Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں  بارشوں کا سلسلہ جاری

    جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں بارشوں کا سلسلہ جاری

    جڑواں شہروں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی ایم ڈی 55 ملی میٹر، شمس آباد 37 ملی میٹر اور سید پور کے مقام پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 11 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 10 فٹ ہے۔

    ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک انڈر پاس، لیاقت باغ، جاوید کالونی ، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر بھی ٹیمیں موجود ہیں۔

    راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    ایم ڈی واسا راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔ اٹک اور پنڈ دادخان میں موسلادھار،طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے –

    چنیوٹ میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے کئی علاقوں کے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے نوشہرہ میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا مردان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

  • افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا

    افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا

    افغانستان کی صورتحال پر پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا آج ورچوئل اجلاس ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس پاکستان کی دعوت پر ہو رہا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کریں گے ورچوئل اجلاس میں چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمسائیہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال، درپیش چیلنجز اور علاقائی استحکام یقینی بنانے پر غور ہوگا پرامن، مستحکم افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ خطے میں سیکورٹی کےلیے کردار ادا کرے گا۔

    یاد رہے کہ طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوند جبکہ ملا عبد الغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ ہوں گے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا تھا-

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ ان کی کوشش ہےکہ نئی حکومت میں افغان عوام کےمسائل کوحل کریں، تمام دنیاکےساتھ چلناچاہتےہیں ان کا کہنا تھا کہ تما م دنیاکےممالک کےساتھ اچھےتعلقات چاہتےہیں کسی کوبھی اپنےنظام میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے 20سال لڑائی ہم نےاس بات پرلڑی کہ ہمارےملک میں بیرونی مداخلت نہ ہو دنیا کےممالک سےتوقع ہے کہ وہ ہماری حکومت کوتسلیم کریں گے۔

  • تعلیم کا فروغ ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے    بلاول بھٹو

    تعلیم کا فروغ ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے بلاول بھٹو

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عالمی خواندگی کے دن پر پیغام۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواندگی کا فروغ ، چاہے موجودہ منتخب حکومت ہو یا ماضی کی غیر جمہوری حکومتیں ، ان کی ترجیحات میں کبھی نہیں رہیں۔ یہ بڑی تشویش کی بات ہے کہ پاکستان تعلیم اور خواندگی کے میدان میں افغانستان کے علاوہ خطے کے ہر ملک سے پیچھے ہے۔

    بین الاقوامی خواندگی کے دن کے موقع پر میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان میں ، پی پی پی چیئرمین نے ان اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ ملک میں دو کروڑ سے زائد سکول جانے والے بچے سکول سے باہر ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ تعلیم کو سب کے لیے یکساں طور پر قابل رسائی بنائے ، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے۔

    انہوں نے مزید کہا ، "عالمی وبائی مرض ، کوویڈ 19 کے تناظر میں ، بالغوں کی تعلیم اور غیر رسمی تعلیم جیسے پروگراموں کی جدید کاری وقت کی ضرورت ہے تاکہ سیکھنے کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے”۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا خواندگی بڑھانا نہیں تھا ، بلکہ اس کی پوری توجہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور اس کے جزو وسیلہ تعلم پروگرام کے نام کو تبدیل کرنے پر ہے۔

    پی پی پی چیئرمین نے نشاندہی کی کہ تعلیم کے میدان میں اہم اور بنیادی اقدامات صرف پی پی پی حکومتوں کے دور میں کیے گئے تھے۔ چاہے وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں حکومتیں ہوں ، یا تاریخ میں سکولوں اور یونیورسٹیوں کی سب سے بڑی تعداد آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی حکومت کے دور میں قائم کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے رواں مالی سال کے دوران محکمہ تعلیم و خواندگی کے لیے 277.5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تعلیم کا فروغ ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے ، اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی ملک میں اگلے عام انتخابات جیتنے کے بعد شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں دوبارہ شروع کرے گی جسے گزشتہ آٹھ سالوں سے کولڈ سٹوریج میں پھینک دیا گیا تھا۔

  • طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر امریکا کا تشویش کا اظہار

    طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر امریکا کا تشویش کا اظہار

    طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کر دیا ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کہا اعلان کردہ ناموں کی فہرست صرف ان افراد پر مشتمل ہے جو طالبان کے رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں جبکہ کسی خاتون کا نام شامل نہیں

    باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر اظہار تشویش کرتے ہوئےمحکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے کچھ افراد کی وابستگیوں اور ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے بھی فکرمند ہیں امید ہے طالبان افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا

    ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ طالبان نے ابھی نگراں کابینہ کا اعلان کیا ہے طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔

    دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنا بہت آگے کی بات ہے۔جبکہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے طالبان حکومت میں سب کی نمائندگی ہوگی تو تسلیم کریں گے۔

    یاد رہے کہ افغان طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم اور کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

    حکومت اور روزمرہ زندگی میں شرعی قوانین کا اطلاق ہو گا ، سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ

    افغان دارالحکومت کابل میں نیوز کانفرنس کے دوران ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیراعظم ہوں گے۔ ملا عبدالغنی برادر عبوری حکومت میں وزیراعظم محمد حسن اخوند کے نائب ہوں گے-

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ملا خیر خو وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے جبکہ شیخ خالد دعوت ارشادات کے سرپرست، اور عباس ستانکزئی وزیر خارجہ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع تعینات کئے گئے ہیں سراج الدین حقانی وزیرداخلہ جبکہ ‏ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ سمیت کُل 33 وزرا اپنے فرائض سرانجام دیں گے-

    طالبان نے دنیا اور اپوزیشن کے مطالبات کو اہمیت نہیں دی ، نئی حکومت پر سلیم صافی کا…

  • انڈونیشیا جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک، درجنوں جھلس گئے،8 کی حالت تشویشناک

    انڈونیشیا جیل میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک، درجنوں جھلس گئے،8 کی حالت تشویشناک

    جکارتہ: انڈونیشیا کی جیل میں آگ بھڑکنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ 1 بجے سے 2 بجے کے درمیان ٹینگرنگ جیل کے بلاک C میں لگی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے بلاک میں قیدیوں کو منشیات سے متعلق جرائم کے لیے رکھا گیا تھا –

    بلاک میں 122 افراد کی گنجائش تھی تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آگ لگنے کے وقت وہاں کتنے افراد موجود تھے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ٹینگرنگ جیل میں 2 ہزار سے زائد قیدی تھے جب کے اس کی گنجائش 600 سے کہیں زیادہ ہے۔

    جیل میں آگ لگنے سے 72قیدی جھلس گئے جن میں سے 8کی حالت تشویشناک ہے، جیل میں آگ کیسے لگی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی تاہم ابتدائی تحقیقات جاری ہیں

    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیل میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ وائرنگ کو دیکھ رہے ہیں جس سے شبہ ہے کہ آگ بھڑک اٹھی۔

    زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتالوں میں لے جایا گیا تھا جبکہ بہتر حالت والے قیدیوں کو کو جیل کمپلیکس کے اندر طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 60 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 3 ہزار 902 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.44 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 90 ہزار 136 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 413 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 980، پنجاب میں 4 لاکھ6 ہزار 960، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 550، بلوچستان میں 32 ہزار 456، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 942 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 84ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 118 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار30 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 155، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کینیڈین وزیر اعظم پر انتخابی مہم کے دوران پتھراؤ

    کینیڈین وزیر اعظم پر انتخابی مہم کے دوران پتھراؤ

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پرانتخابی مہم کے دوران پتھراؤ کیا گیا-

    باغی ٹی وی : غئیر ملکی میڈیا کے مطابق اونٹاریو میں ریلی کے دوران جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے بعد بس میں روانہ ہورہے تھے کہ ان پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا کینیڈا کے وزیر اعظم اور ان کے محافظوں کو پتھر لگے-


    وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پتھر شاید کندھے پر لگے کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر نے اس واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ کینیڈا میں انتخابی مہم جاری ہے الیکشن دو سال بعد ہونے تھے مگر جسٹن ٹروڈو کے اعلان کے بعد 20 ستمبر کو الیکشن منعقد کیے جائیں گے۔ جسٹن ٹروڈو نے حکومت میں عددی برتری حاصل کرنے کیلئے ملک میں قبل ازوقت الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔

    جسٹن ٹروڈو ، جن کی لبرل پارٹی نے 2015 میں اکثریت حاصل کی تھی لیکن 2019 کے الیکشن میں انہوں نے 157 نشستیں جیت کر اتحادی حکومت بنائی تھی ،اب وہ امید کررہے ہیں کہ وہ اس الیکشن میں اکثریت واپس حاصل کرلیں گے لبرل پارٹی کواکثریت حاصل کرنے کے لیے پارلیمنٹ( ہاؤس آف کامنز) کی 338 میں سے 170 نشستوں کی ضرورت ہے۔

  • بھارت میں جہالت کی انتہا:بارش دیوتا کو راضی کرنے کے لئے کمسن بچیوں کو برہنہ گھمایا گیا

    بھارت میں جہالت کی انتہا:بارش دیوتا کو راضی کرنے کے لئے کمسن بچیوں کو برہنہ گھمایا گیا

    نئی دہلی: بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ایک گاؤں میں 6 کمسن بچیوں کو برہنہ کرکے گھمایا گیا ہے یہ شرمناک و افسوسناک واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے علاقے بندیل کھنڈ کے ایک خشک سالی کے شکار گاؤں میں پیش آیا ہے۔

    باغی ٹی وی :” ہندوستان ٹائمز "کے مطابق بچیوں کو برہنہ گھمانے کی وجہ یہ تھی کہ گاؤں کے افراد بارش کے دیوتا کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جبکہ ریاستی پولیس کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ کمسن بچیوں کو ان کے خاندانوں کی مرضی کے تحت برہنہ کر کے گھمایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق این سی پی سی آر نے اس حوالے سے ضلعی و ریاستی انتظامیہ سے باقاعدہ تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کے گاؤں والوں کا فرسودہ رسومات کے تحت کہنا ہے کہ اس طرح وہ بارش کے دیوتا کو راضی کرتے ہیں تاکہ وہ بارش برسا دے اور خشک سالی کا خاتمہ ہو جائے مقامی افراد یقین رکھتے ہیں کہ انہوں نے جو رسم ادا کی ہے اس کی وجہ سے بارش کا دیوتا راضی ہو جائے گا، بارش برسے گی اور خشک سالی کا خاتمہ ہو گا۔

    بھارت میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قومی کمیشن نے اس حوالے سے ریاستی و ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیا پردیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچیوں کے ساتھ خاندانوں کی مرضی سے سب کچھ کیا گیا ہے اور انہیں کوئی شکایت بھی موصول نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود وہ تحقیقات کررہے ہیں۔

  • 9/11 حملوں کی تحقیقات ایک مرتبہ پھر شروع کردی گئیں

    9/11 حملوں کی تحقیقات ایک مرتبہ پھر شروع کردی گئیں

    نیویارک: امریکہ میں ہونے والے 9/11 حملوں کی تحقیقات ایک مرتبہ پھر شروع کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق خالد شیخ محمد اور دیگر چار ملزمان گزشتہ 15 سال سے کیوبا میں واقع بدنام زمانہ گوانتا موبے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں انہیں 2019 کے بعد پہلی مرتبہ فوجی ٹریبونل میں پیش کیا جائے گا۔

    امریکہ میں 9/11 کا مقدمہ تقریباً 20 سال بعد عین اس وقت دوبارہ شروع کیا گیا ہے کہ جب افغانستان میں طالبان نے نئی عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔

    جوبائیڈن کا 9/11 حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنےکا حکم

    خالد شیخ اور دیگر چار ملزمان کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت کورونا میں اضافے کے پیش نظر روک دی گئی تھی۔

    رپورٹس کے مطابق مقدمے میں ملزمان کے وکیل سی آئی اے کی حراست میں مدعا علیہان پر ہونے والے تشدد کی وجہ سے حکومت کے بیشتر شواہد کو نااہل قرار دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں 9/11 کے پانچوں ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت جنگی جرائم کی ٹریبونل سے سزائے موت ہو چکی ہے۔

    ملزمان کا دفاع فوج کے نامزد کردہ وکلا، نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے پروبونو وکلا اور غیر سرکاری تنظیمیں کر رہی ہیں۔

    وکلا کا کہنا ہے کہ مقدمے کے پانچوں مدعی خالد شیخ محمد، عمار البلوچی، ولید بن عطش، رمزی بن الشیبہ اور مصطفیٰ الحوساوی انتہائی لاغر ہیں اور 2002 سے 2006 کے درمیان سی آئی اے کی خفیہ سیاہ قید خانوں میں دی جانے والی شدید اذیت کے دیرپا اثرات کا بھی شکار ہیں۔

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ…

    ملزمان کے وکیل کا یہ بھی مؤقف ہے کہ ملزمان پر یہاں لائے جانے کے بعد سے 15 سالوں کے دوران سخت حالات اور الگ تھلگ رہنے کا مجموعی اثر بھی ہے۔

    مقدمے کی سماعت کے لیے ان دو ہزار 976 افراد کے اہل خانہ ہوں گے جن کے قتل کا الزام ملزمان پر لگایا گیا ہے اس مقدمے میں 12 گواہان پہلے ہی عدالت کے سامنے پیش ہوچکے ہیں جن میں سی آئی اے پروگرام کی نگرانی کرنے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔

    ملزمان کی ایک اور وکیل الکا پردھان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کو یہ تسلیم کرنے میں 6 سال لگے کہ ایف بی آئی نے سی آئی اے کے تشدد کے پروگرام میں حصہ لیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس کیس میں وہ آپ کو نیچا دکھاتا ہے وہ ایسی چیزیں بھی چھپا رہے ہیں جو عدالت میں معمول کی کارروائی قرار دی جاتی ہیں-

  • کورونا وائرس:  سعودی عرب کا یو اے ای سمیت 3 ممالک سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

    کورونا وائرس: سعودی عرب کا یو اے ای سمیت 3 ممالک سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر متحدہ عرب امارات سمیت تین ممالک کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کےمطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کے لیے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے جن تین ممالک کے لیے سفری پابندیاں اٹھائی گئی ہیں ان کے لیے ملک کی بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھول دی جائیں گی۔

    سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن کے لیے مقامی وقت کے مطابق کل صبح 11 بجے سے عائد سفری پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔

    برٹش ایئرویز کا سستی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیوں کا فیصلہ کیا تھا سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بعض ممالک کے لیے سفر کو محدود کیا گیا ہے ان ممالک کے سفر کے خواہش مند افراد کو پہلے مجاز حکام سے اجازت لینا ہو گی۔

    رپورٹ کے مطابق ایتھوپیا، ویتنام، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگائی گئی تھی تاہم کہا گیا تھا کہ ایسے مسافر جو مملکت میں داخلے سے قبل 14 دن کے قرنطینہ کے عمل سے گذر چکے ہوں انہیں سعودی عرب میں آنے سے نہیں روکا جائےگا۔

    ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا…