Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    لاہور: ڈریپ نے مہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے گئے ہیں اور دومیڈیکل سٹورزکو سیل کردیا گیا ہے نجی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران ملتان میں چھاپے مارے گئے تو میڈیکل اسٹورز ادویات مہنگی فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے۔

    ترجمان ڈریپ کے مطابق کورونا کی ادویات مہنگی فروخت کرنے پر دو میڈیکل اسٹورز کو سیل کیا گیا ہےمیڈیکل اسٹورز پر ہیپارین انجکشن 1400 روپے کا فروخت کیا جا رہا تھا جب کہ ڈریپ کی جانب سے اس کی قیمت 707 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    ہیپارین انجکشن کورونا سے متاثرہ مریضوں کو آئی سی یو میں لگایا جاتا ہے۔ ترجمان ڈریپ کے مطابق کارروائی کے دوران میڈیکل اسٹورز کو سیل کرکے ادویات ضبط کر لی گئی ہیں تمام کارروائیاں سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاضم رؤف کی ہدایات پر کی جارہی ہیں-

    ترجمان ڈریپ کے مطابق ڈریپ کو ادویات مہنگی فروخت کیے جانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں ملزمان کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    ترجمان ڈریپ کے مطابق ادویات کو مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کرنا قانوناً جرم ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ قانون شکن عناصر کے خلاف شکایات درج کرائیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے-

  • اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد انتظامیہ نے آئندہ 21 روز تک ہوٹلز بند کر دیئے نوٹی فیکیشن جاری-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے آئندہ 21 روز تک ہوٹلز عام عوام کیلئے شہر کے تمام ہوٹلز کو نئی بکنگ سے روک دیا ہے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز کے خالی کمرے اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کر دیئے جائیں۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے ہزاروں لوگوں کے انخلا کے باعث پیش آنے والی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔

    افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے بعد ان کے اپنے ممالک بھیجنے کی خاطر دارالحکومت ‏اسلام آباد میں خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں اسی سلسلے میں اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام بند ‏ہوٹلز کے رومز ضلعی انتظامیہ کے قبضہ میں ہوں گے۔

    کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت

    تمام ہوٹلز کو خالی کرانےکےاحکامات بھی جاری کر دئیےگئے ہیں۔ تمام ہوٹلزمیں افغانستان سے آئے ‏غیرملکیوں کو ٹھہرایا جائے گا ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی کل سے پاکستان پہنچنا شروع ہوں گے جنہیں مقررہ ہوٹلز میں رہائش ‏کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

     

    ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلز خالی کرانےکا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے احکامات پر عمل کرنے کی ‏ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے متوقع بحران پر پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے، پاکستان سے بات چیت مہاجرین کی ممکنہ آمد کی تیاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانوں کی نقل مکانی کا بحران روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم افغان شہریوں کے ملک چھوڑنے کی حوصلہ شکنی نہیں کر رہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے کارکنوں،صحافیوں،خواتین کے تحفظ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

    افغانستان سے انخلا :امریکہ اورنیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی

    خیال رہے کہ امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے جسے پاکستان نے قبول کرلیا ہے- افغانستان میں طالبان سے جنگ کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج کی مدد و معاونت کرنے والے افراد کو انخلا کے پہلے مرحلے میں پاکستان کا ویزہ دے کر کراچی لایا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق افغانستان سے تقریباً 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لا کر ایک ماہ تک رکھے جائیں گے اور اس کے بعد انہیں امریکہ منتقل کیا جائے گا امریکی و اتحادی افواج کی معاونت کرنے والے افراد کی کراچی میں رہائش کا بندوبست حکومت سندھ کرے گی۔

    ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والی پروازیں ملتان، فیصل آباد اور پشاور بھی لائی جائیں گی لیکن لاہور میں یہ سہولت فراہم کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔ افغانستان سے امریکی مدد گاروں کو نکالنے والی 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں اتریں گی کراچی لائے جانے والے تمام افراد کو جناح ٹرمینل سے باہر لا کر بسوں کے ذریعے حکومت سندھ کی جانب سے مختص کردہ مقامات تک پہنچایا جائے گا-

    واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کی بحفاظت انخلا کے لیے پاکستان کا ‏مشن جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد ممالک کے شہریوں کو انخلا میں مدد کی گئی ہے۔

    ترک فوجیوں کا پہلا دستہ کارگو طیارے سے کابل سے براستہ اسلام آباد سے انقرہ پہنچا ہے۔ ‏افغانستان میں اپنا مشن مکمل کر کے وطن واپس لوٹنے والوں کا انقرہ ایئرپورٹ پر خیر مقدم کیا ‏گیا۔

    طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

  • ‏کابل ایئر پورٹ کے قریب تیسرا دھماکہ

    ‏کابل ایئر پورٹ کے قریب تیسرا دھماکہ

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں تیسرا دھماکہ ہوا ہے دھماکے کے بعد کا مناظر فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری-

    باغی ٹی وی :روسی میڈیا کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے میں تیسرے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے کچھ دیر پہلے امریکہ کی جانب سے تیسرے دھماکے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل شام کے وقت ایئر پورٹ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے جن میں 13 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں امریکی میڈیا کی بعض اطلاعات کے مطابق ایئر پورٹ پر ہونے والے پہلے دو دھماکوں میں امریکہ کے 13 فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

    اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

    فوکس نیوز کی وائٹ ہاؤس کیلئے نمائندہ خصوصی جیکی ہینرک کے مطابق افغانستان میں ہونے والے دھماکوں میں امریکہ کے 10 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دو دھماکوں میں کابل ایئرپورٹ حملے میں 4 امریکی میرین اہلکار جانبحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور 60 افغان شہری ہلاک ہوئے۔

    طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

     

    کابل ائیرپورٹ کے اطراف اور اندر تو سو فیصد امریکی کنٹرول ہے. انٹیلیجنس نظام بھی امریکہ اسرائیل برطانیہ اور جرمنی کے مکمل کنٹرول مین ہے پھر یہ خدشہ بھی خود امریکیوں نے دو دن پہلے ظاہر کیا کہ داعش حملہ کرے گا –

    کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت

  • بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، بلوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد

    بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ، بلوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد

    حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 500 روپے سے زائد بلوں کی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا پانچ سو روپے سے کم بل پر ٹیکس نہیں لگے گا جب کہ بیس ہزار روپے تک بل پر دس فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

    رپورٹ کے مطابق بیس ہزار روپے سے زائد پر بارہ فیصد ٹیکس لگے گا۔ ٹیکس گھریلو اور کمرشل صارفین پر لاگو ہو گا ۔

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

    اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں کے الیکٹر ک کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ وفاقی بجٹ برائے مال سال 2021-22 میں وفاقی حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق ایسے نان ٹیکس فائلر رہائشی صارفین جن کا بجلی کا بل 25,000روپے سے زیادہ ہے، ان پر 7.5فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ کیا جائے گا اور اس ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی 2021سے پاکستان بھر میں ہوگا-

    بشمول اس علاقے کے جہاں کے الیکٹرک سروس فراہم کرتا ہے،یہ ٹیکس صرف ان صارفین پر نافذ ہو گا جن کا نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کی گئی ٹیکس جمع کروانے والوں کی فہرست میں نہیں ہو گا، رہائشی صارفین پر اس صورت میں یہ 7.5فیصد ٹیکس نافذ ہوگا اگر مالی سال کے دوران ان کا بل کسی بھی مہینے میں 25,000 روپے یا اس سے زائد ہو گا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس میں 272 پوائنٹس کی کمی

  • سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے

    سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیراطلاعات و نشریات سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری اپنے ایک بیان صوبہ سندھ کے وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ اتوار کے دن سے وہ شدید بخار اور سر درد میں مبتلا ہیں۔


    سعید غنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہیں جسم میں بھی بے پناہ درد اور پٹھوں میں کھنچاؤ محسوس ہورہا تھا جو ڈینگی کا نتیجہ تھا۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ’مجھے کیوں نکالا‘ نیا گانا بنا نے کا اعلان

    صوبائی وزیر سعید غنی نے ان افراد سے معذرت کی ہے جن کی فون کالوں کا جواب نہیں دے سکے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں دوست احباب سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    یاد رہے کہ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی اس سے قبل عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا بھی شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا تھا بعد ازاں ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی تھی۔

  • کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت

    کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت

    کابل دھماکہ، ذبیح اللہ مجاہد کی مذمت، دھماکہ وہاں ہوا جہاں امریکی فوج کی نگرانی تھی-

    باغی ٹی وی : افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹ میں آج کابل ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکے کی مذمت کی ہے انہوں نےکہا کہ دھماکہ اس گیٹ پر ہوا جہاں امریکی افواج کی نگرانی تھی ـ


    ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ ان مسائل کی طرف متوجہ ہے اور وہ شرپسند عناصر کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ـ

    طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

    روسی میڈیا کے مطابق داعش خراسان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم اب تک ان کی رسمی خبر سامنے نہیں آئی ـ

    اس سے قبل ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر 2 دھماکے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے مقامات پر امریکی افواج کا کنٹرول تھا۔

    سہیل شاہین نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ پرہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

    خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب آج دو دھماکے ہوئے ہیں۔ دھماکوں میں کم سے کم13 افراد جاں بحق اور52 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں۔کابل ایئرپورٹ حملے میں 4 امریکی میرین اہلکار جانبحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکوں کی تصدیق کی ہے-

    افغانستان سے انخلا :امریکہ اورنیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی

  • کابل ائیر پورٹ پر حملے: پاکستان کی شدید مذمت

    کابل ائیر پورٹ پر حملے: پاکستان کی شدید مذمت

    حکومت پاکستان کی جانب سے کابل میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے دہشتگردی کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

    دفترخارجہ نے بیان جاری کیا پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتا ہے ہم سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

    خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب آج دو دھماکے ہوئے ہیں دھماکوں میں کم سے کم13 افراد جاں بحق اور52 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں امریکی اور طالبان کے گارڈزبھی شامل ہیں کابل ایئرپورٹ حملے میں 4 امریکی میرین اہلکار جانبحق جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں-

    طالبان ترجمان کی کابل ایئر پورٹ دھماکہ کی مذمت

    ترجمان طالبان سہیل شاہین نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ میں لوگوں کے جمع ہونے کی جگہ پر 2 دھماکے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکوں کے مقامات پر امریکی افواج کا کنٹرول تھا کابل ایئر پورٹ پرہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر حملے کی اطلاعات موجود تھیں۔ برطانوی وزیربرائے آرمڈ فورسزجیمزہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا حملہ ہو سکتا ہے۔

    اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

  • حکومتی کارکرگی عوام کو دوربین لگا کر بھی نظر نہیں آرہی، بلاول بھٹو

    حکومتی کارکرگی عوام کو دوربین لگا کر بھی نظر نہیں آرہی، بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کی تین سال کی کارکردگی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومتی کارکرگی عوام کو دوربین لگا کر بھی نظر نہیں آرہی عمران خان نے تین سال میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

    باغی ٹی وی : بلاول بجھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتی کارکردگی عوام کے چہرے پر پھیلی مسکراہٹ سے سامنے آتی ہے۔ عمران خان نے تین سال میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاعام آدمی عمران خان کی کارکردگی کو اچھے طریقے سے سمجھتا ہے۔ عمران خان کی باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر۔

    وزیراعظم نےتحریک انصاف حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی، اپوزیشن پر شدید…

    بلاول نے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کو آسمان پر پہنچا کر ہزاروں پاکستانیوں سے روزگار چھین لیا۔ تین سال میں پاکستان کو دنیا بھر میں تنہائی کا شکار کردیا عوام اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ وزیراعظم کو کوئی بتائے کہ پاکستان کی ابتدا اور انتہا ہم عوام ہیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ تین سال میں پاکستان میں صرف مافیا کو فائدہ ہوا ہے وزیراعظم کو خود معلوم ہے کہ وہ ملک کو انتظامی لحاظ سے تباہ کرچکے ہیں وزیراعظم اپنی ضد اور انا کی وجہ سے اقتدار چھوڑنے کو تیار نہیں-

    سمجھ نہیں آتا عمران اسماعیل میں گانوں کا پوٹینشل زیادہ ہے یا گورننس کا، وزیراعظم…

  • مظفر گڑھ میں انسانیت سوز واقعہ:بھرے بازار میں اوباش نوجوان خاتون  کو برہنہ کر کے کپڑے ساتھ لے گئے

    مظفر گڑھ میں انسانیت سوز واقعہ:بھرے بازار میں اوباش نوجوان خاتون کو برہنہ کر کے کپڑے ساتھ لے گئے

    مظفر گڑھ میں اوباش نوجوانوں نے ایک خاتون کو بھرے بازار میں زبردستی برہنہ کر دیا کپڑے بھی ساتھ لے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کے علاقے کوٹ ادو میں ملزمان سیف اللہ اور اقبال نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک خاتون کو بھرے بازار میں روکا اور پھر زبردستی اسے برہنہ کرنے کے بعد کپڑے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق واقعہ کی اطلاع پولیس کو ملی تو اس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سیف اللہ اور اقبال کو گرفتار کر لیاابتدائی تفیتش کے مطابق گرفتار ملزمان نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ تفتیش کے مطابق ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خاتون کے ساتھ یہ گھناؤنی حرکت اپنی بہن کا بدلہ لینے کے لیے کی تھی۔

    گرفتار ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ خاتون کے بھائی عبدالوحید نے ان کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اس لیے انہوں ںے اس کا بدلہ لیا ہے متاثرہ اہل خانہ کے مطابق لڑکی کا بھائی عبدالرحمان زیادتی کے کیس میں جیل میں قید ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے اور باقی تین ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے بھی مار رہی ہے۔ پولیس کو اسی کیس میں بلال، رزاق اور عزیز بھی مطلوب ہیں۔

    فیصل آباد:پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،75لیٹر شراب سمیت 4 اشتہاری…

  • خاتون سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

    خاتون سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس کینٹ ڈویژن /خاتون سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار۔

    باغی ٹی وی : ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ، ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی خریداری کے لیے آنیوالی خاتون سے فحش حرکات پر ملزم غلام مصطفی گرفتارکر لیا گیا-

    ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم دکان کا مالک ہے اور ایک روز قبل خاتون سے نازیبا حرکات کیں،انچارج انویسٹی گیشن جنوبی چھاؤنی طلحہ ناصر نے ہمراہ ٹیم ملزم کو گرفتار کیا-

    گرفتار ملزم ثاقب نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی-

    اعلیٰ سرکاری آفیسرکے ہاتھوں‌ خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

    کراچی مواچھ گوٹھ دھماکا،دہشتگردوں کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر