Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • موسیقار وزیر افضل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    موسیقار وزیر افضل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    لاہور: موسیقار وزیر افضل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج صبح 87 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے موسیقار وزیر افضل کی نماز جنازہ مسجد شاہ خراساں، سمن آباد میں ادا کی گئی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

    نماز جنازہ میں میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

    عالمی شہرت یافتہ موسیقار خواجہ خورشید انور کے شاگرد موسیقار وزیر افضل نے پاکستان کی 73 سے زائد فلموں کے 209 گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔

    سات سروں کا بہتا دریا، سیو نے میراے دل دا جانی، تو قرار میرا یا میرے جانیا اور کہندے نیں نیناں تیرے کول رہنا جیسے لازوال گیتوں کی موسیقی وزیر افضل نے ترتیب دی تھی گلوکارہ نورجہاں نے ان کے بے شمار نغمے گائے جب کہ مسعود رانا، مہدی حسن اور ترنم ناز نے بھی ان کے ترتیب دیے گئے سروں پہ اپنی آواز کا جادو جگایا۔

    حکومت پاکستان نے بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2010 کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا مرحوم طویل عرصے سے بیمار تھے انہیں گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور شوگر کے بھی مریض تھے۔

  • M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات

    M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات

    M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے-

    باغی ٹی وی : ایم 2 موٹر وے پر لاہور سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار ہونڈا سوک کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا –

    تفصیلات کے مطابق گاڑی کے مالک کا اس حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گاڑی 125 کروز کنٹرول پر تھی اور گاڑی لاہور سے سرگودھا موٹر وے پر سفر کر رہی تھی کہ جیسے ہی سرگودھا کراس کیا کروز کو ہٹانے کے لئے بریک کو ٹچ کیا تو سارا سنسر ہینگ ہو گیا –

    گاڑی کے مالک کے مطابق گاڑی نے موٹر وے پر دس قلابازیاں کھائیں اور درخت سے جا ٹکرائی جس کے بعد گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کا ایک حصہ موٹر وے پر اور دوسرا سڑک سے نیچے جا گر تاہم خوفناک حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا-

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گاڑی کو باکل تباہ شدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے-

  • انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان نے حکومت کا اعلان کر دیا

    انتظار کی گھڑیاں ختم، ‏ذبیح اللہ مجاہد نے نئی افغان حکومت اور کابینہ کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : کابل میں امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نیوز کانفرنس میں نئی حکومت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی اسلامی حکومت کےسربراہ محمداحسن اخوندہوں گے-

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملاعبدالغنی برادران کےمعاون ہوں گے ملا خیر خو وزیر اطلاعات تعینات ہوں گے جبکہ شیخ خالد دعوت ارشادات کے سرپرست، اور عباس ستانکزئی وزیر خارجہ مقرر کئے گئے ہیں-

    جبکہ ذبیح اللہ مجاہد وزیر اطلاعات مقرر کئے گئے ہیں مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع تعینات کئے گئے ہیں سراج الدین حقانی وزیرداخلہ جبکہ ‏ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ سمیت کُل 33 وزرا اپنے فرائض سرانجام دیں گے-

    ‏افغانستان حکومتی وزرا کی مکمل فہرست
    ذبیح اللہ مجاہد نے آج کابل میں پریس کانفرنس کے دوران کابینہ کا اعلان کیا ۔
    ‏افغانستان کی نئی حکومت کا اعلان ہوگیا
    وزرا کی مکمل فہرست

    وزیراعظم: ملا محمد حسن اخند
    نائب وزیراعظم اول: ملا عبدالغنی برادر
    نائب وزیراعظم دوم: ملا عبدالسلام حنفی
    وزیردفاع: مولوی محمد یعقوب
    وزیرداخلہ: سراج الدین حقانی
    وزیرخارجہ: مولوی امیرخان متقی
    وزیرخزانہ: ملا ہدایت اللہ بدری
    ‏وزیرمعدنیات: ملا محمد یونس اخندزادہ
    وزیر پٹرولیم و کان کنی: ملا محمد عیسی اخند
    وزیرپانی و بجلی: ملا عبداللطیف منصور
    وزیر شہری ہوا بازی اور ٹرانسپورٹ: ملا حمیداللہ اخندزادہ
    وزیر دعوت و ارشاد(امربالمعروف و نھی عن المنکر): شیخ محمد خالد
    وزیر فوائد عامہ: ملا عبدالمنان عمری
    ‏چیف آف آرمی اسٹاف: قاری فصیح الدین
    ڈائریکٹر انٹیلی جنس: ملا عبدالحق وثیق
    ڈائریکٹر سنٹرل بنک: حاجی محمد ادریس
    ڈائریکٹر انتظامی امور: مولوی احمد جان احمدی

  • 8 کروڑ روپے کا سفید شاہین،نیلامی کا نیا عالمی ریکارڈ

    8 کروڑ روپے کا سفید شاہین،نیلامی کا نیا عالمی ریکارڈ

    ریاض: سعودی عرب میں سفید شاہین (فالکن) نصف ملین ڈالرز میں فروخت ہوا تو نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق دارالحکومت ریاض سے تقریباً 40 میل کے فاصلے پر واقع ملہم شہر میں سفید شاہین کو نیلامی کے ذریعے 1.75 ملین یورو میں ( مساوی نصف ملین ڈالرزجبکہ 83,994,900 پاکستانی روپے) ) فروخت کیا گیا ہے۔

    قیمت کے لحاظ سے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والےامریکی نسل کے اس سفید شاہین کو عالمی فالکن بریڈرز آکشن (آئی ایف بی اے) نیلامی میں فروخت کیا گیا ہے اور یہ نیلامی بھی تنظیم کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی فروخت کے لحاظ سے عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے اس سفید شاہین کی عمر ایک سال سے کم ہے اور اسے امریکن پیسفک نارتھ ویسٹ فالکنز فارم سے لایا گیا تھا جسے دنیا میں شاہینوں کی افزائش نسل کے اعتبار سے بہترین سمجھا جاتا ہے سفید شاہین کی لمبائی 16.5 انچ اور وزن 34.5 اونس ہے۔

    سعودی عرب میں منعقد ہونے والی شاہینوں کی سالانہ نیلامی میں 14 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا شامل تھے اس نیلامی کو سعودی ٹی وی اور سوشل میڈیا نے براہ راست نشر بھی کیا۔

    اگست 2021 میں سعودی عرب میں مختلف اقسام اور نسلوں کے شاہین پرندوں کی نیلامی کے موقع پر سعودی عرب کی سرزمین پرپائے جانے والے ایک نایاب شاہین کو دو لاکھ 70 ہزار سعودی ریال میں فروخت کیا گیا تھا۔ امریکی کرنسی میں یہ قیمت 72 ہزار ڈالرز سے زیادہ بنتی ہے۔

    ایس پی اے نے بتایا تھا کہ یہ ڈیل ریاض کے شمال کے ملہم کے مقام پر سعودی فالکن کلب کی طرف سے منظم کی گئی نیلامی کی دوسری رات میں کیا گیا تھا۔ یہ شاہین نیلامی میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا پرندہ ہے۔

    اگست 2021 میں سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی نے بتایا تھا کہ العرادی فارم سے لائے گئےشاہین کی خریداری میں بڑی بولی کے ذریعے فروخت ہونے والے اس شاہین کی لمبائی ساڑھے 17 انچ،چوڑائی پونے 17انچ اور وزن 1105 گرام تھا۔

    سعودی عرب کے ایک مقامی شہری متعب منیر العیافی نے العرادی فارم سے آئے شاہین کی خریداری کی آخری بولی لگائی تھی۔ اس شاہین کو’رغوان‘ کا نام دیا گیا تھا شاہینوں کے مقامی مقابلے سب سے خوبصورت شاہین پیش کرنے والے کو تین لاکھ، دوسرے درجے پر دو لاکھ اور تیسرے پر ایک لاکھ ریال کا انعام رکھا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ آئی ایف بی اے کے مطابق سعودی عرب میں 20 ہزار سے زیادہ شاہین ہیں اس پرندے کو بطور خاص عزت و تکریم بھی دی جاتی ہے سعودی عرب نے جولائی 2017 میں فالکنرز کی ایسوسی ایشن بنانے کے لیے ایک شاہی فرمان منظور کیا گیا تھا سعودی عرب نے بین الاقوامی کنونشنوں پر بھی اتفاق کیا تھا کہ فالکن کو معدوم ہونے سے بچایا جائے اور مہاجر پرندوں کی حفاظت کی جائے۔

    دسمبر میں ریاض کے قریب ہر سال منعقد ہونے والے کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول نے 2019 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس وقت جگہ حاصل کی تھی جب 2،350 شاہینوں کی حاضری ریکارڈ کی گئی تھی۔

    مشرق وسطیٰ میں شاہین سے محبت اور اسے پالنے کی پوری تاریخ ہے اور اکثر دولت مند افراد اس پرندے پر بطور خاص رقوم بھی خرچ کرتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی شاہین اس قدر مہنگا فروخت ہوا کہ عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا خلیج میں اس پرندے کو ثقافت کا بھی حصہ سمجھا جاتا ہے-

  • 1 ہزار روپے کے لئے دوست نے دوست کی جان لے لی

    1 ہزار روپے کے لئے دوست نے دوست کی جان لے لی

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دوست نے ایک ہزار روپے کیلئے اپنے دوست کی جان لے لی-

    بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پونے میں 68 سالہ سیکیورٹی گارڈ رمنا گوپال کاٹگی کی لاش ملی۔ پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ مقتول کا تعلق ریاست کرناٹک سے ہے لیکن مہاراشٹر میں اس کا کوئی جاننے والا نہیں تھا تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ دوست نے ہی سیکیورٹی گارڈ کو سر پر پتھر مار کر قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اپنے مخبروں کے نیٹ ورک کو متحرک کیا تو پتہ چلا کہ مقتول کا سومناتھ نامی ایک دوست ضلع تھانے میں موجود ہے اور ریاست مہاراشٹر سے باہر جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    پولیس نے سومناتھ کو گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے خون میں رنگے ہوئے پیسے اور مقتول کا موبائل فون مل گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی، وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں طوفانی بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،ندیم کالونی، آر اے بازار، جاویدکالونی، ہزارہ کالونی میں بھی پانی داخل ہو گیا گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں ڈوب گئیں-

    جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے اسلام آباد میں ہونے والی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اس ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور افغانستان سے انخلا اور پاکستان آنے والے غیرملکیوں سے متعلق بریفنگ دی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو طورخم اور چمن بارڈر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان سے متعلق سہولت سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

  • انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کی مناسبت سے منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔

    انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 167.63 روپے پر پہنچ گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی چھائی رہی۔

    شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 918 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 205 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور انڈیکس 46 ہزار 712 پوائنٹس پر آ گیا ہے-

    حصص بازار میں پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 188 پوائنٹس کم ہو کر 46 ہزار 729 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

    آج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 376 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ شیئرز بازار میں 42 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب روپے میں طے ہوئے اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 27 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 218 ارب روپے ہے۔

  • گوادر کسٹمز کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ،ساڑھے چار کروڑ روپے  کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    گوادر کسٹمز کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ،ساڑھے چار کروڑ روپے کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    گوادر کسٹمز کا اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن، ساڑھے چار کروڑ روپے کے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ ناکام ۔

    باغی ٹی وی : گوادر کسٹمز نے تین مختلف کارروائیاں کوئٹہ کراچی ہائی وے اور پنچگور کے مقام پر کوئٹہ کراچی روٹ پر واقع کسٹمز چیک پوسٹ کورکھیڑا
    کے مقام پر اندرون ملک جانے والی دو مختلف کارروائیوں میں دو منی مزدا سے 4700 کلو گرام چھالیہ جو فروٹ کے کریٹوں اور پیاز کے پارسلز میں چھپائی گئ تھ برامد کرکے دونوں گاڑیوں سمیت قبضے میں لے لئے-

    اسی طرح پنچگور کے مقام پر ایک ہینو ٹرک سے ساڑھے تین ہزار کلو گرام سریا برآمد کی جو بجری کے اڑ میں چھپا ئی گئی تھی مذکورہ سامان ایران بارڈر سے اندرون ملک اسمگل کی جارہی تھی کاروائیاں خفیہ اطلاعات کے بنیاد پر کی گئیں۔

    جب سے گوادر کسٹمز کے نئے کلیکٹر چودھری جاوید نے چارج سنبھالا ہے ، زیادہ تر کاروائیاں کسٹمز اسٹاف خود ہی کرتی ہیں کاروائیوں پر چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان اور کلیکٹر گوادر چودھری جاوید نے عملے کی تعریف کی ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاک فوج کے دو نوجوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاک فوج کے دو نوجوان شہید

    سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع دوسلی میں ایریا کلیئرنس آپریشن کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایریا کلیئرنس کے دوران ایک بم پھٹا جس میں 2 سپاہی ، سپاہی ضیاء اکرم ، عمر 25 سال ، مظفر آباد کا رہائشی اور سپاہی مصور خان ، عمر 20 سال باجوڑ کا رہائشی نے شہادت قبول کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاکہ آئی ای ڈی لگانے میں ملوث دہشت گردوں کو پکڑا جا سکے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن ابھی جاری ہے۔

  • توہین عدالت کیس:مسلسل غیر حاضری پر عدالت فردوس عاشق اور فواد چوہدری پر برہم، کیا ریمارکس دیئے؟

    توہین عدالت کیس:مسلسل غیر حاضری پر عدالت فردوس عاشق اور فواد چوہدری پر برہم، کیا ریمارکس دیئے؟

    پشاو ر ہا ئی کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں پیش نہ ہونے پر فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان پر برہمی کا اظہار کیا.

    باغی ٹی وی : پشاورہائی کورٹ میں سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کی سزا کے خلاف وفاقی وزرا کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی عدالت کی جانب سے سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور سابق ترجما ن پنجاب حکومت فردوس عاشق اعوان پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔

    سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تین بار نوٹس جاری کئے مگر یہ پیش نہیں ہوئے کیوں نہ ان کے خلاف وارنٹ جاری کردیئے جائیں ۔

    پشاورہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیئے کہ کیا یہ لوگ جان بوجھ کر پیش نہیں ہورہے یا پھر شرم آرہی ہے،توہین آمیز زبان استعمال کرکے پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی گئی جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ چیف جسٹس کے خلاف توہین آمیز زبان کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم ، شہزاد اکبر اور سابق اٹارنی جنرل توہین آمیز رویہ پر معافی مانگ چکے ہیں لیکن فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان کی معافی کو قبول کرنا ہے یانہیں اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

    وکلا کی جانب سے آئندہ سماعت پر دونوں کی ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کے بعدعدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔