Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • حکومت پاکستان کیجانب سے علی سدپارہ اور صائمہ نور سمیت متعدد شخصیات کیلئے سول ایوارڈ ز

    حکومت پاکستان کیجانب سے علی سدپارہ اور صائمہ نور سمیت متعدد شخصیات کیلئے سول ایوارڈ ز

    یوم آزادی کے موقع پرحکومت پاکستان کی طرف سے 23 مارچ 2022 کو پاکستانی نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے نامور اداکارہ نیلو کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسماعیل تارا، منظور علی مرزا ، ساجد حسن کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

    شہریار زیدی اور محمد علی سدپارہ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی جبکہ ڈاکٹر فضل خالق، طاہر آفریدی ،اداکارشاہد اوردردانہ بٹ کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

    ڈاکٹر انیس ناگی اور اداکارہ صائمہ نور کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ مومنہ درید قریشی ، روبینہ مصطفٰی قریشی، اعجاز سرحدی ، سجاد احمد اورسعید ہاشمی کو بھی تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

    نامور اردو شاعر ن م راشد اور مجید امجد کو نشان امتیاز جبکہ نامور شاعرہ مصنفہ کشور ناہید کے لیے ہلال امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔سرائیکی شاعر وادیب رفعت عباس ، سندھی شاعر وادیب ایاز گل کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ 14 اگست 2021 کے موقع پر صدر پاکستان نے پاک فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے افسران اور جوانوں کو ملٹری ایوارڈز دیئے گئے جن میں 2 ستارہ بسالت ، 61 تمغہ بسالت ، 42 امتیازی اسناد ، 70 COAS تعریفی کارڈ ، 22 ہلال امتیاز (ملٹری) ، 106 ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 128 تمغہ امتیاز فوجی) شامل ہیں-

  • اداکارہ نادیہ حسین کورونا سے صحت یاب ہوگئیں

    اداکارہ نادیہ حسین کورونا سے صحت یاب ہوگئیں

    پاکستانی اداکارہ وماڈل نادیہ حسین کورونا سے صحت یاب ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نادیہ حسین میں رواں ماہ 3 اگست کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، وہ ویکسینیشن کروانے کے باوجود وبا کا شکار ہوئی تھیں کورونا کا شکار ہونے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا اور مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔

    تاہم اب وہ 12 دن میں ہی کورونا سے صحت یاب ہوگئیں، انہوں نے گزشتہ روز 13 اگست کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اب وہ بلکل ٹھیک ہیں نادیہ حسین نے کورونا کی منفی ٹیسٹ ٹیسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    اداکارہ نے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ ان میں کورونا کی بڑی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں اداکارہ نے کمنٹس میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے باوجود تاحال ان کے سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی-

    کچھ مداحوں نے ان سے فرمائش کی کہ وہ ایک ویڈیو کے ذریعے بتائیں کہ انہوں نے کورونا ہونے کے بعد کون سی میڈیسن لیں اور انہیں کن تکالیف اور مسائل کا سامنا رہا جس پر نادیہ حسین نے کہا کہ زیادہ میڈیسن نہیں لیں اور انہیں زیادہ تکالیف کا سامنا بھی نہیں ہوا، اس لیے انہیں ویڈیو بنانے کی ضرورت نہیں۔

    علاوہ ازیں اداکارہ ، ماڈل و میک آرٹسٹ نے اپنی پوسٹ میں پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی-

    واضح رہے کہ نادیہ حسین سے قبل عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، وہ بھی دو سے ڈیڑھ ہفتوں میں صحت یاب ہوگئے تھے۔

    عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی ویکسینیشن کروانے کے باوجود کورونا کا شکار ہوئے تھے، تاہم ان میں ویکسینیشن کی وجہ سے بڑی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور انہیں زیادہ تکالیف کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑا۔

  • عمران خان کی حکومت میں کرپشن ، رشوت ، میرٹ کی خلاف ورزی عروج پر ہے     لیاقت بلوچ

    عمران خان کی حکومت میں کرپشن ، رشوت ، میرٹ کی خلاف ورزی عروج پر ہے لیاقت بلوچ

    جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 75 واں یوم آزادی پوری قوم کے لیے بڑے احسان اور تجدید عزم کا دن ہے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری قوم متحد ہو جائے۔

    باغی ٹی وی : منصورہ میں وفود سے ملاقات میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ احتساب اور سیاسی بالادستی پر انتقام کے تاثر نے کرپٹ مافیا کو تحفظ دیا ہے اور عوام کو لوٹا جا رہا ہے حکومت بیرون ملک لوگوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے میں ناکام رہی ہے پی ٹی آئی حکومت نے پچھلی حکومتوں پر الزام تراشی کرتے ہوئے تین سال گزارے ، اب حکومت یہ مصالہ نہیں بیچ سکتی۔ عملی طور پر فوجی حکومتیں ، شریف اور بھٹو خاندان بھی ناکام ہوچکے ہیں اور ناکامیوں کا تسلسل بھی عمران خان کی زیرقیادت حکومت میں جاری ہے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو سیاسی ، نظریاتی ، آئینی ، پارلیمانی اور معاشی بحرانوں سے نکال کر ملک بھر سے نیک ، قابل ، محب وطن لوگوں کو منظم کرکے اپنے مفادات سے بالاتر قومی ترجیحات پر یقین رکھتی ہے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کی ضرورت ہے۔ تمام غیر ملکی طاقتوں کا اپنا ایجنڈا ہے۔ افغانستان میں سپر پاورز پر افغان عوام کی فتح اسلام دشمن اور افغان مخالف قوتوں کو ہضم کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ تمام بیرونی طاقتوں کو اس اصول کو قبول کرنا چاہیے کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام اور قیادت خود کرے ، اور انتشار اور انارکی پھیلانے کی سازشوں کو روکا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے طالبان اور ان کے مخالفین اپنے لیے مستقبل کا نقشہ بناتے ہیں افغان عوام اور قیادت کو یہ فیصلہ کرنے دیں کہ طالبان اور دیگر افغان رہنما مل کر حکومت بنائیں یا اکثریتی گروپ – طالبان اقتدار میں آتے ہیں اور دیگر رہنما اور جماعتیں اپوزیشن کا جمہوری کردار ادا کرتی ہیں۔ افغانستان میں عدم استحکام کسی کو فائدہ نہیں دے گا ، دنیا نئی انتہا پسندی کا شکار ہو جائے گی۔

    کنٹمونمنٹس کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدوار جو انتخابی نشان ترازو پر الیکشن لڑ رہے ہیں وہ ان کی عوامی اور سماجی خدمات پر ووٹ ڈالنے اور سپورٹ کرنے کے اہل ہیں۔ وہ جماعتیں جو انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرتیں وہ ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی پابند نہیں ہیں۔ الیکشن ایکشن 2017 کے سیکشن 209 کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ ہر پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کی پابند ہے۔ سیاسی جمہوری پارلیمانی جماعتوں کو آئین اور انتخابی قواعد سے دھوکہ دہی کے خاتمے کے لیے آگے آنا چاہیے۔

  • بھارت کے جھوٹے بیانیہ اور ہلکی پھلکی تردید سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے     ترجمان دفتر خارجہ

    بھارت کے جھوٹے بیانیہ اور ہلکی پھلکی تردید سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے ترجمان دفتر خارجہ

    دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارت کسی صورت داسو دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کی تردید نہیں کر سکتا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے مضحکہ خیز بیان کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کسی صورت داسو دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کی تردید نہیں کر سکتا، پاکستان نے بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دیئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے بیانیہ اور ہلکی پھلکی تردید سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، بھارت ریاستی دہشت گردی کا بطور پالیسی استعمال ترک کر دے پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے درپے بھارتی سازشوں کی مخالفت کرتا رہے گا۔

    زاہد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ سال عالمی برادری کو تفصیلی ڈوزیئر پیش کر چکے ہیں ،لاہور حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی پیش کیے،بھارت کی پاکستان مخالف ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید چہرہ کلبھوشن یادیو ہے۔

  • نئی دہلی  : پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب

    نئی دہلی : پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پاکستانی ہائی کمیشن میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کا جشن دنیا بھر میں منایا جارہا ہے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقد تقریب میں سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا اور پاکستان جھنڈا بنا کیک بھی کاٹا گیا۔

    تقریب میں ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے اہلخانہ نے شرکت کی تاہم کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا، اس خوشی کے موقع پر شرکا نے پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جشن آزادی منایا جا رہا ہے سماجی سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے پاکستان کے 75 ویں یو م آزادی کے موقع پر پیغامات اور مبارکبادیں دی جا رہی ہیں جبکہ دنیا کے ساب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر اس خاص دن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے اسے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے تبدیل کردیا۔

    گوگل نے اپنے ڈوڈل میں صوبہ پنجاب کے صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کی تصویر آویزاں کی ہے

  • ہر گزرتے سال آزادی کی قدر اور اہمیت سمجھ آ رہی ہے ،جشن آزادی پر شوبز شخصیات کے پیغامات

    ہر گزرتے سال آزادی کی قدر اور اہمیت سمجھ آ رہی ہے ،جشن آزادی پر شوبز شخصیات کے پیغامات

    ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں سیاسی و سماجی شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کی، وہیں شوبز شخصیات نے بھی مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکبادیں دیں اور پیغامات شئیر کئے-

    باغی ٹی وی : اداکار عدنان صدیقی نے بھی جشن آزادی کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انسٹا گرام پر جذباتی پیغام شئیر کیا انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے سال انہیں آزادی کی قدر اور اہمیت سمجھ آ رہی ہے –

    انہوں نے لکھا کہ آزادی کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں کی قربانیاں شامل ہیں، اس لیے اس کی قدر کریں اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں پاکستان کے فخر کو اپنے دل میں رکھتے ہوئے ، میں آپ سب کو 74 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ اس دن اور اس کے پیچھے عظمت کی قدر کریں۔


    دوسری جانب ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں آزادی کا یہ شاندار تحفہ دیا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں-


    اداکار شان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں یوم آزادی کے موقع پر اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئےقوم کو مبارک باد پیش کی۔

    اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے انسٹاگرام پر قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی۔


    اداکار و میزبان فیصل قریشی نے بھی ٹوئٹر پر قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اس خوبصورت ملک کے تمام لوگوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔ ہم اس ملک کی عورتوں ، بچوں اور اقلیتوں کو آزادی کے حقیقی معانی فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں تاکہ وہ بلا خوف زندگی گزار سکیں۔ ایک ہمدرد قوم کی حیثیت سے ہمارا مستقبل ہمیشہ روشن رہے گا۔

    اداکارہ نمرہ خان نے بھی انسٹاگرام قوم پرچم کے ہمراہ اپنی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وطن سے اظہار محبت کرتے ہوئے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد بھی دی اور لکھا کہ اس دن کو منانے کے لیے ہزاروں لوگوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی نہ بھولیں یوم آزادی مبارک۔

    اداکار میکال ذوالفقار نے بھی انستاگرام پرجشن آزادی کے موقع پر انسٹاگرام پر ساحر علی بگا کا ملی نغمہ شیئر کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی۔

    صبا قمر نے بھی یوم آزادی کے موقع پر انسٹاگرام اسٹوری میں قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

    اداکار احمد علی بٹ نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ملک کو محبت سے تعمیر کریں-

    اداکارہ وینا ملک نے سفید لباس میں ملبوس ہوکر ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا تھامے تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے-

    اداکار بلال قریشی نے اتنا خوبصورت ملک دینے پر خدا کا شکر ادا کیا اور تمام لوگوں کو آزادی کی مبارکباد دی۔

    علاوہ ازیں اداکارہ عائزہ خان ،ماورہ حسین ہانیہ عامر اور صنم چوہدری نے بھی انسٹا اسٹوری پر تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکبا د دی۔

  • مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے     نمرہ خان کا والدین کو پیغام

    مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے نمرہ خان کا والدین کو پیغام

    اداکارہ نمرہ خان نے والدین کو پیغام دیا کہ مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ خواتین کی طلاق، ان پر گھریلو تشدد اور شادیوں کی ناکامی پر اور اپنی ناکام شادی پر بھی مبہم انداز میں بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں-

    ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ حالیہ دنوں میں ان کی صحت کے علاوہ جو بھی باتیں پھیل رہی ہیں، وہ ان پر بات نہیں کرنا چاہتیں، بس اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ انسان کو غلطیوں سے سیکھنا چاہیے۔

    مختصر ویڈیو میں مداحوں اور خاص طور پر خواتین اور والدین کو ہدایت کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ غلطیوں سے سیکھیں، وہ اپنی نہیں تو دوسروں کی غلطیوں اور باتوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کریں لوگ ان کی غلطیوں سے بھی سیکھیں کہ انہوں نے کس طرح ستم اور ظلم برداشت کیے۔

    مخصر ویڈیو کے دوران وہ جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے والدین کو پیغام دیا کہ طلاق یافتہ بیٹی مردہ سے زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے والدین کو پیغام میں کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو حوصلہ دیں کہ وہ مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔

    ویڈیو میں واضح طور پر انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی اور طلاق پر بات نہیں کی، تاہم ان کے انداز سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی انتہائی مشکلات کا شکار تھی۔

    اگرچہ نمرہ خان نے واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے یا نہیں، تاہم دو دن قبل ان کے شوہر راجا اعظم کی بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کو طلاق دے دی ہے۔

    نمرہ خان اور راجا اعظم کے درمیان طلاق کی خبریں گزشتہ ہفتے اس و قت شروع ہوئیں جب کہ اداکارہ نے نعمان اعجاز کے شو میں شرکت کے دوران اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اب وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں مذکورہ انکشاف کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں شروع ہوئیں اور دو دن قبل ہی راجا اعظم کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں شادی ختم ہونے کی تصدیق کرتے دکھائی دیئے۔

    راجا اعظم کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے واضح نہیں ہوتا کہ وہ کب کی ہے، تاہم وہ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصدیق کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے اور نمرہ خان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے۔

    نمرہ خان اور راجا اعظم نے19 اپریل 2020 کوسادگی سے شادی کی تھی، تاہم اب ایک سال بعد ان کی طلاق ہونے کی خبریں ہیں علاوہ ازیں نمرہ خان پیشاب کی نالی میں پتھری کی وجہ سے بیمار ہیں اور ہسپتال میں بھی رہی تھیں-

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں سائٹ انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں جس کے بعد مداح اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوال اُٹھا ئے تھے-

    نمرہ خان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی زیرگردش تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ نمرہ خان اور اُن کے شوہر راجہ افتخار اعظم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جبکہ نمرہ خان نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی اس حوالے سے اُن کا کوئی پیغام سامنے آیا تھا۔

    نمرہ‌ خان اور اُن کے شوہر کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

    نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں نمرہ خان شدید زخمی تھیں تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اُن کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں۔

    اداکارہ کی زخمی حالت میں تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نمرہ خان سیڑھیوں سے نہیں گری ہیں بلکہ اُن کے شوہر نے اُن پر تشدد کیا ہے۔

    صارفین کے اس طرح کہنے پر نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر ہی زخمی ہوئی ہیں اگر اُن کے شوہر اُن پر تشدد کرتے تو وہ اس طرح اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔

  • پاکستان میں کورونا کے وار جاری مزید 73 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے وار جاری مزید 73 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار 136 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 786 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 699 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 339 ہو گئی ہے-

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 578، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 51 ہزار 466، پنجاب میں تین لاکھ 70 ہزار 599، اسلام آباد میں 93 ہزار 339، بلوچستان میں 31 ہزار 507، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 982 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 329افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 384، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 640، اسلام آباد 830، گلگت بلتستان 162، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 662 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا

    جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا

    پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے اپنے ڈوڈل میں صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور شہر سے تقریباً 80 کلو میٹرکے فاصلے پر صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کی تصویر آویزاں کی ہے۔

    باغی ٹی وی :دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر اس خاص دن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے اپنے لوگو کو جسے کمپنی ڈوڈل کا نام دیتی ہے اسے پاکستان کے جشن آزادی کی مناسبت سے تبدیل کردیا۔

    گوگل نے اپنے ڈوڈل میں صوبہ پنجاب کے صحرائے چولستان میں قلعہ ڈیراور کی تصویر آویزاں کی ہے جیسے ہی گول سرچ انجن میں جائیں تو سامنے جو پیج کھلے گا اس پریہ تصویر نمایاں نظرآئے گی ایسا پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی متعدد بار گوگل اپنا ڈوڈل پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تبدیل کرچکا ہے۔

    عباسی خاندان کی ملکیت یہ قلعہ عرف عام میں قلعہ دراوڑ کی نام سے بھی جانا جاتا ہے مگر آزاد ریاستِ بہاولپور کے آخری حاکم نواب سر صادق محمد عباسی کے نواسے صاحبزادہ قمر الزماں عباسی، جو اب اس قلعے کے نگہبان بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس کا اصل نام قلعہ ڈیراور ہے اور اپنی کتاب میں انہوں نے یہی نام استعمال کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہر سال یوم آزادی کے علاوہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات جیسے فاطمہ ثریا بجیا، صادقین اور نصرت فتح علی خان کے یوم پیدائش کے موقع پر بھی گوگل اپنا ڈوڈل اس دن کی مناسبت سے تبدیل کرچکا ہے۔

  • 142 سالہ تاریخ میں جولائی زمین پر ریکارڈ کیا جانے والا گرم ترین مہینہ    ماہرین

    142 سالہ تاریخ میں جولائی زمین پر ریکارڈ کیا جانے والا گرم ترین مہینہ ماہرین

    ماہرین کے مطابق 142 سال کی تاریخ میں جولائی زمین پر ریکارڈ کیا جانے والا گرم ترین مہینہ تھا۔

    باغی ٹی وی : ماحولیاتی ادارے کی جاری رپورٹ کے مطابق تاریخ میں جولائی 2021 اب تک زمین کا گرم ترین مہینہ رہا ہے زمین اور سمندر کی سطح کا مشترکہ درجہ حرارت 20 ویں صدی کی اوسط سے 1.67 فیرن ہائٹ زیادہ تھا۔

    رپورٹ کے مطابق مشترکہ درجہ حرارت پچھلے ریکارڈ سے 0.02 فیرن ہائٹ زیادہ تھا جو 2016 میں ریکارڈ کیا گیا تھا شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، افریقہ اور اوشیانا سب کا جولائی کا درجہ حرارت اپنی اپنی ٹاپ 10 فہرستوں میں تھا۔

    رپورٹ میں کہنا ہے کہ یہ نیا ریکارڈ پریشان کن ہے اور دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کی خطرے کی گھنٹی ہے۔

    جولائی کے ریکارڈ درجہ حرارت کے بارے میں عالمی ادارے کا تجزیہ اقوام متحدہ کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق رپورٹ کی روشنی میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گلوبل وارمنگ پہلے ہی شدید موسم کا باعث بن رہی ہے اور دنیا 2040 تک 2.7F درجہ حرارت میں اضافہ دیکھے گی ۔

    اقوام متحدہ کے بین الحکومتی پینل آن کلائمیٹ چینج میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی لہریں ، سیلاب اور خشک سالی شدید سے شدید ہو جائیں گی کوئلے ، تیل اور گیس کو توانائی کے لیے جلا کر انسان پہلے ہی سیارے کو تقریبا 2 ڈگری فارن ہائیٹ سے گرم کرچکا ہے یہ لنک غیر واضح اور ناقابل واپسی ہے لیکن اگر حکومتوں نے تیزی سے کام کیا تو اس کے بدتر اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    انٹرگورنمنٹ پینل آن کلائمیٹ چینج نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق خبردار کیا ہے۔

    حال ہی میں جاری کی گئی اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل وارمنگ میں انسان کا کردار حد سے زیادہ اور واضح ہے، عالمی حدت 2030ء تک 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گی جنگلات، مٹی اور سمندر کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت مزید اخراج سے کمزور ہوجائے گی دنیا کو ہیٹ ویو، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا –

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھ کہ زمین پر بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، یہ انسانیت کے لیے بہت بڑے خطرے کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم اب ہی سر جوڑیں تو ہی ہم بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تباہی سے نمٹ سکتے ہیں۔ لیکن جیسے آج کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے اس معاملے میں نہ تاخیر کی گنجائش ہے نہ غلطی کی۔

    موسمیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی پینل (آئی پی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ یہ اندازہ 42 صفحات پر مشتمل دستاویز میں شامل ہے جسے پالیسی سازوں کے لیے سمری کا نام دیا گیا ہے-

    آئی پی سی سی رپورٹ کے چند اہم نکات یہ ہیں : زمین کی سطح کا درجہ ہرارت سنہ 1850 سے 1900 تک اتنا گرم نہیں تھا جتنا سنہ 2011 سے 2020 کے درمیان رہا، دونوں ادوار کے درمیان ایک عشاریہ صفر نو سینٹی گریڈ کا فرق ہے ، گذشتہ پانچ برس سنہ 1850 کے بعد تاریخ کے سب سے گرم ترین سال تھے۔

    حالیہ برسوں میں سطح سمندر میں اضافہ سنہ 1901 سے 1971 میں ریکارڈ ہونے والے اضافے سے بھی زیادہ ہے ، دنیا بھر میں گلیشیئر اور قطب شمالی میں موجود برف پگھلنے کی سب سے بڑی وجہ (90 فیصد) انسانی عوامل ہیں ،یہ بات طے ہے کہ شدید گرمی پڑنا اب اور عام ہوتا جائے گا جبکہ شدید سردی کی لہروں میں کمی آتی جائے گی۔

    اس رپورٹ کے مصنفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس صدی کے اختتام تک سمندر کی سطح میں دو میٹر تک اضافے کے خدشے کو ’رد نہیں کیا جا سکتا لیکن ایک نئی امید بھی پیدا ہوئی ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر بڑی حد تک قابو پانے سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

    جبکہ ماہرین کا کہنا تھا کہ یورپ میں شدید گرمی اس موسم گرما میں شمالی نصف کرہ کا تازہ ترین ریکارڈ ہے۔درجہ حرارت کے ریکارڈ کینیڈا ، امریکہ کے مغرب ، فن لینڈ ، ایسٹونیا ، ترکی اور ماسکو میں توڑے گئے ہیں۔ جرمنی اور چین کے کچھ حصوں میں سیلاب آیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے جنگل سائبیرین تائیگا میں ریکارڈ جنگل کی آگ بھڑک رہی ہے۔

    کوپرنیکس اتموسفیر مانیٹرنگ سروس کے سینئر سائنسدان مارک پیرنگٹن کے مطابق ، روس کے سخا ریپبلک جنگل میں آگ نے اس سال 208 میگا ٹن کاربن جاری کیا ہے جو کہ پچھلے سال کا ریکارڈ ہے۔