Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • انضمام الحق  دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

    انضمام الحق دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دل کی تکلیف کے باعث سابق کرکٹر انضمام الحق کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا اسپتال میں داخل کیے جانے کے بعد معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے عالمی شہرت یافتہ بلے باز انضمام الحق کی انجیو پلاسٹی کردی ہے۔

    عمر شریف کی امریکہ روانگی موخر، اہلیہ کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل

    انضمام الحق کو اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اسپتال انتظامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں 1992 کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 120 ٹیسٹوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8830 رنز بنارکھے ہیں، ان کا ٹیسٹ میں انفرادی اسکور 329 رنز ہےجبکہ وہ پاکستان کے لئے 25 ٹیسٹ سینچریاں اور 46 نصف سینچریاں بناچکے ہیں۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو جرمانوں کا سامنا

    ایک روزہ میچز میں انضمام الحق نے پاکستان کی جانب سے 378 میچز کھیل کر 11739 رنز اسکور کئے، انہوں نے 10 سینچریاں اور 83 نصف سینچریاں بنارکھی ہیں۔

    برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے شہباز شریف

  • لاما اور اونٹ کے ذریعےکورونا وائرس ختم کیا جا سکتا ہے     برطانوی سائنسدانوں کا دعویٰ

    لاما اور اونٹ کے ذریعےکورونا وائرس ختم کیا جا سکتا ہے برطانوی سائنسدانوں کا دعویٰ

    لندن: برطانوی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لاما اور اونٹ کے ذریعے انسانوں سے کورونا وائرس کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ لاما اور اونٹ میں بننے والی مختصر اینٹی باڈیز یعنی ’نینو باڈیز‘ کورونا وائرس کے خاتمے کا سبب بنتا ہے عام اینٹی باڈیز کے مقابلے میں نینو باڈیز کی جسامت بہت کم ہوتی ہے لیکن اب تک کی تحقیق میں انہیں ایسے کئی وائرسوں اور جرثوموں کے خلاف بھی مؤثر پایا گیا ہے کہ جن پر روایتی اینٹی باڈیز کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

    7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت

    روزالن فرینکلن انسٹی ٹیوٹ برطانیہ کے سائنسدانوں نے ابتدائی طور پر تجربہ گاہ میں رکھے گئے ایک لاما میں ناول کورونا وائرس داخل کیا تو لاما کے جسم میں موجود ایک خاص نینو باڈی نے وائرس کو جکڑ کر مزید پھیلنے سے روک دیا۔

    لاما میں سے یہ نینوباڈی الگ کی گئی اور اگلے مرحلے میں اسے ہیمسٹرز (چوہوں جیسے جانوروں) پر آزمایا گیا جو وائرس سے متاثر کیے گئے تھے ہیمسٹرز میں بھی اس نینوباڈی نے وہی کارکردگی دکھائی جس کا مظاہرہ یہ لاما میں کرچکی تھی۔

    موسمیاتی تبدیلیوں کے جانوروں پر اثرات، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    ماہرین کے مطابق لاما سے حاصل شدہ نینو باڈی کو اسپرے کی شکل میں براہِ راست ناک کے ذریعے پھیپھڑوں میں پہنچایا جاسکتا ہے جو اس کا سب سے بڑا فائدہ ہے-

    رپورٹ کے مطابق 1989 میں لاما اور اونٹ پر تحقیق کے دوران پہلی بار نینوباڈیز دریافت ہوئیں جبکہ ان سے اولین علاج وضع کرنے میں مزید 30 سال لگ گئے۔

    سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جا سکتی ہے سائنسدانوں کا دعویٰ

    واضح رہے کہ اس سے قبل برازیلیا کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اب سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کی افزائش روکی جا سکتی ہے وائپر سانپ کے زہر سے کورونا وائرس کے بچاؤ کی دوا کی تیاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے سانپ کے زہر میں موجود مالیکیول نے بندروں کے خلیوں میں کورونا وائرس کی افزائش کو روکا ہے اور یہ وائرس سے نمٹنے کے لیے ایک ممکنہ پہلا قدم ہے۔

    سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق وائپر سانپ کے زہر میں پایا جانے والا مالیکیول بندروں کو لگایا گیا جس سے کورونا وائرس کے نقصان پہنچانے کی صلاحیت میں 75 فیصد کمی آئی یہ دریافت اس وائرس سے لڑنے کے لیے ایک دوا کی تخلیق کی طرف ممکنہ پہلا قدم ہو سکتا ہے جو COVID-19 کا سبب بنتا ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ وائپر سانپ کے زہر میں پائے جانے والے مالیکیولز پہلے ہی انسداد بیکٹریا خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہیں یہ لمبے سفر میں پہلا قدم ہے یہ عمل بہت لمبا ہے۔

  • اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی جائے گی ،مشروبات کی کمپنی اور سی ڈی اے کے درمیان  معاہدہ طے پا گیا

    اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی جائے گی ،مشروبات کی کمپنی اور سی ڈی اے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    وفاقی داراالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق مشروبات کی کمپنی اور سی ڈی اے کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے معاہدے کے تحت استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی جائے گی مشروبات کی کمپنی ایک کلومیٹر روڈ کی تعمیر نو کے لیے تقریبا 8 ٹن کے قریب پلاسٹک استعمال کرے گی۔ اس منصوبے کا مقصد کلین اور گرین پاکستان کو فروغ دینا ہے۔

    چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے اس سلسلے میں بتایا کہ منصوبے کے پائیلٹ پراجیکٹ کے تحت مشروبات تیار کرنے والی کمپنی استعمال شدہ پلاسٹک سے ایف نائن پارک کے اندر پلاسٹک کی سڑک تعمیر کرے گی اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو پھرآئندہ مرحلے میں ایوب چوک سے مارگلہ روڑ تک ایک کلومیٹر طویل سڑک پلاسٹک سے بنائی جائے گی۔

    چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق رواں ہفتے ہی فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں اس سلسلے کا ٹرائیل شروع کیا جائے گا جس میں یہ جائزہ لیا جائے گا کہ پلاسٹک سے تعمیر کی جانے والی سڑک کس قدر پائیدار ہے؟

    عامر احمد علی کے مطابق پلاسٹک سے سڑک کی تعمیر کا تجربہ اس سے قبل پاکستان میں نہیں ہوا ہے لیکن اگر یہ تجربہ کامیاب ہو گیا تو مشروبات تیار کرنے والی کمپنی اسلام آباد میں ایک کلومیٹر سڑک کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیلیٹی (سی ایس آر) کے تحت مفت بنا کر دے گی۔

    چیئرمین عامر احمد علی کے مطابق اس کے بعد سی ڈی اے خود بھی اپنے مستقبل کے منصوبوں میں استعمال شدہ پلاسٹ سے سڑک بنانے پر غور کرے گی کیونکہ اس سے ماحول کو دیگر میٹریل کی نسبت کم نقصان پہنچتا ہے-

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،پی سی بی کو لاکھوں کا بل آ گیا

  • دنیا کا پُراسرار مقام جہاں پتھر خودبخود حرکت کرتے ہیں

    دنیا کا پُراسرار مقام جہاں پتھر خودبخود حرکت کرتے ہیں

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک ا یسا پر اسرا مقام ہے جہاں پتھر خود بخود حرکت کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں اس جگہ کا نام ڈیتھ ویلی نیشنل پارک رکھا گیا ہے جہاں پتھر اپنی جگہ سے خود بخود سرکتے ہوئے نظر آتے ہیں دنیا کے اس خشک ترین مقام میں ایک جھیل کی خشک تہہ میں ایسا ہوتا ہے جسے ریس ٹریک پلایا کا نام بھی دیا گیا ہے ریس ٹریک کی خشک سطح پہ بے جان پتھر خود بخود سرکتے ہیں جس سے ان کے پیچھے ایک ٹریک بن جاتا ہے۔

    2014 میں 2 سائنسدانوں نے بتایا تھا کہ کئی بار یہ بھاری اور بڑے پتھر برف کی پتلی مگر شفاف تہہ میں سورج والے دنوں میں سرکتے ہیں، جسے انہوں نے آئس شوو کا نام دیا سائنسدان جیمز نورس نے اس موقع پر بتایا تھا کہ ہم یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے کہ دنیا کا وہ مقام جہاں سال بھر میں اوسطاً محض 2 انچ بارش ہوتی ہے، چٹانی پتھر اس طرح سرکتے ہیں جیسے عموماً آرکٹک کے خطے میں نظر آتا ہے۔

    سکوں سے تیار سعودی بادشاہوں کی تصاویر پر مشتمل حیران کن فن پارے

    انہوں نے یہ دریافت حادثاتی طور پر کی تھی، ویسے یہ ان پتھروں کی حرکت کی ہی جانچ پڑتال کررہے تھے مگر انہوں نے ان چٹانوں کو دسمبر میں اس وقت متحرک دیکھا جب وہ وہاں موجود اپنے ٹائم لیپس کیمروں کو چیک کرنے گئے۔

    رپورٹس کے مطابق ان چٹانی پتھروں کا وزن کئی بار 200 کلو گرام سے بھی زیادہ ہوتا ہے اور یہ ایک منٹ میں 15 فٹ سے زیادہ سرک سکتے ہیں، اکثر یہ اپنی جگہ سے کئی کلومیٹر دور تک چلے جاتے ہیں۔

    حیران کن طور پر کسی انسان نے ان پتھروں کو حرکت کرتے نہیں دیکھا یعنی اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا البتہ انہیں 2014 میں ٹائم لیپس فوٹوگرافی کی مدد سے ضرور حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور اس وقت اس حیران کن معمے کی ممکنہ وجہ بھی سامنے آئی۔

    ڈائنو سار کا اب تک کا قدیم ترین فوسل دریافت

  • سائرہ پیٹر  نے ترکی میں منعقدانٹرنیشنل صوفی میلہ لُوٹ لیا

    سائرہ پیٹر نے ترکی میں منعقدانٹرنیشنل صوفی میلہ لُوٹ لیا

    پاکستانی نژاد برطانوی صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کی ترکی میں منعقد کردہ انٹرنیشنل صوفی میلہ میں مولانا رومی کے صوفیانہ کلام کی فارسی اور ترکش میں پرفارمنس پیش کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر کو پرفارمنس کے بعد ترکوں نے ان کا کھڑے ہوکر استقبال کیا اس موقع پر آڈیٹوریم تالیوں سے گونجتا رہا۔ سائرہ نے بغیر کسی وقفے کے ڈیڑھ گھنٹے تک مختلف زبانوں میں پرفارم کیا ۔

    مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں ترکی کی حکومت کی جانب سے مولانا رومی کے مزار کے سجادہ نشین کی جانب سے خصوصی شیلڈ اور مولانا رومی کی بانسری کا تحفہ بھی پیش کیا گیا-

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ صوفی مولانا جلال الدین رومی کے جشن ولادت کے موقع پر ترکی کے شہر کونیا میں اٹھارواں شاندار انٹرنیشنل صوفی میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

    اس سال پاکستانی نژاد برطانوی صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کو لندن سے خصوصی طور پر آواز کا جادو جگانے کے لیےترکی مدعو کیا گیا صوفی میوزک میلے میں لبنان۔اردن۔تنزانیہ۔کرغستان۔آذربائیجان۔ایران۔انگلینڈ اور دیگر ممالک کے عالمی شہرت یافتہ فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    فیسٹیول کا انعقاد ترکی کے شہر کونیا کے محکمہ ثقافت کی جانب سے کیا گیا صوفی میلے میں عالمی شہرت کے حامل فنکار ایک ہفتے تک دنیا بھر کے صوفی شعراء کے کلام کا جادو جگاتے رہے گلوکارہ زاہدہ وہاب، حنا الحمد، رجب سلیمان، سلامت صدیقہ اور ترکی کے مشہور فنکاروں نے رقص اور موسیقی کے رنگ بکھیرے۔

  • اشرف غنی کا فیس بک پیج ہیک،بین الاقوامی برادری پر طالبان حکومت کی حمایت کے حوالے سے بیان

    اشرف غنی کا فیس بک پیج ہیک،بین الاقوامی برادری پر طالبان حکومت کی حمایت کے حوالے سے بیان

    افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی نے فیس بک پیج ہیک ہو نے کی تصدیق کی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اشرف غنی نے ٹوئٹر پر اپنے فیس بک اکاونٹ ہیک ہونے کی تصدیق کی اوربتایا کہ ان کا فیس بک پیج اتوار سے ہیک ہوا ہے۔

    اشرف غنی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ان کی جانب سے بین الاقوامی برادری پر طالبان حکومت کی حمایت کے حوالے سے بیان دیا گیا ہے۔


    ہیک کیے جانے کے بعد اشرف غنی کے فیس پر پیغام میں مزید لکھا گیا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان دور ہونے کے بجائے موجودہ حکومت سے روابط رکھے اور مدد کرے۔


    بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ افغان عوام کو منجمد فنڈز دیے جائیں اور حکومت کو رسمی طور پر تسلیم کیا جائے۔

    دوسری جانب اشرف غنی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بیان کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ افغان مندوب غلام محمد اسحاق زئی آج ایسے وقت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے کہ ان کو نہ حکومتی اور نہ ہی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

    واضح رہےکہ 15 اگست کو کابل پر کنٹرول کے بعد اس وقت کے افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے جب کہ ان پر ملک سے ڈالرز کی کھیپ ساتھ لے جانے کا الزام عائد کیا گیا جس کی اشرف غنی نے تردید کی تھی۔

  • سلمان خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    سلمان خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان سوشل میڈیا پر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کوایک بار پھرمداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکارفلم ’ٹائیگر3‘ کی شوٹنگ کے لیے جاتے وقت بھی خوب خبروں کی زینت بنے تھے اور اب ایک بار پھر جب وہ رئیلٹی شو’بگ باس‘ کے پریمیئرکے لیے ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تو ماسک کی وجہ سے پھر تنقید کی زد میں آگئے-

    رپورٹس کے مطابق اداکار جب ممبئی ایئر پورٹ پہنچے تو انہوں نے کورونا وبا سے بچاؤ کا ماسک الٹا لگایا ہوا جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے صارفین نے کہا کہ الٹا ماسک لگانے سے یہ بات معلوم ہوگئی کہ سلمان خان کتنا ماسک لگاتے ہوں گے۔

    بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے

    واضح رہے کہ بگ باس سیزن 15 اگلے ماہ 2 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ سلمان خان اس بار شو کی میزبانی کے لیے 14 ہفتوں کا معاوضہ 350 کروڑ روپے لیں گے۔ یعنی ہر ہفتے انہیں 25 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

    بگ باس کا سیزن 15 شروع ہورہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کریں گے سلمان خان پچھلے 11 سیزن سے بگ باس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس شو کے ساتھ سلمان خان کا رشتہ بہت انوکھا ہے۔

    حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنے اور بگ باس شو کے رشتے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھاکہ یہ شو ان کے دل کے کتنا قریب ہے –

    انہوں نے کہا کہ تھا بگ باس میری زندگی کا واحد رشتہ ہے جو اتنے عرصے سے قائم ہے۔ ورنہ میرے رشتے۔۔ چلیے چھوڑئیے جانے دیجئے۔ بگ باس کے ساتھ میرا رشتہ میری زندگی میں مستقل عنصر لایا ہے۔

    سلمان خان اور بگ باس میں کیا ” مماثلت” ہے ؟

    بالی ووڈ سلطان سے ان کے اور بگ باس کے درمیان مماثلت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہم دونوں ہی ’’سنگل‘‘ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں خود کو بغیر کسی خوف اور مداخلت کے ’’باس‘‘ سمجھ سکتے ہیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے اپنی بگ باس کی تنخواہ کے بارے میں بتایا میں شو انتظامیہ کو کہتا رہتا ہوں کہ میں بہت محنت کرتا ہوں لہذ ا انہیں میری تنخواہ بڑھانے پر غور کرنا چاہئے لیکن میری کوئی نہیں سنتا میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ایک وقت آئے جب چینل مجھ سے کہے سلمان ہم آپ کی تنخواہ بڑھادیں گے اور میں ان سے کہوں گا نہیں جانے دو سلمان نے ہنستے ہوئے صحافیوں سے کہا کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے؟

    اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی

  • عمر شریف کی امریکہ روانگی موخر، اہلیہ  کی  وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل

    عمر شریف کی امریکہ روانگی موخر، اہلیہ کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل

    کامیڈین اداکار عمر شریف کی اہلیہ غزل نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مداخلت کی اپیل کردی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی اہلیہ غزل نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مداخلت کی اپیل کردی زریں غزل کے مطابق گزشتہ روز عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں فوری طور پر ایئر ایمبولینس کا طویل سفر کرنے سے منع کردیا تھا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں عمر شریف کی طبیعت بہتر اور سفر کرنے کے قابل ہونے کی امید ہے زریں غزل کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس کے عملے نے کراچی میں مزید زیادہ سے زیادہ 12 گھنٹے رکنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ ڈاکٹرز انہیں کم از کم 24 گھنٹے یہاں رہنے کا کہہ رہے ہیں۔

    ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی،عمر شریف کی بیرون ملک روانگی مؤخر

    زریں غزل کے مطابق اگر ایئر ایمبولینس واپس چلی گئی تو وہ عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا منتقلی کے لیے واپس نہیں آئیں گے اور نہ ہی ادا کیا ہوا پیسہ واپس ملے گا۔

    اہلیہ عمر شریف کا کہنا تھا کہ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر ایمبولینس دوبارہ کال کرنے کی صورت میں انہیں نئے سرے سے ادائیگی کرنا ہوگی انہوں نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور آن کال انٹرنیشنل کو ایئر ایمبولینس کو کم ازکم 24 گھنٹے تک یہاں رکنے کا کہیں تاکہ وہ عمر شریف کو امریکا لے جائیں۔

    زریں غزل کے مطابق ایئر ایمبولینس ویسے بھی فیس کی ادائیگی کے بعد کئی دن کی تاخیر سے کراچی پہنچی ہے۔

    دوسری جانب عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی موخر کردی گئی ہے کیونکہ شہر کے نجی اسپتال میں زیر علاج عمر شریف کی حالت ایک مرتبہ پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی…

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں اگلے 48 گھنٹے تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ جب کہ طبیعت بہتر ہونے پر ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    دوسری جانب ایئرایمبولینس کراچی ایئرپورٹ پرلینڈ کرگئی ہے ایئرایمبولینس فلپائن سے پاکستان روانہ ہوئی تھی سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ائیرایمبولینس کولینڈنگ کی خصوصی اجازت دے رکھی تھی۔

    عمر شریف کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے

    ذرائع کے مطابق امریکا میں مقیم امراض قلب کے ماہرڈاکٹراورپاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمرشریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں اوروہ پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    عمرشریف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن ہسپتال منتقل کیا جانا تھا جہاں ان کے دل کے والو کا ایک بالکل نئی تکنیک ’مائٹرل والو کلپنگـ‘ کے ذریعے علاج کیا جائے گا اس ٹیکنالوجی کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ہی والو کا علاج کیا جاتا ہے-

    حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

  • جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا      وزیراعظم

    جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا وزیراعظم

    وزیرِ اعظم عمران خان سے کراچی میں علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء علی زیدی، اسد عمر، گورنر عمران اسماعیل، قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ کی قیادت نے شرکت کی-

    علماء کرام نے وزیرِ اعظم کو قومی و بین الاقوامی سطح پر ناموسِ رسالت، اسلامو فوبیا، ختمِ نبوت اور امتِ اسلامی کے اتحاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا. مزید وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن کی تائید کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی-

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ معاشرتی اصلاح کیلئے علماء کرام کا خصوصی کردار ہے معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علماء کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا-

    عمران خان نےکراچی میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں وزیراعظم عمران خان کراچی میں کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا ہے، اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اوار گورنر سندھ عمران اسماعیل کی معاونت کے مشکورہیں، کراچی معیشت کے حوالے سے اہم شہر ہے، کراچی 1970 میں کیا تھا سب جانتے ہیں، کراچی میں انتشار کے بعد اس کی ترقی تیزی سے گرنا شروع ہوگئی تھی، کراچی میں کے سی آر سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا، بدقسمتی سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جونظام ہونا چاہیے تھا نہیں بنا.

    عمران خان کا دورہ کراچی، کے سی آر منصوبہ کا افتتاح کردیا گیا

    عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی دوسرا بڑا مسئلہ ہے، کراچی کے دیگر مسائل کے حل کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومت کوملکر چلنا ہوگا، ہمیں سندھ کی ترقی کے لیے آگے بڑھنا ہوگا اور ساتھ چلنا ہوگا، کراچی پھیلتا جارہا ہے جس کے باعث مسائل بڑھ جاتے ہیں، لاہور بھی پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شہروں پر دباو بڑھ جاتا ہے اور وسائل کم ہوجاتے ہیں، کراچی کے مسائل بروقت حل نہ کیے گئے تو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا، کراچی کی ترقی کے لیے بنیادی انفرااسٹرکچر کی ضرورت ہے، ٹرانسپورٹ کی سہولت بنیادی انفرا اسٹرکچر کا اہم جزو ہے، کراچی سمیت ملک بھر کے بڑے شہروں کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، کراچی کے مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت پرعزم ہے، امید ہے سندھ حکومت بھی کراچی کے لیے بھرپور کام کرے گی، اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں-

    نواز شریف کا مشروط طور پر مزاحمتی بیانیہ چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان

    جبکہ عمران خان نے دورہ کراچی کے دوران ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی ن لیگ کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے سابق وزیر سید ظفر علی شاہ اوربیرسٹر مرتضیٰ مہیسر بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے غوث علی شاہ مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ سندھ رہے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد رہنماوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا وزیراعظم نے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنائے ،وزیراعظم سے ایس یو پی سربراہ جلال محمود شاہ کی بھی ملاقات ہوئی-

    منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی

  • سلیمان شہباز اور خاندان کے خلاف تحقیقات نیب کی درخواست پر نہیں کی گئیں     شہزاد اکبر

    سلیمان شہباز اور خاندان کے خلاف تحقیقات نیب کی درخواست پر نہیں کی گئیں شہزاد اکبر

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سلیمان شہباز اور خاندان کے خلاف تحقیقات اے آر یو کی درخواست پر نہیں تھی-

    باغی ٹی وی : شہزاد اکبرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک نیوز چینل کی جانب سے چلائے جانے والے شہباز شریف یا ان کے بیٹے سلیمان شہباز کی مبینہ ‘بریت’ کے بارے میں خبریں غلط اور غلط رپورٹنگ ہیں این سی اے کی جانب سے سلیمان شہباز اور ان کے خاندان کے کچھ افراد کے خلاف تحقیقات اے آر یو یا نیب کی درخواست پر شروع نہیں کی گئیں۔


    انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکوک ٹرانزیکشن کا نتیجہ تھا جس کی اطلاع ایک بینک نے این سی اے کو دی تھی۔ سلیمان شہباز کی جانب سے 2019 میں پاکستان سے برطانیہ منتقل کیے گئے کچھ فنڈز کو برطانیہ کے حکام نے مشکوک ٹرانزیکشن قرار دیا تھا اور این سی اے نے ان فنڈز کے خلاف عدالت سے اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم (اے ایف او) حاصل کیا۔


    شہزاد اکبر نے کہا کہ تاہم حال ہی میں این سی اے نے ان فنڈز کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا اور اس وجہ سے عدالت کے ذریعے ان فنڈز کو جاری کرنے پر اتفاق کیا یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کا ریلیز آرڈر اس بات کا اعتراف نہیں ہے کہ فنڈز ایک جائز ذریعہ سے ہیں۔


    مشیر برائے احتساب و داخلہ نے کہا کہ یہ واضح کیا گیا ہے کہ کسی قسم کی کوئی بریت نہیں ہے جیسا کہ اطلاع دی گئی ہے کیون کہ کوئی مقدمہ نہیں تھا! این سی اے نے فنڈز منجمد کر دیے تھے اور این سی اے نے ان فنڈز کی مزید تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سلیمان شہباز اے سی ایل ایچ آر سے پہلے اپنے اور اس کے والد کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں مفرور ہے-

    منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی