Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند، قونصل جنرل کی بھارتی شہریوں کوعلاقہ چھوڑنے کی ہدایت

    مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند، قونصل جنرل کی بھارتی شہریوں کوعلاقہ چھوڑنے کی ہدایت

    مزار شریف: قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بھارت نے مزار شریف میں قیام پذیر اپنے سفارتی عملے اور مقیم شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر واپس چلے جائیں اس ضمن میں بھارت کی جانب سے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں قائم بھارت کے قونصل جنرل نے سماجی ر بطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پہ بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ مزار شریف اور اس کے قرب و جوار میں مقیم تمام بھارتی شہری علاقہ چھوڑ دیں۔


    بھارت کے قونصل خانے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آج شام بھارتی دارالحکومت دہلی کے لیے خصوصی پرواز مزار شریف سے روانہ ہوگی قونصل جنرل آفس نے خصوصی پرواز سے روانگی کے خواہش مند بھارتی شہریوں سے اس ضمن میں نام اور پاسپورٹ نمبر واٹس ایپ کرنے کی اپیل بھی کی ہے-


    علاوہ ازیں بھارتی قونصلیٹ نے سفارتی اور سکیورٹی عملے کو بھی وہاں سے نکالنے کا اعلان کیا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی روانہ ہونے والا بھارتی جہاز عملے اور شہریوں کو لے کر مزار شریف سے بھارت جائے گا میڈیاکے مطابق قندھار کے بعد مزار شریف میں بھی قونصل خانہ خالی کرنے کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔

  • پاکستان امن میں معاون ہے جنگ میں نہیں       وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    پاکستان امن میں معاون ہے جنگ میں نہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ پاکستان امن میں معاون ہے جنگ میں نہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔افغانستان کو پاکستان سے کوئی شکوہ ہے تو آئیں میکینزم کے تحت بات کرتے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کیں۔افغانستان کے نقصان میں ہمارا نقصان ہے،افغان بھائی سازشوں کو سمجھیں پاکستان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ،ہم نہیں گھبراتے کیونکہ نیت صاف ہے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ افغان حکام نے پاکستان کے ساتھ بات کرنے سے انکار کر دیا،پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ قریب ترین پڑوسی ہونے کے باوجود افغانستان میں امن و استحکام کے حصول دار اور ایک ایسے ملک کے طور پر جس نے افغانستان کے بعد سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ پاکستان کی افغانستان کے بارے میں #UNSC بریفنگ سے خطاب کرنے کی درخواست پر عمل نہیں کیا گیا۔

    وزیرخارجہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کا انحصار افغان قیادت پر ہوگا۔ پاکستان کو دوسروں کی ناکامیوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ پاکستان نے افغان امن عمل میں تعمیری کردار ادا کیا ہے اور کرتا رہے گا۔

    ان کا میڈیا سے کانفرنس میں کہنا تھا کہ چونکہ امریکی اور نیٹو افواج افغانستان سے انخلا کے قریب ہیں ، پاکستان بڑھتے ہوئے تشدد اور بین الافغان مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر تشویش میں مبتلا ہے۔ HRVs کی رپورٹس پر پاکستانی بھی فکر مند ہیں اور انسانی حقوق اور انسانی قوانین کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔

  • آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات سی پیک سمیت باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات سی پیک سمیت باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا-

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور عزم کا اظہار کیا کہ چین بطور اسٹرٹیجک پارٹنر پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات کی امریکہ نے پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مشترکہ مفادات کیلئے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    دونوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

  • عراقی وزیر خارجہ  کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    عراقی وزیر خارجہ کل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

    عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین 2 روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹر فواد حسین 11 اور 12 اگست کوپاکستان کادورہ کریں گے ڈاکٹر فواد حسین، شاہ محمودقریشی کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران عراقی وزیرخارجہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور علاقائی امور سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بات ہوگی۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراق کا دورہ کیا تھا ، دورے کے دوران عراقی ہم منصب سے ملاقات میں دہشت گردی کےخلاف عراقی عوام کی لازوال قربانیوں کو سراہتے ہوئے فلسطین،کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کے نکتہ نظرسےآگاہ کیا تھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق سےتعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سےدیکھتا ہے ، دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات کی بنیادیکساں مذہبی اقدارہیں۔

  • افغانستان کے عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا      امریکی صدر

    افغانستان کے عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا امریکی صدر

    امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمارافوجی مشن31 اگست ختم ہوجائے گا اب افغانستان کا دفاع کرنا افغان افواج کی ہی ذمہ داری ہے-

    باغی ٹی وی : : تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن نےکہا کہ افغانستان کے عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا میں امریکیوں کی ایک اور نسل کو 20 سالہ جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتا۔

    ینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے امریکا کو بہت تشویش لاحق ہے افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے یہ ان کی اپنی فوج ہے یہ ان کے اپنے صوبائی دارالحکومت ہیں، یہ ان کے اپنے لوگ ہیں جن کا دفاع کرنا ہے اور یہ سب ان کی قیادت پر آ جاتا ہے کہ وہ اس موقع پر کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوجوں کا انخلا تقریباً مکمل کر لیا ہے تاہم وہ اب بھی طالبان پر فضائی حملے کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی میں گذشتہ چند دن کے دوران تیزی دیکھی گئی ہے اور انھوں نے پانچ دن میں چھ اہم شہروں پر قبضہ کر لیا ہےگزشتہ اتوار طالبان نے قندوز کے علاوہ شمالی شہر سرِ پُل اور تالقان پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ قندوز وسطی ایشیا کا دروازہ کہلاتا ہے اور اسی کی سٹریٹیجک اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے۔

    افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی امریکی سفارتخانے نے کہا تھا کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی-

  • وزیراعظم عمران خان کل  بہاولپور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل بہاولپور کا دورہ کریں گے

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کل بہاولپور کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان کا استقبال کریں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کا استقبال کرنے کے لیے بہاولپور پہنچ گئے ہیں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ تمام تقاریب میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان جب اسلامیہ یونیورسٹی میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب ان کے ہمراہ ہوں گے وزیراعلیٰ پنجاب نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اورانٹر کروپنگ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں بھی وزیراعظم کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سولر پاور پراجیکٹ، نرسنگ کالج اور کرکٹ اسٹیڈیم پویلین کا افتتاح بھی ہوگا جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کل وزیراعظم بہاولپور کے دورے پر آ رہے ہیں وزیر اعظم کا یہ دورہ بطور خاص کسانوں کے لیے ہے وزیراعظم کل کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔

    شہباز گل نے کہا تھا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے لیے کیا کیا ہے؟ وزیراعظم کل بتائیں گےانہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ 7/8 سال میں پہلی مرتبہ کاٹن کی فصل بھی بہتر ہو رہی ہے۔ہماری حکومت نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔

  • پاکستان  کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب: کل سے چمن اسپین بولدک بارڈر کھول دیا جائے گا

    پاکستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب: کل سے چمن اسپین بولدک بارڈر کھول دیا جائے گا

    پاکستانی حکام اور طالبان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد چمن بارڈر کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پاکستانی حکام کیساتھ 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق ہوگیا ہے اور2 کو بعد میں زیربحث لایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے تصدیق کی ہے چمن اسپین بولدک سرحدی گزرگاہ کل سے ہرقسم کی آمدورفت کےلئے کھول دی جائےگی گزر گاہ پیدل آمدورفت کےلیے روزانہ 8 گھنٹے کھلا رہےگا پیدل آمدورفت کیلئے پاکستانی شہریوں کےپاس شناختی کارڈ اور افغانیوں کے پاس تذکیرہ یعنی سفری اجازت نامہ ہونا لازمی ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان نے قریب دو دہائیوں بعد گزشتہ ماہ سپین بولدک پر قبضہ کر لیا تھا اور جمعے کے روز سے چمن کراسنگ کے ذریعے آمد و رفت بند کر دی تھی طالبان کی جانب سے چمن سپین بولدک سرحدی راستہ بند کر دیے جانے کے باعث سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے تھے افغان ضلع اسپین بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس ہیں-

    طالبان نے پاکستانی اشیا پر ٹیکس بھی بڑھا دیا تھا جس سے پاکستانی تاجروں کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔انہوں نے376 اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹیز لینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا ٹیکس کے معاملے پر طالبان اور تاجروں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے۔

  • ٹک ٹاکر علیشبہ انجم کی بہادری کے سوشل میڈیا پر چرچے

    ٹک ٹاکر علیشبہ انجم کی بہادری کے سوشل میڈیا پر چرچے

    پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن اور ٹک ٹاکر علیشبہ انجم کی خان پور ڈیم میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی : علیشبہ انجم اپنی بڑی بہن ٹک ٹاکر جنت مرزا کے ہمراہ گزشتہ دنوں خان پور ڈیم کی سیر کے لیے گئیں جہاں انہوں نے کئی ویڈیوز بنائیں۔ ان میں سے کسی ویڈیو میں جہاں علیشبہ اور جنت پھسلن سیڑھیوں کے ذریعے ڈیم میں کود رہی ہیں، کہیں کشتی رانی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

    وہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علیشبہ انجم کافی بلندی سے ڈیم میں چھلانگ لگاتی ہیں۔دیگر ویڈیوز کی طرف اسے میں بھی علیشبہ نے لائف جیکٹ پہن رکھی ہوئی ہے اور دیگر حفاظتی اقدامات بھی کیے ہوئے ہیں۔

    لوگوں کی جانب سے ٹاک ٹاکرز کی ان ویڈیوز کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین علشبہ کو ایک بہادر لڑکی قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

  • پاکستان مسلم لیگ ن کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے     شہباز گل

    پاکستان مسلم لیگ ن کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے شہباز گل

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں شہباز گل نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم بہاولپور کے دورے پر آ رہے ہیں وزیر اعظم کا یہ دورہ بطور خاص کسانوں کے لیے ہے وزیراعظم کل کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔

    شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے لیے کیا کیا ہے؟ وزیراعظم کل بتائیں گےانہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا۔ ا

    انہوں نے ن لیگ کو ازل سے کسانوں کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے-

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ 7/8 سال میں پہلی مرتبہ کاٹن کی فصل بھی بہتر ہو رہی ہے۔ہماری حکومت نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کل بہاولپور کا دورہ کریں گے جہاں وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کریں گے-

    اس سے قبل شہباز گل نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ جون 2020 میں برآمدات 1.599 ارب ڈالر جبکہ جون 2021 کے دوران برآمدات 1.130 ارب ڈالر اضافہ سے 2.729 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جون 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران مجموعی برآمدات میں %70.67 جبکہ مئی 2021 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران برآمدات میں %63.32 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ معیشت کے جعلی افلاطون آئے روز بھاشن بازی کیلئے آن وارد ہوتے ہیں حالانکہ انہی نالائقوں نے معیشت کو دگرگوں حالت میں پہنچایا تھا آج وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ہےملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے-

  • سیاحتی فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی، اب ساحلی علاقوں کی باری ہے    وزیراعظم عمران خان

    سیاحتی فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی، اب ساحلی علاقوں کی باری ہے وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی، اب ساحلی علاقوں کی باری ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لسبیلہ سونمیانی بیچ میں پودے لگانے والے کارکنوں اور مقامی افراد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی جانب سے بہت بڑا تحفہ ہے، بدقستمی سے ہم نے اس تحفے کی قدر نہیں کی لوگوں کی میعار زندگی بہتر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مسلم ممالک کے سیاحوں کو راغب کرنے کے کافی مواقع ہیں اب تک پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے تمام توجہ پہاڑی علاقوں پر دی گئی-


    عمران خان نے بلوچستان کو نظر انداز کرنے پر ایک بار پھر ماضی کی حکومتوں پر تنقید کی کہا ماضی کی حکومتون نے بلوچستان پر توجہ نہیں دی حکمران بلوچستان آنے کی بجائے لندن جایا کرتے تھے یہاں تک کہ بلوچ رہنماؤں نے بھی صوبے کی ترقی پر کام نہیں کیا –


    انہوں نے کہا بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان پر سب سے ذیادہ پیسہ ہم خرچ کر رہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کی ترقی کیلئے ایک ہزار ارب روپے خرچ کررہے ہیں ترقی کی دوڑ میں دوسرے علاقوں کے برابر لانے کے لئے صوبےپرزیادہ توجہ مرکوزہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساحلی علاقے نہایت خوبصورت ہیں جہاں سیاحتی مقامات بنا سکتے ہیں لسبیلہ سے گوادر تک سیاحت کو فروغ دیں گے اوراب بلوچستان کو آگے لے کر آنا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہی ہے،مینگروز وہ درخت ہیں جو سب سے زیادہ آکسیجن دیتے ہیں،مینگروز گرمی کے اثرات کو روکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بین الحکومتی پینل کی جانب سے دنیا کو خبردار کیا گیا ہے انٹرگورنمنٹ پینل آن کلائمیٹ چینج نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے متعلق خبردار کیا ہے۔

    موسمیاتی تبدیلی سے متعلق رپورٹ جاری ، اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گلوبل وارمنگ میں انسان کا کردار حد سے زیادہ اور واضح ہے، عالمی حدت 2030ء تک 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گی جنگلات، مٹی اور سمندر کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت مزید اخراج سے کمزور ہوجائے گی دنیا کو ہیٹ ویو، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں انسانی سرگرمیوں سے زمین کو پہنچنے والے نقصانات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین پر بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں، یہ انسانیت کے لیے بہت بڑے خطرے کی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہم اب ہی سر جوڑیں تو ہی ہم بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تباہی سے نمٹ سکتے ہیں۔ لیکن جیسے آج کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے اس معاملے میں نہ تاخیر کی گنجائش ہے نہ غلطی کی۔