Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بیرون ملک سے آنیوالے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پراقدامات مزید سخت

    بیرون ملک سے آنیوالے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پراقدامات مزید سخت

    بیرون ملک سے آنے والے کورونا کا شکار مسافروں کی تعداد میں اضافہ، باچا خان ایئر پورٹ پر انتظامیہ نے اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، بغیر کورونا ٹیسٹ کئے مریض پشاور پہنچ جاتے ہیں-

    محکمہ صحت کے مطابق کئی بیرون ملک ایئر پورٹس پر کورونا ٹیسٹنگ کا نظام معیاری نہیں غیر معیاری ٹیسٹ کے باعث خیبرپختونخوا اور پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے جس کے باعث باچا خان ایئے پورٹ پر انتظامیہ نے اقدامات مزید سخت کر دیئے ہیں۔

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

    ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے 150 سے زائد کورونا سے متاثرہ افراد پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پہنچے، گزشتہ روز دوحا سے پاکستان پہنچنے والے 140 مسافروں میں سے 30 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جن میں خواتین اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں متاثرہ افراد کو 1122 کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار 712کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار780کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ38ہزار668 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے-

    سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا

  • ڈائنو سار کا اب تک کا قدیم ترین  فوسل دریافت

    ڈائنو سار کا اب تک کا قدیم ترین فوسل دریافت

    ماہرین نے مراکش سے ڈائنو سار کی نئی نسل کا اب تک کا قدیم ترین فوسل دریافت کیا ہے-

    باغی ٹی وی :نیچرل ہسٹری میوزیم کے محققین نے مراکش کے مڈل اٹلس پہاڑوں میں عجیب فوسل پایا تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ فوسل بکتر بند سپائک ڈائنوسار کی ایک نئی نسل سے تعلق رکھتا ہے یہ 168 ملین سال پرانا ایک غیر معمولی قدیم ترین اینکلوسار نمونہ ہے۔

    یہ دلچسپ دریافت مراکش کے مڈل اٹلس پہاڑوں میں اسی مقام پر کی گئی جہاں لندن میں نیچرل ہسٹری میوزیم (این ایچ ایم) کے محققین نے پہلے پایا جانے والا قدیم ترین سٹیگوسور دریافت کیاتھا۔

    این ایچ ایم کی ایک محقق نے اسے نئی نسل قرار دیتے ہوئے اس کا نام ‘سپیکومیلس افر’ رکھا ہے ، جس کا مطلب ہے سپائکس کا کالر اور افریقہ-

    ماہرین کے مطابق جس چیز نے اسے منفرد بنایا وہ فوسل میں پسلیوں کی ہڈیوں میں ملنے والی سپائکس کا ثبوت ہیں جو اینکلوسار کے لیے غیر معمولی ہے کیونکہ یہ عام طور پر جلد کے ٹشو سے جڑا ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اینکلوسار بکتر بند ڈا ئنوسار کا ایک متنوع گروہ تھا جو 145 سے 66 ملین سال پہلے کے پورے دور میں موجود تھا تاہم ، اس سے پہلے ان کے بارے میں بہت کم شواہد موجود ہیں نئے ملنے والے فوسل کو اس قسم کے ڈائنو سار کے فوسل کی پہلی مثال کہا جاسکتا ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ پہلے ہم نے سوچا کہ نمونہ ایک سٹیگوسار کا حصہ ہو سکتا ہے کیونکہ پہلے انہیں اسی مقام پر پایا گیا تھا۔ لیکن قریب سے معائنہ کرنے پر ہم نے محسوس کیا کہ جیواشم کسی بھی پہلےسے موجود نسل کے برعکس تھا جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

    نمونہ اتنا غیر معمولی تھا کہ پہلے محققین نے سوچا کہ کیا یہ جعلی ہو سکتا ہے ، لیکن سی ٹی اسکینوں کی ایک سیریز نے تصدیق کی کہ یہ ‘حقیقی فوسل’ ہے۔

  • ہزاروں ٹن گندم اور چینی کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی

    ہزاروں ٹن گندم اور چینی کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی

    گزشتہ 3 برسوں سے ملک میں گندم اور چینی درآمد کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملک میں اشیائے خورد و نوش کی رسد معمول پر رکھنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی گئی ہزاروں ٹن گندم اور چینی کراچی بندرگاہ پہنچ گئی ہے۔

    عمرشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولینس آج پہنچے گی

    ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ملکی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیرون ملک سے مجموعی طور پر 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی جارہی ہے جن میں سے اب تک 3 لاکھ 38 ہزار 37 میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ چکی ہے-

    اس سلسلے میں 59 ہزار 700 میٹرک ٹن گندم لے کر پانچواں بحری جہاز کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے جب کہ 29 ستمبر کو چھٹا جہاز 58 ہزار میٹرک ٹن گندم لے کر کراچی پہنچے گا۔

    پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتے آسٹریلوی کمنٹیٹر

    ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی سے لدا جہاز بھی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جبکہ ایک اور جہاز 28 ہزار 840 میٹرک ٹن چینی لے کر 27 ستمبر کو پہنچ رہا ہے درآمد کی گئی یہ چینی یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہوگی۔

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

    کراچی ایئر پورٹ سے انتہائی قیمتی پتھروں کی اسمگلنگ ناکام

    آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شمالی و جنوبی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی ہیں، دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز بھی پوری طرح اقدامات کررہی ہیں۔

    خت سزاؤں پر عمل درآمد شروع: طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

  • پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتے        آسٹریلوی کمنٹیٹر

    پاکستانی کرکٹرز کے اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتے آسٹریلوی کمنٹیٹر

    آسٹریلوی کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نےپاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتا ہوں پاکستان کرکٹ کے لیے دیگر ممالک کی طرح محفوظ ہے۔

    باغی ٹی وی: مائیک ہیزمین نے کہا کہ میں اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں میں پاکستان میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کو انجوائے کر رہا ہوں اگر مجھے سیکیورٹی کا مسئلہ ہوتا تو میں یہاں کبھی نہ آتا دورے کی منسوخی پر روز خبریں سننے کو مل رہی ہیں جس پر دکھ ہو رہا ہے نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کیا لیکن پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تھریٹ کی معلومات شیئر نہیں کیں۔

    ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

    انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں سے پوچھے بغیر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا جو افسوسناک ہے انگلینڈ کے کھلاڑی جنوبی افریقہ پہنچے اور کورونا کا بہانہ کر کے دورہ منسوخ کر دیا۔

    مائیک ہیزمین نے کہا کہ آئی سی سی کو ان معاملات کو دیکھنا چاہیے کیوںکہ انگلینڈ جو بھی کر رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے حال ہی میں جب جنوبی افریقہ نے پاکستان کا دورہ کیا، میں بھی پاکستان میں موجود تھا جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے کہا کہ انہیں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

    آسٹریلین کمنٹیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹرز ٹینلٹ سے بہت متاثر ہوں پاکستانی کرکٹرز کی بیٹنگ اور باؤلنگ اسٹائل مختلف ہے پاکستانی کرکٹرز کا اسٹائلز دنیا میں کہیں نظر نہیں آتا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی نسبت مختلف صلاحیتیں رکھتے ہیں پاکستان میں لوگ بہت پیار کرنے والےہیں۔میں نے پاکستان میں کام کر کے ہمیشہ خوشی محسوس کی

    واضح رہے کہ مائیک ہیز مین اس وقت نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور کمنٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں-

    نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کو دھمکیاں، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے سابق کپتان مائیکل…

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

  • دبئی میں ریت کا طوفان،بڑی بڑی عمارتیں نظروں سے اوجھل ہو گئیں

    دبئی میں ریت کا طوفان،بڑی بڑی عمارتیں نظروں سے اوجھل ہو گئیں

    دبئی میں آنے والے ریت کے طوفان سے بڑی بڑی عمارتیں نظروں سے اوجھل ہو گئیں اور حد نگاہ صرف50 میٹر رہ گئی۔

    باغی ٹی وی : گلف نیوز کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے بتایا کہ جمعے کو آنے والے ریت کے طوفان کیساتھ العین کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ شارجہ اور دبئی کے کچھ حصوں میں بارش کی اطلاع ملی۔

    دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ گاڑیاں آہستہ چلائیں تاکہ حد نگاہ کم ہونے کے سبب حادثات سے بچ سکیں ریت کے طوفان کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت45.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ فضا میں نمی بڑھ جائے گی، ساحلی علاقوں میں 85 فیصد تک رہی۔


    ریت کے شدید طوفان سے معمولات زندگی بھی متاثر رہے۔ پروازوں کا رخ موڑنا پڑا اور کھلی ہوا میں کام کرنے والوں کو کپڑے سے منہ ڈھانپنے یا پھر فیشل ماسک کا سہارا لینا پڑا۔

    خلیج بنگال میں بننے والے طوفان "گلاب” سے پاکستان کو خطرہ نہیں…

    ہوا میں ریت کے ذرات اڑنے سے گاڑیوں اور دوسری چیزوں پر ریت کی لہربن گئی۔ پولیس نے ٹریفک حادثات ہونے کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے ڈرائیور حضرات کو گاڑیاں آہستہ چلانے کی ہدایات بھی دیں-

    دوسری جانب محکمۂ موسمیات کے ترجمان کے مطابق وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے آج شام تک سائیکلونک طوفان بن سکتا ہے، سائیکلون کا رخ مغرب میں بھارت کی جانب ہے پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب بھارتی محکمۂ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ الرٹ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کے لیے جاری کیا گیا ہے، طوفان بننے کی صورت میں اسے ’گلاب‘ کا نام دیا جائے گا جس سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    27 ستمبر سے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

    بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، مون سون میں بحیرۂ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے۔

    بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’گلاب‘ رکھا جائے گا واضح رہے کہ اس طوفان کا نام ’گلاب‘ پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

    سافٹ ڈرنک نے شہری کی جان لے لی

  • ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

    ٹی20 ورلڈکپ2021 : نیوزی لینڈ گرین شرٹس کا سامنا کرنے سے پریشان

    نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر دنیا بھر سے اٹھتے سوالات اور تنقید سے کیویز پلیئر پریشان ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پہلے ہی میچ میں پاکستان کا سامنا ہوگا کیوی کوچ کہتے ہیں جو ہوا اچھا نہیں ہوا لیکن کھلاڑیوں کو کہا ہے کسی دباؤ میں نہ آئیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ ہمارے دل میں پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے ہمدردی ہے دورہ پاکستان کی منسوخی کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں تھا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان

    ٹی20 ورلڈکپ2021 میں نیوزی لینڈ اپنا پہلا میچ ہی پاکستان کےساتھ کھیلے گا گیری اسٹیڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو کہا وہ گرین شرٹس کےخلاف میچ کا زیادہ دباؤ نہ لیں میں کھلاڑیوں کو موت کی دھمکیاں ملنے سے بے خبر تھا۔میرے لیے تبصرہ کرنا واقعی مشکل ہے‘۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنا پہلا میچ 26 اکتوبر کو پاکستان کےخلاف شارجہ میں کھیلے گی شارجہ کو پاکستان کیلئے دنیا بھر میں ہوم گراونڈ سمجھا جاتا ہے۔

    نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کو دھمکیاں، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

    نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کیخلاف ون ڈے اورٹی20 سیریزسکیورٹی خدشات کو جواز بناکر اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے اگلے دن ٹیم پاکستان سے روانہ ہوگئی تھی نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا نیوزی لینڈ کے دورہ کے پیچھے پاکستان بھارتی سازش کو بے نقاب کرچکا ہے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ دونوں ممالک کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے سابق کپتان مائیکل…

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

  • منال خان کی مقبولیت میں اضافہ

    منال خان کی مقبولیت میں اضافہ

    رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : 10 ستمبر بروز جمعہ منال خان احسن محسن اکرام کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں منال خان اور احسن محسن اکرام کے نکاح کی تقریب کراچی میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

    اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی جس کے بعد منال خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 8 ملین یعنی 80 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔

    انسٹاگرام پر 8 ملین فالوورز کے بعد منال خان بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    منال خان اکثر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی کے خوبصورت لمحے شیئر کرتی نظر آتی ہیں، کبھی اپنی فیملی کی تصاویر اور کبھی اپنے تازہ ترین فوٹو شوٹ شیئر کر کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں ان کے مداح بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر دل کھول کر تعریفیں کرتے ہیں اور انہیں خوب پذیرائی دیتے ہیں۔

    یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکاراؤں میں عائزہ خان سر فہرست ہیں جبکہ ایمن خان دوسرے نمبر پر فائز ہیں۔

  • اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی

    اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل مشال خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں تیزاب حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری کے ذریعے کیا مشال خان نے بتایا کہ ہیر حلیمہ نامی خاتون کے نام سے بنے اکاؤنٹ نے ان پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے۔

    ماڈل نے دھمکی آمیز پوسٹ کا اسکرین شاٹ بھی لگایا خاتون کے نام سے بنے اس اکاؤنٹ نے اداکارہ پر تیزاب پھینکنے کیلئے مدد طلب کی۔

    خاتون نے کمنٹ میں لکھا کہ ان جیسی خواتین کو معاشرے سے ختم کر دینا چاہیے، ان پر تیزاب سے حملہ کرنا چاہتی ہوں، کوئی اس معاملے میں میری مدد کرے۔

    ہیر حلیمہ نامی خاتون کی دھمکی کو خوفناک قرار دیتے ہوئے مشال خان نے اپنے رد عمل میں لکھا کہ ایسے لوگ اپنی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دھمکیاں اور تبصرے کرتے ہیں۔

    مشال خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو شکایت درج کروا دی ہے۔

    نادیہ خان کے ساتھ فراڈ کرنے والا آئی ٹی ماہر گرفتار

    واضح رہے کہ اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے ساتھ سائبر فراڈ کرنے اور ان کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے والے آئی ٹی ماہر کو گرفتار کرلیا گیا تھا –

    ملزم حماد سمیع نے ستمبر 2020 میں نادیہ خان کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کیا تھا تاہم اسی دوران ملزم نے ہوشیاری سے اداکارہ کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی-

  • برسبین میں جہاز نے شہریوں کو نائن الیون یاد کرا دیا

    برسبین میں جہاز نے شہریوں کو نائن الیون یاد کرا دیا

    آسٹریلیا: برسبین میں کارگو جہاز نے شہریوں کو نائن الیون یاد کرا دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسبین کی بلند و بالا عمارتوں کے درمیان سے انتہائی کم بلندی پر گزرتا جہاز دیکھ کر جہاں بہت سے شہری خوفزدہ ہو گئے وہیں باخبر شہری اس سے محظوظ بھی ہوئے۔


    برسبین کی کثیر المنزلہ عمارتوں میں قائم دفاتر میں کام کرنے والے اس وقت خوفزدہ ہو گئے جب انہوں نے C-17 کارگو جہاز کو تیزی سے اپنی جانب آتا دیکھا۔

    یہ واقعہ درحقیقت برسبین فیسٹیول میں دکھائے جانے والے ایک کرتب کی ریہرسل تھی۔ ایک صحافی نے ٹویٹ کیا اگرچہ یہ ایک مشق تھی لیکن اس نے بہت لوگوں کو نائن الیون کی یاد دلا دی۔


    ایک اور شہری نے لکھا کہ امید ہے کہ 2032 کے اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی ایسا ہی فضائی کرتب دکھایا جائے گا۔ امید ہے تب یہ کرتب ایک فائٹر جیٹ کے ساتھ دکھایا جائے گا۔


    ایک شہری نے طیارے کی پرواز سے خوفزدہ افراد کو تسلی دی کہ برسبین میں ہر سال اس فیسٹیول کی تیاری ایسی ہی ہوتی ہے۔ شہری نے لکھا کہ جہاز کسی بھی وقت خطرناک حد تک عمارتوں کے نزدیک نہیں ہوتا۔ خوفزدہ ہونے کی کئی بات نہیں


    برسبین کے باشندوں کو ریہرسل پروازوں کے بارے میں پیشگی خبردار کیا گیا تھا لیکن بعض شہریوں کو یہ دیکھ کر پھر بھی حیرت ہوئی ، ایک امریکی شہری نے ٹویٹر پر کہا کہ اس نے اسے نائن الیون کے دہشت گرد حملوں کا فلیش بیک یاد آگیا۔


    برسبین کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسٹنٹ اتنا خطرناک نہیں جتنا ویڈیو میں دکھائی دیتا ہے ، طیارہ دراصل برسبین ندی کے اوپر اڑ رہا تھا جو شہر سے گزرتا ہے ، فلک بوس عمارتوں کے درمیان میں نہیں۔ ایسا صرف ویڈیو میں دکھائی دے رہاہے۔