Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • 1100 میں سے 1100 نمبر: خیبر پختونخوا میں بورڈز امتحانات کے نتائج متنازع ہو گئے

    1100 میں سے 1100 نمبر: خیبر پختونخوا میں بورڈز امتحانات کے نتائج متنازع ہو گئے

    خیبر پختونخوا : محکمہ تعلیم نے میٹرک بورڈ امتحانات میں 1090 سے زیادہ نمبر دئیے جانے کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی : کے پی میں میں بورڈز امتحانات کے نتائج متنازع ہو گئے ہیں بورڈامتحانات میں مردان کی طالبہ نے 1100میں 1100نمبر حاصل کرکے سو فیصد نمبر حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا تو وہیں پشاور بورڈ کے تین طلبہ نے 1098 نمبرع بھی لیے۔

    1100 میں سے 1100 نمبر، طالبہ نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    زیادہ نمبروں پر بحث چھڑی تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر 8 رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے جو زیادہ نمبر لینے کی چھان بین کرے گی کمیٹی دسویں اور بارہویں میں 1090 سے زیادہ نمبر دینے والے تمام بورڈز کے طلبا کے پرچوں کا جائزہ لے گی۔

    پوزیشن ہولڈرز کے موجودہ نمبرز کا سابقہ ریکارڈ کے ساتھ موازنہ بھی کیا جائے گا۔ کمیٹی پیپر چیک کرنے کے معیار اور طریقہ کار کا بھی جائزہ لے گی۔

    پاکستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک "سابق را ایجنٹ” نے ہی بے نقاب کر دیا

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے حالیہ بورڈ امتحانات میں مردان بورڈ میں پہلی بار سو فیصد نمبر دئیے گئے ہیں نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ قندیل نے میٹرک امتحان سائنس گروپ میں گیارہ سو میں گیارہ سو نمبر حاصل کیے جبکہ امتحان میں حیران کن طور پر دوسری پوزیشن تین طالب علموں نے حاصل کی ہے تینوں نے 1098 نمبرز حاصل کئے ہیں۔

    یاسر حسین کی نوشین شاہ کو تنبیہہ

  • چاند کی شکل کا ریزورٹ بنانے کی تیاری

    چاند کی شکل کا ریزورٹ بنانے کی تیاری

    لاس ویگاس میں چاند کی شکل کا ریزورٹ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کینیڈین انٹر پرائزرز کے مطابق چاند کی شکل میں 735 فٹ اونچی ریزورٹ کا منصوبہ بنایا ہے۔ جس میں چار ہزار ہوٹل کے کمرے اور اس کی اپنی ‘قمری کالونی’ ہےاس کی تعمیر پر پانچ بلین ڈالرز کی لاگت آئے گی 735 فٹ اونچائی کے ساتھ یہ شہر کی دوسری بلند ترین عمارت کے برابر آجائے گی۔

    لاس ویگاس میں جے ڈبلیو میریٹ دوسری بلند ترین عمارت ہے جبکہ ایک ہزار ایک سو انچاس فٹ لمبا اسٹارٹ آبزرویشن ٹاور شہر کی بلند ترین عمارت کا درجہ رکھتا ہے۔

    انگور جس کے ایک گچھے کی قیمت 76 ہزار روپے

    آسمان کو چھوتا ہوا یہ ریزورٹ جس کا نام مون ورلڈ ریزورٹس رکھا گیا ہے دنیا یا سب سے بڑا دائرے کی شکل کی عمارت ہوگا ریزروٹ میں 4ہزارہوٹل کے کمرے ، ایک ‘کریٹر کیفے’ ، ایک سپا ، ایک لگون شامل ہوگا۔

    دنیا کے دوسرے بڑے ریزروٹس کے طرح اس میں 5 ہزار لوگوں کی گنجائش والا ایک ایونٹ سنٹر قائم کیا جائے گا، عمارت میں ایک تھیٹر، پیانو بار، بوتیک۔ کئی لاونج اور کنونشن سنٹر بھی بنایا جائے گاعمارت میں شیشے کی ایک گزر گاہ بھی بنائی جائے گی جس کے نیچے سمندری طوفان کو دیکھا جا سکے گا۔

    کورونا پابندی پر تنبیہ کرنا ملازم کو مہنگا پڑ گیا

    عمارت کے اوپری حصے میں ایک کالونی بھی تعمیر کی جائے گی جسے قمری کالونی کا نام دیا گیا ہے مہمانوں کو کالونی تک لے جانے کے لیے خلائی اسٹیشن اور خلائی شٹل ڈیزائن کیے گئے ہیں

    مہمانوں کو اوپر لے جانے کے لیے شٹلز رولر کوسٹر کی سواری کی طرح بیرونی حصے میں سفر کریں گے مہمان نوے منٹ میں دس ایکٹر کا سفر کریں گے۔

    بلڈرز کا کہنا ہے کہ عمارت کی زمین چاند کی سطح جیسی گڑھوں کی مانند بنائی جائے گی۔ جب مہمان یہاں آئیں گے تو انہیں لگے گا وہ سچ میں چاند پر ہیں۔

    سعودی عرب کا پاکستانی طلباوطالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

  • پاکستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک "سابق را ایجنٹ” نے ہی بے نقاب کر دیا

    پاکستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک "سابق را ایجنٹ” نے ہی بے نقاب کر دیا

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں نیٹ ورک اس کے سابق ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوسی نیٹ ورک اس مرتبہ خود ایک بھارتی ٹی وی چینل نے بے نقاب کر دیا پرو پنجاب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے را کے سابق جاسوس ڈینیل نے انکشاف کیا کہ اسے را کی جانب سے پاکستان میں بم دھماکے کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا-

    پناہ گاہوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،وزیراعظم

    بھارتی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں را کے ایجنٹ ڈینیل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جاسوسی کے لیے لوگ صرف بھارت بھیجتا ہے پاکستان ایسا نہیں کرتا۔

    ڈینیل نے بتایا کہ اس نے پاکستان میں بھارت کے لیے جاسوسی کی اور پکڑا بھی گیا، پاکستان میں چار سال قید کاٹی ڈینیل نے را اور بھارتی فوج کے ایک اور جاسوس راجو سے متعلق بھی بتایا اور کہا کہ وہ اب پاکستان میں قید ہے۔

    صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    ڈینیل نے بتایا کہ اس کی واپسی کے بعد بھارتی حکومت نے اسے 15 ہزار روپے دے کر فارغ کر دیا اور اب وہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔

    سابق بھارتی ایجنٹ نے کہا کہ را اب بھی پاکستان میں اپنی سرگرمیوں میں ملوث ہے اس نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی بہت اچھے ہوتے ہیں۔

    9 ارب روپے کی خطیر رقم سرکاری ہسپتالوں میں ادویات و علاج معالجہ کی غرض سے جاری

    پنجاب بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت پابندیاں آج سے ختم

    ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 اموات،2 ہزار357نئے کیسز رپورٹ

    محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

  • یاسر حسین کی نوشین شاہ کو تنبیہہ

    یاسر حسین کی نوشین شاہ کو تنبیہہ

    اداکاریاسر حسین اور نوشین شاہ کئی ماہ سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے-

    باغی ٹی وی : اداکار یاسر حسین نے اداکارہ نوشین شاہ کو تنبیہ کی ہے کہ اب اگر انہوں نے پھر سے ان کی شادی میں بن بلائے شرکت کے معاملے پر بات کی تو وہ اداکارہ کے خلاف ثبوت سامنے لے آئیں گے۔

    یاسر حسین شاہ نے انسٹاگرام اسٹوریز میں نوشین شاہ کے انٹرویو کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی شادی کو دو سال ہوچکے مگر خاتون ابھی تک اسی معاملے پر لٹکی ہوئی ہیں-

    اداکار نے لکھا کہ 2019 میں بھی انہوں نے زبردستی دعوت حاصل کرکے شادی میں شرکت کی اور مہمانوں سمیت ان کے اہل خانہ کو بھی تنگ کیا اور آج دو سال بعد بھی اسی چیز کو ’کیش‘ کر رہی ہیں؟

    ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے نوشین شاہ

    آخر میں یاسر حسین نے نوشین شاہ سے سوال کیا کہ آخر انہیں ان کی شادی سے کیا مسئلہ ہے جو دو سال سے ختم ہی نہیں ہو رہا؟

    واضح رہے کہ نوشین شاہ نے چند دن قبل انٹرویو میں پوچھے گئے سوال پر طنزیہ انداز میں جواب دیا تھا کہ وہ مشہور شخصیات کی شادیوں میں بن بلائے شرکت کرتی ہیں ان کی بات کا اشارہ یاسر حسین کی جانب تھا مگر انہوں نے اداکار کا نام نہیں لیا تھا۔

    ساتھ ہی نوشین شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ واحد خاتون نہیں ہیں جن کے اوپر اداکار نے الزام لگایا ہے۔

    سابق ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    خیال رہے کہ فروری میں یاسر حسین نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ نوشین شاہ ان کی شادی میں بن بلائے آگئی تھیں اور وہاں پر انہوں نے مہمانوں کو بھی تنگ کیا تھا جس پر کئی عرصے تک دونوں اداکاروں میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا، اور سوشل میڈیا صارفین بھی اس پر اپنی رائے دیتے نظر آئے۔

  • صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    صدر مملکت کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    صدرمملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثمینہ علوی نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ایک دن پہلے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے باعث کمزوری محسوس کررہی ہوں۔ قوم سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔


    خیال رہے کہ مارچ2021 میں صدر پاکستان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

    ملک بھر میں کورونا سے مز ید 58 اموات،2 ہزار357نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئےہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48ہزار 151کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید2 ہزار357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ32ہزار595 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار432 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار703، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار619، بلوچستان میں 32 ہزار812، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277 ہو گئی ہے۔

    ’فیل طلبہ کے حوالے سے فیڈرل بورڈ کے طلبہ کی پروموشن پالیسی جاری

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 490 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار310، خیبرپختونخوا 5 ہزار463، اسلام آباد 907، گلگت بلتستان 183، بلوچستان میں 345 اور آزاد کشمیر میں 7 34 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • سعودی عرب کا پاکستانی طلباوطالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

    سعودی عرب کا پاکستانی طلباوطالبات کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

    سعودی عرب نے پاکستانی طلباوطالبات کے لیے 25فیصد جامعات میں اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :اسکالرشپ ڈپلومہ، ماسٹرز، پی ایچ ڈی کے600 طلبا کو دی جائے گی۔75 فیصد اسکالرشپس ایسے طلباوطالبات کی دی جائیں گی جو پاکستان سے اپلائی کریں گے اور25 سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو دی جائیں گی درخواستیں جمع کروانے کے عمل میں سفارتخانہ پاکستان بھی معاونت کرے گا۔

    اس سے قبل سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے ثقافتی اسکالرشپ پروگرام کے تحت مزید 149 طلبہ وطالبات کو دنیا کی بہترین اور معیاری جامعات میں اسکالرشپ کے تحت اعلیٰ تعلیم کے لیےبھیجنے کا فیصلہ کیا تھا –

    اقوام متحدہ نے افغانستان کے لئے ہنگامی فنڈز جاری کر دیئے

    اس پروگرام کے تحت سعودی طلبہ وطالبات کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں وظائف پر بھیجا جائے گا۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں طلبہ کا تناسب 26 فی صد اورطالبات کا 74 فی صد ہے۔

    وزارت ثقافت نے وضاحت کی تھی کہ مستقبل قریب میں اعلیٰ تعلیم شروع کرنے والے مرد اور خواتین انڈرگریجویٹس کا تناسب 50 فی صد تک پہنچ گیا ہے جبکہ ماسٹر کے طلبہ کی شرح 49 فی صد اور پی ایچ ڈی طلبہ کی شرح ایک فی صد تک پہنچ گئی ہے۔ ان طلبہ وطالبات کو مختلف تخلیقی شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں ادب ، لسانیات، ڈیزائن ، بصری فنون، تھیٹر ، لائبریری سائنس ، عجائب گھر ، میوزک ، آثار قدیمہ ، کوکنگ آرٹ، فن تعمیر ، فلم سازی اور فیشن ڈیزائن جسے شعبے شامل ہیں۔

    یورپی یونین : پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت میں توسیع کر دی گئی

    وزارت ثقافت نے واضح کیا تھا کہ ثقافتی اسکالرشپ پروگرام طلبہ اور طالبات کے لیے دنیا میں بہترین تعلیمی پروگرام مہیا کرتا ہےاور اسکالرشپ پر طلبہ کو دوسرے ممالک میں قائم معیاری جامعات میں داخلہ دلوا کر ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی طلبہ کو کولمبیا یونیورسٹی ، جارج ٹاؤن یونیورسٹی ، کیلی فورنیا کی پارسنز کالج یونیورسٹی ، برکلے ، پراٹ انسٹی ٹیوٹ ، مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی ، جنوبی کیلی فورنیا یونیورسٹی ، رائل کالج آف لیٹرز اینڈ آرٹس ، رائل اکیڈمی آف کلینری آرٹس ، کوئین میری یونیورسٹی آف لندن ، آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی اور نیو یارک یونیورسٹی جیسے تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ پر بھیجا جاتا ہے۔

    کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کا اقوام متحدہ کے سامنے تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

  • کورونا کی مفت فراہمی:امریکی صدرکا 50 کروڑ ویکسین خریدنے کا اعلان

    کورونا کی مفت فراہمی:امریکی صدرکا 50 کروڑ ویکسین خریدنے کا اعلان

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین کی 50 کروڑ سے زیادہ خوراکیں خریدنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اس سے قبل امریکہ نے آئندہ سال جون تک ترقی پذیر ملکوں میں تقسیم کے لیے فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین کی 50 کروڑ خوراکیں خریدنے کا اعلان کیا تھا آج کے اعلان کے بعد خریدی جانے والے ویکسینز کی خوراکوں کی کل تعداد ایک ارب ہو جائے گی، جسے دنیا کے کم آمدن والے ملکوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

    حکومتی اعلان سے قبل اپنی ایک ٹوئٹ میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا کہ ہم نے اب تک امریکی عوام کو جتنی ویکسین لگائی ہیں، اس سے 3 گنا زیادہ ہم دنیا کو فراہم کریں گے۔

    یہ ہماری دنیا کے لیے ایک فیصلہ کن دہائی ہےجو ہمارے مستقبل کا لفظی تعین کرے گی جوبائیڈن

    بائیڈن نے ویکسین کے اضافی خوراکیں مفت فراہم کرنے سے متعلق اعلان کورونا کے ورچوئل سربراہی اجلاس کے دوران کیا، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے احاطے سے باہر منعقد کیا گیا تھا۔

    بائیڈن نے عالمی ادارہ صحت کے ہدف کا حوالہ دیا جس میں اگلے سال تک دنیا کی کم از کم 70 فی صد آبادی کو ویکسین لگانے پر زور دیا گیا ہے، ساتھ ہی ادارے نے دیگر دولت مند ملکوں پر زور دیا ہے کہ اس ضمن میں وہ بھی آگے بڑھیں، انفیکشن پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں ویکسین لگانے کے ضروری اقدام میں مدد فراہم کریں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے، بائیڈن نے کہا کہ امریکہ نے اب تک 100 سے زیادہ ملکوں میں ویکسین کی 16 کروڑ ڈوز تقسیم کی ہیں، یہ تعداد مجموعی طور پر باقی دنیا کی جانب سے تقسیم کی جانے والے تمام ڈوزز سے کہیں زیادہ ہیں-

    کورونا جنرل اسمبلی اجلاس میں پہنچ گیا:وزیر صحت کا ٹیسٹ مثبت :ملنے والے خوش نصیب بن…

    انہوں نے کہا تھا کہ "ہم اس سال بڑی عالمی وبا سے نمٹ رہے ہیں ہم نے اس تباہ کن وبائی بیماری سے بہت کچھ کھو دیا ہے جو دنیا بھر میں زندگیوں کا دعویٰ کرتا رہتا ہے اور ہمارے وجود پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ ہم سوگ منا رہے ہیں لاکھوں لوگ ، ہر قوم کے لوگ ، ہر پس منظر سے۔ ہر موت ایک انفرادی دل کی دھڑکن ہے۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہ "ہماری دنیا کے لیے ایک فیصلہ کن دہائی ہے” جو "ہمارے مستقبل کا لفظی تعین کرے گی۔”

    وبائی مرض پر ، بائیڈن نے پوچھا تھا کہ "کیا ہم جان بچانے کے لیے مل کر کام کریں گے ، کوویڈ 19 کو ہر جگہ شکست دیں گے ، اور اگلی وبا کے لیے اپنے آپ کو تیار کرنے کے لیے ضروری تناؤ لیں گے ، کیونکہ وہاں کوئی اور ہوگا۔ ہمارے اختیار میں جب زیادہ خطرناک قسمیں پکڑ لیتی ہیں؟ ”

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں صدر بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکہ ماضی کی جنگیں جاری رکھنے کے بجائے آگے کی طرف دیکھے گا۔

    ایران جوہری پروگرام پر اپنے وعدے پورے کرے تو امریکہ بھی مثبت جواب دے گا…

  • اقوام متحدہ نے افغانستان کے لئے ہنگامی فنڈز جاری کر دیئے

    اقوام متحدہ نے افغانستان کے لئے ہنگامی فنڈز جاری کر دیئے

    افغانستان میں اسپتالوں کی گھمبیر صورتحال کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے ہنگامی فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اسپتالوں کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 45 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کر دی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ادویات، طبی سامان اور ایندھن ختم ہو رہا ہے بنیادی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لازمی ہیلتھ کیئر ورکرز تک کو تنخواہوں کی ادائیگی رک چکی ہے۔

    لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق قوائد و ضوابط بنا رہے ہیں منفی پروپیگنڈے سے پرہیز…

    افغانستان کو ملنے والی بین الاقوامی امداد بند ہونے سے نظام صحت تقریباﹰ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور اسپتالوں میں کام کرنے والا کافی زیادہ عملہ بھی غیرحاضر ہے-

    مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے بحران سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ نے اپنے مرکزی ایمرجنسی فنڈ سے مالی امداد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے افغانستان کے ہیلتھ کیئر ڈیلیوری سسٹم کو گرنے دینا تباہ کن ہو گا ملک بھر کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی سے انکار کر دیا جائے گا۔

    مارٹن گریفتھس کے مطابق یہ مالی امداد اقوام متحدہ کے پارٹنر اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کی مدد سے فراہم کی جائے گی تاکہ رواں برس کے اختتام تک کوویڈ سینٹرز اور اسپتالوں کو چلایا جا سکے مشکل کی اس گھڑی میں اقوام متحدہ کا ادارہ افغان شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

    بڑی پیشرفت،افغان طالبان نے شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا

    واضح رہے کہ اس اعلان سے ایک روز پہلے عالمی ادارہ صحت کے ایک وفد نے طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی تھی جس میں ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ اگر امداد نہ ملی تو ہسپتال بند ہو جائیں گے اور اگر ایسا ہوا تو طالبان حکومت کورونا وائرس اور پولیو جیسی بیماریوں سے لڑنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مدد نہیں کر سکے گی۔

    افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پہلا دورہ کیا تھا، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ دورۂ کابل کے دوران اعلی حکام سے بھی ملاقات کی

    چند روز قبل اقوام متحدہ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی سرحدوں کو کھلا رکھیں کیونکہ وہاں موجود بحران کے سبب تقریباً 5 لاکھ افغانی اپنا ملک چھوڑ سکتے ہیں اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں میڈیکل سپلائی میں نہ صرف کمی آرہی ہے بلکہ وہاں میڈیکل اسٹاف کی بھی قلت پیدا ہو سکتی ہے-

    کابل ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلیے کھل گیا، اہم شخصیت کابل پہنچ گئی

  • پنجاب بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت پابندیاں آج سے ختم

    پنجاب بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت پابندیاں آج سے ختم

    پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے باعث اسمارٹ لاک ڈاون کے تحت پابندیاں آج سے ختم ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : اب بازار ہفتہ میں 6روز کھلے رہیں گے کاروبار کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی تمام مزارات زائرین کے لیے کھول دیئے جائیں گے شہریوں کے لیے پارکس بھی کھلے رہ سکیں گے۔

    تفریحی مقامات50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی پنجاب بھر میں آوٹ ڈور تقریبات میں 400 ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی ان ڈور تقریبات میں 200ویکسینیٹڈ افراد کو شرکت کی اجازت ہے ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈائیننگ کی رات12 بجے تک اجازت ہے۔

    ملک بھر کے لیے این پی آئیز 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی نافذ العمل این پی آئیز کا جائزہ 28 ستمبر کولیا جائے گا۔

    کورونا کے باعث نافذ تمام پابندیاں 23ستمبر سے ہٹانے کا فیصلہ

    وزارت صحت نے قومی سطح پر کورونا مثبت تناسب کے اعداد و شمار بھی جاری کیے ہیں ملک بھر میں 13 ستمبر سے 19 ستمبر تک کورونا مثبت کیسز کی شرح4 فیصد سے 6 فیصد کے درمیان رہی ملک بھر میں 35 فیصد وینٹیلیٹر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں پاکستان کے پانچ شہر کورونا کے باعث ہائی الرٹ ہیں۔

    فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 اشاریہ 70 فیصد ہے۔ میرپور میں10 اشاریہ 19، حیدرآباد9 اشاریہ 90، مردان8 اشاریہ 42 اور مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد ہے۔

    وزارت صحت نے پاکستان میں تصدیق شدہ کورونا ویکسین کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

    سکھر:کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

    وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں 8 قسم کی کورونا ویکسین استعمال کی جا رہی ہیں پاکستان میں استعمال ہونے والی کورونا ویکسین میں سائنو ویک، سائنو فارم، ایسٹرازنکا اور موڈرنا شامل ہیں فائزر، سپوتنک، پاک ویک اور کین سائنو کورونا ویکسین بھی پاکستان میں لوگوں کو لگائی جا رہی ہے۔

    پاکستان میں استعمال ہونے والی 8 کورونا ویکسین میں سے 6 ڈبل ڈوز اور 2 سنگل ڈوز ہیں وزارت صحت کی جانب سے ڈبل ڈوز ویکسین کا دورانیہ 28 دن مختص کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 48ہزار 151کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید2 ہزار357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ32ہزار595 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار432 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار703، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار619، بلوچستان میں 32 ہزار812، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 490 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار310، خیبرپختونخوا 5 ہزار463، اسلام آباد 907، گلگت بلتستان 183، بلوچستان میں 345 اور آزاد کشمیر میں 734 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اوربلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے خطۂ پوٹھوہار، گجرات، منڈی بہاؤلدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد،سرگودھا، بھکر، لیہ، میانوالی ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اورڈی جی خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    سبی، کوہلو، بارکھان، ژوب، لورالائی، موسیٰ خیل اورکوئٹہ میں بارش متوقع ہے نصیرآباد، خضدار، لسبیلا، قلات اور زیارت میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

    کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، سوات، دیر، چترال، پشاور، کو ہا ٹ، ٹانک، کرک، بنوں اورڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن بھر بادل چھائے رہیں گے اور مختلف علاقوں میں بارش بھی ہوسکتی ہے۔

    سندھ کے علاقے جیکب آباد، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، بینظیرآباد، کراچی، میرپورخاص، موہنجوداڑو، ٹنڈوجام، مٹھی سانگھڑ، حیدرآباد، دادو، عمرکوٹ، تھرپار کر اور ٹھٹھہ میں بھی بارش متوقع ہے۔