Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی طے کر دی گئی ،مریم نواز کیپٹن صفدر شریک ہوں گے یا نہیں ؟ جانیں

    مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی طے کر دی گئی ،مریم نواز کیپٹن صفدر شریک ہوں گے یا نہیں ؟ جانیں

    مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی طے کردی گئی اس سلسلہ میں باضابطہ تقریب آئند ہ چند روز میں لندن میں ہوگی-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر گردش شادی کے کارڈ کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کا نکاح قطر میں آباد سیف الرحمن (احتساب بیورو والے) کی بیٹی عائشہ سیف خان سے 22 اگست 2021 کو شام 6 بجے لندن میں ہو گا تاہم کیپٹن (ر)محمد صفدر اور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت مشکل دکھائی دے رہی ہے ۔

    تقریب میں دونوں اطراف سے خاندان کے افراد کے علاوہ قریبی عزیزواقارب شرکت کرینگے تاہم اہم بات یہ ہے کہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث کیپٹن(ر)محمد صفدراور مریم نواز منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گے کیونکہ اس حوالے سے انہیں حکومتی اجازت چاہیے ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں تاکہ اپنے صاحبزادے کی منگنی کی تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کرسکیں ۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں۔ رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔واضح رہے کہ سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں ۔

  • ہوشیار : انسٹاگرام پرہیکرز کا گروہ سرگرم

    ہوشیار : انسٹاگرام پرہیکرز کا گروہ سرگرم

    انسٹاگرام دنیا کے مقبول ترین سوشل نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ یہ حقیقت استعمال نہیں کرسکتی تھی لیکن ہیکنگ استعمال کنندہ کے اکاؤنٹوں کی تعداد کو متاثر کرتی ہے۔

    باغی ٹی وی : آج کل شوبز اور معروف شخصیات کو انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے متعدد شوبز، کھیل اور سیاست سے وابستہ شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوچکے ہیں جن میں پاکستانی اور بھارتی اداکار شامل ہیں-

    تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اکاؤنٹ یہاں صارف نام W.malincm کے ساتھ ایک پروفائل ہے۔

    یہ پروفائل کئی وجوہات کی بنا پر ہیکنگ کر رہا ہے جس میں انجانے میں لوگ شامل ہیں صارف نے کہا کہ نہ صرف میرا لیکن یہاں تک کہ میرے دوستوں کے فالوورز وغیرہ بھی اسے ایک تشویشناک صورت حال دی جانی چاہیے۔


    اسکرین شاٹ میں بتایا گیا کہ ہو سکتا ہے آپ نے اس W.malincm نامی اکاؤنٹ کو فالو کیا ہو یہ شخص ہیکر ہے اور میرے انسٹاگرام پر تقریباً 50 لاگ اسے فالو کرتے ہیں مہربانی کر کے اس اکاؤنٹ کو ان فالو کریں اور اس کی رپورٹ کریں –

    صارف نے لکھا کہ میری اسٹوری پر اس اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ دیکھ کر اس کو اپنے فالوورز میں اس اکاؤنٹ کو چیک کریں-

    صارف نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے اکاؤنٹ پر اسے چیک کریں اور فوری طور پر ان فالو کریں تاکہ آپ کا اکاؤنٹ اور ڈیٹا ہیک ہونے سے بچ سکے-

    واضح رہے کہ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں: بہت آسان پاس ورڈ ، عوامی وائی فائی نیٹ ورکس سے کنکشن ، وائرس کی سرگرمی۔

  • ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: این سی او سی کا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: این سی او سی کا ویکسینیشن کا عمل مزید تیز کرنے کا فیصلہ

    ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

    این سی او سی نے 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قرار دے دیا 10 ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا این سی او سی نے تمام صوبوں کو ان فیصلوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔

    این سی او سی نے ویکسینیشن کے عمل کی جلد تکمیل وبا کے بڑھتے ھوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کم کرنے کیلئے انتہائی مفید قرار دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 81 افراد جاں بحق ہوگئے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 856 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، پنجاب میں تین لاکھ 67 ہزار 54، اسلام آباد میں 91 ہزار 672، بلوچستان میں 31 ہزار 298، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا 4 ہزار 588، اسلام آباد 822، گلگت بلتستان 158، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 654 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • عدنان صدیقی حکومت کی جانب سے اپنے ہیروز کو نظرانداز کیے جانے پرافسردہ

    عدنان صدیقی حکومت کی جانب سے اپنے ہیروز کو نظرانداز کیے جانے پرافسردہ

    پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے حکومت کی جانب سے اپنے ہیروز کو نظرانداز کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو مقابلے کے دوران پانچویں پویشن حاصل کی پاکستانی ایتھلیٹ طلحہ طالب ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں صرف دو کلوگرام کے فرق سے میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

    پاکستانی ایتھلیٹس کا کہنا تھا کہ اگر انہیں دنیا کے باقی اولمپکس کھلاڑیوں جیسی سہولیات ملتیں تو آج پورا پاکستان جشن منارہا ہوتا۔

    پاکستان کے ان دونوں ایتھلیٹس کے نام ٹوئٹر پر کئی روز تک ٹرینڈنگ میں رہے اور لوگ حکومت اور متعلقہ اداروں سمیت اسپورٹس ایسوسی ایشن انتظامیہ پر زور دیتے نظر آئے کہ وہ ارشد ندیم اور طلحہ طالب جیسے ایتھلیٹس اور اسپورٹس شخصیات کو سپورٹ کریں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جاسکے۔


    عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اولمپیئن سے رکشہ ڈرائیور بننے والے قومی ہیرو محمد عاشق کی افسوسناک مثال شیئر کی۔ جنہیں حکومت کی جانب سے نظر انداز کیا گیا اور وہ اپنے ہی ملک کی طرف سے مایوس ہوکر 2018 میں اس دنیا سے چلے گئے۔

    عدنان صدیقی نے اولمپیئن محمد عاشق کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ میڈل (تمغے) لاتے ہیں تو انہیں ہیرو بنادیا جاتا ہے اور پھر انہیں مصائب اور مشکلات بھری زندگی گزارنے کے لیے چھوڑدیا جاتا ہے یہ چیمپئن ہمارا فخر اور ہماری ذمہ داری ہیں۔

    پنجاب حکومت کا ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو نقد انعام دینے کا اعلان

    واضح رہے کہ اولیمپیئن سائیکلسٹ و قومی ہیرو محمد عاشق نے 1960 سے 1964 میں اولمپکس میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کی تھی تاہم حکومتی سرپرستی نہ ہونے کے باعث وہ آخری ایام میں رکشہ چلانے پر مجبور ہوگئے تھے اور پھر انتہائی کسمپرسی کی حالت میں 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    اپنی موت سے قبل محمد عاشق نے حکومتی رویے پر مایوسی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا تھا میں اپنی جیتی ہوئی ٹرافیوں کو دیکھ کر ان کے خیالات میں کھوجاتا ہوں۔ میں لوگوں اور حکومت کے رویے سے حیران ہوں کہ مجھے یہ لوگ کیسے بھول گئے۔ میں پچھلے کئی سالوں سے لاہور کی سڑکوں پر رکشہ چلاکر اپنے اہل وعیال کے لیے روزی روٹی کماتاہوں۔

    محمد عاشق نے رکشے پر اپنی سائیکلنگ کی ایک تصویر بھی لگائی ہوئی تھی اور تصویر کے ساتھ ایک کونے پر لکھا ہوا تھا اے حکمرانوں خیال کرو، قومی ہیرو کو سزا مت دو۔

  • پارلیمنٹ لاجز: چوہوں کا معاملہ ہو یا پانی کا لاجز کے برے حالات ہیں       رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ

    پارلیمنٹ لاجز: چوہوں کا معاملہ ہو یا پانی کا لاجز کے برے حالات ہیں رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ

    رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے اپنے لاج میں بھی چوہوں کی شکایت کردی-

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ لاجز میں ایک بار پھر چوہے نکل آئے اور سندھ سے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو کاٹ لیا قومی اسمبلی اجلاس کے د وران پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجودگی کا ذکر ایک مرتبہ پھر چھڑ گیا،رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ وہ رات کو سورہی تھیں کہ انہیں چوہے نے کاٹ لیا۔

    شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ انہیں چوہے نے کاٹا وہ ابھی انجیکشنز لگوا کرآرہی ہیں،چوہوں سے ہماری جان کب چھٹے گی،اس کا نوٹس لیا جائے۔

    شاہدہ رحمانی کے بعد رکن قومی اسمبلی شازیہ ثوبیہ نے اپنے لاج میں بھی چوہوں کی شکایت کردی ہے انہوں نے کہا کہ میرے لاج میں بھی چوہے ہیں جو بلی کے سائز کے ہوتے ہیں-

    پارلیمنٹ لاجز میں خاتون رکن قومی اسمبلی کو چوہا کاٹ گیا

    شازیہ ثوبیہ نے کہا کہ چوہوں کا معاملہ ہو یا پانی کا لاجز کے برے حالات ہیں، رکن قومی اسمبلی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نا اہل اور ناکام حکومت ہے-

    دوسری جانب ڈپٹی اسپیکرنے ڈائریکٹرسی ڈی اے کو چوہے پکڑنے کی ہدایات جاری کردیں، ڈپٹی اسپیکرکا کہنا تھا کہ وہ سی ڈی اے کو کہیں گے کہ وہ بہتر انتظانات کو یقینی بنائے۔

  • پنجاب حکومت کا ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو نقد انعام دینے کا اعلان

    پنجاب حکومت کا ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو نقد انعام دینے کا اعلان

    پنجاب حکومت نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو 10،10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے ارشد ندیم کا شاندار استقبال کرنے اور پیرا اولمپکس کے لیے جانے والے دونوں ایتھلیٹس کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ارشدندیم ڈائریکٹ کوالیفائی کرکے اولمپکس میں گئے، ان کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی، طویل عرصے بعد قوم کوکرکٹ کے علاوہ کسی اورکھیل کے لیے دعائیں خرتے دیکھا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایتھلیٹ ارشد ندیم اور طلحہٰ طالب کو صوبائی حکومت 10،10 لاکھ روپے انعام دے گی جب کہ کوہ پیماہ شہروز کاشف کو بھی 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

    رائے تیمور بھٹی نے پیرا اولمپکس کے ایتھلیٹس حیدر علی اور انیلہ بیگ کے تمام اخراجات اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔

    اضح رہے کہ ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس کے بعد وہ اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے پاکستانی ایتھلیٹ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے پر 4 اگست کو وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہے اور سیاسی و سماجی اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعریفیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا تھا-

  • میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے آپ لوگوں کا نہیں، فضا علی شادی کی خبروں پر برہم

    میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے آپ لوگوں کا نہیں، فضا علی شادی کی خبروں پر برہم

    داکارہ ومیزبان فضا علی نے گلوکار سجاد علی اور دیگر کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ فضا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سجاد علی، عامر لیاقت حسین، سابق صدر آصف زرداری سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ اپنی شادی کی خبروں پر ایک طویل وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

    فضا علی نے ویڈیو پیغام میں ان کے اور گلوکار سجاد علی کی شادی کے حوالے سے یوٹیوب پر چلنے والی خبروں کے مختصر کلپ شیئر کیے اور کہا ’’کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو دوسروں کے بارے میں جھوٹی باتیں چھاپنے میں یا لوگوں کے بارے میں جھوٹ بولنے میں، کسی کے اوپر تہمت اور الزام لگانے میں، کسی کی ذاتی زندگی کو اچھالنے میں یا کسی کے کردار پربحث کرنے میں۔

    فضا علی نے یوٹیوب پرگردش کرنے والی ان کی اور سجاد علی کی شادی کی خبروں پر کہا سجاد علی صاحب میرے بھائیوں کی طرح ہیں میرے استادوں میرے گُرو کی طرح ہیں۔ وہ پاکستان کا بہت بڑا سرمایہ ہیں پوری دنیا انہیں پسند کرتی ہے، ان کے ساتھ میری شادی کروادی اور نہ صرف میری اور ان کی شادی کروادی بلکہ یہاں تک بولا گیا کہ سجاد علی کی بیوی نے بھی مجھے قبول کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے میڈیا پر یہ بیان دیا ہے کہ سجاد علی بہت اچھے باپ اور شوہر ہیں۔ فضاعلی نے غصے میں کہا میں نے ایسی بکواس کب کی ہے کیا کوئی مجھے بتائے گا۔

    اسی ویڈیو میں فضا علی نے کہا یہ بغدادی صاحب اب کو ہیں یہ بغدادی سنگر کہاں سے آگیا یہ کیا بغداد سے الہ دین کے جن کے چراغ سے نکل آئے ہیں جن سے میری زبردستی کی شادی کرادی کچھ خدا کا خوف کریں یہ سارے گلوکار لوگ میرے شو پر آتے ہیں میرے ساتھ سیلفی کی فرمائش کرتے ہیں میرے شو کی ٹیم سے رجوع کرتے ہیں ان سے اجازت ملتی ہے تو میرے ساتھ سیلفی بنواتے ہین

    اسی ویڈیو میں فضا علی نے اپنی اور عامر لیاقت حسین کی شادی پر بھی وضاحت دیتے ہوئے کہا کبھی میری شادی عامر لیاقت سے کرادی جاتی ہے کبھی کہاجاتا ہے نکاح پر نکاح کرلیا طوبی عامر کے سامنے اور ان کے درمیان طلاق کی وجہ بن گئین ہیں فضا علی- کبھی میری شادی آصف زرداری سے کرادی جاتی ہے تو کبھی وزیراعظم عمران خان میرے شوہر بنادئیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دیگر ٹک ٹاکرز کے ساتھ ان کا نام لیے جانے پر بھی وضاحت کی اور کہا نہ تو ان کے کسی کے ساتھ تعلقات ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی کے ساتھ شادی کی ہے۔

    انہوں نے کہا ذیشان روکڑی میرے بھائیوں کی طرح ہیں بلکہ چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں انہوں نے میرے ساتھ گانے گائے ہیں ان کو تاک ٹاک ویڈیوز بنانے کا شوق ہے انہوں نے میرے ساتھ ویڈیوز بنائیں ہیں-

    فضا علی نے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے چلنے والی ان بے بنیاد اور جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں شادی شدہ ہوں یا نہیں یہ میرا مسئلہ ہے۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر سب سے درخواست کی کہ آپ لوگ رشتہ کرانے والی مائی کا کردار ادا نہ کریں۔

    اس ویڈیو کے ساتھ پیغام میں فضا علی نے لکھا براہ مہربانی کوئی بھی بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔ شاید سب نے اپنا اپنا جواب دینا ہے اللہ کو، میں نے بھی اور آپ نے بھی-

  • سانپ کے کاٹنے پر شہری نے بھی بدلہ لیتے ہوئے سانپ کو کاٹ لیا

    سانپ کے کاٹنے پر شہری نے بھی بدلہ لیتے ہوئے سانپ کو کاٹ لیا

    بھارتی ریاست بہار میں سانپ کے کاٹنے پر ایک 65 سالہ شخص نے سانپ کو کاٹ لیا یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا اور وہ پیر کی صبح شہری انتقال کر گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع نلندا میں چانڈی تھانے کے تحت مدھوڈے گاؤ ں کے65 سالہ شہری راما ماہٹو اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ زہریلے سانپ نے اس کے پاؤں پر کاٹ لیا اور قریبی درخت کے پاس چھپ گیا۔

    مقتول کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ راما مہتو ، جو شراب کے زیر اثر تھا ، اپنے گھر کے سامنے بیٹھا ہوا تھا کہ سانپ نے اس کی ٹانگ پر کاٹا جس پر ماہٹو غصے میں آگیا اور بدلہ لینے کے لیے سانپ کو پکڑ کر چبا گیا سانپ کو چباتے ہوئے ، مہاتو کو اس کے چہرے پر 10 سے زیادہ بار کاٹا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق شہری کے گھر والوں نے صورتحال دیکھنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم دیہاتی نے اسپتال جانے سے انکار کر دیا اور گھر کے اندر جا کر سو گیا۔

    اس کے بعد اس نے سانپ کو نکال کر قریبی درخت پر رکھ دیا ہم نے اسے علاج کے لیے ہسپتال جانے کا کہا لیکن اس نے انکار کر دیا اور سو گیا ماہٹونے دعوی کیا کہ یہ بچہ سانپ ہے اور یہ زہریلا نہیں ہوگا تاہم پیر کی صبح وہ مردہ حالت میں پایا گیا-

  • پارلیمنٹ لاجز میں خاتون رکن قومی اسمبلی کو چوہا کاٹ گیا

    پارلیمنٹ لاجز میں خاتون رکن قومی اسمبلی کو چوہا کاٹ گیا

    پارلیمنٹ لاجز میں خاتون رکن قومی اسمبلی کو چوہا کاٹ گیا-

    باغی ٹی وی: پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کے راج کا دیرینہ مسئلہ حل تو نہیں ہو سکا تاہم ایک اور خاتون رکن اسمبلی چوہوں کے نشانے پر آگئیں تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا-

    شاہدہ رحمانی کا کہنا تھا کہ رات کو سو رہی تھی، ہاتھ پر چوہا کاٹ گیا جبکہ اس سے قبل مئی 2016 میں بھی خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے ایسی ہی شکایات سامنے آئیں تھیں جس پر قائمہ کمیٹی نے سی ڈی اے سے اس کے اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی-

    5 سال قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی مسرت رفیق مہیسر نے شکایت کی تھی کہ پارلیمنٹ لاجز کی گیلری میں انہیں ایک چوہے نے کاٹ لیا تھا جس پر انہیں پورے تین ماہ تک ویکسین لگوانا پڑی –

    کرن حیدر نے کہا تھا کہ چوہے میرے پستے اور کاجو بھی کھا گئے ہیں ،سی ڈی اے کوئی کام نہیں کرتی ہے، کسی کو بد دعا دینی ہو تو کہا جاتا ہے کہ جاؤ تمہارا کام سی ڈی اے میں پڑے-

    کمیٹی کے مختلف ارکان نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز چوہوں کا مسکن بناہوا ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا تھا کہ اب تو پارلیمنٹ ہائوس کی گیلریوں میں بھی چوہے دوڑتے نظر آتے ہیں، پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کا راج ہے ،اس حوالہ سے سی ڈی اے کی جانب سے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے-

    تاہم اس وقت سی ڈی اے حکام نے بتایا تھا کہ چوہے سیوریج لائنو ں سے گھس رہے ہیں، ان کا راستہ بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عالیہ کامران نے کہا تھا کہ چوہوں کو الزام نہ دیں پارلیمنٹ لالجز میں موجود گندگی ہے کوصاف کروایا جائے-

    جبکہ فروری 2018 میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی میں پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل(پی اے آر سی) کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر نے انکشاف کیا تھا کہ خصوصی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہزاروں چوہے ہیں ا نھوں نے سی ڈی اے سے کہا تھا کہ وہ اس معاملے میں کچھ کرے، چوہے ختم کرنے کیلیے سی ڈی اے کو چوہاکنٹرول سیل قائم کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • افغان حکومت نے انڈین ائیرفورس سے فوری مدد مانگ لی     بھارتی میڈٰیا

    افغان حکومت نے انڈین ائیرفورس سے فوری مدد مانگ لی بھارتی میڈٰیا

    امریکا کی جانب سے فوج کے انخلا کے بعد افغان حکومت نے انڈین ائیرفورس سے فوری مدد مانگ لی ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان اردو کے نام سے ٹوئٹر ہینڈلر سے بھارتی نیوز ویب سائٹ دی پرنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ اشرف غنی حکومت نے طالبان کو کچلنے کے لیے بھارتی حکومت سے ائیرفورس کی مدد مانگی ہے۔


    ٹوئٹ کے مطابق بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غنی حکومت چاہتی ہے کہ انڈین ائیرفورس کے جہاز افغانستان آئیں اور افغان فضائیہ کی مدد کریں-

    دی پرنٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی حکومت نے بھارت سے "مضبوط فضائی مدد” مانگی ہے کیونکہ گزشتہ دو دنوں میں افغان حکومتی افواج اور طالبان کے درمیان لڑائی زیادہ شدت اختیار کر گئی ہے۔

    دی پرنٹ کے مطابق افغان حکومت نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا افغان حکومت کو تشویش ہے کہ جب امریکی افواج 31 اگست تک فوجیوں کا انخلا مکمل کر لیں گی تو طالبان یقینی طور پرلڑائی سطح کو بڑھا دیں گے اور اس طرح نئی دہلی سے فضائی مدد کی ضرورت اب جارحانہ طور پر کابل کی طرف بڑھائی جا رہی ہے۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ افغانستان کی حکومت چاہتی ہے کہ ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) ملک میں آئے اور افغان فضائیہ کی مدد کرے کیونکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل کینتھ میک کینزی نے واضح کیا کہ امریکہ 31 اگست کے بعد سپورٹ نہیں دے گا۔

    اگرچہ فضائی مدد کی درخواست نئی نہیں ہے ، لیکن غنی حکومت کو "انتہائی تشویش” ہے کہ طالبان اب ملک بھر میں اپنی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے کیونکہ وہ تیزی سے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے یہ تازہ ترین پیش رفت مزار شریف میں ہو رہی ہے جہاں پیر کو لڑائی شدت اختیار کر گئی تھی-

    بھارتی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں خیال ظاہر کیا کہ یہ معاملہ افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے درمیان حالیہ فون کال کے دوران زیر بحث آیا۔

    ادھرقندھار کے بعد مزار شریف میں بھارتی کا آخری قونصل خانہ بھی بند کر دیا گیا ہے گزشتہ روز بھارتی قونصل جنرل نے اپنے شہریوں سے افغناستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی-

    افغانستان کے عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا امریکی صدر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ہمارافوجی مشن31 اگست ختم ہوجائے گا اب افغانستان کا دفاع کرنا افغان افواج کی ہی ذمہ داری ہے جو بائیڈن نےکہا تھا کہ افغانستان کے عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا میں امریکیوں کی ایک اور نسل کو 20 سالہ جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتا جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوج نکالنے کا کوئی افسوس نہیں ہے-

    پينٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بھی افغان فوج کی مدد سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے امریکا کو بہت تشویش لاحق ہے افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے یہ ان کی اپنی فوج ہے یہ ان کے اپنے صوبائی دارالحکومت ہیں، یہ ان کے اپنے لوگ ہیں جن کا دفاع کرنا ہے اور یہ سب ان کی قیادت پر آ جاتا ہے کہ وہ اس موقع پر کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں ہمارے کمانڈر انچيف نے ہميں نيا مشن سونپا ہے اور وہ يہ کہ ہم اس مہينے کے آخر تک افغانستان سے نکل جائيں گے۔

    دوسری جانب افغانستان امن عمل کے لیے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد دوحہ پہنچے اور طالبان کو بتایا کہ میدان جنگ میں فتح حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ طاقت کے زور پر کابل حاصل کرنے کے بعد اس بات کی ضمانت ہے کہ انہیں اچھوتوں کے طور پر دیکھا جائے گا۔

    انہوں نے اور دیگر نے امید ظاہر کی کہ وہ طالبان رہنماؤں کو افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے راضی کر لیں گے طالبان ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ملک کے 34 میں سے سات صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد کا قطر میں مشن افغانستان کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر مسترکہ بین الاقوامی ردعمل مرتب کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے زلمے خلیل، طالبان پر عسکری جارحیت روکنے اور سیاسی تصفیے کے لیے مذاکرات کرنے پر زور دیں گے، سیاسی تصفیہ ہی افغانستان میں استحکام و ترقی کا راستہ ہے۔

    دوسری جانب طالبان کے ملٹری چیف کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کو جاری آڈیو پیغام میں زیر قبضہ علاقوں میں افغان فورسز اور حکومتی عہدیداران کو کوئی نقصان نہ پہنچانے کا حکم دیا گیا۔

    مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند، قونصل جنرل کی بھارتی شہریوں کوعلاقہ…

    یہ ریکارڈنگ طالبان کے دوحہ میں ترجمان محمد نعیم نے ٹوئٹر پر شیئر کی تقریباً 5 منٹ کی آڈیو میں طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب نے جنگجوؤں کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ حکومت اور فرار سیکیورٹی عہدیداران کے لاوارث گھروں سے دور رہیں، بازار کھلے رہنے دیں اور بینکوں سمیت تجارتی مراکز کی حفاظت کریں۔


    https://twitter.com/PinDi_1/status/1425170636419346433?s=20


    ادھربھارتی میڈیا کی مذکورہ بالا خبر پر ٹوئٹر پر صارفین کا کہنا ہے کہ جلدی کرو انڈیا ہم پاکستانی انتظار میں ہیں کیونکہ بعد میں جو حال طالبان نے انڈیا کا کرنا ہے رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے- صارفین نے کہا کہ انڈیا طالبان کو کشمیر میں مداخلت کا جواز فراہم کر رہا ہے۔افغانی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے آارفین کا کہنا تھا کہ خود کو مسلمان کہلانے والے ہندؤں سے مدد مانگ رہے ہیں-
    https://twitter.com/SohailKhan5231/status/1425188037361872905?s=20


    صارفین کا کہنا ہے کہ غزوہ ہند کی طرف کا تیزی سے صورتحال بڑھتی جا رہی ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مجاہدین نے بھی تیاری مکمل کر لی ہے۔افغان طالبان نےانڈیا کے رافیل طیاروں کواپنے بنائےہوئےمیزائلوں سے نشانہ بنانا ہے،انڈیا پھر ایک مرتبہ ابھیندن کی یاد میں زلیل و رسوا ہونے جا رہا ہے۔
    سلام افغانستان کے مجاہدوں سلام افغانستان کے شہیدوں و غازیوں-


    https://twitter.com/RA_3264/status/1425322130506457092?s=20
    https://twitter.com/usman_07861/status/1425171335546904580?s=20