Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پنجاب بھر کے میڑک اور انٹرمیڈیٹ کلاس کا رزلٹ کب جاری ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

    پنجاب بھر کے میڑک اور انٹرمیڈیٹ کلاس کا رزلٹ کب جاری ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

    پنجاب بھر کے میڑک کا رزلٹ 16 اکتوبر کو جاری ہو گا اور انٹرمیڈیٹ کلاس کا رزلٹ 30 ستمبر کو جاری ہو گا-

    باغی ٹی وی : اعلامیے میں کہا گیا کہ ‏ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے اور 15 ستمبر کے بعد تعلیمی اداروں کو کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ آج صوبائی وزرائے تعلیم و صحت کانفرنس میں کیا جائے گا-

    وزارت تعلیم کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا سے متعلق بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ وزارت تعلیم نے پاکستان بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان دینے والے تمام طلبا کو پاس کیا جائے گاکیونکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث فوری طور پر امتحانات لینا ممکن نہیں ہے۔

    مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے میری تیمارداری نہیں کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    انہوں نے کہا کہ جو طلبا امتحانات میں فیل ہوئے ہوں گے ان کو ​33 فیصد رعایتی نمبر دے کر پاس کیا جائے گا۔رواں سال میٹرک کے طلبا کے چار مضامین جبکہ بارہویں جماعت کے طلبا کے تین مضامین کے امتحانات لیے گئے تھے اہم اعلان سندھ حکومت کے فیصلہ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

    ذرائع کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا، آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی، جون میں ہوں گے، آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہو گا۔

  • پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر میڈیا میں پابندی لگ جائے تو فیک نیوز کا خاتمہ ہو جائے گا      رانا ثنا اللہ

    پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر میڈیا میں پابندی لگ جائے تو فیک نیوز کا خاتمہ ہو جائے گا رانا ثنا اللہ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جعلی خبروں پر پابندی لگانی ہے تو شروعات پی ٹی آئی اور فواد چوہدری سے ہونی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور فواد چودھری پر میڈیا میں پابندی لگ جائے تو فیک نیوز کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    صحافیوں کے احتجاج کا ڈر، فواد چودھری کا سرکاری ملازمین کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم

    صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ میاں شہباز شریف نے جو کہنا تھا اور کرنا تھا وہ کردیا، اب آپ شہباز شریف کے نام کی گردان کرتے رہیں۔

    لیگی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کے کارندوں کے مقدر میں شہباز شریف سے حسد کرنا لکھا ہے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز شریف سے کرائے کے ترجمان گھبرائے ہوئے کیوں ہیں؟ سب جانتے ہیں۔

    وزارت تعلیم کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا سے متعلق بڑا فیصلہ

    پاکستان کے نئے کوچ میتھیو ہیڈن پی سی بی کے لئے بڑی آزمائش

    مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے میری تیمارداری نہیں کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    اداکارہ ایمن سلیم نے اچانک شوبز چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

    امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    زیادتی کے جھوٹے مقدمے درج کرا کررکن پنجاب اسمبلی سمیت شہریوں سےلاکھوں روپے لوٹنے…

  • امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

    امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما خان کے شوہر کریں گے

    لیجنڈ کامیڈین عمر شریف ان دنوں شدید علیل ہیں اور انہوں نے حکومت سے اپنا امریکہ میں علاج کرانے کی اپیل بھی کی تھی۔ سندھ حکومت نے انہیں امریکہ بھجوانے کا بیڑا اٹھایا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمر شریف کی اہلیہ کے مطابق اس حوالے سے تیاریاں کی جا رہی ہیں جن کی نگرانی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کر رہے ہیں۔

    باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ میں عمر شریف کا علاج اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب کریں گے ڈاکٹر طارق ماہر کارڈیالوجسٹ ہیں اور امریکی شہری ہیں۔

    اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی

    عمر شریف کی فیملی کا کہنا ہے کہ اگر انہیں علاج کے لیے امریکہ نہیں بھیجا جاتا تو ان کی اوپن ہارٹ سرجری یہیں کرنی پڑتی جو کہ ان کے خطرناک ہو سکتی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے درحقیقت وزیراعظم عمران خان علاج میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔

    اداکار عمرشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کامشورہ دیا ہے،ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتا رہاہوں،امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان مدد کریں گے-

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی…

    وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔

    حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔

    شاہ رخ خان بھی ویب سیریز میں نظر آئیں گے

  • مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے میری تیمارداری نہیں کی     ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ کسی حکومتی شخصیت نے میری تیمارداری نہیں کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان

    ہسپتال میں زیرعلاج ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزراء میں سے کسی کی طرف سے بھی صحت سے متعلق خیریت دریافت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا ہے کہ مجھے سخت مایوسی ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان یا ان کی کابینہ کے کسی رکن نے میری صحت کے بارے میں دریافت نہیں کیا۔

    محسن پاکستان کا کہنا تھا کہ جب پوری قوم میری صحت یابی کے لیے دعائیں مانگ رہی تھی تو ایک بھی سرکاری عہدیدار نے میری صحت کے بارے میں جاننے کے لیے ایک ٹیلی فون تک نہیں کیا۔

    رابی پیرزادہ کارحادثے میں زخمی ہو گئیں

    واضح رہے کہ 85سالہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا وائرس لاحق ہونے پر 26اگست کو خان ریسرچ لیبارٹریز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہاں سے انہیں روالپنڈی کے ملٹری ہسپتال لے جایا گیا۔ وہ کچھ وقت وینٹی لیٹر پر بھی رہے جس کے بعد ان کی آکسیجن پائپ لگی تصویر منظرِ عام پر آگئی تھی۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یہ تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور تمام اہلِ وطن کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کی جا رہی تھیں س حوالے سے قومی سائنسدان کے ترجمان کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

    امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    بعد میں انہیں 28 اگست کو ملٹری اسپتال میں کوویڈ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اے کیو خان کے تیزی سے صحت یاب ہونے کی خبر بھی سامنے آئی تھی تاہم اب وہ روبہ صحت ہیں اور انہیں جلد گھر منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

  • اداکارہ ایمن سلیم نے اچانک شوبز چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

    اداکارہ ایمن سلیم نے اچانک شوبز چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

    اداکارہ ایمن سلیم نے اچانک شوبز چھوڑنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے-

    باغی ٹی وی : ایمن سلیم نے ڈرامہ سیریل چپکے چپکے سے شہرت حاصل کی انہوں نے تیزی سے مقبولیت حاصل کی مگر پھر اچانک انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے اب انہوں نے اپنے اس فیصلے کا سبب اپنے مداحوں کو بتا دیا ہے۔

    اس ضمن میں ایمن سلیم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شئیر کی تھی اوراپنے اس فیصلے سےمداحوں کو آگاہ کیا ایمن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ دل کی گہرائیوں سے یہ آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ میں اب مزید اداکاری نہیں کروں گی۔

    ایمن سلیم نے لکھا تھا کہ ان کے لیے شوبز انڈسٹری کی بہت عزت و اہمیت ہے اور وہ انڈسٹری کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔

    اداکارہ ایمن سلیم نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو مستقبل کے بارے میں آگاہ کرتی رہیں گی تاہم اب انہوں نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتا دی ہے-

    اداکار احسن خان کو ان کے پروگرام ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں ایمن نے اپنے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک کارپوریٹ پس منظر رکھتی ہوں لہٰذا میں شوبز انڈسٹری میں آنے کے لیے تیار نہ تھی یہ دیگر انڈسٹریزسے یکسر مختلف ہے-


    اداکار احسن خان کو ان کے پروگرام ٹائم آؤٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے ایمن سلیم نے بتایا کہ میں نے نیویارک سے انویسٹمنٹ بینکنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے بعد میں ایک یکسر مختلف شعبے میں چلی گئی۔

    پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم کے انوشکا شرما کے ساتھ مشابہت کے چرچے

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ معاملہ یہ ہوا کہ دراصل مجھے معلوم ہی نہیں تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ میں بے ارادہ شوبز انڈسٹری میں چلی آئی جس کے لیے میں تیار نہیں تھی، چنانچہ میں نے ایک قدم پیچھے کیا ہے اب اگر میں دوبارہ شوبز انڈسٹری میں آتی ہوں تو میں ہمیشہ کے لیے آؤں گی-

    خیال رہے کہ پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اور رشتے میں پاکستان کی سابق پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی، ایمن سلیم نے رواں برس اداکاری کے میدان میں قدم رکھا تھا۔

    رابی پیرزادہ کارحادثے میں زخمی ہو گئیں

    اداکارہ ایمن سلیم نے نجی چینل ہم ٹی وی پر رمضان اسپیشل ڈرامے ’چپکے چپکے’ سے ڈیبیو کیا تھا جو مداحوں میں بہت زیادہ مقبول بھی ہوا رواں برس اپریل اور مئی کے مہینے میں نشر ہونے والے اس ڈرامے میں ایمن سلیم نے رمیشا عرف مشی نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

    علاوہ ازیں عید کے بعد دونوں اداکاروں نے کپڑوں کے معروف برانڈ سو کمال کا ایک ایڈ بھی کیا تھا اور بعدازاں ایمن سلیم، عاصم جوفا سمیت مختلف برانڈز کی ماڈلنگ کرتی ہوئی بھی نظر آئی تھیں۔

    ایمن سلیم کا بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ورات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما سے بھی موازنہ کیا جاتا رہا اور دونوں کو ہم شکل قرار دیا گیا۔

    مزاحیہ اداکار لہری کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے

  • پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر کو) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

    کراچی تاجر الائنس لیجنڈری اداکار عمرشریف کی آواز بن گئی

    پاکستان میں 10 گرام سونا 130 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 96 ہزار 280 روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی فرق آیا ہے یہاں فی اونس سونا دو ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1789 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

    وزارت تعلیم کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا سے متعلق بڑا فیصلہ

    کراچی میں ریٹائرڈ پولیس اہلکار کو ڈاکوؤں نے جمع پونجی سے محروم کردیا

    زیادتی کے جھوٹے مقدمے درج کرا کررکن پنجاب اسمبلی سمیت شہریوں سےلاکھوں روپے لوٹنے…

    رابی پیرزادہ کارحادثے میں زخمی ہو گئیں

    مزاحیہ اداکار لہری کو دنیا سے رخصت ہوئے 9 برس بیت گئے

  • امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

    امریکہ نے افغانستان کیلئے 64 ملین ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے اقوام متحدہ کے اجلاس کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے افغانستان کو 64 ملین ڈالر کی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ امداد انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے مستقبل میں بھی امداد کی فراہمی کی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہےامریکی مندوب نے طالبان سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ بعض ایسی رپورٹس سامنے آ رہی ہیں جن کے مطابق طالبان امداد کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغانستان کے لوگوں کی مدد کی جائے انہوں نے طالبان سے بھی کہا کہ وہ امدادی سرگرمیاں کرنے والوں کا تحفظ اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔

    ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد رقم افغانستان کے لئے مختص کر دی ہے، وزیر خارجہ

    ادھر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں انسانی صورتحال پر اعلی سطحی وزارتی اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ افغانستان میں عوام کو انسانی بنیادوں پر نہایت ضروری مدد کی فراہمی کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کا پاکستان خیرمقدم کرتا ہے اور انہیں سراہتا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پائیدار امن اور ترقی کی طرف سفر شروع کرتے ہوئے آج کا افغانستان ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ تنازعات کے پے درپے ادوار اور گزشتہ چار دہائیوں سے جاری عدم استحکام کو آخر کار روکا جاسکتا ہے۔ مسائل انتہائی کٹھن ہیں۔ افغانستان کے قریبا 1 کروڑ80 لاکھ عوام کو اس صورتحال میں انسانی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے تساہل پر مبنی ردعمل ہو تو اس کے سنگین انسانی نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔اس اہم اور نازک مرحلے پر افغانستان کے عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرنا ہوگا جس میں مالی اور سیاسی حمایت دونوں شامل ہیں۔ اس وقت ترقیاتی نئی شراکت داریوں کی ضرورت ہے، قوم کی تعمیر میں حمایت درکار ہے اور افغان آبادی کی انسانی بنیادوں پر مطلوب ضروریات کو پورا کرنا ہوگا۔ پائیدار حل کا تقاضا ہے کہ ترقیاتی منصوبہ جات لائے جائیں، روزگار کی فراہمی کے مواقعے پیدا کئے جائیں اور خوراک، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات کی افغان عوام تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ افغانستان کے اندر انسانی صورتحال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہمیں ان لاکھوں افغانیوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو دیگر ممالک میں سکونت پزیر ہیں اور جن کے لئے گزشتہ برسوں میں عالمی امداد میں کمی آئی ہے۔ عالمی ذمہ داری کے اصول اور وزن اٹھانے میں حصہ داری کے تحت مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ممالک کی خاص طورپر کورونا کی موجودہ مشکل صورتحال کے دوران حمایت اور مدد کی جائے۔

    وزارت تعلیم کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا سے متعلق بڑا فیصلہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے حصے کے طورپر افغانستان میں انسانی بنیادوں پر کوششوں میں کئی طرح سے مدد کرتا آرہا ہے جس میں بین الاقوامی اداروں کے عملے کے انخلاءاور ان کی دوسری جگہ منتقلی کے علاوہ فضاءاور زمینی راستوں سے خوراک اور امدادی سامان کی فراہمی کے لئے انسانی بنیادوں پر راہداری کا قیام شامل ہے۔ ہم ہوائی جہازوں کے ذریعے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی انسانی بنیادوں پرفراہمی کا سلسلہ پہلے ہی شروع کرچکے ہیں، یہ سلسلہ زمینی راستوں کے ذریعے جاری رہے گا۔ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم نے ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد رقم افغانستان میں متعدد ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے مختص کی ہے۔ ہم اقوام متحدہ کی چھتری تلے افغان عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں مدد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں جس میں اجناس کے ذریعے معاونت بھی شامل ہے۔ ہم نقل وحرکت اور پاکستان سے راستے کی فراہمی کے ذریعے اقوام متحدہ کی انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی میں سہولت کاری بھی جاری رکھیں گے۔

  • دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم کا ایکسپو 2020 دبئی سائٹ کا بائیک ٹور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم کا ایکسپو 2020 دبئی سائٹ کا بائیک ٹور، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اتوار کو ایکسپو 2020 دبئی سائٹ کا بائیک ٹور کیا ، کیونکہ دنیا اگلے مہینے میگا ایونٹ کے آغاز کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : "گلف نیوز” کے مطابق شیخ محمد کا دورہ ایکسپو 2020 دبئی کی تیاریوں کے طور پر سامنے آیا ہے ، جو یکم اکتوبر کوسیاحوں کے لیے اپنے دروازے کھولے گا ، میگا ایونٹ سے پہلے تمام مقامی اور وفاقی ایجنسیوں کی مکمل تیاری کے درمیان ، زوروں پر ہے۔


    توقع ہے کہ ایونٹ 190 ممالک کے نمائش کنندگان اور وفود کے ساتھ ساتھ لاکھوں سیاحوں کو متوجہ کرے گا۔

    اردو نیوز کے مطابق حاکم دبئی کا ویژن حقیقت میں تبدیل ہوگیا، صرف 5 سال کے دوران دبئی ایکسپو کے مقام کا نقشہ ہی بدل گیا، تصاویر نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے دبئی ایکسپو کے مقام کا دورہ کیا گیا جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


    ایک تصویر حاکم دبئی کے ایکسپو کے مقام کے حالیہ دورے کی ہے، جبکہ دوسری تصویر 5 سال قبل 2016 میں لی گئی تھی جب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس مقام کا دورہ کیا جسے دبئی ایکسپو 2020 کے انعقاد کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ 2016 میں یہ مقام ایک ویران صحرا تھا جسے ایک شاندار علاقے میں تبدیل کرنے کی منصوبہ کی گئی۔ پھر 5 سالوں کی انتھک محنت اور حاکم دبئی کے ویژن کی وجہ سے ویران صحرائی علاقہ اب ایک ایسا عالیشان علاقہ بن چکا جہاں چند روز بعد عالمی تجارتی ایکسپو کا انعقاد ہو گا۔


    ان 2 تصاویر کے علاوہ حاکم دبئی کی جانب سے دبئی ایکسپو کے مقام کے دورے کی مزید تصاویر بھی جاری کی گئیں۔

    تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ تصاویر کو دیکھنے والے لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئے اور یقین ہی نہیں کر پائے کہ 5 سال میں ایک ویران صحرائی علاقہ اس قدر تبدیل ہو سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے حاکم دبئی کی بھی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسا حیرت انگیز کارنامہ صرف شیخ محمد بن راشد المکتوم ہی انجام دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی ایکسپو کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا، تاہم کرونا وبا کے باعث عالمی تجارتی ایکسپو کے انعقاد میں ایک سال کی تاخیر ہوئی۔ اب 27 روز بعد دبئی میں عالمی تجارتی ایکسپو کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

    دبئی ایکسپو کو کرونا وبا کے پھیلاو کے بعد اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ دبئی کو عالمی تجارتی ایکسپو کی میزبانی کیلئے 2013 میں منتخب کیا گیا تھا۔ عالمی ایکسپو کا انعقاد ہر 5 سال بعد ہوتا ہے، دبئی مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر ہے جہاں عالمی تجارتی نمائش منعقد کی جائے گی۔

    عالمی تجارتی ایکسپو میں دنیا بھر سے سینکڑوں ممالک شرکت کرتے ہیں اور فن تعمیر اور ٹیکنالوجی کے شعبے ہونے والی جدت طرازیوں کی نمائش کرتے ہیں۔ دبئی کو عالمی تجارتی ایکسپو کی میزبانی ملنے پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس تقریب کے انعقاد سے دنیا کو متحیر کر دیں گے، اور بظاہر وہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں-

  • پاکستان کے نئے کوچ میتھیو ہیڈن پی سی بی کے لئے بڑی آزمائش

    پاکستان کے نئے کوچ میتھیو ہیڈن پی سی بی کے لئے بڑی آزمائش

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین رمیز راجہ نے عہدہ سنبھالتے ہیں بڑا اعلان کردیا ہے آسٹریلیا کے جارحانہ اوپنر میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ اور جنوبی افریقا کے ورنن فلینڈر کو باولنگ کوچ مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : میتھیو ہیڈن بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور آسٹریلیا کی طرف سے دو ون ڈے ورلڈ کپ جیت چکے ہیں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن 103 ٹیسٹ 161 ونڈے اور صرف نو ٹی20 کھیلے ہیں۔ میتھیو ہیڈن نے ٹیسٹ کرکٹ میں آٹھ ہزار سے زائد ون ڈے میں 6 ہزار سے زائد اور 300 ٹی20رن اسکور کیے ہیں۔ میتھیو ہیڈن نے 2009 اور فیلنڈر نے پچھلےسال ہی ریٹائرمنٹ لی ہے۔

    میچ میں کتے کی انٹری، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل

    میتھیو ہیڈن سابق آسٹریلوی اوپنر ہیں۔ انہوں نے 103 ٹیسٹ میچوں میں 50 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 8 ہزار 625 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کریئر میں30 سنچریز اور 29 ففٹیز بنائیں۔

    ون ڈے میں انہوں نے 161 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 43 سے زائد کی اوسط کے ساتھ 6 ہزار 133 رنز بنائے۔ انہوں نے ون ڈے میں 10 سنچریز اور 36 نصف سنچریز بنائیں۔ انہوں نے 9 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

    آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا

    تاہم کسی بھی سطح پر 1 دن کی کوچنگ کا تجربہ نہیں حتیٰ کہ کلب یا 19 سال سے کم عمر کا بھی نہیں بلکہ بہت سارے ٹورنامنٹس کے لیے رمیز کے ساتھ تبصرہ کیا ہے تو پھر کیا مذاق ہے ؟ یا پسندیدگی ؟ پاکستان ان غیر تجربہ کار کوچز کے لیے آزمائش اور غلطی کا بورڈ رہے گا۔

    جنوبی افریقی کے فاسٹ بالر ورنن فیلنڈر نے 64 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی، جبکہ 30 ون ڈے اور صرف 7 ٹی ٹوئنٹی کھیلیں ہیں، فیلنڈر نے 224 ٹیسٹ وکٹس، 41 ون ڈے وکٹس اور صرف 4 ٹی ٹوئنٹی وکٹس حاصل کی ہیں۔

    انہوں نے 24 کی اوسط سے بیٹنگ کرتے ہوئے 1779 رنز بنائے ۔ ورنن فلانڈر کا ریکارڈ ہے کہ انہوں نے بنا سنچری اسکور کیا 1779 رنز اسکور کیے۔

    سابق امریکی صدر ٹرمپ باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گے

    ورنن فیلنڈر نے 2011 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے کئیریر کا آغاز کیا تھا۔ جبکہ جنوری 2020 میں انگلیڈ کے خلاف آخری میچ کھیل کر کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین رمیز راجہ نے نیوز کانفرنس کے دوران میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

    بابر اعظم کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ دوستی یاری کواہمیت نا دیں وسیم اختر

  • وزارت تعلیم کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا سے متعلق بڑا فیصلہ

    وزارت تعلیم کا دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا سے متعلق بڑا فیصلہ

    وزارت تعلیم نے پاکستان بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان دینے والے تمام طلبا کو پاس کیا جائے گاکیونکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث فوری طور پر امتحانات لینا ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو طلبا امتحانات میں فیل ہوئے ہوں گے ان کو ​33 فیصد رعایتی نمبر دے کر پاس کیا جائے گا۔رواں سال میٹرک کے طلبا کے چار مضامین جبکہ بارہویں جماعت کے طلبا کے تین مضامین کے امتحانات لیے گئے تھے اہم اعلان سندھ حکومت کے فیصلہ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں…

    ذرائع کے مطابق میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کےامتحانات سال میں 2 بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا، آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی، جون میں ہوں گے، آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہو گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 ہوگئی۔

    ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 اموات

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390، سندھ میں 4 لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 863 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 158 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 90 ہزار 176 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    بے روزگاروں کے لیے خوشخبری: 46 ہزار اساتذہ کی بھرتی شروع