Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • طالبان کی کابل گردوارے میں افغان سکھوں اور ہندوؤں سے ملاقات

    طالبان کی کابل گردوارے میں افغان سکھوں اور ہندوؤں سے ملاقات

    طالبان کے مقامی وفد نے کابل گردوارے میں افغان سکھوں اور ہندوؤں سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق طالبان کے مقامی وفد نے کابل گردوارے میں افغان سکھوں اور ہندوؤں سے ملاقات کرکے انہیں حفظ و امان کی یقین دہانی کرائی-

    کابل کے ذرائع کے مطابق کہ طالبان نے افغان سکھوں اور ہندوؤں سے کہا وہ افغانستان سے نہ نکلیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌-

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے-

  • دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش

    دبئی میں پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش

    دبئی میں پہلی اسرائیلی بچی کی پیدائش

    باغی ٹی وی : عرب اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ کے چند روز بعد ایک اسرائیلی بچی کی دبئی میں پیدائش ہوئی ہے۔

    متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والی پہلی اسرائیلی بچی کی پیدائش دبئی میں مقیم اسرائیلی قونصل جنرل کے گھر میں ہوئی ہے۔

    اسرائیل کے قونصل جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اس حوالے سے باقاعدہ پیغام بھی جاری کیا ہے۔

    اسرائیلی قونصل جنرل نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد یہ پہلے اسرائیلی بچے کی پیدائش ہے مایا دبئی کی سرزمین پر پیدا ہونے والی پہلی اسرائیلی شہری ہیں جو کہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔


    اسرائیلی قونصل جنرل نے کہا یہاں بہت سے نئے اسرائیلی ملکیتی کاروبار ہیں اور اب ہمارے پاس ایک اسرائیلی بچہ ہے ، جو ایک سفارت کار کے ہاں پیدا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب ہم دبئی میں اس کا پاسپورٹ جاری کریں گے تو ہم دوگنا پرجوش ہوں گے کیونکہ یہ یہاں جاری کیا جانے والا پہلا اسرائیلی پاسپورٹ ہوگا۔

    اسرائیلی قونصل جنرل نے کہا کہ انہیں بچے کی پیدائش کے بعد سے مقامی حکام کی طرف سے مبارکباد کے بہت سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ اگست 2020 میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیے امن معاہدہ طے پایا تھا اور ابھی چند روز قبل سفارتی تعلقات کے قیام کی سالگرہ منائی گئی تھی-

  • برطانوی وزیر دفاع  افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

    برطانوی وزیر دفاع افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

    برطانوی وزیر دفاع بین والیس افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ کچھ لوگ افغانستان سے واپس نہیں آ پائیں گے۔

    برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ ان کام ہے کہ اپنے فرائض نبھائیں، 20برس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے-

    برطانوی وزیر دفاع بین والیس افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے،کہا کہ وہ اس لیے غمزدہ ہیں کہ وہ بھی ایک فوجی ہیں۔

    بین والیس نے کہ کہا کہ تیسرے ممالک کے ساتھ کام کرکے انہیں تحفظ فراہم کرناہوگا،یہ ایک افسوسناک بات ہے مغرب نے جو کرناتھا کرلیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌-

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے-

  • ہیٹی میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 13 سو ہو گئی

    ہیٹی میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 13 سو ہو گئی

    لاطینی امریکا کے ملک ہیٹی میں شدید زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد1300 ہو گئی ہے.

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیٹی میں امدادی آپریشن بدستور جاری ہے جبکہ غیر ملکی امداد پہنچنا بھی شروع ہو گئی ہے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    حکام نے بتایا ہے کہ اس قدرتی آفت کی وجہ سے تقریباً6 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد غیر واضح ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے اور ملبے تلے دبے لوگوں کو زندہ نکالنے کی امیدیں آہستہ آہستہ دم توڑتی جا رہی ہیں۔

    ہیٹی کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دستیاب حکومتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لائیں گے۔

    وزیر اعظم ایریئل ہینری کے مطابق متاثرین کی مدد کے لیے بھیجے گئے امدادی دستے انھیں مدد پہنچانے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا ’اس وقت ہمارے لیے سب سے ضروری ہے کہ ہم ملبے میں دبے زیادہ سے زیادہ زندہ افراد کو بچا سکیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی ہسپتال اس وقت بڑی تعداد میں آنے والے زخمیوں کے علاج کے باعث شدید دباؤ میں ہیں۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ ’میں نے لی کائے کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا۔‘

    امریکی صدر جو بائیڈن نے متاثرہ ملک کی مدد کے لیے فوری امداد بھیجی ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ امریکی امدادی ادارہ یو ایس ایڈ نقصان کا اندازہ لگانے اور زخمیوں کے علاج کے علاوہ تعمیر نو میں بھی مدد کرے گا۔

    بائیڈن نے کہا ’ہیٹی کے شہریوں کے لیے پہلے سے مشکل وقت میں آنے والے اس زلزے پر میں بہت افسردہ ہوں۔‘

    واضح رہے کہ ہیٹی میں ہفتے کے دن 7اعشاریہ 2شدت کے زلزلے کے نتیجے میں تقریباً 14ہزار عمارات منہدم ہو گئیں تھیں جبکہ اتنی ہی متاثر ہوئیں-

    اس سے قبل ہیٹی 2010 میں بھی شدید زلزلے کی زد میں آیا تھا جس سے وہ آج تک مکمل طور پر ابھر نہیں سکا ہے۔

  • کسی کو اتنا مجبور نہ کریں کہ  وہ اٹھ کر جواب دے    رحمان ملک

    کسی کو اتنا مجبور نہ کریں کہ وہ اٹھ کر جواب دے رحمان ملک

    سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مودی کے لیے ایک سبق ہے کہ کسی کو اتنا مجبور نہ کریں کہ وہ اٹھ کر جواب دے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دیوار پر لکھا ہوا تھا کہ افغان طالبان آرہے ہیں، اچھی بات یہ ہوئی کہ اشرف غنی مستعفی ہوگئے۔

    رحمان ملک کا کہنا ہے کہ انڈیا کی ففتھ جنریشن وار جاری رہے گی ، ہمیں خیال رکھنا چاہیے کہ بھارت سی پیک میں بھی مداخلت کررہا ہےامریکا کو سمجھنا چاہیے بھارت ایک بھروسہ مند ساتھی نہیں۔

    چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی

    رحمان ملک نے کہا کہ نئی حکومت سمجھ جائے گی کہ پاکستان نے افغانستان کی کتنی مدد کی،پہلے کہہ چکا ہوں بھارت دہشت گردوں کی تربیت کرے گا،پاکستان نے امن کے معاہدے کو آگے لے جانے میں مدد کی ۔

    رحمان ملک نے کہا کہ مودی کے لیے ایک سبق ہے کہ کسی کو اتنا مجبور نا کریں کہ وہ اٹھ کر جواب دے۔

    رحمان ملک کہتے ہیں کہ پاکستان میں ہوسکتا ہے کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوجائیں۔

    بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

    طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

    ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

    کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا

    جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

    امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

    مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

    مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

    جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

    مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

    وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

    پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

    کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

    افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

    پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

    کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

    طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

    وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ

    اشرف غنی تاجکستان نہیں آئے، وزارت خارجہ تاجکستان

    افغان طالبان کے ترجمان پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر کریں گے اہم اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

    ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے-

  • یوم آزادی کے موقع پر ایف بی آر کی ویب سائٹ ہیک

    یوم آزادی کے موقع پر ایف بی آر کی ویب سائٹ ہیک

    فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) پر ہیکرز کے حملے کے نتیجے میں ایف بی آر کی طرف سے آپریٹ کی جانے والے تمام سرکاری ویب سائٹس بند ہوگئیں ایف بی آر کے ڈیٹا بیس میں کھربوں روپے کی ٹرانزیکشنز اور شہریوں کے اثاثوں، آمدنی و اخراجات کی حساس تفصیلات موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبر رساں ادارے ایکسپریس ٹربیون نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ہیکرز نے ایف بی آر کے ڈیٹا سینٹر پر حملہ کیا اور وہ مائیکروسافٹ کے ہائپر وی سافٹ ویئر کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے، قومی بحران جیسی یہ صورتحال ہفتہ کو رات گئے دو بجے پیدا ہوئی اورآخری اطلاعات تک ویب سائٹس کو بحال نہیں کیا جا سکا۔

    ایکسپریس کے مطابق ایف بی آر کی ویب سائٹس اور ڈیٹا سینٹر بند ہونے سے ملک کی شپمنٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔ سائبر حملے کے نتیجے میں کسٹمز پر بھی دباؤ آیا ہے بارڈر سٹیشنز پر تازہ سبزیوں کی کنسائنمنٹس پھنس کر رہ گئی ہیں صارفین ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے مستفید ہونے سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

    ایک اعلیٰ افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ یوم آزادی کے موقع پر سائبر دہشت گردی ہوئی ہے لیکن ہیکرز کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی تاہم ایف بی آر نے اس حوالے سے کوئی سرکاری موقف جاری نہیں کیا۔

    مذکورہ افسر نے بتایا کہ ہیکرز نے ڈیٹا سینٹر کی ورچوئل انوائرمنٹ اور ہائپر وی سافٹ ویئر کو نقصان پہنچایا ، پاکستان نے سسٹم کی بحالی کیلئے ادارہ مائیکروسافٹ سے رابطہ کیا ہے۔اگر مالیاتی ادارے کی ویب سائٹ کھولنے کی کوشش کریں تو آخری اطلاعات تک صارفین رسائی حاصل نہیں کرپارہے۔

    رپورٹ کے مطابق بورڈکے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ ہم نئی ورچوئل انوائرنمنٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس میں دو دن لگ سکتے ہیں، ہم ویب سائٹس اور ضروری ڈیٹا سینٹر کی کل تک بحالی کیلئے کوشاں ہیں تاہم ہم ڈیٹا کی منتقلی میں جلد بازی نہیں چاہتے تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔

    ہیکرز گزشتہ چند دنوں سے ڈیٹا رومز میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے اور سیریس سائبر اٹیک کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی تاہم ایف بی آر نے وارننگ کو نظر انداز کیا ، آخر کار ہیکرز اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے ایف بی آر کے ڈیٹا سینٹر پر گزشتہ سال 23 مارچ کو بھی حملہ ہوا تھا جو ناکام رہا تھا۔

    دوسری جانب ایف بی آر حکام کا ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ہیک نہیں ہوا ہے۔سی آئی او ایف بی آر نے ایک دوسرے گروپ پر تصدیق کی ہے کہ یہ ایک مائیگریشن سرگرمی ہے – "مائگریشن کی مشق جاری ہے جس میں کچھ خرابیاں آ گئی ہیں جو بہت پرانے ورژن سے نئے ورژن میں منتقل ہو رہی ہیں-

  • اس صدی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہندوستان ہے      مشعال ملک

    اس صدی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہندوستان ہے مشعال ملک

    مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسمین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہے کہ ہندوستان اس صدی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مشعال ملک نے کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر کہا کہ جتنی چاہیں پرچم کشائی کی تقریبات کرلیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا ہندوستان اس صدی کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہے –

    انہوں نے کہا میں ہندوستان کے عوام سے پوچھتی ہوں کہ کیا آپ کو آزادی کا مطلب پتہ ہے ؟ خون سے تحریکیں لکھی جاتی ہیں تب آزادی کی نعمت ملتی ہے۔

    مشعال ملک نے کہا کہ آپ اندھے اور بہرے ہو گئے ہیں کیا ؟ کیا ان 70 سالوں میں آپ کو آواز نہیں آئی کہ ایک قوم پر 70 سال سے ہندوستان نے قبضہ کیا ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ کشمیریوں اور پوری دنیا کے لیے بلیک ڈے ہے۔

    واضح رہے کہ لا ئن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دونوں اطراف اور پوری دنیا میں مقیم کشمیری عوام 15 اگست بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں-یوم سیاہ منانے کا مقصد بین الاقوامی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے سے انکار کرتا آ رہا ہے-

    کشمیریوں کے مظاہروں کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں سخت لاک ڈاون کر رکھا ہے، انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی ذرائع کو بند کردیا ہے قابض افواج نے وادی کشمیر بالخصوص سری نگر کو چاروں طرف سے بھارتی نفری اور پولیس دستے تعینات کرکے ایک فوجی چھائونی اور ایک بڑے حراستی کیمپ میں تبدیل کر دیا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ کے موقع پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جس کی کال آل پارٹیز حریت کانفرنس اور میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں حریت فورم نے دی ہے اور انہیں تمام حریت رہنماؤں اور تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔

    کشمیری دنیا بھر میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے بھارت مخالف مظاہرے کریں گے تاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی بربریت کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی جا سکے۔

  • طالبان نے کابل میں واقع بگرام ائیر بیس کی سب سے بڑی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا

    طالبان نے کابل میں واقع بگرام ائیر بیس کی سب سے بڑی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا

    طالبان نے کابل میں واقع بگرام ائیر بیس کی سب سے بڑی جیل سے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دی گارجئین کی رپورٹ کے مطابق کل رات افغان حکام کا کہنا تھا کہ بگرام جیل مکمل کنٹرول میں ہے، تاہم اب سے کچھ دیر قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے بگرام ائیر بیس کی سب سے اہم جیل پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔


    ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بگرام ائیر فیلڈ کی اہم جیل کو بھی فتح کر لیا گیا ہے تازہ ترین معلومات کے مطابق تمام قیدیوں کو جیل سے رہا کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا افغان فورسز نے بگرام ایئر بیس کی جیل سے 5 ہزار قیدیوں کو طالبان کے حوالے کیا۔

    افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ سرکاری فوجیوں نے بگرام ایئر بیس کو طالبان کے حوالے کر دیا ہ۔ یہ اڈہ جیل میں 5000 قیدیوں کا مسکن تھا جن میں طالبان اور اسلامک اسٹیٹ کے باغی شامل تھے ۔

    ایک افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ بگرام ایئر بیس پر موجود قیدیوں کی رہائشی فورسز نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں، بگرام کے ضلعی سربراہ درویش رؤفی نے کہا کہ امریکی اڈہ باغیوں کے حوالے کر دیا گیا، اس جیل میں طالبان اور اسلامک اسٹیٹ گروپ کے جنگجو تھے۔

    جبکہ امریکی سفارت کاروں کو سفارت خانے سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کابل ایئر پورٹ پہنچایا جا رہا ہے –


    اس سے قبل ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ افغان صوبہ خوست پر بھی قبضہ کر لیا گیا ہے جبکہ گورنر، پولیس چیف، انٹیلی جنس سینٹرسے وابستہ افراد کو کنٹرول میں لے لیا ہے۔


    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہتھیار، ساز و سامان اور گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں اب افغان فورسز فائرنگ بند کر کے غیر ملکیوں اور شہریوں کو راستہ دے۔


    ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان بارڈر انگور اڈا پر قبضہ کر لیا ہے جو پہلے ہی سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے بند ہے انگور اڈا پر تعینات افغان فورسز نے ہتھیار بھی ڈال دیئے ہیں-

  • افغانستان میں اپنے شہریوں کی مدد کرنے میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے      پی آئی اے حکام

    افغانستان میں اپنے شہریوں کی مدد کرنے میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے پی آئی اے حکام

    ‏افغان حکومت کے عہدیدار افراتفری میں ، کابل ائیر پورٹ پر سینکڑوں کی تعداد میں موجودہ افغان حکومت کے عہدیداران بھاگنے کے لئے موجود ہیں-

    باغی ٹی وی : سینئر صحافی علی ایم لطیفی کی ذرائع کے مطابق کابل ائیرپورٹ کے وی آئی پی ٹرمینل کی انتظارگاہ اور پارکنگ میں سینکڑوں کی تعداد میں سابقہ اور موجودہ افغان حکومتی عہدیداران افرد غنی کے آفیسر، پارلمینٹرینز، مشیر اور وزیر افغانستان سے بھاگنے کے لیے موجود جبکہ تعداد مزید بڑھتی جا رہی ہے، انہیں لے کر جانے والے جہاز کو ٹیک آف کرنے کی اجازت نہیں مل رہی.

    دوسری جانب پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو ائیر مارشل ارشد ملک نے عزم کیا ہے کہ ہم افغانستان میں اپنے شہریوں کی ہر صورت مدد کریں گے انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے-


    ائیر مارشل ارشد ملک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پی آئی اے اپنی وراثت اور عزم پر قائم ہے اور کابل میں پاکستان سفارتخانے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اورسیکرٹری دفتر خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    انہوں نے کہا افغانستان میں اپنے شہریوں کی مدد کرنے میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے میرا عملہ اس کوشش میں سب سے آگے رہ کر میرا ہیرو ہے۔

  • کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے سے پاکستان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آ گیا

    کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے سے پاکستان دفتر خارجہ کا بیان سامنے آ گیا

    اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ ابھی تک فعا ل ہے اور کام بھی کررہا ہے، ہم نے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ چوہدری زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے اور ہم اسے مسلسل دیکھ رہے ہیں اورافغانستان میں پاکستانی شہریوں کو مدد فراہم کی جارہی ہے،کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کئے ہیں۔

    زاہد حفیظ نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانہ ابھی تک فعا ل ہے اور کام بھی کررہا ہے، ہم نے بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا مزید جو بھی اقدامات ناگزیر ہوئے وہ برقت کئے جائیں گےپاکستان افغانستان میں پھنسے تمام افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گا-

    ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی عوام کے لئے فکر مند ہیں پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کا کوئی خواہاں نہیں ہےافغان دھڑوں کو پرامن طریقے سے مسئلہ حل کرنا چاہئے۔

    اس سے قبل روس کی وزارت خارجہ کے اہلکار ضمیر کابلوف نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ طالبان جنگجو دارالحکومت کابل ے مضافات میں پہنچ گئے ہیں اور ان کا ملک پر تقریباً قبضہ ہے مگر ایسے میں بھی روس کا کابل میں اپنا سفارت خانہ خالی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔

    کابلوف نے کہا کہ وہ کابل میں ماسکو کے سفیر کے ساتھ "براہ راست رابطے میں ہیں” اور یہ کہ روسی سفارت خانے کے ملازمین "پرسکون” کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور "انخلاء کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

    جبکہ امریکی حکام نے کہا ہے کہ سفارتخانہ محدود سٹاف کے ساتھ کابل ایئرپورٹ سے اپنا کام جاری رکھے گا اور امریکہ نے کابل میں دیگر سفارتخانوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی مناسب جگہ پر محدود سٹاف کے ساتھ آپریٹ کریں افغان ملازمین سمیت امریکی سفارتخانے کے تمام لوگوں کو منگل سے پہلے نکالنے کے لیے چوبیس گھنٹے آپریشن جاری رہے گا –

    واضح رہے کہ افغانستان میں دو ماہ تک جاری رہنے والی طالبان اور حکومتی فورسز کی لڑائی کے بعد طالبان آج دارالحکومت کابل میں داخل ہو رہے ہیں ، طالبان کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ کابل سے باہر جانا چاہتے ہیں انہیں محفوظ راستہ دیا جائے۔

    قائم مقام وزیر داخلہ نے کہا کہ کابل پر حملہ نہیں کیا جائے گا، اقتدار پرامن طریقے سے منتقل ہو گا طالبان کا کہنا ہے لوگ ملک چھوڑ کر نہ جائیں، ہم انتقام لینے کا ارادہ نہیں رکھتے کابل میں تمام تجارتی ادارے اور بینک اپنا کام جاری رکھیں۔ تجارتی ادارے اور بینکوں میں کام کرنے والوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا-