Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

    نرس کو ہراساں کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار

    لاہور: پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز نے بتایا کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے نرس کو ہراساں کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا سی سی پی او لاہور کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

    ایس پی رضا صفدر کاظمی کے مطابق شعیب نامی اوباش نے کام پر جاتی لڑکی کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی، لڑکی کے انکار پر ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، ملزم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور مسلسل ہراساں کرتا رہا۔

    لڑکی نے موٹرسائیکل کا نمبر یاد کرکے ون فائیو پر کال کردی جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ملزم کو دھر لیا گیا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق خواتین و بچوں کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں۔

     

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    قبل ازیں لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکر کیا تھا-

    ڈولفن ٹیم کو 15 کی کال پر اطلاع موصول ہوئی تھی کہ لڑکی سے زیادتی ہوئی ہےملزم نے ڈولفن کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی، ترجمان ڈولفن کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے لڑکی کو نشہ آور چیز کھلائی ہے ڈولفن نے ملزم شاہد کو تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا۔آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں 15 کی کال پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے،کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے،گرفتار منشیات فروشوں میں ادریس عارف اور ادریس شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے 2680گرام منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیازکارروائیاں جاری رہیں گی-

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

  • یوٹیوب کا ویکسین مخالف مواد کو بلاک کرنے کا اعلان

    یوٹیوب کا ویکسین مخالف مواد کو بلاک کرنے کا اعلان

    فیس بک اور ٹوئٹر کے بعد یوٹیوب نے ویکسین مخالف مواد کو پلیٹ فارم سے بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت عالمی ادارہ صحت یا ممالک میں منظوری حاصل کرنے والی ہر قسم کی ویکسینز کے اثرات کے خلاف گمراہ کن مواد پر پابندی عائد کی جائے گی۔

    ویکسین کے بارے میں یہ کہنا کہ اس کے استعمال سے دائمی مضر اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے یا ویکسین سے بیماری کا پھیلاؤ کم نہیں ہوتا یا تحفظ نہیں ملتا وغیرہ پر کمپنی کی جانب سے ایکشن لیا جائے گا۔

    کورونا ویکسین سے متعلق گمراہ کن معلومات :فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا آفیشل پیج…

    تاہم صارفین کی جانب سے ویکسین پالیسیوں، نئے ویکسین ٹرائلز اور ماضی میں ویکسینز کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

    صارفین ویکسینز پر سائنسی بحث اور اپنے ذاتی تجربے کو بیان کرسکیں گے، مگر ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن باتوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

    یوٹیوب کے علاوہ فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی کورونا کی بیماری اور ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن مواد پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس سے پہلے اگست میں یوٹیوب نے کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے والی 10 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹا دی تھیں۔

    فیس بک کا جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت، امریکی سینٹر فارڈیزیز کنٹرول سمیت دیگر ماہرین صحت کی رائے کو دیکھتے ہوئے ویڈیوز کے مواد کو چیک کیا گیا ویڈیوز میں کورونا کے بارے میں معلومات غلط، نقصان دہ اور غیر واضح تھیں۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس کے پلیٹ فارم پر ہر منٹ میں 500 گھنٹے سے زیادہ مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔

    یوٹیوب کے گلوبل ترسٹ اینڈ سیفٹی نائب صدر میٹ ہالپرین نے بتایا کہ جامع پالیسیوں کو تشکیل دینے میں وقت لگتا ہے، ہم ایسی پالیسی لانچ کرنا چاہتے ہیں جو جامع، تسلسل کے ساتھ نفاذ کے لیے آسان اور چیلنجز کا سامنا کرسکے۔یوٹیوب کے ساتھ ساتھ فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی کووڈ 19 کی بیماری اور ویکسینز کے حوالے سے گمراہ کن مواد پر پابندی عائد ہے۔

    یوٹیوب نے اگست 2021ء میں بتایا تھا کہ اس نے اپنے پلیٹ فارم پر کووڈ 19 سے متعلق بہت زیادہ خطرناک گمراہ کن مواد پر مبنی 10 لاکھ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے۔یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے یہ اعدادوشمار ایک بلاگ پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فروری 2020 سے اب تک 10 لاکھ ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک نے جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا تھا فیس بُک نے اپنی پریس ریلیز میں کہا تھا کہ جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس باقاعدگی سے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں، ان کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا۔

    فیس بک نے نفرت اور نسل کی بنا پر نازیبا جملوں کو روکنے کا ایک اہم ٹول پیش کردیا

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر نتیجے پر پہنچ گئے ہیں    شیخ رشید

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر نتیجے پر پہنچ گئے ہیں شیخ رشید

    وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی واپسی کے معاملے پر نتیجے پر پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد وومن چیمبرز آف کامرس کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 20اکتوبر سے پہلے خواتین بازار کا آغاز کردیا جائے گا، وزیر داخلہ نے کہا کہ سلمان شہباز کو پاکستان آنے کی اجازت ملی ہے تو اپنے تایا کو بھی ساتھ لے آئے،(ن) لیگ تقسیم کا شکار ہے، ’’ن‘‘ سے ’’ش‘‘ نکلے گی کہتا تھا، اب کہتا ہوں ’م‘ بھی نکلے گی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے ان کی فوج سے زیادہ سکیورٹی فورس تعینات کی گئی، نیوزی لینڈ ٹیم کے معاملے پر بھارت نے غلط خبریں پھیلائیں، ہمارے لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں مگر نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے سے ہم مرے نہیں جارہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،پی سی بی کو لاکھوں کا بل آ گیا

    وزیر داخلہ نے مہنگائی بڑھنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہے حکومت چار بنیادی چیزیں اور چار دوائیاں انسولین، بلڈ پریشر، وغیرہ سستی کرنے جارہی ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد ویمن چیمبر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں دو یونیورسٹی بنائی اب تیسری بھی بناؤں گا-

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے استعفے کے بارے میں بورڈ آف گورنرز فیصلہ کرے گا

    اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے ساتھ ہی ،وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا-

    اگلے سال تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے پاکستان آئیں گے چئیرمین انگلش کرکٹ بورڈ

  • یو اے ای نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کا آغاز کر دیا

    یو اے ای نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کا آغاز کر دیا

    متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ جاری کرنا شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ویزہ سیلف اسپانسرشپ کی بنیاد پر جاری ہوگا جس کے تحت دیگر ممالک کے شہری ایک وزٹ کے دوران 90 دن تک متحدہ عرب امارات میں قیام کر سکیں گے یہ ویزے تمام ملکوں کے شہریوں کو جاری کیے جائیں گے جبکہ اس حوالے سے میڈیکل انشورنس لازمی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    خطہ خلیج کی پہلی موسیقی کانفرنس، سعودی عرب میزبانی کرے گا

    سیاحتی ویزے کی فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، سیاحتی ویزے کے حامل سیاح جب چاہیں سیلف فنانس پر امارات آسکیں گے پاکستانی قومیت رکھنے والوں کو اماراتی ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزہ تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار روپے میں ملے گا۔

    ایجنسیز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کے لیے سیاحتی ویزوں کی مانگ گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران 4 گنا بڑھ گئی ہے ، خاص طور پر ان لوگوں کی طرف سے جو دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

    دبئی میں ریت کا طوفان،بڑی بڑی عمارتیں نظروں سے اوجھل ہو گئیں

    ویزا آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہیں ہر روز 2 ہزار سے زائد درخواستیں وصول ہو رہی ہیں متحدہ عرب امارات کی سیاحتی ایجنسیوں کے سربراہوں نے خلیج ٹائمز کو ملٹی انٹری سیاحتی ویزا کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے دنیا بھر کے ملازمین کو متحدہ عرب امارات میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ایک نیا ریموٹ ورک ویزے کا اجرا بھی کیا گیا ہے۔

    سوئزر لینڈ ریفرنڈم : 64 فیصد آبادی ہم جنس پرستوں کی شادی کی حامی

  • روس :گوگل پر ڈیڑھ کروڑ کا جرمانہ عائد

    روس :گوگل پر ڈیڑھ کروڑ کا جرمانہ عائد

    ماسکو: روسی عدالت نے سرچ انجن گوگل پر 90 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو کی مقامی عدالت نے سرچ انجن گوگل کو غیر قانونی مواد ڈیلیٹ نہ کرنے جرمانہ عائد کیا جو تقریبا ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے بنتا ہے۔

    گوگل کی جانب سے جرمانہ عائد کیے جانے کے حوالے سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    روس نے یوٹیوب کی جانب سے روس کے جرمن لینگویج چینلز کو ڈیلیٹ کیے جانے پر یوٹیوب پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ماسکو کی ایک عدالت نے ممنوعہ مواد ڈیلیٹ نہ کرنے پر فیس بک پر 21 ملین روبلز مالیت کے 5 جرمانے عائد کیے تھے جو 2 لاکھ 88 ہزار امریکی ڈالر بنتے ہیں جبکہ اسی عدالت نے ٹوئٹر پر بھی 5 ملین روبلز کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

    جنوبی کوریا میں گوگل پر150 ملین یورو کا جرمانہ عائد

    اس سے قبل جنوبی کوریا میں بھی گوگل پر150 ملین یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا اینٹی ٹرسٹ اتھارٹی کی جانب سے جرمانے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ گوگل نے آپریٹنگ سسٹم اور ایپس کی مارکیٹ میں اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا ہے۔

    یہ جرمانہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے خلاف ریگولیٹری اداروں کے اقدامات میں نیا اضافہ ہے جنوبی کوریا نے ایک ایسا نیا قانون متعارف کروایا تھا جس کا مقصد ایپس اور گیموں کی دنیا میں اس کی اجارہ داری کو کم کرنا ہے۔

    ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا

    جنوبی کوریا کی جانب سے گوگل اور ایپل جیسے بڑے ایپ سٹور آپریٹرز پر سافٹ ویئر ڈویلپرز کو اپنے ادائیگی کے نظام استعمال کرنے پر مجبور کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    فیصلے میں کہا گیا تھا کہ گوگل نے "اینٹی فریگمنٹشن معاہدے” کے ذریعے مارکیٹ کے مقابلے کے رجحان میں رکاوٹ ڈالی ہے جو سمارٹ فون بنانے والوں کو اینڈرائیڈ کے ترمیم شدہ ورژن انسٹال کرنے سے روکتا ہے، جسے "اینڈرائیڈ فورکس” کہا جاتا ہے-

    اینٹی ٹرسٹ واچ ڈاگ نے گوگل کو مقامی کرنسی میں 207.4 ارب (176.8 ملین ڈالر) جرمانہ کیا تھا اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی کو اصلاحی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

    دو سے تین سالوں کے دوران نظام شمسی سے باہر زندگی کے آثار دریافت کر لیں گے سائنسدانوں کا دعویٰ

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں

    پاکستان میں کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار116کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 1 ہزار742 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار127 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 729 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 57ہزار458،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار796، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار09، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار417، بلوچستان میں 32 ہزار916، آزاد کشمیر میں 34 ہزار127 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار321 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 617 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار382، خیبرپختونخوا 5 ہزار537، اسلام آباد 923، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    ملک میں یکم اکتوبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا 5 روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

    سمری کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے وزارت خزانہ کی مشاورت سے لیوی اور ٹیکسوں میں ردو بدل کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار لیوی اور جی ایس ٹی پر ہو گا۔

    واضح رہے کہ اس وقت پٹرول پر لیوی پانچ روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل پر فی لیٹر 5روپے 14 پیسے لیوی عائد ہے۔

    ن لیگ میں شمولیت کی جھوٹی خبریں شیئرکرنے پرن لیگ کی سوچ پرافسوس،ہرمحاذپرجھوٹ:وفاقی وزیر

    افغان طالبان کی دنیا ہی بدل گئی : شعبہ افغان فلم کا نیا ڈائریکٹر تعینات

  • امریکا نے افغانستان میں 20 سال کی جنگ ہاری      جنرل مارک

    امریکا نے افغانستان میں 20 سال کی جنگ ہاری جنرل مارک

    جنرل مارک کا کہنا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں شکست باضابطہ طور پر تسلیم کرلی-

    باغی ٹی وی : امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے امریکی ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں 20 سال کی جنگ ہاری۔ جنگ ان شرائط پر ختم نہیں ہوئی جو طالبان کے ساتھ امریکا چاہتا تھا۔

    جنرل مارک ملی کا کہنا تھا کہ شکست پچھلے 20 دن یا 20 ماہ میں نہیں ہوئی، افغان جنگ اسٹریٹجک ناکامی تھی، پانچ برس پہلے طالبان اور افغان حکومت میں مذاکرات سے حل نکالا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ ملا برادر سے 15 اگست کو قطر میں ملاقات کی اور کہا کہ انخلا میں رخنہ نہ ڈالیں، 15 اگست کی ملاقات تک کابل پر طالبان کا قبضہ ہوگیا تھا۔

    طالبان کی مدد کرنے والے افراد پر پابندیوں کیلئے متنازعہ بل امریکی سینٹ میں پیش

    واضح رہے کہ افغان طالبان کی مدد کرنے والے افراد پر پابندیوں کے حوالے سے متنازعہ بل امریکی سینٹ میں پیش کیا گیا تھا بل کے تحت طالبان کو محفوظ پناہ گاہیں، مالی مدد، انٹیلیجنس معلومات، طبی سہولیات اور رسد فراہم کرنے والوں کا پتا لگایا جائے گا خاص کر وادی پنج شیر پر حملے اور مزاحمت کے خلاف طالبان کی مدد کرنے والوں کا بھی پتا لگایا جائے گا۔

    افغانستان انسداد دہشت گردی ، نگرانی اور احتساب ایکٹ کے عنوان سے ، اس بل میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کی بھی کوشش کی گئی جو امریکی شہریوں ، قانونی مستقل رہائشیوں اور افغانستان سے خصوصی تارکین وطن ویزا ہولڈرز کے مسلسل انخلا پر توجہ مرکوز کرے گی۔

    یہ بل جس کا مقصد افغانستان سے انخلاء سے متعلق کئی مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی فراہم کرنا اور طالبان کو دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی منظوری دینا ہے ، 22 ریپبلکن سینیٹرز نے پیش کیا تھا۔

    پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

    سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل میکنزی نے خبردار کیا تھا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے افغانستان کی طرف سے پاکستان پر دباؤ بڑھنے کا بھی امکان ہے امریکی فوج افغانستان میں رہنی چاہیے تھی۔

    جنرل مینکنزی نے کہا تھا کہ پاکستان سے افغانستان تک رسائی کیلئے اہم فضائی راہداری کے استعمال پر بات چیت جاری ہے، پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے پاکستان میں وزیر انسانی حقوق شریں مزاری نے امریکی سینٹ میں پیش کردہ بل کو پاکستان مخالف قرار دے دیا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو ایک بار پھر امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی بننے کی بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا امریکہ سے افغانستان کے 9 ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

  • ’غذائیت سے بھرپور خوراک‘ مشروم کے فوائد

    ’غذائیت سے بھرپور خوراک‘ مشروم کے فوائد

    غذائیت حاصل کرنے کے لیے سُپر فوڈز کا استعمال ایک بہترین طریقہ ہے، یہاں ایک سپر فوڈز ہے جسے آپ اپنی خوراک میں آسانی سے شامل کر سکتے ہیں اور وہ مشروم ہے کیونکہ مشروم میں قدرتی طور پر کئی غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔

    طبی ماہرین نے اسے ایک ’غذائیت سے بھرپور خوراک‘ کہا جس میں پروٹین، بیٹا گلوکن، معدنیات اور مائیکرو نیوٹرینٹس ہوتے ہیں ماہرین نے حالیہ تحقیق میں بتایا کہ مشروم، ہمارے جسم میں غذائی اجزاء سٹیم سیل کی تخلیق نو اور ڈی این اے کی مرمت میں مدد کرتے ہیں مشروم صحت مند انجیوجینیسیس کی بھی حمایت کرتے ہیں، جو ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے خون کے نئے خلیے بنتے ہیں۔

    صحت کا خزانہ سفید مرچ کے حیران کن فوائد

    مشروم وٹامن ڈی کے بہترین غذائی ذرائع میں سے ایک ہیں جبکہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی مشروم بےحد مفید ہیں، مشروم ہماری جِلد کو ہائیڈریٹ کرتے ہیں اور ہمیں کیل مہاسوں جیسے مسائل سے بچاتے ہیں کیونکہ مشروم میں اینٹی ایجنگ کی خصوصیات ہوتی ہیں انہیں قدرتی موئسچرائزر کے طور پر جانا جاتا ہے اور چہروں پر لگائے جانے والے بہت سے سیرم میں مشروم شامل ہوتے ہیں۔

    وزن کم کرنے کے لئے مشروم سب سے بہترین انتخاب ہے کیونکہ مشروم میں کیلوریز کم لیکن فائبر اور پروٹین زیادہ ہوتے ہیں، وہ ہمارے جسم کو معدنیات جیسے تانبا، پوٹاشیم اور سیلینیم بھی فراہم کرتے ہیں۔

    آپ مشروم کو مختلف طریقوں سے اپنی غذا میں شامل کرسکتے ہیں، جیسے آپ مشروم کی سوس بنا سکتے ہیں، سوپ بناسکتے ہیں، پاستہ وغیرہ میں مشروم شامل کرکے کھاسکتے ہیں۔

    سونف اور الائچی کا استعمال انسانی صحت سمیت خوبصورتی کیلئے نہایت مفید

  • میرے جھوٹے نکاح کے کیس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو اربوں روپے  کا نقصان ہوا      میرا

    میرے جھوٹے نکاح کے کیس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا میرا

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میرے جھوٹے نکاح کے کیس کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا نے لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر یہ کیس نہ ہوتے، تو بہت سی فلمیں سیٹ پر ہوتیں، اورانڈسٹری بند نہ ہوتی۔

    میرا نے کہا کہ شوٹنگ میں جو کچھ ہوتا ہے وہ جھوٹ ہوتا ہے، جب ہم شوٹ کرتے ہیں تو ہم جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں شوٹنگ کو حقیقت سے نہیں جوڑا جاسکتا، ہم جھوٹ کا کام کرتے ہیں۔

    تکذیب نکاح کیس: کمرہ عدالت میں اداکارہ میرا کی رو رو کر انصاف کے لئے دہائیاں

    واضح رہے کہ سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی اداکارہ کمرہ عدالت میں رو روکر انصاف کے لیے دہائیاں دیتی رہیں اور کہا جج صاحب میں دس سال سے انصاف کے لیے در بدر پھر رہی ہوں جج صاحب میں امریکا کی عدالت میں پیش ہوئی تو وہاں میری بات کو مکمل سنا گیا۔

    عدالت نے اداکارہ میرا کو چیخ چیخ کر بولنے سے منع کر دیا اور ترمیمی شواہد پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا تاہم اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔

    اداکارہ میرا نے اپیل میں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا فیملی کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا لہذاعدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے-

    پروجیکٹ نہ ملنے کا دکھ، حرا مانی کا سٹاف پر تشدد، گندی گالیوں کی چیٹ منظر عام پر