Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • 7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت

    7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت

    سعودی عرب میں اونٹوں اور گھوڑوں کے چٹانوں پر کندہ تقریباً 7000 سال پرانے نقش ونگاردریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سعودی عرب میں حال ہی میں منبت کاری کے 21 نمونے دریافت کیے گئے ہیں پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ ان کی سنگ تراشی کوئی زیادہ پرانی نہیں ان نقش و نگار کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ پہلے سے لگائے گئے اندازوں کے مقابلے میں کافی پرانے ہیں۔

    پی سی بی کا راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ

    ابتدائی طورپر 2018 میں اردن میں بطرا میں دریافت شدہ آرٹ ورک سے مماثلت کی بناپریہ تخمینہ لگایا گیا تھا کہ یہ قریباً 2000 سال پرانے ہوسکتے ہیں۔

    لیکن سعودی اور یورپی اداروں کی نئی تحقیق میں مختلف طریقوں کا استعمال کیا گیا ہے ان میں سنگ تراشی کے آلات کے نشانات (ٹول مارکس) اور کٹاؤ کے نمونوں کے ساتھ ساتھ ایکسرے ٹیکنالوجی کا تجزیہ بھی شامل ہےاس سے پتا چلتا ہے کہ منبت کاری کے یہ آثار قریباً 7000 سے 8000 سال پرانے ہیں۔

    مطالعے میں کہا گیا ہے کہ ان نقش ونگار کا علاقہ،جسے اونٹ سائٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ممکنہ طورپردنیا میں جانوروں کی ان کے فطرتی حجم کے برابر بڑے پیمانے پر سنگ تراشی کا سب سے پرانامرکزہے۔

    شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس: ایک اور ملزم گرفتار

    یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جس دور میں انہیں تخلیق کیا گیا تھا اس دورمیں یہ خطہ آج کے بنجرمنظرنامے سے بہت مختلف نظرآتا ہوگا اس دور میں یہ علاقہ گھاس کے میدان، جھیلوں اور درختوں سے بھراپڑا تھا، جہاں جنگلی اونٹ آوارہ گھومتے پھرتے تھے اور شکار کیے جاتے تھے۔

    محقیقین کا کہنا ہے کہ اب ہم اونٹ سائٹ کو قبل ازتاریخ کے ایک دور سے جوڑسکتے ہیں جب شمالی عرب کی بدوی آبادیوں نے سنگ تراشی کا فن تخلیق کیا اور پتھر کے بڑے ڈھانچے تعمیرکیےتھے جنہیں مستطیل کہا جاتا ہے ۔

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

    محقیقین کی ٹیم میں شامل سنگ تراش نے اندازہ لگایا تھا کہ ایک نقش کو مکمل ہونے میں 15 دن تک منبت کاری کی جاتی ہو گی یہ کام ایک اجتماعی کوشش ہوسکتا ہے۔

  • عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

    عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی کب تک آمد متوقع ہے؟

    اداکار عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی آمد منگل کو متوقع ہے-

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق میڈیکل ایئرکرافٹ کی لینڈنگ اور روانگی کے لیے سی اے اے سے پیشگی اجازت لے جائے گی عمر شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے ایئرایمبولینس کی آمد آج متوقع تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹاف کے ہمراہ کراچی پہنچنے والی ایئرایمبولینس کی جناح ٹرمینل آمد منگل کو متوقع ہے۔

    عمر شریف کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے

    عمر شریف کی امریکہ روانگی کے حوالے سے درکار تمام دستاویزات جمع کروائی جا چکی ہیں اتوار کی تعطیل کے سبب پیر سے ان کی روانگی کے معاملات کو تیزی سے نمٹایا جائے گا جس میں ایئرایمبولینس کمپنی کو ڈالرز میں ادائیگی کے علاوہ دیگر معاملات شامل ہیں۔

    حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا

    ایئر ایمبولینس کی آمد سے قبل جناح ٹرمینل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت باقاعدہ طور پر سی اے اے حکام سے پیشگی لی جائے گی جبکہ کراچی سے امریکا کے درمیان 18 گھنٹے کی پرواز کے بیرون ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر ری فیولنگ کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔

    میڈیکل پرواز کے ہمراہ ان کا بیٹا جواد عمر شریف اور خاندان کا ایک اور فرد بھی روانہ ہوگا، علاج امریکہ کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں ہوگا۔

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی…

    واضح رہے کہ ق عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے درحقیقت وزیراعظم عمران خان علاج میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔

    اداکار عمرشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کامشورہ دیا ہے،ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتا رہاہوں،امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان مدد کریں گے-

    اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

    وزیراعظم ہاؤس کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

  • پی سی بی کا راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ

    پی سی بی کا راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد نیشنل ٹی 20کپ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اس سے پہلے ملتان میں 25 ستمبر سے شروع ہونا تھا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ان ایکشن نظر آئیں گے۔

    ٹورنامنٹ میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں ہوگا۔

    تھریٹ لیول بدلنے پردورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

    واضح رہے کہ پاکستان دورے پر آنے والی نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 17ستمبر کو پہلے ون ڈ ے سے کچھ دیر قبل سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کراچانک دورہ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد کیویز ٹیم گزشتہ روز وطن واپس روانہ ہوگئی۔

    گرین لائن ریپڈ بس سروس:40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخی کے اعلان پر شائقین کرکٹ سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور کرکٹ ایکسپرٹس نے بھی مایوسی کا اظہار کیا تھا-

    باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا

  • شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس: ایک اور ملزم گرفتار

    شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس: ایک اور ملزم گرفتار

    شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف جعلی اکاﺅنٹس کیس میں بڑ ی پیش رفت سامنے آگئی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے وائس صدر اورہیڈ آف کمپلائنس کو گرفتار کرلیا۔

    گرین لائن ریپڈ بس سروس:40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کے دوران عاصم سوری نامی ملزم کو گرفتار کر لیا ہےڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم عاصم سوری جعلی بینک اکاﺅنٹس میں گواہان اوربینکرز پر اپنا بیان تبدیل کرنے کے لئے دباﺅ ڈال رہے تھے۔

    ڈاکٹرز پسماندہ علاقوں کی خدمت کے لئے اپنی خدمات پیش کریں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    طاہر محمود اشرفی کی شاہ محمود سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف جعلی بینک اکاونٹس سے متعلق کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ن لیگی صدر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

    فول پروف سیکیورٹی:پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی

    اپوزیشن لیڈرپرکرپشن اورچوربازاری کے مقدمات،پھرمشاورت کا کیاجواز:فواد چوہدری

    عثمان بزدار نے کراچی جا کر بلاول بھٹو کو چیلنج کردیا

  • ابو ظہبی میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم

    ابو ظہبی میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم

    متحدہ عرب امارت کی ریاست ابو ظہبی میں داخلے کیلئے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : حکام کے مطابق دبئی سے آنے والوں اور امارات میں سفر کرنے والوں کو اب کورونا کی منفی رپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی حکمنامے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

    پالتو کتے کے ساتھ سفر، شہری نے پورا بزنس کیبن بُک کرا لیا

    ابوظہبی نے کئی مہینوں تک ریاست میں داخلے پر پابندیاں برقرار رکھیں ابوظہبی میں عوامی مقامات میں داخلے کے لیے بھی ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط بھی عائد تھی۔

    ریاست کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ٹریول ایڈوائزری اپ ڈیٹ کی ہے متحدہ عرب امارات میں سفر کے لیے اب کورونا ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا امارات کے اندر سفر کرنے والے سیاحوں یا شہریوں کو اتوار سے ابوظبی میں داخلے کے لیے کورونا ٹیسٹ رزلٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    تھریٹ لیول بدلنے پردورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

    کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا ٹیسٹ کی پابندی اتوار 19 ستمبر سے ختم کی جا رہی ہے یہ ضوابط امارت کے اندر سے ابوظبی جانے والے افراد ، سیاحوں اور شہریوں پر لاگو ہوں گے۔

    بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ انفیکشن کی شرح میں کمی اور کچھ عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے گرین پاس سسٹم کو فعال کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے شہریوں، غیر ملکیوں اور سیاحوں کو شاپنگ مالز، کیفے اور ریستوران سمیت کئی مقامات میں داخلے کے لیے ویکسین لگوانے یا اس سے استثنی کا ثبوت دکھانا ہوگا۔

    باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا

  • بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے

    بگ باس 15 کے لئے سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے

    بھارت کے مشہور شو بگ باس 15 کی میزبانی کیلئے اداکار سلمان خان350 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے سلمان خان، گزشتہ 11 سیزنز سے ریئلٹی شو بگ باس کی میزبانی کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : شو کو ہوسٹ کرنے کیلئے اسٹارز مہنگے دام وصول کرتے ہیں لیکن سلمان خان کا بگ باس کے معاوضے کے بارے میں جان کر سبھی حیران ہیں۔

    مشہورفوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں بگ باس 15 میں سلمان خان کے معاوضے کے بارے میں بتایا گیا۔

    پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کو بگ باس 15 کے 14 ہفتوں کیلئے 350 کروڑ روپے دیئے جائیں گے جس کا مطلب ہے کہ وہ ایک ہفتے کا 25 کروڑ معاوضہ وصول کریں گے۔

    سلمان خان ریئلٹی شو میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے میزبان بھی ہیں اور جہاں سلمان خان نے میزبانی کے لیے اپنی فیس بڑھائی، وہیں ہر سال بگ باس کی شہرت اور تنازعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور پروگرام نے ریٹنگ اور کمائی کے نئے ریکارڈ بھی بنائے۔

    سال 2020 میں بگ باس سیزن 14 کے آغاز سے قبل یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ سلمان خان سے سیزن 4 سے 6 تک ایک قسط کے ڈھائی کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

    سیزن 7 کے لیے انہوں نے ایک ہفتے کا 5 کروڑ روپے ادا کیا گیا تھا جبکہ سیزن 13 میں انہوں نے فی ہفتے کے 13 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

    یوں تو سیزن 14 میں سلمان خان نے میزبانی کے لیے 450 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا جو کہ رواں برس کے سیزن 15 کے مقابلے میں 100 کروڑ زیادہ ہیں۔

    تاہم سیزن 14 میں انہوں نے 20کروڑ روپے فی ہفتہ معاوضہ لیا تھا جبکہ اس بار وہ فی ہفتہ 25 کروڑ وصول کرنے جارہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس سال بگ باس سیزن 15 کا دورانیہ کم عرصے پر محیط ہوگا۔

    سلمان خان کو ائیر پورٹ پر روکنے والا پولیس اہلکار مشکل میں پھنس گیا

    حال ہی میں بگ باس 15 کا نیا پرومو سامنے آیا ہے ، جس میں سلمان خان بتا رہے ہیں کہ کھلے آسمان اور وشو سندری کے پیڑ کے درمیان آرام دہ چیزوں کے بغیر کنٹیسٹنٹس کی زندگی اس مرتبہ کتنی مشکل ہونے والی ہے۔

    پرومو میں سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ یہاں جاگنے جگانے اور چڑھنے چڑھانے کی تو ہے ، لیکن کہاں ہیں سہولتیں سونے کی وشوسندری، سلمان خان کی بات پر وشو سندری کہتی ہیں کہ ہمارے آغوش کے سائے میں نیند کہاں آئے گی اور اس جنگل کی سرد ہوائیں ہمیشہ ستائیں گی۔

    فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    بگ باس کا پہلا ٹیزر جاری،ریکھا کی آواز نے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا

  • گرین لائن ریپڈ بس سروس:40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    گرین لائن ریپڈ بس سروس:40 بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد کی جانے والی 40بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گرین لائن ریپڈ بس سروس کے لیے درآمد ہونے والے بسوں کو آج آف لوڈ کیا جائے گا اس سلسلےمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراعلی حیدر زیدی، اسد عمر اورامین الحق شرکت کریں گے۔

    مجھے پتہ تھا کہ نوازشریف سے یہی صلہ ملے گا:جاوید لطیف نے شوکازنوٹس‌‌‌کا‌نوٹس

    فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جسے 2017کے اختتام تک مکمل ہونا تھا منصوبہ کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 16 ارب 85 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، تاہم سندھ حکومت کی تجویز پر اس منصوبے کے روٹ میں مزید 10کلو میٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے لاگت 24 ارب روپے تک بڑھ گئی۔

    گرین لائن بس منصوبہ 20 اسٹاپس پر مشتمل ہے جو پاور ہاؤس چورنگی نارتھ کراچی سے شروع ہوکر نمائش پر اختتام پذیر ہوگا منصوبہ سے یومیہ 3 لاکھ افراد کو سفری سہولت مہیا ہوگی۔

    ڈاکٹرز پسماندہ علاقوں کی خدمت کے لئے اپنی خدمات پیش کریں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    ذرائع کے مطابق مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ کی آمد بھی آئندہ 1 سے 2 ماہ میں متوقع ہے تاہم مزید بسوں کی درآمد کا فیصلہ پہلی کھیپ کی بسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

    گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ لاہور اور اسلام آباد کی میٹرو بس سروس سے بھی زیادہ خوبصورت منصوبہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن منصوبہ کراچی کے لیے ناگزیر ہوگیا تھا، اس منصوبے سے شہریوں کو بہت آسانی ہوگی۔

    امریکہ کی مخالفت کےباوجود ارجنٹائن کا پاکستان سے12جےایف17تھنڈرطیارے خریدنےکا فیصلہ

    سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ترقی کا عمل نہ رکتا تو آج کراچی ایشین ٹائیگر ہوتا، روشنیوں کو بحال کرنا ہمارا عزم ہے، امن کی مکمل بحالی تک شہر میں آپریشن جاری رہے گا جبکہ یہاں کا انفرا اسٹرکچر بھی مزید بہتر بنایا جائے گا-

    باکسر عامر خان کو امریکی ایئر لائنز کی پرواز سے اتار دیا گیا

  • پالتو کتے کے ساتھ سفر، شہری نے پورا بزنس کیبن بُک کرا لیا

    پالتو کتے کے ساتھ سفر، شہری نے پورا بزنس کیبن بُک کرا لیا

    بھارت میں ائیر انڈیا کی ایک پرواز میں شہری نے آرام سے اپنے پالتو کتے کے ساتھ سفر کرنے کے لیے پورا بزنس کیبن بک کروالیا کتا بدھ کی صبح ایئر انڈیا کی پرواز AI-671 پر سوار ہوا۔

    باغی ٹی وی : تفصیل کے مطابق ممبئی سے چنئی جانے والی پرواز میں جے کلاس یعنی کے بزنس کلاس کے تمام ٹکٹ ایک ہی مسافر نے خریدے۔ پورے کیبن میں دو ہی سوار تھے ایک مالک اور دوسر اس کا پالتو کتا مالک نے ممبئی سے چنئی جانے والی دو گھنٹے طویل پرواز کے لیے ڈھائی لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کئے۔

    پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے خصوصی پروازیں شروع کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا

    طیارے کے بزنس کلاس کیبن میں بارہ سیٹیں تھیں۔ ممبئی سےچنئی کے درمیان سفر کے لیے بزنس کلاس کی ایک سیٹ کا ٹکٹ کم از کم چالیس ہزار روپے کا ہے۔

    کتے پہلے بھی ایئر انڈیا کی بزنس کلاس میں سفر کر چکے ہیں ، تاہم ، یہ شاید پہلا موقع ہے کہ کسی پالتو جانور کے لیے ایک پورا بزنس کیبن بک کیا گیا ہو۔

    فول پروف سیکیورٹی:پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی

    مسافر نے تمام سیٹیں صرف اپنے پالتو کتے کے آرام اور عیش کے ساتھ سفر کے لیے خریدیں۔ یاد رہے کہ بھارت میں ائیر انڈیا پالتو جانوروں کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دیتا ہے ایک پرواز میں زیادہ سے زیادہ دو پالتو جانوروں کی اجازت ہے اور پالتو جانوروں کو بک شدہ کلاس کی آخری قطار میں بٹھایا جاتا ہے-

    پچھلے سال جون اور ستمبر کے درمیان ، ایئر انڈیا نے اپنی گھریلو پروازوں میں 2 ہزار پالتو جانور اڑائے۔

    سگریٹ نوشی کے مطلق ہوشربا انکشافات روزانہ 1200 نئے بچے سگریٹ نوشی کرنے لگے کوئی…

  • سونو سود محکمہ انکم ٹیکس کے نشانے پر آ گئے

    سونو سود محکمہ انکم ٹیکس کے نشانے پر آ گئے

    اداکار سونو سود مبینہ ٹیکس چوری پر محکمہ انکم ٹیکس کے نشانے پر آگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے سونو سود کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اداکار کے بینک کھاتے اور ان سے ہونے والی ٹرانزیکشنز، مالی لین دین کی دستاویزات اور دیگر کاغذات کا جائزہ لیا ہے۔

    محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے چھاپے کے بعد میڈیا سے تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ بدھ کے روز انکم ٹیکس کی ٹیم نے ممبئی اور لکھنؤ میں اداکار سونو سود سے منسلک 6 دفاتر پر چھاپہ مارا تھا ٹیم 20 گھنٹے تک کارروائی کرتی رہی۔

    ٹیم اداکار کے لکھنؤ کی ایک ریئل اسٹیٹ کمپنی کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور ٹیکس سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

    محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپوں پر سونو سود کے مداح ان کی سپورٹ میں سوشل میڈیا پر سرگرم رہے ٹوئٹر پر مداح #IStandWithSonuSood ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کرکے اداکار کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے رہے-

  • تھریٹ لیول بدلنے پردورہ پاکستان منسوخ  کرنا پڑا       نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

    تھریٹ لیول بدلنے پردورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تھریٹ لیول بدلنے پر کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ مکمل اطمینان تھا اس لئے ٹیم کو پاکستان بھیجا تھا۔ جمعہ کے روز سب کچھ بدلا ایڈوائزری تبدیل ہوئی، صورتحال بدلی، تھریٹ لیول بدلا اس لئے دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    کرس گیل کا پاکستان آنے کا اعلان،کھلاڑیوں کا رد عمل

    ان کا کہنا ہے کہ ہمیں جو ایڈوائس ملی تھی اس میں ہمارے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا حکومت سے مخصوص اور مصدقہ تھریٹ لیول کی ایڈوائزری ملی تھی۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ آزاد ذرائع سے بھی ایڈوائزری کو حمایت حاصل تھی تھریٹ کی بنیادی نوعیت پی سی بی کو بتائی اس کی تفصیلات شیئر نہیں ہوسکتیں۔ ہم نے حکومت سے تفصیلی مشاورت کے بعد ہی دورہ ختم کیا تھا۔

    فول پروف سیکیورٹی:پاکستان نے دنیائے کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ دبئی پہنچ گیا ہےجس کے بعد اب کھلاڑی اگلے مرحلے میں نیوزی لینڈ واپس جائیں گے۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کھیلنے کے لیے آئی تھی، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کی ہے مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈن نے کرکٹ ٹیم کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم تھی میں نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیم کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔

    دوسری طرف شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں وہ مصروف ہیں جن کوہرمحاذپرشکست ہوئی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں ایسی ساز شیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں

    نیوزی لینڈ سیریز منسوخ، تکلیف میں بھی محسوس کر رہا ہوں:آگے بڑھنا ہے:گھبرانا نہیں:…

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم شام 6 بجے چارٹرڈ طیارے سے دوبئی روانہ ہو گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ نیوزی لینڈ کی 33 رکنی ٹیم کا وفد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ چکا ہے جو شام 6 بجے چارٹر ڈ طیارے سے روانہ ہو گی ۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پوری ٹیم کے کرونا ٹیسٹ بھی ہو چکے ہیں۔

    33 رکنی وفد چارٹر فلائیٹ RJD232 کے ذریعے دوبئی روانہ ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے بے بنیاد سیکیورٹی خدشات پر پاکستان کا دورہ موخر کیا۔امریکہ کی نیٹو فوج ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور کابل میں سفارت خانوں کے سفارتی عملے نے انخلا کے لیے پاکستان کو ترجیح دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مخالف عالمی ایجنڈوں کے لیے کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنائیں۔

    سی سی پی او لاہوربھی نیوزی لینڈ کے رویے پرجزباتی ہوگئے