Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • عمرشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولینس آج پہنچے گی

    عمرشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولینس آج پہنچے گی

    کامیڈین اداکارعمرشریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کیلئے ایئرایمبولینس آج کراچی پہنچے گی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سی اے اے کے شعبہ ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہےامکان ہے کہ ایمبولینس آج رات 11 بجے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی، کپتان کے ہمراہ عملے کے 5ارکان بھی پاکستان آئیں گے۔

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی…

    ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے اور اگر فوری طور پر امریکہ نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا تاہم عمرشریف کے سفری اور علاج کے دیگر اخراجات کی مد میں حکومت سندھ کی جانب سے چار کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل عمر شریف نے وزیر اعظم سے مدد کی اپیل کی تھی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کا بولا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے رہے ہیں، اور اس بار انہیں امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان ان کی مدد کریں گے۔

    عمر شریف کی طبیعت میں بہتری،سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل

    حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

    عمر شریف نے کہا تھا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے عمران خان کے شوکت خانم اسپتال کے لیے مدد کی، اب وہ بھی مدد کے انتظار میں ہیں۔

    واضح رہے کہ کامیڈین عمر شریف کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اب ان کے والد کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اپنے والد کی طبیعت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے والد کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے اور انہیں سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

    عمر شریف کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

  • عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا”اجنبی” ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا”اجنبی” ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا نیا گانا ’’اجنبی‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اوریوٹیوب پر ٹرینڈنگ میں ہے۔

    باغی ٹی وی :گلوکار عاطف اسلم نے کچھ عرصہ قبل اپنے نئے گانے ’’اجنبی‘‘ کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ سرپرائز دے کر حیران کردیا تھا کہ اس گانے میں اداکارہ ماہرہ خان ان کے ساتھ پرفارم کریں گی۔

    عاطف اسلم اور ماہرہ خا ن کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے ان کے مداح پُرجوش تھے کیونکہ دونوں 10 برسوں بعد ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں نظر آنے والے تھے۔ اس سے قبل دونوں ایک ساتھ فلم ’’بول‘‘ میں نظر آئے تھے جو 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔

    گزشتہ روز گانا یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا جو آتے ہی مقبول ہو گیا ہے گانے کو یوٹیوب پر اب تک 4 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ گانا یوٹیوب پر نمبر 9 پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    عاطف اسلم کا نیا گانا ’’اجنبی‘‘ ایک مختلف قسم کاگانا ہے جس کا موازنہ ان کے پرانے فاسٹ بیٹ کے گانوں سے نہیں کیا جاسکتا۔ لوگوں کو ان کا گانا پسند آرہا ہے ویڈیو میں ماہرہ خان بہت خوبصورت لگ رہی ہیں اور لوگوں کی جانب سے ان کے چہرے کے تاثرات کو بھی بے حد سراہا جارہا ہے۔

    عاطف اسلم نے اداکاری میں انٹری کی تصدیق کر دی

    واضح رہے کہ عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے گانے اجنبی کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔ پوسٹر میں عاطف اسلم کے نئے گانے میں اُن کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں۔

    عاطف اسلم نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ 10 سال کے طویل انتظار کے بعد وہ اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اپنے گانے میں نظر آئیں گے۔

    اس سے قبل عاطف اسلم نے انسٹا گرام پر اپنے آنے والے نئے گانے کا ٹیزر جاری کیا تھا جسے ایک دن میں 5 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد نے پسند کیا۔ عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ یہ ٹیزر میرے مداحوں کے لیے ویک اینڈ کا تحفہ ہے۔

    ماہرہ خان نے فلمی کیریئر کا آغاز فلم بول سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا ہدایت کار شعیب منصور کی 2011 میں بنائی گئی اس فلم میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا ، فلم نے باکس آفس پر شاندار بزنس بھی کیا تھا –

  • سخت سزاؤں پر عمل درآمد شروع: طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

    سخت سزاؤں پر عمل درآمد شروع: طالبان نے اغواکاروں کی لاشیں سرعام لٹکا دیں

    افغانستان میں جرائم کی روک تھام کیلئے سخت سزاؤں پرعمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :طالبان نے ہرات میں چارمبینہ اغوا کاروں کو لٹکا دیا ہےافغانستان کے مقامی میڈیا کے مطابق چارمبینہ ملزمان کو طالبان نے ایک مقابلے میں مارا اور لاشیں مختلف عوامی مقامات پر لٹکائی گئی تھیں۔

    ہرات کے ڈپٹی گورنر مولوی شیر احمد ایمار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ان لاشوں کو مختلف مرکزی چوراہوں پر اس لیے لٹکایا تاکہ یہ دوسرے اغواکاروں کے لیے عبرت کا نشان بن سکیں۔

    شہریوں سے بدتمیزی کی شکایات: عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کی جنگجو طالبان کو…

    طلوع نیوز نے طالبان حکام کے حوالے سے بتایا کہ ان افراد نے ’ایک تاجر اور اس کے بیٹے کو اغوا کیا‘ اور ان کے اہلِ خانہ سے رقم کا مطالبہ کیا۔

    خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ایک لاش کو کرین کے ذریعے شہر کے مرکزی علاقے میں لٹکایا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان حکومت میں جیل خانہ جات کے انچارج ملا نورالدین ترابی نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کو بتایا تھا کہ ہاتھ کاٹنے جیسی سزائیں ’سکیورٹی کے لیے ضروری ہیں۔

    کابل یونیورسٹی: پی ایچ ڈی وائس چانسلر کو ہٹا کر گرجویٹ کی تعیناتی ، طالبان پرعوام…

    انہوں نے کہا تھا کہ قتل کے مجرم قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے گی تاہم مقتول کے متاثرہ خاندان کے پاس یہ اختیار باقی ہے کہ وہ قصاص کے بجائے قاتل کی جان بخشی کے بدلے میں خون بہا کی رقم (دیت) قبول کرسکتے ہیں۔

    واضح رہےکہ طالبان کے عبوری وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے طالبان جنگجوؤں اور کمانڈرز کی شہریوں سے بدتمیزی پر سرزنش کی تھی طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب نے اپنے آڈیو پیغام میں کچھ کمانڈروں اور جنگجوؤں کی بدتمیزی پر کہا تھا کہ شہریوں سے بدتمیزیاں برداشت نہیں کی جائیں گی افغانستان میں عام معافی کے اعلان کے تحت کسی مجاہد کو کسی سے انتقام لینے کا حق نہیں ہے۔

    جلال آباد میں بم دھماکہ ، جاں بحق افرادکی تعداد8ہوگئی ،افغان میڈیا

    ملا یعقوب کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند، بدنام سابق فوجیوں کو طالبان یونٹوں میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جنہوں نے بعض اوقات پرتشدد زیادتیوں کا ارتکاب کیاملا یعقوب نے اپنے ساتھیوں کو ایسے لوگوں کو اپنی صفوں سے دور رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہم اپنی صفوں میں ایسے لوگ نہیں چاہتے۔

  • ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ

    ویکسینیشن کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ

    یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ویکسینیشن کے اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس ضمن میں تمام محکموں اور سیکٹرز کو مختلف تاریخیں دے دی گئی ہیں تمام سیکٹرز کو اپنی تفویض کردہ تاریخوں کے مطابق مکمل ویکسنیشن یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

    پنجاب کے سیکرٹری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ مقرر کردہ آخری تاریخ کے بعد بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی محکمہ تعلیم سے منسلک افراد 30 ستمبر تک مکمل ویکسی نیشن یقینی بنائیں کاروباری مراکز میں داخلے، ہوٹلز اور ریسٹ ہاوسز میں بکنگ کے لئے مکمل ویکسینیشن ضروری ہو گی۔

    بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد بھی30 ستمبر تک ویکسینیشن یقینی بنائیں تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لئے 15 اکتوبر تک ویکسینیشن لازم قرار دی گئی ہے۔

    سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ٹرین اور موٹروے پر سفر کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا ضروری ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو، بی آرٹی ، اورینج ٹرین میں سفر کے لئے 31 اکتوبر تک ویکسی نیشن لازمی لگوانی ہوگی۔

    پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پرموجود ملازمین کے لئے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن ضروری ہے 18 سال سے کم عمر کے افراد کے لئے30 نومبرتک ویکسینیشن مکمل کروانے کی شرط عائد ہے-

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار 712کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار780کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ38ہزار668 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے-

    دھوکہ دہی اور شناخت کی چوری سے کورونا سرٹیفیکٹ حاصل کرنے والا سرٹیفائیڈ قومی چور:نادرا

  • ایلون مسک نے کینیڈین گلوکارہ سے علیحدگی اختیار کر لی

    ایلون مسک نے کینیڈین گلوکارہ سے علیحدگی اختیار کر لی

    گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور اسپیکس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے اپنی گرل فرینڈ گریمز سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے.

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ 3 سال کے تعلق کے بعد انہوں نے اپنی گرل فرینڈ، کینیڈین گلوکارہ گریمز سے ‘نیم علیحدگی’ اختیار کرلی ہے ہم نیم علیحدہ ہیں لیکن پھر بھی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ایک دوسرے کو کثرت سے دیکھتے ہیں اور بہت اچھے تعلقات ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے کام کی وجہ سے بنیادی طور پر مجھے ٹیکساس میں رہنے یا بیرون ملک سفر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کا کام لاس اینجلس میں ہے۔

    دوسری شادی سے متعلق بیان پر منیب بٹ کی وضاحت

    رپورٹس کے مطابق ایلون مسک اور ان کی ساتھی مئی 2018 سے ایک ساتھ تھے ان کے مابین اچھے تعلقات ہیں اور وہ مشترکہ طور پر اپنے ایک سالہ بیٹے کی پرورش کررہے ہیں دونوں کو آخری بار رواں ماہ کے شروع میں میٹ گالا میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔

    33 سالہ گریمز ریڈ کارپٹ پر اکیلی آئی تھیں جبکہ 50 سالہ ایلون مسک بھی اس تقریب میں شرکت ہوئے تھے لیکن وہ ریڈ کارپٹ پر گلوکارہ کے ساتھ نہیں آئے تھے۔

    بعدازاں انہوں نے کلب زیرو بانڈ میں ایک نجی میٹ گالا آفٹر پارٹی منعقد کی تھی جہاں وہ گریمز کے ساتھ شریک ہوئے تھے اور اگلے دن ہی نیویارک سے روانہ ہوگئے تھے۔

    ایمی ایوارڈزکیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

    واضح رہے کہ کینیڈین گلوکارہ سے قبل ایلون مسک نے مصنف جسٹن ولسن سے شادی کی تھی جس سے ان کے 5 بچے ہیں ایلون مسک نے اداکارہ تالولا ریلے سے 2 مرتبہ شادی کی، انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی لیکن 2012 میں طلاق ہوگئی تھی اور 2013 میں انہوں نے دوبارہ شادی کی جو 2016 میں پھر ختم ہوگئی تھی امبر ہرڈ کی جونی ڈیپ سے ناکام شادی کے بعد 2017 اور 2018 تک ان کے بھی ایلون مسک سے تعلقات رہے-

  • ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار 712کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزیدایک ہزار780کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ38ہزار668 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے-

  • کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

    کوویڈ ویکسین سائنو ویک کے استعمال کی افادیت پر نئی تحقیق

    پاکستان سمیت متعدد ممالک میں سائنو ویک کوویڈ 19 ویکسین کا استعمال بہت زیادہ ہورہا ہے اور اب اس کی افادیت کے حوالے سے نیا ڈیٹا سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی کمپنی سائنو ویک کی تیار کردہ کوویڈ 19 ویکسین بیماری کی سنگین صورتحال سے بچانے کے لیے بہت زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے ملائیشین حکومت کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں 72 لاکھ افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا جن کو سائنو ویک ویکسین کا استعمال کرایا گیا۔

    تحقیق میں فائزر/ بائیو این ٹیک اور ایسٹرا زینیکا ویکسینز کی افادیت کا موازنہ بھی کیا گیا جن کا استعمال بالترتیب 65 لاکھ اور 7 لاکھ 44 ہزار افراد نے کیا تھا۔

    کورونا کے خلاف موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر

    ملائیشین وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ 72 لاکھ میں سے محض 0.011 فیصد کو کوویڈ 19 ہونے پر آئی سی یو میں علاج کرانے کی ضرورت پڑی اسی طرح فائزر ویکسین استعمال کرنے والوں میں یہ شرح 0.002 فیصد اور ایسٹرا زینیکا ویکسین استعمال کرنے والوں میں 0.001 فیصد رہی۔

    ملائیشیا کے انسٹیٹوٹ فار کلینکل ریسرچ کے زیرتحت یہ نیشنل کوویڈ 19 ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر یہ تحقیق کی گئی محقیقین کا کہنا ہے کہ ویکسین کا برانڈ جو بھی ہو، ویکسینیشن سے آئی سی یو میں داخلے کا خطرہ 83 فیصد اور موت کا خطرہ 88 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ویکسینیشن کے بعد بیمار ہونے والے افراد میں آئی سی یو کے داخلے کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی اور مجموعی طور پر ویکسینیشن مکمل کرانے والوں میں یہ شرح 0.0066 فیصد رہی۔

    سندھ سےگُڈّ گورننس کا ایک اورواقعہ سامنے آگیا

    اسی طرح ویکسینیشن کرانے والوں میں اموات کی شرح بھی محض 0.01 فیصد رہی اور ان میں سے بھی بیشتر مریض ایسے تھے جن کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی یا پہلے سے کسی اور بیماری کے شکار تھے۔

    محققین نے بتایا کہ تینوں ویکسینز استعمال کرنے کے گروپس مختلف تھے اور اسی کے باعث افادیت کے نتائج بھی مختلف رہے-

    اس سے قبل امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کی جانب سے جاری نئی تحقیق میں سامنے آئی تھی کہ موڈرنا کی کووڈ ویکسین بیماری سے متاثر افراد میں ہسپتال کے داخلے کی روک تھام کے لیے مؤثر ترین ہے۔

    اس تحقیق میں 5 ماہ کے عرصے کے دوران موڈرنا، فائزر/بائیو این ٹیک اور جانسن اینڈ جانسن ویکسینز کی افادیت کا موازنہ کیا گیا تھا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ موڈرنا ویکسین کے استعمال سے ہسپتال میں داخلے کا خطرہ 93 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

    کورونا کی مفت فراہمی:امریکی صدرکا 50 کروڑ ویکسین خریدنے کا اعلان

    فائزر ویکسین میں یہ شرح 88 فیصد اور جانسن اینڈ جانسن ویکسین میں 71 فیصد دریافت کی گئی۔تحقیق میں مارچ سے اگست 2021 کے دوران 18 امریکی ریاستوں کے 21 ہسپتالوں میں زیرعلاج رہنے والے 36 سو سے زیادہ کووڈ مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

    تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ویکسینیشن مکمل ہونے کے 4 ماہ بعد تک موڈرنا اور فائزر ویکسینز کی ہسپتال میں داخلے کی روک تھام کے حوالے سے افادیت لگ بھگ ایک جیسی تھی۔مگر 5 ویں مہینے میں فائزر کی افادیت 91 فیصد سے گھٹ کر 77 فیصد تک پہنچ گئی، مگر موڈرنا کی افادیت میں 5 ویں مہینے میں محض ایک فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

    محققین نے بتایا تھا کہ اگرچہ حقیقی دنیا کے ڈیٹا میں ویکسین سے ملنے والے تحفظ کی شرح کچھ حد تک مختلف ہوسکتی ہے، مگر تمام ویکسینز سے ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے۔

    محققین نے موڈرنا کی دیرپا افادیت کے حوالے سے چند وجوہات کے بارے میں بھی بتایا جیسے فائزر کے مقابلے میں موڈرنا ویکسین کی دوسری خوراک ایک ہفتے تاخیر سے دی جاتی ہے۔

    پاکستان ریڈ لیسٹ سے باہرہوگیا مگربرطانیہ کی پابندیوں سے نہ بچ سکا

  • سلمان خان  اور بگ باس میں کیا ” مماثلت” ہے ؟

    سلمان خان اور بگ باس میں کیا ” مماثلت” ہے ؟

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنی زندگی کے سب سے طویل واحد رشتے کے بارے میں بتا دیا-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس کا سیزن 15 شروع ہورہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کریں گے سلمان خان پچھلے 11 سیزن سے بگ باس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس شو کے ساتھ سلمان خان کا رشتہ بہت انوکھا ہے۔

    حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنے اور بگ باس شو کے رشتے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شو ان کے دل کے کتنا قریب ہے –

    انہوں نے کہا کہ بگ باس میری زندگی کا واحد رشتہ ہے جو اتنے عرصے سے قائم ہے۔ ورنہ میرے رشتے۔۔ چلیے چھوڑئیے جانے دیجئے۔ بگ باس کے ساتھ میرا رشتہ میری زندگی میں مستقل عنصر لایا ہے۔

    بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے

    بالی ووڈ سلطان سے ان کے اور بگ باس کے درمیان مماثلت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ہم دونوں ہی ’’سنگل‘‘ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دونوں خود کو بغیر کسی خوف اور مداخلت کے ’’باس‘‘ سمجھ سکتے ہیں۔

    پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے اپنی بگ باس کی تنخواہ کے بارے میں بتایا میں شو انتظامیہ کو کہتا رہتا ہوں کہ میں بہت محنت کرتا ہوں لہذ ا انہیں میری تنخواہ بڑھانے پر غور کرنا چاہئے لیکن میری کوئی نہیں سنتا میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ایک وقت آئے جب چینل مجھ سے کہے سلمان ہم آپ کی تنخواہ بڑھادیں گے اور میں ان سے کہوں گا نہیں جانے دو سلمان نے ہنستے ہوئے صحافیوں سے کہا کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے؟

    کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ کے خلاف ایف آئی آر درج

    بگ باس کے نئے سیزن کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلماب خان نے کہا یہ سیزن بہت دلچسپ ہونے والا ہے کیونکہ اس بار بگ باس نے شو میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لیے مشکلات بڑھادی ہیں۔

    جب بالی ووڈ اداکار سے پوچھا گیا کہ آپ ہر سال یہ شو کیوں کرتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ مجھے یہ شو پسند ہے یہ شو میرے صبر کی انتہا کو چیلنج کرتا ہے ہر بار جب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہئے تھا اور پھر میں خود پر قابو پانے کی سخت کوشش کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ بگ باس سیزن 15 اگلے ماہ 2 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ سلمان خان اس بار شو کی میزبانی کے لیے 14 ہفتوں کا معاوضہ 350 کروڑ روپے لیں گے۔ یعنی ہر ہفتے انہیں 25 کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

    نادیہ خان کے ساتھ فراڈ کرنے والا آئی ٹی ماہر گرفتار

  • صحت کا خزانہ سفید مرچ کے حیران کن فوائد

    صحت کا خزانہ سفید مرچ کے حیران کن فوائد

    سفید مرچ کو زیادہ تر ’وائٹ پیپر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا ایک مخصوص ذائقہ کھانوں کو منفرد بناتا ہے اور صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب کرتا ہےغذائی ماہرین کے مطابق ہاضمے سے متعلق مختلف شکایتوں، دانتوں، مسوڑھوں کے مسائل، وزن میں کمی، سر درد، نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی جیسی تکالیف میں سفید مرچ مددگار ثابت ہوتی ہے، سفید مرچ کو صحت کا خزانہ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کالی مرچ اور سفید مرچ دونوں ہی صحت کے لیے بہتر ہیں لیکن سفید مرچ میں کچھ ایسی خصوصیات موجود ہیں جو اسے کالی مرچ سے زیادہ بہتر بناتی ہیں۔

    غذائی ماہرین کے مطابق سفید مرچ میں کیپسائسن جز پایا جاتا ہے جو جسم کی چربی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر وزن میں کمی کی دوائیں ایک فعال جز کے طور پر کیپساسین کی مقدار بھی رکھتی ہیں سفید مرچ کا استعمال آنکھوں کی بینائی کو بہتر بناتا ہے، بینائی تیز کرنے کے لیے سفید مرچ کا پاؤڈر، بادام پاؤڈر، سونف پاؤڈر اور چینی کا مکسچر بنا کر روزانہ کھانے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

    سونف اور الائچی کا استعمال انسانی صحت سمیت خوبصورتی کیلئے نہایت مفید

    گرم مسالے میں شمار کی جانے والی سفید مرچ کی تاثیر بھی گرم ہے، اس کے استعمال سے جسم میں پیدا ہونے والی حرارت ناک سے جڑے سانس لینے والے نظام کو صاف اور متحرک بناتی ہے، سفید مرچ شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کے نتیجے میں یہ اینٹی بائیوٹک کے طور پر کام کرتی ہے اور ناک کی نالیوں کے انفیکشن کا مقابلہ کرتی ہے، اس کے استعمال سے نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

    وائرل انفیکشن یا سردیوں کے موسم میں سفید مرچ کا استعمال سوپ اور سلاد میں مفید ثابت ہوتا ہے سفید مرچ فلاوونائڈز، وٹامن سی اور اے سے مالا مال ہے، یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے ہائی بلڈ پریشر والے افراد کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں سفید مرچ شامل کرنی چاہیے، اس کے علاوہ سفید مرچ قلب کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

    مسور کی دال کے صحت پر جادوئی فوائد

    سفید مرچ میگنیشیم، کاپر اور مینگنیز جیسے معدنیات کا بھی بھرپور ذریعہ ہے، جو ہڈیوں کی طاقت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں سفید مرچ خاص کر اُن افراد کے لیے بہت مفید ہے جن کی ہڈیاں عمر کے ساتھ کمزور ہوجاتی ہیں۔سفید مرچ میں کچھ کارمینیٹیو (Carminative) خصوصیات موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ آنتوں میں گیس کی تشکیل کو روکتی ہے، یہ ہمارے نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور آنتوں کو صاف کرتی ہے۔

    پسی ہوئی سفید مرچ ایک بہترین اسکرب کا کام کرتی ہے اور مردہ جِلد کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے، بالوں کی بہترین افزائش کے لیے سفید مرچ کے پاؤڈر کا کسی بھی ہیئر ماسک میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس سے بالوں کی جڑوں میں مساج بھی کیا سکتا ہے اس میں فلاوونائڈز، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں جس کے سبب جِلد جوان اور تر و تازہ نظر آتی ہے۔

    اچار کھانے کے حیران کن طبی فوائد

  • سافٹ ڈرنک نے شہری کی جان لے لی

    سافٹ ڈرنک نے شہری کی جان لے لی

    چین : ٹھنڈی سافٹ ڈرنک پینے سے شہری کی موت ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق چین میں 22 سالہ نوجوان دس منٹ میں ڈیڑھ لیٹر بوتل پینے کے بعد جسم میں گیس بھرنے سے انتقال کرگیا۔

    رپورٹ کے مطابق نوجوان شہری نے دس منٹ میں کوک کی بوتل پی لی جس نے اس کے جسم میں خطرناک حد تک گیس بھر دی، جس وجہ سے اس کے جگر کو آکسیجن ملنا مشکل ہو گیا شہری کوک پینے کے 6 گھنٹے بعد شدید درد اور سوجن پیٹ کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچا، لیکن اس کی جان بچائی نہ جا سکی۔

    66 سالہ دلہن کی 79 سالہ شخص سے شادی

    ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ شہری کو پہلے سے کوئی مسئلہ لاحق نہیں تھا، لیکن جب وہ ہسپتال لایا گیا تو اس کی دھڑکن تیز، لو بلڈ پریشر، اور سانس کا مسئلہ درپیش تھا۔

    سی ٹی اسکین میں بھی شہری کی آنتوں میں گیس دکھائی دی جگر کی بچانے کے لیے کئی ادویات بھی دی گئیں، لیکن 12 گھنٹوں بعد آنے والی بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ شہری کا جگر بری طرح متاثر ہو چکا ہے اور وہ 18 گھنٹوں بعد جان کی بازی ہار گیا۔

    تاہم برطانوی بائیو کیمسٹ کے پروفیسر نے کولڈ ڈرنک سے موت ہونے کی وجہ کو بے بنیاد قرار دیا ہےانہوں نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید رپورٹس کی ضرورت ہے ان کا ماننا ہے کہ موت کا سبب بیکٹیریل انفیکشن ہو سکتا ہے جو جسم کے اندر جا کر گیس بننے کا سبب بنا۔

    انہوں نے کہا کہ عام طور پر اس قسم کی حالت بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتی ہے گیس کی صورت میں معدے سے راستہ بنا کر آنتوں میں جا کر جسم کے دوسرے جڑے حصوں میں خطرناک حد تک پھیل جاتی ہے۔

    چھوٹے کتے کو بندر نے اغوا کر لیا