Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دردانہ بٹ کےانتقال پر صدر آرٹس کونسل سمیت ساتھی فنکاروں کا اظہار افسوس

    دردانہ بٹ کےانتقال پر صدر آرٹس کونسل سمیت ساتھی فنکاروں کا اظہار افسوس

    معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پر شوبز برادری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کی انہوں نے لکھا کہ دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔

    معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    جہاں اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے وہیں ساتھی فنکاروں کی جانب سے بھی شدید غم کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے سینئیر اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دُردانہ بٹ دو ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھیں اداکارہ دُردانہ بٹ کینسر کے باعث انتقال کر گئیں-

    اداکار فردوس جمال نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دُردانہ بٹ کے انتقال پرافسوس ہوا،دُردانہ بٹ بہت اچھی آرٹسٹ تھیں انہوں نے میرے ساتھ تھیٹر میں بھی کام کیا-

    اداکار قوی خان نے کہا کہ دُردانہ بٹ ہمارے لیے بہت محترم تھیں ان کے انتقال پر افسوس ہوا دُردانہ بٹ کا انتقال کورونا کی وجہ سےہوا-

  • معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

    معروف اداکارہ دردانہ بٹ 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

    اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں کی انہوں نے لکھا کہ دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔

    خالد ملک کی پوسٹ پر فنکاروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار اور4 مغفرت کی دائیں کی جا رہی ہیں –

    واضح رہے کہ اس سے قبل ان کی علالت اور وینٹیلیٹر پر منتقل کیے جانے کے حوالے سے بتایا تھا اور اداکارہ کے مداحوں کو ان کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی اور ان کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی تھی-

    واضح رہے کہ 83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔دردانہ بٹ ماضی کے مقبول ترین ڈرامے ’تنہایاں‘ اور پھر ’تنہایاں نئے سلسلے‘ میں اپنے کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں-

  • 2 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی جوتی

    2 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی جوتی

    دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین جوتا تیار کیا گیا ہے جس کی مالیت پاس 2 کروڑ 36 لاکھ ڈالر (3 ارب 86 کروڑپاکستانی روپے) ہے-

    باغی ٹی وی : اس زنانہ جوتے میں سونے کی پتری لگائی گئی ہےجبکہ 100 سے زائد چھوٹے ہیرے بھی اس جوتےجڑے گئے ہیں جبکہ دو بڑے ہیرے بھی لگائے گئے ہیں جو اس کے حسن کو چار چاند لگا رہے ہیں جن میں 15 کیریٹ کا ڈی پرفیکٹ قیمتی پتھر بھی شامل ہے.

    دنیا کی یہ سب سے مہنگی جوتوں کی جوڑی مشہورِ زمانہ ’’جادا دبئی‘‘ اور ’’پیشن جیولرز‘‘ نے مل کر تیار کی ہے جسے ’’پیشن ڈائمنڈ شوز‘‘ کا برانڈ نیم دیا گیا ہے اس جوتے کو برج خلیفہ کے ہوٹل میں ڈسپلے کیا گیا ہے۔

    جادا دبئی کی شریک بانی، ماریا مجاری کہتی ہیں کہ ایسی ایک جوڑی کی تیاری میں ان کی کمپنی کو 9 مہینے سے بھی زیادہ لگ گئے کیونکہ یہ کام بہت احتیاط اور نفاست کا متقاضی تھا-

    واضح رہے کہ یہ کمپنی اس سے پہلے بھی ہیروں والے مہنگے ترین جوتے تیار کرچکی ہے البتہ، قیمتی سینڈلز کی اس نئی رینج میں انتہائی نایاب اور منفرد ہیرے استعمال کیے گئے ہیں؛ جن کی بناء پر یہ دنیا کی مہنگی ترین سینڈلز بھی بن گئی ہیں۔

  • عائشہ عمر اور یاسر حسین 100 بچوں کے قاتل کی زندگی پربننے والی فلم میں نظر آئیں گے

    عائشہ عمر اور یاسر حسین 100 بچوں کے قاتل کی زندگی پربننے والی فلم میں نظر آئیں گے

    اداکارہ عائشہ عمر اور یاسر حسین بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فلم کی کہانی پاکستان کے بدنام زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال کے گرد گھومتی ہے جس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو نہ صرف جنسی طور پر ہراساں کیا تھا بلکہ انہیں مار کر بچوں کی لاشوں کے ٹکڑوں کو تیزاب میں گلا کر دریا برد کردیا تھا۔

    فلم کے مصنف اور ہدایت کارابو علیحہ ہیں فلم میں سیریل کلر جاوید اقبال کا کردار یاسر حسین ادا کررہے ہیں جب کہ عائشہ عمر فلم میں پولیس آفیسر کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جنہوں نے جاوید اقبال کیس کی تفتیش میں اہم کردار ادا کیا تھا فلم کا نام ’’ان ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر؛ جاوید اقبال‘‘ ہے۔

    عائشہ عمر نے فلم کے حوالے سے شائع ہونے والی خبریں اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کراکے فلم میں کام کرنے کی تصدیق کی۔

    100 سے زائد بچوں کو بے دردی سے قتل کرکے ان کی لاشوں کو تیزاب میں ڈال کر گلانے والے قاتل جاوید اقبال کو 16 مارچ 2000 کو عدالت نے اسے 100 بار سزائے موت کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجرم اور اس کے ساتھی کو بچوں کے ورثا کے سامنے اسی زنجیر سے پھانسی دی جائے جس سے وہ بچوں کا گلا گھونٹتا تھا اس کے بعد ان کی لاشوں کے ٹکڑے بھی اسی طرح تیزار کے ڈرم میں ڈالے جائیں جیسے وہ بچوں کی لاشوں کے ٹکڑے ڈالتا تھا۔

    لیکن اس کی نوبت نہیں آئی کیونکہ گرفتاری کے دو سال بعد 9 اکتوبر 2001 کو جاوید اقبال اور اس کا ساتھی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔

  • ہیکر نے 260 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی واپس کردی

    ہیکر نے 260 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی واپس کردی

    پولی نیٹ ورک کے مطابق ہیکر نے کرپٹو کرنسی چرانے کے ٹھیک 24 گھٹنے بعد تقریباً آدھی مالیت کی ڈیجیٹل رقم واپس کردی ہے پولی نیٹ ورک میں ایک کمزوری نے ہیکرز کو پلیٹ فارم میں داخل ہونے اور کافی رقم نکالنے کی اجازت دی-

    باغی ٹی وی : پولی نیٹ ورک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں بتایا کہ گزشتہ روز ہیکر نے بلاک چین پلیٹ فارم “پولی نیٹ ورک” کے سسٹم سے 600 ملین ڈالر مالیت کی ایتھیریم اور دیگر کرنسی کے ٹوکن چرائے تھے۔


    ایسی صورت حال کا سامنا کرتے ہوئے ، پولی نیٹ ورک نے رقم کی وصولی کے لیے ایک دلچسپ حکمت عملی استعمال کی ہے: براہ راست ہیکرز سے اس کی درخواست کی ایک عوامی خط میں اور ٹویٹر پر، پولی نیٹ ورک نے ہیکرز سے پیسے واپس مانگے۔ انہوں نے پیغام میں کہا ، "آپ نے جو رقم چوری کی ہے وہ کرپٹو کمیونٹی کے ہزاروں ممبروں کی ہے۔”

    پچھلے چند گھنٹوں میں ہیکرز نے چوری شدہ کرنسی میں سے کچھ واپس کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے پولی نیٹ ورک کو پیغام بھیجا اور کہا کہ وہ فنڈز واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہیکر اورمتاثرہ نیٹ ورک کے درمیان رابطے قائم ہونے کے بعد ، پولی نیٹ ورک نے درخواست کی کہ اسے تین مختلف والٹس میں منتقل کیا جائے-


    بلاک چین پلیٹ فارم پولی نیٹ ورک نے تازہ ترین ٹوئٹس میں کہا کہ کرپٹو کرنسی چوری میں ملوث ہیکر نے 260 ملین ڈالرز (جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 42 ارب 43 کروڑ سے زائد بنتی ہے) کے ڈیجیٹل ٹوکن واپس کردیئے ہیں۔


    پولی نیٹ ورک نے ٹوئٹر پر مزید کہا کہ ہیکر نے تین کرپٹو کرنسیوں سے متعلق ڈیجیٹل ٹوکن واپس بھیجے ہیں جن میں 3.3 ملین ڈالرز ایتھیریم، 256 ملین ڈالرز بائننس سمارٹ چین (بی ایس سی) اور 1 ملین ڈالرز مالیت کے پولیگون شامل ہے۔

    پولی نیٹ ورک نے کہا کہ کہ ہیکر کو باقی ماندہ رقم کی واپسی اور اس کا “حل نکالنے کے لیے” رابطہ کرنے کے لیے کہا گیا ہے ویب سائٹ نے کہا ہے کہ چوری کی گئی کرنسی ڈی سینٹرالائزڈ فنانس انڈسٹری میں اب تک کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔

    پولی نیٹ ورک ایک فنانسنگ پلیٹ فارم ہے۔ اس کا بنیادی مشن مختلف کریپٹو کرنسیوں کے بلاک چینز کو ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے میں مدد کرنا ہے۔”

  • امریکہ سمجھتا ہے اسکا 20 سال کا ملبہ صاف کرنے میں پاکستان مفید ثابت ہوسکتا ہے    وزیراعظم عمران خان

    امریکہ سمجھتا ہے اسکا 20 سال کا ملبہ صاف کرنے میں پاکستان مفید ثابت ہوسکتا ہے وزیراعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر قرار دینے کے باعث امریکہ کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں امریکہ نے بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنرمنتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور بھارت کو اسٹریٹجک پارٹنر قرار دینے کے باعث امریکہ کا رویہ پاکستان کے ساتھ تبدیل ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 20 سال تک افغانستان کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کی ناکام کوشش کی اور اب امریکہ سمجھتا ہے اس کا 20 سال کا ملبہ صاف کرنے میں پاکستان مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

    وزیر اعظم نے افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور ہم واضح کرچکے ہیں کہ افغانستان سے فوجی انخلا کے بعد پاکستان میں کوئی امریکی اڈا نہیں ہو گا-

    برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کے استعفے تک طالبان افغان حکومت سے بات چیت کرنا نہیں چاہتے ہیں طالبان کو افغان حکومت سے بات چیت پہ آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن طالبان کی شرط ہے کہ پہلے اشرف غنی اقتدار سے علیحدہ ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے کہ افغان حکومت امریکہ کو واپس افغانستان میں لانے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے غیر ملکی صحافیوں سے گفت و شنید میں استفسار کیا کہ آخر امریکہ اب ایسا کیا کرسکتا ہے جو وہ گزشتہ 20 سالوں میں نہیں کرسکا؟-

  • وزیر اعظم آج تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے       فرخ حبیب

    وزیر اعظم آج تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے فرخ حبیب

    ‏‏وزیراعظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کے دورے کے دوران تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔807ملین ڈالر کی لاگت کا یہ منصوبہ 2024میں مکمل ہوگا۔منصوبے کی بدولت تربیلا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 1530 میگاواٹ اضافہ کیساتھ 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔


    انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان، ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں کی تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم،دہاسو ہائیڈور پاور،مہمند ڈیم سندھ بیراج ،ہرپور پاور پراجیکٹ،کچی کینال،سندھ بیراج، کے فور واٹر سپلائی پراجیکٹ،کرم تنگی ڈیم اور نئی گنج ڈیم پراجیکٹ کام تیزی سے جاری ہے۔


    وزیر مملکت نت مزید کہا کہ آبی ذخائر کے یہ 10منصوبے مکمل ہونے سے ملک میں ایک کروڑ 28لاکھ 90ایکٹر فٹ پانی ذخائر،سستی پن بجلی کی پیداوار میں 9043میگا واٹ اضافہ، 35ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔


    اس‏ توسیعی منصوبے کے لیے ورلڈ بینک پاکستان کو 390 ملین ڈالرز فراہم کرے گا ‏منصوبے کے تعمیراتی عمل میں 3 ہزار تک ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

  • ارشد ندیم اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے، گھر جانے سے پہلے کس شخصیت سے ملاقات کی؟

    ارشد ندیم اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے، گھر جانے سے پہلے کس شخصیت سے ملاقات کی؟

    میاں چنوں: ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے اور شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم گزشتہ شب پاکستان پہنچے اور ایئرپورٹ پر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے اپنے آبائی گاؤ ں پہنچ گئے ارشد ندیم کا گاؤں پہنچنے پر بھی شاندار استقبال کیا گیا ۔گاؤں پہنچنے کے بعد سب سے پہلے اپنے استاد رشید ساقی کو ملنے کیلئے گئے ارشد ندیم کے ہمراہ ان کے والد اور بھائی بھی موجود تھے-

    یاد رہے کہ ارشد ندیم کوئی میڈیل تو نہیں جیت سکے لیکن وہ پانچویں نمبر پر رہے لیکن ان کی کارکردگی پر انہیں حکومتی سطح پر بھی سراہا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو 10،10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ارشدندیم ڈائریکٹ کوالیفائی کرکے اولمپکس میں گئے، ان کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، طویل عرصے بعد قوم کوکرکٹ کے علاوہ کسی اورکھیل کے لیے دعائیں کرتے دیکھا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو صوبائی حکومت 10،10 لاکھ روپے انعام دے گی جب کہ کوہ پیماہ شہروز کاشف کو بھی 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

    رائے تیمور بھٹی نے پیرا اولمپکس کے ایتھلیٹس حیدر علی اور انیلہ بیگ کے تمام اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا تھا-

  • اوڈی نے اپنی آنے والی 3 کانسیپٹ گاڑیوں میں سے ایک متعارف کرا دی

    اوڈی نے اپنی آنے والی 3 کانسیپٹ گاڑیوں میں سے ایک متعارف کرا دی

    جرمن کار کمپنی اوڈی نے مستقبل میں لگژری خودکار گاڑیوں کی جھلک دکھا دی کمپنی نے اسکائی سیفیر (Sky sphere) کو پرائیویٹ اسکریننگ میں متعارف کرایا ہے، مگر جلد باضابطہ طور پر بھی عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : اوڈی نے اپنی آنے والی 3 کانسیپٹ گاڑیوں میں سے ایک متعارف کرا دی جس کی عام لوگوں کو دستیابی ممکن نہیں تاہم عوام کے لیے اسے مختلف موٹر شوز میں ضرور رکھا جائے گا تاکہ وہ مستقبل کی اس گاڑی کو دیکھ سکیں۔

    اوڈی “اسکائی سیفیر” ایسی حیران کن گاڑی ہے جس کی لمبائی کو بڑھایا یا گھٹایا جاسکتا ہے۔ گاڑی کے فرنٹ وہیلز کا بیس بھی 9.8 کم کیا جا سکتا ہے وہ بھی صرف ایک بٹن کی مدد سے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ 4 ہزار پونڈ وزنی یہ گاڑی محض 4 سیکنڈ میں 62 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سنگل چارج پر 310 میل کا سفر آسانی سے طے کرسکتی ہےالیکٹرک گاڑی میں موجود بیٹری پیک 80 کلو واٹ سے زیادہ کی گنجائش رکھتی ہے جبکہ سنگل الیکٹرک موٹر 624 ہارس پاور فراہم کرتی ہے۔
    https://youtu.be/0McQmw0h5mQ
    گاڑی میں مکمل طور پر ڈیجیٹل ڈیش بورڈ ہے جس میں 141 سینٹی میٹر چوڑی/18 سینٹی میٹر ہائی ٹچ اسکرین نصب ہے۔ جی ٹی موڈ پر یہ گاڑی خودکار طور پر ڈرائیو کرے گی اور اگر آپ اسے خود ڈرائیو کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اسپورٹ موڈ پر جانا ہوگا۔

    یہ 2 ڈور گاڑی ‘ اسپورٹ ‘ نامی بٹن کو دبانے سے اپنی شکل بدل لیتی ہے اور ڈیش بورڈ کے نیچے پیڈلز ابھرتے ہیں اور 2 سیکشنز میں تبدیل ہوکر کاک پٹ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

    اس کا ہائپر بولیکیلی لانگ ہڈ درمیان سے تقسیم ہوجاتا ہے اور ایک ایسی جگہ بن جاتی ہے، جس میں کچھ سامان رکھا جاسکتا ہےاس کی چھت کپڑے سے بنی ہے جس کو آسانی سے ہٹایا جاسکتا ہے جبکہ فرنٹ سیٹس کے پیچھے 2 ہلکے کمبل موجود ہیں جس کا مقصد مسافروں کو سرد موسم سے بچانا ہے۔

    اوڈی اے جے کے سربراہ ہنرک وانڈرز نے بتایا کہ یہ ہمارے مستقبل کے ویژن کا پہلا حصہ ہے تین مستقل کی تصوراتی گاڑی میں سے اسکائی سیفیر کے بعد ‘گرینڈ اسپیئر’ اور ‘اربن اسپیئر’ لانچ کیے جائیں گے۔

  • دنیا بھر میں کورونا کیسز 20 کروڑ 55 لاکھ سے متجاوز

    دنیا بھر میں کورونا کیسز 20 کروڑ 55 لاکھ سے متجاوز

    کورونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 55 لاکھ 13 ہزار سے بڑھ گئی-

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 44 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہے جبکہ 43 لاکھ 37 ہزار 615 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ 55 ہزار سے زائد جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 35 ہزار 636 تک پہنچ گئی ہےفرانس میں 63 لاکھ 70 ہزار 429 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 410 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ترکی میں 59 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 52 ہزار 565 افرد موت کے منہ میں جاچکے ہیں برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    روس میں 65 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 241 ہے برطانیہ میں 61 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 30 ہزار 607 اموات ہوچکی ہیں۔

    بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 29 ہزار 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو چکی ہے-

    کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

    اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں-

    دوسری جانب طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز دعویٰ کردیا ہےدعوے کے مطابق ڈیلٹا قسم 12 سیکنڈ میں ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتی ہے۔

    یہ خوفناک انکشاف یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنی پریس کانفرنس میں کیاہے انہوں نے کہا کہ کورونا وبا طبی ملازمین کےلیے کسی آزمائش سے کم نہیں، کیوں کہ ابھی تک اکثریت کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز بھی نہیں لگی۔

    ڈاکٹر جاوید اکرم نے بتایا کہ کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم 12 سیکنڈ میں ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے کورونا سے بچنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کےلیے 80 فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن ہونا ضروری ہے لیکن ابھی تک اکثریت نے پہلی ڈوز بھی نہیں لگوائی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن کا عمل جتنا فعال ہونا چاہیے تھا اتنا فعال نہیں ہے، جس کی وجہ سے کورونا وبا ہیلتھ ورکز کےلیے ایک آزمائش بن گئی ہے۔