Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • افغانستان سے انخلا :امریکہ اورنیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی

    افغانستان سے انخلا :امریکہ اورنیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد: امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے جسے پاکستان نے قبول کرلیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں مدد کی درخواست امریکی فوج اور نیٹو نے کی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان سے جنگ کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج کی مدد و معاونت کرنے والے افراد کو انخلا کے پہلے مرحلے میں پاکستان کا ویزہ دے کر کراچی لایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان سے تقریباً 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لا کر ایک ماہ تک رکھے جائیں گے اور اس کے بعد انہیں امریکہ منتقل کیا جائے گا امریکی و اتحادی افواج کی معاونت کرنے والے افراد کی کراچی میں رہائش کا بندوبست حکومت سندھ کرے گی۔

    ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والی پروازیں ملتان، فیصل آباد اور پشاور بھی لائی جائیں گی لیکن لاہور میں یہ سہولت فراہم کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کابل سے غیر ملکیوں کو لے کر اڑان بھرنے والی متعدد پروازیں کل سے کراچی میں اترنا شروع کردیں گی۔

    سی اے اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ افغانستان سے امریکی مدد گاروں کو نکالنے والی 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں اتریں گی کراچی لائے جانے والے تمام افراد کو جناح ٹرمینل سے باہر لا کر بسوں کے ذریعے حکومت سندھ کی جانب سے مختص کردہ مقامات تک پہنچایا جائے گا-

    اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں رش کے باعث انخلا میں مصروف طیاروں کو کراچی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد طیاروں کا کل سے کراچی میں لینڈ کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی نظربندی کی خبریں بے بنیاد ہیں طالبان رہنما ملا احمداللہ…

  • حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حریم شاہ اپنی شادی کے بعد ابھی تک ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں اوروہاں سے اپنی نت نئی و یڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں مذکورہ ویڈیو بھی وہیں سے سامنے آئی ہے۔

    حریم شاہ کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام اکاﺅنٹس پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ معروف گیت’بسم اللہ کراں‘ پر رقص کر رہی ہیں حریم شاہ کی ویڈیو میں دکھائی دینے والا کمرہ بظاہر کوئی دفتر لگ رہا ہوتا ہے۔

    کمرے میں ترکی اور پاکستان کے پرچموں کے ساتھ دو دیگر جھنڈے بھی پس منظر میں موجود ہیں جبکہ ایک طرف ایک کرسی پڑی ہوئی ہے اور سامنے میز پر ایک لیپ ٹاپ بھی رکھا ہوا ہے-

  • طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

    طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

    ترجمان طالبان سہیل شاہین نےکابل ایئر پورٹ دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : سہیل شاہین نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج کے زیر انتظام علاقے میں لوگوں کی اسمبلی میں دو دھماکے ہوئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 13 افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوئے ہیں۔ ہم اس بھیانک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے۔


    انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امارت اسلامیہ کابل ایئر پورٹ پر شہریوں پر بمباری کی شدید مذمت کرتی ہے ، جو کہ ایک ایسے علاقے میں ہوا جہاں سیکورٹی امریکی افواج کے ہاتھ میں ہے امارت اسلامیہ اپنے لوگوں کی حفاظت اور تحفظ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، اور شر پسند حلقوں کو سختی سے روکا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ تین امریکی فوجیوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے باہر دھماکے کی پنٹاگون پریس سیکریٹری نے بھی تصدیق کی ترجمان پنٹاگون کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں جانی نقصان کے متعلق ابھی واضح نہیں ہیں۔

    دوسری جانب عرب میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ کی حدود میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ دھماکے کے بعد طالبان نے ایئرپورٹ کے اطراف کی سیکیورٹی سخت کردی افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف کابل ایئرپورٹ کے باہر جمع لوگ تھے۔

    اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

  • آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گریژن کادورہ، ہیوی میکنائزڈ بریگیڈ کےجوانوں کی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا

    آرمی چیف کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گریژن کادورہ، ہیوی میکنائزڈ بریگیڈ کےجوانوں کی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گریژن کادورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سلیمانکی آمد پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نےاستقبال کیا آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے متعلق بھی آگاہ کیا گیاآرمی چیف نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور عزم کو سراہا۔

    آرمی چیف نے بہاولنگر گیریژن کا بھی دورہ کیا ہیوی میکنائزڈ بریگیڈ کےجوانوں کی جنگی مشقیں بھی دیکھیں انہوں نے جوانوں کی تربیتی، حربی تیاریوں اور صلاحیتوں پراظہاراطمینان کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے زور دیا کہ بڑے پیمانے پر خطرے سے نمٹنے کیلئے صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہیے-

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں 272 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں 272 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کا منفی دن رہا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا100 انڈیکس میں 272 پوائنٹس کی کمی ہوئی شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کی کمی کے بعد کم ہو کر 47 ہزار 363 پر بند ہوا ہے-

    کاروباری دن میں 100 انڈیکس 493 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 260 رہی حصص بازار میں 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد رہی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 285 ارب روپے ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کم ہوکر ایک لاکھ 9 ہزار 800 روپے ہے دس گرام سونے کی قدر 171 روپے کم ہوکر 94136 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1790 ڈالر فی اونس ہے ۔

  • پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر ڈیفنس میں مقدمہ درج،ملزم زبردستی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا  متاثرہ خاتون

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر ڈیفنس میں مقدمہ درج،ملزم زبردستی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا متاثرہ خاتون

    لاہور:پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر ڈیفنس میں خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقدمہ خاتون آمنہ کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس بی میں درج کیا گیا ہےمقدمے میں گھر میں گھسنے۔جان سے مارنے اور فائرنگ کی دفعات لگائیں ہیں-

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ خرم لغاری زبردستی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا اور خرم لغاری نے جعلی نکاح نامہ پر مجھ سے دستخط کرائے-

    پولیس ذرئع کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم نے گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

    وزیراعظم نےتحریک انصاف حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی، اپوزیشن پر شدید تنقید

    واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی کی 3 سالہ کارکردگی کی وزیر اعظم عمران کان نے رپورٹ پیش کی دوسران خطاب انہوں نے کہا کہ ،ہم نماز میں ایک ہی چیز مانگتے ہیں کہ اللہ ہمیں ان کی راہ پر لگا جن پر تو نعمتیں بخشیں اونچ اور نیچ زندگی کا حصہ ہے عروج کا راستہ ہمارےنبی ﷺکاراستہ ہے اللہ تعالیٰ نبیﷺکی زندگی سےسیکھنےکاحکم دیتاہے نوجوانوں کو نبی کریمﷺکی زندگی سے سیکھنا چاہیے-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دیہاتوں میں رہنے والی خواتین کا معیار زندگی بہتر بنانا چاہتے ہیں پنجاب میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کیلئے اسکالرشپس ہیں مغرب کو آج کل افغان خواتین کی بہت فکر ہے ہماری خواتین میں اپنے حقوق لینے کی طاقت ہے بس انہیں تعلیم دینی ہے ہم نے کیا کبھی کسی نے باہر سے آکر خواتین کو حقوق دلوائے ہیں؟ –

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو سو روپے کم ہوکر ایک لاکھ 9 ہزار 800 روپے ہے۔

    دس گرام سونے کی قدر 171 روپے کم ہوکر 94136 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1790 ڈالر فی اونس ہے ۔

  • فیصل آباد:پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،75لیٹر شراب سمیت 4 اشتہاری مجرم گرفتار

    فیصل آباد:پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،75لیٹر شراب سمیت 4 اشتہاری مجرم گرفتار

    فیصل آباد پولیس کا گزشتہ روز کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن0.500کلو گرام چرس،75لیٹر شراب،04عدد پسٹل،04مجرمان اشتہاری گرفتار۔

    باغی ٹی وی :سی پی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روزکے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے Aکیٹگیری کے03اور B کیٹگیری کے01مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،-

    ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نے04عدد پسٹل قبضہ میں لے کر05مقدمات کا اندراج کیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کوجاری رکھتے ہوئے0.500کلو گرام چرس اور75لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم سلوانس کو گرفتارکیاجس کے قبضہ سے30لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر925/21بجرم3/4PHOتھانہ منصور آباد،تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم شہزاد کو گرفتارکیاجس کے قبضہ سے22لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر546/21بجرم3/4PHOتھانہ صدر جڑانوالہ،تھانہ ملت ٹاون پولیس نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم نعمان صادق کو گرفتارکیاجس کے قبضہ سے08لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1323/21بجرم3/4PHOتھانہ ملت ٹاون میں درج رجسٹر کرلیاگیااورمنشیات کے کل08مقدمات درج کر کے08ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میں بھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

    سی پی او فیصل آبا د نے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں اور پولیس ملازمان دوران گشت مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں تاکہ منشیات فروشی جیسے گھناؤلے جرم کوپنپنے کا موقع نہ مل سکے۔

  • پریس کلب چکوال متنازع الیکشن :چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر کے خلاف عدالت نے بڑا حکم سنا دیا

    پریس کلب چکوال متنازع الیکشن :چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر کے خلاف عدالت نے بڑا حکم سنا دیا

    چکوال: ۔پریس کلب چکوال کے غیر آئینی غیر قانونی اور متنازع الیکشن کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپیل کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال افتخار البنی کی عدالت میں ہوئی عدالت نے شیخ ارشد محمود عباسی چیئرمین چکوال پریس کلب ذوالفقار میر جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر محمد شفیق ملک ولد حاجی ہدایت خان کے خلاف اخبار اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    فاضل جج افتخار النبی نے روزنامہ دنیا اسلام آباد میں طلبی کے لئے حتمی موقعہ دے کر اشتہار شائع کرانے اور اپیل کی سماعت 8 ستمبر 2021 تک ملتوی کر دی۔

    عدالت میں اپیلانٹ و مدعی چوہدری عمران قیصر عباس اصالتاء اور خواجہ بابر سلیم امیدوار برائے چیئرمین اپنے کونسل خواجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    8 ستمبر 2021 کو شیخ ارشد محمود عباسی چیئرمین چکوال پریس کلب ۔ذوالفقار میر جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر شفیق ملک کی عدم موجودگی پر اپیل میں ان کے پیش ہونے کا قانونی حق ختم ہو جائے گا اور یک طرفہ سماعت عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ یاسین چوہدری صدر چکوال پریس کلب۔چیف الیکشن کمشنر ساجد حسین بلوچ اور امیدوار برائے چیئرمین خواجہ بابر سلیم پیش ہو چکے ہیں اپیلانٹ و مدعی اپیل چوہدری عمران قیصر عباس نے اپنے اس عزم کا بھرپور اظہار کیا ہے کہ چکوال پریس کلب کا الیکشن جلد کالعدم ہو جائے گا۔

  • سمجھ نہیں آتا عمران اسماعیل میں گانوں کا پوٹینشل زیادہ ہے یا گورننس کا، وزیراعظم عمران خان

    سمجھ نہیں آتا عمران اسماعیل میں گانوں کا پوٹینشل زیادہ ہے یا گورننس کا، وزیراعظم عمران خان

    سمجھ نہیں آتا عمران اسماعیل میں گانوں کا پوٹینشل زیادہ ہے یا گورننس کا،وزیراعظم کا تین سالہ حکومتی کارکردگی کی تقریب میں ساتھیوں سے ہلکا پھلکا مذاق-

    باغی ٹی وی: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں تقریب میں گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی اور ابرارالحق کی پرفارمنس پر وزیراعظم نے دونوں کو خوب داد دی۔

    سینیٹر فیصل جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل جاوید کو جب مائیک مل جائے تو وہ چھوڑتا ہی نہیں ہے۔

    تقریب میں گورنر عمران اسماعیل نے اپنا مقبول نغمہ تبدیلی آئی رے گایا جس پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا عمران اسماعیل میں گانوں کا پوٹینشل زیادہ ہے یا گورننس کا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ’مجھے کیوں نکالا‘ نیا گانا بنا نے کا اعلان

    واضح رہے کہ : تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گلوکار شاہ زمان کے ساتھ اپنا مقبول گانا ’تبدیلی آئے رے‘ گایا۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ اس گانے کو چار سال مکمل ہو چکے ہیں اور یہ ایک سپر ہٹ گانا ہے اب میں شاہ زمان کے ساتھ مل کر نئے گانے پر کام کر رہا ہوں جس کا نام ہے مجھے کیوں نکالا۔ میں یہ گانا نواز شریف کے نام کروں گا۔

    عمران اسماعیل نے اس موقع پر نئے گانے کی کچھ لائنیں اور دھن گن گنا کر بھی سنائیں جسے سن کر تقریب میں موجود لوگ ہنس پڑے۔

    وزیراعظم نےتحریک انصاف حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی، اپوزیشن پر شدید تنقید