Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • امارات اسلامیہ افغانستان حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند کون ہیں؟

    امارات اسلامیہ افغانستان حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند کون ہیں؟

    کابل: افغانستان میں نئی حکومت کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند طالبان کی رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں۔

    باغی ٹی وی : قندھار سے تعلق رکھنے والے ملا محمد حسن اخوند کا شمار طالبان کے بانیوں میں ہوتا ہے یعنہ وہ ان چار لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے تحریک طالبان کی بنیاد رکھی وہ مذہبی اسکالر بھی ہیں –

    افغان حکومت کے نئے سربراہ محمد حسن اخوند نے طالبان کے موجودہ امیر ملا ہبت اللہ کے ساتھ 20 سال تک کام کیا ہے وہ طالبان کی پچھلی حکومت میں وزیرخارجہ کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    طالبان نے دنیا اور اپوزیشن کے مطالبات کو اہمیت نہیں دی ، نئی حکومت پر سلیم صافی کا تجزیہ

    علاوہ ازیں جب ملا محمد ربانی وزیراعظم کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے تو اس وقت انہوں نے نائب وزیراعظم کی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔

    ملا محمد حسن نے اگست 1999 میں بطور وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اس دورے میں ان کی ملاقات اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف سے بھی ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ طالبان کی بنیاد قندھار میں رکھی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ آج شام طالبان کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا گیا ہے کابل میں امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس میں نئی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوندہوں گے-

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملاعبدالغنی برادران کےمعاون ہوں گے ملا خیر خو وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے جبکہ شیخ خالد دعوت ارشادات کے سرپرست، اور عباس ستانکزئی وزیر خارجہ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع تعینات کئے گئے ہیں سراج الدین حقانی وزیرداخلہ جبکہ ‏ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ سمیت کُل 33 وزرا اپنے فرائض سرانجام دیں گے-

  • جیتں یا ہاریں،آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے     رمیز راجہ کی قومی کھلاڑیوں کو ہدایت

    جیتں یا ہاریں،آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے رمیز راجہ کی قومی کھلاڑیوں کو ہدایت

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیر مین رمیز راجہ نے قومی کھلاڑیوں سےملاقات میں کہا ہے کہ جیتں یا ہاریں،آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملاقات میں رمیزراجہ نےایک سے 2 تبدیلیوں کاعندیہ بھی دیا ہے ملاقات میں6 سینئرکھلاڑیوں نے رمیزراجہ سےسوالات کیے۔

    ایک کھلاڑی نے اعظم خان کی سلیکشن پرتحفظات کا اظہارکیا کھلاڑی نے کہا کہ جب فٹنس ٹھیک نہیں تو ایسا کھلاڑی ٹیم میں کیوں آتا ہے ملاقات میں سینئرکھلاڑیوں نےغیرملکی کوچ کی تعیناتی کی سفارش کی کھلاڑیوں نے کہا کہ لوکل کوچزہمیشہ کھلاڑیوں سےمقابلہ کرتے ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی بنتے ہی رمیز راجہ کا بابر اعظم کیلئے بڑا فیصلہ

    رمیزراجہ کا کہنا تھا جانتا ہوں ورلڈکپ کیلئےاعلان کردہ اسکواڈ پرتنقید ہو رہی ہےفکرنہ کریں ابھی ٹیم میں تبدیلی کی گنجائش اوروقت موجود ہے آپ لوگ کارکردگی پرتوجہ دیں،میڈیاکومیں سنبھال لوں گا۔

    مستند ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ورلڈ کپ ٹی20 سکواڈ میں شامل کھلاڑی شامل تھے۔ نامزد چئیرمین نے کھلاڑیوں کو کارکردگی کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی دیں ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بھی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے گفتگو ہوئی۔

    چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین پی سی بی بننے کی صورت میں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے، تاہم نامزد چیئرمین نے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ انہیں ماضی کی نسبت بہتر نتائج چاہیں-

    رمیزراجہ نے فہیم اشرف، حارث رؤف اورسعود شکیل کو مخاطب کرکے پرفارمنس بہترکرنےکی ہدایت کی ہے-

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

    دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

    اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کی مشاورت سے منتخب کیا گیا ٹی 20 سکواڈ تبدیل کردیا۔

    بابر اعظم نے شرجیل خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم رمیز راجہ نے ان چاروں کو نکال کر ان کی جگہ آصف علی، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب مقصود کا نام سکواڈ میں شامل کر دیا ہے-

    ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

  • حکومت اور روزمرہ زندگی میں شرعی قوانین کا اطلاق ہو گا  ، سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ

    حکومت اور روزمرہ زندگی میں شرعی قوانین کا اطلاق ہو گا ، سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ

    کابل: طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اور روزمرہ زندگی میں شرعی قوانین کا اطلاق ہو گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق طالبان کی فتح کے بعد سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ کی جانب سے جاری کردہ پہلے بیان میں کہا گیا ہے کہ شریعت سے متصادم نہ ہونے والے تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔

    رپورٹس کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملاہیبت اللہ نے واضح کیا کہ شریعت سے متصادم نہ ہونے والے تمام معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں گے۔

    ملا ہیبت اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت فی الفور کام شروع کرے گی۔

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ آج شام کابل میں امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس میں نئی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوندہوں گے-

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملاعبدالغنی برادران کےمعاون ہوں گے ملا خیر خو وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے جبکہ شیخ خالد دعوت ارشادات کے سرپرست، اور عباس ستانکزئی وزیر خارجہ مقرر کئے گئے ہیں-

    جبکہ ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع تعینات کئے گئے ہیں سراج الدین حقانی وزیرداخلہ جبکہ ‏ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ سمیت کُل 33 وزرا اپنے فرائض سرانجام دیں گے-

    طالبان نے دنیا اور اپوزیشن کے مطالبات کو اہمیت نہیں دی ، نئی حکومت پر سلیم صافی کا تجزیہ

  • پشاور:گھر سے بھاگی لڑکی کوپناہ دینے والی خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان  گرفتار

    پشاور:گھر سے بھاگی لڑکی کوپناہ دینے والی خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان گرفتار

    پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گھر سے بھاگنے والی لڑکی کوپناہ دینے والی خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے گزشتہ روز خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے جن کے خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی گھر چھوڑ کر مقتولہ کے ساتھ رہائش اختیار کی تھی-

    ملزمان میں سے ایک گھر چھوڑنے والی خاتون کا سابقہ شوہر جبکہ ایک بھائی ہے جن کو اپنی ہمشیرہ مسماۃ (ع) کے گھر چھوڑنے کا رنج تھا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے-

    تفصیلات کے مطابق مدعی جہانگیر خان ولد ظفر خان نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ملزمان صدام ولد نور محمد اور نور حسین ولد محمد عمر ساکنان افغانستان نے اس کی ہمشیرہ مسماۃ (ن) کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی-

    ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ شکیل خان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جبکہ گزشتہ روز مصدقہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان صدام ولد نور محمد اور نور حسین ولد محمد عمر کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کےدوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بیان کیا کہ ملزم نور حسین کی ہمشیرہ مسماۃ (ع) نے گھر چھوڑ کر مقتولہ کے گھر میں پناہ لی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا،-

    ملزم صدام گھر چھوڑنے والی خاتون مسماۃ (ع) کا سابقہ شوہر ہے جس نے مسماۃ (ع) کے بھائی ملزم نور حسین کے ساتھ مل کر پناہ دینے والی خاتون کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو تعریفی خط۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو تعریفی خط۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو تعریفی خط۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تعریفی خط فوجداری قوانین میں اصلاحات کے مسودے کے حوالے سے لکھا گیا چند روز قبل وزیر قانون نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم کو دوسرا مسودہ بھجوایا تھا۔

    وزیر خارجہ نے اپنے خط میں وزیر قانون اور ان کی ٹیم کو تعریفی کلمات سے نوازا خارجہ نے بیرسٹر فروغ نسیم کے کام کو حقیقی اور بامقصد تبدیلی لانے کے حکومتی مقصد کے عین مطابق قرار دیا۔

    وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزراکی ملاقاتیں، ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    وزیر خارجہ نے فوجداری قوانین میں اصلاحاتی پیکیج کے مسودے کو زندگی کے تمام شعبوں میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا وزیر خارجہ نے بیرسٹر فروغ نسیم کو ان کی عوام کے لیے بہتری کی کاوشوں میں مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    بیرسٹر فروغ نسیم نے وزیر خارجہ کا تعریفی خط پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں قانون کی بالادستی عوام کی بھلائی اور حکومت کے حقیقی تبدیلی لانے کے عزم پر عمل پیرا رہوں گا۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزراکی ملاقاتیں، ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزراکی ملاقاتیں، ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزرا نے ملاقاتیں کیں-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان سے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ملاقات کی وزیراعظم کو کراچی کی ترقی کے لیے جاری مختلف منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نیو کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کے آغاز کی منظوری کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا-

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی ماضی میں حکومتیں ملک کے اقتصادی مرکز کراچی کو نظر انداز کرتی رہیں کراچی میں روزگار کیلئے مزدوروں و افرادی قوت کی صنعتوں تک آسان رسائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے-

    وزیراعظم عمران خان سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ملاقات کی ملاقات میں پارٹی امور اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اسکے علاوہ افغانستاں اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی –

    وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے ملاقات کی ملاقات میں وزیرِ اعظم کو انڈسٹریل زونز کی تعمیر، برآمدی ہدف کے حصول، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی کیلئے اقدامات اور آٹو پالیسی پر عملدرآمد پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا.

    مزید وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ بڑے پیمانے کی صنعت کی پیداوار رواں مالی سال کیلئے طے شدہ ہدف سے تجاوز کرنے کی امید ہے جو کہ ملکی اقتصادی صورتحال کیلئے خوش آئند ہے.

    وزیرِ اعظم عمران خان سے پنجاب کے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری کامران علی افضل اور آئی جی راؤ سردار علی خان نے بھی ملاقات کی وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی راؤ سردار علی خان کی وڈیو لنک کے ذریعے شرکت.

    ملاقات میں صوبہ پنجاب کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی-

    وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری کو اشیاءِ ضرویہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر انتظامی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی وزیرِ اعظم نے آئی جی پنجاب کو امن و امان ، قبضہ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایات جاری کیں-

  • قصور:ڈی سی او آفس کے ملازم کی نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی، مقدمہ درج، ملزم تاحال گرفتار نہیں کئے جا سکے

    قصور:ڈی سی او آفس کے ملازم کی نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی، مقدمہ درج، ملزم تاحال گرفتار نہیں کئے جا سکے

    قصور کے نواحی علاقہ لوہگر جھگیاں میں ڈی سی او آفس کے ملازم کی ڈی جے والے نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی ڈی پی او قصور کا نوٹس مقدمہ درج تفتیش جاری-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے نواحی علاقہ لوہگر جھگیاں میں ڈی سی او آفس کے ملازم سرور ڈوگر نے عارف بشیر نامی نوجوان کو ڈی جے کی بکنگ کیلئے اپنے فارم ہائوس پر بلوایا اور گن پوائنٹ پر دو بار بد فعلی کر دی-

    متاثرہ عارف بشیر کی جانب سے مبینہ الزام عائد کیا گیا کہ لوہگر جھگیاں کے علاقہ میں فارم ہاؤس پر دو نامعلوم افراد نے پسٹل تانے اور سرور ڈوگر نے دو بار گن پوائنٹ پر بدفعلی کی ڈی پی او قصور عمران کشور کے نوٹس پر میڈیکل لیگل کے بعد تھانہ صدر قصور میں مقدمہ نمبر861/21درج کر لیا گیا تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی متاثرین کی جانب سے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے-

    پنجاب کابینہ کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ

  • بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی اہلیہ نے طلاق کی تصدیق کر دی

    بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی اہلیہ نے طلاق کی تصدیق کر دی

    بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بیوی نے نو سالہ شادی کے خاتمے کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں طلاق کا اعلان کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ طلاق کو اس وقت تک ایک گندا لفظ سمجھتی رہیں جب تک انہیں دو بار طلاق نہیں ہوگئی۔

    عائشہ مکھرجی نے کہا مضحکہ خیز الفاظ کے اتنے طاقتور معنی اورایسوسی ایشنزکیسے ہو سکتی ہیں جب مجھے پہلہ مرتبہ طلاق ہوئی تو میں بہت خوفزدہ تھی میں نے محسوس کیا کہ میں ناکام ہو گئی ہوں اور میں اس وقت کچھ غلط کر رہی تھی۔

    میں نے محسوس کیا جیسے میں نے سب کو مایوس کر دیا ہے اور خود غرضی بھی محسوس کی میں نے محسوس کیا کہ میں اپنے والدین کو مایوس کر رہی ہوں ، میں نے محسوس کیا کہ میں اپنے بچوں کو مایوس کر رہی ہوں اور یہاں تک کہ کسی حد تک مجھے ایسا لگا جیسے میں خدا کو مایوس کر رہی ہوں۔ طلاق اتنا گندا لفظ تھا۔

    تو اب تصور کریں ، مجھے دوسری بار اس سے گزرنا پڑے گا یہ خوفناک ہے۔ پہلے ہی ایک بار طلاق ہونے کے بعد ، ایسا محسوس ہوا جیسے میں نے دوسری بار مزید داؤ پر لگایا ہے۔ میرے پاس مزید کچھ ثابت کرنا تھا۔ لہذا جب میری دوسری شادی ٹوٹ گئی تو یہ واقعی خوفناک تھا۔ تمام احساسات جو میں نے محسوس کیے جب میں پہلی بار اس سے گزر کر محسوس کیا تھا خوف ، ناکامی اور مایوسی اس کا میرے لیے کیا مطلب ہے؟ یہ میری اور شادی کے رشتے کی وضاحت کیسے کرتا ہے؟

    ٹھیک ہے ، ایک بار جب میں نے جو کچھ ہوا اس کے ضروری اعمال اور جذبات سے گزری تو میں اپنے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکی کہ میں ٹھیک ہوں ، میں اصل میں بہت اچھا کر رہی تھی ، یہاں تک کہ دیکھا کہ میرا خوف بالکل ختم ہو گیا قابل ذکر بات یہ ہے کہ میں نے واقعی زیادہ بااختیار محسوس کیا۔ میں نے اپنے خوف کا ادراک کیا اور لفظ طلاق کو میں نے جو معنی دیا وہ میرا اپنا ذہن تھا۔

    لہذا ، ایک بار جب میں نے اس کا ادراک کیا تو میں نے لفظ اور طلاق کے تجربے کو نئے سرے سے بیان کرنا شروع کیا جس طرح میں اسے دیکھنا اور تجربہ کرنا چاہتی تھی ۔

    عائشہ مکھرجی اور شیکھر دھون کی شادی 2012 میں ہوئی تھی دونوں کا ایک بیٹا ہے اس سے قبل عائشہ کی آسٹریلیا میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی ہوئی تھی جس سے ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں عائشہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد شیکھر دھون سے شادی کی تھی۔

  • الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین  پر اعتراضات اٹھا دیئے

    الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات اٹھا دیئے

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اس پر اعتراضات اٹھا دیئے۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر اعتراضات پر تفصیلی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جمع کرائی جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر 37 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ آئندہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ای وی ایم کے استعمال کیلئے وقت بہت کم ہے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بیلٹ پیپر کی مناسب رازداری نہیں رہے گی جب کہ ووٹر کی شناخت گمنام نہیں رہے گی

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر دیکھا نہیں جاسکتا جب کہ ای وی ایم کے استعمال سے کم ازکم خرچہ 150ارب روپے آئے گا اور کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود الیکشن کی شفافیت اور ساکھ مشکوک رہےگی۔

    جعلی اور غیررجسٹرڈ اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم…

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کس کی تحویل میں رہیں گی، کچھ نہیں بتایا جارہا جب کہ مشین کو ہیک بھی کیا جاسکتا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بلیک باکس میں شفافیت پر سوال اُٹھنے کے ساتھ ساتھ ہر جگہ پر مشین کے استعمال کی صلاحیت پر سوال آسکتا ہے جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی نہیں روک سکتی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق زیادہ مشینوں سے ایک روز میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہوگا اور مشینوں کی کسی وجہ سے مرمت الیکشن میں دھاندلی کا باعث بن سکتی ہے جب کہ ووٹر کی تعلیم اور ٹیکنالوجی بھی رکاوٹ بنے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے نہیں جب کہ میڈیا این جی اوز اور سول سوسائٹی کو بداعتمادی ہوسکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہےکہ عین وقت پر عدالتی حکم سے بیلٹ میں تبدیلی ہوجاتی ہے اس وقت مشکل پیش آئے گی جب کہ ای وی ایم سے نتائج میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

    قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس،اہم فیصلے کر لئے

  • برٹش ایئرویز کا سستی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ

    برٹش ایئرویز کا سستی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ

    دنیا کی بہترین ایئر لائنز میں شمار ہونے والی برٹش ایئرویز نے نئی اور سستی ایئر لائن شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ” روئٹرز” کے مطابق برٹش ایئر ویز کی نئی ایئرلائن لندن کے دوسرے بڑے ایئرپورٹ گیٹوک سے شروع کی جائے گی برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو شان ڈوئل نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی ایئر لائن شروع کرنا چاہتے ہیں جس کے ٹکٹ کی قیمت دیگر کے مقابلے میں کم ہو۔

    انہوں نے واضح طور پراعلان کیا کہ کم قیمت ٹکٹ والی ایئر لائن شروع کر کے ہم اس مقابلے میں شریک ہونے جا رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے بات چیت آگے بھی بڑھ چکی ہے نئی ایئر لائن شروع کرنے کا بنیادی مقصد نئے مواقع کی تلاش ہے۔

    ایئرعربیہ نے پاکستانی کمپنی کے ساتھ ملکر نئی ائیر لائن ’فلائی جناح ‘ کے قیام کا…

    برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو شان ڈوئل نے کہا کہ اگر نیا یونٹ لگانے کے لیے یونین سے مذاکرات ناکام ہو گئے تو برٹش ایئرویز گیٹوِک پر دیگر ایئرلائنز کے مقابلے میں نئی آ سکے گی اور ان کو وہاں اپنے سلاٹس فروخت کرنا پڑ سکتے ہیں۔

    "روئٹرز” برٹش ایئرلائن کی مالک کمپنی اینگلو سپینش گروپ آئی اے جی نے مختصر دورانیے کی پروازیں چلانے کے نئے بزنس کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ برٹش ایئرویز کے جہازوں کو ہی برانڈڈ کر کے اسی معیار کی سروس فراہم کرے گی۔

    واضح رہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے دوران برٹش ایئرویز نے اپنے کم از کم 10 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا۔