Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امریکی صدر کا فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    امریکی صدر کا فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکخواں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونو ں رہنماؤں نے ا تفاق کیا کہ امریکہ اور فرانس میں بات چیت سے آبدوز تنازع سے بچا جاسکتا تھا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان آبدوز تنازع پر بات چیت ہوئی ہے جس کے بعد فرانس نے اپنے سفیر کو امریکہ واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فرانسیسی سفیر آئندہ امریکہ واپس جائیں گے۔

    واضح رہے کہ فرانس نے آسڑیلیا کے ساتھ آبدوز تنازع پر آسڑیلیا اور امریکہ سے اپنے سفیر واپس بلالیے تھے فرانس نے سفیروں کو آبدوزوں کے معاہدے سے متعلق معاملے پر مشاورت کے لیے طلب کیا تھا فرانس کی روایتی آبدوز ڈیل توڑ کر آسٹریلیا اب امریکا کی ایٹمی آبدوز خرید رہا ہے اس ڈیل کی مالیت 36 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

    فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ہمارے سفیر کو آسٹریلیا کی جانب سے آبدوزوں سے متعلق معاہدے میں دھوکا دہی پر بلایا گیا ہے۔ آسٹریلیا کا فرانس کی روایتی آبدوز خریدنے کی ڈیل توڑنا ناقابل قبول رویہ ہے۔

    آبدوز ڈیل تنازع:فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیرواپس بلا لئے

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آبدوز ٹھیکوں کا تنازع حل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں فرانسیسی پارٹنرز کے ساتھ قریبی رابطےمیں رہے ہیں، فرانس امریکہ کا سب سے پرانا اور مضبوط پارٹنر ہے۔

    امریکا نے فرانس کے سفیر واپس بلانے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنےکی طویل تاریخ، جمہوری اقدار اور عزم رکھتے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کو دھمکیاں، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

    نیوزی لینڈ کھلاڑیوں کو دھمکیاں، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے بھارت کی جانب سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقدمہ سائبر ٹیرارزم سیکشن 109اور 506 کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ہےمقدمہ کے مطابق ملزمان کی جانب سے ای میل کے ذریعے حملہ کرنے کی اطلاع دی گئی،ہوٹل اور جہاز میں بم رکھنے کی دھمکی دی گئی۔ای میل کا آئی پی ایڈریس پہلے سنگا پور پھر بھارت سے لنک تھا۔ملزمان نے وی پی این کے ذریعے ای میل کی ۔

    انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا واجب الادا قرض اتارنے میں کوتاہی برتی ہے…

    مقدمہ ایف آئی اے انسپکٹر وسیم خان کے بیان پر درج کیا گیا ہے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے مطابق مقدمہ انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل ہوٹل سے گراؤنڈ جانے سے انکار کردیا تھا اور سکیورٹی کا بہانہ بنا کر یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کر دی گئی، گزشتہ روز بھی انگلینڈ نے بھی نیوزی لینڈ کی طرح پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ نہیں ہوا برطانوی…

    اس سے قبل کیویز کی طرف سے یکطرفہ کرکٹ دورہ منسوخ کرنے کے بعد پاکستان نے نیوزی لینڈ سے باضابطہ احتجاج کیا تھا پاکستانی ہائی کمشنر مراد اشرف جنجوعہ نے نیوزی لینڈ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے احتجاجی مراسلہ نیوزی لینڈ حکومت کے سپرد کیا تھا۔

    پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، جس انداز میں دورہ ملتوی ہوا وہ غلط ہے، دورہ ملتوی کرنے سے متعلق کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں، پاکستان کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھا دیا

  • بی فار یو کمپنی فراڈ:سیف الرحمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نےگرفتار کر لیا

    بی فار یو کمپنی فراڈ:سیف الرحمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نےگرفتار کر لیا

    سپریم کورٹ اسلام آباد(شیراز خان سے)بی فار یو کمپنی 119 اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث سیف الرحمان کی ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نے ملزم کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم سیف الرحمان کیطرف سے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے داٸر درخواست کی سماعت کی جس میں ڈپیٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی ۔ملزم سیف الرحمان اور اسکا وکیل سردار لطیف کھوسہ اور دیگر متعلقین پیش ہوئے-

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ قانون کے مطابق ایس ای سی پی نے ریفرنس نیب کو بھجوایا ہے جسٹس عمر عطاء بندیال نےکہا کہ اربوں روپے کا کیس ہے نیب تفتیش کرنا چاہتا ہے جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھاکہ سیف الرحمان کتنا ٹیکس ادا کرتا ہے؟

    ڈپیٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی نے بتایا کہ ٹیکس گوشواروں کے مطابق سیف الرحمان تنخواہ دار ملازم ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے پوچھاکہ کیا ملزم کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے؟

    ڈپیٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب مظفر عباسی نے بتایا کہ کرپٹو کرنسی کاروبار کے شواہد نہیں ملے، ملزم سیف الرحمان کا بظاہر کوئی کاروبار نہیں ہے۔

    ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ سیف الرحمان کے کیس پر کمپنیز ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ غیررجسٹرڈ کمپنیوں پر کمپنیز ایکٹ کیسے لاگو ہوسکتا ھے۔ایس ای سی پی نے خود نیب کو کارروائی کیلئے ریفرنس بھیجا ہے۔ایس ای سی پی نے معیشت اور قانون دیکھ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا۔

    جسٹس عمر عطاء بندیال نےکہا کہ ملزم کو احاطہ عدالت میں گرفتار نہ کیا جائے ملزم کو باہر جا کر بے شک گرفتار کر لیں۔

    ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ملزم ارب پتی ہے خود سرنڈر کرنے کا موقع دیا جائےاور احاطہ عدالت سے گرفتاری پر ملزم کی توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کی جائے۔

    اس کے بعد عدالت نے کرپشن کےملزم سیف الرحمن کی عبوری ضمانت خارج کر دی.عدالت نے ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کا معافی نامہ مسترد کرتے ھوۓ کہا کہ گرفتاری میں ملوث اہلکاروں کو خود معافی مانگنا ہوگی،اس کے بعدعدالت نے احاطہ عدالت سے گرفتاری پر ملزم کی توہین عدالت کی درخواست دو ہفتے بعد سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی-

  • علی ظفر کا پشتو زبان میں نیا گانا ریلیز

    علی ظفر کا پشتو زبان میں نیا گانا ریلیز

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفرنے اپنا نیا پشتو زبان میں گایا گانا ریلیز کردیا-

    باغی ٹی وی : پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے ریلیز کئے گئے گانے میں مشہور پشتو سنگر گل پانرا اور پشاور کا مشہور بینڈ ’’فورٹیٹیڈ پختون کور‘‘ بھی شامل ہیں۔


    گانے کی ریلیز سے قبل علی ظفر نے پختون بہنوں اور بھائیوں کے لئے پشتو زبان میں خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

    عاطف اسلم نے اداکاری میں انٹری کی تصدیق کر دی

    اپنے ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے کہا میرے پختون دوستوں اسلام وعلیکم۔ لارشا پیخوار گانہ میں نے اپنے خوبصورت پختون پرستاروں کے لئے بنایا ہے یہ تحفہ دل سے قبول کریں۔

    خیال رہے کہ یہ علی ظفر کا تیسرا علاقائی زبان میں گانا ہے اس سے قبل گلوکار سندھی اور بلوچی زبانوں میں گانے ریلیز کر چکے ہیں علی ظفر کے یہ دونوں گانوں کو مجموعی طور پر صرف یوٹیوب پر 68 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چُکا ہے سندھی گانے “الے” کو صرف نو ماہ میں یو ٹیوب پر 30 ملین سے زائد صارفین نے دیکھا-

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

    علی ظفر کا 12 سالہ عروج فاطمہ کے ساتھ بلوچی گانہ لیلیٰ او لیلیٰ کے بھی چرچے رہے گانے کو یوٹیوب پر 37 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے-

    ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز :گوہر رشید کا اعلیٰ حکام سے سخت ایکشن لینے کا…

  • کورونا پابندی پر تنبیہ کرنا ملازم کو مہنگا پڑ گیا

    کورونا پابندی پر تنبیہ کرنا ملازم کو مہنگا پڑ گیا

    برلن: جرمنی کے ایک گیس اسٹیشن پرکورونا پابندی پر تنبیہ کرنا ملازم کو مہنگا پڑ گیا۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے ایک گیس اسٹیشن پربغیر ماسک کے سروسز نہ دینے پر کیشیئر کو قتل کر دیا گیا۔ جرمنی میں فیس ماسک کے تنازع پر گیس اسٹیشن کے کیشیئر کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مقتول نے ملزم کو بغیر ماسک سروس دینے سے انکار کردیا تھا۔

    جرمنی کے مغربی قصبے ایدار اوبرسٹین میں گزشتہ شام ہونے والی ہلاکت کے واقعے نے شہریوں کو ایک انجانے خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

    صبح سویرے پاکستان میں کورونا کے ‌حوالے خبردارکردیا گیا

    رپورٹ کے مطابق ایدار اوبرسٹین کے علاقے میں پیٹرول اسٹیشن پر تعینات کیشیئر نے ایک 49 سالہ شخص جو کہ بیئر خریدنا چاہتا تھا سے کہا کہ وہ کورونا احتیاطی تدابیر قواعد پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنے۔

    خریدار نے پہلے تو ماسک پہننے سے انکار کیا اور پھر چلا گیا تاہم بعد میں ماسک پہن کر واپس آیا لیکن ماسک چہرے کے نیچے کر رکھا تھا اور پھر اس نے کیشیئر سے رابطہ کیا جس پر کیشیئر نے دوبارہ اسے ماسک ٹھیک طرح پہننے کی تاکید کی۔

    کورونا کے باعث نافذ تمام پابندیاں 23ستمبر سے ہٹانے کا فیصلہ

    کیشیئر کی دوبارہ ماسک پہننے کی ہدایت پر مذکورہ شخص آگ بگولہ ہو گیا اور پستول نکال کر سامنے سے کیشیئر کے سر میں گولی مار دی پولیس کے مطابق متاثرہ شخص زمین پر گر گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ملزم نے بعد ازاں گرفتاری کے لیے خود کو تھانے میں پیش کر دیا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد پر پہنچ گئی ہے-

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 47افراد انتقال کر گئے اور 2333 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 47 افراد انتقال کر گئے۔

    عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کرس راک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    ادھر کورونا کے گزرے ہوئے لمحات کے متعلق بھی شہریوں کو باخبر کیا جارہا ہے، سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.56 فیصد رہی۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 374 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 30 ہزار 238 تک جاپہنچے ہیں۔

    کورونا ویکسینیشن نہ کروانے جیل جانے کے لیے ہوجائیں تیار:فیصلہ ہوگیا

    اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3261 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 40 ہزار 917 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 61947 ہے۔

  • انگور جس کے ایک گچھے کی قیمت 76 ہزار روپے

    انگور جس کے ایک گچھے کی قیمت 76 ہزار روپے

    جاپان میں پیدا ہونے والے قیمتی انگور کے ایک گچھے کی قیمت 76 ہزار روپے سے زائد ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں ایک ایسا انگور بھی پیدا ہوتا ہے جو انتہائی نایاب ہے اس انگور کو مارکیٹ میں روبی رومن کے نام سے جانا جاتا ہے-


    انگور کی اس قسم کو رنگوں کے حساب سے تین درجات میں تقسیم کیا جاتا ہے جس کے ایک گچھے کو اس بار 76 ہزار 174 روپے میں فروخت کیا گیا اور امریکی کرنسی میں یہ رقم 450 ڈالرز بنتی ہے۔

    ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے سیکیورٹی سکینرز کاعرصہ دراز سے خراب ہونے کاانکشاف

    اس انگور کے سائز، ذائقے اور رنگت کی وجہ سے اس کو نایاب سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت عام انگور سے کہیں زیادہ ہے اس انگور کو فروخت سے پہلے انسپیکشن کے لیے لے جایا جاتا ہے جہاں پر فوڈ ماہرین رنگت، ذائقہ اور دیگر چیزوں کو چیک کرنے کے بعد اس کو فروخت کرنے کی منظوری دیتے ہیں۔

    پاکستان کے خلاف وار فیئر قائم کرنے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ،شیخ رشید نے کیا بے نقاب

    جاپان کی یونیورسٹی پرفیکٹورال کے محقق ہیروشی نے بتایا کہ دنیا کے کسی بھی ملک یا حصے میں انگور کی یہ قسم نہیں پیدا ہوتی اور اسی وجہ سے اس کو انفرادی حیثیت حاصل ہے۔

    حراست میں لیےگئےسینئر صحافی وارث رضا:خود ہی گھرپہنچ گئے

    ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے سیکیورٹی سکینرز کاعرصہ دراز سے خراب ہونے کاانکشاف

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 250 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 214 روپے بڑھ کر 97 ہزار 94 روپے ہے۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 773 ڈالر فی اونس ہے۔

    برٹش ایئرویز کی اسلام آباد سے والی پرواز میں خاتون وفات پاگئیں، تاشقند میں ہنگامی لینڈنگ

    ریلوے سٹیشنوں پر لگائے گئے سیکیورٹی سکینرز کاعرصہ دراز سے خراب ہونے کاانکشاف

    آذربائیجان میں کثیر الملکی فوجی مشقیں اختتام پذیر

    مولانا فضل الرحمان سے امریکی سفارتخانے کے وفد کی ملاقات

  • مرزا محمد آفریدی سے یمن کے سفیر کی ملاقات،باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

    مرزا محمد آفریدی سے یمن کے سفیر کی ملاقات،باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے یمن کے سفیر نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ملاقات میں دو طرفہ تعاون ، باہمی روابط کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ پاکستان امن اور ترقی پر یقین رکھتا ہے-

    ہمارے ملک میں آئین کی پاسداری ہے نہ پارلیمنٹ کی عزت ہے نواز شریف

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ڈائیلاگ ہی مسائل کا حل ہے یمن اور پاکستان کے بہترین تاریخی تعلقات ہیں جنگ مسائل کا حل نہیں ہمارا پیغام امن اور انسانیت سے محبت کا پیغام ہے ۔

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ یمن اور پاکستان مشترکہ تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مماثلتوں میں پروئے ہوئے ہیں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں سفارتی پارلیمانی اور تجارتی سطح پر رابطہ کاری کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں-

    پاکستان کا سعودی وزیر خارجہ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    انہوں نے کہا کہ خطے کی قیادت کو امن اور ترقی کے لئے مل کر کوششیں کرنی ہوں گی وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ امن ، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کی بات کی ہے تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے ساتھ ہی انہوں نے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا انہوں نے کہا کہ عوامی سطح پر روابط کو اہم سمجھتے ہیں-

    دوسری جانب یمن کےسفیر نے کہا کہ خطے میں امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں امن ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے ۔

    پاکستان نے ازبکستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے

  • ملکی سطع پر گوشوارے جمع کروانے کے حوالے سے اک مربوط اشتہاری مہم کا آغاز کر دیا گیا     ترجمان ایف بی آر

    ملکی سطع پر گوشوارے جمع کروانے کے حوالے سے اک مربوط اشتہاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ترجمان ایف بی آر

    ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کچھ اخبارات میں انکم ٹیکس گوشوارے داخل کروانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے شائع کردہ خبروں کی پرزور تردیدکی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان ایف بی آر نے وضاحت میں کہا ہے کہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اس ضمن میں کوئی تجویززیر غور نہیں ۔ترجمان ایف بی آر نے مزید بتایا کہ ملکی سطع پر گوشوارے جمع کروانے کے حوالے سے اک مربوط اشتہاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

    گھروں میں کاروبار کرتے ہیں ان کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا ترجمان ایف بی آر

    الیکٹرونک ،پرنٹ اور سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم جاری ہے جس کے بہت حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں اور لوگ بڑھ چڑھ کر اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروارہے ہیں ۔

    50 لاکھ لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور لوگوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے…

    انہوں نے ٹیکس گزاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حتمی تاریخ 30 ستمبر 2021 سے قبل اپنے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارےداخل کر وائیں اور بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں ۔ کسی بھی قسم کی راہنمائی کے لئے ایف بی آر کی ہیلپ لائن 111772772 پر کال کریں، یا اپنے قریبی انکم ٹیکس دفتر سے رابطہ کریں۔

    ہمارے ملک میں آئین کی پاسداری ہے نہ پارلیمنٹ کی عزت ہے نواز شریف

  • بیرسٹر  سلطان محمود کی پانچ رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ  چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات

    بیرسٹر سلطان محمود کی پانچ رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات

    آزاد جموں وکشمیر کے صد ر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پانچ رکنی پارلیمانی وفد کے ہمراہ پنجاب اسمبلی آمد، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی نے صدر آزاد جموں و کشمیرکوپنجاب اسمبلی کے نئے ایوان اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کر وایا بیرسٹر سلطان محمود چودھر ی کا پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے فنگشنل ہونے پر مبارک باد اور ایوان کو قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ سے مزین کرنے پر چودھری پرویز الٰہی کو خراجِ تحسین پیش کیا-

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے کوشاں ہے اور ہر فورم پر موثر انداز میں اس مسئلہ کو اجاگر کر رہاہے حصول آزادی کی جدوجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ہیں بلکہ پاکستان کا بچہ بچہ ان کے ساتھ کھڑا ہے-

    سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ظلم اور جبر سے کشمیریوں کو ان کے حق آزادی سے محروم نہیں کیا جا سکتا آزاد جموں و کشمیرکی موجودہ حکومت کشمیر کاز کو حل کرنے میں مد دگار ثابت ہو گی اور آزاد کشمیر میں ترقی و خوشحالی آئے گی-

    بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لیے تاریخ انسانی کے تمام مظالم کو مات دے دی ہے صحت،تعلیم اور دہشت گردی جیسے مسائل پر اجتماعی کوششوں سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔

    صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ کشمیر ی عوام بھارت کے پنجہء استبداد سے نجات حاصل کرنے کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔

    ملاقات میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھےآزاد جموں وکشمیر کے پانچ رکنی پارلیمانی وفد میں ڈپٹی سپیکر ریاض گجرکے علاوہ قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل ایز دیوان غلام محی الدین اور حافظ حامد ریاض شامل تھے-