Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حریم شاہ  کے شوہر اہلیہ کے لئے پریشان، ویڈیو وائرل

    حریم شاہ کے شوہر اہلیہ کے لئے پریشان، ویڈیو وائرل

    پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اہلیہ کے لیے پریشان نظر آرہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر کے ہمراہ نئی ویڈیو شیئر کی ہے شیئر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ کے شوہر اُن سے کہتے ہیں کہ آپ میرے بال خراب کررہی ہو جس پر ٹک ٹاکر کہتی ہیں کہ میں نے کب بال خراب کئے؟۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ جس پر اُن کے شوہر کہتے ہیں کہ وہ پریشان ہیں۔حریم شاہ کے شوہر کہتے ہیں کہ وہ اہلیہ کے لیے پریشان ہیں کیونکہ وہ اُن سے دور جارہی ہیں۔

    ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کچھ دنوں کے لیے شوہر سے دور جارہی ہیں اور اسی وجہ سے اُن کے شوہر پریشان ہیں تاہم ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حریم شاہ کہاں، کب اور کیوں جارہی ہیں۔

    کیا حریم شاہ کے شوہر منظر عام پر آ گئے؟

    خیال رہے کہ حریم شاہ نے چند روز قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ شیشہ پی رہی تھیں-

    واضح رہے کہ حریم شاہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے، جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ کراچی میں رہتے ہیں، وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں، حریم شاہ نے مزید کہا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بے حد قریب ہیں۔

    حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دیا تھا،حریم شاہ کی اس پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے تھے کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

    ترکی میں موجود حریم شاہ بڑی پریشانی کا شکار

  • تکذیب نکاح کیس: کمرہ عدالت میں اداکارہ میرا کی رو رو کر انصاف کے لئے دہائیاں

    تکذیب نکاح کیس: کمرہ عدالت میں اداکارہ میرا کی رو رو کر انصاف کے لئے دہائیاں

    سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی اداکارہ کمرہ عدالت میں رو روکر انصاف کے لیے دہائیاں دیتی رہیں۔

    باغی ٹی وی : سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی دوران سماعت اداکارہ کمرہ عدالت میں رو رو کر اپنی صفائیاں پیش کرتی رہیں اور کہا جج صاحب میں دس سال سے انصاف کے لیے در بدر پھر رہی ہوں جج صاحب میں امریکا کی عدالت میں پیش ہوئی تو وہاں میری بات کو مکمل سنا گیا۔

    پروجیکٹ نہ ملنے کا دکھ، حرا مانی کا سٹاف پر تشدد، گندی گالیوں کی چیٹ منظر عام پر

    عدالت نے اداکارہ میرا کو چیخ چیخ کر بولنے سے منع کر دیا اور ترمیمی شواہد پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا تاہم اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔

    اداکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا لہذاعدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    سلمان خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی

    ایلون مسک نے کینیڈین گلوکارہ سے علیحدگی اختیار کر لی

  • سوئزر لینڈ ریفرنڈم : 64 فیصد آبادی ہم جنس پرستوں کی شادی کی حامی

    سوئزر لینڈ ریفرنڈم : 64 فیصد آبادی ہم جنس پرستوں کی شادی کی حامی

    سوئٹزر لینڈ کی 64 فیصد آبادی ہم جنس پرستوں کی شادی کی حامی نکلی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں ہم جنس پرستوں کی شادی سے متعلق ریفرنڈم کرایا گیا جس میں ملکی آبادی کے 64 فیصد نے ہم جنس پرستوں کی شادی اور حقوق سے متعلق ووٹ دیا۔

    پاکستان میں روزانہ 11 سو ہلاکتیں :ماہرین نے بیماری کا بتاکرسب کوخوفزدہ کردیا

    سوئٹزر لینڈ میں ہم جنس جوڑوں کو ساتھ رہنے کا حق سال 2007 میں ملا تھا مگر انہیں شادی کا حق نہیں دیا گیا تھا ، یہ افراد دیگر جوڑوں کی طرح بچے کو گود لینے اور شہریت سے متعلق بہت سے بنیادی حقوق سے محروم تھے ، مگر گزشتہ دنوں ہونے والے ریفرنڈم میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد اب ہم جنس پرستوں کو دوسرے جوڑوں کی طرح یہ سہولیات بھی میسر آسکیں گی ۔

    آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    سوئٹزر لینڈ کے سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق 64 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا کہ ہم جنس پرستوں کی شادی سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ، 36 فیصد آبادی اس کی مخالفت میں نظر آئے-

    ریفرنڈم کے نتائج آنے کے بعد ہم جنس پرستوں اور ان کے حمایتیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا ، سوئٹزر لینڈ کی پارلیمنٹ اور گورننگ فیڈرل کونسل نے شادی سبھی کیلئے ایکٹ کی حمایت کردی ۔

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے استعفے کے بارے میں بورڈ آف گورنرز فیصلہ…

  • اگلے سال تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان آئیں گے      چئیرمین انگلش کرکٹ بورڈ

    اگلے سال تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان آئیں گے چئیرمین انگلش کرکٹ بورڈ

    انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پرپاکستان سے معافی مانگتے ہوئے آئندہ سال پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلزآئن وٹمورنے کہا اگلے سال تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان آئیں گے فیصلے سے پاکستان اور کرکٹ فینز سے معذرت خوا ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جو فیصلہ کیا وہ انتہائی مشکل تھا، فیصلہ کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کو دیکھ کر کیا گیا، دورہ کیلئے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے اس کیلئے وقت پڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بورڈ نے یہ فیصلہ اپنی ججمنٹ کے حساب سے لیا ہے دورہ پاکستان منسوخ ہونے سے متعلق کھلاڑیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔

    واٹمور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے خاص طور پر پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، تفصیلات میں نہیں جاؤں گا لیکن سکیورٹی اور ویلفیئر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہم پاکستان کے مشکور ہیں کہ وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے۔

    چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ نے کہا کہ اگلے سال پاکستان کے شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔


    انگلش کرکٹ بورڈ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی کامیابی ہے۔ پاکستان کی کرکٹ کیخلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔ پاکستان کا ساتھ دینے والے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور تمام لوگوں کا شکریہ ۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے مبینہ سیکورٹی خدشات کی وجہ سے دورہ پاکستان اچانک منسوخ کردیا تھا، جس کے بعد انگلش ٹیم نے بھی اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس پر برطانوی وزیراعظم بورس جونسن بھی انگلش بورڈ سے ناراض تھے۔

    چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ ، ہم پوری دنیا سے دشمنی نہیں لے سکتے،آئندہ 6ماہ میں ہمارے پاس بہت پیسے آئینگے،لوگ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ آئی سی سی کی میٹنگ کا کوئی فائدہ ہوتا ہے،اپنے حساب سے گول پوسٹ بدل دیا جاتا ہے، دہرا معیار ختم ہونا چاہیے،ہم نے اپنی ٹیم کو بہترین بنانا ہےزیادتی جب بھی ہو تو اپنا موقف سب کے سامنا رکھنا چاہیے-

    انہوں نے کہا تھا کہ بلاک بنے ہوئے ہیں ، ایک نے پل آوٹ کیا، دوسرے نے بھی کردیا، آگے بھی ہوسکتے ہیں،ہمیں اس معاملے کو بلاک کے ذریعے اور قانونی طور پر اٹھانا ہوگا، ہم صرف اپنا موقف رکھیں گے، کسی سے الگ نہیں ہونا چاہتے،بھیک میں کرکٹ نہیں کھیلیں گے،ان کے ہاتھ میں اپنی قسمت میرے ہوتے ہوئے نہیں دے سکتے۔ ان ممالک کوآئئنہ دکھانے کے ساتھ تمام قانونی راستے بھی اپنائیں گے-

  • آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی ، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والی نسلوں کو مستقبل میں ہیٹ ویو کے واقعات میں 7 گنا اضافے کا سامنا کرنا پڑے گا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں ماہرین نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیاں انتہائی شدت اختیار کر لیں گی ہماری آنے والی نسلیں شدید موسمی اثرات کا سامنا کریں گی۔

    ان بچوں کو اپنے دادا کے مقابلے میں جنگلات میں آگ لگنے کے دگنے واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا جب کہ خشک سالی کے واقعات میں بھی 3 گنا اضافہ ہو جائے گا۔ سب سے زیادہ افریقی ممالک متاثر ہوں گے جہاں ایسے شدید موسمی اثرات یورپ کے مقابلے میں 50 گنا زیادہ ہوں گے۔

    تحقیق کے مطابق افریقہ میں 2021 میں پیدا ہونے والے بچے یورپ میں پیدا ہونے والے بچوں کے مقابلے میں ہیٹ ویو کے 50 گنا زیادہ واقعات دیکھیں گے۔ اسی طرح خشک سالی اور جنگلوں میں آتشزدگی جیسے واقعات میں 6 گنا تک اضافے کا خدشہ ہے2021 میں پیدا ہونے والوں بچوں کو اپنی زندگی میں اپنے دادا کے مقابلے میں خشک سالی کے 2.6 گنا زیادہ اور سیلابی صورت حال کے 2.8 گنا زیادہ واقعات سے نبردآزما ہونا پڑے گا۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے جانوروں پر اثرات، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    تحقیق کی منصف ڈاکٹر جوئری نے کہا ہے کہ اس ریسرچ میں نے ہم نے یہ بتایا ہے کہ آنے والی دہائیوں میں انسانوں کو کن بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان مسائل سے نمٹنے کے لیے ابھی سے جارحانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

    تحقیق میں 1970 سے 2019 تک موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے اعداد و شمار بھی پیش کئے گئے جس کے مطابق 1983 میں ایتھوپیا میں شدید خشک سالی کے باعث 3 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار گئےاسی سال سوڈان میں خشک سالی سے ڈیڑھ لاکھ افراد چل بسے۔

    1970میں بنگلہ دیش میں سمندری طوفان 3 لاکھ جانیں لے گیا جبکہ1991 میں بنگلہ دیش میں ہی سمندری طوفان ایک لاکھ 38 ہزار جانیں لےگیا خشک سالی سے سب سے زیادہ افریقی ممالک ایتھوپیا، سوڈان، موزمبیق جب کہ سمندری طوفان اور سیلاب سے بنگلہ دیش اور میانمار زیادہ متاثر ہوئے۔

    50 لاکھ سال کا موسمیاتی احوال 80 میٹر طویل پہاڑی پر محفوظ

    تحقیق میں جاری کئے اعدادو شمار کے مطابق مالی لحاظ سے سمندری طوفان کٹرینا امریکا کے لیے تباہ کن ثابت ہوا 2005 میں آنے والے اس طوفان سے امریکا کا 163 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا جبکہ 2017 میں سمندری طوفان ہاروے سے امریکا کو 96 ارب ڈالر کانقصان ہوا اسی سال سمندری طوفان ماریا نے امریکا کو 69 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

    اس سے قبل تحقیق میں سائنسدانوں نے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے انسان ہی نہیں جانور بھی متاثر ہوتے ہیں امریکی ساِنسی جریدے کی جانب سے نئی تحقیق کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافہ برداشت کرنے کے لیے گرم خون والے کئی جانور اپنی ہئیت تبدیل کررہے ہیں آسٹریلوی طوطوں سے لے کر امریکی پرندوں تک کئی پرندوں کی چونچیں بڑی ہونے لگیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ 30 جانوروں میں سب سے زیادہ جسمانی تبدیلیاں آسٹریلوی طوطے میں دیکھی گئی ہیں، ان طوطوں کی چونچ 1871 کے بعد سے اب تک 4 سے 10 فیصد تک بڑھ چکی ہیں جبکہ یورپی خرگوش سمیت کسی کے کان یا دُم میں تبدیلی آرہی ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ وہ اس ارتقائی تبدیلی کے حیاتیاتی نتائج کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے ایسا کہنا بھی قبل از وقت ہو گا کہ اس کے پیچھے صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے عوامل ہیں۔

    انٹارکٹیکا میں گرمی کی شدت میں اضافہ بھیانک حد تک پہنچ سکتا ہے، ماہرین نے خطرے کی…

    دوسری جانب امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں ایک خوفناک انکشاف کیاتھا، جس میں بتایا گیا ہے کہ چاند پر ہونے والی ہلچل کے باعث زمین پر بہت ہی خطرناک طوفانی سیلاب کا خطرہ ہے۔

    ناسا کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلی کے پیچھے ایک بڑی وجہ چاند بھی ہو سکتا ہے ناسا نے مستقبل قریب میں چاند کے اپنے ہی محور پر ڈگمگانے کا امکان ظاہر کیا ہے جس طرح سے ماحولیاتی تبدیلی میں تیزی آرہی ہے اور سمندر کی آبی سطح بڑھ رہی ہے، ایسے میں 2030 میں چاند اپنے محور پر ڈگمگا سکتا ہے۔ چاند کے اس طرح سے ڈگمگانے سے زمین پر تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔

    حالانکہ جب کبھی بھی زمین پر ہائی ٹائیڈ آتا ہے اس میں آنے والے سیلاب کو اسی نام سے جانا جاتا ہے لیکن ناسا کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 2030تک زمین پر آنے والے نیوسنس فلڈ کی تعداد کافی بڑھ جائے گی پہلے ان کی تعداد بھلے ہی کم ہوگی، لیکن بعد میں اس میں تیزی آ جائے گی۔

    ناسا کی تحقیق کے مطابق چاند کی حالت میں آنے والی تھوڑی سی بھی تبدیلی زمین پر زبردست سیلاب کی وجہ بن سکتی ہے –

    ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے کہا تھا کہ چاند کی کشش ثقل جو طوفان کی وجہ بنتی ہے، ایسی ماحولیاتی تبدیلی زمین پر آنے والے سیلاب کی بڑی وجہ ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمین پر آنے والا سیلاب چاند، زمین اور سورج کی حالت پر منحصر کرے گا کہ اس میں کتنی تبدیلی ہوتی ہے۔

    2030 میں زمین پر تباہ کن سیلاب آ سکتا ہے ،ناسا کا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق خوفناک…

  • ایران نے جوہری پروگرام میں تمام” حدیں” عبور کر لی ہیں       اسرائیلی وزیراعظم

    ایران نے جوہری پروگرام میں تمام” حدیں” عبور کر لی ہیں اسرائیلی وزیراعظم

    اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہےکہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام میں ’تمام سرخ لکیریں‘عبور کرلی ہیں۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں بینیٹ نے کہا کہ ایران نے مشرقِ اوسط میں’جوہری چھتری‘تلےغلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی اس کی جوہری سرگرمیوں کوروکنے کے لیے مزید ٹھوس اورمربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    تاہم انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف اپنے طور پرکارروائی کے امکانات کا بھی اشارہ دیا ہے صہیونی ریاست کے لیڈر ماضی میں بھی ایران کے خلاف کارروائی کی بار بار دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

    بینیٹ کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اس نے ہماری رواداری بھی متاثر کی ہے محض الفاظ سے سینٹری فیوجز کی حرکت کو روکا نہیں جاسکتا ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا-

    دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب

    بینیٹ کا بھی نیتن یاہو کی طرح بالاصرارکہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے ہرممکن اقدام کیا جائے گاکیونکہ اسرائیل ایک جوہری ایران کواپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے جبکہ ایران مسلسل اس بات کی تردید کرتا چلا آرہا ہے کہ وہ جوہری بم بنانا چاہتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام ایک نازک مقام پر ہے۔اس نے تمام سرخ لکیریں عبورکرلی ہیں،اس نے جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے معائنے کو نظرانداز کردیا ہے اور اب وہ اس سے دورہٹ رہا ہے۔

    انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان نفتالی بینیٹ جون میں اسرائیل کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اورانتہاپسند بنیامین نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا۔بینیٹ اب یہ چاہتے ہیں کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کے علاقائی دشمن ایران کے خلاف سخت مؤقف اختیار کریں۔

    وہ 2015ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے نئی امریکی انتظامیہ کی کوششوں کے بھی مخالف ہیں۔بائیڈن کے پیش رو صدرڈونلڈ ٹرمپ 2018ءمیں اس سمجھوتے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

    بھارت کی مکاریاں بےنقاب وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب…

    ویانا میں امریکا اورایران کے درمیان اس جوہری سمجھوتے کی بحالی کے لیے گذشتہ تین ماہ سے بالواسطہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان اپریل سے جون تک بالواسطہ مذاکرات ہوئے تھے لیکن ان میں دوطرفہ اختلافی امورطے نہیں ہوسکے تھے اب امریکا ایران کے نئے سخت گیرصدر ابراہیم رئیسی کے اگلے اقدام کا منتظر ہے-

    نفتالی بینیٹ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس میں اپنے پیش رونیتن یاہو کے مقابلے میں کم سخت اورترش لہجہ اختیار کیا ہے نیتن یاہو اکثر عالمی فورموں پرایران کے خلاف اپنے الزامات کو ڈرامائی شکل دینے کے لیے بصری آلات پر انحصار کرتے تھے۔ان کے طرزعمل کو ناقدین ایک سیاسی اسٹنٹ قرار دیتے تھے اورانھیں طنز کا نشانہ بناتے رہتے تھے-

    اس سےقبل سعودی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے ایران پر نظر رکھی جائے اور اسے ایٹمی طاقت حاصل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا تھا کہ ایران پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب اسرائیلی اخبار Times of Israel کی ویب سائٹ نے کہا تھا کہ رواں ماہ کے دوران میں امریکی اور اسرائیلی قومی سلامتی کے ذمے داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یہ بات زیر بحث آئی کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی طرف واپس نہ آیا تو ایسی صورت میں کیا کِیا جانا چاہیے۔

    جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جاے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ…

    ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ مذکورہ خفیہ بات چیت میں غیر مقررہ "پلان بی” پر توجہ مرکوز رہی۔

    اسرائیلی ذمے داران کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ رواں سال جون میں نفتالی بینیٹ اور نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خصوصی دو طرفہ تزویراتی گروپ کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ اس گروپ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے دونوں ممالک کے بیچ تعاون ہے۔

    امریکی ویب سائٹ Axios بھی تصدیق کر چکی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تقریبا دو ہفتے قبل خفیہ بات چیت ہوئی بات چیت میں "پلان بی” زیر بحث آیا جو جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ طور پر نافذ ہو گا۔

    امریکی ویب سائٹ نے کہا تھا کہ مزکورہ خصوصی اجلاس وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوا اجلاس کی قیادت امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یال ہولاتا نے کی۔

    مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری

  • دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے        سعودی عرب

    دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے سعودی عرب

    سعودی عرب: دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : سعودی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایران پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے ایران پر نظر رکھی جائے اور اسے ایٹمی طاقت حاصل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ایران پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرہ ہے دنیا کو ایران کے جوہری پروگرام سے لاتعلق نہیں ہونا چاہیے۔

    اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "اگر پوری دنیا اسرائیل کو تنہا چھوڑ دے۔” لیکن اسرائیل ایران پر نظر رکھے گا اور ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دے گا۔

    اسرائیلی اخبار Times of Israel کی ویب سائٹ نے کہا تھا کہ رواں ماہ کے دوران میں امریکی اور اسرائیلی قومی سلامتی کے ذمے داران کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یہ بات زیر بحث آئی کہ اگر ایران جوہری معاہدے کی طرف واپس نہ آیا تو ایسی صورت میں کیا کِیا جانا چاہیے۔

    خطہ خلیج کی پہلی موسیقی کانفرنس، سعودی عرب میزبانی کرے گا

    ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ مذکورہ خفیہ بات چیت میں غیر مقررہ "پلان بی” پر توجہ مرکوز رہی۔

    اسرائیلی ذمے داران کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ رواں سال جون میں نفتالی بینیٹ اور نئی اسرائیلی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خصوصی دو طرفہ تزویراتی گروپ کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ اس گروپ کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے دونوں ممالک کے بیچ تعاون ہے۔

    امریکی ویب سائٹ Axios بھی تصدیق کر چکی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان تقریبا دو ہفتے قبل خفیہ بات چیت ہوئی بات چیت میں "پلان بی” زیر بحث آیا جو جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع نہ ہونے کی صورت میں ممکنہ طور پر نافذ ہو گا۔

    امریکی ویب سائٹ نے کہا تھا کہ مزکورہ خصوصی اجلاس وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوا اجلاس کی قیادت امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یال ہولاتا نے کی۔

    مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی اسرائیلیوں کے ساتھ جھڑپیں جاری

  • طالبان کی مدد کرنے والے افراد پر پابندیوں کیلئے متنازعہ بل امریکی سینٹ میں پیش

    طالبان کی مدد کرنے والے افراد پر پابندیوں کیلئے متنازعہ بل امریکی سینٹ میں پیش

    افغان طالبان کی مدد کرنے والے افراد پر پابندیوں کے حوالے سے متنازعہ بل امریکی سینٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل کے تحت طالبان کو محفوظ پناہ گاہیں، مالی مدد، انٹیلیجنس معلومات، طبی سہولیات اور رسد فراہم کرنے والوں کا پتا لگایا جائے گا خاص کر وادی پنج شیر پر حملے اور مزاحمت کے خلاف طالبان کی مدد کرنے والوں کا بھی پتا لگایا جائے گا۔

    افغانستان انسداد دہشت گردی ، نگرانی اور احتساب ایکٹ کے عنوان سے ، اس بل میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے جو امریکی شہریوں ، قانونی مستقل رہائشیوں اور افغانستان سے خصوصی تارکین وطن ویزا ہولڈرز کے مسلسل انخلا پر توجہ مرکوز کرے گی۔

    یہ بل جس کا مقصد افغانستان سے انخلاء سے متعلق کئی مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی فراہم کرنا اور طالبان کو دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی منظوری دینا ہے ، 22 ریپبلکن سینیٹرز نے پیش کیا ہے۔

    سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل میکنزی نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دباؤ بڑھنے کا بھی امکان ہے امریکی فوج افغانستان میں رہنی چاہیے تھی۔

    پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

    جنرل مینکنزی نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان تک رسائی کیلئے اہم فضائی راہداری کے استعمال پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے پاکستان میں وزیر انسانی حقوق شریں مزاری نے امریکی سینٹ میں پیش کردہ بل کو پاکستان مخالف قرار دے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک بار پھر امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی بننے کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

    دوسری جانب شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بل کانگریس میں افغانستان سے جلد بازی میں کیے جانے والے انخلا اور اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد متعارف کرایا گیا۔

    شاہ محمود قریشی کا امریکہ سے افغانستان کے 9 ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا سے مطالبہ کیا تھا کہ افغانوں کے 9 ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عشائیے سے خطاب کے دوران انہوں نے کo افغانستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہےافغانوں کے 9ارب ڈالر ریلیز کیے جائیں-

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان امدادی سرگرمیوں کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے، افغان عوام کی مدد کے لیے تعاون کریں گے برطانیہ طالبان سے رابطہ کرے، وہاں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں، مغربی میڈیا چاہے تو آکر دیکھ لے مغربی ممالک پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اکیلے افغان مسئلے کو حل نہیں کر سکتا اور نہ یہ صرف پاکستان کی ذمے داری ہے۔

    افغان حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن خاص فیصلے پر مجبور نہیں کر سکتے

  • 18 ہزار سال قبل انسان مرغیاں نہیں بلکہ خطرناک پرندہ پالتے تھے

    18 ہزار سال قبل انسان مرغیاں نہیں بلکہ خطرناک پرندہ پالتے تھے

    مرغیاں پالنا، ان کی دیکھ بھال کرنا اور ان کے انڈوں سے بچے حاصل کرنا ایک دلچسپ مشغلہ ہے تاہم 18 ہزار سال پہلے ایسا نہیں تھا قدیم انسان دنیا کا سب سے خطرناک پرندہ پالتے تھے-

    باغی ٹی وی :امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ 18 ہزار سال پہلے نیو گنی میں رہنے والے انسان عام مرغیوں کی بجائے 6 فٹ قد کے جان لیوا پرندے کیسووری پالتے تھے کیسووری کو پرندوں کا ڈائنوسار بھی کہا جاتا ہے-

    کیسووری اپنی مضبوط اور تیز چونچ، انسانی ہاتھ جتنے بڑے اور تیز دھار ناخنوں والے پنجے اور غصیلی طبیعت کی وجہ سے کیسووی کو دنیا کا سب سے خطرناک پرندہ کہا جاتا ہے ایک بالغ کیسووری کا وزن 60 کلو تک ہو سکتا ہے 2019 میں فلوریڈا میں کیسووری کے حملے میں ایک شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔

    ڈائنو سار کا اب تک کا قدیم ترین فوسل دریافت

    پنسلوینیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے نیوگنی میں کیسووری کے 18 ہزار سال پرانے انڈوں کے خول کا معائنہ کیا ہے ماہرین نے نتیجہ اخذ کیا کہ بہت سے انڈوں کے خول ایسے تھے جن سے یہ اندازہ لگانے میں آسانی ہوئی کہ انسانوں نے انہیں انڈوں سے بچے پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا ان پرندوں کو پال کر بڑا کرنے کے بعد ان کے خوبصورت پروں اور گوشت کے لیے انہیں مار دیا جاتا تھا۔

    کیسووری کا شمار ایمو اور شترمرغ کی طرح بڑے پرندوں میں کیا جاتا ہے ایمو اور شترمرغ کی طرح یہ بھی پرواز کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ لمبی ٹانگوں کے سبب یہ انسان کے مقابلے میں تیز رفتاری سے دوڑ سکتے ہیں۔

    سکوں سے تیار سعودی بادشاہوں کی تصاویر پر مشتمل حیران کن فن پارے

    واضح رہے کہ ماہرین نے مراکش سے ڈائنو سار کی نئی نسل کا اب تک کا قدیم ترین فوسل دریافت کیا تھا نیچرل ہسٹری میوزیم کے محققین نے مراکش کے مڈل اٹلس پہاڑوں میں عجیب فوسل پایا تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فوسل بکتر بند سپائک ڈائنوسار کی ایک نئی نسل سے تعلق رکھتا ہے یہ 168 ملین سال پرانا ایک غیر معمولی قدیم ترین اینکلوسار نمونہ ہے۔

    یہ دلچسپ دریافت مراکش کے مڈل اٹلس پہاڑوں میں اسی مقام پر کی گئی جہاں لندن میں نیچرل ہسٹری میوزیم (این ایچ ایم) کے محققین نے پہلے پایا جانے والا قدیم ترین سٹیگوسور دریافت کیاتھا۔

    چھوٹے کتے کو بندر نے اغوا کر لیا

  • پی سی بی کے  چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے استعفے کے بارے میں بورڈ آف گورنرز فیصلہ کرے گا

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے استعفے کے بارے میں بورڈ آف گورنرز فیصلہ کرے گا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سابق قومی کرکٹرز وقار یونس اور مصباح الحق کے بعد وسیم خان نےاختیارات میں کمی کی وجہ سےاستعفیٰ دیا جبکہ وسیم خان کی مدت ملازمت فروری2022 میں ختم ہونی تھی۔


    وسیم نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو پیش کیا، ان کے استعفے کے بارے میں بورڈ آف گورنرز فیصلہ کرے گا وسیم احمد خان واروکشائر، سیسیکس اور ڈربی شائر کی طرف سے کاؤئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔وسیم خان انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

    مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

    وہ لیسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکے ہیں وسیم خان انگلینڈ میں کھیلوں کے بورڈ کا بھی حصہ تھے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سیل کا بھی سات سال حصہ رہے۔

    ادھر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ وسیم خان کو ان کے بے پناہ تجربے کی بنیاد پر سلیکٹ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہو گئے تھے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کا جائزہ لیا، جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکوں،اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں،

    آئی پی ایل میچز، طالبان نے بڑی پابندی لگا دی

    وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے، گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کرکٹ کے لیے خرچ کیں،وقار یونس نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے،ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا

    میرا تو دل ہی ٹوٹ گیا ،چیئرمین رمیز راجہ نے کئے بڑے اعلان