Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری

    پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری

    پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘کا ٹیزر جاری کردیا گیا نگار جوہر پاکستان کی پہلی خاتون سرجن جنرل بھی تعنیات ہوئیں نگار جوہر ایک شاندار سرجن ہیں جنہوں نے اپنی زندگی لگن کے ساتھ میڈیکل کے شعبے میں کام کرتے ہوئے گزاری۔ وہ اس شعبے سے 1985 سے وابستہ ہیں۔

    ٹیلی فلم میں نگار جوہر کا کردار ماہرہ خان نے ادا کیا ہے جب کہ ان کے مقابل اداکار بلال اشرف مرکزی کردار میں نظرا ٓئیں گے ٹیلی فلم کا ابتدائی حصہ آرمی میڈیکل کالج میں شوٹ کیاگیا ہے جس میں نگار جوہر کی طالب علمی کی زندگی اور اس کے بعد پیشہ ورانہ زندگی کو دکھایا گیا ہے۔

    ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے فلم کی ہدایات عدنان سرور نے دی ہے جبکہ نینا کاشف اور ماہرہ خان کی پروڈکشن کمپنی سلفری فلمز کے بینر تلے اس فلم کو تیار کیا گیا ہے۔

    ماہرہ خان نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کاتے ہوئے نگار جوہر کا کردار اداکرنے کو اعزاز قرارد یا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے نگار جوہر کی زندگی کی کہانی کو بہترین قراردیتے ہوئے کہا کیا زندگی ہے، کیا کہانی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ نگار جوہر کی زندگی کے متعلق جاننا ایسا ہے جیسے ہمارے درمیان موجود عظیم ترین چیزوں میں سے ایک کو جاننا۔

    یہ ٹیلی فلم نجی ٹی وی چینل اے آر وائے ڈیجیٹل پر پیش کی جائے گی تاہم ابھی تک اس کی ریلیزکی تاریخ منظرعام پر نہیں آئی ہے۔

  • پاکستان میں بنے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ،موبائل کی پہلی کھیپ  کس ملک کو برآمد کی؟

    پاکستان میں بنے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ،موبائل کی پہلی کھیپ کس ملک کو برآمد کی؟

    اسلام آباد:پاکستان نے فور جی ٹیکنالوجی کے پاکستان میڈ موبائل فونز برآمد کرنا شروع کردئیے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں پاکستان کے لیے آج بڑا دن ہے پاکستان میں بنے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز ہوگیا، میڈ اِن پاکستان فورجی موبائل کی پہلی کھیپ یو اے ای برآمد کردی گئی پہلی کھیپ میں 5500 موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں ہمیں امید ہے کہ یہ پاکستان سے زیادہ ویلیو ایڈڈ برآمدات کے دور کا آغاز ہوگا۔


    عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ یہ ہماری روایتی اشیا سے ہٹ کر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کی شروعات ہے پاکستان میں موبائل مینوفیکچررز کو کہوں گا کہ وہ اس مثال کی تقلید کریں اوراپنی مصنوعات برآمد کریں۔

    واضح رہے کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے وفاقی وزیر آئی ٹی کی تجاویز پر آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں جس میں آئی ٹی برآمدات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کو نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    فیصلہ کیا گیا کہ آئی ٹی برآمدات کا ایک فیصد سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے لیے مختص کیا جائے گا اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ فنڈز کو اسکل و بزنس ڈویلپمنٹ، ٹیکنالوجی پارکس کے قیام پر خرچ کرے گا۔

    آئی ٹی کمپنیوں کے ٹیکس مسائل سے متعلق وزارت خزانہ نےاختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور ایف بی آر نظر ثانی شدہ ٹیکس تشریحات تشکیل دے گا۔

    شوکت ترین نے وفاقی وزیر آئی ٹی کو معاملات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا ئی جبکہ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وزیر خزانہ کے مشکور ہیں۔

    جبکہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کے لیے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے۔ پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

  • طالبان کا امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں سمیت کئی ٹن کے سازوسامان پر قبضہ

    طالبان کا امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں سمیت کئی ٹن کے سازوسامان پر قبضہ

    کابل:طالبان نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں سمیت کئی ٹن کا امریکی سازوسامان قبضے میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق طالبان کی افغانستان میں تیزی سے پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے طالبان نے امریکہ کا بڑی تعداد میں عسکری سازوسامان قبضے میں لے لیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 لاکھ ڈالر کے ہیلی کاپٹر کی قندھار شہر میں پرواز بھی کی گئی۔

    روسی ساختہ ہیلی کاپٹروں کو اڑانے والے افغان حکومت کے پائلٹس ہیں جو طالبان کے ساتھ شامل ہو گئے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکہ نے طالبان سے لڑنے کے لیے افغان حکومت کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں اور آلات فراہم کیے تھے لیکن مقامی حکومتوں کے خاتمے اور افغان فوج کی شکست کے بعد اب یہ عسکری سازوسامان طالبان کے استعمال میں آ رہا ہے۔

    غیر ملکی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے جدید ترین ہیلی کاپٹروں کا طالبان کے قبضے میں آنے سے افغان فوج کو مزید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اب طالبان کی جانب سے ہوائی حملے کا بھی امکان بڑھ گیا ہے۔

    دوسری جانب طالبان نے جلال آباد پر بغیر لڑے ہی کنٹرول حاصل کر لیا اور گورنر جلال آباد نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جبکہ فغان طالبان نے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے مزار شریف پر قبضے کے بعد طالبان تقریباً پورے شمالی افغانستان پر قابض ہو چکے ہیں جبکہ اب تک طالبان کا 34 میں سے 24 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق جنرل عبدالرشید دوستم ازبکستان فرار ہو گئے ہیں طالبان کے کابل شہر کے قریب پہنچتے ہی شہر میں افراتفری پیدا ہو گئی ہے کابل میں لوگ بینکوں سے رقوم نکلوا رہے ہیں جب کہ بینکوں میں کیش ختم ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب افغان حکومت نے ملک کی بگڑتی صورتحال کو دیکتھے ہوئے طالبان سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیا افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی سیاسی اور قبائلی رہنماوَں پر مشتمل ہوگی۔

  • ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    ملک میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 54 ہزار 204 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 ہزار 711 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599، اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 384، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • طالبان کی فتوحات کا سلسلہ جاری : صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا

    طالبان کی فتوحات کا سلسلہ جاری : صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا

    افغان طالبان نے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ اب تک طالبان کا 34 میں سے 24 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے مزار شریف پر قبضے کے بعد طالبان تقریباً پورے شمالی افغانستان پر قابض ہو چکے ہیں جبکہ اب تک طالبان کا 34 میں سے 24 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق جنرل عبدالرشید دوستم ازبکستان فرار ہو گئے ہیں طالبان کے کابل شہر کے قریب پہنچتے ہی شہر میں افراتفری پیدا ہو گئی ہے کابل میں لوگ بینکوں سے رقوم نکلوا رہے ہیں جب کہ بینکوں میں کیش ختم ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب افغان حکومت نے ملک کی بگڑتی صورتحال کو دیکتھے ہوئے طالبان سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    صدارتی محل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے سیاسی اور قبائلی رہنماوَں سے مشاورت کی ہے جس میں طے پایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی سیاسی اور قبائلی رہنماوَں پر مشتمل ہوگی۔

    دوسری جانب طالبان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ جس قدرتیزی سے فتوحات ہورہی ہیں یہ افغان عوام کی حمایت اوراللہ کی رحمت ہےافغانستان کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے افغان طالبان کی طرف سے کہا گیا ہےاس وقت مختلف قسم کی افواہیں اورغلط خبریں پھیل رہی ہیں ان کی حقیقت بیان کرنا ضروری ہے-

    طالبان کا کہنا تھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کسی کی نجی جائیداد میں دلچسپی نہیں رکھتی ، (نہ کسی کی کاروں میں ، نہ کسی کی زمینوں اور گھروں میں ، نہ کسی کی مارکیٹوں اور دکانوں میں) بلکہ وہ قوم کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ .

    جو لوگ حال ہی میں دشمن کے پروپیگنڈے سے متاثر ہوئے ہیں ، اندرونی طور پر بے گھر ہو گئے ہیں ، یا بیرونی ممالک میں ہجرت کر گئے ہیں ، چاہے وہ سرکاری ہوں یا سویلین ، انہیں اپنے گھروں اور علاقوں کو واپس جانا چاہیے۔ ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے. ہم ان کی جان ، مال اور عزت کی حفاظت کریں گے۔

    امارت اسلامیہ نے اپنے مجاہدین کو حکم دیا ہے اور ایک بار پھر انہیں ہدایت دی ہے کہ کسی کو بھی اجازت کے بغیر کسی کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ کسی کی جان ، مال اور عزت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ مجاہدین کی حفاظت کرنی چاہیے۔

    دشمن نے لوگوں کو ہراساں کرنے یا تکلیف پہنچانے کے لیے مجاہد کے لقب کا غلط استعمال کرنے کے لیے کچھ لوگوں کو بھرتی کیا ہوگا۔ اس سلسلے میں قوم اور لوگوں کو امارت اسلامیہ کے شکایت اور شکایت کمیشن کو آگاہ کرنے کے لیے مجاہدین کی مدد کرنی چاہیے۔

    تاجروں ، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے لیے ہمارا پیغام ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو عام طور پر جاری رکھیں اور قوم کی خدمت کریں۔ امارت اسلامیہ اپنے کاروبار کے لیے ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرے گی اور امارت اسلامیہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق آپ کی مدد کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

    ان علاقوں میں جو امارت اسلامیہ کے کنٹرول میں ہیں ، لوگوں کو عام زندگی گزارنی چاہیے ، خاص طور پر سرکاری میدان میں ، چاہے وہ تعلیمی ، صحت مند ، سماجی یا ثقافتی ہو۔ کسی کو اپنا علاقہ اور ملک نہیں چھوڑنا چاہیے۔ وہ عام زندگی گزاریں گے ہماری قوم اور ملک کو خدمات کی ضرورت ہے ، اور افغانستان ہمارا مشترکہ گھر ہے جسے ہم مل کر بنائیں گے اور خدمت کریں گے۔

    مجاہدین کو خزانے ، عوامی سہولیات ، سرکاری دفاتر ، سرکاری دفاتر سے متعلق سازوسامان ، پارکس ، سڑکیں ، پلوں پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ یہ سب قوم کی امانت اور جائیداد ہیں۔ ان کے ساتھ کوئی ذاتی چھیڑ چھاڑ اور غفلت نہیں کی جانی چاہیے ، بلکہ اس کی سختی سے حفاظت کی جانی چاہیے۔

    طالبان نے کہا کہ ایک بار پھر ، ہم اپنے تمام پڑوسیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے لیے کوئی پریشانی پیدا نہیں کریں گے ، انہیں اس طرح اعتماد ہونا چاہیے۔ ہم تمام سفارت کاروں ، سفارتخانوں ، قونصل خانوں اور خیراتی کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ چاہے وہ بین الاقوامی ہوں یا قومی کہ آئی ای اے کے ذریعہ نہ صرف ان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا ہوگا بلکہ انہیں سکیورٹی اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انشاءاللہ۔

    واضح رہے کہ بی بی سی پر افغان خاتون کا جھوٹ پر مبنی انٹرویو شائع کیا گیا تھا کہ غزنی میں طالبان کا مکمل کنٹرول ہے۔ جس جگہ ہم رہتے تھے وہ پچھلے ایک مہینے سے طالبان کے کنٹرول میں تھا۔ ہمارا گھر پولیس سٹیشن کے قریب تھا۔ مرکزی شہر سے ذرا دور ایک قصبے میں۔

    بی بی سی کے مطابق غزنی کی خاتون نے کہا کہ ہم نوجوان لڑکیاں اور عورتیں اپنے گھر کے مردوں شوہر، بھائی یا بیٹے کے بغیر باہر نہیں نکل سکتی تھیں۔ وہاں رہنا بہت مشکل ہے، ناممکن ہے۔ طالبان نے ہماری آزادی چھین لی ہے وہ کسی بھی گھر پر قبضہ کر سکتے ہیں۔ جو ان کی بات نہ مانے وہ اسے قتل کر رہے ہیں۔

    مثال کے طور پر اگر وہ میرے والد کو کہیں کہ ان کے لیے کھانا تیار کریں، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو وہ مار دیتے ہیں۔ علاقے میں انھیں کوئی گھر پسند آتا ہے اور وہ اس گھر میں رہنے والے کو کہیں کہ یہ ان کے لیے خالی کریں، تو اگر وہ یہ حکم نہ مانے تو وہ اسے مار دیتے ہیں-

  • بالی ووڈ کے مقبول اداکار صاحبہ اور ریمبو کے مداح

    بالی ووڈ کے مقبول اداکار صاحبہ اور ریمبو کے مداح

    بالی ووڈ کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار جونی لیور پاکستانی ہر دلعزیز اور فنکار جوڑی صاحبہ اور اداکار افضل خان المعروف ریمبو کے مداح نکلے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق جونی لیور نے پاکستانی اداکارہ صاحبہ کے نام ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے صاحبہ کی تعریف کی صاحبہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جونی لیور کے پیغام کی ویڈیو پوسٹ کی اور بالی ووڈ ادا کار کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    ویڈیو میں جونی لیور نے صاحبہ اور اداکار افضل خان المعروف ریمبو کی ٹیلی فلم ’بکرا ایک قصائی دو‘ کی تعریف کی اور دونوں کے کام کو سراہا۔

    جونی لیور نے اپنے پیغام میں کہا کہ صاحبہ بھابھی ہم نے آپ کی ٹیلی فلم دیکھی جو انتہائی شاندار تھی، فیملی اس سے بھرپور محظوظ ہوئی، آپ کا کام بہت اچھا تھا، ریمبو بھائی نے بھی اچھا کام کیا، سب نے اس میں بے حد اچھا کام کیا۔

    بالی وڈ اداکار نے صاحبہ کے یوٹیوب چینل کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کا وہ پروگرام بھی بڑے شوق سے دیکھتے ہیں، ایسے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔ ویڈیو کے آخر میں جونی لیور نے اداکارہ صاحبہ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

  • ٹک ٹاک کا اپنے نو عمر صارفین کی حفاظت کےلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    ٹک ٹاک کا اپنے نو عمر صارفین کی حفاظت کےلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے نو عمر صارفین کی حفاظت کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ٹک ٹاک چین کی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے اور یہ دنیا میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپس میں سے ایک ہے دنیا کے 150 ممالک میں ٹک ٹاک کے ایک ارب سے زیادہ صارفین موجود ہیں امریکہ میں اب تک 200 ملین سے زائد باراس ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے بچہ بڑے نوجوان سب ہی اس ایپ کے فین ہیں جہاں اس ایپ کو مقبولیت ملی وہیں آئے دن یہ مختلف تنازعوں کا شکار رہتی ہے پاکستان میں اس ایپ پر کئی دفعہ پابندیاں لگ چکی ہیں-

    تاہم یہ ایپ صارفین کی شکایات دور کرنے اور نت نئی سہولتیں دینے کے لئے اپنے نئے نئے فیچر متعارف کراتی رہتی ہے تاہم اب بھی ٹاک ٹاک نے اپنے نو عمر صارفین کی فلاح و بہبود کی حفاظت کے لیے نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کے نئے فیچر میں 13 سے 15 سال کے صارفین کو رات 9 بجے اور 16 سے 17 سال کے صارفین کو رات 10 بجے کے بعد کوئی نوٹیفیکیشن نہیں ملے گا۔

    ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کا نیا فیچر نو عمر صارفین کے کام ، مطالعہ اور آرام کو زیر نظر رکھ کر بنایا گیا ہے ٹک ٹاک کے نئے فیچر کا مقصد نوجواں نسل کو مثبت ڈیجیٹل عادات کے آغاز میں مدد فراہم کرنا ہے۔

    نیشنل سوسائٹی برائے آن لائن چائلڈ سیفٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک انڈسٹری لیڈر شپ دکھا رہا ہے جو نوجواں نسل کے لیے فائدے مند ثابت ہو گی۔

    اس سے قبل ٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ اسٹوریز کی طرز پر 24 گھنٹے میں اسٹوری غائب ہونے والے فیچر محدود پیمانے پر متعارف کروایا تھا۔ اس فیچر سے ٹک ٹاک کی اسٹوری میں لگایا گیا مواد 24 گھنٹے بعد خود غائب ہوجاتا ہے۔

  • جھنڈیوں کے ساتھ ایک پودا بھی ضرور لگائیں     یوم آزادی پر صوفیہ مرزا کا مداحوں کو پیغام

    جھنڈیوں کے ساتھ ایک پودا بھی ضرور لگائیں یوم آزادی پر صوفیہ مرزا کا مداحوں کو پیغام

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا جشن آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 14 اگست پر جھنڈیوں کے ساتھ ایک پودا بھی لگائیں-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یوم آزادی پاکستان بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،اس بار یوم آزادی پر حکومت و سماجی تنظیموں کی جانب سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر پودے لگائیں، اس ضمن میں ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی ٹاپ پر آیا،

    پاکستان میں یوم آزادی کے سلسلہ میں جہاں مختلف تقریبات ہو رہی ہیں وہیں شجرکاری کا سلسلہ بھی جاری ہے، پاکستانی اداکارہ صوفیہ مرزا نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں اس 14 اگست کو وزیر اعظم پاکستان کے ویژن گرین پاکستان کے مدنظر پودے لگائے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پُر مسرت موقع پر جھنڈیوں کے ساتھ ایک پودا لگائیں

    صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کی حفاظت کرنی ہے ، اسکے لئے ضروری ہے کہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہیں ، ملک سے نفرتوں کو ختم کریں اور وطن کی بقا کے لئے شجر کاری مہم میں ضرور حصہ لیں، سرسبز پاکستان وزیراعظم کا خواب ہے اور اسے عملی جامہ پہنانا ضروری ہے

    صوفیہ مرزا سرفہرست پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میں شامل ہیں ، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ، بعد میں وہ مہم "سیو دی چالڈرن” کی سفیر بن گئیں انہوں نے ماضی میں پاکستان کی ٹاپ سیلولر کمپنی کی نمائندگی بھی کی 3 سال تک مقبول جاز ماڈل رہیں کئی چینلز کے لیے رمضان شوز اور گیم شوز جیسے کئی دوسرے شوز کی میزبانی کی انہوں نے کئی کارپوریٹ تقریبات کی میزبانی بھی کی ہے۔

    علاوہ ازیں صوفیہ مرزا نے متعدد پاکستانی اشتہارات کے لئے کام کیا جن میں کیئر کریم ، لپٹن ، لکس شاور جیل ، پیپسی کولا ، پونڈز ، روز پیٹل ، موبی لنک جاز اور سنسلک شامل ہیں۔

    صوفیہ مرزا کی ڈرامہ فہرست میں گل بشری ، اپنائے ہوئے پرائے ، سسر ان لاء ، اگر تم نا ہوتے ، نقاب ، کرواچوت جیسے ڈرامے شامل ہیں انہیں پی ٹی وی ایوارڈز اور لکس سٹائل ایوارڈز میں بھی نامزد کیا گیا-

  • ارشد ندیم اورطلحہ طالب کی صدر مملکت سےملاقات، انعامی چیک وصول

    ارشد ندیم اورطلحہ طالب کی صدر مملکت سےملاقات، انعامی چیک وصول

    جشن آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صدر مملکت نے ٹوکیو اولمپکس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ امید ہے کہ ایتھلیٹس مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گے صدر مملکت نے حوصلہ افزائی کیلئے دونوں ایتھلیٹس میں انعامی چیکس بھی تقسیم کئے۔

    صدر مملکت سے ملاقات میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی موجود تھیں۔

    دوسری جانب حکومت پاکستان کے اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سربراہ کو برطرف کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کے مستقبل کو روشن کرنا چاہتی ہے یہ مطالبہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے جمعہ کو پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں منعقدہ ایک نیوز کانفرنس میں کیا جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن سے کہا گیا کہ وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

    پاکستان 1992 کے بعد سے اولمپک میڈل جیتنے میں ناکام رہا ہے اور ٹوکیو اولمپکس میں کوئی میڈل نہ جیتنے کے بعد 2024 تک پاکستان مزید میڈل سے محروم ہوگیا ہےاولمپکس کے بارے میں وزیر اعظم کی زیر صدارت منعقد ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس روایت کو ختم کرنے کا واحد راستہ عارف حسن کا عہدہ چھوڑنا ہے۔

    شہباز گل نے وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل (ر) کرنل محمد عاصف زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھیلوں میں مزید شرمندگی برداشت نہیں کر سکتے، قوم کی طرف سے میں پی او اے کے صدر سے استعفیٰ طلب کرتا ہوں گزشتہ 17 سالوں کے دوران عارف حسن کے دور میں پی او اے کا کوئی احتساب نہیں ہوا، حکومت اب کارروائی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

  • جشن آزادی کے موقع پر امریکا کا پاکستان کے لئے خصوصی پیغام

    جشن آزادی کے موقع پر امریکا کا پاکستان کے لئے خصوصی پیغام

    جشن آزادی کے موقع پرامریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستانیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا نے7 دہائیوں سے بطور شراکت دار کام کیا ہے پاکستان اور امریکہ نے صحت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون کوفروغ دیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کے لیے تمام ممالک کو جلد سے جلد حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے موسمیاتی تغیر کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری ہے، اور آئندہ برسوں میں بھی باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    انٹونی بلنکن امریکی وزیر خارجہ

    انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ افغان امن عمل میں پیشرفت اور اقتصادی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رہیں گی جنوبی ایشیا میں استحکام، خوشحالی کے مشترکہ اہداف میں پیشرفت کے خواہاں ہیں۔

    کورونا ویکسین کے حوالے سےانٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 55 لاکھ خوراکیں فراہم کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جشن آزادی منایا جا رہا ہے سماجی سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یو م آزادی کے موقع پر پیغامات اور مبارکبادیں دی جا رہی ہیں جبکہ دنیا کے ساب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر اس خاص دن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے اسے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے تبدیل کردیا۔

    گوگل نے اپنے ڈوڈل میں صوبہ پنجاب کے صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کی تصویر آویزاں کی ہے-