Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ملک بھر میں کورونا  سے مزید 58 اموات،2 ہزار357نئے کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 اموات،2 ہزار357نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48ہزار 151کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید2 ہزار357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ32ہزار595 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار432 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار703، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار619، بلوچستان میں 32 ہزار812، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277 ہو گئی ہے۔

    پنجاب میں ڈینگی: یاسمین راشد نےخبردارکردیا

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 490 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار310، خیبرپختونخوا 5 ہزار463، اسلام آباد 907، گلگت بلتستان 183، بلوچستان میں 345 اور آزاد کشمیر میں 734 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

    کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

    سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

    کورونا پابندی پر تنبیہ کرنا ملازم کو مہنگا پڑ گیا

    پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے-

  • نور مقدم کے والد کا کیس کو جلد از جلد نمٹانے کا مطالبہ

    نور مقدم کے والد کا کیس کو جلد از جلد نمٹانے کا مطالبہ

    نور مقدم کے والد نے عدالت سے کیس کو جلد از جلد نمٹنانے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: نور مقدم کے والد نے احتجاج کے دوران میڈیا اور تما م لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نور مقدم کے انصاف کے لئے آواز اٹھائی اور انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور عدالت سے اپیل کی کہ وہ اس کیس کو جلد از جلد نمٹائیں اور مجرم کو کیفر کردار تک پہنچا کر ان کی بیٹی کو انصاف دیں-

    نور مقدم کے والد نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ دباؤ کو جاری رکھیں ،تاکہ نور کو فوری انصاف ملے۔نور کے والد اس کے قاتل اور اس کے ساتھیوں کے لیے اعلیٰ ترین سزا کا مطالبہ کیا-



    انہوں نے کہا کہ نور کے انصاف کے لئے اس احتجاج میں جو مائیں بہنیں اور بیٹیاں بیٹھیں ہیں وہ سب چاہتی ہیں کہ اس مجرم کو موت کی سزا ملے نہ صرف قاتل کو سزا ملے بلکہ اس کے ساتھ موجود تمام عناصر جو اس میں شامل ہیں سب کو فوری سزا ملے-



    انہوں نے کہا کہ اس کیس کو صرف ملکی سطح پر ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر فالو کیا جا رہا ہے اور جہاں بھی میں ایمبیسیڈر رہا ہوں وہیں پر اس کیس سے متعلق آوازیں اٹھائی جا رہی ہیں-

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ ،نور مقدم قتل مقدمہ ، ذاکر جعفر اور عصمت جعفر کی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی تھی-

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ یہ ضمانت کی درخواست سنگل بینچ کے بجائے ڈویژن بینچ کو سننی چاہیے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ چالان ایڈیشنل سیشن جج کے پاس فائل ہوا تو معاملہ ڈویژن بنچ میں کیسے جائے گا؟ کس قانون کے تحت ضمانت سنگل بینچ کے بجائے ڈویژن بینچ میں جائے گی؟ اسپیشل کورٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے تو وہ دکھائیں،ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں،ہائی پروفائل کیس میں آپ ایسا کر رہے ہیں؟ تین دن بحث کی گئی اور آپ کو تیاری کا موقع نہیں ملا؟ چاہتے تھے مدعی کے وکیل شاہ خاور سپریم کورٹ ہیں تو سرکاری وکیل کی بحث ہو جائے اگر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کو اسپیشل کورٹ کا درجہ دیا گیا ہے تو نوٹیفکیشن پیش کر دیں،

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وکلاء کو کیس کی تیاری کے لیے مہلت دے دی ،جسٹس عامر فاروق نے طاہر ظہور اور دیگر 5 ملزمان کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی ایڈیشنل سیشن جج نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں پر 6 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی مدعی نے ملزمان کی ضمانت کی منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

    نور مقدم قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے والدین کی درخواست ضمانت لوئر کورٹ مسترد کر چکی ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کے طور پر دائر کیا گیا ہے-

    دوسری جانب بدنام زمانہ قاتل ظاہر جعفر کے گھر کے مالی جان محمد اور خانساماں جمیل کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے ضمانت کی استدعا کو مسترد کردیا تھا

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے-

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے-

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

    نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری

    نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

    نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

    نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

    ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

    نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

    نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف

    نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج

    ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل

    قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل

  • جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی       سینیٹر سحر کامران

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    سینیٹرسحر کامران نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ کس طرح گزشتہ 4 سالوں سے ملک کے وزراء اور حکمران اشرافیہ تمباکو کی صنعتوں کے ذریعہ تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے سے بچنے کے لیے کھیل رہے ہیں تاکہ ملکی سیاست میں ان کی طاقت ہو۔

    کورونا کے باعث نافذ تمام پابندیاں 23ستمبر سے ہٹانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی : سینیٹر سھر کامران کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ سگریٹ ہماری صحت کے لئے کتنا نقصان دہ ہے کتنی بیماریوں کی جڑ ہے اس کے باوجود بھی ہم کھلےعام سگریٹ پیتے ہیں کھلے عام ٹی وی پر سگریٹ کے اشتہار چلتے ہیں اگر کسی ڈرامے میں کسی سگریٹ نوشی کا منظر آجائے تو ایک ٹیکر چل جاتا ہے کہ سگریٹ نوشی مضر صحت ہے جب آپ اشتہار چلا رہے ہیں جب آپ اس کو پروموٹ کر رہے ہیں تو یہ ٹیکر کس طرح سگریٹ نوشی سے انتباہ کا میسج دے گا –


    انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے یہ ضرورت ہے کہ اگر سگریٹ نوشی کو ہم نے روکنا ہے تو سگریٹوں کی سیل پر قدغن لگائیں ٹیکس نہیں لگتا سگریٹوں پر کیونکہ اس میں گورنمنٹ کا انٹرسٹ ہے-

    سحر کامران نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ تمباکو کی کاشت خیبرپختونخوا میں ہوتی ہے اور جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں پارلیمنٹ کے سینیٹ کے نیشنل اسمبلی کے لوگوں کو جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا ٹیکس لگے گا کیا پابندی لگے گی –

    انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا تھا کہ سگریٹ پر جیسے ہی ٹیکس لگا تو نیشنل اسمبلی کے سپیکرز متحرک ہو گئے کہ کیوں ٹیکس لگا تو جب آپ کے مفادات اس میں ہوں گے تو آپ کیا انسانی صحت پر بات کریں گے –

    کورونا پابندی پر تنبیہ کرنا ملازم کو مہنگا پڑ گیا

  • سکھر:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

    سکھر:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

    سکھر : کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس نے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں سکھر پولیس نے ویکسین نہ لگوانے والے 100 سے زائد شہریوں کو گرفتار کر لیا ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر کے 91 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ وبائی امراض ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

    عرفان سموں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے احکامات پر آج سے کارروائی شروع کی گئی ہے اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ کورونا ویکسین جلد از جلد لگوا لیں۔

    کورونا ویکسینیشن نہ کروانے جیل جانے کے لیے ہوجائیں تیار:فیصلہ ہوگیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر مختلف پابندیاں عائد کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے کورونا ویکسینیشن 20 ستمبر تک لازمی قرار دیا گیا تھا ریل گاڑیوں، ہوم ‏ڈیلیوری سروس کے اسٹاف کے لیے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سروس کی اجازت نہیں ہوگی۔

    سندھ میں کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا جائے گا بس ‏سروسز کے اسٹاف کی ویکسینیشن نہ ہونے پر متعلقہ کمپنی کی بسوں اور اسٹینڈ کو سیل کیا جائے گا

    ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے عملے کی ویکسینیشن نہ ہونے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ کو سیل کرنے کا ‏فیصلہ بھی کیا گیا تھا-

    اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کا حکم جاری کیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ این سی او سی کی ہدایت پر ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    کورونا کے باعث نافذ تمام پابندیاں 23ستمبر سے ہٹانے کا فیصلہ

  • یورپی یونین : پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت میں توسیع کر دی گئی

    یورپی یونین : پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت میں توسیع کر دی گئی

    یورپی یونین نے پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت میں توسیع کر دی-

    باغی ٹی وی : یورپی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان 2023 تک جی ایس پی پلس میں رہے گا، جی ایس پی پلس کے تحت پاکستانی مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا دوسری جانب یورپی کمیشن نے جی ایس پی پلس سے متعلق قوانین میں بھی تبدیلی کردی گئی ہے-

    کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

    نئے قانون کے تحت یورپی کمیشن کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس قبل از وقت واپس لینے کا اختیار مل گیا ہے انسانی حقوق یا لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہوئی پر اسٹیٹس واپس لیا جاسکتا ہے یورپی کمیشن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور گڈ گوورننس کے کنویشنز کو بھی جی ایس پی پلس فریم ورک میں شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ 2013 میں ملا تاہم اس کے فوائد یکم جنوری 2014 سے 2017 تک ڈیوٹی فری رسائی کے طور پر حاصل ہوئے۔ جن میں بعد ازاں دو مرتبہ توسیع کی جا چکی ہے۔

    واجبات کی عدم ادائیگی: سی اے اے کا پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسزروکنے کا فیصلہ

    پاکستان اس سے پہلے یورپین مارکیٹ کے لیے 2002 سے 2004 کے درمیان جی ایس پی سکیم کے فوائد سمیٹتا رہا ہے مگر جی ایس پی پلس پاکستان کے لیے اس وقت ختم کر دی گئی جب ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اس کو چیلنج کیا گیا اور اس طرح سے اس سہولت کا پاکستان سے خاتمہ ہو گیا۔

    وزارت تجارت کے مطابق 2014 سے جی ایس پی پلس کے آغاز سے ہی یورپی یونین میں پاکستانی برآمدات میں 65 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ یورپی یونین سے درآمدات میں 44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اس وقت پاکستان کے علاوہ آرمینیا، بولیویا، کیپ وردے، کوسٹا ریکا، ایکواڈور، ای سلواڈور، جارجیا، گواتے مالا، منگولیا، پانامہ، پیراگوئے اور پیرو جیسے ممالک جی ایس پی پلس کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں-

    پیمرا اتھارٹی کا 165 واں اجلاس، سماء ٹی وی کے شئیرز کی منتقلی کی درخواست منظور

  • بھارت: مذہب تبدیل کرانے کا الزام ، ممتاز اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی گرفتار

    بھارت: مذہب تبدیل کرانے کا الزام ، ممتاز اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں ممتاز اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی علاقے میرٹھ سے تعلق رکھنے والے معروف مسلمان عالم دین پر تبدیلی مذہب کے حوالے سے کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے بھارت کی مسلمان تنظیموں نے اس حوالے سے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق مولانا کلیم صدیقی پر تبدیلی مذہب کرانے کا الزام عائد کرکے اترپردیش کی اے ٹی سی نے گرفتار کیا ہے۔

    اویسی کی رہائشگاہ پر حملہ کرنیوالے ہندو انتہا پسند گرفتار

    اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نظم ونسق پرشانت کمار نے میڈیا کو بتایا کہ بیرون ملک فنڈنگ کے تحت ملک میں مبینہ تبدیلی مذہب کرانے والے گروہ کا پولیس نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا تھا اور 20 جون کو اس سلسلے میں 10 افرا د کو گرفتار بھی کیا گیا تھا انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا کلیم صدیقی کو اسی سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

    پرشانت کمار نے دعویٰ کیا کہ اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مولانا کلیم صدیقی مبینہ طور پر تبدیلی مذہب کے کام میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے لیے بیرون ملک سے فنڈنگ بھی ہو رہی ہے اور یہ سب کچھ سماجی اداروں کی آڑ میں کیا جارہا ہے لیکن جب پولیس نے تحقیقات کیں تو حقائق سامنے آئے جس پر کارروائی کی گئی ہے۔

    پاکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے

    ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پرشانت کمار نے الزام عائد کیا کہ اس کام میں ملک کے کئی معروف لوگ اور ادارے شامل ہیں ہماری تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مولانا کلیم صدیقی ہندوستان کا سب سے بڑا تبدیلی مذہب سنڈیکیٹ چلاتے ہیں اور غیر مسلموں کو گمراہ کر کے اور ڈرا دھمکا کر ان کا مذہب تبدیل کراتے ہیں۔

    پرشانت کمار نے کہا کہ ہماری تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے گرفتار عمر گوتم اور اس کے ساتھیوں کو ایک برطانوی تنظیم کی جانب سے تقریباً 75 کروڑ روپے کی فنڈنگ کی گئی تھی۔

    دوسری جانب سٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن کے صدر محمد سلمان نے اسلامک اسکالر کلیم صدیقی کی گرفتاری پر کہا ہے کہ معروف عالم دین مولانا کلیم صدیقی اوران کے ساتھیوں کی گرفتاری ہندوتوا طاقتوں کی جانب سے بین المذاہب مکالموں کو روکنے اور یوپی انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کی ایک اور کوشش ہے انہوں نے گرفتاری کے حوالے سے درج ایف آئی آر کو بھی جعلی اور فرضی قرار دیا ہے۔

  • کشمیری  اور پاکستانی کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

    کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

    کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اس موقع پر کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے-

    مہنگائی ،بے روز گاری جماعت اسلامی کی 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال

    ذرائع کے مطابق نریندر مودی کے خلاف احتجاج اس وقت کیا جائے گا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہوں گے۔

    احتجاجی مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مودی کی تقریر کے دوران مظاہرے کے لیے اقوام متحدہ کے سامنے سیکنڈ اسٹریٹ پر جگہ مختص کروالی گئی ہے جبکہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد بھی مظاہرے میں حصہ شریک ہو گی۔

    بی فار یو کمپنی فراڈ:سیف الرحمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نےگرفتار کر لیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت تنویر چوہدری کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں کشمیری، پاکستانی، بنگلہ دیشی سمیت دیگر کمیونٹیز کے مقامی قائدین و ارکان کی بڑی تعداد شریک تھی۔

    اجلاس میں پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم سیاسی ، سماجی تنظیموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 70سے زائد قائدین اور ارکا نے شرکت کی تھی۔

    اجلاس میں نہ صرف اقوام متحدہ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے کے انعقاد پر متفقہ فیصلہ کیا گیا بلکہ مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لیے موقع پر ہی فنڈ ریزنگ بھی شروع کر دی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مظاہرے میں مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غاصبانہ فیصلے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھاری ریاستی فورسز کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

  • واجبات کی عدم ادائیگی: سی اے اے کا پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسزروکنے کا فیصلہ

    واجبات کی عدم ادائیگی: سی اے اے کا پی آئی اے کی ایئرپورٹ سروسزروکنے کا فیصلہ

    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو ایئرپورٹ سروسز کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈائریکٹر فنانس سی اے اے کے زیر دستخط مراسلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی آئی اے کو یکم نومبر سے پی آئی اے مسافروں کو بورڈنگ برج سروس نہیں دی جائے گی،سی اے اے نے کہا کہ اس کے علاوہ پی آئی اے کے جہازوں کے لیے پاور سپلائی بھی حاصل نہیں ہوگی-

    بی فار یو کمپنی فراڈ:سیف الرحمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نےگرفتار کر لیا

    مراسلے کے مطابق پی آئی اے پر سی اے اے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں، پی آئی اے پر مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز وصولی پر بھی پابندی لگا دی گئی، سی اے اے کا کہنا ہے کہ وہ مسافروں سے خود ایئرپورٹ چارجز وصول کرے گا۔

    سی اے اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو مئی سے واجب الادا رقم پر ماہانہ 25 کروڑ بطور قسط ادا کرنا تھے، پی آئی اے نے 5 ماہ بعد بھی 1 ارب 25 کروڑ میں سے صرف 55 کروڑ ادا کیے ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں لکھا گیا کہ“وعدوں کے باوجود پی آئی اے نے 250 ملین روپے ماہانہ قسط ادا نہیں کی۔

    مہنگائی ،بے روز گاری جماعت اسلامی کی 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال

    فیل طلبہ کے حوالے سے فیڈرل بورڈ کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری

    رونادھونابندہوناچاہیے،ٹیم نہیں آئی توکوئی قیامت نہیں آگئی: :گورنرپجناب

    پریشان نہ ہوں‌ :افغان کرکٹ بورڈ پاکستان کی میزبانی میں ون ڈے سیریز کا خواہش مند

  • پیمرا اتھارٹی کا 165 واں اجلاس، سماء ٹی وی کے شئیرز کی منتقلی کی درخواست منظور

    پیمرا اتھارٹی کا 165 واں اجلاس، سماء ٹی وی کے شئیرز کی منتقلی کی درخواست منظور

    پیمرا اتھارٹی کا 165 واں اجلاس آج مورخہ 22 ستمبر 2021 کو چئیرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیر صدارت پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نء میسرز الکمال میڈیا ( پرائیویٹ) لمیٹڈ کی مینجمنٹ میں تبدیلی شئیرز کی منتقلی اور نئے ڈائریکٹرز شئیر ہولڈرز کی کمپنی میں شمولیت اور میسرز جاگ براڈ کاسٹنگ سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کراچی کی مینیجمنٹ میں تبدیلی اور شئیرز کی منتقلی کی درخواستوں کو منظور کر لیا۔ جبکہ میسرز لکی براڈ کاسٹنگ ( ایس ایم سی) لمیٹیڈ کی مینیجمنٹ میں تبدیلی کی بھی منظوری دے دی۔

    اتھارٹی نے ٹھٹھہ کے لیے ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجراء کے لیے میسرز ائیر ویوز میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹیڈ کی دی گئی بولی کو ضروری دستاویزات کی عدم فراہمی پر منسوخ کر دیا۔

    اجلاس میں یکم جولائی 2019 سے 17 فروری 2021 کے دوران پیمرا کی جانب سے جاری کردہ کیبل ٹی وی لائسنسز کی اتھارٹی نے توثیق کر دی۔

    اتھارٹی کے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرا شاہد چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر محمد اشفاق احمد چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل ر عامر عظیم باجوہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر ممبر فیڈرل کیپٹل سید ابوذر پیرزادہ ممبر سندھ صفیہ ملک ممبر بلوچستان فرح عظیم شاہ ممبر خیبرپختونخوا محمد عارفین ممبر پنجاب فیصل شیر جان اور ایگزیکٹیو ممبر پیمرا اشفاق جمانی نے شرکت کی-

  • مہنگائی ،بے روز گاری جماعت اسلامی کی 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال

    مہنگائی ،بے روز گاری جماعت اسلامی کی 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال

    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے مفادات عروج پر ہیں اور 22 کروڑ عوام کی قسمت ڈوب گئی ہے پی ٹی آئی نے تین سال میں ملک کو ترقی پذیر سے زوال پذیر کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائے گی،ملکی معیشت جو پہلے ہی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے کمزور اور لاچار تھی اب مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے،کمرتوڑ مہنگائی، بیروزگاری کی شرح میں ہوش ربا اضافہ اور حکمرانوں کی دیگر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعہ 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے-

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں حکومت مخالف تحریک کو لیڈ کرئے گی اب وقت آ گیا ہے کہ حکمرانوں کو واضح پیغام دیں کہ عوام اب مزید ظلم اور ناانصافی سہنے کے متحمل نہیں ہو سکتے،حکمران اپنا قبلہ درست کریں یا گھر جانے کی تیاری کرلیں۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ،اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعتیں حکومت کیساتھ فکس میچ کھیل رہی ہے، ان کو عوام کے نہیں اپنے مفادات عزیز ہیں،کیا وزیر اعظم عمران خان صاحب قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ اگر ان کی ٹیم پلس ہے تو ملک مائینس میں کیوں چل رہا ہے؟-

    قیصر شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا اور عوام کومجموعی طور پر 50 ہزار ارب کے لگ بھگ مقروض کردیا، ایک طرف آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ملک کو نرغے میں لے رکھا ہے دوسری جانب مختلف مافیاز نے عوام کی گردن دبوچ رکھی ہے سودی معیشت، کرپشن اور بیڈ گورننس کی وجہ سے پاکستان ہر آئے روز استحکام کے حصول کی منزل سے سالوں دور جارہا ہے،عوام اس فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کریں اور فلاحی اسلامی پاکستان بنانے کے لیے جماعت اسلامی کے ہم قدم بنیں۔

    قیصر شریف نے کہا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں تیس فیصد کے قریب اضافہ کا منصوبہ بنایا ہے، بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا بھی اعلان ہواہے، پٹرول کی قیمت پر آدھی سے زیادہ لیوی لی جارہی ہے، ادویات کی قیمتوں میں گزشتہ تین برسوں میں 13 بار اضافہ ہوا ہے، اشیائے خوردونوش جن میں بنیادی ضرورت کی اشیاء مثلاً دالیں، گھی، چینی، آٹا وغیرہ شامل ہیں کی قیمتیں سو سے تین سو فیصد بڑھی ہیں،-

    کورونا پابندی پر تنبیہ کرنا ملازم کو مہنگا پڑ گیا

    انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ادویات، کھاد، بیج اور زرعی ٹیکنالوجی وغیرہ عام کسان کی پہنچ سے دور ہیں، ڈی اے پی کھاد کی بوری جو تین سال قبل تین ہزار کی تھی اب چھ ہزار سے اوپر کی ملتی ہے، دوسری طرف بیروزگاری کا طوفان نہیں تھم رہا، وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کااعلان کیا مگر الٹا 50 لاکھ کو مزیدبے روزگار کردیا، مارکیٹ میں روزی کمانے کے ذرائع مخدوش ہوگئے ہیں،مزدور، کسان، سرکاری ملاز م سب بے حال ہیں، کاروباری حضرات کی اکثریت اور خاص کر کے چھوٹا تاجر حالات کا رونا رو رہا ہے۔

    قیصر شریف نے کہایہ سب نااہل حکمرانوں کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے ہیں، پاکستان کو اللہ تعالی نے تمام نعمتوں سے نوازا ہے، ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں مگر حکمرانوں کی نیت کا مسئلہ ہے جو اپنی جیبیں بھر کر عوام کو مجبور اور محروم رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کو اپنے حق کے لیے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے پرامن احتجاج کریں، اگر عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو اللہ تعالی کی تائید و نصرت سے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالیں گے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ