Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • بھارت نے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ کو ملک بدر کر دیا، کسی بھی مسلم افغان کو پناہ نہ دینے کا فیصلہ

    بھارت نے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ کو ملک بدر کر دیا، کسی بھی مسلم افغان کو پناہ نہ دینے کا فیصلہ

    نئی دہلی: بھارت نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سفارتی پاسپورٹ کی حامل ایک افغان خاتون رکن پارلیمنٹ کو بھی ملک بدرکردیا۔

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس کے مطابق 2010 سے افغان پارلیمنٹ کی رکن رہنے والی افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کارگر جو سفارتی پاسپورٹ پر سفر کررہی تھیں کو بنا کوئی وجہ بتائے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہی ملک بدر کردیا گیا۔

    رنگینا کارگر نے اس حوالے سے بتایا کہ دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے انہیں اس طرح ملک بدر کیا گیا جیسے وہ کوئی بہت بڑی مجرمہ ہیں افسوسناک امر ہے کہ دہلی ایئرپورٹ سے ملک بدری کے احکامات دینے والے بھارت کے متعلقہ حکام نے انہیں اپنے اقدام کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی۔

    سفارتی پاسپورٹ ہونے اور افغانستان اور انڈیا کے درمیان سفارتی و سرکاری عملے کے لیے ویزا فری سفر کے معاہدے کے باوجود نئی دہلی ائیرپورٹ پہنچتے ہی انھیں ملک بدر کر دیا گیا-

    بھارتی میڈیا کے مطابق افغان رکن پارلیمنٹ رنگینا کارگر20 اگست کی صبح فلائی دبئی کی پرواز سے براستہ استنبول نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں رنگینا کارگر جس دن دہلی پہنچی تھیں اسی روز ان کا ڈاکٹر سے اپائنمٹمنٹ طے تھا اور 22 اگست کی ان کی واپس ریٹرن ٹکٹ بھی تھی کیونکہ وہ اکیلی بھارت آئی تھیں جب کہ ان کے خاوند فہیم اور چار بچے استنبول ہی میں قیام پذیر تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں نئی دہلی پہنچنے کے بعد دو گھنٹے تک ایئرپورٹ پہ روکے رکھا گیا اور اس کے بعد انہیں لانے والی ایئرلائن سے ہی ملک بدر کردیا گیا بھارتی حکام نے ان کے ساتھ یہ رویہ بھی اپنایا کہ پاسپورٹ اپنے پاس رکھا جو انہیں دبئی میں بھی نہیں دیا گیا اوراس وقت حوالے کیا گیا جب استنبول واپس پہنچ گئیں جبکہ یہ رویہ بہت بڑے مجرم کے ساتھ اپنایا جاتا ہے۔

    افغان رکن پارلیمنٹ رنگینا کارگر کا کہنا تھا کہ میں ماضی میں ایک ہی پاسپورٹ پر کئی بار ہندوستان کا سفر کر چکی ہوں لیکن اس مرتبہ پہلے مجھے انتظار کرنے کے لیے کہا گیا تاکہ امیگریشن حکام اپنے اعلیٰ افسران سے مشورہ کرلیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنگینا کارگر کا کہنا تھا کابل میں صورتحال بدل گئی ہے لیکن مجھے امید تھی کہ بھارت کی حکومت افغان خواتین کی مدد کرے گی مگر خود میرے ساتھ جو کچھ ہوا مجھے تو اس کا بھی علم نہیں ہے کہ کیوں ایسا کیا گیا؟رنگینا کارگر نے انتہائی مایوس کن انداز میں کہا کہ مجھے گاندھی جی کے بھارت سے یہ امید نہیں تھی۔

    رنگینا کارگر فی الحال کابل واپس جانے کے بجائے استنبول میں ہی قیام کریں گی اور اس بات کا جائزہ لیں گی کہ آئندہ ان کے ملک افغانستان میں کیا وقوع پذیر ہوتا ہے؟رنگینا کارگر کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ آیا وہ پارلیمنٹ میں خواتین کو بیٹھنے کی اجازت دیتے بھی ہیں یا نہیں؟

    جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ انہیں رنگینا کارگر کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی بابت کچھ علم ہی نہیں ہے۔

  • حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی نظربندی کی خبریں بے بنیاد ہیں    طالبان رہنما ملا احمداللہ وثیق

    حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی نظربندی کی خبریں بے بنیاد ہیں طالبان رہنما ملا احمداللہ وثیق

    طالبان رہنما ملا احمداللہ وثیق کا کہنا ہے کہ حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی نظربندی کی خبریں بے بنیاد ہیں-

    باغی ٹی وی :روسی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان نے سابق صدر حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو نظر بند کر دیا ہےخبر رساں ادارے کے مطابق حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو انکی حفاظت کیلئے ہی گھروں میں نظر بند کیا گیا ہے –

    امریکی میڈیا گروپ سی این این نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور اپوزیشن کے سابق سربراہ عبداللہ عبداللہ سے تمام سکیورٹی چھین لی ہے اور انہیں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

    مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

    تاہم اب اس حوالے سے طالبان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مذکورہ خبر کی تردید کی ہے-

    اس حوالے سے طالبان رہنما ملا احمداللہ وثیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی نظربندی، گھر خالی کروانے، یا باڈی گارڈز کو غیر مسلح کرنے کی خبریں غلط ہیں۔ ان بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔

    اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

    واضح رہے کہ چند روز قبل کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے حکومت بنانے کے لیے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کے ساتھ مذاکرات کیے تھے۔ اس ضمن میں انس حقانی سمیت کئی طالبان رہنماؤں نے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کی تھیں-

    گزشتہ ہفتے طالبان کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ ان کی تنظیم افغانستان میں ایک جامع حکومت چاہتی ہے۔ تب سے طالبان نے کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے بات کی تھی۔ یہ دونوں رہنما گزشتہ کئی دنوں سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے کابل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

    دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ طالبان نے حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کو نظر بند نہیں کیا بلکہ طالبان رہنماؤں سے ملاقات کے بعد حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ دونوں وفود سے ملاقاتیں کر رہے ہیں،کرزئی اور عبداللہ نے افغانستان کی شیعہ علماء کونسل کے ارکان سے آج ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران ، انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور ایک ایسے نظام کے قیام پر تبادلہ خیال کیا جس میں افغانستان کے تمام شہریوں کے حقوق محفوظ ہوں

    سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

    واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی-

    ایک دن میں پنج شیر پر قبضہ کر سکتے ہیں مگر معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں…

    افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے-

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا…

  • وزیراعظم  نےتحریک انصاف حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی، اپوزیشن پر شدید تنقید

    وزیراعظم نےتحریک انصاف حکومت کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی، اپوزیشن پر شدید تنقید

    تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب کی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کنونشن سینٹرمیں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے اہم رہنما شریک ہوئے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صو بائی اور وفاقی وزرا اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو ویلکم کرتا ہوں-

    وزیراعظم نے کہا کہ تین سالہ کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھ رہے ہیں،ہم نماز میں ایک ہی چیز مانگتے ہیں کہ اللہ ہمیں ان کی راہ پر لگا جن پر تو نعمتیں بخشیں اونچ اور نیچ زندگی کا حصہ ہے عروج کا راستہ ہمارےنبی ﷺکاراستہ ہے اللہ تعالیٰ نبیﷺکی زندگی سےسیکھنےکاحکم دیتاہے نوجوانوں کو نبی کریمﷺکی زندگی سے سیکھنا چاہیے-

    انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم بنا تو کہا کہ مشکل وقت ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے وہ بھی وقت تھاجب پارٹی میں 5سے6لوگ تھے ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی بھی پرچی پکڑ کر لیڈر بن جائےکوئی بھی شخص شارٹ کٹ سے لیڈر نہیں بن سکتا،میں تو ایک ہی لیڈر کو مانتا ہوں اور وہ قائد اعظم محمد علی جناح ہیں بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں-

    عمران خان نے کہا کہ ہمارے تین سال بہت مشکل گزرے جب حکومت میں آئے تو کرنٹ اکاوَنٹ کا خسارہ 20ارب کا تھا اگر سعودی عرب اور چین ہماری مدد نہ کرتے تو کافی مشکلات کا سامنا ہوتاپیسے نہ ہونے کی وجہ سے مجبوری میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر چلنے سے عوام کومشکلات کا سامنا ہوتا ہے خاص طور پر اپنی فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں اپوزیشن چاہتی ہے کہ کسی طرح فوج حکومت کو گرا دے مافیا نے ہماری فوج کے خلاف تقریریں کیں-

    عمران خان نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد احساس ہوا کہ طاقت ور فوج ضروری ہے، جب بھارت نے رات کو حملہ کیا تب احساس ہوا کہ طاقت ور فوج کیوں ضروری ہے بھارتی لابی پوری دنیا میں ہماری مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف رہتی ہے-

    عمران خان نے کہا لاک ڈاوَن کے باعث کورونا کے پھیلاو میں کمی آتی ہے،لاک ڈاوَن سے متعلق اپوزیشن نے بہت زیادہ تنقید ک یڈبلیو ایچ او نے پاکستان کی مثال دی کہ پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا کو ہینڈل کیا میں نے غریب طبقے کا خیال کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن نہیں لگایاکورونا وبا کے دوران ہم نے بہت اچھے فیصلے کیے-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم آئے تھے تو ہمارا خسارہ 20 ارب ڈالر کا تھا آج وہ کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 1.8 ارب ڈالر پر ہے آج ہماری ٹیکس وصولیاں 4 ہزار 700 ارب پر پہنچ گئی ہیں،جب ہم آئے تھے تو زرمبادلہ کے ذخائر 16.7 ارب ڈالر تھے جو آج 27 ارب ڈالر تھے میں جو فگرز دے رہا ہوں یہ اسحاق ڈار کے نہیں اصل ہیں-

    انہوں نے کہا کہ آج ہماری صنعت اوپر جا رہی ہے، سیمنٹ کی فروخت میں 42فیصد اضافہ ہوا ہے موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور ٹریکٹر زکی فروخت میں اضافہ ہوا ہے زراعت کے شعبے میں 1100 ارب روپے اضافی کسانوں کے پاس گئے-

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی میں سب برابر ہوتے ہیں ہمارے ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو آج ہمارے ترسیلات 19 ارب سے بڑھ کر 29 ار ب ڈالر سے زائدپر پہنچ گئی ہے تین سالوں میں صنعتوں کی شرح نمو میں 18 فیصد اضافہ ہوا ملک تباہ تب ہوتا ہے جب وزیراعظم اور اس کے وزیر چوری شروع کر دیں-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جب تک طاقت میں رہے قانون انہیں نہیں پکڑ سکا امیر اور غریب ملکوں میں فاصلے قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں طاقت ور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے،یہ ہمارا فرض ہے-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب کی اینٹی کرپشن نے ن لیگ کے 10سال میں ڈھائی ارب روپے ریکور کیے ہمارے تین سال میں پنجاب اینٹی کرپشن نے ساڑھے 4سو ارب روپے ریکور کیے نیب نے اپنے 18سال میں 290ارب روپے ریکور کیے ہمارے تین سال میں نیب نے 519ارب روپے ریکور کیےورلڈ بینک کے مطابق احساس پروگرام میں پاکستان دنیا بھر میں تیسرے نمبر تھا –

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دیہاتوں میں رہنے والی خواتین کا معیار زندگی بہتر بنانا چاہتے ہیں پنجاب میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیوں کیلئے اسکالرشپس ہیں مغرب کو آج کل افغان خواتین کی بہت فکر ہے ہماری خواتین میں اپنے حقوق لینے کی طاقت ہے بس انہیں تعلیم دینی ہے ہم نے کیا کبھی کسی نے باہر سے آکر خواتین کو حقوق دلوائے ہیں؟ –

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کے لیے کسان کارڈ پنجاب میں شروع کیے ہیں اسکا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلائیں گے۔اس کارڈ کی مدد سے ان کو کھاد،ٹیوب ویل سمیت دیگر چیزوں پر سبسڈی ملے گی۔پاکستان میں 10ڈیمز بن رہیں ہیں۔مہمند ڈیم سب سے پہلے پھر داسو ڈیم بنے گا۔ڈیم بننے سے کسانوں کو بھرپور فائدہ ہوگا-

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کے میدان میں ہم ایک نصاب کے سسٹم کو لیکر آئے ہیں جس پر میں وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کو مبارک باد دیتا ہوں نصاب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شامل کریں گے ہمارے بچوے قرآن پاک تو پڑھ لیتے ہیں لیکن ان کو یہ نہیں پتہ اس میں لکھا کیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ ہر غریب خاندان کے ایک فرد کو بلا سود قرضہ دیں گےغریب عوام کو گھر خریدنے کیلئے قرض دیں گےدوست ممالک سے قرض مانگنا سب سے مشکل کام تھا۔پاکستان میں کبھی سیاحت پر توجہ نہیں دی گئی کیونکہ ہمارے حکمرانوں کی چھٹیاں تو بیرون ملک گزرتی تھیں۔پہلی دفعہ ہماری ایکسپورٹ بڑھ رہیں ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ میری نسل پاکستان کی پہلی آزاد نسل تھی۔ہمارے ماں باپ غلام ہندوستان میں پیدا ہوئے تھے۔ہمیں چاہیے اپنے بچوں کی تربیت کریں۔مینا رپاکستان پر ہونے والا واقعہ باعث شرم ہے۔پاکستان میں جنسی جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

    مران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان میں امریکہ کی جنگ لڑی اور امریکہ نے ہمارے ہی علاقوں میں بمباری کی۔امریکہ نے ہمیشہ ہمیں استعمال کیا۔ہماری اکانومی تباہ ہوگئی اور علاقے اجڑ گئے مگر ہمیں کچھ نہیں ملا۔خودداری بہت بڑی نعمت ہے ،قوم کی ترقی میں خودداری کا بہت بڑا کردار ہے۔ہم امن کے شریک ہونگے جنگ کے نہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں عوامی مقامات پر وزیراعظم کا خطاب براہ راست دکھانےکے انتظامات کئے گئے ہیں وزیراعظم کے خطاب کی براہ راست نشریات کیلئے لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ ،گلگت، ملتان اور حیدر آباد سمیت بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز نصب کی گئی ہیں-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018 کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا-

  • اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

    اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ

    اپڈیٹ، کابل ایئر پورٹ دھماکے کے نتیجے میں 13 اموات،دوسرے دھماکے کا بھی خدشہ
    کابل ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ ہوا اور بعد میں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے امریکی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے بھی دھماکے کی تصدیق کی ہے-

    جان کربی کا کہنا ہے کہ جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا جاسکتا- بعد ازاں دھماکہ تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ دھماکہ خود کش تھا، 15افراد زخمی ہوئے،وائٹ ہاوس نے امریکی صدر کو دھماکے سے متعلق آگاہ کردیا 3 امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں دھماکے کے بعد کابل ائیرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل کر دی گئی ہے جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے

    دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق بھی ہو گئے ہیں،کابل ائیرپورٹ پر حملے کے وقت کئی جہاز موجود تھے لوگ پرواز میں سوار ہونے کے انتظار میں تھے

    دوسری جانب خبر رساں ادارے نے فرانسیسی سفیر کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ سفیر کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے باہردوسرے دھماکے کا خطرہ ہے،

    خیال رہے کہ کابل ایئر پورٹ پر حملے کی اطلاعات موجود تھیں۔ برطانوی وزیربرائے آرمڈ فورسزجیمزہیپی نے خدشہ ظاہر کیا تھا حملہ ہو سکتا ہے کابل ایئر پورٹ پر ہینڈلنگ سینٹر میں موجود افراد کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ وہاں سے انخلا کا عمل جلد ختم کیا جائے۔

    وزیربرائے آرمڈ فورسز نے کہا تھا کہ افغانستان میں غیرمحفوظ افراد کی حفاظت یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ افغانستان سے برطانیہ کی آخری پرواز کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے- ـ امریکہ نے بھی صبح حملے کے خطرے کا الرٹ جاری کیا تھاـ

  • گورنر سندھ عمران اسماعیل کا  ’مجھے کیوں نکالا‘ نیا گانا بنا نے کا اعلان

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ’مجھے کیوں نکالا‘ نیا گانا بنا نے کا اعلان

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وہ ’مجھے کیوں نکالا‘ کے نام سے نیا گانا بنانے جا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گلوکار شاہ زمان کے ساتھ اپنا مقبول گانا ’تبدیلی آئے رے‘ گایا۔

    اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس گانے کو چار سال مکمل ہو چکے ہیں اور یہ ایک سپر ہٹ گانا ہے اب میں شاہ زمان کے ساتھ مل کر نئے گانے پر کام کر رہا ہوں جس کا نام ہے مجھے کیوں نکالا۔ میں یہ گانا نواز شریف کے نام کروں گا۔

    عمران اسماعیل نے اس موقع پر نئے گانے کی کچھ لائنیں اور دھن گن گنا کر بھی سنائیں جسے سن کر تقریب میں موجود لوگ ہنس پڑے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے اہم رہنما شریک ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں عوامی مقامات پر وزیراعظم کا خطاب براہ راست دکھانےکے انتظامات کئے وزیراعظم کے خطاب کی براہ راست نشریات کیلئے لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ ،گلگت، ملتان اور حیدر آباد سمیت بڑے شہروں میں بڑی اسکرینز نصب کی گئیں-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے 18 اگست 2018 کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

  • برطانوی نیوز کاسٹر لیزا شا کی موت ایسٹرازینیکا ویکسین  لگوانے سے ہوئی    تفتیشی رپورٹ

    برطانوی نیوز کاسٹر لیزا شا کی موت ایسٹرازینیکا ویکسین لگوانے سے ہوئی تفتیشی رپورٹ

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی میزبان لیزا شا کورونا ویکسین ایسٹرازینکا لگوانے کے باعث انتقال کر گئیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی میزبان لیزا شا کی موت کی انکوائری کی رپورٹ سامنے آگئی میزبان کی موت کورونا ویکسین ایسٹرازینکا کی دوسری خوراک لینے کے باعث واقع ہوئی۔

    ڈیلی میل کے مطابق خاتون میزبان کی موت مئی میں ہوئی تھی اور 3 ماہ تک اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی انہوں نے ویکسین کا پہلا انجکیشن لگوانے کے بعد سر میں درد کی شکایت کی۔

    محقیقن کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد لیزا شا کے دماغ میں خون کا لوتھڑا بن گیا جس کے باعث اسٹروک ہوا۔ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، ایسٹرا زینیکا کی کوویڈ ویکسین سے خون کے جمنے انتہائی کم کیسز ہوتے ہیں۔

    برطانوی محکمہ صحت کے بعد ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ اسی لاکھ میں سے تیس افراد کو خون جمنےکی شکایت ہوئی ہے جس سے سات افراد کی موت ہوئی ہے۔

    یہ ایک بہت ہی کمیاب دماغی بیماری سے متعلق ہیں، جس میں دماغی رگوں میں خون جمنا شروع ہو جاتا ہے اور بعض اوقات خون میں پلیٹلیٹس کی تعداد بھی کم ہوجاتی ہے۔

    محقیقن کا کہنا ہے کہ ایسٹرازینکا کی تیسری خوراک لگوانے خون جمنے کے امکانات مزید کم ہوجاتے ہیں اس سے قبل بھی ایسٹرازینکا کی پہلی خوراک کے بعد خون جمنے کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    میڈیسن اینڈ ہیلتھ کئیر ریگیولیٹری ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس ویکسین سے حاصل ہونے والے فوائد اس سے ہونے والے نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں جرمنی، فرانس، ہالینڈ اور کینیڈا نے ایسٹر زینیکا ویکسین کا استعمال صرف ضعیف العمرلوگوں تک محدود کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ بی بی سی کے مطابق لیزا شا کی 21 مئی کو موت واقع ہوئی تھی۔ ان کی موت کے بعد جاری کیے گئے عبوری ڈیتھ سرٹیفیکٹ میں ویکسین کے استعمال کو موت کی ممکنہ وجوہات میں شامل کیا گیا تھا بی بی سی ریڈیو سے منسلک پریزنٹر لیزا شا کی صحت پر پہلے سے کوئی خدشات نہیں تھے۔

    ان کے خاندان کے جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا: ‘ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے ایک ہفتے بعد لیزا نے شدید سر درد کی شکایت کی اور چند دن بعد سخت بیمار ہو گئیں۔ اس کے بعد ان کا رائل وکٹوریا انفرمری ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں خون گاڑھا ہونے اور سر میں خون بہنے کا علاج کیا جا رہا تھا۔

    خاندان کے بیان میں مزید کہا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے جمعے کی دوپہر وہ فوت ہو گئیں اور اس وقت ان کے گھر والے ان کے ساتھ موجود تھے ہم سب بہت صدمے کا شکار ہیں اور ہماری زندگی میں ان کے جانے سے بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو کہ کبھی بھی پُر نہیں ہو سکتا۔ ہمیں ہمیشہ ان سے پیار کرتے رہیں گے اور انھیں یاد کرتے رہیں گے۔

    برطانوی نگراں ادارے ایم ایچ آر اے کے ترجمان نے لیزا شا کی موت پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی موت کی خبر سننے کے بعد وہ بہت افسردہ ہیں اور ان کے گھر والوں کے ساتھ نیک خواہشات ہیں کسی بھی شدید رد عمل کی شکایت آنے اور موت ہو جانے کی خبر پر ہمارا ادارہ مکمل طور پر تفتیش کرتا ہے اور جہاں ممکن ہو، پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیتا ہے۔ ہم ان کے خون گاڑھا ہونے کی خبر کا تفصیل سے اور گہرائی میں جائزہ لیں گے۔

    خیال رہے کہ لیزا شا نے 2016 میں بی بی سی ریڈیو نیو کاسل میں بحیثیت پریزینٹر نوکری شروع کی تھی۔ انگلینڈ کے شمال مشرقی علاقوں میں ان کی آواز بہت مشہور تھی اور اس سے قبل کمرشل ریڈیو میں بھی انہوں نے کامیاب کرئیر گزارا تھا۔

  • ارشد ندیم کے خلاف منفی افواہیں پھیلانے پر نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا پر برہم

    ارشد ندیم کے خلاف منفی افواہیں پھیلانے پر نیرج چوپڑا بھارتی میڈیا پر برہم

    پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے خلاف منفی افواہیں پھیلانے پر بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں نیرج چوپڑا نے کہا تھا کہ اس نے تاخیر کے بعد جلدی سے اپنا پہلا تھرو لیا کیونکہ وہ اپنانیزہ نہیں ڈھونڈ سکا ، جسے اس نے پاکستان کے ارشد ندیم کے ہاتھوں میں دیکھا تاہم نیرج چوپڑا کی اس بات کو انڈین میڈیا نے خوب اچھالا اور ارشد ندیم کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا-

    جس پر جمعرات کو نیرج نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے تبصروں پر "رد عمل سے انتہائی مایوس” ہےمیں سب سے گزارش کروں گا کہ براہ کرم مجھے اور میرے تبصروں کو اپنے ذاتی مفادات اور پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال نہ کریں-


    انہوں نے کہا کہ نیزے کو استعمال کرنے والے معاملے کو نہ اچھالا جائے، ارشد نے میرا نیزا اٹھایا تھا، یہ کھلاڑیوں کے لیے عام بات ہے اور فائنل کے دوران جو کچھ ہوا وہ قواعد کے مطابق تھا ، اور اس کو کوئی بڑا مسئلہ بنانے کی ضرورت نہیں تھی تاہم مجھے دکھ ہے کہ بھارتی میڈیا اس معاملے کو میرا سہارا لے کر اچھال رہا ہے۔

    نیر ج چوپڑا کا کہنا تھا کہ "ایک انٹرویو میں میرے ریمارکس پر ایک بڑا مسئلہ بنا دیا گیا ہےتمام جیولن تھرور آپس میں بہت پیار سے رہتے ہیں، اسپورٹس سب کو مل کر رہنا سکھاتا ہے میں اپیل کرتا ہوں کہ اس معاملے کو اتنا مت اچھالیں۔

    خیال رہے کہ بی بی سی کے مطابق اپنے وطن واپسی پر ایک انٹرویو میں نیرج نے کہا تھا کہ اگر پوڈیم پر ان کے ساتھ پاکستان کے ارشد ندیم بھی ہوتے تو ’ایشیا کا نام ہو جاتا اور یہ کتنا اچھا ہوتا‘۔

    اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

    نیرج چوپڑا نے یہ بھی بتایا تھا طلائی تمغہ جیتنے کے ایک دن بعد انہوں نے اختتامی تقریب سے پہلے ڈائننگ ہال میں ارشد ندیم سے ملاقات کی تھی۔ دونوں نے بہت گرمجوشی سے ملاقات کی۔ نیرج چوپڑا کے مطابق ارشد ندیم نے ایک بڑی مسکراہٹ کے ساتھ انہیں مبارکباد دی تھی۔

    ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82 اعشاریہ چار میٹر دور پھینکی، ان کی دوسری تھرو فاؤل قرار پائی جبکہ ان کی تیسری تھرو 84 اعشاریہ چھ دو میٹر دور پہنچی۔ اس تیسری تھرو کے باعث وہ 12 ایتھلیٹس میں سے پانچویں نمبر پر رہے۔

    ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے کوالیفائنگ مقابلوں میں 85 اعشاریہ 16 میٹرز دور جیولن پھینک کر فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ وہ کوالیفائنگ مقابلوں میں گروپ بی میں پہلے نمبر پر رہے تھے جبکہ مجموعی طور پر کوالیفائنگ راؤنڈ میں ان کی تیسری پوزیشن رہی تھی۔

    سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

  • ترجمان  طالبان ذبيح الله مجاہد کو وزارت اطلاعات سونپے جانے کا امکان

    ترجمان طالبان ذبيح الله مجاہد کو وزارت اطلاعات سونپے جانے کا امکان

    طالبان ترجمان ذبيح الله مجاہد کو وزارت اطلاعات اور وزیر ثقافت سونپے جانے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی.:طالبان نے افغانستان پر قبضے کے بعد اپنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت تیز کردی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان ترجمان ذبيح الله مجاہد کو وزارت اطلاعات اور وزیر ثقافت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ۔

    اسرائیل افغانستان میں کیا خطرناک کھیل کھیلتا رہا :اسرائیلی اخبارکے چونکا دینے والےانکشاف

    طا لبان ذارئع کے مطابق محمد نبی المروی کو افغانستان کے صوبے خوست کا گورنر تعنیات کرنے کا بھی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق طالبان کی جانب سے فوجی کمیشن کے سابق سربراہ عبدالقیوم ذاکر کو افغانستان کا وزیر دفاع بنانے کا امکان ہے افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ملا عبدالقہار کو سینٹرل بینک ڈی افغانستان کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے-

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ مجاہد

    افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے حاجی محمد ادریس کے نام سے معروف ملا عبدالقہار نے بطور سربراہ مرکزی بینک اپنی تقرری کے بعد میٹنگ کے دوران عملے کو کام پر واپس لوٹنے کی ہدایت بھی کی تاہم طالبان کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

    خیال رہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا حکومت سازی کیلئےمشاورتی عمل کامیابی سےجاری ہے-

    طالبان کا خوف: سابق افغان آرمی چیف بھی فرار ہونے والوں میں شامل تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی

  • اسرائیل افغانستان میں کیا خطرناک کھیل کھیلتا رہا :اسرائیلی اخبارکے چونکا دینے والےانکشاف

    اسرائیل افغانستان میں کیا خطرناک کھیل کھیلتا رہا :اسرائیلی اخبارکے چونکا دینے والےانکشاف

    اسرائیلی فوجی دستے کچھ عرصے کے لیے انٹیلی جنس معلومات اکھٹی کرنے کے لیے افغانستان میں تعینات رہے ہیں-
    باغی ٹی وی ایک اسرائیلی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے 20 سال کے دوران طالبان کے خلاف اپنی جنگ میں کئی اسرائیلی ساختہ ہتھیار استعمال کیے ہیں۔


    اسرائیلی اخبار "یروشلم پوسٹ” نے پیر کے روز شائع رپورٹ میں انکشاف کیا کہ اسرائیل نے کبھی بھی افغانستان میں اپنی افواج کو زمین پر تعینات کرنے کا اعلان نہیں کیا لیکن افغان جنگ میں براہ راست حصہ لینے والے ممالک خاص طور پر برطانیہ ، جرمنی ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے اسرائیلی ساختہ جنگی ہتھیار استعمال کیے۔ اگرچہ اسرائیلی فوج کے افغانستان میں کسی جنگی مشن میں حصہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا مگر ذرائع سے یہ پتا چلا ہے کہ اسرائیلی فوجی دستے کچھ عرصے کے لیے انٹیلی جنس معلومات اکھٹی کرنے کے لیے افغانستان میں تعینات رہے ہیں۔

    افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں روسی صدر

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی دفاعی کمپنیاں گذشتہ برسوں کے دوران افغانستان میں اپنی مصنوعات کے استعمال کے بارے میں خاموش رہی ہیں۔

    ڈرون اور میزائل
    اسرائیل نے افغانستان میں غیر ملکی افواج کو جو ہتھیار سپلائی کیے ہیں ان میں اسرائیلی ساختہ سپائیک میزائل کے علاوہ انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے لیے ڈرون بھی شامل تھے۔

    اس فہرست میں ہلکی فوجی ٹیکٹیکل گاڑیاں (MRAP) بھی شامل ہیں جو کہ اسرائیلی ساختہ اور اور بارودی سرنگوں سےبچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ان گاڑیوں نے اتحادی افواج کو زیادہ کثافت والے علاقوں میں محفوظ طریقے سے چلنے میں مدد فراہم کی تھی۔

    رپورٹ میں اشارہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کا ڈرون سسٹم افغانستان میں غیر ملکی افواج کے زیر استعمال رہنے والے اسرائیلی ہتھیاروں میں شامل رہا ہے۔

    ہتھیاروں کا بڑا سپلائر

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل طالبان کے خلاف جنگ میں "ڈرون کا بڑا سپلائر” تھا۔ اسرائیل نے یہ طیارے آسٹریلیا ، کینیڈا ، چلی ، کولمبیا ، فرانس ، جرمنی ، بھارت ، میکسیکو ، سنگاپور اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک کو فروخت کیے ہیں۔

    سابق افغان وزیر نے جرمنی میں سائیکل پر پیزا ڈیلیوری شروع کردی

    اخبار لکھتا ہے کہ جرمن فضائیہ نے 2010 میں افغانستان میں اسرائیلی ایرو اسپیس انڈسٹریز (آئی اے آئی) کے تیار کردہ "Heron TP” ڈرونز کا استعمال کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق ’ہیرون ٹی پی‘ اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کا ایک جدید ترین روبوٹک آپریٹنگ سسٹم ہے جس میں 40 گھنٹے تک پے لوڈ فضا میں رکھنے کی گنجائش ہے۔ زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن کی گنجائش11،685 پاؤنڈ اور پے لوڈ 2،204 پاؤنڈ ہے۔ ان کا استعمال جاسوسی ، جنگی مشنوں اور معاون طیاروں کے طور پر کیا جاتا رہا ہے۔ یہ دشمن کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فضا سے زمین تک مار کرنے والے میزائل بھی لے جا سکتا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جرمن پائلٹوں کو اسرائیل میں تربیت دی گئی کہ وہ بغیر پائلٹ ڈرونز کیسے چلائیں۔ انہیں ان کی نگرانی کی ٹریننگ دی گئی۔ کینیڈین اور آسٹریلوی پائلٹوں نے افغانستان میں اسرائیلی ہیرون 1 طیارے بھی استعمال کیےیہ طیارے سیٹلائٹ اور انفراریڈ فوٹو الیکٹرک سینسر کے سلسلے میں ڈیٹا لنک سے لیس ہیں۔

    امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا ہوا ہے ذبیح اللہ مجاہد

    Heron 1s نہ صرف جنگی حالات میں زمینی افواج کو جاسوسی ، قافلے اور گشت میں مدد دینے ، نقل و حرکت کے پروفائل بنانے اور طویل مدتی نگرانی کی صلاحیت فراہم کرتا ہے بلکہ وہ فضا سے دھماکہ خیز مواد کو ٹریک کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے کئی طیارے افغانستان میں گر کر تباہ ہوئے۔

    اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ لیکن صرف یہی نہیں تھا جو افغانستان میں استعمال کیا 2005 کے بعد سے افغانستان میں آسٹریلوی فوج نے اسرائیلی "ایلبٹ سسٹمز” کے تیار کردہ "سکائی لارک 1” ڈرون بھی استعمال کیے ہیں۔

    طالبان کا خوف: سابق افغان آرمی چیف بھی فرار ہونے والوں میں شامل تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    رپورٹ ے مطا بق ساڑھے سات فٹ کا یہ ماڈل فوجیوں کی جانب سے ٹیکٹیکل نگرانی اور قریبی رینج کے انسداد دہشت گردی کے مشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہےان طیاروں کو ایک یا دو سپاہی لانچ کر سکتے ہیں.یہ عمارتوں کی چھتوں پر یا بکتر بند فوجی ٹرکوں کے عقبی حصے سے چلائے جاتے ہیں یہ ڈرون آپریٹرز کو پرواز کے بعد براہ راست ویڈیو کوریج فراہم کرتے ہیں۔

    10-15 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ ، منی یو اے وی کے پاس ایک غیر معمولی پرسکون برقی موٹر ہے اور مشاہدے کی شاندار صلاحیت ہے جو فوجیوں کو بصیرت سے باہر کی ذہانت فراہم کرتی ہے ، مختلف مشن منظرناموں میں ان کی کارکردگی میں اضافہ کرتی ہے۔

    پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا نے عراق میں بھی فوجی مشن کے دوران اسکائی لارک استعمال کیے تھے-

    اسرائیلی میزائل

    ڈرون کے علاوہ اسرائیلی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹم کے سپائیک ’این ایل او ایس‘ میزائل افغانستان میں برطانوی اور کینیڈین فوجی اہلکار استعمال کرتے رہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں نے طالبان کے خلاف لڑائیوں میں فعال کردار ادا کیا۔ اگرچہ برطانوی آرمی نے ان کے استعمال کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے 2014 میں ان میزائلوں کے استعمال کا عوامی سطح پر اعتراف کیا تھا۔

    افغانستان سے انخلا، اسرائیل کی شمولیت کا انکشاف

    سپائیک این ایل او ایس 39 انچ کوچ میں داخل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ، اور اسے براہ راست حملے یا مڈ کورس نیویگیشن میں صرف ٹارگٹ کوآرڈینیٹ کی بنیاد پر چلایا جا سکتا ہے۔ یہ میلوں لمبی دوری کے پوشیدہ اہداف کو پن پوائنٹ کی درستگی ، نقصان کی تشخیص اور ریئل ٹائم انٹیلی جنس کے حصول کے قابل بناتے ہیں۔

    اس کی رینج 25 کلومیٹر ہے۔ اور متعدد وار ہیڈز جیسے گرمی پی بی ایف ( دھماکے ) اور پی بی ایف/ایف شہری اور اعلی شدت کے تنازعات کے لیے موزوں ہے۔ میزائل ، جو مختلف پلیٹ فارمز پر نصب کیا جا سکتا ہے ، گنر کو اسٹینڈ آف رینج پر اہداف پر حملہ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے اور ہڑتالوں کے بعد ریئل ٹائم انٹیلی جنس اور نقصان کی تشخیص حاصل کرتا ہے۔

    افغانستان میں اسرائیلی کردار صرف ہتھیاروں کے نظام تک محدود نہیں تھا۔ سنہ 2019 میں ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایاگیا تھا کہ اسرائیلی افواج افغانستان میں انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کرنے کے لیے کابل بھیجی گئی تھیں-

    ایران کی خبر رساں ایجنسی تاسنیم کے مطابق ، اسرائیلی فوجیوں نے مغربی افغانستان کے صوبے ہرات کے شندند میں امریکی فضائیہ کے ایک اڈے سے آپریشن کیا۔ ایرانی سرحد سے اور خلیج فارس کے ارد گرد ایرانی نقل و حرکت پرانٹیلی جنس معلومات اکٹھی کر رہی تھی-

    نائن الیون کے سازشی نظریات پر یقین رکھتا ہوں آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ…

    اس وقت روسی "سپوتنک” ایجنسی نےکہا تھا کہ اسرائیلی "امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے جھنڈے تلے” کام کر رہے تھے روسی "سپوتنک” ایجنسی اسرائیلی امور کے ایک ماہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی افواج وہاں تعینات امریکی افواج کے فریم ورک کے اندر کام کر رہی تھیں۔ اسرائیل کی افغانستان میں فوجی سرگرمیوں کی افغان حکومت کی طرف سے باقاعدہ منظوری دی گئی تھی اور حکومت کو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے بارے میں علم تھا تاہم اس حوالے سے اسرائیل اور افغانستان کی حکومتوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    مغربی افواج کے افغانستان سے نکل جانے اور طالبان کے ملک میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے ساتھ طالبان نے کچھ امریکی ڈرون سمیت جدید امریکی ہتھیار بھی قبضے میں لیے ہیں۔ چونکہ کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی نے کئی سال قبل افغانستان میں اپنا جنگی مشن ختم کردیا تھا اس لیے اسرائیلی ڈرون یا جنگی ہتھیاروں کے طالبان کے ہاتھ لگنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

  • ” عین دبئی ” دنیا کا سب سے بڑا جھولا ، اکتوبر میں سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لئے تیار

    ” عین دبئی ” دنیا کا سب سے بڑا جھولا ، اکتوبر میں سیاحوں کا خیر مقدم کرنے کے لئے تیار

    دبئی: حکام نے دنیا کے سب سے بڑے اور لمبے جھولے کو 21 اکتوبر سے عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق بلیو واٹر آئس لینڈ پر بنایا گیا ” عین دبئی ” نامی دنیا کا سب سے بڑا جھولا 250 میٹر بلند ہے، اور 360 ڈگری کا نظارہ پیش کرتا ہے۔

    جھولے میں 48 پوڈز نصب ہیں اور ہر کسی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جو جلد ہی شہر کے اہم پرکشش مقامات میں شامل ہو جائے گا ایک بار پورا چکر لینے میں یہ جھولا 38 منٹ کا وقت لے گا جس میں سیاح فضا میں بیٹھ کر دبئی کے خوبصورت نظاروں کا مزا لے سکیں گے۔

    جھولے کے کیبنز کو انتہائی پر تعش طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو ڈنر کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ جس میں سالگرہ، منگنی اور شادیایوں کی تقریبات بھی منعقد کی جا سکیں گی۔

    کیبن کو تین حصوں میں ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں پہلی آبزرویشن کیبنز، سوشل کیبنز اور پرائیویٹ کیبنز شامل ہیں آبزرویشن کیبنز ان لوگوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں جنہوں نے پہلے کبھی دبئی کا 360 ڈگری کا مشاہدہ نہیں کیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق جھولے کے ٹکٹ کی فروخت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، اس کی قیمت 130 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ 3 سے 12 سال کے بچوں کا ٹکٹ 100 درہم ہوگا۔

    عین دبئی ، دبئی ہولڈنگ انٹرٹینمنٹ کے پورٹ فولیو میں تازہ ترین اضافہ ہے اور دبئی کے طویل المیعاد وژن کی تائید میں اسٹریٹجک کردار کا حامل ہے جس کا تعین نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اسے ایک اہم سیاحتی مرکز کے طور پر دنیا بھر، میں ایک رہنما کی حیثیت سے امارات کی ساکھ کو مضبوط بنانے کے لئے کررکھا ہے۔

    عین دبئی کے جنرل منیجر رونالڈ ڈریک کا کہنا ہے کہ عین دبئی اپنی نوعیت کے پہلے تجربات پیش کرتا ہے جس میں تمام سامعین کے لیے پرتعیش خصوصی ایونٹ کیبنز شامل ہیں۔

    دبئی ہولڈنگ انٹرٹینمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد شرف کا کہنا ہے کہ دبئی ٹریول اور ٹورزم کے شعبے میں ایک رہنما کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے جس میں شہرت کے ساتھ اہم منصوبے اور تاریخی نشانات ہیں۔