Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • گوگل کا جی میل کے لیے نیا فیچر

    گوگل کا جی میل کے لیے نیا فیچر

    گوگل نے جی میل کے لیے اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈٰا کے مطابق دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل کو اب ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہےاپ ڈیٹ کے بعد جی میل موبائل ایپ میں ڈائریکٹ کالنگ کی سہولت کا اضافہ کر دیا جائے گا۔

    جی میل میں ڈائریکٹ کالنگ کے اس فیچر کے لیے گوگل میٹ کا سہارا لیا جائے گا اور صارفین اپنے کانٹیکٹس سے ون آن ون رابطہ کرسکیں گےگوگل کی طرف سے اسپیسز کے نام سے رومز چیٹ چینلز کا وعدہ بھی کیا گیا ہے جو ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فیچرز سے لیس ہوں گے۔

    رپورٹس کے مطابق صارفین آسانی سے ای میل، چیٹس، اسپیسز اور میٹ کے درمیان نیوی گیشن کرسکیں گے جبکہ ایڈمن اور سیکیورٹی ٹولز کو بھی بہتر بنایا جائے گا کارباری اداروں کے لیے یہ نئی تبدیلیاں تو 8 ستمبر سے دستیاب ہوں گی مگر تمام صارفین کے لیے یہ اپ ڈیٹس آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں دستیاب ہوں گی۔

  • یو اے ای: ایکوریم میں دنیا کا سب سے بڑا سانپ

    یو اے ای: ایکوریم میں دنیا کا سب سے بڑا سانپ

    جنوب مشرقی ایشیا کا رہنے والا ریٹیکولیٹڈ پائتھن دنیا کا سب سے لمبا سانپ ہے

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 10 میٹر تک لمبے سانپ کا وزن 115 کلو گرام ہے جب کہ اس کی عمر 14 سال بتائی گئی ہے اسے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) میں رکھا گیا ہے-

    رپورٹ کے مطابق یہ سانپ ایک بہترین تیراک ہے، اس کی مرغوب غذاؤں میں بطخیں اور خرگوش شامل ہیں ریٹیکولیٹڈ پائتھن نامی سانپ کو پکڑنے کے لیے 12 افراد پر مشتمل ٹیم مرتب کی گئی اور اسے ابوظہبی کے القانہ میں نیشنل ایکوریم (ٹی این اے) میں رکھا گیا ہے۔

    جنوب مشرقی ایشیا کا رہنے والا یہ ریٹیکولیٹڈ پائتھن دنیا کا سب سے لمبا سانپ ہے اگرچہ یہ غیر زہریلا ہے، لیکن وہ اپنے شکار کو اردگرد لپیٹ کر مارتے ہیں پائتھن کے جبڑے بہت لچکدار ہوتے ہیں جو بڑے بڑے سے شکار کو باآسانی نگل لیتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سانپ کی رکھوالی کے لیے موجود افراد کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ سانپ ہم سے مانوس ہے مگر اس کے باوجود ہمیں بہت احتیاط سے اس کے نزدیک جانا پڑتا ہے۔

  • ملک میں کورونا سے مزید 84 اموات

    ملک میں کورونا سے مزید 84 اموات

    پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ مزید 4 ہزار 62 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 497 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، پنجاب میں 4 لاکھ8 ہزار 758، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840، بلوچستان میں 32 ہزار 480، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار73 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 175، اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • طالبان کا افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی کا فیصلہ

    طالبان کا افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی کا فیصلہ

    کابل: طالبان نے افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان رہنما احمد اللہ وقاص کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے ہر قسم کے کھیل پر پابندی ہو گی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    افغان طالبان نے دنیا سے غیر مشروط امداد کا مطالبہ کر دیا

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر کھیل پر منفی اثرات پڑیں گے۔ خواتین کو اجازت نہ دینے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیربحث آئے گا۔

    دوسری جانب طالبان نے خواتین کو کالجز اور یونیورسٹیز میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز یا کم از کم انہیں ایک پردے سے الگ کیا جائے، جب کہ طالبات کے لیے عبایا اور ایسا نقاب کرنا لازم ہوگا جن سے آنکھوں کے علاوہ ان کا پورا چہرہ چھپ جائے۔

    طالبان کی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبات کو صرف خواتین ہی پڑھا سکتی ہیں تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو پھر اچھے کردار کے حامل کسی بوڑھے شخص کو اس کام کے لیے رکھا جائے یہ حکم نامہ ان تمام نجی کالجز اور جامعات پر لاگو ہوتا ہے جن کی تعداد میں 2001 کے بعد طالبان کا پہلا دور اقتدار ختم ہونے کے بعد بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور کل سے انہیں دوبارہ کھولنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

    احکامات کے مطابق خواتین پر شٹل کاک برقعہ ( سر کے بال سے پیر کے ناخن تک کو ڈھاپنے والا برقعہ) پہننا لازم قرار نہیں دیا گیا تاہم گھر سے باہر نکلنے والی خواتین کے لیے ایسا نقاب کرنا لازم ہوگا جس میں صرف ان کی آنکھیں دکھائی دیں۔

    طالبان نے طالبات کو پورے نقاب کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دے دی

    طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز

  • افغانستان:نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 11 ستمبر کو منعقد ہو گی

    افغانستان:نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 11 ستمبر کو منعقد ہو گی

    کابل: افغانستان کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 11 ستمبر کو منعقد ہو گی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق حا ل ہی میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کی طرف سے اعلان کردہ عبوری حکومت کی حلف برداری کی تقریب 11ستمبر کو منعقد ہوگی۔

    افغانستان کی نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان، چین، روس، ترکی اور ایران سمیت دیگر ممالک کو باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے حادثے کو بھی 11 ستمبر کے دن 20 سال مکمل ہو جائیں گے امریکہ اور اس کی اتحادی افواج نے 9/11 کے 20 سال مکمل ہونے سے قبل ہی افغانستان سے انخلا کیا ہے۔

    عالمی میڈیا میں یہ خبر بھی زیر گردش ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی افتتاحی تقریب میں روسی سفارتی عہدیدار شرکت کریں گے۔

    طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں افغانستان کی نئی حکومت اور کابینہ کے اراکین کا اعلان کیا تھا طالبان ترجمان کے مطابق ملا محمد حسن آخوند وزیراعظم جب کہ ملا برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب وزیراعظم ہوں گے۔

  • سعودی عرب: عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا دی گئی

    سعودی عرب: عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا دی گئی

    سعودی عرب نے زائرین عمرہ کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار کردی۔

    باغی ٹی وی : "ترکی اردو” کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب یومیہ بنیادوں پر 70 ہزار زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے سعودی حکام کی جانب سے عمرہ زائرین کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ بڑھتی ہوئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

    یہ بات منگل کے روز ایک اعلان میں بتائی گئی وزارت کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے گا۔

    وزارت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری سے کیا گیا عمرے کی بکنگ "توکلنا” ایپلی کیشن کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نئے حکم نامے کے تحت عمرہ ادائیگی کا اجازت نامہ 15 روز بعد جاری کرایا جاسکتا ہے جبکہ مسجد نبوی میں روضہ شریف کا اجازت نامہ ایک ماہ بعد ہی جاری ہو گا جبکہ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اجازت نامہ جاری نہیں ہو گا۔

    یاد رہے کہ عمرہ اور نماز کے اجازت نامے مقامی شہری، مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزا ہولڈر توکلنا ایپ میں اپ ڈیٹ کے بعد جاری کرا سکتے ہیں اعتمرنا ایپ کے ذریعے جاری ہونے والے کسی بھی اجازت نامے پر کوئی فیس نہیں ہے، تمام اجازت نامے مفت ہیں۔

  • 14 اگست چنگ چی رکشہ میں بدسلوکی کا واقعہ:  متاثرہ خاتون نے جیل میں چار ملزمان کو شناخت کر لیا

    14 اگست چنگ چی رکشہ میں بدسلوکی کا واقعہ: متاثرہ خاتون نے جیل میں چار ملزمان کو شناخت کر لیا

    14 اگست کی رات کو چنگ چی رکشہ میں خاتون سے ہونی والی بدسلوکی کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، متاثرہ خاتون نے جیل میں چار ملزمان کو شناخت کر لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان قلمبند کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں ملزمان نے چلتے رکشے کا پیچھا کیا اور بار بار تنگ کیا ملزم ساجد نے موٹر سائیکل سے اتر کر بدتمیزی کی۔

    ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا-

    لاہور:رکشہ میں خاتون سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے کا مقدمہ درج

    واضح رہے کہ 14 اگست کے رواز کے واقعے کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہوئی تھی سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔

    اسی دوران اور نوجوان بھی چنگچی رکشہ کی جانب بڑھتے ہیں لیکن لڑکی کے ساتھ بیٹھی دوسری لڑکی چپل اتار کر اپنی طرف آنے والے نوجوانوں کو روکتی ہے-

    ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس واقعہ کا مقدمہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مقدمے کے متن کے مطابق 2 خواتین اور ایک بچی رکشے میں بیٹھی تھیں جب اوباش لڑکوں نے پیچھا کیا اس دوران 10 سے 12 لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے۔

    مقدمے کے متن میں لکھا گیا تھا کہ سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے میں سوار ہوا لڑکے نے خاتون کو ہراساں کیا اور دست درازی کی اور فرار ہو گیا۔

    لاہورمیں جنسی تشدد کے واقعات میں‌ اچانک اضافہ،3 ڈویژن ریڈ زون قرار

  • سابق امریکی صدر ٹرمپ باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گے

    سابق امریکی صدر ٹرمپ باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گے

    انتخابات میں ہارنے کے بعد سابق امریکی صدر باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گے-

    باغی ٹی وی : "سکائے نیوز” کے مطابق 9/11 حملوں کی 20 ویں برسی پر 11 ستمبر کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئرباکسنگ کمنٹری کی میزبانی کریں گے –

    امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ 11 ستمبر کو فلوریڈا میں ہولی فیلڈ بمقابلہ بیلفورٹ باکسنگ میچ کی میزبانی کریں گےسابق سینئر باکسنگ پروموٹر ٹرمپ سینئر نے کہا کہ میں عظیم جنگجوؤں اور عظیم لڑائیوں سے محبت کرتا ہوں اور وہ ہفتے کی رات لڑائی دیکھنے اور اپنے خیالات شئیر کرنے کے منتظر ہیں۔

    سابق صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر بھی ایونٹ کا حصہ بنیں گے، باکسنگ میچ سال کی سب سے بڑی ہیوی ویٹ فائٹ قرار دی جارہی ہے میچ ہفتہ کو سیمینول ہارڈ راک کیسینو میں ہوگا، ٹرمپ اس سے قبل یو ایف سی کے لیے دیگر لائیو فائٹنگ ایونٹس کی میزبانی کرچکے ہیں۔

    سابق امریکی صدر اس وقت فلوریڈا میں موجود ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے فائٹرز کو پسند کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ اس دلچسپ مقابلے میں ان کا انتظار کریں اور وہ اسے مس نہیں کر سکتے۔

  • عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا ویریئنٹ کو سب سے خطرناک قرار دیا

    عالمی ادارہ صحت نے ڈیلٹا ویریئنٹ کو سب سے خطرناک قرار دیا

    نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس میں ڈیلٹا ویریئنٹ کو سب سے خطرناک قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی کوویڈ 19 کے لیے ٹیکنیکل لیڈ جینیوا میں مقیم ڈاکٹر ماریہ وان کیر خوو نے آن لائن خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ’’میو‘‘ سامنے آنے کے باوجود ڈیلٹا ویریئنٹ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویریئنٹ تمام ویریئنٹس سے زیادہ خطرناک ہے ڈ یلٹا ویریئنٹ اپنے سے پہلے کے ویریئنٹ کے مقابلہ میں دو گنا تیزی سے پھیلتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ زیادہ لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے سائنس دان کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹس کا مطالعہ کر رہے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی نئی قسم ’’میو‘‘ دریافت کی تھی جس کی شناخت پہلی بار جنوری 2021 میں جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں ہوئی تھی جو کولمبیا میں موجودگی کے بعد یورپ اور دیگر جنوبی امریکی ممالک میں رپورٹ ہوا ہے جنوبی امریکا سے باہر اس قسم کے کیسز برطانیہ، یورپ، امریکا اور ہانگ کانگ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اگرچہ عالمی سطح پر کووڈ کے مجموعی کیسز میں میو قسم کی شرح 0.1 فیصد سے بھی کم ہے مگر کولمبیا اور ایکواڈور میں یہ تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں بالترتیب 39 اور 13 فیصد کیسز اس کا نتیجہ ہیں سائنسدانوں کی جانب سے یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ نئی قسم زیادہ متعدی یا زیادہ خطرناک بیماری کا باعث تو نہیں بنتی۔

  • بابر اعظم کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ دوستی یاری کواہمیت نا دیں    وسیم اختر

    بابر اعظم کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ دوستی یاری کواہمیت نا دیں وسیم اختر

    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم اچھی ہے، مگر بابر اعظم کو یہ سیکھنا پڑے گا کہ دوستی یاری کواہمیت نا دیں اگر کوئی ایوریج ممبر ہے اور کپتان کو لگتا ہے کہ وہ جتا سکتا ہے تو اسے موقع دینا چاہیے۔


    باغی ٹی وی : نجی چینل کے پروگرام میں وسیم بادامی کو انٹرویو دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد دو مزید ورلڈ کپ بھی آرہے ہیں، ہمارے ملک میں کھلاڑیوں پر عجب تنقید کی جاتی ہے، لڑکے سلیکٹ کرلیے گئے اب ان کو سپورٹ کرنا چاہیے۔


    انہوں نے کہا کہ لوگوں کے کہنے پر ٹیم کا انتخاب نہیں کرسکتے، سرفراز 2 سال سے ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن اچھا نہیں کھیل رہے ان کے مقابلے میں رضوان کی پرفارمنس اچھی ہے۔


    سابق کپتان نے کہا کہ شعیب ملک کا بہترین کرکٹ مائنڈ ہے لیکن ہر چیز کا وقت ہوتا ہے، مڈل آرڈر ہمارا مسئلہ تھا ہمارے پاس پاور ہٹر نہیں تھا، اعظم خان اور آصف علی پاور ہٹر کی صورت میں ٹیم میں موجود ہیں۔


    وسیم اکرم نے کہا کہ انہیں بہت لوگ یہ کہتے ہیں آپ کوچ کیوں نہیں بنتے، چھوٹے چھوٹے بچے ہمارے کوچز کو ایڈوائس دے رہے ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس کوئی بھی ایسا بندہ موجود نہیں جو اچھی کوچنگ کر سکے۔


    انہوں نے کہا کہ جاوید میاں داد کا موجودہ کرکٹ سے کوئی ڈائریکٹ واسطہ نہیں اس لیے وہ بطور ٹیم کنسلٹنٹ یا ڈائیریکٹر پی سی بی آسکتے ہیں، تاہم بطور کوچ ایسا کرکٹر چاہیے جو دس سال سے کرکٹ سے جڑا ہو۔
    https://twitter.com/newspakistan_/status/1435350102529433601?s=20
    معین خان کے بیٹے اعظم خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اس پر اتنی تنقید کی جاتی ہے وزن کا مزاق اڑایا جاتا ہے، وہ 22 سال کا لڑکا ہے، قرنطینہ میں اس کی اننگز دیکھی ہیں اس کو چانس دینا تو بنتا ہے۔