Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے ڈاکیومنٹری جاری کردی

    یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے ڈاکیومنٹری جاری کردی

    یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے ڈاکیومنٹری جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ایک مختصر ڈاکومنٹری "میں تیار ہوں” جاری کر دی ترجمن پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    ڈاکیومنٹری میں وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شعبہ تعلقات عامہ نے مختصر دورانیے کی یہ دستاویزی فلم تیار کی ہے۔
    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434593310132162560?s=20
    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434601338701324301?s=20
    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434601963686072325?s=20
    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434602867659354118?s=20


    https://twitter.com/DGPR_PAF/status/1434604034338471936?s=20

  • گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

    گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں

    گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39سال کی عمر میں چھاتی کے کینسر کے باعث انتقال کر گئیں سارہ کی والدہ نے انسٹاگرام پر ان کی وفات کی تصدیق کی ہے ۔

    باغی ٹی وی : بر طانوی پاپ گروپ گرلز الاؤڈ کی سارہ ہارڈنگ کو گزشتہ برس اگست میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ان کی ماسٹیکٹومی اور کیموتھریپی کروائی گئی تھی –

    سارہ کی والدہ نے مداحوں کو موت کی اطلاع دی انہوں نے لکھا کہ ایک چمکتا ہوا ستارہ 12 ماہ تک بیماری سے لڑنے کے بعد آخر ڈوب گیا۔

    سارہ کی والدہ نے لکھا کہ یہ میں انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہی ہوں کہ میری خوبصورت بیٹی سارہ کا انتقال ہو گیا۔ آپ میں سے بہت سے لوگ سارہ کی کینسر کے ساتھ لڑائی کے بارے میں جانتے ہوں گے اور یہ کہ اس نے اپنی تشخیص سے لے کر آخری دن تک اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔

    انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج صبح پرسکون طور پر چلی گئی ، میں پچھلے ایک سال کے دوران ان کی حوصلہ افزائی ، ہمت بڑھانے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

    انہوں نے کہا میں چاہتی ہوں کہ سارہ کو ایک چمکتے ہوئے ستارے کی طرح یاد رکھا جائے نہ کہ انہیں خوفناک بیماری کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے مر جانے والی لڑکی کے طور پر یاد رکھا جائے –

  • حکومت ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے      ڈاکٹر فیصل سلطان

    حکومت ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ڈاکٹر فیصل سلطان

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے آبپارہ ایم سی ایچ سینٹر کا اچانک دورہ کیا کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے علاج کے لیے آنے والے مریضوں سے علاج کی سہولیات کے بارے میں پوچھا اور اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت ماں اور بچے کی صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوام کو صحت کی طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے جذبے اور لگن سے کام کریں۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے جبکہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔ مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اسپتال کا عملہ لگن اور جذبے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف، نرسز اور ڈاکٹرز کو اس وقت عزت ملتی ہے جب مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہوتی ہیں۔

  • کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی    ذبیح اللہ مجاہد

    کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی ذبیح اللہ مجاہد

    ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل میں نئی حکومت کے اعلان کی تقریب جلد ہو گی.

    باغی ٹی وی : نئی حکومت کی تشکیل میں طالبان نے پاکستان ، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ افغان میڈیا نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    چند روز قبل معاون ترجمان افغان طالبان بلال کریمی نے کہا تھا کہ نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی۔

    دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

    طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ذبیح اللہ مجاہد

    افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنجشیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے اور افغان عوام اب امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنجشیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

    دوسری جانب ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے ہم نے کوششیں کیں۔ جرگوں اور مذاکرات سے کامیابی نہ ہوئی تو پنجشیر میں طاقت کا استعمال کیا۔

    پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی. طالبان ترجمان کا عام معافی کا اعلان،دنیا سے کی اپیل

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کئی جگہوں سے اسلحہ لے کر پنجشیر میں رکھا گیا تھا تاہم اب ہم پنجشیر میں فتح کے بعد امن کے لیے عام معافی کااعلان کرتے ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم نئی حکومت کی طرف جائیں گے اور ہمارا مقصد پرامن افغانستان ہو گا۔ ہماری خواہش تھی پنجشیر میں لڑائی اور جنگ سے گریز کریں لیکن ہمیں مزاحمت کرنا پڑی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجشیر کےساتھ بلا امیتاز سلوک ہو گا اور لوگ قطعا تشویش میں متبلا نہ ہوں۔ جنگ کے دوران بھی ہماری کوشش تھی کہ افغانوں کو نقصان نہ پہنچے۔

    اس اعلان کے بعد سے ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں –


    https://twitter.com/Shahid_Khan_Blo/status/1434778830170959876?s=20


    https://twitter.com/Malangyaaar/status/1434773622556487680?s=20


    https://twitter.com/talib_times/status/1434778543548866564?s=20

  • یوم دفاع پاکستان جیسا جذبہ ابھی زندہ ہے        ازقلم :غنی محمود قصوری

    یوم دفاع پاکستان جیسا جذبہ ابھی زندہ ہے ازقلم :غنی محمود قصوری

    یوم دفاع پاکستان جیسا جذبہ ابھی زندہ ہے

    ازقلم غنی محمود قصوری

    6 ستمبر کو ہر سال شہداء 1965 کی یاد میں یوم دفاع پاکستان منایا جاتا ہے

    اس دن ہمارے بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں اچانک حملہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا صبح کا ناشتہ لاہور جا کر کرینگے
    اس دن پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ جنگیں بڑی فوج،زیادہ وسائل اور جدید ٹیکنالوجی سے نہیں بلکہ جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہے

    دشمن نے لاہور پہنچنا اتنا آسان سمجھ لیا تھا جیسے خالہ گھر جانا ہو
    دشمن نے اچانک پاکستان پر حملہ کیا تو اس وقت کے صدر فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان نے قوم سے اپنے خطاب میں پُراعتماد آواز میں کہا
    پاکستان کے 10 کروڑ عوام جن کے دل لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کی آواز کے ساتھ دھڑک رہے ہیں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارتی توپیں ہمیشہ کے لیے خاموش نہ کر دی جائیں

    اور پھر دنیا نے بھارت کی رسوائی کا خوب تماشہ دیکھا
    محض 72 گھنٹوں میں ہی دشمن کی ایسی ٹھکائی کی گئی کہ دشمن نے اقوام عالم سے جنگ بندی کی فریاد کی

    ہمارے بزدل دشمن نے چونڈہ کے محاذ پر 600 ٹینکوں کے ساتھ حملہ کیا مگر افواج پاکستان نے اس کے ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا

    واہگہ بارڈر ،بی آر بی کے محاذ پر میجر عزیز بھٹی شہید نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے جبکہ اس کے قریب ترین محاذ
    قصور میں داخل ہونے کیلئے دشمن نے کھیم کرن سے بھرپور حملہ کیا تاہم افواج پاکستان نے دشمن کو نا صرف پیچھے دھکیلا بلکہ اس کے کئی کلومیٹر علاقے پر قبضہ بھی کر لیا

    پاک فضائیہ نے ایسی تاریخ رقم کی کہ دنیا آج بھی ایم ایم عالم رحمۃ اللہ علیہ کے کارنامے پر حیران ہے انہوں نے دشمن کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے جس سے دشمن کی کمر ٹوٹ گئی

    پاکستان نیوی نے دشمن کے علاقے میں جا کر چیلنج کیا پاکستانی پی این ایس مہران نے دشمن کے پانیوں میں پہنچ کر ایسی ڈھاک بٹھائی کہ بزدل دشمن کے بحری جہاز اپنا علاقہ چھوڑ کر بھاگ نکلے

    اس دن کی فتح پاکستانیوں کی جذبہ ایمانی اور حب الوطنی تھی جیسا کہ فرمان نبوی ہے

    مفہوم حدیث ﷺ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں
    اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے

    اس حدیث کے مطابق پوری قوم نے درد محسوس کیا اور دشمن کر ڈٹ کر مقابلہ کیا
    مگر کیا اب بھی اس قوم میں یہی جذبہ موجود ہے ؟

    جی الحمدللہ چاہے جتنے بھی حالات آئے اس قوم کا جذبہ مانند نہیں ہوا
    دشمن نے اس جذبے کو مانند کرنے کیلئے ہمارے اندر صوبائی،علاقائی،لسانی،دینی اختلافات ڈالنے کی ہزار بار کوشش کی مگر بفضل تعالی وہ ہر بار ناکام رہا اور رہے گا بھی کیونکہ یہ خطہ لا الہ الااللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے اس کی بنیادوں میں شہداء کا لہو شامل ہے

    احادیث نبویہ میں ہندوستان کے جہاد کا ذکر کثرت سے موجود ہے اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ کے دور حکومت میں ہندوستان پر مہم جوئی کا آغاز ہو چکا تھا
    فضیلت جہاد ہند پر ایک حدیث پیش خدمت ہے

    یوم دفاع پاکستان جیسا جذبہ ابھی زندہ ہے

    ازقلم غنی محمود قصوری

    6 ستمبر کو ہر سال شہداء 1965 کی یاد میں یوم دفاع پاکستان منایا جاتا ہے

    اس دن ہمارے بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں اچانک حملہ کیا تھا اور اعلان کیا تھا صبح کا ناشتہ لاہور جا کر کرینگے
    اس دن پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ جنگیں بڑی فوج،زیادہ وسائل اور جدید ٹیکنالوجی سے نہیں بلکہ جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہے

    دشمن نے لاہور پہنچنا اتنا آسان سمجھ لیا تھا جیسے خالہ گھر جانا ہو
    دشمن نے اچانک پاکستان پر حملہ کیا تو اس وقت کے صدر فیلڈ مارشل جنرل ایوب خان نے قوم سے اپنے خطاب میں پُراعتماد آواز میں کہا
    پاکستان کے 10 کروڑ عوام جن کے دل لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کی آواز کے ساتھ دھڑک رہے ہیں اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بھارتی توپیں ہمیشہ کے لیے خاموش نہ کر دی جائیں

    اور پھر دنیا نے بھارت کی رسوائی کا خوب تماشہ دیکھا
    محض 72 گھنٹوں میں ہی دشمن کی ایسی ٹھکائی کی گئی کہ دشمن نے اقوام عالم سے جنگ بندی کی فریاد کی

    ہمارے بزدل دشمن نے چونڈہ کے محاذ پر 600 ٹینکوں کے ساتھ حملہ کیا مگر افواج پاکستان نے اس کے ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا

    واہگہ بارڈر ،بی آر بی کے محاذ پر میجر عزیز بھٹی شہید نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے جبکہ اس کے قریب ترین محاذ
    قصور میں داخل ہونے کیلئے دشمن نے کھیم کرن سے بھرپور حملہ کیا تاہم افواج پاکستان نے دشمن کو نا صرف پیچھے دھکیلا بلکہ اس کے کئی کلومیٹر علاقے پر قبضہ بھی کر لیا

    پاک فضائیہ نے ایسی تاریخ رقم کی کہ دنیا آج بھی ایم ایم عالم رحمۃ اللہ علیہ کے کارنامے پر حیران ہے انہوں نے دشمن کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے جس سے دشمن کی کمر ٹوٹ گئی

    پاکستان نیوی نے دشمن کے علاقے میں جا کر چیلنج کیا پاکستانی پی این ایس مہران نے دشمن کے پانیوں میں پہنچ کر ایسی ڈھاک بٹھائی کہ بزدل دشمن کے بحری جہاز اپنا علاقہ چھوڑ کر بھاگ نکلے

    اس دن کی فتح پاکستانیوں کے جذبہ ایمانی اور حب الوطنی کے بدولت تھی جیسا کہ فرمان نبوی ہے

    مفہوم حدیث ﷺ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں
    اگر جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو تو سارا جسم درد محسوس کرتا ہے

    اس حدیث کے مطابق پوری قوم نے درد محسوس کیا اور دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
    مگر کیا اب بھی اس قوم میں یہی جذبہ موجود ہے ؟جی الحمدللہ چاہے جتنے بھی برے حالات آئے اس قوم کا جذبہ مانند نہیں ہوا –

    تاہم دشمن نے اس جذبے کو مانند کرنے کیلئے ہمارے اندر صوبائی،علاقائی،لسانی،دینی اختلافات ڈالنے کی ہزار بار کوشش کی مگر بفضل تعالی وہ ہر بار ناکام رہا اور رہے گا بھی کیونکہ یہ خطہ لا الہ الااللہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے اس کی بنیادوں میں شہداء کا لہو شامل ہے-

  • یاسر حسین کا شرمیلا فاروقی کو اپنی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا مشورہ

    یاسر حسین کا شرمیلا فاروقی کو اپنی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا مشورہ

    اداکار یاسر حسین نے شرمیلا فاروقی کو سیاسی سرگرمیوں پر توجہ دینے کا مشروہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ ہفتے اداکار کی اہلیہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی جس میں یاسر حسین کو اپنے بیٹے کبیر حسین کے کپڑے تبدیل کرتے دیکھا جا سکتا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ انہیں یاسرپر فخر ہے کہ وہ میری مدد کر رہے ہیں۔

    اقرا عزیز کی اس انسٹاگرام پوسٹ پر شرمیلا فاروقی نے کمنٹ کیا کہ مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے لیکن اس پر فخر کرنے کی کوئی بات نہیں یہ کوئی خاص بات نہیں، تمام اچھے باپ اپنے بچوں کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ میرا شوہر بھی اپنے بیٹے کا خیال رکھتا ہے جب میں کام پر ہوں یا بیمار ہوں۔

    تاہم شرمیلا فاروقی کے اس کمنٹ پر یاسر حسین خاموش نہ رہے تبصروں کے جواب میں کہا کہ بطور سیاستدان آپ اپنے کردار پر توجہ دیں اور ملکی معیشت کو خوشحال کریں۔

    اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر شرمیلا فاروقی کو کہا کہ بھئی پیار سے بھی مسئلہ ہے، تعریف سی بھی مسئلہ ہے، فخر محسوس کرنے سے بھی مسئلہ ہے۔ سیاست کر کے ملک کو برباد کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور میزبان و اداکار یاسر حسین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی لمبے عرصے تک جینے کی خواہش

    دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی لمبے عرصے تک جینے کی خواہش

    دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی خواہش ہے کہ وہ لمبے عرصے تک جئیں اس حوالے سے ارب پتی جیف بیزوس اور یوری ملنر ایسی بائیوٹیکنالوجی فرم کو فنڈز دے رہے ہیں جس کا مقصد عمر کو بڑھانا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق الٹس نامی لیب کے لیے امریکہ اور برطانیہ میں 270 ملین ڈالر اکٹھے کیے گئے ہیں تاکہ جانوروں اور ممکنہ طور پر انسانوں میں سیل ری پروگرومنگ ٹیکنالوجی کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

    ایمازون کے سرابرہ جیف بیزوس کی خلا سے زمین پر واپسی روکی جائے، پیٹیشز پر41000…

    پروگرام میں ایک جاپانی ڈاکٹر شنیا یاماناکا بھی شامل ہیں جنہوں نے سیل ریپروگرامنگ میں تحقیق کی اور انہیں اس تحقیق کے لیے 2012 کا نوبل انعام دیا گیا۔

    انہوں نے دریافت کیا کہ خلیوں میں صرف چار مخصوص پروٹینز کو شامل کرکے انہیں دوبارہ پرانی حالت میں واپس لایا جاسکتا ہے جو جانوروں کو نئی زندگی کی طرف لاسکتے ہیں2016 میں بھی ایسی ہی تحقیق میں ایک سیل بنایا گیا تھا جس کا تجربہ چوہوں پر کیا گیا، جس کے مثبت اثرات دیکھے گئے تھے۔

    یونیورسٹی میں داخلہ لینے والی دنیا کی پہلی ڈیجیٹل طالبہ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی صرف خلیوں کو جوان نہیں بناتی، بلکہ انہیں سٹیم سیلز میں تبدیل کر کے ان کے کردار کو بھی بدل دیتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگوں پر آزمانا اب بھی بہت خطرناک ہے۔

  • طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا      ذبیح اللہ مجاہد

    طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ذبیح اللہ مجاہد

    کابل: ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی :افغان میڈیا کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنجشیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے۔


    انہوں نے کہا کہ پنجشیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے اور افغان عوام اب امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنجشیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان میڈیا نے بتایا تھا کہ طالبان نے اتوار کی شب پنج شیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک پر اپنا قبضہ مکمل کرلیا۔اس وقت گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹرز اور پنج شیر ایئر پورٹ طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔

    طالبان نے افغانستان کا آخری صوبہ پنجشیر فتح کر لیا

    طالبان اور قومی مزاحمتی فرنٹ میں پنج شیر کے آخری محاذ پر جھڑپوں کے دوران قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے بھانجے اور مزاحتمی فرنٹ کے ترجمان فہیم دشتی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے ترجمان تھے اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنا نقطہ نظر بیان کرتے تھے۔

    اس کے علاوہ مزاحمتی قوتوں کے اہم ترین کمانڈر جنرل عبدالودود کی ہلاکت کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ وہ اشرف غنی کی فوج میں جرنیل تھے۔

    آزادی اور انصاف کے لئے شروع کی گئی جنگ سےکنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے احمد مسعود

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 57 اموات

    پاکستان میں کورونا سے مزید 57 اموات

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 131 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 3 ہزار 613 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 232ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 327، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، پنجاب میں 4 لاکھ3 ہزار 157، اسلام آباد میں ایک لاکھ 956، بلوچستان میں 32 ہزار 403، آزاد کشمیر میں 32 ہزار 824 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 66 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 960، خیبرپختونخوا 5 ہزار 107، اسلام آباد 874، گلگت بلتستان 175، بلوچستان میں 340 اور آزاد کشمیر میں 708 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • یوم دفاع منانے کا مقصد پاکستان کی جغرافیہ، اس کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے     بلاول بھٹو زرداری

    یوم دفاع منانے کا مقصد پاکستان کی جغرافیہ، اس کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے بلاول بھٹو زرداری

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یومِ دفاع پاکستان پر پیغام کہا شہداء کی لازوال قربانیاں، فوجی جوانوں کا غیرمتزلزل عزم اور عوام کا ناقابل تسخیر اتحاد ہماری طاقت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے-

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے ہے یوم دفاع منانے کا مقصد پاکستان کی جغرافیہ، اس کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے: بلاول بھٹو زرداری یہ ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے، جنہوں نے قوم کو ایٹمی پروگرام کا تحفہ دیا-

    بلاول کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار خان کھوسہ کی جانب سے عشائیہ

    یہ قائدِ عوام کی دختر وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھیں، جنہوں نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی پروگرام دیا ان اقدام کا مقصد یہ تھا کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے وہ تمام فوجی جوان، جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ہماری قومی تاریخ کے ناقابل فراموش ہیرو ہیں-

    کارکن تیاری کریں، آنے والی حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی بلاول بھٹو

    میں آج یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم کی جانب سے اپنے شہداء کے خاندانوں کو مکمل یکجہتی کا یقین دلاتا ہوں میں ان تمام شہریوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفے کی روشنی میں نظریئہ پاکستان کی پیروی مضبوط دفاع کے ساتھ کریں گے-

    لاول بھٹوکے جنوبی پنجاب میں ڈیرے:صحافیوں سے تفصیلی گفتگونے عزائم سے پردہ ہٹا دیا