Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • افغان حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن خاص فیصلے پر مجبور نہیں کر سکتے

    افغان حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں لیکن خاص فیصلے پر مجبور نہیں کر سکتے

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کینیڈین ہائی کمشنر سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : میں دو طرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا شیخ رشید نے کہا کہ ہم افغانستان کی حکومت کو مشورہ دے سکتے ہیں کسی خاص فیصلے پر مجبور نہیں کرسکتےافغانستان میں پائیدار امن خطے کی ترقی اورافغان شہریوں کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ غذائی قلت پیدا ہونے کے عوامل کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان میں امن اورسیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار کرتا رہے گا افغانستان ایک خود مختار ملک ہے اپنے فیصلے خود لینے کے لیے بااختیار ہے۔

    اقوام متحدہ افغان حکومت کوتسلیم کرے:دنیا کے ساتھ اچھےتعلقات اوربہترمعاملات نبھائیں گے:شہیہل شاہین

    شیخ رشید نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت فنڈز انسانی وسائل کی کمی کا سامنا ہے، بین الاقوامی برادری طالبان کو وقت اور وسائل دے امید ہے طالبان اپنے وعدوں پر مکمل عملدآمد کرینگے، افغانستان سے انخلاء میں بین الاقوامی برادری کی مدد اور معاونت جاری رکھیں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان کے نئے سفیراورحکومت افغانستان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ اب وقت ضائع کیے بغیرافغان طالبان کی حکومت کوتسلیم کرلے-

    اقوام متحدہ کے نام اب ملک کا ہر انچ ہمارے کنٹرول میں ہے ، سابقہ ​​حکومت گر چکی ہے میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ افغانستان کو اسلامی امارت افغانستان کی نشست دے۔ ہم اپنے لوگوں تک اقوام متحدہ کا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوام متحدہ کی نشست حاصل کر کے ، ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہم آہنگی میں افغان عوام کو آسانی سے انسانی امداد پہنچا سکتے ہیں۔ سردیوں کا آغاز ہو چکا ہے ، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر افغان کو انسانی امداد فراہم کرے۔ ہمارے دروازے تعاون کے لیے کھلے ہیں اور ہم اس سلسلے میں کسی بھی بین الاقوامی تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ IEA افغانوں کا واحد اور حقیقی نمائندہ ہے ، زمینی حقائق نے اسے ثابت کیا ہے۔ بین الاقوامی قانون کے مطابق ، اقوام متحدہ میں نمائندگی حاصل کرنا ہمارا حق ہے ، میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اقوام متحدہ میں 40 لاکھ افغانیوں کو ان کی نمائندگی سے محروم نہ کرے۔

    بھارت کی مکاریاں بےنقاب وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق ڈوزیئر برطانوی ہم منصب کو پیش کردیا

  • افغان حکومت کی داڑھی کٹوانے اور اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں کی تردید

    افغان حکومت کی داڑھی کٹوانے اور اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں کی تردید

    افغان حکومت نے داڑھی کٹوانے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں کی تردید کر دی۔

    افغان وزارت ثقافت و اطلاعات نے داڑھی کٹوانے اور خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ افغان حکومت کے ذمہ داروں نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بھی پابندی حکومت کی سرکاری پالیسی میں شامل نہیں ہے۔


    واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت کی جانب سے داڑھی کٹوانے پر پابندی کی خبر زیرگردش رہی ہے طالبان کی حکومت کی طرف سے ہجام کو ایک نوٹس بھیجا گیا ہے، جس میں انہوں نجے ہجام کو سختی سے پاپند کیا ہے کہ داڑھی کو نہ مونڈھا جائے، کہا گیا ہے کہ داڑھی کو مونڈھنا اسلا می قوانین کی خلاف ورزی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی-

    طالبان نے شرعی قوانین کے تحت داڑھی منڈھوانے پر پاپندی عائد کردی

    ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر حافظ رشید ہلمند نے افغان میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ مردوں کے داڑھی منڈوانے پر پاپندی عائد کرنے کا فیصلہ مذہبی پولیس کی جانب سے صوبے کے حجاموں سے ہونیوالی ایک میٹنگ کیا گیا ہے-

    سوشل میڈیا پر طالبان کا ایک خط وائرل ہے، جس میں حجاموں کو مردوں کی داڑھی مونڈھنے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے، مزید کہا گیا ہے کہ ہجام کام کے دوران اپنی دکانوں میں موسیقی بھی نہیں سن سکیں گے-

    صوبہ ہلمند کی ایک دکان میں لگائے گئے نوٹس میں طالبان کے افسروں نے باشندوں کو خبردار کیا تھا کہ بال اور داڑھی ترشوانے والے کو شرعی وانین پر عمل کرنا چاہیے طالبان روپ بدل بدل کر انسپیکشن کرسکتے ہیں، مزید کہا جا رہا تھا کہ عنقریب بالوں کو جدید انداز سے سنوارنے پر بھی پاپندی عائد کردی جائے گی-

    جس پر صارفین کی جانب سے ملی جلی رائے سامنے آئی جبکہ اس سے قبل خواتین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی کی خبریں بھی زیرگردش تھیں تاہم آج افغان حکومت کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان دونوں خبروں کی تردید کر دی گئی۔

    سخت سزاؤں پر عمل درآمد شروع: طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

  • کورونا ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر ملیں گے

    کورونا ویکسین لگوانے پر 100 ڈالر ملیں گے

    نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے کو 100 ڈالر یعنی 17 ہزار پاکستانی روپے ملیں گے –

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے 100 ڈالر کی رقم انعام کا اعلان کر رکھا ہے جس کے صرف 2 روز باقی رہ گئے

    نیویارک میں 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین جانسن اینڈ جانسن کی پہلی خوراک لگوانے پر 100 ڈالر یا اپنی پسند کا گفٹ کارڈ ملیں گے۔

    بیرون ملک سے آنیوالے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پراقدامات مزید…

    رپورٹ کے مطابق 12 سے 15 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے ان کے والدین یا سرپرست کا ہمراہ ہونا ضروری ہے جبکہ 16 اور 17 سال کے افراد کے پاس والدین یا سرپرست کا لکھا ہوا نوٹ ہونا ضرروی ہے تاکہ فائزر ویکسین لگائی جا سکے اور جس کے بدلے انہیں 100 ڈالر کا انعام ملے۔

    ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ

    اعلان کے مطابق ہر شخص مفت ویکسین لگوا سکتا ہے اور ان کی نجی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا تاکہ ان کی امیگریشن کی حیثیت متاثر نہ ہوں اس کے لیے لوگ گھروں میں بھی ویکسین لگوانے کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے باوجود بھی انہیں پہلی خوراک پر 100 ڈالر کا انعام ملے گا۔

    رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے افراد 28 روز بعد بوسٹر فائزر کی خوراک لگوا سکتے ہیں۔ جس کے لیے ویکسینیشن کارڈ کے علاوہ کسی بھی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

  • کورونا وائرس کے بعد  ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف

    کورونا وائرس کے بعد ڈینگی وائرس میں بھی جینیاتی تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں میں شدید نوعیت کی پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں جس پر ڈاؤیونیورسٹی کے ماہرین مزید تحقیق کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ڈاؤیونیورسٹی کے پروفیسر آف پیتھالوجی پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ اس سال ڈینگی وائرس میں جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جس کو طبی زبان میں سیرو ٹائپ کہتے ہیں، ڈینگی سیرو ٹائپس، ڈینگی انفیکشن DEN-1 ، DEN-2 ، DEN-3 اور DEN-4 نامی قریبی متعلقہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، ان چار وائرسوں کو سیرو ٹائپس کہا جاتا ہے، ایک سیرو ٹائپ میں بھی کچھ جینیاتی تبدیلیاں پائی گئیں ہیں۔

    ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس بھی اپنی شکل تبدیل کررہا ہے اور امسال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد میں شدید پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں، کراچی میں گذشتہ کئی سال سے اسپرے مہم نہ کیے جانے کی وجہ سے وائرس شدت اختیار کررہا ہے۔

    دوسری جانب سندھ بھر میں مون سون بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات کے باعث ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔

    سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 28کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 1822 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے ڈینگی وائرس کے 28 کیسز میں سے 12 کا تعلق کراچی سے ہے رواں سال سندھ میں ماہ ستمبر میں ڈینگی کے457 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے314 کا تعلق کراچی سے ہے، ستمبر کے مہینے میں کراچی کے ضلع وسطی سے 110، ضلع شرقی سے 70، ضلع جنوب سے 43، ضلع کورنگی سے 35، ضلع غربی سے 30 اور ضلع ملیر سے 26کیس رپورٹ ہوئے۔

    رواں سال سندھ میں اب تک ڈینگی کے 1822کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ رواں سال ڈنگی کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    پنجاب میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ

  • طالبان کے ساتھ سی پیک پروجیکٹ میں شامل ہونے کی بات کی       منصور احمد خان

    طالبان کے ساتھ سی پیک پروجیکٹ میں شامل ہونے کی بات کی منصور احمد خان

    افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیرمنصور احمد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے ساتھ سی پیک پروجیکٹ میں شامل ہونے کی بات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق منصور احمد خان نے کہا کہ سی پیک پروجیکٹ نہ صرف افغانستان، پاکستان بلکہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو بھی ملاتا ہے۔ نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ بعد میں آئے گا۔ پاکستان عالمی برادری کا حصہ ہے۔

    منصور احمد خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ہمسایہ ممالک اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے افغانستان میں امن و استحکام کی مضبوطی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    سفیر نے کہا کہ پاکستان، چین اور روس کے نمائندوں نے طالبان حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں سیکورٹی اورمعاشی ترقی کے موضوع سرفہرست تھے۔

    پاکستان افغانیوں کادوسراگھر:افغانستان کوپاکستان کے مختلف علاقوں سےمنسلک کیاجائےگا:ترجمان طالبان

    انہوں نے کہا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے مرکزی بینک کے بیرون ملک اثاثے کو منجمد کرنے سے ملک کی معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے، امریکی ڈالروں میں لین دین نہیں ہو پا رہا جس سے تجارت پر بھی اثر پڑا ہے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کام کر رہا ہے تاکہ پابندیوں میں نرمی لائی جا سکے۔

    خیال رہے چند روز قبل طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد بھی سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے بعد اول ترجیح تجارت کا فروغ ہے۔

    افغانستان میں کوئی بھی بدعنوان اور ناکام حکومت کے لئے لڑنے کو تیار نہ تھا،وزیراعظم

    انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانیوں کا دوسرا گھر ہے ، ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ان کا موقف قابل تحسین ہے، چاہتے ہیں سی پیک میں شامل ہوں، پاکستان ہمارا پڑوسی ملک اور افغانوں کا دوسرا گھر ہے، افغانستان کو پشاور اور پاکستان کے دیگر علاقوں سے منسلک کیاجائےگا جبکہ سی پیک منصوبہ اہم ہے جس پر تھوڑی تحقیق کی ضرورت ہے، دورہ پاکستان کی دعوت ملی توقیادت معاملےپر غورکرےگی۔

    ذبیح اللہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ عالمی برادری کے روابط ضروری ہیں، افغانستان کو تجارت اور اقتصادی امور میں ہمسایہ ممالک کی ضرورت ہےاور اس بات کی توقع ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔

    پرامن افغانستان پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہو گا، جنرل ندیم رضا

  • وفائے مرد نظر انداز کیوں؟      ازقلم: غنی محمود قصوری

    وفائے مرد نظر انداز کیوں؟ ازقلم: غنی محمود قصوری

    وفائے مرد نظر انداز کیوں؟؟

    ازقلم غنی محمود قصوری

    موجودہ دور میں عورت کی مظلومیت کا رونا رویا جاتا ہے جس میں کچھ حقیقت بھی ہے مگر زیادہ تر افسانوی باتیں گھڑ کر دین حنیف اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے-

    خاص کر حقوق نسواں کی نام نہاد جعلی دعوے دار کسی بھی دانستہ غیر دانستہ وقوعہ کو لے کر واویلا شروع کر دیتی ہیں تاریخ گواہ ہے جس قدر اسلام نے عورت کو تحفظ دیا اس قدر کوئی اور مذہب میں نہیں-

    اس لئے نبی ذیشان کا فرمان ہے کہ جو شخص بھی بیٹی کی اچھی طرح سے پرورش کرے گا اور اسے اخلاق حسنہ سے متصف کرے گا تو وہ جنت میں داخل ہوگا(بخاری:1418،مسلم 2629

    عورت کا مقام مذید بڑھاتے ہوئے اللہ تعالی نے جہاں مرد (باپ) کی حرمت بارے ارشاد وہاں اسی عورت ( ماں) کی حرمت بارے ارشاد فرمایا
    تم انہیں اف تک نہ کہنا(الاسراء:23

    یعنی اللہ تعالی جہاں والد سے سخت رویہ نا اپنانے کا حکم دے رہے ہیں وہیں ماں کے لئے بھی یہی ارشاد فرمایا گیا ہے

    ماں، بہن بیٹی،بیوی و دیگر محرم عورتوں کے علاوہ اسلام میں پرائی عورت بارے سخت احکامات فرمائے گئے ہیں تاکہ ان کی حرمت محفوظ رہے اور وہ بد نگاہوں سے بچی رہے اسی بارے ارشاد ہے کہ

    ور اگر عورت پرائی ہو تو اسلام اپنے ماننے والوں کو یہ حکم دیتا ہے کہ اس کی طرف نگاہ بھی اٹھا کر مت دیکھنا(النور:30)

    مرد گھر کا سربراہ ہوتا ہے اس کی ذمہ داری بیوی بچوں کی ضروریات پوری کرنا ہے
    اس بارے ارشاد ہے

    آدمی کی کوئی کمائی اس کمائی سے بہتر نہیں جسے اس نے اپنی محنت سے کمایا ہو اور آدمی اپنی ذات، اپنی بیوی، اپنے بچوں اور اپنے خادم پر جو خرچ کرے وہ صدقہ ہے
    صحیح ابن ماجہ 1752

    یعنی صدقہ خیرات دینے سے بھی پہلے اپنے بیوی بچوں پر اچھا خرچ کرنا لازم ہے

    اسی طرح ایک اور جگہ فرمایا

    تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کیلئے بہتر ہو، اور میں اپنے اہل خانہ کیلئے تم سب سے زیادہ بہتر [خیال رکھنے والا]ہوں
    ترمذی: (3895)

    جہاں مرد کی ذمہ داری عورت کا خیال رکھنا ہے وہیں عورت پر بھی فرض ہے کہ اپنے مرد کے حقوق پورے کرے اس کی ضروریات کا خیال رکھے اور اس کی عزت کی حفاظت کرے
    اس بارے ارشاد ہے

    رسول كريم صلى اللّٰه عليہ وسلم كا فرمان ہے:
    الدنيا متاع ، وخير متاعها المرأة المؤمنة ، إن نظرت إليها أعجبتك ، وإن أمرتها أطاعتك ، وإن غبت عنها حفظتك في نفسها ومالك
    ” دنيا كا بہترين مال و متاع مومن عورت ہے، اگر تم اسے ديكھو تو تجھے اچھى لگى اور خوش كر دے، اور اگر تم اسے حكم دو تو وہ تمہارى اطاعت كرے، اور اگر تم اس كے پاس نہ ہو تو وہ اپنے نفس و عزت كى اور آپ كے مال كى حفاظت كرے

    جب مرد و عورت دونوں لازم و ملزوم ہیں حقوق یکساں ہیں تو پھر اکیلی عورت کے حققوق بارے چند بے ضمیر مردوں کی غلطیوں کے باعث اتنا واویلا کیوں ؟
    حالانکہ اب تو عورت اتنی آزاد ہے کہ پاکستان میں فیملی کورٹس ایکٹ اکتوبر 2015 میں منظور ہوا تھا جس کے سیکشن 10 کی دفعہ 6 کے تحت قانونی طور پر طلاق و خلع کا عمل آسان تر کردیا گیا تھا جو کہ طلاق کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اضافہ کر رہا ہے-

    گز شتہ برسوں کے مقابلے میں سال 2018ء میں اعلیٰ تعلیم یا فتہ و ملازمت پیشہ خواتین میں طلاق و خلع لینے کا رحجان بڑی تیزی سے بڑھا ہے جوکہ اب رواں سال خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے جس کی وجہ اکثر عورتوں کی انا پر ستی ، خود کمانے و خود کفیل ہونے کا گھمنڈ اور معاشرتی بے راہ راوی نے ہے جس کے باعث ہمارا خانگی نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے-

    ایک اور رپورٹ کے مطابق 1970 میں طلاق کی شرح پاکستان میں 13 فیصد تھی جس میں اب 60 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اگر دیکھا جائے تو جہاں حقوق کی ادائیگی میں غافل مرد ہیں تو وہیں عورتیں بھی ہیں تو پھر یہ یک طرفہ واویلا کیوں؟؟

  • ٹک ٹاک کو ماہانہ بنیاد پر استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی

    ٹک ٹاک کو ماہانہ بنیاد پر استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی

    معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو ماہانہ بنیاد پر استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: صیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل عالمی ٹک ٹاک کمیونٹی کی تعمیر کے ذریعے عالمی سنگ میل حاصل کر لیا۔

    اس موقع پر ٹک ٹاک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ٹک ٹاک میں ہمارا مشن تخلیقی صلاحیتوں کو تحریک دینا اور تفریح فراہم کرنا ہے آج ہم اِس مشن اور ٹک ٹاک کی عالمی کمیونٹی کا جشن منا رہے ہیں اب ہر ماہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں۔

    واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    ٹک ٹک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ اس پلیٹ فارم پر نئے لوگ اس لیے آتے ہیں کہ وہ کچھ سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں ہمیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم مختلف خاندانوں پر مشتمل انتہائی دلفریب اور متنوع کمیونیٹیز اور تخلیق کنندگان کا گھر ہیں جو وقت کے ساتھ ہمار ے پسندیدہ ستاروں میں بدل جاتے ہیں۔

    ٹک ٹک انتظامیہ نے مزید کہا کہ ہماری عالمی کمیونٹی، تمام نسلوں میں، لاکھوں افراد تک پہنچے کی صلاحیت کے باعث اہمیت اختیار کر چکی ہے موسیقی، خوراک، حسن اور فیشن سے لیکر فن، مقاصد اور ہر وہ چیز جو اِن کے درمیان موجود ہے ثقافت حقیقی معنوں میں ٹک ٹاک پر شروع ہوتی ہے۔

    ٹوئٹر کی اپنے صارفین کے لئے نئے پرائیوسی فیچر کی آزمائش

    سعودی عرب : بحیرہ احمر میں مرجان کالونی دریافت

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید41 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار116کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 1 ہزار400 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 638 ہو گئی ہےاور مثبت کیسز کی شرح 3.17 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار343،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار353، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار655، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار217، بلوچستان میں 32 ہزار875، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 47 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار308 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 575افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار361، خیبرپختونخوا 5 ہزار514، اسلام آباد 919، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 348 اور آزاد کشمیر میں 737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

  • وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گا اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا وفاقی کابینہ منعقدہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

    اسلام آباد میں پلاسٹک کی سڑک تعمیر کی جائے گی ،مشروبات کی کمپنی اور سی ڈی اے کے درمیان معاہدہ طے پا…

    باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل سے متعلق آرڈی ننس کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے جب کہ 34 ادویات کی قیمتوں کا بھی تعین کیا جائے گا وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو بھی شامل ہے۔

    عمر شریف کی امریکہ روانگی موخر، اہلیہ کی وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی اپیل

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں انڈونیشیا کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    عمران خان نےکراچی میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    انضمام الحق دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل

  • کمروں میں خفیہ کیمرے، آواری ٹاورز انتظامیہ کا بیان سامنے آ گیا

    کمروں میں خفیہ کیمرے، آواری ٹاورز انتظامیہ کا بیان سامنے آ گیا

    کراچی : آواری ٹاورز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کمروں میں کوئی پوشیدہ کیمرے نہیں رکھے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آواری ٹاورز کی جانب سے کمروں میں خفیہ کیمروں کی تردید کرتے ہوئے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آواری فیملی آواری ہوٹل کے ایگزیکٹوز اور ٹیم کے ارکان واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان کے براہ راست یا بالواسطہ علم میں کمروں میں کوئی پوشیدہ کیمرے نہیں رکھے گئے ہیں۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ اگر کوئی چیز کمرے کے کیمرے سے پکڑی گئی تو اسے غیر قانونی طور پر ہمارے لیے نامعلوم رکھا گیا تھا اور اس پر ہماری رضامندی نہیں ہے۔ آواری گروپ کبھی بھی اپنے مہمانوں اورکلائنٹس کی جاسوسی کرنے یا پرائیویسی توڑنے کو فروغ نہیں دیتا۔

    ویڈیو لیک کے بعد بھی وہ اتنے ڈھیٹ کہ ابھی تک شرمندہ تک نہیں پوئے. زبیر عمر کی…

    آواری ہوٹل کی بنیاد 1944 میں ڈنشا آواری نے رکھی تھی آواری ہوٹلوں کا پہلا مقام کراچی میں بیچ لگژری ہوٹل تھا جو 1948 میں کھولا گیا۔ بعد میں کمپنی نے 17 منزلہ آواری ٹاور ہوٹل کراچی میں 120 سوئٹس کے ساتھ قائم کیا-

    مئی 2012 میں ، آواری ہوٹلوں نے اتحاد مہمان وفاداری پروگرام میں شمولیت کے لیے اتحاد کے ساتھ شراکت کی۔ 2013 میں ، گروپ نے ایک بڑے توسیع مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔ 2017 میں آواری ہوٹل نے ملتان میں دو 4 اسٹارز ہوٹل کھولنے کا اعلان کیا۔

    میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں،محمد زبیر

    دوسری جانب ن لیگ کے سابق گورنر سندھ ، نوازشریف کے رازدان اورمریم نواز کے سابق ترجمان محمد زبیر کی ایسی ویڈیولیک ہوگئی ہےکہ جس نے مریم نواز، نوازشریف اورمحمد زبیرکے تعلقات پرایک سوالیہ نشان چھوڑدیا ہے اس وقت یوٹیوب پرایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ن لیگ کے سابق گورنراورمریم نواز کے انتہائی قریبی جانے جانے والے محمد زبیرعمرکسی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں منارہے ہیں-

    اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان زبیر عمر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ نازیبا ویڈیو کو فیک قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد انہوں نے اس ویڈیو کی حقیقت جاننے کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما زبیر عمر سے بات کی۔

    زبیر عمر کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو جھوٹی اور ایڈٹ کرکے بنائی گئی ہے۔غریدہ فاروقی کے مطابق زبیر عمر اس ویڈیو کی تحقیقات اور فرانزک آڈٹ کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

    مزارات پر کی جانے والی خرافات اور بدعات کا رد کیا جائے،اشرف آصف جلالی

    جبکہ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی زیرگردش ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وائرل ویڈیو کو جعلی اور اپنے خلاف سازش قرار دیدیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے-

    انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔