Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • خلیج بنگال میں بننے والے طوفان "گلاب” سے پاکستان کو خطرہ نہیں       محکمہ موسمیات

    خلیج بنگال میں بننے والے طوفان "گلاب” سے پاکستان کو خطرہ نہیں محکمہ موسمیات

    محکمۂ موسمیات نے خلیجِ بنگال میں بننے والے ٹراپیکل سائیکلون کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں۔

    باغی ٹی وی : محکمۂ موسمیات کے ترجمان کے مطابق وسطی خلیجِ بنگال میں ہوا کا شدید کم دباؤ ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو رہا ہے، یہ ڈیپ ڈپریشن کراچی سے 2 ہزار 425 کلو میٹر دور ہے آج شام تک سائیکلونک طوفان بن سکتا ہے، سائیکلون کا رخ مغرب میں بھارت کی جانب ہے پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو اس طوفان سے خطرہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب بھارتی محکمۂ موسمیات نے سائیکلون الرٹ جاری کر دیا ہے، یہ الرٹ شمالی آندھرا پردیش اور اڑیسہ کے جنوبی ساحل کے لیے جاری کیا گیا ہے، طوفان بننے کی صورت میں اسے ’گلاب‘ کا نام دیا جائے گا جس سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان اپنی نوعیت کی نایاب موسمیاتی سرگرمی ہے، مون سون میں بحیرۂ عرب یا خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنا کرتے۔

    انہوں نے بتایا کہ خلیجِ بنگال میں موجود ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا ہے جو سائیکلونک اسٹارم کی صورت اختیار کر گیا ہے، عام طور ستمبر میں بحیرۂ عرب اور خلیجِ بنگال میں سائیکلون نہیں بنتے، اکتوبر اور نومبر میں سائیکلون بنتے ہیں۔

    بھارتی ماہرِ موسمیات نے بتایا کہ دوپہر تک یہ سائیکلون بن سکتا ہے، لیکن زیادہ شدت اختیار نہیں کرے گا یہ طوفان وسطی بھارت اور گجرات پار کرنے کے بعد جنوب پاکستان اور کراچی میں بارشوں کا باعث بن سکتا ہے۔

    بھارتی ماہرِ موسمیات مہیش پلاوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’گلاب‘ رکھا جائے گا واضح رہے کہ اس طوفان کا نام ’گلاب‘ پاکستان کا تجویز کردہ ہے۔

  • کوویڈ کے دوران موت کی جھوٹی خبروں سے تکلیف ہوئی     روبینہ اشرف

    کوویڈ کے دوران موت کی جھوٹی خبروں سے تکلیف ہوئی روبینہ اشرف

    پاکستان کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کوویڈ کے دوران ان کے بارے میں پھیلنے والی موت کی جھوٹی خبروں سے انہیں اور ان کے گھر والوں کو بہت تکلیف ہوئی۔

    باغی ٹی وی :روبینہ اشرف نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کےدوران بتایا کہ گزشتہ برس کووڈ 19 کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے ان کی حالت بہت زیادہ خراب تھی یہاں تک کہ ان کی وفات تک کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں-

    روبینہ اشرف نے کوویڈ کے دوران اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلنے کے حوالے سے کہا کہ میں کوویڈ کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ ماہ اسپتال میں رہی تھی اور اس دوران میری حالت اتنی زیادہ خراب تھی کہ مجھے دنیا کے بارے میں کوئی خبر نہیں تھی صرف یہ معلوم تھا کہ میرے ساتھ کیا ہورہا ہے جو کہ بہت برا تھا۔

    دوسری شادی سے متعلق بیان پر منیب بٹ کی وضاحت

    اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا اس دوران میری بیماری اور موت سے متعلق جھوٹی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں جس کی تردید متواتر میرے گھر والے کرتے رہے خبر دینا ایک بہت ذمہ داری کا کام ہے اور تصدیق کیے بغیر لوگ صرف سنسنی پھیلانے کے لیے غلط خبر دیتے ہیں انہیں بہت گناہ ہوگا کیونکہ وہ کسی کے مرنے یا بیماری کی خبر دے کر ان کے گھر والوں کو بہت تکلیف دیتے ہیں۔

    روبینہ اشرف نے کہا کوویڈ 19 کے بعد انہیں زندگی میں دوبارہ واپس لانے والے تین لوگ ہیں ان کے بھائی، شوہر اور ان کی بیٹی منیٰ۔ میں سمجھتی ہوں ماں باپ کو زندہ بیٹیاں ہی رکھتی ہیں کیونکہ یہ وہ ہوتی ہیں جو اپنے والدین کو کسی بھی حالت میں جانے نہیں دینا چاہتیں۔

    روبینہ اشرف نے بتایا کہ کئی لوگوں نے جب ان کی بیماری میں ان کی بیٹی منیٰ سے ان کی حالت کے بارے میں پوچھا تو اس کا جواب ہوتا تھا کہ پریشان نہ ہوں، میں انہیں جانے نہیں دوں گی۔

    روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ نے بھی حال ہی میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں کریئر کا آغاز کیا ہے انہوں نے اپنا پہلا ڈراما ’رسوائی‘ اپنی والدہ کے ہی ساتھ کیا جسے روبینہ اشرف نے ڈائریکٹ کیا تھا-

    روبینہ اشرف کا کہنا تھا ‘میں چاہتی تھی کہ منیٰ اپنا پہلا ڈراما میرے ساتھ کرے کیونکہ جہاں ضرورت پڑی میں اس کو تھپڑ لگا دوں گی۔’ بطور ڈائریکٹر روبینہ اشرف نے منیٰ کے کام کی تعریف کی اور کہا ان کے خدشات کے برعکس منیٰ نے بہت اچھا کام کیا۔

    والد کو "غدار” کہنے والے شخص کو اذان سمیع کا جواب

  • نادیہ خان کے ساتھ فراڈ کرنے والا آئی ٹی ماہر گرفتار

    نادیہ خان کے ساتھ فراڈ کرنے والا آئی ٹی ماہر گرفتار

    اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے ساتھ سائبر فراڈ کرنے اور ان کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے والے آئی ٹی ماہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ نادیہ خان کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کرنے والے آئی ٹی ماہر حماد سمیع کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    راج کندرا کے کارناموں سے بے خبر تھی شلپا شیٹھی

    ملزم حماد سمیع نے ستمبر 2020 میں نادیہ خان کے ہیک ہونے والے یوٹیوب چینل کو بحال کیا تھا تاہم اسی دوران ملزم نے ہوشیاری سے اداکارہ کے یوٹیوب چینل کی کمائی اپنے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروالی-

    فراڈ کا پتہ چلنے کے بعد نادیہ خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں ملزم کے خلاف شکایت درج کروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض کے مطابق ایف آئی اے نے نادیہ خان کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ان سے سائبر فراڈ کرنے والے ملزم حماد سمیع کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے نوشین شاہ

    واضح رہے کہ نادیہ خان نے 2017 میں یوٹیوب چینل جوائن کیا تھا ان کے یوٹیوب پر ساڑھے آٹھ لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں ملزم نے نادیہ خان کو ستمبر 2020 کے بعد یوٹیوب چینل سے ہونے والی کمائی ملزم کے اکاونٹ میں منتقل ہوتی رہی-

    والد کو "غدار” کہنے والے شخص کو اذان سمیع کا جواب

  • جلال آباد میں بم دھماکہ ،  جاں بحق  افرادکی تعداد8ہوگئی ،افغان میڈیا

    جلال آباد میں بم دھماکہ ، جاں بحق افرادکی تعداد8ہوگئی ،افغان میڈیا

    افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم سے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

    جلال آباد میں چند روز قبل بھی طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے گزشتہ دنوں جلال آباد کی چیک پوسٹ پربھی حملہ کیا گیا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    افغانستان کے صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تھا جب وہاں سے گشت پر مامور طالبان رینجرز کی گاڑی گزر رہی تھی۔

    جبکہ کابل ميں ہزارہ برادری کے اکثریتی علاقے تیرہ میں زور دار دھماکا ہوا تھا جائے وقوعہ کی جانب ایمبولینس کو جاتے ہوئے دیکھا گیا جب کہ پولیس اور طالبان اہلکاروں نے حادثے کی جگہ کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا ہے جس میں 2 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا-

  • کابل یونیورسٹی: پی ایچ ڈی  وائس چانسلر کو ہٹا کر گرجویٹ کی تعیناتی ، طالبان پرعوام کی جانب سے شدید تنقید

    کابل یونیورسٹی: پی ایچ ڈی وائس چانسلر کو ہٹا کر گرجویٹ کی تعیناتی ، طالبان پرعوام کی جانب سے شدید تنقید

    طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق جرمنی سے پی ایچ ڈی ہولڈر محمد عثمان بابری کو ہٹاکر گریجویٹ محمد اشرف غیرت کو کابل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے محمد اشرف غیرت کی تعیناتی پر عوام اور اساتذہ کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

    پروفیسرز یونین کابل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ہائر ایجوکیشن قانون کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو منتخب کیا جاتا ہے لیکن افغانستان میں اس کے برعکس ہوا ہے۔

    پروفیسرز یونین نے طالبان کو نظرثانی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اشرف غیرت کی تقرری پر نظرثانی نہ ہوئی تو فیصلہ کریں گے دوسری جانب طالبان کے سینئر رکن شیخ فقیر اللہ فائق نے بھی اشرف غیرت کی تقرری پر تنقید کی ہے۔

    شہریوں سے بدتمیزی کی شکایات: عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کی جنگجو طالبان کو سرزنش

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اشرف غیرت نے ماضی میں صحافیوں کے قتل کے جواز پیش کیے تھے اور صحافیوں کے قتل پر بھی اکسایا تھا۔

    اس حوالے سے کابل یونیورسٹی کے نومنتخب عبوری وائس چانسلر محمد اشرف غیرت کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کے بعد سے غلط دعووں اور پروپیگنڈےکا سامنا ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد اشرف غیرت نے خود پر صحافیوں کے قتل کی حمایت سمیت تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں نصاب کی اسلامائزیشن اور اسلامی اسکالرز کی تقرری پر کام ہو رہا ہے۔

    66 سالہ دلہن کی 79 سالہ شخص سے شادی

    انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف پروپیگنڈا صحافیوں اور افغانستان سے باہر رہنے والوں کی طرف سےکیا جا رہا ہے لیکن یہ پروپیگنڈا امارت اسلامی کے تعلیمی شعبے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے عزم کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ ہی فوٹو شاپ تصاویر سے عوام کو بیوقوف بنایا جا سکتا ہے۔

    گوگل نے معذور افراد کے لیے نئے ٹول متعارف کرادیئے

  • کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے خلاف ایف آئی آر درج

    کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے خلاف ایف آئی آر درج

    بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی کپل شرما شو کے میکرز کے خلاف ایک قسط پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں شو کی کاسٹ کو کمرہ عدالت کا منظر پیش کرتے ہوئے شراب پیتے دکھایا گیا تھا شکایت کنندہ نے کامیڈی شو کے پروڈیوسرز پر عدالت کی بے عزتی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    یہ مقدمہ مدھیہ پردیش کی شیو پوری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وکیل نے دائر کیا تھا جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ’دی کپل شرما شو کی قابل اعتراض مناظر والی قسط 21 اپریل کو بھارتی ٹی وی چینل پر نشر کی گئی تھی۔

    وکیل کے مطابق شو کے میزبان کپل شرما اور بھارتی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر ایم پی سنگھ کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ اس معاملے کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔

    عمر شریف کی طبیعت میں بہتری،سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل

    علی ظفر کا پشتو زبان میں نیا گانا ریلیز

    عاطف اسلم نے اداکاری میں انٹری کی تصدیق کر دی

  • 66 سالہ دلہن کی 79 سالہ  شخص سے شادی

    66 سالہ دلہن کی 79 سالہ شخص سے شادی

    دو عمر رسیدہ جوڑوں نے اپنی مستقبل کی زندگی ایک دوسرے کے ساتھ گزارنے کے لئے شادی کر لی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی مہاراشٹر کے ضلع سانگلی میں ہوئی۔ جہاں دلہن کی عمر 66 سال ہے اور دلہن کی عمر 79 سال ہے یہ شادی ضلع سانگلی کے میرج میں واقع آستھا بے گھر خواتین سینٹر میں ہوئی۔ جہاں 66 سالہ دلہن شالینی اور 79 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر دادا صاحب سالونکھے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

    دونوں فریقوں کی جانب سے شادی پر رضامندی کے بعد محبت کرنے والوں نے سات پھیرے لینے کا فیصلہ کیا اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئےسینڑمیں رہنے والی 66 سالہ دلہن شالینی کے شوہر اور بچے کی بے وقت موت کے بعد وہ اپنی زندگی بے گھر سینٹر میں تنہا گزار رہی تھی۔

    جبکہ 79 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر دادا صاحب سالونکھے کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوچکا ہے دادا صاحب سالونکھے کے بچوں کی شادی کے بعد وہ اپنی اپنی دنیا میں مست ہیں جس کے بعد دادا صاحب سالونکھے کی زندگی تنہا گزر رہی تھی۔ تاہم بچوں نے اپنے والد کی دوسری شادی کے لئے رضامندی دے دی تھی بزرگ دلہن اور دلہن شالینی پاشن ، اور دلہا داس صاحب سالونکھے کی شادی سے پہلے مشورہ کیا گیا، جو آستھا بے گھر سینٹرمیں رہتے ہیں۔

    دونوں نے ایک دوسرے کو سمجھا اور ایک روشن مستقبل کے سفر کو گزارنے کا فیصلہ کیا۔ تمام قانونی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد سماجی اصلاح پسندوں ساوتری بائی اور مہاتما پھولے کی تصاویر کو پھول پیش کئے اور پرانی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے شادی کی.شادی کے دوران مدعو مہمان اور پورے گاؤں نے دلہا اور دلہن کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے دعائیں دیں۔

  • شہریوں سے بدتمیزی کی شکایات: عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کی جنگجو طالبان کو سرزنش

    شہریوں سے بدتمیزی کی شکایات: عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کی جنگجو طالبان کو سرزنش

    طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے طالبان جنگجوؤں اور کمانڈرز کی شہریوں سے بدتمیزی پر سرزنش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب نے اپنے آڈیو پیغام میں کچھ کمانڈروں اور جنگجوؤں کی بدتمیزی پر کہا کہ شہریوں سے بدتمیزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی افغانستان میں عام معافی کے اعلان کے تحت کسی مجاہد کو کسی سے انتقام لینے کا حق نہیں ہے۔

    بڑی پیشرفت،افغان طالبان نے شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا

    ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند، بدنام سابق فوجیوں کو طالبان یونٹوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جنہوں نے بعض اوقات پرتشدد زیادتیوں کا ارتکاب کیاملا یعقوب نے اپنے ساتھیوں کو ایسے لوگوں کو اپنی صفوں سے دور رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم اپنی صفوں میں ایسے لوگ نہیں چاہتے۔

    ملا یعقوب نے طالبان جنگجوؤں کے مختلف وزارتوں میں تصویریں لینے اور ویڈیو بنانے پر بھی اعتراض کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ قابل اعتراض فعل ہے کیونکہ لوگ اپنا موبائل فون نکال کر اہم اور حساس وزارتوں میں بغیر کسی وجہ کے تصاویر لے رہے ہیں یوں گھومنا اور ویڈیوز بنانا دنیا اور آخرت میں مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

    پاکستانی پرچم اتارنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی ،اس واقعے سے بہت رنجیدہ ہیں…

    مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابل کے کچھ شہریوں نے سڑک پر چلتے پھرتے طالبان جنگجوؤں کے ہاتھوں ناروا سلوک کی شکایت کی تھی تاہم ملا یعقوب کے آڈیو پیغام میں یہ واضح نہیں کہ وہ کن واقعات پر طالبان جنگجوؤں کو تنبیہہ کررہے ہیں۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

  • پنجاب میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ

    پنجاب میں ڈینگی کے مزید 73 کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24گھنٹوں میں پنجاب بھر میں مزید73 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے 60مریض صرف شہر لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی صورتحال خطرناک ہو رہی ہے ، پنجاب میں رواں سال اب تک 992ڈینگی مریض رپورٹ ہو چکے ہیں دارالحکومت لاہور میں ڈینگی کے 824کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس اور ڈینگی کے خلاف واضح کارروائی کی ہدایات کے باوجود پنجاب اور خصوصاً لاہور سے ڈینگی کیسز سامنے آرہے ہیں دوسری جانب ادھر خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا تھا کہ کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے تاہم پنجاب میں ڈینگی نے سر اٹھا لیا ہے اور اب تک 700 سے زائد مریض سامنے آچکے ہیں، لاہور میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے-

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ڈینگی کے 623 مریض سامنے آ چکے ہیں، ڈینگی سے بچاؤ کے پیشگی اقدامات نہ کرتے تو مرض 10 گنا مزید بڑھ چکا ہوتا۔

    ڈینگی کیا ہے؟ اس کی علامات –

    ڈینگی ایک مخصوص مادہ مچھرکے کاٹنے سےہوتا ہے یہ ہڈی توڑ بخار، ڈینڈی فیور، ڈینگی ہیمریجک فیور اور ڈینگی شاک سنڈروم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ذیادہ تر ٹراپیکل اور سب۔ٹراپیکل موسمی حالات میں شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ تمام عمر کے افراد جو کہ متاثرہ مچھر تک رسائی رکھتے ہیں اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔

    یہ بیماری ذیادہ تر ایشیاء اور جنوبی امریکہ کے ٹراپیکل علاقوں میں بارشوں کے موسم میں ہوتے ہیں جہاں وہ مخصوص مچھر ذیادہ تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ وائرس متاثرہ مادہ مچھروں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے وائرس کے خون میں داخل ہونے اور علامات ظاہر ہونے تک کا دورانیہ 14۔3 دن ہے جبکہ بیماری کا دورانیہ 7۔3 دن ہے۔

    علامات میں شدید سر درد، ہڈیوں جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، آنکھ کے پیچھے شدید درد، جسم پر ریشم اور مختلف اشکال اور سائز کے نیل پڑ جانا، ناک سے خون نکلنا، مسوڑوں سے خون رسنا، پیشاب میں خون آنا اور بازو پر پٹی باندھنے والا ٹیسٹ پوزیٹو آنا قابل ذکر ہیں

    ماہرین صحت کے مطابق ڈینگی کے مرض میں مبتلا 80 فیصد افراد کو اسپتال میں علاج کی ضرورت نہیں ہوتی اور ان کا علاج گھر پر ممکن ہے۔

    ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

    ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے مریض سے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔

    طبی ماہرین کہتے ہیں کہ مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کے لیے اسپتال جائیں ۔

    اس وائرس میں مبتلا ذیادہ تر افراد بالکل تندرست ہو جاتے ہیں۔ جبکہ شرح اموات 5۔1 فیصد ہے جو کہ مکمل علاج سے 1 فیصد سے بھی کم رہ جاتی ہے۔ تاہم اگر بلڈ پریشر خاصا کم ہو جائے تو اموات کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک چلی جاتی ہے۔

    احتیاطی تدابیر:

    پورے بازوں والی قمیضیں پہنیں اور پوری ٹانگوں کو ڈھانپنے والی پینٹس کا استعمال کریں ، اپنے کپڑوں پر مچھر مار ادویات یا سپرے(پرمیتھرن) کا چھڑکاؤ کریں۔

    ای۔پی۔اے سے منظور شدہ مچھر مار ادویات جیسا کہ ڈیٹ کا استعمال کریں ، اگر آپ کے علاقے میں مچھر کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں تو مچھر دانی کا استعمال لازمی کریں۔

    اپنے گھروں میں، برتنوں میں، ٹوٹے ہوئے ٹائروں میں، گلدانوں میں یا ٹوٹی ہوئی بوتلوں میں پانی مت کھڑا ہونے دیں۔ ڈینگی کے بخار کی ویکسین لگوائیں ۔

  • گوگل نے معذور افراد کے لیے نئے ٹول متعارف کرادیئے

    گوگل نے معذور افراد کے لیے نئے ٹول متعارف کرادیئے

    گوگل نے معذور افراد کے لیے نئے ٹول متعارف کرادیئےہیں –

    باغی ٹی وی : نئے ٹولز کے ذریعے وہ اپنے چہرے کے تاثرات کو تبدیل کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فونز استعمال کر سکیں گے گوگل نے کہا ہے کہ اب قوتِ گویائی سے محروم اور جسمانی طور پر معذور افراد اپنی بھوئیں اٹھا کر یا مسکرا کر ہاتھ کا استعمال کیے بغیر ہی اپنے اسمارٹ فونز چلا سکتے ہیں۔

    ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا

    گوگل کے یہ دو نئے ٹول مشین لرننگ اور اسمارٹ فون کے فرنٹ کیمرا کی مدد سے صارفین کے چہرے کے تاثرات اور آنکھوں کی حرکت کا پتا لگاتے ہیں صارفین مسکراتے ہوئے، بھنویں اٹھا کر، منہ کھول کر یا دائیں، بائیں، اوپر اور نیچے دیکھ کر کوئی بھی آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔

    لوگ اپنی روز مرہ کی زندگی میں وائس کمانڈز یا اپنے ہاتھوں کے ذریعے فون کا استعمال کرتے ہیں اگرچہ جسمانی طور پر معذور اور قوتِ گویائی سے محروم افراد کے لیے یہ ممکن نہیں ہے۔

    ٹوئٹر کی اپنے صارفین کے لئے نئے پرائیوسی فیچر کی آزمائش

    گوگل نے اس ضمن میں دو نئے فیچرز پیش کیے ہیں جس میں ‘کیمرا سوئچ’ کی مدد سے صارفین چہرے کی مدد سے اسمارٹ فونز چلا سکیں گے اسی طرح گوگل نے ‘پروجیکٹ ایکٹو’ کے نام سے ایک نئی ایپلی کیشن بھی پیش کی ہے جس کے ذریعے بھی چہرے کے تاثرات استعمال کرتے ہوئے موبائل استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    یہ ایپلی کیشن آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ کے گوگل پلے اسٹور پر صارفین کے لیے مفت میں دستیاب ہےامریکہ کے صحتِ عامہ کے نگراں ادارے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں چھ کروڑ 10 لاکھ افراد جسمانی معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

    اس اعداد و شمار نے گوگل، ایپل اور مائیکروسافٹ جیسی بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ایسی پروڈکٹس بنانے پر مجبور کر دیا ہے جو زیادہ قابلِ رسائی ہوں۔

    گوگل کا جی میل کے لیے نیا فیچر