Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے  گورنر سندھ

    کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے گورنر سندھ

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تیسرے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی عالمی سازش اور کوشش ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت ہرجگہ پاکستان مخالف لابنگ کرتی ہے پاکستان کی کرکٹ کو ختم کرنا بھارت کا پرانا خواب ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی آمد پر پوری قوم پر جوش تھی ٹیم کی واپسی سے پاکستان کرکٹ کو جھٹکا لگا ہے اور شائقین کو افسوس ہوا ہے۔

    ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد

    انہوں ںے کہا کہ نظر آتا ہے کہ اس معاملے میں بھارت کا ہاتھ ہے بھارت ہمیشہ پاکستان مخالف لابنگ کرتا ہے تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان انشا اللہ سرخرو ہو گا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ وہ پی ایس ایل کے لیے بہت پرامید ہیں کرس گیل سمیت دنیا بھر سے کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ کسی کی منت سماجت نہیں کریں گے اور دنیا کو باور کرائیں گے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا تھا لیکن نہ اب وہ ہاکی رہی ہے اور نہ وہ انٹرسٹ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سپورٹس کیلنڈر 2021/2022 انٹر تحصیل ہاکی چیمپئن شپ بوائز ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیاجس میں پانچ تحصیل کی ٹیموں نے حصہ لیا پہلا میچ تحصیل فیصل آباد سٹی اور تحصیل فیصل آباد صدر کے درمیان کھیلا گیا جو تحصیل فیصل آباد سٹی نے 3/0سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا –

    پی ٹی آئی والوں کی تلاشی اب ہم لیں گے،رانا ثناء اللہ

    دوسرے میچ میں تحصیل جڑانوالہ نے تحصیل تاندلیانوالا کو 5/0سے جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا سیمی فائنل تحصیل جڑانوالہ اور تحصیل چک جھمرہ کے درمیان کھیلا گیا جو وقت مقرر پر ایک ایک گول سے برابر رہا پھر پنلٹی شوٹس پر دلچسپ مقابلے میں تحصیل جڑانوالہ نے 7/6 سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میچ تحصیل فیصل آباد سٹی اور تحصیل جڑانوالہ کے درمیان کھیلا جائے گا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔

    نواز شریف سے 8 ملین پاؤنڈ کی وصولی کیلئے کارروائی شروع

  • سابق ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    سابق ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    سابق ماڈل اور اداکارہ آمنہ شیخ ایک بار پھر ماں بن گئیں۔

    باغی ٹی وی : سابق ماڈل اداکارہ و میزبان آمنہ شیخ نے انسٹا گرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ اپنے اہل خانہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکرا ادا کیا اور تصدیق کی کہ ان کے ہاں رواں ماں 3 ستمبر کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    آمنہ شیخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھا ہے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے شوہر عمر فاروق اور ان کی بڑی بیٹی عیسیٰ کو پیار کر رہے ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے بچے کی پیدائش کی تصدیق کیے جانے کے بعد کئی شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

    آمنہ شیخ نے گزشتہ سال اگست میں دوسری شادی عمر فاروق سے کی تھی جو ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔ اداکارہ نے دوسری شادی طلاق کے تقریباً ایک سال بعد کی تھی، ان کی اور اداکار محب مرزا کے درمیان 2019 کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی۔

    آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا نے 2005 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے چند سال بعد ہی جوڑے کے درمیان اختلافات شروع ہو گئے تھے-

  • لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق قوائد و ضوابط بنا رہے ہیں منفی پروپیگنڈے سے پرہیز کریں      ذبیح اللہ مجاہد

    لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق قوائد و ضوابط بنا رہے ہیں منفی پروپیگنڈے سے پرہیز کریں ذبیح اللہ مجاہد

    کابل: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ داعش افغانستان کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہےلڑکیوں کے علیحدہ تعلیمی انتظامات مکمل ہوتے ہی اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول سے متعلق پراپیگنڈا بند ہونا چاہیے لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتطام مکمل ہوتے ہی بچیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق قوائد و ضوابط بنا رہے ہیں۔

    افغان طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں: ترجمان پاک فوج

    ذبیح اللہ مجاہد نے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے حق میں ہیں اور شرعی حدود میں رہتے ہوئے تعلیم کی اجازت بھی دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے ابھی علیحدہ کلاسز اور اساتذہ کا انتظام کیا جا رہا ہے اور اس عمل کے مکمل ہوتے ہی ملک میں لڑکیوں کے لیے بھی اسکول کھول دیئے جائیں گے۔

    افغان طالبان کی فتوحات کے آگے بند باندھنے کے لیے احمد مسعود نے امریکی مدد کیلئے…

    ترجمان طالبان نے واضح طور پر کہا کہ عالمی فنڈز کو جاری کرنے پر شرائط رکھنا غیرمناسب ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کی دفاتر میں واپسی کے لیے وزارتوں کو گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

    ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے بات چیت کے لیے تیار ہیں انہوں نے واضح کیا کہ داعش افغانستان کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ انتظامات مکمل ہونے اور لڑکیوں کے لیے اسکول جانے کے آغاز کی تفصیلات سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا تب تک میڈیا سے گزارش ہے کہ منفی رپورٹنگ سے پرہیز کریں۔

    فرانسیسی فورسز نے سربراہ داعش ‘صحارا’ عدنان ابو ولید کو ہلاک…

    واضح رہے کہ طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں صرف لڑکوں اور مرد اساتذہ کو تدریسی عمل جاری رکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

  • عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کرس راک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کرس راک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

    نیویارک: عالمی شہرت یافتہ کامیڈین کرس راک کورونا وائرس کا شکار ہو گئے-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق کامیڈین کرس راک کا شمار ان شوبز ستاروں میں ہو گیا ہے جو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں کامیڈین اسٹار نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کو سنجیدہ لیں اور فوری طورپر اس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

    فضا علی اسپتال داخل ،مداحوں سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست

    56 سالہ عالمی شہرت یافتہ کامیڈین نے اپنے مداحوں سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دی جانے والی ہدایات پر بھی عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ وہ خود کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھ سکیں۔

    اخبار کے مطابق کرس راک کی جانب سے یہ اپیل اس وقت کی گئی ہے جب خود ان کا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے کامیڈین کے مطابق اتوار کے دن ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ایمی ایوارڈزکیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

    انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر بھروسہ کریں اور فوری طور پر کورونا ویکسین لگوائیں۔

    کرس راک کے متعلق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے اپنے کامیڈین دوست ڈیوڈ چیپل کے ہمراہ نیویارک شہر میں دیکھے گئے تھے تو اس وقت انہوں نے ماسک تک نہیں پہنے ہوئے تھے اور وہ دونوں ہنس ہنس کر خوش گپیوں میں مشغول تھے۔

    بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

  • شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق شبلی فراز کے دعوؤں نے نئی بحث چھیڑدی

    شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق شبلی فراز کے دعوؤں نے نئی بحث چھیڑدی

    شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق وفاقی وزیر شبلی فراز کے دعوؤں نے نئی بحث چھیڑدی

    باغی ٹی وی : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے ترجمان ملک احمد خان نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کو یہ گھڑی ان کے والد نے دی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے والد نے 70 کی دہائی میں یہ گھڑی جرمنی سے خریدی تھی۔ اُس وقت اس گھڑی کی قیمت 2 ہزار روپے تھی۔

    ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف والد سے عقیدت کے سبب آج بھی وہی گھڑی پہنتے ہیں اپنے والد سے لگاؤ کی وجہ سے شہباز شریف نے 50 سال سے یہ گھڑی پہن رکھی ہے۔

    شہباز شریف کے ترجمان نے کہا کہ وفاقی وزیر شبلی فراز کا شہباز شریف کی گھڑی کی قیمت سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہےآپ جس شخصیت کے فرزند ہیں ،ایسی بہتان تراشی آپ کو زیب نہیں دیتی۔

    لوگ شہازشریف سے محبت کیوں کرتے ہیں؟وجہ سامنے آگئی

    خیال رہےکہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے شہباز شریف کی گھڑی کو کروڑوں کی قرار دیا تھا اور کہا تھاکہ ’ایک، ایک کروڑ اور دس، دس کروڑ کی گھڑی پہن کر آپ کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے۔

    کورونا کے خلاف موڈرنا ویکسین فائزر اور جانسن اینڈ جانسن کے مقابلے میں زیادہ مؤثر

    پاکستانیوں کو دکھ پہنچا،مداوا کریں گے:منسوخ میچز دوبارہ کھیلنےکا سوچیں گے ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

    اپوزیشن سن لے :’انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے‘‏:سینیٹرفیصل جاوید

  • الیکشن کمشنرکی سرگرمیاں متنازع ہیں، وہ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں       فواد چودھری

    الیکشن کمشنرکی سرگرمیاں متنازع ہیں، وہ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں فواد چودھری

    وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنرکی سرگرمیاں متنازع ہیں، وہ اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹس میں ای وی ایم کے حق میں پوائنٹس غائب کر دئیے ای وی ایم کے حق میں مواد کو ضائع کر دیا گیا میں جو بھی بات کرتا ہوں وہ حکومت کی ترجمانی ہوتی ہے۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بھی توہین عدالت کی کارروائی کے لیے جاسکتے ہیں لیکن ابھی تک ہم نے صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کو اپنے رویئے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

    شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس: ایک اور ملزم گرفتار

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے یہ بل پاس ہوچکا ہے سینٹ میں یہ لیپس ہوگیا ہے الیکشن کیسے کرانے ہیں یہ پارلیمان کا فیصلہ ہےالیکشن کمشنر اور چیف الیکشن کمشنر دو الگ چیزیں ہیں۔ ہمیں الیکشن کمشنر کے کنڈکٹ پر تحفظات ہیں۔

    حزب اختلاف سے متعلق فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی سے لوگوں کاجمہوریت سے اعتماد ختم ہوگا اپوزیشن انتہائی نالائق بچےجیسی ہےجس نےکبھی اسکول کاکام نہیں شیطان بھی دھرنادےتومریم نوازساتھ کھڑی ہوں گی۔ ہروہ کام جوحکومت نے کرنا ہے اپوزیشن اس کیخلاف کھڑی ہوجاتی ہے۔

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں مل کر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ الیکشن کیسے کرانے ہیں 2023 کے الیکشن اصلاحات کے بعد ہی کرائے جائیں گے۔

    گرین لائن ریپڈ بس سروس:40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    شبلی فراز کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ حکومت نے شفاف انتخابات کے لئے سنجیدہ کوشش کی ہے37اعتراضات الیکشن کمیشن کے ہی خلاف ایک چارج شیٹ ہےہم نے الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو مشین کو دیکھنے کی دعوت دی۔ بد قسمتی سے الیکشن کمیشن نے اس معاملے میں تعاون نہیں کیا۔

    شبلی فراز کے مطابق ہم نے دیکھا ایک ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن انٹرسٹڈ ہی نہیں ہے یہ لوگ بات ٹالنا چاہتے ہیں 2028 تک اور ہم یہ ہونے نہیں دیں گےالیکشن کمیشن کی پائلٹ ٹیسٹنگ کی کوئی نیت ہی نہیں ہےالیکشن کمیشن کو دکھانا ہوگا کہ وہ اس میں انٹرسٹڈ ہیں ابھی تک نظر نہیں آ رہا کہ الیکشن کمیشن اس کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔

    تھریٹ لیول بدلنے پردورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

  • عاطف اسلم نے اداکاری میں انٹری کی تصدیق کر دی

    عاطف اسلم نے اداکاری میں انٹری کی تصدیق کر دی

    گلوکار عاطف اسلم نے ’سنگِ مرمر’ کے سیکوئیل ’سنگِ ماہ’ سے چھوٹی اسکرین پرکا م کرنے کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی: ‘سنگِ ماہ’، نجی چینل پر 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘سنگِ مر مر’ کا سیکوئل ہے جس میں کبریٰ خان، ثانیہ سعید، نعمان اعجاز اور میکال ذوالفقار نے اداکاری کی تھی۔

    گزشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ عاطف اسلم چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جس کے بعد اگست میں اداکار نعمان اعجاز نے بھی ان کے ڈرامے کا حصہ بننے سے متعلق بتایا تھا عاطف اسلم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنا باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔

    عاطف اسلم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو بیان جاری کر تے ہوئے مداحوں کو اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق بتایا عاطف اسلم نے کہا کہ ’میں اس وقت اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’سنگِ ماہ‘ کے سیٹ پر موجود ہوں اور کہا کہ ہاں میں ڈراما سیریل میں کام کررہا ہوں اورمجھے آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    عاطف اسلم نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ مجھے اپنی محبت سے نوازا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ اس بار بھی ایسا ہی کریں گےمیں اپنے مداحوں کے لیے بہت جلد ایک نیا پراجیکٹ لیکر آرہا ہوں لہٰذا میرے ساتھ رہیں ، چند دن میں کچھ بڑا اجنبی سا ،عحیب سا آنے والا ہے’۔

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

    عاطف نے بتایا کہ جلد وہ نیا گانا ریلیز کرنے جارہے ہیں جس کی میوزک ویڈیو میں معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہوں گی جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے اپنے گانے ’اجنبی ’ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا۔


    گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ یہ ٹیزر میرے مداحوں کے لیے ویک اینڈ کا تحفہ ہے ۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ رواں سال ماہرہ خان کے ساتھ ایک گانے میں دکھائی دیں گے اور دونوں ایک دہائی بعد اسکرین پر رومانس کریں گے۔


    اس سے قبل دونوں نے ’بول‘ نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ان کی جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا جبکہ عاطف اسلم نے بھی ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے انہیں سنجیدہ اور اچھی اداکارہ قرار دیا۔

    باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا

    علاوہ ازیں ان کا پہلا ڈراما ’سنگِ ماہ‘ دراصل ’سنگ مر مر‘ کا سیکوئیل ہے جسے 2016 میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جسے کہانی کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

    ڈرامے کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، جس وجہ سے شائقین نے اسے بہت سراہا تھا۔

    طاہر محمود اشرفی کی شاہ محمود سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  • پاکستان نے خوراک کے 17 ٹرک طورخم بارڈر پر افغانستان کے حوالے کردیئے

    پاکستان نے خوراک کے 17 ٹرک طورخم بارڈر پر افغانستان کے حوالے کردیئے

    پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت کھانے پینے کی اشیاء کے 17 ٹرک پاک افغان طورخم بارڈر پر افغانستان کے حوالے کردیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن کی طرف سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت خوردنی اشیا کے 17 ٹرک افغان حکام کے حوالے کیے۔

    ان اشیاء میں 190 ٹن آٹا، گیارہ ٹن کوکنگ آئل، 31 ٹن چاول، 65 ٹن چینی اور 3 ٹن دالیں شامل ہیں افغان حکام نے اس حوالے سے پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

    اس سے قبل بھی پاک فضائیہ کا سی130 طیارہ امدادی سامان لے کر کابل گیا تھا۔ امدادی پیکج میں تقریباً 10 ٹن آٹا ، 1.5 ٹن گھی اور ادویات شامل تھیں۔

    افغانستان میں طالبان کی حکومت،وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

    افغانستان اس وقت شدید اقتصادی بحران سے دو چار ہے اور حالیہ مہینوں میں یہ صورت حال مزید خراب ہو گئی ہےپاکستان نے عالمی برادری پر بھی زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ممکنہ انسانی بحران سے بچا جا سکے۔

    چین نے بھی افغانستان کے لیے تین کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیجنگ ا فغانستان میں ترقی کے لیے مدد دے گا اقوام متحدہ میں انسانی امور کے دفتر (او سی ایچ اے) نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کے عوام کو زندگی بچانے والے سازوسامان فراہم کیا جانا چاہیئے۔

    شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس: ایک اور ملزم گرفتار

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تاجک صدر سے ملاقات کی طالبان سے مذاکرات کااعلان بہت تاریخی ہے افغانستان میں روس کے انخلا کے بعد اختلافات اورلڑائیاں ہوئیں پوری دنیا اس وقت افغانستان کی طرف دیکھ رہی ہے،تاجک صدر کا پوری دنیا کے تاجک بہت احترام کرتے ہیں کوشش کیجائے گی کہ تاجک کومخلوط حکومت میں شامل کیاجائے وسطی ایشیا سےٹرین سروس شروع کرسکیں تو اقدام گیم چینجر ہوگا

    افغانستان :طالبان کی گاڑی پربم سے حملہ 3 اہلکار جاں بحق، 20 زخمی

    قبل ازیں چینی صدرشی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کو مزید کھلے پن اور جامع حکومت کے قیام کی طرف بڑھنے دیا جائے اور اعتدال پسندانہ داخلہ اور خارجہ پالیسیاں اپنائی جائیں افغانستان میں متعلقہ فریقوں کو دہشت گردی کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ بیجنگ کابل کو اپنی استطاعت کے مطابق مزید مدد فراہم کرے گا کچھ ممالک کو افغانستان کے مستقبل کی ترقی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں کیونکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے افغانستان ایسے حالات میں چھوڑا کہ طالبان کے لیے کابل کے اقتدار پرقبضے کے دروازے کھل گئے۔

    پی سی بی کا راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ

  • ایمی ایوارڈزکیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

    ایمی ایوارڈزکیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا

    فلمی دنیا کے معروف ایوارڈز” ایمی ایوارڈز” کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:رواں برس 73 ویں ایمی ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں سب سے زیادہ نامزدگیاں ’دی کراؤن‘ اور ’مینڈالورین‘ نامی سیریز نے حاصل کی ہیں ان دونوں سیریز کو 24 کیٹگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    کامیڈی شو ’ٹیڈ لاسو‘ کو 20 نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں ایمی ایوارڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ بہترین ڈرامہ سیریز کے لیے ’دی کراؤن‘ اور ’دی مینڈالورین‘ میں سخت مقابلہ ہے۔

    دلیپ کمار کا آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا فیصلہ

    توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال برطانوی ساکر ٹیم کے امریکی کوچ کی کہانی پر مبنی مزاحیہ شو ’ٹیڈ لاسو‘ اور برطانوی شاہی خاندان کے حالات پر مبنی سیریز ’دی کراؤن‘ سب سے زیادہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

    میٹ گالا 2021: شوبز ستاروں کے منفرد اور انوکھے انداز سوشل میڈیا پر وائرل

    ایمی ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان اتوار 19 ستمبر کو کیا جائے گا منتظمین کے مطابق سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے والی برطانوی سیریز ’دی کراؤن‘ کے زیادہ تر فنکار لندن ہی سے آن لائن تقریب میں شریک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ ایمی ایوارڈز امریکہ کی اکیڈمی آف ٹیلی وژن آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے دیئے جاتے ہیں سال2020 میں ایمی ایوارڈ کی ورچوئل تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں دنیا بھر سے فن کاروں نے آن لائن شرکت کی تھی۔

    فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    رواں سال یہ ایوارڈ محدود پیمانے پر منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس میں صرف 500 افراد ہی شریک ہو سکیں گے ان ایوارڈز کا آغاز 25 جنوری 1949 کو ہوا تھا-

  • کیا حریم شاہ کے شوہر منظر عام پر آ گئے؟

    کیا حریم شاہ کے شوہر منظر عام پر آ گئے؟

    ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نے ایک مرد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہےجس کے بعد انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچ گیا ہے کہ کیا یہ حریم شاہ کے شوہر ہیں ۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنی شادی سندھ اسمبلی سے وابستہ ایک اہم کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کےبعد انہوں نے اپنے ہنی مون پر ترکی جانے کا بھی کہا اور ان کی ترکی سے تصاویر بھی منظرعام پر آتی رہیں مگر اب تک ان کی اپنے شوہر سے متعلق کوئی تصویر سامنے نہیں آسکی جس کے باعث ان کے مداح ان کے شوہر کے بارے میں جاننے کیلئے بے تاب ہیں ۔

    اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

    ترکی میں موجود حریم شاہ بڑی پریشانی کا شکار

    اب حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر ڈالی ہےجس میں وہ ایک شخص کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں اور وہ شخص بھی انتہائی خوش نظر آرہا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے ’’مائی لائف ‘‘ لکھا ہے-

    حریم کے مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شائد یہ حریم شاہ کے شوہر ہیں دوسری جانب حریم شاہ اپنی شادی اور ہنی مون کا اعلان تو کر چکی ہیں مگر شوہر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا-

    ہارر فلمیں دیکھیں اور لکھ پتی بن جائیں

    حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

    شاہ رخ خان بھی ویب سیریز میں نظر آئیں گے