Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے      شہباز شریف

    برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے شہباز شریف

    لندن: شہباز شریف نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت کے فیصلے پر سجدہ شکرادا کرتا ہوں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے برطانوی عدالت کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ برطانوی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اس سلسلے میں کہا کہ سچ ہمیشہ جھوٹ سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ 21 ماہ کی تحقیقات اور 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔

    منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی

    برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ برطانوی کرائم ایجنسی نے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرا دی۔

    جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں۔ شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس دسمبر 2019 میں عدالتی حکم پر منجمد کیے گئے تھے تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اور یو اے ای میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔

    شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس کو اعلیٰ درجے کی تحقیقات سے مشروط کیا گیا تھا-

    نواز شریف کا مشروط طور پر مزاحمتی بیانیہ چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان

  • ایکسپو 2020: کورونا ویکسین سے متعلق دبئی حکومت کا بڑا فیصلہ

    ایکسپو 2020: کورونا ویکسین سے متعلق دبئی حکومت کا بڑا فیصلہ

    دبئی: مقامی اور غیر ملکی افراد کی سہولت کے لیے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر سے شروع ہو گا اور عالمی نمائش آئندہ برس مارچ تک جاری رہے گی، دبئی ایکسپو کے لیے “کنیکٹنگ مائنڈز، میکنگ دی فیوچر” کا عنوان مختص کیا گیا ہے۔ عالمی نمائش میں 190 سے زائد ممالک کی شرکت کریں گے۔

    6 ماہ تک جاری رہنے والی اس عالمی نمائش میں موسمیاتی تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم کا مساوی حق اور صحت جیسے اہم عالمی مسائل پر بات چیت ہو گی۔

    ابو ظہبی میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دبئی میں جن افراد نے اب تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں ڈی ایچ اے کا ایکسپو 2020 ایمرجنسی سینٹر صحت کی جامع سروسز فراہم کرے گا۔

    مشرق وسطیٰ، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں پہلی بار منعقد ہونے کے بعد یہ عظیم منصوبہ یکم اکتوبر سے دبئی میں 6 ماہ کے لیے کام کا آغاز کرے گا۔

    دبئی میں ریت کا طوفان،بڑی بڑی عمارتیں نظروں سے اوجھل ہو گئیں

    دبئی میں سیکیورٹی عہدیدار شیخ محمد نے ابتدائی طور پر اس آپریشن سینٹر کے کام کا جائزہ لیا جہاں 134 یونٹس میں مختلف قومیتیوں کے 95 سے زائد افراد کام کر رہے ہیں پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر شیخ محمد کو مراکز میں قائم ٹیموں کے ذریعے استعمال ہونے والے کوآرڈینیشن میکا نزم کے بارے میں مکمل بریفنگ دی گئی۔

    اس کے علاوہ شیخ محمد نے دبئی پولیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے پولیس جدید ترین اسمارٹ ٹیکنالوجیز استعمال کر رہی ہے-

    2016 میں یہ مقام ایک ویران صحرا تھا جسے ایک شاندار علاقے میں تبدیل کرنے کی منصوبہ کی گئی۔ پھر 5 سالوں کی انتھک محنت اور حاکم دبئی کے ویژن کی وجہ سے ویران صحرائی علاقہ اب ایک ایسا عالیشان علاقہ بن چکا جہاں چند روز بعد عالمی تجارتی ایکسپو کا انعقاد ہو گا۔

    واضح رہے کہ دبئی ایکسپو کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا، تاہم کرونا وبا کے باعث عالمی تجارتی ایکسپو کے انعقاد میں ایک سال کی تاخیر ہوئی۔ اب 27 روز بعد دبئی میں عالمی تجارتی ایکسپو کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

    دبئی ایکسپو کو کرونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ دبئی کو عالمی تجارتی ایکسپو کی میزبانی کیلئے 2013 میں منتخب کیا گیا تھا۔ عالمی ایکسپو کا انعقاد ہر 5 سال بعد ہوتا ہے، دبئی مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر ہے جہاں عالمی تجارتی نمائش منعقد کی جائے گی۔

    دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم کا ایکسپو 2020 دبئی سائٹ کا بائیک ٹور، ویڈیو سوشل…

  • نواز شریف کا مشروط طور پر مزاحمتی بیانیہ چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان

    نواز شریف کا مشروط طور پر مزاحمتی بیانیہ چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مشروط طور پر مزاحمتی بیانیہ چھوڑ کر مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان کردیا کہا کہ قانون اور آئین کی حکمرانی ہمیں مفاہمت سے ملے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں لڑنے کی کوئی ضرورت نہیں نہ ہم لڑنا چاہتے ہیں۔ قانون اور آئین کی حکمرانی ہمیں مفاہمت سے ملے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے آئین کی حکمرانی ہوتی ہے تو ہمیں تیار رہنا چاہیے۔

    منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی

    اردو نیوز کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ آج ہماری بے توقیری اس لیے بھی ہے کہ ہم بار بار آئین توڑتے ہیں عدالتیں آئین توڑنے والوں کو قانونی قرار دیتی ہیں ہم اس لیے بھی بے توقیر ہیں کہ ہم بار بار وزیراعطم ہاؤس کو فتح کرتے ہیں اور وزیراعظم کو گرفتار کرتے ہیں پارلیمان توڑتے ہیں، قانون توڑتے ہیں عدالتیں توڑتے ہیں ، الیکشن چوری کرتے ہیں۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے دن رات محنت کرکے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا سنہ 2014 میں معیشت کا بُرا حال تھا لیکن یہ اسے دوبارہ ٹریک پر لے کر آئے اور 5.8 فیصد گروتھ ریٹ تک لے گئے اگر اس خاکسار کو اقامے کی بنیاد پہ نہ نکالا جاتا تو اگلے سال ہم سات فیصد پر آجاتے۔

    عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اندر اس وقت پاکستان کیلئے کرسی بھی نہیں رکھی جاتی اور ہمارے پاس اتنے ووٹ بھی نہیں ہیں کہ ہم قرار داد ہی جمع کروا سکیں قومی وقار کا یہ حال ہے کہ ایک لیڈر فون نہیں کرتا اور ایک لیڈر فون سنتا نہیں۔

    انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہتا تھا ملک کے قرضے بڑھیں تو وزیراعظم چور ہے، آٹے کی قیمت بڑھے تو وزیراعظم چور ہے، چینی کی قیمت بڑھے تو وزیراعظم چور ہے، سُن سکتے ہو تو سنو آج 22 کروڑ عوام تمہیں چور اور ڈاکو کے خطاب سے پکار رہے ہیں، عوام نے تمہیں سب سے بڑا چور اور ڈاکو قرار دے دیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،پی سی بی کو لاکھوں کا بل آ گیا

  • معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بہو کی تلاش

    معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بہو کی تلاش

    معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان دنوں اپنی بہو کی تلاش ہے جس سے متعلق انہوں نے فیس بک پر پوسٹ بھی شئیر کی ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سوشل میڈیا پر اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں اپنے بیٹے فارق کے لیے بیوی کی تلاش میں ہوں اپنی بہو کے طور پر ایک اچھے کردار کی نیک مسلمان لڑکی میری پہلی ترجیح ہو گی ایک ایسی لڑکی میری ترجیح ہو گی کہ شادی کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے سے رہنمائی حاصل کریں اور ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔

     

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،پی سی بی کو لاکھوں کا بل آ گیا

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس پوسٹ میں اپنی ممکنہ بہو کے لیے کئی دیگر شرائط بھی رکھی ہیں جن میں انہوں نے کہا ہے کہ لڑکی قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام پر چلنے والی ہو حرام اشیاء سے دور رہنے والی ہو، ممکنہ حد تک سنت نبوی ﷺ پر عمل کرے، نیک ہو، سیدھے رستے پر چلنے والی، اچھے اخلاق کی مالک، نرم دل، ہمدرد اور خاوند کا ساتھ دینے والی ہواور سادہ زندگی گزارنے کی خواہش مند ہو۔

    بھارتی چالوں سے دور رہتے ہوئے اپنے فیصلے خود کرنے چاہیئے، آفریدی کا دیگر ممالک کو…

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اگر آپ کسی ایسی لڑکی کے باپ یا رشتہ دار ہیں جسے آپ اہل سمجھتے ہیں اور جو شادی کی ان شرائط کے بار ے میں سوچنے پر راضی ہے تو میں آپ سے درخواست کروں گا کہ مطلوبہ معلومات کے ساتھ مجھ سے رابطہ کریں۔

    پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتے آسٹریلوی کمنٹیٹر

  • عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے         وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم

    عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم

    وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم حماد اظہر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی و پٹرولیم حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگست سے اب تک پٹرولیم مصنوعات پر 435 ارب روپے کا ریلیف دیا جبکہ سابقہ دور میں قیمتیں کم نہیں ہوتی تھیں لیکن لیوی بڑھا دی جاتی تھی۔

    شوگرمل مالکان مافیا کوعمران خان لگام نہ ڈال سکے:چینی عوام کی پہنچ سے دور:عظمیٰ…

    انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا اور اب 10 فیصد ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے اب بھی کم ہیں سابق ادوار کی نسبت پیٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہے اور کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن جن ممالک میں پٹرول سستا ہے وہاں پیٹرولیم پیدا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت فنڈز کا اجرا دُگنا کر دیا گیا ہے اور عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی سے عوام کو بچایا جا رہا ہے-

    ہزاروں ٹن گندم اور چینی کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی ہے درآمدی چینی کی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی یہ چینی سرکاری ایکس مل ریٹ سے 25.15 روپے فی کلو مہنگی پڑی ہے۔

    ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی۔ اخراجات ملا کر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی تقریبا 33.25 روپے کلو مہنگی پڑے گی یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمدی چینی 85 روپے فی کلو میں فروخت کی جائے گی حکومت نے چینی کی ریٹیل قیمت 89.75 روپے فی کلو مقرر کی ہے قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو میں پڑی تھی۔

    شاہ محمود قریشی کا امریکہ سے افغانستان کے 9 ارب ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ

  • منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی

    منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف اور ان کے خاندان کو برطانوی عدالت نے خوشخبری سنا دی

    لندن: برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور شریف خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے مطابق 21 ماہ کی تحقیقات اور 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔

    برطانوی عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ برطانوی کرائم ایجنسی نے منجمد بینک اکاؤنٹس کی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرا دی۔

    شہبازشریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی ہے، دم درود کرائیں، شیخ رشید

    جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا اور 21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں۔ شہباز شریف کے بینک اکاؤنٹس دسمبر 2019 میں عدالتی حکم پر منجمد کیے گئے تھے تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اور یو اے ای میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔

    شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس کو اعلیٰ درجے کی تحقیقات سے مشروط کیا گیا تھا-

    کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،پی سی بی کو لاکھوں کا بل آ گیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ،پی سی بی کو لاکھوں کا بل آ گیا

    نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہونے کے بعد راولپنڈی کی انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو اخراجات کی مد میں 27 لاکھ روپے کا بل تھما دیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مد میں راولپنڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میچ کے دن سکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں اور انہیں کھانے میں پلاؤ اور بریانی کھلائی جاتی تھی۔

    انتظامیہ کے مطابق کیوی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی تھی تو روٹ لگتا تھا اور جب تک ٹیم گراؤنڈ میں رہتی تھی نفری تعینات رہتی تھی۔

    ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا تھا کہ سیریز نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے اس بات کا مکمل اندازہ ہے لیکن کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ہوں ہمارے لیے کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے اہم ہے ساتھ ہی ،وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا-

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان

    اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی، صرف بہانہ بنایا گیا، اس کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ روز میں پتا چلے گا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیاہے جس کی بنیاد پر سیریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہمارے لیے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے ، موجودہ حالات میں ہمارے پاس یہی آپشن تھا ، پی سی بی نے سیریز کیلئے بہترین میزبانی کی ۔ ہمارے کھلاڑی محفوظ ہیں اور بہترین انتظامات کیئے جارہے ہیں-

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے سابق کپتان مائیکل…

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

    پاکستان سمیت دُنیا بھر کے اسلامی ممالک میں حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی جوش و جذبے اور ہم آہنگی کے ساتھ منایا جارہا ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر عائد کی گئی ہے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی حکومت سندھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے جاری کردیا ہے۔

    صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت ڈبل سواری پرپابندی کا اطلاق آج اور کل ہو گا صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

    مرکزی امام بارگاہ اثناء عشریہ سے 11 بجے برآمد ہوگا

    واضح رہے کہ ہر سال صفر کے مہینے میں حضرت امام حسینؓ کا چہلم منایا جاتا ہے جس پر مسلمانوں کا ایک طبقۂ فکر یعنی شیعان تو سختی سے کاربند ہیں جبکہ سنی حضرات اور دیگر مسالک اس کا احترام کرتے ہیں اور عام طور پر اس کے خلاف کوئی بات نہیں کرتے۔

    کوئی مسلمان جب وفات پا جائے یا شہید ہوجائے تو اس کا تیسرا، دسواں یا چالیسواں دن منانا علمائے اہلِ سنت کے نزدیک ضروری نہیں ہے، پھر بھی چالیسواں منانے والوں کو خلافِ شریعت نہیں کہا جاسکتا جبکہ سبیلیں اور حلیم کی تقسیم ایصالِ ثواب کی غرض سے ہوتی ہے۔

    28 ستمبر بروز منگل سرکلر روڈ سمیت دیگر سڑکیں بند ہونے کی اطلاع

  • سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی ، جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان

    سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی ، جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان

    برلن: جرمنی کے عام انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے 16 برس کے اقتدار کا اختتام ہونے والا ہے جرمنی کے عام انتخابات میں 16 سال بعد سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی نے اپنی حریف کرسچین ڈیمو کریٹک پارٹی پر سبقت حاصل کرلی جس کے بعد جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے۔

    جرمنی میں انتخابات کے ابتدائی نتائج میں گرین پارٹی اپ سیٹ کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر آگئی اور موجودہ نتائج کو دیکھتے ہوئے یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ایک مرتبہ پھر جرمنی میں مخلوط حکومت بننے کا امکان ہے۔

    جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے کرسچن ڈیموکریٹک یونین کے امیدوار "ارمین” کی حمایت کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم میں حصہ لیا عام انتخابات کے بعد جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے 16 برس کے اقتدار کا اختتام ہو جائے گا۔

    واضح رہے کہ جرمن پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے مطابق سوشل ڈیموکریٹک پارٹی وفاقی پارلیمان میں سب سے طاقتور جماعت بن گئی ہے ایس پی ڈی نے ڈالے گئے کُل ووٹوں کا 25.7 فیصد حاصل کیا ہے دوسرے نمبر پر کرسچن ڈیموکریٹک یونین رہی ہے جسے 24.1 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

    گرین پارٹی تیسرے نمبر پر ہے اور اسے 14.8 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ ایف ڈی پی کو 11.5 فیصد جبکہ تارکین وطن اور اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی کو 10.3 فیصد ووٹ ملے جبکہ ووٹ ڈالنے کی شرح 76.6 فیصد رہی۔ نئی جرمن پارلیمان میں 735 نشستیں ہوں گی جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    جبکہ جرمنی میں ہونے والے انتخابات میں کوئی بھی جماعت حکومت سازی کے لیے حتمی اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔

    واضح رہے کہ جرمن الیکٹورل سسٹم کے تحت عمومی طور پر مخلوط حکومت سازی ہی ممکن ہوتی ہے۔ اس کا مقصد اکثریتی حکمرانی نظام کے ساتھ ساتھ تمام پارٹیوں کی متناسب نمائندگی کو یقینی بنانا ہے۔

    کہا گیا تھا کہ اس بار کے الیکشن کے نتائج کے مطابق حکومت سازی کا عمل زیادہ طویل نہیں ہو گا حکومت سازی کے لیے مذاکراتی عمل کامیاب ہونے کے بعد ہر سیاسی اتحاد چانسلر شپ کے لیے اپنا اپنا امیدوار نامزد کرے گا۔

    حکومت تشکیل دے دینے کے بعد جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر جرمن پارلیمان سے کہیں گے کہ وہ نئے چانسلر کے لیے ووٹنگ کریں۔ نئی تشکیل دی جانے والی حکومت کے تمام قانون ساز نئے چانسلر کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اور نئے چانسلر کا چناؤ کیا جائے گا۔

  • بلاول بھٹو زرداری اچانک امریکہ کے دورے پر روانہ

    بلاول بھٹو زرداری اچانک امریکہ کے دورے پر روانہ

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی دورے پر امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اچانک امریکہ کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اپنے دورہ امریکہ کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایک ہفتے تک امریکہ میں قیام کریں گے بلاول بھٹو امریکہ میں عالمی ذرائع ابلاغ سے بھی ملاقات کریں گے۔

    نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے، بلاول بھٹوزرداری

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو اس سے قبل بھی جولائی میں امریکہ کے دورے پر گئے تھے۔ اس دورے میں انہوں نے ملکی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے بات چیت نہیں کی تھی اور کہا تھا کہ وہ آئندہ دورے میں تفصیلی بات چیت کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ہم نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے۔

    عمران خان نےکراچی میں ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پی پی پی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی لہٰذا تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانیے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔

    نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: اعظم خان اور شاہین شاہ آفریدی کو جرمانوں کا سامنا