Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • نیوزی لینڈ سیریز کے لئے ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ،عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ مقرر

    نیوزی لینڈ سیریز کے لئے ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ،عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ مقرر

    نیوزی لینڈ سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے۔ عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ مقرر کر دیے گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈرائکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ ہوں گے کرنل عمران ڈار سیکورٹی منیجر، ابراہیم بادیس ٹیم میڈیا منیجر اور ملنگ علی مساجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گےعبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی راولپنڈی میں ٹریننگ، میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات

    اس سے قبل ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا یہی ٹیم نیوزی لینڈ سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

    اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں۔اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہیں ۔محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

    ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو رکھا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی اور 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

  • وسیم اکرم اور شعیب اختر آمنے سامنے آگئے

    وسیم اکرم اور شعیب اختر آمنے سامنے آگئے

    پاکستانی قومی کرکٹر وسیم اکرم نے شعیب اختر کو بد تمیز کہہ دیا یہ بھی کہا کہ”میں نہیں جانتا کہ لوگ اسے سنجیدگی سے کیوں لیتے ہیں۔ جو شخص دوسروں کے احترام کا فقدان رکھتا ہے وہ زندگی میں کچھ نہیں کر سکتا۔”
    https://twitter.com/newspakistan_/status/1435348704534351875?s=20
    باغی ٹی وی : شعیب اختر نے کچھ دن پہلے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وسیم اکرم نے خود اپنی زندگی کلبز میں گزاری ہے جبکہ وسیم اکرم انٹرویو میں ان کی نائٹ کلب کی کہانی سناتے ہیں۔

    شعیب اختر نے کہا کہ میں ان سے پوچھنا چاہوں گا وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے کلبز میں پکڑا مگر کیا وہ 14 سالوں میں ایک دن بھی جم لے کر گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہر انٹرویو میں مجھے جھوٹا کہتے ہیں آخر ہر چیز کی حد ہوتی ہے میں نے کلبنگ اپنے بڑوں سے ہی سیکھی ہے ان کے بڑے اگر اچھے ہوتے تو یہ کہانیاں نہ ہوتیں، اوراگر ہمارا بڑا عمران خان ہوتا تو کہانی ہی مختلف ہونی تھی۔

    شعیب اختر نے سابق کپتان وسیم اکرم کو جواب دیا کہ وہ راتوں کو اپنے گھٹنے کی تکلیف میں روتے تھے، اب یہ وسیم بھائی کو کون بتائے کہ میں کلب کی بجائے اسپتال میں ہوتا تھا۔

    شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ وہ ورلڈ کپ کی رات بھی درد کے باعث ٹیکہ لگوا کر آئے تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ کپتان انہیں نکال دے گا۔ ٹیم میں بہت سے ایسے لوگ تھے جو ان کی کامیابی سے جلتے تھے۔

    واضح رہے کہ موجودہ حالات کے برعکس ماضی میں شعیب اختر ، وسیم اکرم کی تعریفیں بھی کر چکے ہیں، شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کا کریئر وسیم اکرم نے بنایا-


    جبکہ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے شعیب اختر کو دنیا میں اپنے پسندیدہ تجزیہ کار کے طور پر نامزد کیا۔ وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ شعیب پی سی ٹی کے ہیڈ کوچ کے طور پر جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اس کام کے لیے بہترین آپشن ہے۔ پاکستان کرکٹ کو شعیب کی طرح باصلاحیت لوگوں کی ضرورت ہے۔
    "متوازی کائنات میں”

  • فتح اللہ گولن سے تعلق کا الزام :ترکی میں مزید 214 فوجی گرفتار

    فتح اللہ گولن سے تعلق کا الزام :ترکی میں مزید 214 فوجی گرفتار

    ترک حکام نے امریکا میں مقیم ترک عالم دین سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خلاف گرفتاریاں دوبارہ شروع کر دی ہیں ناکام بغاوت میں ملوث ملزمان کی نشان دہی اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا سلسلہ 4 سال بعد بھی جاری ہے-

    باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق ترک حکام نے 41 صوبوں میں 214 فوجیوں کو فتح اللہ گولن سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا ہے، تفتیش کےمطابق انقرہ جو گولن تحریک کو ’دہشت گرد تنظیم‘ کا خفیہ ڈھانچہ قرار دیتا ہے-

    حکام نے 44 فوجیوں کو گرفتار کیا اور 145 دیگر کو بغاوت کی کوشش کے بعد برطرف کر دیا گیا گرفتار ہونے والوں میں ایک کرنل، 7 کپتان، لیفٹیننٹ کرنل 7 لیفٹیننٹ 41 نان کمیشنڈ افسران اور 5 افسر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی میں 2016 میں حکومت کے خلاف بغاوت کی ناکام کوشش کی گئی تھی ترک حکومت 15 جولائی 2016 کو ہونے والی بغاوت کے بعد سے اب تک فتح اللہ گولن تحریک سے تعلق کے شبہے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوجی اور سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر چکی ہے، جب کہ 77 ہزار افراد گرفتار ہیں اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

    اس کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے اور ترک حزبِ اختلاف حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہیں جبکہ ترک حکومت کا مؤقف ہے کہ فتح اللہ گولن اور ان کی تحریک سے متعلق افراد دہشت گرد اور ترکی کی قومی سلامتی کے لیے ایک خطرہ ہیں جن سے نمٹنے کے لیے ایسی ہی سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔

  • ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت  دینے والا پہلا ملک بن گیا

    ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دینے والا پہلا ملک بن گیا

    وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

    باغی ٹی وی :ایل سلواڈور نے جون میں اس قانون کی منظوری دی تھی کہ بٹ کوائن کو قانونی کرنسی بنا دیا جائے اورکہا گیا تھا کہ بٹ کوائن کے ساتھ امریکی ڈالرز کی حیثیت بھی برقرار رہے گی 7 ستمبر سے اس قانون پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔

    اگرچہ قانون کے تحت ہر شہری بٹ کوائن کو استعمال کرسکے گا تاہم جن کو ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل نہیں ہوگی ان پر یہ لازمی نہیں ہوگا حکومت کی جانب سے آبادی میں بٹ کوائن کے استعمال کے لیے ضروری تربیت اور میکنزمز کو فروغ دیا جائے گا جبکہ ماہرین اور ریگولیٹرز نے اس موقع پر کرپٹو کرنسی کی قدر میں اچانک اتار چڑھاؤ اور صارفین کے تحفظ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    تاہم اب سلواڈور کے صدر نایب بوکلے کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس اقدام سے متعدد شہریوں کو پہلی مرتبہ بینک سروسز تک رسائی مل سکے گی اور ہر سال بیرون ملک سے بھیجے جانے والی ترسیلات زر کی فیسوں کی مد میں خرچ کیے جانے والے 40 کروڑ ڈالرز کی بچت ہوسکے گی۔

    6 ستمبر کو ایک ٹوئٹ میں صدر نایب بوکلے نے کہا کہ ‘کل سے تاریخ میں پہلی مرتبہ پوری دنیا کی نظریں ایل سلواڈور پر مرکوز ہوں گی، بٹ کوائن نے ایسا ممکن بنایا ایل سلوا ڈور نے اپنے اولین 400 بٹ کوائنز خرید لیے ہیں جبکہ جلد تعداد میں مزید اضافے کا بھی وعدہ کیا۔

    کرپٹو کرنسی ایکسچینج ایپ جمنی کے مطابق 400 بٹ کوائنز 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز پر ٹریڈنگ کررہے ہیں۔

    حالیہ سروے پولز میں ایل سلواڈور کے 65 لاکھ میں سے اکثریت نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی دینے کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے امریکی ڈالر کا استعمال جاری رکھنے کا کہا ہے جو گزشتہ 20 سال سے اس ملک کی قانونی کرنسی ہے۔

    گزشتہ ہفتے دارالحکومت سان سلواڈور میں سیکڑوں افراد نے اس کے خلاف مظاہرے کیے ، مظاہرین کا کہناہے کہ بٹ کوائن ایسی کرنسی ہے جس کا کوئی وجود نہیں ایسی کرنسی جس کا فائدہ غریبوں کو نہیں امیروں کو ہوگا۔

  • منال خان اوراحسن محسن  کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

    منال خان اوراحسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

    معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ شب منال اور احسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی کی محفل سے ہوا۔ ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے لگیں۔

    ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوزمنال اور احسن کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں ہیں ۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نےاورنج رنگ کا لہنگا پہنا ہوا ہے جب کہ دلہا نے سفید شلوار قمیض پرملٹی واسکٹ پہن رکھی ہے-

    دوسری جانب ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انسٹا گرام پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کی تصویرشیئر کی تھی 8 ستمبر بروز بدھ کو منال خان اور احسن محسن کی مایوں، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔

    یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔

  • ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جا رہا ہے

    ملک بھر میں آج یوم بحریہ منایا جا رہا ہے

    اسلام آباد: ملک بھر میں یوم بحریہ آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : یوم بحریہ کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر یوم بحریہ ہماری قومی تاریخ کا عظیم الشان اور یادگار دن ہے آپریشن سومنات میں جہازوں نے بھارتی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کیا تھا پاک بحریہ نے بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کیا اور دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔

    نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے پوری بھارتی نیوی کو بندرگاہ میں مقید رکھا اور پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

    یوم دفاع 6 ستمبر: شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

    سربراہ پاک بحریہ نے مزید کہا کہ پاک بحریہ عالمی پانیوں میں امن و استحکام کو یقینی بنا رہی ہے اور آج کے دن خون کے آخری قطرے تک ثابت قدم رہنے کا عہد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنگِ ستمبرمیں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال آٹھ ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔

    1965ء کی جنگ میں بری اورفضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

    ستمبر1965ء میں نیوی کی جنگی سرگرمیاں بھی دیگر دفاعی اداروں کی طرح قابل فخر رہیں۔ اعلان جنگ ہونے کے ساتھ بحری یونٹس کو متحرک و فنکشنل کر کے اپنے اپنے اہداف کی طرف روانہ کیا گیا۔ کراچی بندرگاہ کے دفاع کے ساتھ ساتھ ساحلی پٹی پر پٹرولنگ شروع کرائی گئی۔پاکستان کے بحری،تجارتی روٹس کی حفاظت بھی پاکستان بحریہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اس لیے سمندری تجارت کو بحال رکھنے کے لیے گہرے سمندروں میں بھی یونٹس بھجوائے گئے۔

    یہ امر تسلی بخش ہے کہ پوری جنگ کے دورن پاکستان کا سامان تجارت لانے لے جانے والے بحری جہاز بلا روک ٹوک اپنا سفر کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کو بندرگاہوں سے باہر تک نہ آنے دیا۔ پاکستان نیوی کی کامیابی کا دوسرا ثبوت یہ ہے کہ ہے۔ ہندوستان کے تجارتی جہاز’’سرسوتی‘‘اوردیگر تو کتنے عرصہ تک پاکستان میں زیر حراست وحفاظت کراچی کی بندرگاہ میں رہے۔ 7ستمبر کا دن پاکستان کی فتح اور کامیابیوں کا دن تھا۔

    پاکستان نیوی کا بحری بیڑا، جس میں پاکستان کی واحد آبدوزپی این ایس غازی بھی شامل تھی۔ ہندوستان کے ساحلی مستقر’’دوارکا‘‘پرحملہ کے لیے روانہ ہوئی۔اس قلعہ پر نصب ریڈار ہمارے پاک فضائیہ کے آپریشنز میں ایک رکاوٹ تھی۔ مذکورہ فلیٹ صرف 20منٹ تک اس دوار کا پر حملہ آور رہا۔ توپوں کے دھانے کھلے اور چند منٹ میں دوار کا تباہ ہو چکا تھا۔ پی این ایس غازی کا خوف ہندوستان کی نیوی پر اس طرح غالب تھا کہ ہندوستانی فلیٹ بندرگاہ سے باہر آنے کی جرأت نہ کرسکا۔ ہندوستانی جہاز’’تلوار‘‘کو پاکستانی بیڑے کا سراغ لگانے کے لیے بھیجا گیا مگر وہ بھی’’غازی‘‘ کے خوف سے کسی اور طرف نکل گیا۔

    کِس کی ہمت ہے ہماری پرواز میں لائے کمی

    ہم پروازوں سے نہیں حوصلوں سے اُڑا کرتے ہیں

  • افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر ردِ عمل دینا قبل از وقت ہو گا      فواد چوہدری

    افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر ردِ عمل دینا قبل از وقت ہو گا فواد چوہدری

    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اافغانستان میں نگراں سیٹ اپ کے اعلان پر ردعمل دینا قبل از وقت ہوگا اس لیے ہمیں کچھ انتظار کرنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ کابل میں تھے، میڈیا سے ہی پتہ چلا کہ ترکی اور قطر کے انٹیلی جنس سربراہان بھی کابل میں تھے افغانستان کا کوئی وزیرِ خارجہ نہیں، ہم اپنے وزیرِ خارجہ کو بھیجتے تو وہ وہاں کس سے ملاقات کرتے؟

    افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہو گا

    فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی عدم موجودگی میں فریم ورک کی ضرورت ہوتی ہے جہاں درپیش مسائل پر بات کر سکیں کابل میں حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں ماضی میں ہمیں افغانستان کے ساتھ سنگین مسائل در پیش رہے ہیں جن میں داعش، پناہ گزینوں کے مسائل اور ٹی ٹی پی کی مائیگریشن شامل ہیں تاہم طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی رہی ہے۔

    وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا مزید کہنا کہ پاکستان نے طالبان امریکہ مذاکرات میں سہولت فراہم کی افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کے انخلاء میں پاکستان نے مدد فراہم کی۔

    افغانستان میں ایسی جامع حکومت بنائی جائے جوتمام طبقات کی نمائندگی کرے قاسم…

    فواد چوہدری نے کہا کہ سال 2007 اور 2011 میں ہم جو کہہ رہے تھے وہ صحیح ثابت ہوا اور اگر ہماری بات مان لی جاتی تو آج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی افغان جنگ میں ہمیں 80 ہزار جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا اور ہمارا 150 ارب روپے کا معاشی نقصان ہوا۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے، بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم کی لڑائی کو پنج شیر میں پاکستان کی کارروائی کہا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کے تمام ٹاک شوز میں پنجشیر کی کہانی بنائی گئی اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں مارکیٹنگ ایجنسیاں کس طرح کام کرتی ہیں۔ بھارت کے گھناونے اقدامات سے عام آدمی پروپیگنڈے سے متاثر ہوتا ہے-

    طالبان نے دنیا اور اپوزیشن کے مطالبات کو اہمیت نہیں دی ، نئی حکومت پر سلیم صافی کا…

  • اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

    اکشے کمار کی والدہ انتقال کر گئیں

    بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں اکشے کمار نے اپنی والدہ کی موت کی افسوسناک خبر دی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج میں اپنے وجود کے بنیادی حصے میں ایک ناقابل برداشت درد محسوس کررہا ہوں۔


    اداکار نے لکھا کہ میری ماں محترمہ ارونا بھاٹیہ آج صبح اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے والد کے ساتھ دوسری دنیا میں دوبارہ مل گئیں اس وقت ہم تمام خاندان والے ایک مشکل مرحلے سے گُزر رہے ہیں اور اس دوران ہم آپ کی دُعاؤں اور ساتھ کے لیے شُکریہ ادا کرتے ہیں۔


    اکشے کمار کی والدہ کی موت پر بھارتی شوبز شخصیات مداحوں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے-

    واضح رہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد اُنہیں ممبئی کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنی نئی آنے والی فلم ’سنڈریلا‘ کی شوٹنگ کے لیے لندن میں موجود تھے کہ اچانک اُن کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کی وجہ سے وہ فوراََ شوٹنگ چھوڑ کر لندن سے ممبئی آگئے تھے۔

  • پاکستان، ایران، چین اور روس  طالبان سے معاہدے پر کام کر رہے ہیں   امریکی صدر

    پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے پر کام کر رہے ہیں امریکی صدر

    امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران، چین اور روس متنازع معاملات پر افغان طالبان سے بات اور معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں یہ بات واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے صدر نے کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد چین ان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کرے گا پاکستان، ایران، چین اور روس اب بھی یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ طالبان کیا کر رہے ہیں جو بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس حوالے سے فکر مند ہیں کہ چین اس گروپ کو فنڈز دے گا، جس پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں-

    طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر امریکا کا تشویش کا اظہار

    جس پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین کے طالبان کے ساتھ حقیقی مسائل ہیں، لہذا وہ ان کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش کریں گے جیسا کہ پاکستان، روس اور ایران کرتے ہیں وہ سب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اب کیا کریں۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے، فی الحال طالبان کی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کینیڈین وزیر اعظم پر انتخابی مہم کے دوران پتھراؤ

    امریکہ اور اس کے سات اتحادیوں پر مشتمل گروپ نے طالبان کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ واشنگٹن نے طالبان کے افغانستان کے مالی ذخائر تک رسائی کو روک دیا ہےلیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین، روس یا دیگر ممالک طالبان کو فنڈز فراہم کرتے ہیں تو امریکہ کا یہ معاشی اقدام بے معنی ہو جائے گا۔

    اس سے قبل اس سے پہلے ترجمان محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے۔

    گزشتہ روز افغانستان میں قائم ہونے والی حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخوند طالبان کی رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں۔

  • طالبان کی نئی عبوری حکومت آج سے ذمہ داریاں سنبھالے گی

    طالبان کی نئی عبوری حکومت آج سے ذمہ داریاں سنبھالے گی

    افغان طالبان کی اعلان کردہ نئی عبوری حکومت آج سے ذمہ داریاں سنبھال لیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوند جبکہ ملا عبد الغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی نائب سربراہ ہوں گے۔

    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان کیا۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ملا امیر خان متقی وزیر خارجہ ،سراج حقانی وزیر داخلہ جبکہ مولوی محمد یعقوب مجاہد کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے مولوی عبدالحکیم عدالتی امورکودیکھیں گے،ملا ہدایت اللہ وزیر مالیات ، ملاخیر اللہ وزیر اطلاعات اورقاری دین محمدحنیف قائم مقام وزیرخزانہ ہوں گے۔

    ملاعبدالحق وثیق کواین ڈی ایس کا سربراہ بنا دیا گیا،ملافضل اخوندافغانستان کےچیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے ملا خیرﷲ خیرخواہ وزیر اطلاعات و ثقافت اور ذبیح ﷲ مجاہد ان کے نائب ہوں گے جبکہ ملا عبدالحق وثیق انٹیلی جینس امور اور قاری فصیح الدین سیکورٹی امور کے سربراہ ہوں گے۔