Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اسکائپ ، زوم ، گوگل میٹ اور واٹس ایپ کے مقابلے میں آنے کو تیار

    اسکائپ ، زوم ، گوگل میٹ اور واٹس ایپ کے مقابلے میں آنے کو تیار

    مقبول ویڈیو کالنگ سروس اسکائپ اب زوم، گوگل میٹ اور واٹس ایپ سمیت دیگرسروسز کے مقابلے میں آنے کو تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اس نئے اسکائپ کی آزمائش کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ پہلے سے زیادہ تیزرفتار، قابل انحصار اور جدید ڈیزائن کی حامل سروس بن جائے گی۔

    کمپنی کے مطابق ان میں سے ایک بڑی تبدیلی نیا گرڈ ڈسپلے ہے جس میں کال میں شامل تمام افراد کو ایڈ کیا جاسکے گا چاہے ویڈیو آف ہی کیوں نہ ہو مگر تمام شرکا کو دیکھنا ممکن ہوگا اسی طرح نئی تھیمز اور لے آؤٹس کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جس کا مقصد کالنگ یوزر انٹرفیس کے لیے نئے آپشنز فراہم کرنا ہے۔

    صارفین زیادہ بڑی گیلری، ٹوگیدر موڈ، گرڈ ویو اور اسپیکرو ویو کے ساتھ کونٹینٹ ویو کا انتخاب کرسکیں گے موبائل ورژن میں سائیڈ پینل، رنگا رنگ تھیمز اور ریفریش آئیکونز کا اضافہ کیا جاسکے گا اسی طرح کاسٹیوم ساؤنڈ نوٹیفکیشنز اور ٹوئن کیم بھی نئے فیچرز ہیں ہم نے صرف ڈیزائن میں تبدیلی پر توجہ مرکوز نہیں کی بلکہ کارکردگی کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

    گوگل نے معذور افراد کے لیے نئے ٹول متعارف کرادیئے

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسکائپ کے اینڈرائیڈ ورژن کی پرفارمنس میں نئی اپ ڈیٹس کے بعد لگ بھگ 2 ہزار فیصد بہتری آئے گی جبکہ ڈیسک ٹاپ ورژن میں 30 فیصد تک بہتر ہوگی وہ مستقبل میں تمام ویب براؤزرز کے لیے اسکائپ سپورٹ فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ صارفین کو ہر ممکن بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

    اسکائپ میں یہ تبدیلیاں آنے والے مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گی-

    معروف کمپنی ایل جی نے نیا ٹی وی متعارف کرا دیا، قیمت 28 کروڑ 82 لاکھ 35 ہزار…

  • عمر شریف بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل

    عمر شریف بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل

    برلن: لیجنڈ اداکار عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار عمر شریف کو امریکہ علاج کے لیے گزشتہ روز کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔

    عمرشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولینس آج پہنچے گی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے علیل عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا ہے جرمنی میں ڈاکٹرز ان کا میڈیکل چیک اپ کررہے ہیں اسپتال میں معروف کامیڈین کے ضروری ٹیسٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔عمر شریف کو لے جانے والی ایئر ایمبولینس نے ابھی تک سوا سات گھنٹے کا طویل سفر کیا ہے۔

    عمر شریف علاج کے لیے بیرون ملک روانہ

    کامیڈی کنگ عمر شریف کے حوالے سے امریکہ میں علاج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے والے ڈاکٹر طارق شہاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شب کے لیے عمر شریف کو نیورمبرگ جرمنی کے اسپتال میں قیام کرایا گیا ہے اس حوالے سے تمام انتظامات ایئر ایمبولینس کمپنی کررہی ہے۔

    تازہ شیڈول کے مطابق اداکارعمر شریف کو لے کر ایئر ایمبولینس بدھ کی صبح جرمنی سے آئس لینڈ کے لیے اڑان بھرے گی طے شدہ شیڈول کے مطابق ایئر ایمبولینس آئس لینڈ میں ری فیولنگ کرانے کے بعد امریکہ پہنچنے سے قبل کینیڈا میں بھی ری فیولنگ کرائے جس کے بعد وہ واشنگٹن کے لیے روانہ ہو جائے گی۔

    عمر شریف کی امریکہ روانگی موخر، اہلیہ کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل

    واضح رہے کہ ایئر ایمبولینس میں اداکار عمر شریف کے اہل خانہ ہمراہ نہیں ہیں وہ کمرشل پرواز سے امریکہ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ اہل خانہ میں ان کی پہلی اہلیہ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

    ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی،عمر شریف کی بیرون ملک روانگی مؤخر

  • کراچی :شہر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ،ایس ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا

    کراچی :شہر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ،ایس ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کردیا

    سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ہائی الرٹ جاری کر دیا، شہر میں تیز ہواؤں اور بارش سے نقصان کا خدشہ ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایس ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے بارش برسانے والا سسٹم سندھ اور بلوچستان میں موجود ہے کراچی سمیت اندرون سندھ بارشوں کا سلسلہ 2 اکتوبرتک جاری رہنے کا امکان ہے سندھ میں بارش کے باعث کراچی سمیت دیگرشہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    برطانیہ: سوشل میڈیا پر پٹرول بیچنے کی کوشش، عوام میں شدید غم وغصہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان اورآزادکشمیر میں بارش کا امکان ہے اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا ملک کے بیشتربالائی وسطی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ لسبیلہ، خضدار، آواران، تربت اور گردو نواح میں بارش متوقع ہے۔

    بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر، خانپور اور گردونواح میں بارش ہوسکتی ہے میر پور خاص، تھر پا رکر، ٹھٹہ بدین، حیدرآباد، عمر کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، دادو اوربینظیرآباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔ آزادکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

    شرمیلا فاروقی مریم نواز سے متاثر

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 52 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار560کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 690 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار897،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار548، پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار353، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار287، بلوچستان میں 32 ہزار888، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 101 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار311 ہو گئی ہے۔

    بیرون ملک سے آنیوالے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پراقدامات مزید…

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 595افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار379، خیبرپختونخوا 5 ہزار525، اسلام آباد 922، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

  • برطانیہ: سوشل میڈیا پر پٹرول بیچنے کی کوشش، عوام میں شدید غم وغصہ

    برطانیہ: سوشل میڈیا پر پٹرول بیچنے کی کوشش، عوام میں شدید غم وغصہ

    برطانیہ میں خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 10 لیٹر پٹرول فروخت کرنے کی کوشش کی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک خاتون صارف نے پٹرول کے دو کینیوں کی تصاویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی کہ وہ پٹرول کے دو کین 50 پاؤنڈز کے عوض فروخت کرنا چاہتی ہیں پوسٹ میں واضح کیا گیا تھا کہ قیمت میں کین شامل نہیں ہیں۔

    فیس بک کی خاتون صارف نے پٹرول کی جو قیمت بتائی تھی وہ پمپس پہ فروخت کیے جانے والے پٹرول کی قیمت سے چار گنا زائد تھی۔

    اسٹاک پورٹ کی رہائشی خاتون کی جانب سے جیسے ہی یہ پوسٹ شیئر کی گئی تو لوگوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔

    افغان فضائی حدود میں امریکی ڈرونز کی پیٹرولنگ پر طالبان نے نرم لہجے میں سخت وارننگ دے دی

    خاتون صارف نے اس کے بعد فیس بک سے پوسٹ ہٹادی لیکن تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ پوسٹ پٹرول کے فروخت کیے جانے کی وجہ سے ہٹائی گئی ہے اور یا پھر عوامی ردعمل سے مجبور ہو کر ہٹائی ہے۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے پٹرول کی ترسیل میں خلل ایک بحران کی صورت اختیار کر گیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق صورتحال کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پٹرول کی سپلائی کو معمول پر لانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

    لندن سمیت برطانیہ کے مختلف حصوں میں پٹرول پمپوں پر گزشتہ چند روز سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں جب کہ لوگوں نے آنے والے دنوں میں پٹرول نہ ملنے کے خدشات کی وجہ سے اپنی ضروریات سے زیادہ پیٹرول خریدنا بھی شروع کر دیا ہے۔

    وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کے وزرا مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے اور صرف وقتی طور پر پٹرول پمپوں تک تیل کی ترسیل ٹینکر ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے جو جلد معمول پر آجائے گی۔

  • شرمیلا فاروقی مریم نواز سے متاثر

    شرمیلا فاروقی مریم نواز سے متاثر

    پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متاثر ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمریم نواز کے کپڑوں اور جوتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے مریم نواز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں فیصلہ نہیں کر پا رہی کہ پہلے کیا آیا ہو گا جوتے یا لباس ؟ لیکن خاصا متاثر کن ہے۔


    شرمیلا فاروقی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں مریم نواز نے گرے اور سفید رنگ کی پرنٹڈ قمیض اور ٹراؤزر پہن رکھا ہے جبکہ تصویر میں مریم نواز نے کپڑوں کے پرنٹ سے ہم رنگ جوتوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔

    مریم نواز انتہائی مہنگے غیرملکی برانڈز کے جوتوں کا شوق رکھتی ہیں جبکہ لباس کے انتخاب میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کو ترجیح دیتی ہیں۔

    ہمارے پاس ایک بیانیہ اور وہ نواز شریف کا، شہباز، حمزہ ہمارے سپاہی، مریم نواز

    حال ہی میں مریم نواز نے 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے آزاد کشمیر میں جلسے کیے جن کے دوران جہاں ان کے پہنے گئے ایمبرائڈڈ ملبوسات سوشل میڈیا پر خوب پسند کیے گئے وہیں لاکھوں روپے جوتوں کی قیمت کے حوالے سے تنقید بھی کی گئی۔

    بھارت کی مکاریاں بےنقاب وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب…

  • مچھلی کو بچانے کے لیے 70 ہزار روپے خرچ

    مچھلی کو بچانے کے لیے 70 ہزار روپے خرچ

    برطانیہ میں پالتو مچھلی کو بچانے کے لیے 70 ہزار روپے خرچ کر دئیے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلیو بیل نامی مچھلی کو برطانوی شہری نے اپنے گھر میں پال رکھا تھا جس کی عمر تقریباً 17 برس ہے مچھلی کے منہ میں گوشت کا لوتھڑا بن رہا تھا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت خراب ہو رہی تھی وہ اسے مچھلیوں کی بہترین سرجن کے پاس لے کر آیا۔ سرجن نے اپنی ٹیم کے ساتھ مچھلی کا آپریشن کیا جو ایک غیرمعمولی مشکل کام تھا جس پر خطیر رقم خرچ کی گئی۔

    دنیا کا پُراسرار مقام جہاں پتھر خودبخود حرکت کرتے ہیں

    مچھلی کے منہ میں بننے والا لوتھڑا یہاں تک بڑھ گیا تھا کہ مچھلی خود کھانے سے قاصر تھی اور اس کا مالک اپنے ہاتھوں سے اسے غذا دے رہا تھا ڈاکٹر ہانا کی زندگی کا یہ دوسرا پیچیدہ ترین آپریشن بھی تھا جس میں مچھلی کو سلایا گیا اور آپریشن کے بعد اٹھایا گیا –

    مچھلی کو بے ہوش کرنے کے لیے خاص طریقہ کا خواب آور کیمیکل دیا گیا اور یہی سب سے مشکل مرحلہ بھی تھا پہلے اسے خاص انیستھیسیا والے محلول میں ڈبویا گیا جہاں مچھلی پر غنودگی چھائی رہی اورآپریشن میں اس پر مسلسل پانی ڈال کر اسے گیلا رکھا گیا جس میں ایک گھنٹہ لگا آپریشن سے لوتھڑا نکالنے میں کل 20 منٹ صرف ہوئے اس کے بعد زخم پر دوا لگائی اور درد کش دوا بھی دی اب گولڈ فِش مکمل طور پرتندرست ہے اور خوش وخرم زندگی گزار رہی ہے۔

    برطانوی شہری نے مچھلی کے علاج پر 300 برطانوی پاؤنڈز خرچ کر دیئے جو تقریبا 70 ہزار پاکستانی بنتے ہیں۔

    سکوں سے تیار سعودی بادشاہوں کی تصاویر پر مشتمل حیران کن فن پارے

  • خطہ خلیج کی پہلی موسیقی کانفرنس، سعودی عرب میزبانی کرے گا

    خطہ خلیج کی پہلی موسیقی کانفرنس، سعودی عرب میزبانی کرے گا

    خطہ خلیج کی پہلی موسیقی کانفرنس 13 سے 15 دسمبر تک سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہوگی جس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے موسیقار، گلوکار، فن کار اور ماہرین شرکت کریں گے ان کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی ماہرین اور مندوبین شریک ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے فلیگ شپ فیسٹیول ایم ڈی ایل بی ایسٹ ساؤنڈاسٹارم کے بعد قائم ہونے والی نئی میڈیا اور میوزک کمپنی ایم ڈی ایل بی ایسٹ اس تین روزہ ایونٹ کا اہتمام کررہی ہے اس کو ایکس پی کا نام دیا گیا ہے۔اس کے ایجنڈے میں ورکشاپس، پینل مباحثوں ،گول میزکانفرنسوں اور محافل موسیقی کا انعقاد شامل ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد فنکاروں، کاروباری افراد، تخلیق کاروں اور پالیسی سازوں سمیت موسیقی کی صنعت سے وابستہ تمام افراد کومواقع مہیا کرنا ہے کیونکہ وہ خطے کی موسیقی کی ترقی چاہتے ہیں۔

    قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا

    رپورٹ کے مطابق ایم ڈی ایل بی ایسٹ کے سی ای او رمضان الحراتانی نے کہا کہ ایکس پی کی خطے میں یہ پہلی کانفرنس ہے اور مشرق اوسط میں موسیقی کی ترقی پذیر صنعت کی بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔

    اس تقریب کا مقصد ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا، اس ضمن میں پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور ابھرتے ہوئے موسیقاروں کے لیے مواقع کے امکانات کا جائزہ لینا ہے ججنیز موسیقی، ذہنی صحت، تندرستی اور صنعت میں تنوع کے فروغ کے لیے مکالمے کا آغاز کرنا ہے۔

    سعودی عرب میں موسیقی کے شعبے کوآگے بڑھانے اور اس ضمن میں پالیسیوں کی تشکیل کے لیے بین الاقوامی اور علاقائی موسیقی کی صنعت سے وابستہ ایگزیکٹوز اور فنکاروں کو تقریب میں مقررین اور مندوبین کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

    دن کے وقت تقریب کے شرکاء ورکشاپس اور پینل مباحثوں میں حصہ لیں گے اورشام کوریاض شہر کے نواح میں موسیقی کی رات کے منظرنامے میں نمائش کی جائے گی اور زائرین کو نئی آوازوں، نیٹ ورک اور تازہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے کا موقع ملے گا۔

    عمر شریف علاج کے لیے بیرون ملک روانہ

  • آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ:جاوید اختر کو عدالتی نوٹس جاری

    آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ:جاوید اختر کو عدالتی نوٹس جاری

    ممبئی: مہاراشٹرمیں تھانے کی ایک عدالت نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا موازنہ طالبان سے مبینہ طور پر کرنے پر نغمہ نگار جاوید اختر کو ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمہ میں نوٹس جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور جوائنٹ سول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت میں آر ایس ایس کارکن وویک چمپانیرکر نے مقدمہ دائر کرکے جاوید اختر سے معاوضے کے طور پر ایک رویئے کا مطالبہ کیا ہےعدالت نے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا، جس کا 12 نومبر تک جواب مانگا گیا ہے۔

    اس سے قبل ممبئی کے ایک وکیل نے انہیں بدھ کو ایک قانونی نوٹس بھیجا اور انہیں معافی مانگنے کو کہا تھا جاوید اختر نے مبینہ تبصرہ ایک نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں کیا تھا۔ وکیل، سنتوش دوبے نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر نغمہ نگار ‘بے شرط تحریری معافی‘ نہیں مانگتے ہیں اور نوٹس حاصل کرنے کے سات دنوں کے اندر اپنے سبھی بیانات کو واپس نہیں لیتے ہیں، تو وہ جاوید اختر سے 100 کروڑ روپے کے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مجرمانہ معاملہ بھی دائر کریں گے۔

    طالبان کا خوف، عرشی خان نے افغان کرکٹر سے شادی کا ارداہ ترک کر دیا

    واضح رہے کہ 76 سالہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں طالبان اور ہندو دہشت گردوں کے مبینہ طور پر ایک طرح ہونے کی بات کہی تھی۔ وکیل نے نوٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کے بیان دے کر جاوید اختر نے تعزیرات ہند کی دفعہ 499 (ہتک عزت) اور 500 (ہتک عزت کے لئے سزا) کے تحت ایک جرم کیا ہے۔

    ین ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ طالبان انسانی جذبات کو محسوس کرنے سے محروم ہیں، ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سنگھ (آر ایس ایس)، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے حامیوں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں۔

    جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بھارت میں کتنے ہی نظریات ہیں، بھارت میں رہنے والوں کی بڑی تعداد سیکولر ہے یہ لوگ کبھی طالبان سے متاثر نہیں ہو سکتے جو لوگ آر ایس ایس اور وی ایچ پی کو پسند کرتے ہیں دراصل وہ 1930ء کے نازی نظریے پر چل رہے ہیں۔

    جاوید اختر ہتک عزت کیس :کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

  • قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا

    قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا

    قومی کرکٹر محمد حفیظ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ گزشتہ ہفتے گیسٹرو وائرل کی وجہ سے فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے لاہور واپس آگئے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا مرحلہ نہ کھیل سکے۔

    محمد حفیظ نے لاہور پہنچ کر اپنے تمام ٹیسٹ کرائے جس میں انہیں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی محمد حفیظ کے دو روز قبل پلیٹلیٹس خاصے کم بھی ہوئے تاہم اب ان کے پلیٹلیٹس بہتر ہورہے ہیں اور ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔

    کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    اس سے قبل خبر آئی تھی کہ محمد حفیظ فوڈ پوازننگ کی وجہ سے راولپنڈی میں کھیلے گئے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شریک نہیں ہو رہے۔

    دوسری جانب ڈینگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزاء کی جانب سے جمع کرائی گئی، تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی نااہلی کے سبب لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کیسسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے شہریوں کو اس موضی مرض سے بچایا تھا۔حکومت کی نالائقی کے باعث ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 90 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 81 مریض رپورٹ ہوئے رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 1,082 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں

    ڈینگی کا زور، پنجاب اسمبلی میں بڑا مطالبہ کر دیا گیا

    رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 905 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں -صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 54 مریض داخل ہیں۔

    جو کہ حکومت کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔حکومت صرف زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔ ڈینگی کے پھیلاؤ سے عوام میں شدید تشویش اور غمِ و غصہ پایا جاتا ہے۔ڈینگی کے خلاف صرف زبانی مہم کی بجائے عملی کام کیا جائے اور شہریوں کو ڈینگی سے بچایا جائے-

    ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ