Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی

    ملک میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج فی تولہ قیمت 400 روپے کم ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قدر 1 لاکھ 12 ہزار روپے ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کم ہو کر 96 ہزار 22 روپے ہے۔

    ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر کم ہو کر 1812 ڈالر فی اونس ہے۔

  • افغان طالبان نے دنیا سے غیر مشروط امداد کا مطالبہ کر دیا

    افغان طالبان نے دنیا سے غیر مشروط امداد کا مطالبہ کر دیا

    کابل: افغان طالبان نے دنیا سے غیر مشروط امداد کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں بین الا قوامی امداد کی ضرورت ہے افغانستان میں بین الاقوامی امداد کا خیر مقدم کرتے ہیں تاہم افغانستان کے لیے امداد شرائط سے پاک ہونی چاہیے۔

    گزشتہ روز ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

    طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز

    افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنجشیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے اور افغان عوام اب امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔ پنجشیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

    ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجشیر میں امن کے لیے عام معافی کا اعلان کرتے ہیں۔ افغانستان میں امن کے لیے ہم نے کوششیں کیں۔ جرگوں اور مذاکرات سے کامیابی نہ ہوئی تو پنجشیر میں طاقت کا استعمال کیا۔

    کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی ذبیح اللہ مجاہد

    طالبان کی جانب سے پاکستان، چین، ترکی، ایران، قطر اور روس کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہے حکومت سازی کس دن ہو گی اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا البتہ ان ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ان ممالک کی جانب سے تقریب میں شرکت کی حامی بھی بھری گئی ہے، حکومت سازی کی تقریب کابل میں ہو گی-

    افغانستان میں حلف اٹھانے والی نئی حکومت کی تقریب میں شرکت کی دعوت طالبان کی جانب سے اس وقت دی گئی ہے کہ جب وادی پنجشیر میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے گوکہ مزاحتمی فورس نے اس دعوے کی نفی کی ہے۔

    حکومت سازی کی تقریب، کن ممالک کو افغان طالبان نے دعوت نامے بھجوا دیئے؟

    اس حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی. جبکہ افغان میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا کہ نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت سازی کے لیے اقدامات مکمل ہیں صرف تکنیکی معاملات زیرغور ہیں،کسی سے مشروط امداد قبول نہیں کریں گے۔ جو بھی ہمارے معاملات میں مداخلت یا امداد فراہم کرنے کے بدلے اپنے مطالبات مسلط کرنا چاہتا ہے، ہم اسےمسترد کرتےہیں ، اور ان سے یہ بھی کہتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ایسی مشروط امداد فراہم کرنے کے بارے میں نہ سوچیں۔ چند روز قبل معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا تھا کہ نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

    کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    پیرس حکومت طالبان سے مذاکرات کررہی یا نہیں؟ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتا دیا

  • روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد کردی

    روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد کردی

    ماسکو:طالبان کی جانب سے پاکستان، چین، ترکی، ایران، قطر اور روس کو نئی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ہےتاہم روس نے طالبان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے شرط عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : روسی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ افغان حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت صرف اسی صورت میں کریں گے جب حکومت سازی میں تمام دھڑوں کو شامل کیا جائے گا۔

    حکومت سازی کس دن ہو گی اس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا البتہ ان ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، ان ممالک کی جانب سے تقریب میں شرکت کی حامی بھی بھری گئی ہے، حکومت سازی کی تقریب کابل میں ہو گی

    طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز

    افغانستان میں حلف اٹھانے والی نئی حکومت کی تقریب میں شرکت کی دعوت طالبان کی جانب سے اس وقت دی گئی ہے کہ جب وادی پنجشیر میں مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے گوکہ مزاحتمی فورس نے اس دعوے کی نفی کی ہے۔

    اس حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی. جبکہ افغان میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا کہ نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی ذبیح اللہ مجاہد

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حکومت سازی کے لیے اقدامات مکمل ہیں صرف تکنیکی معاملات زیرغور ہیں،کسی سے مشروط امداد قبول نہیں کریں گے۔ جو بھی ہمارے معاملات میں مداخلت یا امداد فراہم کرنے کے بدلے اپنے مطالبات مسلط کرنا چاہتا ہے، ہم اسےمسترد کرتےہیں ، اور ان سے یہ بھی کہتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ایسی مشروط امداد فراہم کرنے کے بارے میں نہ سوچیں۔ چند روز قبل معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا تھا کہ نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

    حکومت سازی کی تقریب، کن ممالک کو افغان طالبان نے دعوت نامے بھجوا دیئے؟

    دوسری جانب طالبان نے صوبہ پنجشیر کے صدر مقام بازارک پر قبضہ کرتے ہوئے اپنا جھنڈا لہرا دیا۔ طالبان نے اتوار کی رات پنج شیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک پر قبضہ کرلیا ہے طالبان سے لڑائی میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان فہیم دشتی اور جنرل عبدالودود سمیت اہم کمانڈرز گل حیدر خان اور منیب امیری ہلاک ہوئے ہیں-

    انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

    طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

    افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

    کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

    کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

    امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

    کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

    کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

    افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

    ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

    پیرس حکومت طالبان سے مذاکرات کررہی یا نہیں؟ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتا دیا

    واضح رہے کہ افغانستان پر 15 اگست کو طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا تھا کابل میں داخلے کے بعد غیر ملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ تیز ہو گیا تھا، 31 اگست تک امریکی فوج کابل سے نکل گئی جس کے بعد طالبان نے نئی حکومت بنانے کا اعلان کیا، طالبان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی تشکیل میں سب کو شامل کیا جائے گا، گزشتہ روز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان ہونا تھا تا ہم اسے موخر کر دیا گیا، اب امکان ہے کہ نائن الیون کے موقع پر طالبان اپنی حکومت کا اعلان کر سکتے ہیں

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے-

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 3 ہزار 316 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 جبکہ جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 512، پنجاب میں 4 لاکھ5 ہزار 5، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 249، بلوچستان میں 32 ہزار 411، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 873 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 65ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 96 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 995، خیبرپختونخوا 5 ہزار 130، اسلام آباد 877، گلگت بلتستان 178، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 712 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

  • فرانس کے سابق فٹبالر 40 سال کوما میں رہنے کے بعد چل بسے

    فرانس کے سابق فٹبالر 40 سال کوما میں رہنے کے بعد چل بسے

    پیرس: افرانس کے سابق فٹبالرجواں پیئرے ایڈمز 40 سال کوما میں رہنے کے بعد 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق جواں پیئرے ایڈمز نے 70 کی دہائی میں 22 بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا تھاآنجہانی فٹبال 1982 میں اس وقت کوما میں چلے گئے تھے جب ان کے گٹھنے کا معمولی آپریشن کرنے کے لیے اینستھیزیسٹ نے غلطی کی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اینستھیزیسٹ نے اس دن غلطی یہ کی تھی کہ ایڈمز کے لیے اپنے ایک ٹرینی کو چھوڑ دیا تھا کیونکہ اسپتال کے عملے کی ہڑتال کے باعث ان پر 8 دیگر مریضوں کی بھی ذمہ داری تھی۔

    آنجہانی فٹبالر کے کوما میں جانے کی وجہ سے مقدمہ درج ہوا تھا اور 90 کی دہائی میں دونوں پر فرد جرم عائد کی گی تھی۔ عدالت کی جانب سے دونوں کو ایک ماہ کی سزا دی گئی تھی اور 890 ڈالرز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

    کوما میں جانے والے فٹبالر نے 15 ماہ اسپتال میں گزارے تھے جس کے بعد ان کی دیکھ بھال کی تمام ذمہ داری اہلیہ برنیڈیٹ نے ادا کی تھی۔

    آنجہانی فٹبالر کے دو بیٹے ہیں ان کی بیوہ نے 2016 میں برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ اسپتال نے ان سے کبھی معذرت تک کرنے کی زحمت نہیں کی۔

  • فرانسیسی اداکار جین پال بیلمونڈو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    فرانسیسی اداکار جین پال بیلمونڈو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    فرانسیسی اداکار جین پال بیلمونڈو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : اداکار کے وکیل نے موت کی تصدیق کی اداکار جین پال بیلمونڈو ، جو جنگ کے بعد فرانسیسی سنیما کے سب سے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں اور جن کی کرشماتی مسکراہٹ نے نصف صدی تک اسکرین کو روشن کیا ان کے وکیل نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اداکار پیرس میں اپنے گھر میں فوت ہوئے-

    فرانسیسی اداکار9 اپریل 1933 پیرس میں پیدا ہوئے جو ابتدائی طور پر 1960 کی نئی لہر سے وابستہ تھے اور 1960 ، 1970 اور 1980 کی دہائی کے سب سے بڑے فرانسیسی فلمی ستاروں میں سے ایک تھے ان کے سب سے معروف کریڈٹ میں بریتھ لیس (1960) اور وہ انسان سے ریو (1964) شامل ہیں۔

    انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں بتایا تھا کہ میرے والد ایک مجسمہ ساز ہیں اور والدہ پینٹر ہیں۔ مجھے اپنے لڑکپن میں کھیلوں کا شوق تھا اسٹیج اداکار کی حیثیت سے کام کرنے کے بعد ، انہوں نے 1957 میں گھڑ سواری” سے فلمی میدان میں قدم رکھا۔ ’59 خود غرضی ‘میں تباہ کن طرز کے اینٹی ہیرو کا مظاہرکیا اور مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی –

    "بریتھ لیس” فلم نے دنیا بھر میں ناقدین اور ناظرین کو جھنجھوڑ دیا اور ، فرانکوئس ٹرافوٹ کی "دی 400 بلوز” کے ساتھ ، سنیما کی تاریخ بدل دی جبکہ ٹائم میگزین نے 1964 میں بیلمونڈو کو جدید فرانس کا چہرہ قرار دیا۔

  • کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری،مثبت کیسز کی شرح میں کونسا شہر سرفہرست؟

    کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری،مثبت کیسز کی شرح میں کونسا شہر سرفہرست؟

    اسلام آباد: وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں –

    وفاقی وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز نے 30 اگست سے 5 ستمبر تک کے درمیانی عرصے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح جاری کی ہے جس میں کورونا پھیلاؤ والے پانچ شہروں کی تفصیلات شامل ہیں جس کے تحت میرپورمیں دیگر شہروں کی نسبت مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

    جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح میر پور میں 17.18 فیصد رہی ہے جب کہ مظفر آباد میں کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 14.44 فیصد رہی ہے۔

    وفاقی وزرات صحت کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح مردان میں 13.01 فیصد، فیصل آباد میں 11.32 فیصد اور لاہور میں 10.76 فیصد رہی ہے۔

    اعداد و شمار کے تحت ملک کے 28 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا مریض زیر علاج رہے ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ کروڑوں روپے کے بھتے اور فراڈ کے مقدمے میں گرفتار

    بھارتی اداکارہ کروڑوں روپے کے بھتے اور فراڈ کے مقدمے میں گرفتار

    ممبئی: بھارتی اداکارہ کو کروڑوں روپے کے بھتے اور فراڈ کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار کی جانے والی بھارتی اداکارہ لینا ماریا پال پر دہلی میں 200 کروڑ روپے کے بھتے اور فراڈ کا مقدمہ ہے پولیس کا مؤقف ہے کہ اداکارہ کے ساتھ اس مقدمے میں ان کے بوائے فرینڈ سوکیش چندرا شیکھر بھی ملوث ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کے اکنامک آفینس ونگ نے لینا ماریا پال کو مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کی مدد کرنے پر گرفتار کیا ہے اداکارہ کی گرفتاری کے لیے تحقیقاتی اداروں اور پولیس نے بھرپور نگرانی کی تھی۔

    پولیس کی جانب سے اب تک کی جانے والی تحقیق کے مطابق اداکارہ لینا ماریا پال اور ان کے بوائے فرینڈ پر الزام ہے کہ انہوں نے بہت سے لوگوں سے فراڈ کرکے کروڑوں روپے ہتھیائے ہیں۔

    اداکارہ لینا ماریا پال نے معروف بھارتی فلم مدراس کیفے میں نمایاں کردار ادا کیا تھا یہ فلم 2013 میں بنائی گئی تھی۔انہوں ںے ریڈ چلیز، ہسبینڈ ان گوا، کوبرا اور بریانی نامی فلموں میں بھی کام کیا لیکن بنیادی طورپروہ ملائم اداکارہ کے طور پر شناخت کی حامل ہیں۔

  • پاکستان میں دی گئی اسلامی طلاق برطانیہ میں قابل قبول نہیں ہوگی        برطانوی عدالت

    پاکستان میں دی گئی اسلامی طلاق برطانیہ میں قابل قبول نہیں ہوگی برطانوی عدالت

    برطانیہ کی ہائی کورٹ کی ایک جج نے فیصلہ دیا ہے کہ پاکستان میں دی گئی اسلامی طلاق برطانیہ میں قابل قبول نہیں ہونی چاہیے کیونکہ انگلینڈ اور ویلز کے قوانین کے تحت مختلف قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : لندن ہائی کورٹ کی جج مسز جسٹس اربتھناٹ نے ایک ایسے جوڑے کے درمیان خاندانی عدالت میں کیس کا فیصلہ سنایا جن کی شادی ٹوٹ گئی تھی اور دونوں اپنے مقدمات عدالت میں لے گئے تھے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ پاکستان میں دی گئی پہلی طلاق برطانیہ میں جائز ہے یا نہیں۔

    عاصم حسین نے کہا کہ اس کی بیوی نازیہ پروین سے شادی ، جو تقریبا 14 سال قبل پاکستان میں ہوئی تھی ، کو منسوخ کر دینا چاہیے کیونکہ وہ ابھی اپنے پہلے شوہر سے شادی شدہ تھی جب وہ شادی کر رہی تھی۔

    عاصم حسین نے عدالت کو بتایا کہ نازیہ پروین کی اپنے پہلے شوہر سے اسلامی طلاق کو انگریزی قانون کے تحت انگلینڈ میں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

    دوسری جانب نازیہ پروین نے اختلاف کیا اور عدالت کو بتایا کہ ان کے پہلے شوہر سے ان کی طلاق کو انگلینڈ میں تسلیم کیا جانا چاہیے اور اسے حتمی اور جائز قرار دیا جانا چاہیے۔

    لندن ہائی کورٹ کی جج مسز اربتھناٹ نے عاصم حسین کے حق میں فیصلہ سنادیا۔اور اس بات پر زور دیا کہ ان کا فیصلہ "پہلی” طلاق کی درستگی اور شناخت سے متعلق ہے جو کہ انگلینڈ اور ویلز کے قانونی دائرہ اختیار میں ہے۔

    جج نے کہا کہ اس کے فیصلے نے طلاق اور پاکستان میں دوسری شادی پر کوئی اثر نہیں ڈالا۔

  • طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز

    طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز

    طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان میں یونیورسٹیز میں دوبارہ تعلیم کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق بعض کلاسز میں طلبہ اور طالبات کے درمیان پردہ لگایا گیا ہے خبر ایجنسی کے مطابق کابل، قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے سے متعلق اطلاعات ملی ہیں اس حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ طالبان نے نجی کالجوں اور جامعات کوآج پیر سے کھولنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے حکم جاری کیا تھا کہ یونیورسٹیز میں لڑکے اور لڑکیوں کی علیحدہ کلاسز یا کم از کم انہیں ایک پردے سے الگ کیا جائے، جب کہ طالبات کے لیے عبایا اور ایسا نقاب کرنا لازم ہوگا جن سے آنکھوں کے علاوہ ان کا پورا چہرہ چھپ جائے۔

    طالبان نے طالبات کو پورے نقاب کے ساتھ تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دے دی

    طالبان کی وزارت تعلیم کی جانب سے نوٹیفیکیشن کے مطابق طالبات کو صرف خواتین ہی پڑھا سکتی ہیں تاہم اگر ایسا ممکن نہ ہو تو پھر اچھے کردار کے حامل کسی بوڑھے شخص کو اس کام کے لیے رکھا جائے یہ حکم نامہ ان تمام نجی کالجز اور جامعات پر لاگو ہوتا ہے جن کی تعداد میں 2001 کے بعد طالبان کا پہلا دور اقتدار ختم ہونے کے بعد بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور کل سے انہیں دوبارہ کھولنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

    احکامات کے مطابق خواتین پر شٹل کاک برقعہ ( سر کے بال سے پیر کے ناخن تک کو ڈھاپنے والا برقعہ) پہننا لازم قرار نہیں دیا گیا تاہم گھر سے باہر نکلنے والی خواتین کے لیے ایسا نقاب کرنا لازم ہوگا جس میں صرف ان کی آنکھیں دکھائی دیں۔