Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ای سی سی نے ترسیلات زر بڑھانے کے لئےایپ متعارف کرانے کی منظوری دیدی

    ای سی سی نے ترسیلات زر بڑھانے کے لئےایپ متعارف کرانے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے اوور سیز پاکستانیوں کے لئے موبائل ایپ متعارف کرانے کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ای سی سی نے مذکورہ ایپ کی منظوری ترسیلات زر کو فروغ دینے کیلیے دی ہے نیشنل ریمٹنس لائلٹی پروگرام کے تحت اورسیز پاکستانیز کو مراعات دی جائیں گی، اسٹیٹ بینک اکتوبر کے آخر تک ایپ جاری کرے گا-

    وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوا جس میں نیشنل ریمٹنس لائلٹی پروگرام کے اسٹرکچر اور مالی اثرات کی منظوری دی گئی۔

    پروگرام کے تحت اورسیز پاکستانیوں کیلیے اکتوبر کے آخر تک موبائل ایپ متعارف کرائی جائے گی جس کا مقصد ترسیلات زر بڑھانے کیلیے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے-

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے ریمٹنس لائلٹی پروگرام اور موبائل ایپ کے اجرا سے پہلے اسٹیٹ بینک کو دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز سے ضروری مشاورت کی ہدایت کر دی۔

    جبکہ سیکرٹری خزانہ یوسف خان نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ مالی سال ریکارڈ 29 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، ترسیلات زر کا سالانہ ہدف 31 ارب 25 کروڑ ڈالر مقرر کر رکھا ہے۔

    دوسری جانب وزیرخزانہ شوکت ترین نے وفاقی وزیر آئی ٹی کی تجاویز پر آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں جس میں آئی ٹی برآمدات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کو نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کا ایک فیصد سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے لیے مختص کیا جائے گا اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ فنڈز کو اسکل و بزنس ڈویلپمنٹ، ٹیکنالوجی پارکس کے قیام پر خرچ کرے گا۔

    آئی ٹی کمپنیوں کے ٹیکس مسائل سے متعلق وزارت خزانہ نےاختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور ایف بی آر نظر ثانی شدہ ٹیکس تشریحات تشکیل دے گا۔

    شوکت ترین نے وفاقی وزیر آئی ٹی کو معاملات کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا ئی جبکہ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی انڈسٹری کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے وزیر خزانہ کے مشکور ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کے لیے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے۔ پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کے لئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

  • طالبان نے قندھارکی سرپوسہ جیل سے ایک ہزار قیدی رہا کروالئے     افغان میڈیا

    طالبان نے قندھارکی سرپوسہ جیل سے ایک ہزار قیدی رہا کروالئے افغان میڈیا

    افغانستان کے صوبے قندھار کے گرد طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: افغان میڈیا کے مطابق طالبان قندھار کے احمد ولی اسکوائر تک پہنچ گئے طالبان نے قندھارکی سرپوسہ جیل پرحملہ کرکے ایک ہزار قیدی رہا کروالیے ہیں طالبان نے افغان فورسز کو پسپا کرتے ہوئے افغان سرزمین پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے طالبان کے قبضے میں موجود صوبائی دارالحکومتوں کی تعداد 8ہو گئی ہے۔

    جبکہ قندھار اور ہلمند کے صوبوں میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی جاری ہے دار الحکومت کابل کی جانب بھی طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔

    یورپی یونین کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ طالبان کابل کو شمال میں موجود افواج کی روایتی حمایت سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ افغان طالبان آئندہ 30 روز کے اندر دارالحکومت کا دیگر شہروں و علاقوں سے رابطہ منقطع کرسکتے ہیں اور 90 دنوں کے اندر کابل پر قبضہ بھی کرسکتے ہیں لیکن ساتھ ہی واضح کیا کہ یہ حتمی نتیجہ نہیں ہے کیونکہ افغان فورسز زیادہ قوت دکھا کر طالبان کو پیچھے بھی دھکیل سکتی ہیں۔

    امریکی انٹیلی جنس کے مطابق یہ اندازہ فی الوقت طالبان کی بڑھتی ہوئی پیش قدمی کو مدنظر رکھ کر لگایا گیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غیر ملکی صحافیوں سے بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے استعفے تک طالبان افغان حکومت سے بات چیت کرنا نہیں چاہتے ہیں طالبان کو افغان حکومت سے بات چیت پہ آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن طالبان کی شرط ہے کہ پہلے اشرف غنی اقتدار سے علیحدہ ہوں۔

    رائٹرز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لگتا ہے کہ افغان حکومت امریکہ کو واپس افغانستان میں لانے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے غیر ملکی صحافیوں سے گفت و شنید میں استفسار کیا کہ آخر امریکہ اب ایسا کیا کرسکتا ہے جو وہ گزشتہ 20 سالوں میں نہیں کرسکا؟-

    واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران طالبان نے بہت زیادہ تیزی کے ساتھ پیش قدمی کی ہے اور کئی صوبائی دارالحکومتوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

  • صدرمملکت سے عراق کے وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستانی زائرین کے لئے ویزوں پر بات چیت

    صدرمملکت سے عراق کے وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستانی زائرین کے لئے ویزوں پر بات چیت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے پاکستانی زائرین کو ویزا کی فراہمی اور مقدس مقامات پر سہولیات میں مدد فراہم کی جائے۔

    عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق پاکستان کو ایک اہم ملک سمجھتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، ثقافت اور دفاع میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

    اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا دورہ عراق بہت خوشگوار رہ۔ پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عراق میں گہرے تعلقات استوار ہیں۔

    وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ عراقی وزیر خارجہ سے محرم الحرام میں پاکستانیوں کے لیے ویزے پر بات چیت ہوئی۔ امیدہے کہ پاکستانی زائرین کو عراق میں بہترسہولیات فراہم ہوں گے۔

    شاہ محمود قریشی عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کو افغانستان میں جاری صورتحال سے آگاہ کیا تھا انہیں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں پر بھی آگا ہ کیا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن عمل کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

    جبکہ عراقی وزیرخارجہ فوادحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔ عراق پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے تجارتی، توانائی، مذہبی سیاحت اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگاافغانستان میں صورتحال پر تشویش ہے افغانستان میں جاری صورتحال پریشان کن ہیں افغانستا ن میں امن سے خطے میں امن ہوگا خطے کے جن ممالک میں کشیدگی ہے، مذاکرات سے حل ہونی چاہیے۔

  • پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت: 102 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد

    پاکستان میں کورونا کی لہر میں شدت: 102 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئےجس کے نتیجے میں کورونا کے 4 ہزار 934 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 50 ہزار 26، پنجاب میں تین لاکھ 68 ہزار 195، اسلام آباد میں 92 ہزار 233، بلوچستان میں 31 ہزار 341، آزاد کشمیر میں 28 ہزار 347 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 43 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 292 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 316، خیبرپختونخوا 4 ہزار 604، اسلام آباد 824، گلگت بلتستان 161، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 658 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • کراچی : گھر میں آتشزدگی ،5 افراد جاں بحق

    کراچی : گھر میں آتشزدگی ،5 افراد جاں بحق

    کراچی کے ٹیپوسلطان روڈ پر گھر میں آتشزدگی 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹربھی زخمی ہوا عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ میں جلھس کر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام افراد کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی، جاں بحق افراد کی عمریں 45 سے 80 سال کے درمیان ہیں۔

    محرم الحرام کے لیے این سی او سی کی طرف سے خصوصی ہدایات جاری

    جائیداد کا تنازع: بیوی نے شوہر کا گلہ کاٹ دیا

    کراچی: سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور 20 کروڑ سے50 لاکھ رقم لے رفو چکر

    کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر میں دوبارہ شدت آگئی

  • مبشر لقمان ہماری شان ،آزادی صحافت کی علامت ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں              رانا محمد عظیم

    مبشر لقمان ہماری شان ،آزادی صحافت کی علامت ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں رانا محمد عظیم

    سئینر جرنلسٹ اور 92 نیوز کے ایڈیٹر اور سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ رانام محمد عظیم کا کہنا ہے کہ مبشر لقمان ہماری شان ،آزادی صحافت کی علامت ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں اگر ان کو کچھ ہوا تو ہم اپنا انتقام خود لیں گے-

    باغی ٹی وی : نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو دھمکیوں و لیگل نوٹس کے بعد نہ صرف پاکستان اور بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں مبشر لقمان کی حمایت کا اعلان کر رہی ہیں پاکستان کی صحافتی برادری نے بھی مبشر لقمان کی ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

    نور مقدم قتل کیس، دھمکیوں و لیگل نوٹس کے بعد بیرون ممالک سے شہریوں کا مبشر لقمان کی حمایت کا اعلان

    نور مقدم، مشکوک کالزریکارڈ، نئے شواہد سامنے آگئے. سائبر سیکیورٹی کو5 کالز،کیا نور…

    جن میں سئینر جرنلسٹ رانا محمد عظیم نے کہا کہ مبشر لقمان سچ اور حقیقت کا نام ہے مبشر لقمان وہ شخص ہے جس نے ہمیشہ مظلوم کی مدد کی مبشر لقمان ایک صحافی نہیں تحریک کا نام ہے مبشر لقمان کے خلاف آج جو لوگ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں لیگل نوٹس بھیج رہے ہیں وہ یا د رکھیں وہ مبشر لقمان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان نہیں بلکہ آزای صحافت کے خلاف بات کر رہے ہیں-

    نورمقدم کیس، قتل سے قبل بہیمانہ تشدد، زیادتی کی گئی،فرانزک رپورٹ

    نورمقدم کیس، ان شاء اللہ درندے کو پھانسی لگے گی، مبشر لقمان

     

    رانا محمد عظیم نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کسی صورت میں بھی مبشر لقمان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ہم ان کے ساتھ ہیں مبشر لقمان پر حملہ پوری صحافی برادری پر حملہ ہو گا ان کو ملنے والی دھمکیاں پاکستان کی صحافتی برادری کو ملنے والی دھمکیاں ہوں گی-

    انہوں نے واضح طور پر کہا کہ تمام حکومتی افراد سے دھمکیاں دینے والوں سے اور تمام اداروں سے کہتے ہیں کہ اگر مبشر لقمان کی ذات کو کوئی نقصان پہنچا اگر ان کے خلاف کوئی ایسا کام ہوا تو ذہن میں رکھیں پاکستان کی صحافتی برادری مبشر لقمان کے ساتھ کھڑی ہو گی نہ صرف مبشر لقمان کا ساتھ دیں گے بلکہ ہم اپنا انتقام خود لیں گے مبشر لقمان ہماری شان اور آن ہیں اور پاکستان میں آزدی صحافت کی علامت ہیں-

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور قتل کیس، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم دے دیا

    نور قتل کیس، ملزم کی عدالت پیشی،مزید جسمانی ریمانڈ منظور

    نور مقدم قتل کیس،ملزم مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    نور مقدم قتل کیس،ظاہر جعفر کے والدین کے ریمانڈ میں توسیع

    یاد رہے کہ نورمقدم کے قاتلوں کے ظلم کوبے نقاب کرتے ہوئے مبشرلقمان نے جوآواز بلند کی اس پر اس کیس سے پیھچے ہٹنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں اورہرجانے کے دعوے کے نوٹس بھی بجھوانے کی دھمکیاں دی گئیں نور مقدم قتل کیس میں آواز اٹھانے پر مبشر لقمان کو دھمکیوں و لیگل نوٹس کے بعدپاکستانیوں سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے مبشر لقمان سے ٹیلی فونک رابطے بھی کئے ہیں اور بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے،آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے مبشر لقمان کی حمایت میں اعلان کیا، برطانیہ کے وکیلوں نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو کال کر کے کہا ہے کہ اگر ظاہر شاہ کی فیملی اور دوستوں کی طرف سے کوئی نوٹس آئے تو برطانیہ کے وکیل مبشر لقمان کے ساتھ ہوں گے سعودی عرب، امریکہ، جرمنی،ناروے کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بھی شہریوں نے مبشر لقمان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے-

    واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا-

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ کوہسار میں درج ہونیوالے ایف آئی آر کے مطابق شوکت علی مقدم نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ 19جولائی کونورمقدم فیملی کی غیرموجودگی میں گھرسے نکلی اور ہمیں رات کے وقت اطلاع ملی کہ وہ دوستوں کے ساتھ لاہورجارہی ہے نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ملزم ظاہر جعفر سے فیملی طرز کی جان پہچان تھی ظاہرجعفر کا ٹیلیفون آیا کہ نوراس کیساتھ نہیں ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پرپہنچ کردیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا-

  • بلیک میلنگ کیس: اداکارہ وماڈل افرا خان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا

    بلیک میلنگ کیس: اداکارہ وماڈل افرا خان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا

    لاہور:بزنس مین کو بلیک میل کرنے اورویڈیو کا جھانسہ دے کر بھتہ مانگنے کی کیس میں پیشرفت-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نےاداکارہ اورماڈل افرا خان کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا جوڈیشل مجسٹریٹ احمد عمران مظہر نے ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا-

    واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل افرا خان کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کرلیا تھا وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ اور ماڈل افرا خان کو بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا ایف آئی اے حکام کے مطابق ماڈل افرا خان پر ایک بزنس مین کو بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اداکارہ و ماڈل افرا خان نے شہر کے ممتاز تاجر کے ساتھ ویڈیو بنا کر انہیں مبینہ طور پر بلیک میل کیا تھا اداکارہ و ماڈل مبینہ طور پر تاجر سے ایک کروڑ روپے کا بھتہ بھی مانگ رہی تھی۔

    بلیک میلنگ کا الزام :ماڈل افرا خان کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا

    اس ضمن میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ افرا خان کی جانب سے بزنس مین سے 5 لاکھ روپے بینک میں ٹرانسفر بھی کرائے گئے تھے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق ماڈل افرا خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • کراچی: سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور 20 کروڑ سے50 لاکھ رقم لے رفو چکر

    کراچی: سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین کا ڈرائیور 20 کروڑ سے50 لاکھ رقم لے رفو چکر

    اسٹیٹ بینک کی جانب رقم لے جانے والا کیشن وین کا ڈرائیور گاڑی میں 20 کروڑ سے زائد رقم لے کر فرار ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب رقم لے جانے والا کیشن وین کا ڈرائیور اس وقت رقم لے کر رفو چکر ہوا جب اس کے دو ساتھی گاڑی میں 20 کروڑ سے زائد رقم چھوڑ کر بینک کے اندر چلے گئے۔

    سیکیورٹی کمپنی کی کیش وین طارق روڈ سے بینک کی رقم دینے کیلئے روانہ ہوئی تھی تاہم جب چندریگر روڈ پر واقع بینک کی رقم دینے کیلئے سیکیورٹی گارڈز پیسے لے کر نیچے اتر تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور موقع سے فرار ہو گیا –

    ڈرائیور نے گاڑی کو دو گلیوں کے بعد مسکین گلی میں چوڑا اور اندر سے سارے پیسے لے کر فرار ہو گیا ، گاڑی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی غائب ہیں ۔پولیس نے گاڑی تحویل میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی کمپنی کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے –

    ڈرائیور کی شناخت محمد شاہ کے نام سے ہوئی ہے ، مقدمے میں امانت میں خیانت کی دفعات لگائی گئی ہیں پولیس نے ملزم کی تلاش میں گلستان جوہر میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپا مارا جہاں والدین نے پولیس کو بتایا کہ اسے چند ماہ قبل گھر سے نکال دیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور ایک سال سےزائد عرصہ سے سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا شبہ ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت واردات کی گئی اور اس میں دیگر افراد بھی ملوث ہیں۔

    دو روز قبل آئی آئی چندریگر روڈ پر پیش آئی بڑی واردات کا مقدمہ درج کر کےڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے پولیس نے سیکیورٹی کمپنی سے وابستہ دیگر گارڈز اور سپر وائزر کو حراست میں لے کر بیانات لینا شروع کردئیے ہیں۔

    پولیس نے اردگرد علاقوں کی عمارتوں میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے مدد حاصل کرنا شروع کر دی ہے جس سے ڈرائیور تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی ۔

  • جائیداد کا تنازع:  بیوی نے شوہر کا گلہ کاٹ دیا

    جائیداد کا تنازع: بیوی نے شوہر کا گلہ کاٹ دیا

    منڈی بہاؤالدین میں جائیداد کے تنازع پر بیوی نے تیز دھار چاقو سے شوہر کا گلہ کاٹ دیا، پولیس

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے سوہاوا میں پیش آیا ، ملزمہ چاہتی تھی کہ شوہر تمام جائیداد اس کے نام پر کر دے اور یہی جھگڑے کا باعث بنا –

    پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے زخمی شوہر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی ، تاہم دونوں میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا۔

    دوسری جانب سوات کے علاقے منگورہ میں لیڈی کانسٹیبل کو شوہر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا منگورہ پولیس سٹیشن میں تعینات خاتون کانسٹیبل بخت عزت نے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا تھا جس نے انکار کر دیا تھا اسی ناچاقی پر جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے فائرنگ کر کے عزت بخت کو قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی –

  • پاک افغان سرحد باب دوستی آج سے کھولنے کا فیصلہ سیکیورٹی مسائل  کے باعث موخر

    پاک افغان سرحد باب دوستی آج سے کھولنے کا فیصلہ سیکیورٹی مسائل کے باعث موخر

    چمن: پاک افغان سرحد باب دوستی ش آج سے کھولنے کا فیصلہ سیکیورٹی مسائل کے باعث موخر

    باغی ٹی وی:پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان باب دوستی کھولنے سے متعلق اجلاس بےنتیجہ ختم ہو گیا لیویز حکام کے مطابق باب دوستی آج کھولنے کا فیصلہ سیکیورٹی مسائل کے باعث موخر کر دیا گیا ہے بارڈر پر موجود تمام مال بردار گاڑیوں، ٹرکوں اور کنٹینرز کو واپس ٹرمینلز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسٹم عملے کو موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں نے باب دوستی سے لاوڈاسپیکرز پر اعلانات کرتے ہوئے بارڈر کے دونوں جانب موجود شہریوں کو واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے۔

    اجلاس میں مہاجرکارڈ کی شرط پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا پاکستانی حکام کا موقف تھا کہ افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ پر آنےجانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

    لیویزحکام کے مطابق باب دوستی کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ آج شام تک کیا جائے گا-

    اس سے قبل پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد چمن بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیاتھا گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    پاکستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب: کل سے چمن اسپین بولدک بارڈر کھول دیا جائے گا

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق جبکہ 2 کو بعد میں زیربحث لایا جائے گا، باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے روزانہ 8 گھنٹے کھلی رہے گی،پیدل آمدورفت کیلئے پاکستانی شہریوں کےپاس شناختی کارڈ اور افغانیوں کے پاس تذکیرہ یعنی سفری اجازت نامہ ہونا لازمی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد کے مطابق افغانستان جانے اور آنے والے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر آمدورفت کے اوقات کار بھی بڑھا دیئے ہیں اور باب دوستی سے آمدورفت صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال رہے گی-

    واضح رہے کہ طالبان نے قریب دو دہائیوں بعد گزشتہ ماہ سپین بولدک پر قبضہ کر لیا تھا اور جمعے کے روز سے چمن کراسنگ کے ذریعے آمد و رفت بند کر دی تھی طالبان کی جانب سے چمن سپین بولدک سرحدی راستہ بند کر دیے جانے کے باعث سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے تھے افغان ضلع اسپین بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس ہیں-

    چمن : پاک افغان سرحد باب دوستی کھول دیا گیا