Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • چھوٹے کتے کو بندر نے اغوا  کر لیا

    چھوٹے کتے کو بندر نے اغوا کر لیا

    کوالالمپور: ملائیشیا میں ایک جنگلی بندر نے چھوٹے کتے کو اغوا کر کے تین دن تک یرغمال بنائے رکھا۔

    باغی ٹی وی : ملائیشیا میں ایک بندر نے دوہفتوں کے سارو نامی چھوٹے سے پالتو کتے کو پکڑ لیا اور درختوں کے جھنڈ کے پیچھے بجلی گھر کی چوٹی پر یرغمال بنا کر رکھ لیا قریبی رہائشیوں نے کتے کو بچانے کی کوشش میں کئی جتن کئے انہوں نے بندر کو چھوٹے پتھروں اور لکڑی کے ٹکڑوں سےمارا لیکن بندر ٹس سے مس نہ ہوا۔

    تاہم کافی حربے آزمانے کے بعد بندر کو ڈرانے کے لیے اونچی آواز پیدا کرنے کی کوشش میں پٹاخے بجائے گئے پٹاخے بجانے کا منصوبہ کام آ گیا اونچی آواز سے ڈر کے بندر نے کتے کو نیچے پھینک دیا کتے کے نیچے گرتے ہی لوگ اس کے طرف بھاگے اور جھاڑیوں اور درختوں کے جھنڈ میں گرے ہوئے کتے کو ڈھونڈ نکالا۔

    ضروری دیکھ بھال اور چیک اپ کے بعد کتے کوایک مقامی فرد نے اپنے ساتھ رکھ لیا ہے وہاں پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ بندر نے کتے کوکوئی تکلیف نہیں پہنچائی بس وہ اسے لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لپکتا رہا لیکن اس کے باعث کتا بہت تھکا ہوا اور نڈھال دیکھائی دیا سارو نامی اس کتے کو ایک آوارہ کتیا سے چھینا تھا-

    انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا تھا کہ بندر اس کتے کو اپنا دوست یا بچہ سمجھ رہا تھا بعض مقامی رہائشیوں کا یہ بھی کہنا ہے کی یہ بندر پہلے بھی گھروں سے چیزیں چرا کر لے جاتے ہیں۔

    ملائیشیا میں ایک اندازے کے مطابق حکومت کو ہر سال بندروں سے متعلق اڑتیس سو سےزائد شکایات موصول ہوتی ہیں ان شکایات کے باعث وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ بندروں کو مارنے کے پروگرام پر مجبور ہوا اور 2013 سے 2016 تک ہر سال تقریباً 70 ہزار بندروں کو مارنا پڑا۔
    https://youtu.be/WQC8PPowRds

  • وزیر خارجہ کی  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (پی جی اے) کے 76 ویں اجلاس کے صدر جناب عبداللہ شاہد سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں ملاقات کی۔

    وزیر خارجہ نے مسٹر شاہد کو پی جی اے منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی جی اے اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں اہم امور پر اتفاق رائے پر مبنی پیش رفت کی طرف جنرل اسمبلی کی رہنمائی میں مدد کرے گا۔

    وزیر خارجہ اور پی جی اے نے آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط کے اثرات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا اور افغانستان کی صورتحال اور کوویڈ 19 وبائی امراض سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    شاہ محمود کی بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    پی جی اے نے اپنے عہدے کی ایک سالہ مدت کے دوران اپنے مینڈیٹ کو کامیابی سے نبھانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کی تصدیق کی۔ وزیر خارجہ نے انہیں اس سلسلے میں پاکستان کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر، بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محترمہ سوفی ولیمز کے ساتھ ملاقات کی-

    دوران ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گذشتہ ماہ ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، بیلجیئم کو یورپی یونین میں پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار سمجھتا ہے-

    کورونا سے مزید 42 ہلاکتیں

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے وزیر خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا –

    وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیادونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی-

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہےافغانستان میں انسانی و اقتصادی بحران کے خطرے کو سامنے رکھتے ہوئے، عالمی برادری کو چاہیے کہ افغان عوام کی معاونت کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے-

    انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں، افغان عوام کی انسانی و معاشی معاونت، عالمی برادری کی طرف سے مثبت پیغام رسانی کا ذریعہ ثابت ہو گی-

  • امریکا2023 کے آخر تک تمام کیمیائی ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے      پینٹاگان

    امریکا2023 کے آخر تک تمام کیمیائی ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے پینٹاگان

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا 2023 کے آخر تک تمام کیمیائی ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کے پروگرام کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع برانڈی فین نے ایک سمپوزیم کے دوران کہا کہ قانون سازی کے تحت مخصوص ذمہ داریوں کے حوالے سے ہمیں 31 دسمبر 2023 کی ڈیڈ لائن کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

    اسلاموفوبیا پر قابو پانے کیلئے عالمی مکالمہ ہونا چاہیے،منی لانڈرنگ سے غریب ملکوں کی معیشت پر دباؤ…

    انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیں اس تاریخ تک کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا پابند کیا ہے لیکن حقیقت میں ہم ستمبر 2023 تک اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جیسا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن نے بیان کیا ہے۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ اس ڈیڈ لائن کو پورا کریں امریکا کیمیائی ہتھیاروں کے اسلحہ خانے کو تباہ کرنے میں پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے جلد از جلد ہم کیمیائی ہتھیاروں کو محفوظ طریقے سے تلف کر دیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب

    پینٹاگان کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا اب تک اپنے 97 فیصد کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرچکا ہے۔

    یہ بات قابل ذکر ہےکہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت پر کنونشن 1997 میں قائم کیا گیا یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ پورے کیمیائی ہتھیاروں کے اسلحہ کو 10 سالوں کے اندر اندر تباہ کرنا ہوگا لیکن امریکا نے کئی بار اپنے ہتھیاروں کی تباہی کی تکمیل کو ملتوی کیا ہے۔

    جنوبی ایشیا میں امن کا دارو مدار مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے ، وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی…

    شاہ محمود کی بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • شاہ محمود کی بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    شاہ محمود کی بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    نیویارک :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر، بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محترمہ سوفی ولیمز کے ساتھ ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دوران ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گذشتہ ماہ ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، بیلجیئم کو یورپی یونین میں پاکستان کا اہم تجارتی شراکت دار سمجھتا ہے-

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے وزیر خارجہ نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا –

    وزیر خارجہ نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیادونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی-

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے خصوصی اہمیت کا حامل ہےافغانستان میں انسانی و اقتصادی بحران کے خطرے کو سامنے رکھتے ہوئے، عالمی برادری کو چاہیے کہ افغان عوام کی معاونت کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے-

    انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں، افغان عوام کی انسانی و معاشی معاونت، عالمی برادری کی طرف سے مثبت پیغام رسانی کا ذریعہ ثابت ہو گی-

    بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محترمہ سوفی ولیمز نے کابل سے بیلجیئم کے سفارتی عملے کے محفوظ انخلا میں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی تعاون پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا-

    دونوں وزرائے خارجہ کا دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا-

  • سعودی عرب: قومی دن کی فوجی پریڈ میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کی شرکت

    سعودی عرب: قومی دن کی فوجی پریڈ میں تاریخ میں پہلی بار خواتین کی شرکت

    سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خاتون فوجیوں نے سعودی قومی دن پر منعقد ہونے والی پریڈ میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق مختلف فوجی عہدوں پر معمور سعودی خواتین نے 91 ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی دفاعی پریڈ میں بھرپور شرکت کی سعودی عرب کی دفاعی قوت کی مظہر اس پریڈ کو سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی اور وزارت دفاع کے تعاون سے دارالحکومت ریاض میں منعقد کیا گیا تھا۔ اسی طرح کی ایک اور فوجی پریڈ جدہ میں بھی منعقد کی گئی تھی۔

    پریڈ میں سیکڑوں سعودی شہریوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے فوجیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ سعودی قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن 1932 میں شاہ عبدالعزیز ابن سعود کے شاہی حکم نامے پر نجد اور حجاز کی مملکت کا نام بدل کر مملکت سعودی عرب رکھ دیا گیا تھا۔

    سعودی عرب کا پاکستانی طلباوطالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

    سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے 23 سے 25 ستمبر تک شہریوں کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے تاکہ قومی دن کو یادگار بنایا جاسکے۔

    یاد رہے کہ رواں سال سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ سعودی خواتین فوج میں بھرتی کے پورٹل کے ذریعے سے سعودی فوج میں شمولیت کی درخواست دے سکتی ہیں یہ فیصلہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 انیشی ایٹو کا حصہ ہے جس کے تحت مختلف شعبہ جات میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھایا جا رہا ہے۔

    خواتین کو اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ سعودی بری فوج، شاہی ائیر فورس، شاہی بحری فوج، شاہی سٹریٹیجک میزائل فورس اور آرمڈ میڈیکل فورسز میں بھرتی ہو سکیں گی سعودی خواتین کو فوجی، لانس کارپورل، کارپورل، سارجنٹ اور اسٹاف سارجنٹ کے عہدوں پر بھی بھرتی کیا گیا ہے۔

    پاکستان کا سعودی وزیر خارجہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کا خیر…

  • کورونا سے مزید 42 ہلاکتیں

    کورونا سے مزید 42 ہلاکتیں

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44ہزار 958کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید2 ہزار60کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ36ہزار888 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار524 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 4.58 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار510، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار583، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار913، بلوچستان میں 32 ہزار837، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990ور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 535افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار327، خیبرپختونخوا 5 ہزار488، اسلام آباد 910، گلگت بلتستان 184، بلوچستان میں 346 اور آزاد کشمیر میں 734 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے-

  • والد کو "غدار” کہنے والے شخص کو اذان سمیع کا جواب

    والد کو "غدار” کہنے والے شخص کو اذان سمیع کا جواب

    پاکستانی گلوکار اذان سمیع خان نے سوشل میڈیا پر ان کے والد عدنان سمیع خان کو ’غدار‘ کہنے والے شخص کو خاموش کرا دیا۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اذان سمیع کی تصویر پر ایک شخص نے کمنٹ کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ ’وہ اپنے غدار والد سے ملنے بھارت کب جا رہے ہیں‘؟

    جس پر گلوکار نے جواب دیا کہ وہ اپنے ملک پاکستان سے والد سے ملنے کے لیے کہیں بھی جا سکتے ہیں، اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ وہ موج مستیاں کریں اور پیار پھیلائیں۔

    اذان سمیع خان کی جانب سے نفرت انگیز سوال کا جواب پیار سے دینے پر سوشل میڈیا صارفین اور معروف شخصیات کی جانب سے سراہا جا رہا ہے-

    دوسری شادی سے متعلق بیان پر منیب بٹ کی وضاحت

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اذان سمیع خان کو والد کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، 2019 میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ والد کی جانب سے بھارت میں رہائش اختیار کیے جانے پر کئی لوگ انہیں مسلسل پیغامات بھجواتے ہیں والد کے فیصلے کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی ہے مگر وہ بطور بیٹا اپنے والد کو غلط نہیں کہہ سکتے۔

    اذان سمیع خان نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ اگرچہ وہ والد کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات ہیں مگر وہ پاکستان کبھی نہیں چھوڑیں گے-

    یاد رہے اذان سمیع کے والد نے 2015 میں پاکستانی شہریت کو چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کی تھی، اور وہ کئی بار پاکستان مخالف بیانات دے چکے ہیں۔

    یاسر حسین کی نوشین شاہ کو تنبیہہ

  • عمر شریف کی طبیعت میں بہتری،سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل

    عمر شریف کی طبیعت میں بہتری،سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل

    کامیڈین عمر شریف کے بیٹے کا کہنا ہے کہ اب ان کے والد کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

    باغی ٹی وی : عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے اپنے والد کی طبیعت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے والد کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے اور انہیں سی سی یو سے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

    جواد عمر نے مزید بتایا کہ ایئرایمبولینس آنے میں مزید ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں ایئر ایمبولینس آتے ہی والد کو علاج کے لیے امریکا روانہ کردیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا عمر شریف نے چند روز قبل ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے درخواست کی تھی کہ ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے لہذا بیرون ملک علاج کے لیے ان کی مدد کی جائے کیونکہ ان کا علاج پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں ہی ممکن ہے۔

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی…

    وزیراعظم ہاؤس کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔

    حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

    عمر شریف کی درخواست پر وفاقی اور سندھ حکومت نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ان کے علاج کے لیے رقم جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اور محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم کے اجرا کے لیے باضابطہ حکم نامہ جاری کیا گیاتھا۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کیا ہے۔

    میڈیکل پرواز کے ہمراہ ان کا بیٹا جواد عمر شریف اور خاندان کا ایک اور فرد بھی روانہ ہوگا، علاج امریکہ کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں ہوگا۔

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

    عمر شریف کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

  • دوسری شادی سے متعلق بیان پر منیب بٹ کی وضاحت

    دوسری شادی سے متعلق بیان پر منیب بٹ کی وضاحت

    پاکستانی اداکار منیب بٹ نےدوسری شادی کے حوالے سے دئیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر وضاحت دی ہے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عورتوں کو مسلسل اس خوف تلے رہنا چاہئے کہ ان کا شوہرانہیں چھوڑ دے گا۔

    عاطف اسلم نے اداکاری میں انٹری کی تصدیق کر دی

    باغی ٹی وی : اداکار منیب بٹ اپنے ڈرامے ’’بددعا‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے تھے جہاں ندا نے ان سے ڈرامے اور ان کی زندگی کے متعلق کئی دلچسپ باتیں پوچھی تھیں۔

    اس شو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیاپر وائرل ہورہا ہے جس میں منیب بٹ میزبان ندا یاسر سے پوچھتے ہیں آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں ندا کہتی ہیں مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں میرے میاں دوسری شادی نہ کرلیں۔

    ندا یاسر کے جواب میں منیب بٹ کہتے ہیں خواتین کو یہ ڈر ہونا چاہئے اور اسی لیے خواتین کو اپنے شوہر کے لاڈ اٹھانے چاہئیں، ان کا خیال رکھنا چاہئے اور انہیں اتنی محبت دینی چاہئے کہ ان کا ذہن دوسری طرف جائے ہی نہیں۔

    بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے

    جس کے بعد چند سوشل میڈیا پیجز نے منیب بٹ کے اس ویڈیو کلپ کو غلط انداز میں پیش کیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان پر بہت زیادہ تنقید ہوئی جس کے بعد منیب بٹ نے اس ویڈیو کلپ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کرنے پر سوشل میڈیا پیجز کو آڑے ہاتھوں لیا اور وضاحت دی-

    انہوں نے کہا کہ یہ وہ کلپ ہے جسےچند سوشل میڈیا پبلی کیشنز نےغلط انداز میں پیش کیا یہ کوئی سنجیدہ گفتگو نہیں تھی جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہم مذاق کررہے تھے اور میں نے طنزیہ مذاق کیا تھا کہ آپ کو ڈرنا چاہئے اور اپنے شوہر کے زیادہ لاڈ اٹھانے چاہیئں۔

    علی ظفر کا پشتو زبان میں نیا گانا ریلیز

    میرےکردار کو داغدار کرنے کے لیے ایک کلپ اٹھایا گیا اور اسے سیاق و سباق سے ہٹ کر استعمال کیا گیا یہ صحافت نہیں ہے مجھے نہیں لگتا کہ عورتوں کو مسلسل اس خوف تلے رہنا چاہئے کہ ان کا شوہر انہیں چھوڑ دے گا۔

    منیب بٹ نے مزید کہا میں بھی ایک شوہر ہوں اپنی بیوی سے محبت کرتاہوں اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتی ہے اور ہمارے رشتے کا یہ بنیادی ستون ہے میں اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرنے والے تمام پیجز سے درخواست کروں گا کہ آپ پہلے بنیادی حقائق کا جائزہ لے لیں اس کے بعد منفی مواد کو پھیلائیں۔

    ندا یاسر نے بھی بحث کا حصہ بنتے ہوئے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا میں نے بھی مستی میں بولاتھا باتوں کو الگ رنگ کیوں دیتے ہیں لوگ۔ مطلب اب مستی مذاق بھی نہ کریں جان لیں گے کیا ہماری۔

    کرس گیل نے گلوکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ لیا

  • بلین ٹری منصوبہ: بورس جانسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر

    بلین ٹری منصوبہ: بورس جانسن وزیراعظم عمران خان سے متاثر

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے سے متاثر ہو کر اپنے ملک میں درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گےدرختوں کا منصوبہ لگانے کیلئے تمام ممالک کو وزیراعظم عمران خان کی پیروی کرنی چاہیے-

    1100 میں سے 1100 نمبر: خیبر پختونخوا میں بورڈز امتحانات کے نتائج متنازع ہو گئے

    بورس جانسن نے کہا کے پاکستان دس ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے برطانوی وزیراعظم نے دس ارب درختوں کا منصوبہ شروع کرنے پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی۔


    فرخ‌ حبیب نے کہا کہ یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن عالمی دنیا کو درخت لگانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو مشعل راہ بنانے کی ترغیب دے رہے ہے یہ خوش آئند امر ہے آج عالمی دنیا ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا اعتراف کررہی ہے

    یاسر حسین کی نوشین شاہ کو تنبیہہ

    یاد رہے کہ عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے معترف ہیں۔ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ، ورلڈ اکنامک فورم میں پذیرائی حاصل ہوئی ہےصدر ورلڈ اکنامک فورم بورگ برینڈے نے بھی کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبے اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو سراہا ہے۔

    حکومتی اعدادوشمار کے مطابق 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشوونما ہورہی ہے۔

    صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت