپختونخوا 5 ہزار559، اسلام آباد 926، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔