Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کیس کھلتے ہی نازک کمریا پھر سے خراب ہو گئی     شہباز گل

    کیس کھلتے ہی نازک کمریا پھر سے خراب ہو گئی شہباز گل

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے جیسے ہی کیس کی تفتیش شروع کی ، پُرانے بہانے پھر شروع ہو گئے ہیں-

    اغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز گل نے کہاکہ FIA نے جیسے ہی کیس پر تفتیش شروع کی شہباز شریف صاحب کی کمر میں تکلیف ہو گئی-


    شہباز گل نے کہا کہ وہی پرانے بہانے ،وہی پرانے جھوٹ بیچارے چند دن پہلے ہی ایک نجی چینل کی طرف سے فرمائشی خبرکروا کر جھوٹ موٹ کے انٹرنیشنل صادق اورامین بنوانے کی کوشش میں تھے اور تفتیش کی ایک ہی خبر پر نازک کمریا پھر سے خراب ہو گئی۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گر گئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے

    شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے ہیں، شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے ، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی

  • کترینہ کیف کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

    کترینہ کیف کی ہمشکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : دنیا میں ایک شکل کے کئی افراد ہوتے ایسا سنا تھا، پر سوشل میڈیا نے ان افراد کو کھوجنے کا ذمہ لیا ہے، اس بار سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ہمشکل کو ڈھونڈ نکالا ہے۔

    بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اور انفلوئنسر الینا رائے حیرت انگیز طور پر کترینہ کیف سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں الینا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے خود کو انسٹاگرام پر اداکارہ کے طور پر متعارف کروایا ہوا ہے۔

    آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ:جاوید اختر کو عدالتی نوٹس جاری

    علینہ رائے کو بھی بالی ووڈ کا شوق ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی کئی ویڈیوز بھی شئیر کیں ہیں جن میں وہ اداکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں کترینہ کیف سے بے حد مشابہت کی وجہ سے اکثر صارفین کنفیوز ہوجاتے ہیں کہ کیا یہ واقعی الینا رائے ہیں یا کترینہ کیف۔ سوشل میڈیا پر بہت سارے صارفین نے الینا رائے کو کترینہ کیف کی کاربن کاپی قراردیا۔

    کترینہ کیف کی ہمشکل علینہ رائے نے اپنی ماڈلنگ کی بھی کئی تصاویر شئیر کی ہیں، کترینہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ علینہ رائے اور کترینہ کیف میں 19 بیس کا بھی فرق نہیں ہے کئی ایسی تصاویر بھی ہیں جن میں علینہ کترینہ کے روپ میں بھی نظر آئی ہیں۔

    تکذیب نکاح کیس: کمرہ عدالت میں اداکارہ میرا کی رو رو کر انصاف کے لئے دہائیاں

    واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی مشہور فنکار کے ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل متعدد بالی ووڈ فنکاروں سے مشابہت رکھنے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔

  • مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی

    مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف گھر کی سیڑھیوں سے گر کر زخمی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شہباز شریف لاہور میں اپنے گھر کی سیڑھیوں سے پھسل کر زخمی ہوگئے ہیں، پھسلنے سے وہ ایک مرتبہ پھر کمر کی شدید تکلیف سے دوچار ہوگئے ہیں۔

    شہباز شریف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے طبی معالجین نے معائنہ کیا اور ایکسرے لئے ہیں، شہباز شریف کو ڈاکٹروں نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے ، جس پر انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

    بڑے بھائی کو جیل میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف کا انکشاف

    واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں کلین چیٹ ملنے پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا اور پارٹی کے صدر شہبازشریف کو دلچسپ انداز میں مبارک باد دی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی-

    گزشتہ روز طویل پریس کانفرنس کے بعد جب شہباز شریف روانگی کے لیے اپنی گاڑی میں بیٹھے تو مریم نواز اپنے چچا کے قریب آئیں اور کہا کہ ’’ الحمد اللہ انکل مبارک ہو، آپ انٹرنیشنل صادق اور امین ہوگئے۔ اس پر شہباز شریف نے اپنی بھتیجی مریم نواز کا کندھا تھپتھپایا۔
    https://twitter.com/MRaheelMoavia/status/1443180224234106887?s=20

     

    سعودی عرب پھرمشکل وقت میں پاکستان کی مدد کوآگیا

  • وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم قدم

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم قدم

    پشاور: کھیلوں کے فروغ کے لئے وزیر اعلی محمود خان نے خیبر پختونخوا اسکول کرکٹ چیمپئن شپ 2021 کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کے ذیلی ادارے خیبر پختونخوا کرکٹ بورڈ اور محکمہ اسپورٹس کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیراعلی نے کہا کہ ہاکی لیگ 2021 اور اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ان کھیلوں کو دوبارہ سے فروغ دینے میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

    کمرہ عدالت سے اغوا کیا گیا نوبیاہتا جوڑا بازیاب

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ اسکول کرکٹ چیمپئن شپ ملکی سطح پر کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، جس میں صوبہ بھر کے اسکولوں سے 4000 طلبہ پر مشتمل 276 ٹیمیں شرکت کریں گی چیمپئن شپ تین مرحلوں پر مشتمل ہوگی جو ایک مہینے میں اختتام پذیر ہوگی۔

    پہلے مرحلے میں 510 میچز، دوسرے مرحلے میں 50 جبکہ تیسرے مرحلے میں 21 میچز کھیلے جائیں گے اگلے مہینے کی 7 تاریخ سے اس کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز متوقع ہے۔ چیمپئن شپ کے لئے اسکولوں اور گراؤنڈز کی نشاندہی کر لی گئی ہے 16 اور 16 سال سے کم عمر طلبہ اس چیمپئن شپ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

    یوٹیوب کا ویکسین مخالف مواد کو بلاک کرنے کا اعلان

    چیمپئن شپ کے اختتام پر بیٹنگ ، باؤلنگ اور کیپنگ کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 20، 20 کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ کے لئے شارٹ لسٹ کیا جائے گا ٹرائلز کے بعد ان 20 کھلاڑیوں میں سے منتخب دس کھلاڑیوں کی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں کوچنگ کی جائے گی۔

    ان منتخب کھلاڑیوں کو اپنی تعلیم جاری رکھنے اور کرکٹ کھیلنے کے لئے معاونت فراہم کی جائے گی اسکول کرکٹ چیمپئن شپ پاکستان کرکٹ بورڈ، محکمہ اسپورٹس اور محکمہ تعلیم کی باہمی اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کی بھی سن لی

  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر جبکہ فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر1741 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی-

    جب کہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 344 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر نتیجے پر پہنچ گئے ہیں شیخ رشید

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 97 ہزار 840 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

    سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کیس،اٹارنی جنرل نے کیا دعویٰ کر دیا؟

    وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کی بھی سن لی

    نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

  • کمرہ عدالت سے اغوا کیا گیا نوبیاہتا جوڑا بازیاب

    کمرہ عدالت سے اغوا کیا گیا نوبیاہتا جوڑا بازیاب

    پولیس نے مری میں کمرہ عدالت سے اغوا کئے گئے نوبیاہتا جوڑے کو بازیاب کرا لیا-

    باغی ٹی وی : مری کی عدالت میں گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بیان دینے پہنچا تھا، اس موقع پر درجنوں افراد عدالت سے جوڑے کو اٹھا کر لے گئے تھے، سوشل میڈیا پر واقعے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور نوبیاہتا جوڑے کو کجوٹ کے مقام سے بازیاب کراکر اپنی تحویل میں لے لیا۔

    ایس پی صدر کامران عامر اور اے ایس پی مری مغوی کی بازیابی کے آپریشن کی خود نگرانی کرتے رہے، ایس کامران عامر نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اب تک 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے-

    راولپنڈی:تھانہ مری کی حدود جھیکا گلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کا بیان دینے آنیوالے…

    گرفتار ملزمان میں عبدالمنان، عبدالمتین، زیاب، حامد، قمر زمان، شاہ ذیب، آصف، نصیر، عدنان اور ناصر شامل ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پولیس نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھجوادیا ہے ، جہاں سے اس نے وڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ میرا نام قراۃ العین ہے اپنی مرضی سے نعمان سے نکاح کیا ہے، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا، میں اور نعمان عدالت میں بیان دینے گئے تھے، میرے رشتہ داروں نے وہاں آکر بدتمیزی کی، مجھے اور نعمان کو اٹھا کر لے گئے وہاں اگر پولیس وقت پر نہ پہنچتی تو مجھے مار دیا جاتا، مری پولیس کی شکر گزار ہوں کہ وقت پر پہنچ کر مجھے چھڑوا لیا۔

    نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

    یوٹیوب کا ویکسین مخالف مواد کو بلاک کرنے کا اعلان

  • سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بال خود کاٹتے تھے      سابق پریس سیکرٹری کا دعویٰ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بال خود کاٹتے تھے سابق پریس سیکرٹری کا دعویٰ

    سابق پریس سیکرٹری اسٹیفن گریشم نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بال خود کاٹتے تھے- کے بالوں کو کاٹنے کی اپنی مخصوص رسم تھی جس میں "قینچی کی ایک بڑی جوڑی” شامل تھی-

    باغی ٹی وی :سابق پریس سیکرٹری اسٹیفن گریشم جنہوں نے سابقہ ​​پہلے جوڑے کے درمیان اختلافات سے لے کر مسٹر ٹرمپ کے جنسی تبصروں اور وائٹ ہاؤس کے اندر کے حالات و واقعات کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے-

    انہوں نے اپنی نئی یادداشت میں دعویٰ کیا کہ سابق صدر اپنے بال خود کاٹتے تھے مسٹر ٹرمپ نے اپنے بالوں کو کاٹنے کے لیے "قینچی کی ایک بہت بڑی جوڑی استعمال کرتے تھے-

    ایران نے جوہری پروگرام میں تمام” حدیں” عبور کر لی ہیں اسرائیلی…

    مسٹر ٹرمپ کے بال برسوں سے قیاس آرائیوں کا ایک مستقل ذریعہ رہے ہیں اور میڈیا میں ان کے بالوں کی دیکھ بھال کے نظام کے بارے میں کئی دعوے کیے گئے ہیں اور انہوں نے اپنے بالوں کے سنہرے پن کو برقرار رکھنے کے لیے کتنا خرچ کیا۔

    2017 میں ، نیو یارک ٹائمز نے ان کے سابق طبیب کا سراغ لگایا جنہوں نے انکشاف کیا کہ سابق صدر نے اپنی بالوں کی نشوونما کی دوا استعمال کی۔

    مسٹر ٹرمپ خود اپنے بالوں کو چمکانے اور اپنی ظاہری شکل پر توجہ دینے کے لیے مشہور ہیں گریشم کی کتاب سے پتہ چلتا ہے کہ یہ وائٹ ہاؤس کے اندر بھی بحث کا موضوع تھا۔

    یادداشت میں لکھی گئی ایک اور کہانی میں ، انہوں نے مسٹر ٹرمپ اور جنرل مارک ملی کے درمیان گفتگو کا انکشاف کیا "یہ ٹھیک نہیں لگ رہا ہے۔ میری خوبصورتی پر نظر ہے ، "مسٹر ٹرمپ نے کتاب کے مطابق ، جنرل ملے کو اپنے بالوں سے ہاتھ چلانے اور مذاق کرنے سے پہلے کہا ،” کیا آپ نہیں بتا سکتے؟

    امریکا نے افغانستان میں 20 سال کی جنگ ہاری جنرل مارک

    میں نے ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں کیا دیکھا” کتاب میں ٹرمپ خاندان ، وائٹ ہاؤس کے عملے اور سابق صدر کی غیر ملکیوں سے ملاقاتوں کے بارے میں حیران کن انکشافات کئے ہیں-

    کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے ایک طبی طریقہ کار چھپایا کیونکہ وہ ٹی وی پر ” مذاق نہیں بننا چاہتے تھے-

    دوسری جانب مسٹر ٹرمپ اور سابق خاتون اول دونوں کے ترجمانوں نے محترمہ گریشم کی کتاب کے مندرجات کی تردید کرتے ہوئے بیانات جاری کیے ہیں اور انھیں "تنخواہ طلب کرنے والی انتقامی سابق ملازم” قرار دیا ہے۔

    سوئزر لینڈ ریفرنڈم : 64 فیصد آبادی ہم جنس پرستوں کی شادی کی حامی

  • کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے

    لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس سے بچانے والا اسپرے تیار کر لیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے ناک میں ڈالے جانے والے اسپرے کو فوکس ویل کا نام دیا ہے جو کورونا وائرس سے آسانی سے متاثر ہونے والے افراد کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس اسپرے کو بھارت میں 600 تندرست ایسے طبی کارکنان پر آزمایا گیا ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مدد کر رہے تھے ناک کے دونوں نتھنوں میں ایک مرتبہ اسپرے کرنے کے بعد یہ 8 گھنٹے تک کسی وائرس کے حملے کو محفوظ رکھتا ہے اور اسپرے کی افادیت 66 فیصد ظاہر ہوئی یعنی 66 فیصد افراد کورونا کی وبا سے محفوظ رہے۔

    اسپرے کو تیار کرنے والے برطانوی سرجن اور اسٹارٹ اپ کے سربراہ راکیش اوپل نے اپنی ایجاد کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ویکسین ہی اس وبا سے سب سے مؤثر تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم انہوں نے اس ناک کے اسپرے کو حفاظتی لباس جیسا اہم قرار دیا ہے۔

    ڈاکٹر راکیش کے مطابق اس چھوٹے سے اسپرے کو اپنے بیگ میں رکھا جاسکتا ہے اور دن میں کئی بار استعمال کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے ان کے مطابق اسپرے میں شامل طاقتور ترین اجزا کورونا وائرس کو صرف 30 سیکنڈ میں تباہ کر دیتے ہیں اور ناک کے اندر کئی گھنٹے تک موجود رہتے ہیں۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر اینجیلا رسل نے کورونا وائرس روکنے والے ناک کے اسپرے کو ایک اہم ایجاد قرار دیا اگرچہ وہ اس تحقیق اور ایجاد کا حصہ نہیں رہیں لیکن انہوں نے کہا کہ یہ اسپرے دنیا کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتا ہے۔

    ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ

    کورونا ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر ملیں گے

  • راولپنڈی:تھانہ مری کی حدود جھیکا گلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کا بیان دینے آنیوالے جوڑے کا اسلحہ کے دم پر اغوا

    راولپنڈی:تھانہ مری کی حدود جھیکا گلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کا بیان دینے آنیوالے جوڑے کا اسلحہ کے دم پر اغوا

    راولپنڈی کے تھانہ مری کی حدود جھیکاگلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کا کچہری میں سر عام اسلحے کا استعمال پولیس دیکھتی رہ گئی-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ مری کی حدود جھیکاگلی کورٹ کے اندر دو سو افراد کچہری میں اسلحہ کے ساتھ داخل ہوئے اور دفع 164 کا بیان دینے آنے والی لڑکی اور لڑکے کو اسلحہ کے دم پر اٹھا کر ساتھ لے گئے-


    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق ملزمان نے وکلا سے بدتمیزی کی پولیس بھی اس موقع پر کچھ نہیں کر سکی جبکہ وکلا بھی عدم سیکیورٹی و تحفظ کا شکار ہوگئے احاطہ عدالت میں شدید خوف وہراس پھیل گیا-

    اسلام آباد ایئرپورٹ پر فائرنگ، ایک شخص زخمی،اے ایس ایف حکام نے معمہ الجھا دیا

    https://twitter.com/BaaghiTV/status/1443477264155480067
    رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ هو چکا ہے،چوری،ڈکیتی،راہ زنی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں،دن دہاڑے گولیاں چل جاتی ہین اور پولیس سب اچھا کی رپورٹ دیتی ہے،مسلح شہری وفاقی دارالحکومت میں گھومتے رہتے لیکن پولیس بے خبر رہتی، جب کوئی واقعہ ہو جاتا پھر پولیس کی دوڑیں لگ جاتی ہیں –

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    چند ماہ قبل اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی، امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھینی جا رہی ہیں۔ امریکی شہری اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہیں۔ امریکی شہری قیمتی اشیا لے کر باہر نہ نکلیں۔ مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں۔ بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت احتیاط کی جائے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زمین کے تنازعہ پر قتل کے واقعات میں اضافہ

  • کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا        سہیل شاہین

    کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا سہیل شاہین

    اقوام متحدہ میں افغانستان کے سفیر اورطالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا حکومت کے تمام انتظامات و اختیارات امارتِ اسلامی کے پاس ہیں۔


    ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ امارت اسلامی ہی افغان عوام کی واحد اور حقیقی نمائندہ ہے۔

    طالبان کی مدد کرنے والے افراد پر پابندیوں کیلئے متنازعہ بل امریکی سینٹ میں پیش

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پاکستان افغانیوں کا دوسرا گھر ہے ، ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ان کا موقف قابل تحسین ہے، چاہتے ہیں سی پیک میں شامل ہوں، پاکستان ہمارا پڑوسی ملک اور افغانوں کا دوسرا گھر ہے، افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا جبکہ سی پیک منصوبہ اہم ہے جس پر تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے، دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت معاملےپر غورکرےگی۔

    پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک…

    افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے نئے حکمران طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ کئی ممالک نے امریکہ اور عالمی برادری کے سامنے ہمارے حق میں آواز اٹھائی، 6روز قبل چین اور روس نے بھی ہمای حکومت کے حق میں بات کی، قطر،ازبکستان اور دیگر ممالک نے بھی مثبت موقف اپنایا ہے۔

    ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں، افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہےاور اس بات کی توقع ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

    طالبان کے ساتھ سی پیک پروجیکٹ میں شامل ہونے کی بات کی منصور احمد خان