Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار 504 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 619 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.76 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 89 ہزار 913 جبکہ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 266 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 892، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 708، پنجاب میں تین لاکھ 69 ہزار 358، اسلام آباد میں 92 ہزار 768، بلوچستان میں 31 ہزار 396، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 654 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 137 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 307افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 355، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 624، اسلام آباد 827، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 660 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • ٹوئٹر اور انتہا پسند مودی سرکار کے درمیان تناؤ: ٹوئٹر نے ہتھیار ڈال دیئے

    ٹوئٹر اور انتہا پسند مودی سرکار کے درمیان تناؤ: ٹوئٹر نے ہتھیار ڈال دیئے

    ٹوئٹر نے اپوزیشن جماعت کانگریس سے منسلک 23 ٹوئٹر ہینڈل اور 7 اکاؤنٹس معطل کردئیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راہول گاندھی کی جانب سے دہلی میں مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی 9سالہ متاثرہ بچی کے والدین سے ملاقات کی تصویر شیئر کی گئی تھی، ٹویٹر کی جانب سے یہ تصویر ہٹا کر راہول گاندھی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔

    جس پر کانگریس جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے ٹوئٹر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈروں کے اکاؤنٹس معطل کرکے ٹویٹر بی جے پی حکومت کے ساتھ مل کر جمہوریت کو دبانا چاہا رہی ہے۔

    پریانکا گاندھی نے مزید کہا کہ کیا ٹوئٹر کانگریس رہنماؤں کے اکاؤنٹس معطلی کے لیے اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے یا مودی حکومت کی؟

    گزشتہ کئی ماہ سے ٹوئٹر اور بھارتی حکومت کے تعلقات تناؤ کا شکار تھے اور مودی انتظامیہ کی جانب سےبھارتی وزیراعظم کے خلاف تنقید سمیت کورونا وائرس کے بحران سے متعلق کچھ مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

    مودی سرکار کی جانب سے ٹوئٹر کو نوٹس بھیجا گیا تھا نوٹس میں بھارتی حکومت نے کہا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جلدازجلد ملکی سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ حکومت مخالف کو روکا جاسکے، اگر ٹوئٹر نے نوٹس کو نظرانداز کردیا تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے، یہ نوٹس آخری تنبیہ ہے۔

    نوٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا تھا کہ ٹوئٹر کو کس طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا بھارتی حکومت سوشل میڈیا قوانین پر جبری عملدرآمد کرواکر وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف تنقید کو روکنا چاہتی ہے۔

    علاوہ ازیں رواں سال بھارتی پولیس کی بھاری نفری نے نئی دلی میں قائم ٹوئٹر کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے گھروں سے کام کرنے کے باعث کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

    ٹوئٹر انتظامیہ نے بھارتی پولیس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے آزادی اظہار رائے کے خلاف حملہ قرار دیا۔ بعدازاں پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹوئٹرانتظامیہ کو نوٹس دینے کے لیے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

    جس پر ٹوئٹرنے مودی سرکار کی پولیس کی جانب سے دھمکی آمیز ہتھکنڈوں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے کے خلاف حملہ قرار دیا تھا تاہم اب ٹوئٹر نے انتہا پسند مودی سرکار کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں-

    مودی سرکار کے بنائے گئے نئے قواعد میں تقاضہ کیا جا رہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں کلیدی تعمیل کے لیے بھارتی شہریوں کو تعینات کریں، قانونی حکم نامے کے 36 گھنٹوں کے اندر اندر مواد کو ہٹایا جائے اور شکایات کا جواب دینے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا جائے۔

  • طالبان نے دوسرے بڑے شہر قندھار پر بھی قبضہ کر لیا ، طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12ہوگئی

    طالبان نے دوسرے بڑے شہر قندھار پر بھی قبضہ کر لیا ، طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12ہوگئی

    طالبان کی افغانستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم ترین شہر قندھار پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مختلف شہوں اور صوبوں میں طالبان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔افغان شہر غزنی اور ہرات پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا ہےاس طرح طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12ہوگئی ہے

    غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان دارالحکومت کابل سے محض 130 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں طالبان اب شمالی افغانستان کے بیشترحصے اور ملک کے تقریباً ایک تہائی علاقائی دارالحکومتوں پر قابض ہیں۔

    قندھار پر قبضہ طالبان کی بڑی کامیابی سمجھا جا رہاہے یہ شہر کبھی طالبان کا گڑھ تھا اور ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر حکمت عملی کے لحاظ سے اہم شہرہے۔

    رپورٹس کے مطابق حملے روکنے کے لیے افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیش کش کردی ہےعرب ٹی وی کے مطابق افغانستان کی حکومت کی جانب سے اقتدار کی یہ پیشکش قطر کے ذریعے طالبان کو دی گئی ہے۔

    افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی میں گذشتہ چند دن کے دوران تیزی دیکھی گئی ہے اور انھوں نےایک ہفتے میں 12 اہم شہروں پر قبضہ کرلیا ہےطالبان کے کنٹرول میں جانیوالے شہروں میں قندوز، سرِ پُل، تالقان، سمنگان، شبرغن، زرنج، غزنی، ہرات، جوزبان، بادغیس اور لشکرگاہ شامل ہیں۔

  • نازیہ حسن نے لندن میں حلفیہ بیان لکھوایا کہ شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دیا تھا ، زوہیب حسن

    نازیہ حسن نے لندن میں حلفیہ بیان لکھوایا کہ شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دیا تھا ، زوہیب حسن

    پاپ گانوں کی ملکہ کہلانےوالی گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے آج 21 بر س ہو گئے وہ برطانیہ میں محض 35 برس کی عمر میں کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئیں تھیں –

    باغی ٹی وی : نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستانی ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مشہور پروگرام ’’سنگ سنگ چلیں‘‘ سے کیا تھا جس میں ان کا بھائی بھی ان کے ساتھ شریک ہوتا تھا۔

    پاکستان میں پاپ موسیقی کو حقیقی معنوں میں روشناس کرانے کا سہرا بھی نازیہ حسن اور ان کے بھائی کو جاتا ہے۔ نازیہ حسن نے پاکستانی موسیقی میں نیا انداز متعارف کروایا جن کے مداحوں پر گانوں کا سحر آج بھی طاری ہو جاتا ہے۔

    نازیہ حسن کو سب سے زیادہ شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے بھارتی موسیقار بدو کی موسیقی میں بھارتی فلم ’’قربانی‘‘ کا مشہور گانا ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ ریکارڈ کرایا تھا۔ جس پر انہیں بھارتی کا مشہور ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ دیا گیا تھا۔ جسے حاصل کرنے والی نازیہ حسن پہلی پاکستانی تھیں۔

    کوئین آف پاپ کا اپنے بھائی کے ہمراہ مشہور میوزک البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ ریلیز ہوا تو اس کی فروخت اور مقبولیت نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ یہ البم نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ ویسٹ انڈیز، لاطینی امریکہ اور روس میں حیرت انگیز طور پر ٹاپ چارٹس میں شامل رہا۔

    دونوں گلوکار بہن بھائی جب شہرت کی بلندیوں پر تھے تو انہیں مشہور بین الاقوامی میوزک کمپنی ” ای ایم آئی‘‘ نے سائن کیا۔ یوں یہ دونوں جنوبی ایشیاء کے پہلے گلوکار تھے جنہوں نے ایک بین الاقوامی میوزک کمپنی کے ساتھ گانے کا معاہدہ کیا۔

    نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو صرف 35 سال کی عمر میں ہی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو کر دنیا فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔ نازیہ حسن کی وفات کے بعد حکومت پاکستان نے 23 مارچ 2002 کو انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

    تاہم اب گلوکارہ کی موت کے 21 برس بعد ان کے بھائی بھائی زوہیب حسن نے اپنی بہن نازیہ حسن کی موت سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں میوزک پارٹنر زوہیب حسن نےاپنی بہن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان الزامات میں آرسینک زہر اور نازیہ کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینا شامل ہے۔

    زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ حسن نے لندن میں حلفیہ بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    میڈیا کو دیئے گئے خصوصی انٹرویوز میں پاپ گلوکار زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ نے لندن میں حلفیہ بیان میں لکھوایا تھا کہ شوہر نے اسے کچھ کھلایا تھا۔ اور اس کی وجہ سے اس کا کینسر ہوا –

    انہوں نے کہا کہ جب وہ اپنے شوہر کے پاس واپس گئیں تو وہ معافی مانگ رہی تھیں۔ زوہیب نے مزید کہا کہ جلد ہی اسے گلے کا کینسر ہوگیا ، اور اس کا ڈاکٹر حیران رہ گیا۔

    زوہیب حسن کے مطابق اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر ہی نازیہ حسن نے مرنے سے پہلے ان سے طلاق لی تھی۔

    زوہیب حسن نے کہا کہ اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو برطانیہ میں قیدی بنا کر بھی رکھا، اس شخص نے پہلے نازیہ کو تکلیفیں پہنچائیں پھر میری ماں کو میرے باپ کو دکھ پہنچائے، اشتیاق بیگ سے نازیہ کی شادی کروانا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی۔

    زوہیب حسن کے بیان پر نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا ردعمل بھی سامنے آیا –

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ زوہیب حسن پہلے دن سے چاہتے تھے کہ نازیہ کی شادی کسی سے بھی نہ ہو کیونکہ نازیہ کی آمدن پر ہی زوہیب حسن کی گزر بسر ہوتی تھی۔

    نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے زوہیب کے تما م الزامات کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ زوہیب حسن کو عدالت لے کر جائیں گے اور ان پر ایک ارب روپے ہرجانے کا مقدمہ دائر کریں گے۔

    مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ نازیہ میری محبت تھی ہم بہت خوش تھے میں آج بھی اس سے پیار کرتا ہوں، کینسر کی تشخیص کے باوجود ان سے شادی کی۔

    مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ نازیہ حسن سے طلاق نہیں ہوئی تھی، آخری وقت تک اس کا شوہر رہا، ںازیہ حسن کے اہلخانہ نے طلاق کا جھوٹا سرٹیفکیٹ بنوایا تھا، نازیہ کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ ساری تفصیل موجود ہیں کہ ان کی موت کیسے اور اس مجھے ان کا شوہر ہی بتایا گیا ہے ۔

    بچے کی حوالگی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ نازیہ کی وفات سے قبل ان کے والد میرے پاس آئے انہوں نے کہا تھا کہ1 ملین پاؤنڈ دے دیں ہم بچے کی کسٹڈی دے دیں گے جس پر میں نے برطانیہ کی عدالت سے رجوع کیا جہاں عدالت نے مجھ سے پوچھا کہ بچہ برطانوی شہری ہے اس لیے کیا میں بچے کی لندن میں پرورش کرسکتا ہوں جس کے لیے میں تیار نہیں تھا تاہم نازیہ کی والدہ نے یہ ذمہ داری اٹھانے کا کہا تو عدالت نے بطے کی حوالگی انہیں دے دی، ساتھ ہی نازیہ کی فیملی نے ان کے نام پر ٹرسٹ بنا کر خوب رقم بٹوری ۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی میں مسائل اس وقت شروع ہوئے جب نازیہ نے شادی کے بعد گلوکاری چھوڑی تو زوہیب کا کیریئر ختم ہوگیا تھا جس کے بعد میرے ساتھ ان کے تعلقات خراب ہوئے، زوہیب حسن متحدہ کے سرگرم کارکن تھے عشرت العباد کے مشیر تھے۔

    اشتیاق بیگ نے کہا کہ نازیہ کے علاج کے تمام اخراجات میں نے برداشت کئے، نازیہ اگر اولاد کی ضد نہ کرتیں تو شاید آج زندہ ہوتیں اور انہیں پھیپڑوں کینسر سے نجات بھی مل جاتی-

  • آئندہ کبھی مختصر لباس نہیں پہنوں گی     صدف کنول

    آئندہ کبھی مختصر لباس نہیں پہنوں گی صدف کنول

    پاکستانی صدف کنول کہنا ہے کہ آپ جب چھوٹے ہوتے ہیں تو آپ کو سمجھ نہیں ہوتی ماضی میں مختصر لباس پہننا اُن کی غلطی تھی، آئندہ ایسا نہیں کریں گی-

    باغی ٹی وی : صدف کنول چند ہفتوں کے دوران کافی خبروں میں رہیں، اُن کی جانب سے دیا گیا شوہر سے متعلق بیان کافی مشہور ہوا، جہاں اُن کے اس بیان کو تنقید کا سامنا رہا وہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کی حمایت میں سامنے آئی اور اُن کی سوچ کو سراہا-

    صدف کنول کی اس ہی انٹرویو سے لیا گیا ایک اور مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ ماضی میں کی گئی اپنی غلطیوں سے متعلق بات کر ےی دکھائی دے رہی ہیں-

    صدف کنول کا انٹرویو میں کہتی ہیں کہ آپ جب چھوٹے ہوتے ہیں تو آپ کو سمجھ نہیں ہوتی ، آ پ کوئی بھی فیشن کر لیتے ہیں کوئی بھی لباس پہن لیتے ہیں، مگر جب آپ بڑے ہوتے ہیں تو چیزوں کو صحیح طریقے سے سمجھتے ہیں اور بدلتے رہتے ہیں، وہ اب بڑی اور سمجھ دار ہو گئی ہیں-

    صدف کنول نے مزید کہا کہ اُنہوں نے سوچ لیا ہے کہ اب وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گیں جب اُنہوں نے مختصر لباس پہننے تھے تو اُس وقت پہن لیے اب وہ آگے ایسا فیشن نہیں کریں گی، آئندہ وہ کبھی مختصر لباس نہیں پہنیں گی میرے زندگی کے بارے نظریات بدل چُکے ہیں-

    صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل…

  • دنیا میں موجود ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل 6 خواتین

    دنیا میں موجود ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل 6 خواتین

    مشہور ہے کہ دنیا میں کسی بھی انسان کے سات ہم شکل پائے جاتے ہیں اور جب بات کی جائے مشہور شخصیات کی تو آئے دن سوشل میڈیا پر ان کے ہمشکل چہروں کے چرچے رہتے ہیں-

    باغی ٹی وی : ای ٹائمز کے مطابق ایشوریا رائے کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اور مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے لہذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے والی خواتین کو کوئی نہ جانے خاص طور پر انٹرنیٹ اور ٹک ٹاک کے اس دور میں –

    ‘لکی: نو ٹائم فار لو’ اداکارہ سنیہا الال ، مراٹھی اداکارہ مانسی نائیک سے لے کر امریکی اور ایرانی ماڈل مہالاگھا، پاکستانی بلاگر اور انفلوئنسر آمنہ عمران تک ، ایشوریا رائے کی دنیا میں موجود 6 ہم شکل (مشابہت) رکھنے والی خواتین پر ایک نظر ڈالیں-

    بالی ووڈ اداکارہ اسنیہا الال اپنی اداکاری سے زیادہ ایشوریا رائے سے مشابہت رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’لکی؛ نوٹائم فور لو‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا یہ فلم لوگوں کو متاثر نہیں کرسکی ایشوریہ رائے سے مشابہت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہیں –

    تاہم اس کے بعد بھی اداکارہ اسنیہا نے چند فلموں میں کام کیا لیکن بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہیں سنیہا کا فلم انڈسٹری میں مختصر کیرئیر رہا۔ انہوں نے ساؤتھ میں بھی چند فلمیں کی ہیں تاہم ان کی پہچان آج بھی بطور ایشوریا رائے کی ہم شکل کے طور پر ہی کی جاتی ہے۔

    مانسی نائیک ایک معروف مراٹھی فلمی اداکارہ ہیں اداکارہ مانسی نائیک بھی ایشوریا رائے بچن کے ساتھ مشابہت رکھنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ مانسی باکسر پردیپ کھریرا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کی وجہ سے خبروں میں رہی تھیں۔ اداکاری کےعلاوہ مانسی بہترین ڈانسر بھی ہیں۔ ماناسی کی لُکس کی وجہ سے لوگ اکثر انہیں سابقہ ​​بیوٹی کوئین ایشوریا رائے کی کاپی قرار دیتے ہیں-

    پاکستانی آمنہ عمران بلاگر اور انفلوئنسر ہونے کے ساتھ میڈیکل کے شعبے سے وابستہ ہیں ان کو ایشوریا رائے سے بے حد مماثلت کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی خوب شہرت ملی آمنہ امریکہ میں رہتی ہیں انہوں نے لوگوں کی توجہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے کھینچی جب ان سے بالی وڈ اداکارہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آمنہ نے انکشاف کیا کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بہت بڑی مداح ہیں اور ان کی فلمیں ’دیوداس‘ ، ’امراؤ جان‘ ، ’محبتیں‘ اور ’ہم دل دے چکے صنم‘ کو پسند کرتی ہیں۔

    موج امرتا بھی ایشوریا رائے سے مشابہت کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ بھارتی سوشل میڈیا اسٹار اموج امرتا کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے ایشوریا رائے کے بولے گئے ڈائیلاگز پر لپسنگ کرکےٹک ٹاک پر ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کیں امرتا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی فین فالونگ رکھتی ہیں-

    مہالاگھا ایرانی نژاد امریکی انفلوئنسر اور ماڈل ہیں۔ حالانکہ ان کا نام تھوڑا مشکل ہے لیکن اس کے باوجود وہ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے سے بےحد مماثلت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے وہ نوجوانی میں ہی میڈیا سے وابستہ ہوگئی تھیں کئی میگزین کا سرورق رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں مہالاگھا کانز فلم فیسٹیول میں بھی اپنے جلوے دکھا چکی ہیں انہوں نےخاص طور پر ایشوریہ سے نمایاں مشابہت پر ہندوستانی سامعین کی توجہ حاصل کی۔

    بھارتی شہر اندور سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار آشیتا راتھور بھی ایشوریا رائے سے مشابہت کی وجہ سے مقبول ہوئیں اور اس فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے ان کی تصاویر اور ویڈیوز ثابت کرتی ہیں کہ واقعی ان کے اور ایشوریہ کے درمیان ایک غیر معمولی مشابہت ہے۔ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس "ڈٹو ایشوریہ” اور "ایشوریہ جی جیسی خوبصورت نظر” جیسے تبصروں سے بھری ہوئی ہیں۔ ا کی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ، ایک صارف نے تبصرہ کیا: "آپ بالی ووڈ یا ٹالی وڈ میں کوشش کیوں نہیں کرتیں ، آپ ایشوریہ رائے بچن کے بعد اگلی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہوں گی یا آپ دونوں ایک فلم میں جڑواں بہنوں کا کردار ادا کر سکتی ہیں-

  • لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کا ٹکڑا 4 لاکھ 18 ہزار میں نیلام

    لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کا ٹکڑا 4 لاکھ 18 ہزار میں نیلام

    شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا اسپینسر کی شادی کے کیک کا ٹکڑا چار لاکھ اٹھارہ ہزار میں نیلام ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بی بی سی کے مطابق کیک سلائس کو برطانوی شہر لیڈز کے شہری گیری لیٹن نے خریدا ہے جس نے آن لائن بولی لگائی تھی، انتظامیہ کے مطابق انہیں کیک کی نیلامی میں لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر حیرانی ہوئی ہے۔

    گیری لیٹن نے کہا کہ اس نے اپنی وصیت میں اپنی جائیداد کے ساتھ کیک بھی ڈال دیا ہے جو کہ اس کی موت کے بعد خیرات میں دیا جائے گا-

    انہوں نے کہا ، "میں نے یہ بھی سوچا تھا کہ میں سینٹرپوائنٹ میں جانے والی کچھ رقم کے ساتھ اسے رافل انعام کے طور پر رکھ سکتا ہوں ، جس کی شہزادی سرپرست تھی۔”

    گیری لیٹن نے کہا”مجھے اپنے آپ کو اسے کھانے کی کوشش سے روکنے کا ایک طریقہ سوچنا پڑے گا۔”

    مسٹر لیٹن نے کہا کہ انہوں نے اگلے ہفتے کیک اکٹھا کرنے کے لیے یارکشائر سے گلوسٹر شائر کا سفر کرنے کا ارادہ کیا ، کیونکہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ یہ اچھی حالت میں رہے۔

    نیلام کرنے والوں نے بتایا کہ برطانیہ ، امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کے بولی دہندگان نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    گلسٹر شائر کی اوکشنر کرس ایلبری کا کہنا تھا کہ کیک کا ٹکٹرا اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی بالکل اچھی حالت میں ہے لیکن پھر بھی وہ اسے کھانے کا مشورہ نہیں دیں گے۔

    کیک ملکہ برطانیہ کی والدہ کے لیے کام کرنے والی موئیراسمتھ کودیا گیا تھا جنہوں نے اسے آج تک محفوظ رکھا تھا۔

    مسز اسمتھ نے اسے پرانے پھولوں کے کیک ٹن میں رکھا اور ہاتھ سے بنے ہوئے لیبل سےاسے ٹیپ کیا جس پر تحریر کیا تھا کہ شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کے اس کیک کوخیال سے رکھیں-

    لیڈی ڈیانا کی شادی میں 23 کیک تیار کیے گئے تھے، جن کے ایک بڑے ٹکڑے کو رائل کوٹ آف آرمز کے رنگ سے بھرا گیا تھا۔

    اس سے پہلے 1997 میں انتقال کرنے والی شہزادی کی گاڑی “فورڈ اسکارٹ” کو بھی نیلامی کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا 29 جولائی 1981 کو سینٹ پالز کیتھیڈرل میں شادی کے بندھن میں بندھے اور گیارہ سالوں بعد ہی ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔

  • باجی مریم  سے ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بیچاری بہو کرے گی؟         شہباز گل

    باجی مریم سے ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بیچاری بہو کرے گی؟ شہباز گل

    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں لیکن اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔

    باغی ٹی وی : شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں۔اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے بہت ہو گیا جھوٹ بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں حکومت ہر طرح سے آپ کے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بند ہے-


    معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے۔ اور دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔ اب بھلا بتائیں اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بہو کرے گی ؟ ہماری باجی مریم سے تو ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہ دے پائے گی۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ کیساتھ شادی طے پا گئی ہے۔ جس کا اعلان مریم نواز نے خود ٹوئٹر کے ذریعے کیا مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوگا۔

  • سسلی میں یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ

    سسلی میں یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن ریکارڈ

    یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن آج اٹلی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں کا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : دی گارجئین کے مطابق یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن اٹلی کے جزیرے سسلی میں ریکارڈ کیا گیا اس سے قبل یورپ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 1978 میں ایتھنز میں 47.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    درجہ حرارت سیسلی کے سیراکوس میں مانیٹرنگ اسٹیشن پر ناپا گیا اور جزیرے کے موسمیاتی حکام نے جلد ہی اس کی تصدیق کر دی۔

    یہ تلاش بحیرہ روم میں تیونس اور الجیریا تک پھیلنے والی شدید ہیٹ ویو کے درمیان سامنے آئی ہے یورپ میں بڑھتے درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جبکہ خشک سالی کا بھی خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    اٹلی کے موسمیاتی معلومات کی سروس (ایس آئی اے ایس) کے مطابق سیراکیوز شہر میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ 48.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔ یہ شہر جزیرے کے جنوبی مشرقی ساحل پر واقع ہے۔

    گرمی کی شدت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے باعث جنگلات کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

    اٹلی کے شہر سیراکوس کے میئر نے اس بارے میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی کی بڑھتی شدت نے ہمیں پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور اس وقت ہم مکمل طور پر ایمرجنسی کی صورتحال میں ہیں۔

    سسلی گزشتہ چند دنوں سے ہیٹ ویو کا سامنا کر رہا ہےاٹلی کی وزارت صحت نے شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    فائر فائٹر حکام نے کہا ہے کہ وہ سسلی اور کلابریہ میں آگ لگنے کے 3 ہزار سے زائد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

    یونانی حکام نے بھی اپنے شہریوں کو شدید گرمی کے باعث غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ یونان میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے اسپین اور پرتگال میں بھی گرمی کی شدت بڑھنے اور ہیٹ ویو کا خطرہ ہے۔

    سکاٹ لینڈ کے ماہر موسمیات سکاٹ ڈنکن نے کہا کہ زیادہ گرمی کا ریکارڈ ناگزیر ہے۔ "شمالی افریقہ اور جنوبی یورپ کے بیشتر حصوں میں پھیلنے والی ایک خطرناک ہیٹ ویو ابھی سامنے آ رہی ہے۔ آنے والے دنوں میں گرمی کا مرکز مغرب اور شمال میں تھوڑا سا بدل جائے گا۔

    ترکی کےبعد الجزائر میں جنگلاتی آگ سے اموات کی تعداد 65 ہوگئی

    یورپ میں شدید گرمی اس موسم گرما میں شمالی نصف کرہ کا تازہ ترین ریکارڈ ہے۔ درجہ حرارت کے ریکارڈ کینیڈا ، امریکہ کے مغرب ، فن لینڈ ، ایسٹونیا ، ترکی اور ماسکو میں توڑے گئے ہیں۔ جرمنی اور چین کے کچھ حصوں میں سیلاب آیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے جنگل سائبیرین تائیگا میں ریکارڈ جنگل کی آگ بھڑک رہی ہے۔

    کوپرنیکس اتموسفیر مانیٹرنگ سروس کے سینئر سائنسدان مارک پیرنگٹن کے مطابق ، روس کے سخا ریپبلک جنگل میں آگ نے اس سال 208 میگا ٹن کاربن جاری کیا ہے جو کہ پچھلے سال کا ریکارڈ ہے۔

    موسمیاتی سائنسدانوں نے طویل عرصے سے پیش گوئی کی ہے کہ گاڑیوں ، فیکٹریوں اور جنگلات کی کٹائی سے ایندھن کا اخراج زیادہ شدید موسم کا باعث بنے گا۔ پیر کو جاری ہونے والی اقوام متحدہ کے بین سرکاری پینل آن کلائمیٹ چینج کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ لنک غیر واضح اور ناقابل واپسی ہے لیکن اگر حکومتوں نے تیزی سے کام کیا تو اس کے بدتر اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی سے متعلق رپورٹ جاری ، اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کر دیا

    "یہ 3D میں موسمیاتی تبدیلی ہے۔ ہم آب و ہوا کے نظام کو یکسر تبدیل کر رہے ہیں لہذا گرم علاقے گرم ترین ہو جائیں گے ،سیلابی علقوں میں مزید سیلاب آئین گے ہم مزید انتہاپسندی حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی میں ماحولیاتی تبدیلی کے انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر فریڈریک اوٹو نے کہا کہ دنیا بھر میں انتہائی موسم اور خاص طور پر شدید گرمی دیکھی جا رہی ہے۔ "موسمیاتی تبدیلی پہلے ہی یہاں ہے۔ ایسی چیزیں ہیں جنہیں ہم خراب ہونے سے روک سکتے ہیں ، لیکن بہت سی تبدیلیاں ہیں جو پہلے سے ہی یہاں موجود ہیں۔

  • عامر خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلموں کی ریلیز سے پریشان

    عامر خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلموں کی ریلیز سے پریشان

    بھارتی اداکار عامر خان نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلموں کی ریلیز پر پریشانی کا اظہار کیا ہے کیونکہ ریاست مہاراشٹر سمیت ملک بھر میں سینیما گھروں کو کورونا وائرس کے باعث بند کیا گیا ہے جس سے فلم انڈسٹری کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ کچھ فلمیں او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر ریلیز ہورہی ہیں، جس پر مجھے تشویش ہے عامر خان کی جانب سے ان خیالات کا اظہار ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایپ کے ذریعے اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلمیں ریلیز ہوئیں۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ حالات جلد بہتر ہوں گے، جبکہ انھوں نے حالات کی بہتری میں پیچیدگیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ کچھ عوامل ہیں جنھیں زیر غور لایا جانا ہے۔

    اداکار نے کہا مجھے امید ہے کہ مستقبل قریب میں چیزوں میں بہتری آئے گی، سنیما کو کھولنے سے متعلق بات کرنا آسان نہیں ہے، یہ تب ہی کھل سکتے ہیں جب صحت کی صورتحال بہتر ہوں اور ہم بطور معاشرہ کورونا کی صورتحال پر قابو پائیں، ہم اس سے متعلق کوششیں کر رہے ہیں جیسے جیسے لوگوں کی ویکسی نیشن ہوتی جائے گی، حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔

    خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کی شوٹنگ کئی بار معطلی کا شکار رہی۔ فلم دسمبر 2020ء میں ریلیز کی جانی تھی تاہم اب اسے رواں سال 24 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔