Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نوجوت سنگھ سدھو سمیت متعدد رہنما زیر حراست

    نوجوت سنگھ سدھو سمیت متعدد رہنما زیر حراست

    نوجوت سنگھ سدھو، پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کسانوں کے پر امن احتجاج میں 8 افراد ہلاک ہونے پر احتجاج شدت اختیار کر گیا، پنجاب اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلی کو اتر پردیش میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اپوزیشن رہنما نوجوت سنگھ سدھو، پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ اترپردیش ، پنجاب کے ساتھ بارڈر کو سیل کردیا گیا ہے اور سکھ کسانوں کو اترپردیش میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

    شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان منشیات کیس میں گرفتار

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی لوک سبھا کے رکن اکھلیش یادیو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، لکھنو میں بھارتی پولیس اور سماج وادی پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا، سماج وادی پارٹی کے کارکنوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

    واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں پر بی جے پی رہنما کے بیٹے نے گاڑی چڑھا دی تھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 کسان بھی شامل ہیں ریاست اتر پردیش میں کسان نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے، احتجاج کے دوران اچانک 3 گاڑیاں تیزی سے آئیں اور وہاں موجود کسانوں کو روندتے ہوئے چلی گئیں۔

    آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ:جاوید اختر کو عدالتی نوٹس جاری

    واقعے کے بعد مشتعل کسانوں نے متعدد سرکاری گاڑیوں کو آگ لگادی کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نائب وزیر داخلہ کا بیٹا موجود تھا جس نے یہ حرکت جان بوجھ کر کی۔

  • پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

    پنڈورا لیکس کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کردیا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعظم انسپکشن کمیشن کے تحت ایک اعلیٰ سطحی سیل قائم کیا ہے۔

    ا نہوں نے کہا کہ یہ سیل پنڈورا لیکس میں شامل تمام افراد سے جواب طلبی کرے گا اور حقائق قوم کے سامنے رکھیں جائیں گے۔

    پینڈورا پیپرز میں ملوث وزرا کو عمران خان فارغ نہیں کریں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

    اطلاعات کے مطابق اس کمیشن کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان خود کریں گے۔ یہ کمیشن آف شور کمپنیوں کے سرمائے کے قانونی ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات کرے گا۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے نمائندے بھی اس کمیشن کا حصہ ہوں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز جاری ہونے والے پنڈورا پیپرز میں مجموعی طور پر 200 سے زائد ممالک کی 29 ہزار سے زائد آف شور کمپنیوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں جن میں موجودہ اور سابق وزرا، سابق جرنیل، بیورو کریٹس اور کاروباری شخصیات شامل ہیں ۔

    پینڈورا پیپرز:مونس الٰہی کے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، ترجمان چوہدری برادران

    وزیر اطلاعات رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مائزہ حمید

    ان پاکستانیوں میں وزیر خزانہ شوکت ترین، سینیٹر فیصل واوڈا، وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر مونس الہٰی، پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان، سابق وزیر شرجیل میمن، سابق معاون خصوصی خصوصی وقار مسعود، نواز شریف کے داماد علی ڈار، سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول، سابق ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل (ر) نصرت نعیم کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

    اس کے علاوہ 45 ممالک کے 130 سے زائد ارب پتی افراد کا بھی پنڈورا پیپرز میں نام شامل ہے۔آئی سی آئی جے نے دو سال کی محنت کے بعد پنڈورا پیپرز تیار کیے ہیں اس سکینڈل کی تیاری میں 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں سے وابستہ 600 سے زائد صحافیوں نے حصہ لیا یہ انسانی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی صحافتی تحقیق ہے جو ایک کروڑ 19 لاکھ خفیہ دستاویزت پر مشتمل ہے۔

    صحافیوں کی اسی تنظیم نے 2016 میں پاناما پیپرز جاری کیے تھے جس میں 444 پاکستانیوں کے نام شامل تھے انہی کی وجہ سے پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

    مریم نواز کا داماد، بہنوئی اوربیٹا بھی آف شورکمپنیاں بنانےکےماہرنکلے:مریم نےصرف…

    پاناما کے بعد نیا ہنگامہ:پنڈورا پیپرز میں کن غیر ملکی سربراہان مملکت کے نام…

    عمران خان کے بیان کے بعد سب کو چپ لگ گئی،شیخ رشید

  • 2021 طب کا نوبل انعام امریکی سائنسدانوں نے جیت لیا

    2021 طب کا نوبل انعام امریکی سائنسدانوں نے جیت لیا

    2021 میں طب کا نوبل انعام 2امریکی سائنسدانوں نے اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی : طب کانوبل ایوارڈ دوامریکی سائنس دانوں کودینے کااعلان کیا گیا ہے، امریکی سائنس دانوں ڈیوڈ جولیس اور ایرڈم پوٹاپوشیم کو انعام دیا گیا، انہیں انسانی جسم میں درجہ حرارت سےمتعلق اعصابی نظام پرتحقیقات کرنے پریہ انعام دیا گیا۔

    جبکہ نوبل انعام برائے امن اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دیا گیا تھا۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کوایوارڈ بھوک سے نمٹنے کی کوششوں پردیا گیا۔

    گزشتہ سال امن کے نوبل امن انعام کے لیے مجموعی طور پر 318 نامزدگیاں شامل تھیں۔

    سال 2021 کا طب کا نوبیل انعام کورونا ویکسین بنانے والوں کو دینے کا امکان

    دیگرناموں میں بلیک لائیو میٹر مومنٹ، کمیٹی تو پروٹیکٹ جرنالسٹس، رپورٹر ود آؤٹ بارڈرز، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ سویڈن کی کم سن لڑکی گریتا تونبرگ کو بھی امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر سال 2021 کا میڈیسن کا نوبیل انعام کورونا سے تحفظ کی ویکسین بنانے والے ماہرین کو دیا جا سکتا ہے متعدد ماہرین صحت اور سائنسدانوں کا خیال تھا کہ اس سال نوبیل انعام کورونا ویکسین بنانے والے افراد کو دیا جائے گا۔ تاہم بعض کا ماننا تھا کہ ابھی وبا ختم نہیں ہوئی اور ویکسین کی افادیت پر بھی دنیا متفق نہیں اس لیے اس بار ویکسین بنانے والوں کا انعام نہیں دیا جائے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جو ماہرین مانتے ہیں کہ کورونا ویکسین بنانے والوں کو جلدی میں نوبیل انعام نہیں دیا جا سکتا وہ بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں اس سال نہیں تو آنے والے سالوں میں کورونا سے تحفظ کی ویکسین بنانے والوں کو نوبیل پرائز دیا جائے گا۔

    کئی ماہرین یہ بھی کہتے تھے کہ ممکنہ طور پر نوبیل پرائز کمیٹی ’ایم این آر اے‘ ویکسین فارمولہ بنانے والے سائنسدانوں کوانعام دے سکتی ہے۔

    کورونا سے بچاؤ کے لیے کیپسول تیار

  • جرمنی کے اسپتال نےعمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

    جرمنی کے اسپتال نےعمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا

    جرمنی کے مقامی اسپتال نےعمرشریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرکے میت ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی :عمرشریف کی میت کو مقامی مسجد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں آج ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ان کی میت کو ممکنہ طور پر کل بروز منگل پاکستان لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت بیرون ملک منتقل نہیں کی جاسکتی۔

    عمر شریف کی میت پیر کے بعد جرمنی سے پاکستان روانہ کی جا سکے گی

    ذرائع کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ ملنےکے بعد عمرشریف کی میت کو کمرشل پرواز یا ائیر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان منتقل کرنےکا فیصلہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا عمر شریف چار دن سے زیر علاج تھے۔ انھیں نمونیا اور بخار تھا تاہم ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ڈائیلیسز کے دوران ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

    عمرشریف کی میت جلد از جلد وطن واپس لانے پرمشاورت

    مرحوم اداکار کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمر کی یہ خواہش تھی کہ انہیں عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے، میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ سندھ حکومت نے ان کی اس خواہش کو پورا کیا۔

    زرین غزل نے کہا کہ میں نے مولانا تقی عثمانی صاحب سے درخواست کی ہے کہ وہ عمر شریف کا نماز جنازہ پڑھائیں اور انہوں نے اسے قبول بھی کر لیا ہے۔

    آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    عمر شریف سب کو اداس کرگئے، شوبز فنکاروں کا شدید افسوس کا اظہار

  • سر سے خشکی کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟

    سر سے خشکی کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟

    خشکی کو عام زبان میں سکری بھی کہا جاتا ہے، اس کا کوئی موسم نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک جِلدی بیماری کی طرح حملہ آور ہوتی ہے جس کا علاج نہایت ضروری ہوتا ہےجِلدی ماہرین کی جانب سے خشکی بننے کی سب سے بڑی وجہ شیمپو کا زیادہ استعمال، شیمپو میں پائے جانے والے کیمیکلز، ذہنی دباؤ اور ہر وقت سر کو ڈھانپ کر رکھنے کو قرار دیا جاتا ہے، بالوں کو صاف نہ رکھنے سے بھی سر میں خُشکی کی افزائش ہوتی ہے-

    بالوں میں خُشکی کی سب سے عام علامت خارش اور بالوں میں سفید فنگس کا پایا جانا ہے، بعض اوقات یہ فنگس جَھڑ کر کپڑوں پر بھی گرنے لگتا ہے یا کنگھی کرنے کی صورت میں سر سے اُکھڑتا ہے خشکی کے خاتمے کے لیے مہنگے شیمپو، ٹانک اور بیوٹی پروڈکٹس سے علاج کرنے کے بجائے گھریلوٹپس زیادہ موزوں علاج ثابت ہوتی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق پیاز میں اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سر کی خُشکی جیسے فنگس کو ختم کرتی ہیں پیاز کے استعمال کے لیے سب سے پہلے پیاز کا رس نکال لیں اور پھر اُس رس کو سر کے اُس حصے پر لگالیں جہاں خُشکی اور فنگس کے ذرات موجود ہیں، اِس نسخے سے جلد ہی خُشکی سے نجات مِل جائے گی۔

    خوبصورتی میں اضافے کے لئے ادرک کا استعمال نہایت مفید

    لیموں میں قُدرتی طور پر سِٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو سر سے خُشکی کے ذرّات کو نکالنے میں مدد کرتا ہےخُشکی سے نجات پانے کے لیے روئی کو لیموں کے رس میں بھگوئیں اور سر کی جِلد پر جہاں جہاں خُشکی ہے وہاں لگائیں اِس نسخے سے خُشکی ختم ہونے میں مدد ملے گی۔

    کھانے کا سوڈا، یعنی میٹھا سوڈا ہر گھر کے باورچی خانے کا اہم جزو ہوتا ہے، اِس میں موجود اینٹی فنگس خصوصیات سر کی جِلد سے خُشکی ختم کرنے میں اور سر کی جِلد پر قُدرتی تیل پیدا کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے پہلے بالوں کو گیلا کرلیں اور سر کی جلد پر کھانے کا سوڈا لگائیں، اِس کے بعد انگلیوں کے پوروں کی مدد سے رگڑیں اور کُچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں بعد ازاں سر کو صرف پانی سے دھولیں۔

    انڈے کی زردی میں اینٹی ڈینڈرف خصوصیت موجود ہوتی ہیں، انڈ ے کی زردی سر کی جلد پر لگانے سے خارش بھی ختم ہوتی ہے اور اِس کے علاوہ خُشکی سے بھی نجات ملتی ہے۔

    صحت کا خزانہ سفید مرچ کے حیران کن فوائد

    ایلو ویرا وٹامنز، پروٹین اور معدنیات کی خصوصیات سے مالا مال ہے اور اِس میں اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹیریل کی خصوصیات بھی ہوتی ہیں، ایلو ویرا کی مدد سے سر کی خُشکی ختم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ خُشکی والے حصوں پر ایلو ویرا جیل لگالیں اور کُچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں، پھر سر کو دھولیں، اِس سے خُشکی ختم ہوجائے گی۔

    لہسن میں اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی بائیوٹیک کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، لہسن کے ذریعے سر سے خُشکی ختم کرنے کے لیے لہسن کو پیس لیں اور اِس کا پیسٹ بنا کر سر کی جِلد پر لگالیں، کُچھ دیر بعد سر دھولیں، خُشکی سے نجات حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین آزمودہ نسخہ ہے۔

    ناریل کا تیل سر کی خُشکی ختم کرنے کا ایک موثر علاج ہے، ناریل کے تیل سے خُشکی ختم کرنے کے لیے اس کے تیل کی حسب ضرورت مقدار لے کر ہلکا گرم کریں اور پھر اِس میں لیموں کا رس مِلا لیں، اِس کے بعد اِس تیل کو اپنے سر کی جِلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر مساج کریں، یہ عمل سر کی خُشکی ختم کرنے میں مفید ہے۔

    نیم میں قُدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں اور اِس کا تیل سر سے خُشکی ختم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، نیم کے تیل سے مساج کرنے کے نتیجے میں خُشکی سے چھٹکارا مِل جاتاہے۔

  • پارک میں گھومنے آئی خاتون ہیرے کی مالک بن گئی

    پارک میں گھومنے آئی خاتون ہیرے کی مالک بن گئی

    کیلیفورنیا کی ایک خاتون آرکنساس کے کریٹر آف ڈائمنڈس اسٹیٹ پارک گھومنے آئیں جہاں انہیں اتفاقی طور پر 4.38 قیراط کا پیلے رنگ کا ہیرا ملا جو کہ نایاب ہیروں میں شمار ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نورین ویریڈ اور اس کے شوہرمائیکل نے جب کریٹر آف ڈائمنڈس اسٹیٹ پارک سے ایک چمکتا ہوا پتھر اٹھایا تو انہیں بالکل بھی یقین نہیں تھا کہ یہ 4.38 قیراط ہیرا نکل آئے گا۔

    آرکنساس اسٹیٹ پارکس کے حکام نے بتایا کہ گرینائٹ بے سے تعلق رکھنے والی خاتون نورین ریڈ برگ جمعرات کو اپنے شوہر کے ساتھ پارک کا دورہ کر رہی تھی اور تقریبا 40 منٹ تک کھلے میدان میں جواہرات کی تلاش میں تھیں جب انہیں سطح پر کوئی چمکدار چیز نظر آئی۔

    دنیا کا پُراسرار مقام جہاں پتھر خودبخود حرکت کرتے ہیں

    خاتون نے کہا میں نہیں جانتی تھی کہ یہ ہیرا ہے، لیکن یہ صاف اور چمکدار تھا ، لہذا میں نے اسے اٹھا لیا خاتون کے شوہر مائیکل ڈائمنڈ ڈسکوری سینٹر لے گئے جہاں اس کی شناخت 4.38 قیراط پیلے رنگ کے ہیرے کے طور پر ہوئی۔

    پارک سپرنٹنڈنٹ ہاویل نے کہا کہ ہیرا جیلی بین کے سائز، ناشپاتی کی شکل اور لیمونیڈ رنگ کا ہے جب میں نے پہلی بار اس ہیرے کو خوردبین کے نیچے رکھ کر دیکھا، تو میں نے سوچا ، واہ ، کتنی خوبصورت شکل اور رنگ ہے۔

    پارک انتظامیہ کے مطابق یہاں آنے والوں کو جو کچھ ملتا وہ اس کے مالک ہوتے ہیں 1906 سے اب تک اس پارک سے75ہزار سے زائد ہیرے مل چکے ہیں اس پارک میں آنے والے کچھ لوگوں کو کبھی کچھ نہیں ملتا لیکن نورین ویریڈ کو ایک گھنٹے میں ہی ہیرا مل گیا۔

    سکوں سے تیار سعودی بادشاہوں کی تصاویر پر مشتمل حیران کن فن پارے

    انتظامیہ نے اس سال 258 ہیرے رجسٹرڈ کیے جو اس پارک سے مختلف لوگوں کو ملے ہیں۔ یوم مزدور2020 پر ، ایک آدمی کو 9.07 قیراط کا ہیرا ملا جو اب تک کا دوسرا بڑا ہیرا تھا۔

    پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نورین اور مائیکل کے آنے سے قبل بارش ہوئی تھی لیکن جس دن وہ پارک آئے اس دن سورج نکلا ہوا تھا بارش سے ہیرے کے اوپر سے مٹی وغیرہ ہٹ گئی اور سورج کی کرنیں پڑنے سے وہ کافی زیادہ چمک رہا تھا یہ واضح نہیں ہے کہ ہیرے کی قیمت کیا ہے۔

    یہ911 ایکڑ پر محیط پارک امریکی ریاست آرکنساس کی پائیک کاؤنٹی میں ہے یہ پارک دنیا میں واحد مقام ہے جہاں سے ہیرے ملتے ہیں اور عام عوام کو یہاں جانے کی اجازت ہے۔

    دو کبوتروں کی شاہانہ زندگی ، جن پر سالانہ 9 لاکھ روپے خرچ کئے جاتے ہیں

  • امریکا جوہری مذاکرات سے پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز بحال کرے   ایرانی وزیر خارجہ

    امریکا جوہری مذاکرات سے پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز بحال کرے ایرانی وزیر خارجہ

    ایران کا کہنا ہے کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے تو پہلے 10 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز کو بحال کرے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سرکاری ٹیلی وژن کو انٹرویو میں بتایا کہ امریکا جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے گزشتہ ماہ سے رابطے کر رہا ہے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران بھی امریکا نے مختلف ذرائع استعمال کرتے ہوئے رابطے کی کوشش کی-

    انہوں نے کہا کہ تاہم ہم نے ان ذرائع پر واضح کردیا کہ پہلے امریکا کو ایران کے منجمد فنڈز جاری کرکے اپنی سنجیدگی دکھانا ہوگی۔

    امریکا تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا:کورونا سے روزانہ 15 سو ہلاکتیں:لوگ ایک وقت کی…

    وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےبتایا کہ ہمارے مطالبے کے جواب میں امریکا نے اپنے ثالثوں کو فوری طور پر فنڈز کی بحالی سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائے ہے کہ وہ پہلی بار منجمد فنڈز کی بحالی پر غور ضرور کریں گے۔

    امریکا نے افغانستان میں 20 سال کی جنگ ہاری جنرل مارک

    ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے انٹرویو میں اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ عالمی قوتیں جوہری معاہدے میں امریکا کو واپس لانے میں ناکام ہوجاتی ہیں تو ہم اپنے حق کے لیے جلد ویانا جائیں گے۔

    خیال رہے کہ ایران بینکنگ اور توانائی کے شعبوں پر عائد امریکی پابندیوں کے باعث غیر ملکی بینکوں میں تیل اور گیس کی برآمدات سے حاصل ہونے والی اربوں ڈالر کی اپنی رقوم اور اثاثے نہیں نکلوا سکتا۔

    ایران نے جوہری پروگرام میں تمام” حدیں” عبور کر لی ہیں اسرائیلی…

    دوسری جانب ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر ویانا میں مذاکراتی عمل کے کئی ماہ سے تعطل اور یورپی ملکوں کی طرف سے مذاکرات کی بحالی کے مطالبات کے جلو میں فرانس نے ایک بار پھر تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری تنازع پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا ہے۔

    فرانسیسی وزیر خارجہ ژان ایف لی ڈریان نے ہفتے کے روز کہا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کے لیے کھلا نہیں رکھا جا سکتا ایک انٹرویو میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ایرانی ڈی فیکٹو اقدامات ویانا میز پر واپسی کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

    ان کا خیال تھا کہ تہران کے ساتھ علاقائی سطح پر مذاکرات میں تہران کی میزائل سرگرمیاں شامل ہونی چاہئیں۔

    دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب

  • جنوبی پنجاب :مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید

    جنوبی پنجاب :مختلف سیاسی رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ،موجودہ حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید

    جنوبی پنجاب کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں جو جنوبی پنجاب کی مثالی خدمت کی، اس قافلے کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

    سنہرے مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والےجہلم کے نوجوانوں کا گروپ تاوان کےلیے اغواء

    راجن پور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی، اور مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 271 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور سرکردہ رہنما اختر علی گوپانگ نے بھی لیگی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔

    ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تین دفعہ ایم پی اے منتخب ہونے والے اسحاق بچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اسحاق بچا 1988, 1993 اور 2002 میں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رہے ہیں۔ ملتان سے برگیڈیئر (ر) قیصر مہے نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، فخر ہے کہ اس کا حصہ بن رہا ہوں۔

    خانیوال پہنچنے پر شاندار استقبال کے بعد سابقہ ایم پی اے جمیل شاہ نے متعلقہ حلقے کے ایم این اے افتخار نذیر کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جمیل شاہ 2008 میں ایم پی اے رہے ہیں۔

  • توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں      احسن اقبال

    توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنمااحسن اقبال نے پینڈورا اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینڈورا بکس نے عمران خان کا پنڈورا بکس کھول دیا ہے کرپشن کے خلاف مہم چلانے والا شخص بیرون ملک سے ملے تحائف چھپا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنڈورا بکس نے ایمانداروں کی شرافت سے پردہ اٹھا دیا ہے توشہ خانہ کیس اور پنڈورا بکس میں نام آنے پر عمران خان مستعفی ہوں عمران خان دوبارہ پارلیمنٹ سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہے آج پاکستان کے عام شہری کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے ۔ 25 سے 30 ہزار روپے تنخواہ لینے والا گھر کے اخراجات پورے نہیں کر سکتا۔ آنے والے دنوں میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا

    ستمبر میں مہنگائی سال کی بلند ترین شرح پر رہی ادارہ شماریات

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لیپ ٹاپ پر بڑے بڑے لوگوں کو سبز باغ دکھائے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی معیشت سسک رہی ہے۔ حکمران ای وی ایم استعمال کرکے عوام کے ووٹ چرانا چاہتے ہیں-
    https://twitter.com/ICIJorg/status/1444338930627883011?s=20
    یاد رہے کہ تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) نے پنڈورا پیپرز کے نام سے نئے انکشافات کا اعلان کر دیا ہے نامور شخصیات کے مالی امور کی تحقیق میں دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز اور 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں نے حصہ لیا آئی سی آئی جے نے بتایا کہ پینڈورا پیپرز پاناما پیپرز سے بھی بڑا انکشاف ہو گا۔

    پاکستان میں 53 ویں انٹرنیشنل ملٹری چیمپئن شپ کا انعقاد

  • لداخ : چینی فوج کی تعیناتی پر بھارت کا تشویش کا اظہار

    لداخ : چینی فوج کی تعیناتی پر بھارت کا تشویش کا اظہار

    بھارتی فوجی سربراہ منوج مکند نروانے کے مطابق لداخ کے سرحدی علاقوں میں چینی افواج کی تعیناتی کا سلسلہ بھارت کے لیے تشویش کی بات ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے خطہ لداخ کے دو روزہ دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ چین نے لداخ کے متعدد متنازعہ سرحدی علاقوں میں اپنی فوج کی تعداد اور ان کی تعیناتی میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے جو بھارت کے لیے ایک تشویش کی بات ہے تاہم انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھی کافی تیار ہے۔

    جنرل نروانے نے کہا کہ چینی فوجیوں کو ہماری مشرقی کمان تک پورے مشرقی لداخ اور شمالی محاذ پر کافی بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے یقینی طور پر آگے کے علاقوں میں ان کی تعیناتی میں کافی اضافہ ہوا ہے-

    ملاوی: سابق رکن پارلیمنٹ کی ایوان کے اندر خودکشی

    ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا نہیں لگتا کہ اس علاقے میں کسی، جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے گا ہم ان کی جانب سے ہونے والی تمام پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ موسم کی بنیاد پر ہمیں جو بھی اِن پُٹ ملتا ہے، اس کے مطابق ہم اس سے مقابلے کا انفراسٹرکچر بھی تیار کر رہے ہیں اس وقت ہم کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے بھی پوری طرح سے تیار ہیں۔

    بھارتی فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ سرحدی اختلافات مسلسل مذاکرات سے حل کیے جا سکتے ہیں ’’میری پختہ رائے یہ ہے کہ ہم اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کر سکتے ہیں مجھے امید ہے کہ ہم اس کے ذریعے نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

    کورونا کی تیسری لہربھارت کوتباہ کرکے رکھ دے گی:بھارتی ڈاکٹرنے ڈرا دیا

    جنرل نروانے نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں مذاکرات کا جب 13واں دور ہوگا، اس وقت کشیدگی کم کرنے جیسے معاملے پر ہم میں اتفاق ہو جائے گا۔

    بھارت نے چند روز قبل ہی چین نے اپنے ایک بیان کہ بھارت ‘فارورڈ پالیسی‘ پر عمل پیرا ہے اور سرحد پر کشیدگی کی اہم وجہ یہ ہے کہ وہ غیر قانونی طریقے سے چین کے علاقوں پر قبضہ کر رہا ہے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دوطرفہ کشیدگی کی وجہ باہمی سرحد پر فوجوں کی تعیناتی ہے۔

    امریکا تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا:کورونا سے روزانہ 15 سو ہلاکتیں:لوگ ایک وقت کی…

    دوسری جانب مقبوضہ و جموں کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے آرمی بیس میں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجی اڈے میں گولی چلنے کی آواز سنائی گئی جس سے آرمی بیس میں بھگدڑ مچ گئی۔

    گولی کی آواز کے مقام پر بھارتی فوج کے ایک اہلکار کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جب کہ قریب ہی سرکاری رائفل بھی موجود تھی۔ اہلکار کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت اسٹیفن کے نام سے ہوئی ہے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

    واضح رہے کہ ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے تاحال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 514 ہوگئی۔

    مقبوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی فوجی نے خودکُشی کرلی