Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمر شریف کی میت پیر کے بعد جرمنی سے پاکستان روانہ کی جا سکے گی

    عمر شریف کی میت پیر کے بعد جرمنی سے پاکستان روانہ کی جا سکے گی

    جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل فرینکفرٹ زاہد حسین نے کہا ہے کہ عمر شریف کی میت اگلے ہفتے پیر کے بعد پاکستان روانہ کی جا سکے گی۔

    باغی ٹی وی :نجی ٹی وی چینل سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران زاہد حسین نے کہا کہ عمر شریف کی میت کی روانگی کے انتظامات جرمن کمپنی کر رہی ہے نیورمبرگ ساؤتھ اسپتال نے عمر شریف کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔

    اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

    انہوں نے کہا کہ اسپتال کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے بعد نیورمبرگ بلدیہ نے بھی سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بلدیہ کے دفاتر بند ہیں اور سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہو سکتا-

    جرمنی میں پاکستان کے قونصل جنرل فرینکفرٹ زاہد حسین نے مزید بتایا کہ جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک میت منتقل نہیں کی جا سکتی لہٰذا پیر کو بلدیاتی دفاتر کھلنے کے بعد سرٹیفکیٹ کا اجرا ہوسکے گا جس کے بعد میت کی پاکستان روانگی کا انتظام کیا جائے گا۔

    طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ،عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں کا انتہائی افسوس کا اظہار

    واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

    آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    عمر شریف سب کو اداس کرگئے، شوبز فنکاروں کا شدید افسوس کا اظہار

  • ڈینگی کے وار مسلسل جاری ،پشاور میں مزید 371 کیسز رپورٹ

    ڈینگی کے وار مسلسل جاری ،پشاور میں مزید 371 کیسز رپورٹ

    پشاور، لاہور اور اسلام آباد میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پشاور کے دو اسپتالوں میں مزید 371 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اسلام آباد میں ڈینگی وائرس سے مزید 54 افراد بیمار ہوئے ہیں جس کے باعث دارالحکومت میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 463 ہوگئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سے ڈینگی کے 173 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 125 مریض لاہور اور 26 مریض راولپنڈی سے سامنے آئے ہیں۔

    پنجاب میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ

    ڈینگی کیا ہے؟ اس کی علامات –

    ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔

    علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں

    کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

    ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

    ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔

    اس وائرس میں مبتلا ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں۔ جبکہ شرح اموات 5۔1 فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

    ڈینگی بخار یا بریک بون فیور کی علامات بچاو اور احتیاطی تدابیر

    احتیاطی تدابیر:

    پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے(پرمیتھرن) کا چھڑکاؤ کریں۔

    ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

    اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں ۔

    کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد حرام کے بیرونی صحن میں نماز کی تیاری

  • عمر شریف سب کو اداس کرگئے، شوبز فنکاروں کا شدید افسوس کا اظہار

    عمر شریف سب کو اداس کرگئے، شوبز فنکاروں کا شدید افسوس کا اظہار

    عمر شریف کے انتقال پر جہاں ان کے مداح اداس ہیں وہیں ان کے ساتھی اور شوبز انڈسٹری کی شخصیات بھی غم میں مبتلا ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اداکارقوی خان عمر شریف کے انتقال پر آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمر شریف بہترین انسان تھے وہ ہمیشہ سینئر اداکاروں کا خیال رکھتے تھےعمر شریف سب کو اداس کرگئے ہیں-


    اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کامیڈی کنگ عُمر شریف کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا ٹویٹ میں لکھا کہ ہمارے اپنے ہی کامیڈی بادشاہ عمر شریف کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہونے پر دل ٹوٹ گیا ہے


    انہوں نے کہا کہ وہ ہماری صنعت میں ایک نایاب انسان تھے اور ہمارے درمیان کسی لیجنڈ سے کم نہیں۔ اللہ تعالی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس مشکل وقت میں ان کے اہل خانہ کے لیے دعائیں۔۔

    طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ،عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں کا انتہائی افسوس کا اظہار

    عمر شریف کے ساتھی روؤف لالا اور وسیم عباس بھی رنجیدہ ہو گئے ، وسیم عباس نے کہا کوئی اور عمر شریف پیداہونے کے لیے ایک صدی درکار ہوگی۔


    گلو کارابرار الحق نے عمر شریف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہنسانے والا آج ہمیں رُلا کر چلا گیا عمر شریف کی حب الوطنی اور انسان دوستی کو نہیں بُھولا جاسکتا۔


    گلوکار علی ظفر نے کہا عمر شریف کے انتقال پرافسوس ہوا۔عمر شریف بہترینشخصیت اورسب کوہنسانے والے انسان تھے ،وہ جہاں بھی جاتے خوشگوار ماحول بن جاتا-


    اداکار عدنان صدیقی نے بھی عمر شریف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا-


    اداکار اعجاز اسلم نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عظیم اداکار کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا-

    آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

  • آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، کپل شرما اور دلیر مہدی کا عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    بھارتی گلوکار دلیر مہندی نے اداکار عمر شریف کے انتقال پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جبکہ کپل شرما نے بھی شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دلیر مہندی کی جانب سے عمر شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آج بہت ہی دکھ کا دن ہے، عمر شریف بہت باکمال انسان تھے۔

    انہوں نے کہا کہ عمر شریف کے کام کو دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اچھے انتظامات کیے۔ ایئرایمبولینس سمیت دیگر انتظامات پر انکا شکریہ ادا کیا۔

    طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ،عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں کا انتہائی افسوس کا اظہار

    دوسری جانب بھارتی کامیڈین کپل شرما کاعمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کیاکپل شرما نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ الوداع لیجنڈ-

    کپل شرما ہمیشہ سے ہی کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے مداح رہے ہیں کپل شرما کا کہنا تھا کہ انہوں نے کامیڈی عمر شریف سے ہی سیکھی۔

    خیال رہے کہ لیجنڈ اداکار،کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

  • طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ،عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں کا انتہائی افسوس کا اظہار

    طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا ،عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں کا انتہائی افسوس کا اظہار

    معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال پرسیاستدانوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمر شریف کا انتقال باعثِ صدمہ ہے صد افسوس، رونے والوں کو بھی ہنسنے پر مجبور کرنے والا طنز و مزاح کا آفتاب آج غروب ہوگیا-

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا مرحوم نے پاکستان میں فنِ مزاح کو نئی جہت بخشی، بلندیوں پر پہنچایا مرحوم عمر شریف کی دنیائے فن کے لیئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے: بلاول بھٹو زرداری

    پی پی پی چیئرمین نے مرحوم عمر شریف کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار اور ان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم عمر شریف کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں سوگوار پرستاروں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا-

    اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف بہترین فنکار تھے، ان کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی فن مزاح میں خدمات پوری دنیا میں یاد رکھی جائیں گی۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ عمرشریف پاکستان کا اثاثہ تھے انہوں نے ہمیشہ قہقے بکھیرے، ان کا خلا پر نہیں ہو سکتا، ان کا اسٹیج کی دنیا میں ایک مقام ہے، ان کے انتقال پر ساری قوم افسردہ ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ عمر شریف کو اپنے کام کے باعث کامیڈی کی دنیا میں منفرد مقام حاصل رہا،،انہوں نے شاندار کام سے نسل در نسل ناظرین کے دِل جیتے، وہ عوام کےدلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

    ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان آج ایک قیمتی اثاثے سے محروم ہو گیا۔

    وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ کروڑوں چہروں پر ہنسی بکَھیرنے والے عمر شریف جیسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

    سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے بھی عمر شریف کے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم عمر شریف کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کو صبر و جمیل عطا فرمائے،عمر شریف زندگی بھر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے-

    انہوں نے کہا کہ عمر شریف نے ہمیشہ اداس چہروں پر خوشیاں لانے کی کوشش کی،عمر شریف کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں-

    میرے جھوٹے نکاح کے کیس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا میرا

  • سیف علی خان نے کرینہ کپور کے ساتھ کامیاب زندگی کا راز بتا دیا

    سیف علی خان نے کرینہ کپور کے ساتھ کامیاب زندگی کا راز بتا دیا

    بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور سے کامیاب شادی شدہ زندگی کا راز بتادیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے کہا کہ میں کسی بھی سوشل میڈیا پر نہیں تاہم پھر بھی مجھے موبائل کی عادت ہے اور اس کا استعمال کرکے میں تھک جاتا ہوں تاہم میں نے کرینہ کو کبھی بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرنے سے منع نہیں کیا، وہ خود زبردست انسان ہے اور وہ جانتی ہے کہ اس کو کیا کرنا چاہیے۔

    انہو‌ں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کرینہ کو اسپیس دی ہے، میں کبھی انہیں یہ نہیں بتاتا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کیوںکہ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی کے لیے میاں اور بیوی دونوں کو ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے آپ نے جو کرنا ہے کریں۔

    سلمان خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    انٹرویوکے دوران جب سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے مشہورتین خان کے بعد چوتھے خان تصورکیے جاتے ہیں تواداکارنے کہا کہ ہ چاروں کے خاندانی نام ایک ہی ہیں لیکن مزاج میں ایک دوسرے سے بالکل مختلف لوگ ہیں۔

    سیف نے کہا کہ سلمان خان اپنے پہلی اداکاری سے شاٹ سے ہی مشہورہیں جس کے بعد حالات کیسے بھی آئے لیکن اس نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ جب بات آئی کنگ خان کی اداکارنے کہا کہ شاہ رخ انڈسٹری کے شہنشاہ کی طرح ہیں۔

    سلمان خان اور بگ باس میں کیا ” مماثلت” ہے ؟

    سیف نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک پر جوش اداکارہے، وہ دنیا کو دوسرے طریقے سے دیکھتے ہیں، میں اداکارکے مقابلے میں بالکل مختلف اداکارہوں۔ عامر خان سے متعلق سیف نے کہا کہ وہ مستقبل کو پرکھنے والا انسان ہے اب کہیں جاکرسمجھا ہوں کہ وہ کس طرح سوچ بیچارکرتا ہے۔

    سیف علی خان نے کہامیں مجھے لگتا ہے کہ میں نے عزت کے ساتھ کریئربنایا ہے اورمیں خود پر فخرکرتا ہوں میں ان تینوں سے مختلف ہوں انہیں واقعی ایک ہی بریکٹ میں ہونا چاہئے کیونکہ وہ سنیما کوفتح کرنے والے لوگ ہیں۔

    بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے

  • اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

    اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے

    اسٹیج کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ عمر شریف انتقال کرگئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دل کے عارضے میں مبتلا معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کو آپریشن کے لیے امریکا جانا تھا تاہم اس وقت نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث انھیں جرمنی کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ امریکا میں علاج کروانے سے قبل ہی انتقال کر گئے ہیں-

    ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی،عمر شریف کی بیرون ملک روانگی مؤخر

    اسٹیج سے اداکاری کا آغاز کرنے والے معروف کامیڈین اور میزبان عمر شریف دل کی ہائی رسک سرجری کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان سے 28 ستمبر کو جرمنی پہنچے جہاں سے انھیں امریکا کے لیے سفر کرنا تھا۔

    عمر شریف جرمنی پہنچنے پر بخار، ہلکے نمونیہ اور نقاہت کا شکار ہوگئے تھے جس پر انھیں نیورمبرگ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا –

    عمر شریف بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل

    کنگ آف کامیڈی عمر شریف 19 اپریل 1955ء کو لیاقت آباد کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پاکستانی تھیٹر، اسٹیج، فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار تھے ان کی بنیادی وجہ شہرت مزاحیہ اسٹیج ڈرامے رہے۔ اُن کا اصل نام تو محمد عمر ہے مگر میڈیا میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام عمر شریف رکھ لیا تھا-

    عمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974ء میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا 1980ء میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ کے ذریعے اپنے ڈرامے ریلیز کیے ان کو اسٹیج ڈراموں کا بے تاج بادشاہ بھی کہا گیا.عمر شریف ناصرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں انتہائی مشہور ہیں.خاص طور پر ہندوستان میں بھی ان کے کام کو کافی سراہا گیا ۔

    ان کے کچھ انتہائی مشہور کامیڈی اسٹیج ڈراموں میں 1989 کا بکرا قسطوں پر اور بڈھاگھر پہ ہے شامل ہیں۔عمر شریف نے اکتوبر 2009 میں ٹیلی ویژن پر جیو ٹی وی کےٹاک شو دی شریف شو کی میزبانی شروع کی۔

    عمرشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولینس آج پہنچے گی

    انہوں نے اس شو میں کئی اداکاروں، کامیڈین، موسیقاروں اور سیاستدانوں کے انٹرویو کیے۔ان کے مداحوں کی جانب سے اس شو کو کافی پزیرائی ملی.عمر شریف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈی شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں نووجت سنگھ سدھو اور شیکھر سمن کے ساتھ بطور مہمان جج بھی نظر آئے۔

    عمر شریف نے 2006 میں انسانیت کی خدمت کے لئے، عمر شریف ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام کیا. جس کا مقصد “اسٹیٹ آف دی آرٹ ہیلتھ سینٹر کے ذریعے مفت خدمات کی فراہمی تھی.عمر شریف کو کئی ایوارڈ سے نوازا گیا-

    عمر شریف علاج کے لیے بیرون ملک روانہ

    انہوں نے 1992 میں مسٹر 420 کے لیے بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکار کا قومی ایوارڈ حاصل کیا۔ انہیں دس نگار اور تین گریجویٹ ایوارڈ ملے۔عمر شریف وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے ایک سال میں چار نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے عمر شریف کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

    تاہم اسٹیج کے بے تاج بادشاہ آج 2 اکتوبر 2021 کو اس فانی جہاں سے رخصت ہو گئے ہیں-

    عمر شریف کی امریکہ روانگی موخر، اہلیہ کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل

  • میکسیکو کے ہد ہد سمیت جانوروں کی 23 اقسام دنیا سے ناپید

    میکسیکو کے ہد ہد سمیت جانوروں کی 23 اقسام دنیا سے ناپید

    جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 23 سے زیادہ اقسام کے پرندے، مچھلیاں اور دوسرے جنگلی جانوروں کی نسلیں اب دنیا سے غائب چکی ہیں تاہم ان میں ایک یا دو کا دوبارہ ظہور ہو سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :ہدہد کا شمار خوبصورت پرندوں میں کیا جاتا ہے۔ خوشنما رنگوں اور لمبی چونچ والا یہ پرندہ شمالی میکسیکو میں پایا جاتا تھا، جسے اپنے حجم کے لحاظ سے دنیا کے تیسرے سب سے بڑے ہدہد کا درجہ حاصل تھا جنگلوں میں بسیرا کرنے والے اس پرندے کی نسل کو اسی وقت خطرہ لاحق ہو گیا تھا جب بڑے پیمانے پر جنگلوں کی کٹائی شروع ہوئی تھی۔

    2030 میں زمین پر تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے ،ناسا کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خوفناک…

    جنگلی حیات کے عہدے داروں نے اپنے تجزیے میں کہا ہے کہ سن 1944 کے بعد سے ہدہد کے دیکھے جانے کے ٹھوس شواہد نہیں ملے بہت کوششوں کے باوجود وہ ان 23 نسلوں کے جانداروں کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو چکے ہیں اور اب وہ برسوں سے کہیں بھی دیکھے نہیں گئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان نسلوں کی معدومی میں آب و ہوا کی تبدیلی کا بڑا حصہ ہے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر آب و ہوا کی تبدیلی کے عمل کو روکنے کے جلد اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو جنگلی حیات کی نسلوں کا دنیا سے خاتمہ ایک معمول بن جائے گا-

    اس وقت دنیا بھر میں جنگلی حیات کی تقریباً 902 اقسام ایسی ہیں جن کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ معدوم ہونے والی ہیں کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ معدوم ہونے والی نسلوں کی حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

    آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    رپورٹ کے مطابق جنگلی حیات کی 23 نسلوں کے دنیا سے مٹ جانے کا اعلان اس لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ان جانوروں کی صورت حال کی تبدیلی سے متعلق سفارشات کئی برسوں سے التوا میں پڑی ہوئی تھیں اور ان پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ان میں سے کسی بھی نسل کی بحالی کا حقیقی امکان پیدا ہوا تو ان کے تحفظ کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

    بہت سے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ہمارا کرہ ارض معدومی کے بحران سے گزر رہا ہے تاریخی اعتبار سے معدومی کی یہ شرح ماضی کے مقابلے میں ایک ہزار گنا زیادہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل تحقیق میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے انسان ہی نہیں جانور بھی متاثر ہوتے ہیں امریکی ساِنسی جریدے کی جانب سے نئی تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافہ برداشت کرنے کے لیے گرم خون والے کئی جانور اپنی ہئیت تبدیل کررہے ہیں آسٹریلوی طوطوں سے لے کر امریکی پرندوں تک کئی پرندوں کی چونچیں بڑی ہونے لگیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ 30 جانوروں میں سب سے زیادہ جسمانی تبدیلیاں آسٹریلوی طوطے میں دیکھی گئی ہیں، ان طوطوں کی چونچ 1871 کے بعد سے اب تک 4 سے 10 فیصد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ یورپی خرگوش سمیت کسی کے کان یا دُم میں تبدیلی آرہی ہے۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے جانوروں پر اثرات، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ وہ اس ارتقائی تبدیلی کے حیاتیاتی نتائج کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے ایسا کہنا بھی قبل از وقت ہو گا کہ اس کے پیچھے صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے عوامل ہیں۔

    دوسری جانب امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں ایک خوفناک انکشاف کیاتھا، جس میں بتایا گیا ہے کہ چاند پر ہونے والی ہلچل کے باعث زمین پر بہت ہی خطرناک طوفانی سیلاب کا خطرہ ہے۔

    ناسا کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے پیچھے ایک بڑی وجہ چاند بھی ہو سکتا ہے ناسا نے مستقبل قریب میں چاند کے اپنے ہی محور پر ڈگمگانے کا امکان ظاہر کیا ہے جس طرح سے ماحولیاتی تبدیلی میں تیزی آرہی ہے اور سمندر کی آبی سطح بڑھ رہی ہے، ایسے میں 2030 میں چاند اپنے محور پر ڈگمگا سکتا ہے۔ چاند کے اس طرح سے ڈگمگانے سے زمین پر تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔

    50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال 80 میٹر طویل پہاڑی پر محفوظ

    حالانکہ جب کبھی بھی زمین پر ہائی ٹائیڈ آتا ہے اس میں آنے والے سیلاب کو اسی نام سے جانا جاتا ہے لیکن ناسا کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 2030تک زمین پر آنے والے نیوسنس فلڈ کی تعداد کافی بڑھ جائے گی پہلے ان کی تعداد بھلے ہی کم ہوگی، لیکن بعد میں اس میں تیزی آ جائے گی۔

    ناسا کی تحقیق کے مطابق چاند کی حالت میں آنے والی تھوڑی سی بھی تبدیلی زمین پر زبردست سیلاب کی وجہ بن سکتی ہے –

    ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کہا تھا کہ چاند کی کشش ثقل جو طوفان کی وجہ بنتی ہے، ایسی ماحولیاتی تبدیلی زمین پر آنے والے سیلاب کی بڑی وجہ ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمین پر آنے والا سیلاب چاند، زمین اور سورج کی حالت پر منحصر کرے گا کہ اس میں کتنی تبدیلی ہوتی ہے۔

    انٹارکٹیکا میں گرمی کی شدت میں اضافہ بھیانک حد تک پہنچ سکتا ہے، ماہرین نے خطرے کی…

  • مقام براہیم پر خانہ کعبہ کا عکس، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مقام براہیم پر خانہ کعبہ کا عکس، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سعودی عرب میں حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سےمقام ابراہیم کی ایک تصویر جاری کی گئی جس پر خانہ کعبہ کا عکس نمایاں انداز میں دیکھا جا سکتا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بدھ کو حرمین شریفین انتظامیہ نے جو تصویر جاری کی ہے اس میں خانہ کعبہ کا عکس مقام ابراہیم پر نمایاں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سورج کی کرنیں خانہ کعبہ پر پڑ رہی ہیں، اس کی چمک اور خانہ کعبہ کا عکس صاف دیکھا جا سکتا ہے حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد حرام کے بیرونی صحن میں نماز کی تیاری

    واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار مسجد حرام میں بیرونی صحن کو نماز کی ادائیگی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نےواضح کیا کہ تیاری کا کام شروع ہو گیا ہے اس میں قالینوں کا رکھنا، سینیٹائزیشن اور آب زمزم کی بوتلوں کی فراہمی شامل ہے۔

    ترجمان کے مطابق آب زمزم کی تقسیم کی جانے والی بوتلوں کی تعداد کو بڑھا کر 25 لاکھ تک کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں سینیٹائزیشن کے عمل میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    کورونا وبا کی صورت حال بہتر ہونے پر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی جائے گی۔

    متحدہ عرب امارات کا بارش کے لیے ڈرونز کا استعمال

    ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین لگوانے کے بعد عمرہ کرسکیں گے۔

    معتمرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظرمطاف کے صحن میں 25 نئے ٹریک بنائے گئے ہیں جو عبادت گزاروں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    جبکہ حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے مطاف میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کے ٹریک کو علیحدہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اس مقصد کے لیے سنہرے رنگ کی رکاوٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔

    یو اے ای نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کا آغاز کر دیا

  • کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد حرام کے بیرونی صحن میں نماز کی تیاری

    کورونا وبا کے بعد پہلی بار مسجد حرام کے بیرونی صحن میں نماز کی تیاری

    کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار مسجد حرام میں بیرونی صحن کو نماز کی ادائیگی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نےواضح کیا کہ تیاری کا کام شروع ہو گیا ہے اس میں قالینوں کا رکھنا، سینیٹائزیشن اور آب زمزم کی بوتلوں کی فراہمی شامل ہے۔

    ترجمان کے مطابق آب زمزم کی تقسیم کی جانے والی بوتلوں کی تعداد کو بڑھا کر 25 لاکھ تک کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں سینیٹائزیشن کے عمل میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    یو اے ای نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کا آغاز کر دیا

    رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کی صورت حال بہتر ہونے پر سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی جائے گی۔

    ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین لگوانے کے بعد عمرہ کرسکیں گے۔

    متحدہ عرب امارات کا بارش کے لیے ڈرونز کا استعمال

    سعودی عرب کی وزارت حج نے مزید بتایا کہ حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز کو بھی یقینی بنایا جائے گا اور صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی معتمرین اور نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر مطاف کے صحن میں 25 نئے ٹریک بنائے گئے ہیں جو عبادت گزاروں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

    سعودی وزارت حج نے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ عمرہ اور نماز کی اجازت کے لیے توکلنا ایپ سے وقت لے سکتے ہیں اور صرف اجازت نامے کے حامل افراد ہی خانہ کعبہ میں نماز ادا کرسکیں گے۔

    سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی نوجوانوں کی حرکات نے شرمسار کردیا

    دوسری جانب حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے مطاف میں عمر رسیدہ اور معذور افراد کے ٹریک کو علاحدہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے اس مقصد کے لیے سنہرے رنگ کی رکاوٹوں کا استعمال کیا جائے گا۔

    انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مطاف کے ٹریکس کو زیادہ منظم بنانا اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کو یقینی بنانا ہے۔مسجد حرام میں مجمع کو منظم کرنے والی انتظامیہ کے سینئر ذمے دار انجینئر اسامہ الحجیلی کے مطابق انتظامیہ نے متعدد زمینی تحقیقی مطالعے انجام دیے جن کا مقصد مسجد حرام میں آمد و رفت کے نظام کو آسان اور منظم بنانا ہے۔

    دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب