Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اقلیتوں کے ہر حق کا تحفظ کرنا پیپلز پارٹی کی پہچان ہے      بلاول بھٹو

    اقلیتوں کے ہر حق کا تحفظ کرنا پیپلز پارٹی کی پہچان ہے بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کی اس نااہل حکومت کے دوران اقلیتیں زیادہ غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔ پی ٹی آئی کی زیرقیادت وفاقی حکومت کے دوران لوگ مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں کیونکہ یہ نااہل وفاقی حکومت کسی بھلائی اور فلاح و بہبود ، اور اقلیتوں کی حفاظت کو ظاہر کرنے میں ناکام رہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی اقلیتوں کے دن کے موقع پر ، چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی معاشرہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر روزانہ حملوں کو دیکھنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بدقسمتی سے ، موجودہ وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے لیے اپنے دل میں بہت نرم گوشہ رکھتے ہیں اور مذہبی عقائد اور خیالات کو کنٹرول کرنے والے بعض قوانین کے غلط استعمال کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے تماشائی کا کردار ادا کیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کا بیڑہ اٹھایاانہوں نے یاد دلایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 11 اگست 1947 کو قانون ساز اسمبلی میں بانی پاکستان محمد علی جناح کی تقریر کی روشنی میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا تھا۔ 11 اگست کا اعلان کرنے کا واحد مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو قوم کی تعمیر میں ان کی مساوی شراکت کے لیے شمار کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تقریر 1973 کے آئین کی روح تھی ، جو اقلیتوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتی ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ متفقہ طور پر ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا 1973 کا آئین قوم کے لیے ایک انمول تحفہ تھا جس پر قوم ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اقلیتوں کے حل ، فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ایک علیحدہ وزارت کا بھی آغاز کیا تھاانہوں نے مزید کہا ، "اقلیتوں کے ہر حق کا تحفظ کرنا پیپلز پارٹی کی پہچان ہے۔”انہوں نے یقین دلایا کہ یہ پیپلز پارٹی کے منشور کا ایک ناقابل تغیر حصہ ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے اقلیتوں کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ہر سطح اور فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی اقلیت کا دن آج ہمارے عہد کی تجدید کا ایک موقع ہے کہ ہم بحیثیت قوم بین المذاہب امن ، سکون اور ہم آہنگی کے لیے اپنا سرشار کردار ادا کریں گے-

  • لیونل میسی نے پی ایس جی میں شمولیت اختیار کر لی

    لیونل میسی نے پی ایس جی میں شمولیت اختیار کر لی

    ارجنٹائن کے فٹ بال سٹار لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی: سکائے اسپورٹس کےمطابق پی ایس جی کی جانب سے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں میسی کی موجودگی میں ممکنہ طورپر معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا میسی منگل کی سہ پہر بارسلونا سے پیرس روانہ ہوئے اور انہوں نے پی ایس جی کی شرٹ بھی پہن رکھی تھی

    فٹبالر کاپی ایس جی کے ساتھ معاہدہ دو سال کا ہے اور تیسرے سال کیلئے دوبارہ مشاورت کی جائے گی میسی کو ایک سیزن کے لیےلگ بھگ5ارب روپے ملیں گے۔

    خیال رہے کہ میسی نے گزشتہ مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو 21 سال بعد چھوڑ دیا تھا میسی بارسلونا کلب کو چھوڑنے کی الوداعی پریس کانفرنس میں آبدیدہ ہوگئے تھے نہوں نے بارسلونا کلب 16 اکتوبر 2004 میں جوائن کیا تھا۔ میسی نے بارسلونا کی طرف سے 778 میچوں میں حصہ لیا اور کل 672 گول کیے۔

    بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں مگر ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے خدوخال کے آڑے آگئے۔

  • جمائمہ نے پاکستانیوں سے مدد مانگ لی

    جمائمہ نے پاکستانیوں سے مدد مانگ لی

    وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر پاکستانی فالوورز سے مدد مانگ لی ہے۔

    باغی ٹی وی : جمائما گولڈ اسمتھ نے وماجی رابطے کی وی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستانی صارفین سے کہا ہے کہ میرے پاکستانی فالوورز کے لیے سوال؟

    انہوں نےپوچھا کہ کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں عظیم نصرت فتح علی خان کے گیت اتھرا عشق نئیں سونڑ دیندا کے گانے کا انگریزی ترجمہ کیسے تلاش کروں؟ جمائما اسمتھ نے کچھ ہی دیر بعد ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان لیجنڈری مرحوم قوال نصرت فتح علی خان کے فن کے بڑے مداح ہیں ،کچھ عرصہ قبل بھی انہوں نے ایک خطاب کے دوران نصرت فتح علی خان کی تعریف کرتے ہوئے بتا یا تھا کہ انہوں نے نصرت فتح علی خان کو مغرب میں متعارف کرایا تھا ۔

    نصرت فتح علی خان بھی ماضی میں وزیراعظم کی فنڈ ریزنگ مہم میں دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جا کر پرفارم کرتے رہے ہیں ۔لیجنڈری قوال نے اپنے فن کا لوہا نہ صرف پاکستان اور بھارت میں بلکہ مغرب میں بھی منوایا اور وہاں کے لوگ نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کو خوب انجوائے کرتے تھے ۔

  • آرمی چیف جنرل باجوہ سے ترک  وزیر دفاع کی ملاقات ،افغان امن عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات ،افغان امن عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ہلوسی آکر نے آج ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے خطے میں امن اور استحکام کی کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا مہمان خصوصی نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کی تصدیق کی۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی ملاقات کی جس میں سی پیک اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی چینی سفیر نونگ رونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اوردفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا-

    آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ چینی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور عزم کا اظہار کیا کہ چین بطور اسٹرٹیجک پارٹنر پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

    علاوہ ازیں امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات کی امریکہ نے پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مشترکہ مفادات کیلئے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    دونوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔

  • شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ پر کروڑوں روپے فراڈ کے مقدمات درج

    شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ پر کروڑوں روپے فراڈ کے مقدمات درج

    راج کندرہ کیس کے بعد ایک اور اسکینڈل بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث نکل آئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ کے علاقے حضرت گنج اور بھوتی کھنڈ میں دو الگ الگ فراڈ کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

    قدمات میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شلپا شیٹھی ایک ویلنس سینٹر کی چیئرمین جب کہ ان کی والدہ سنندا شیٹھی اس کی ڈائریکٹر ہیں، دونوں نے ویلنس سینٹر کی برانچ کھولنے کے لیے کروڑوں روپے لیے اور اس میں فراڈ کیا۔

    ڈی سی پی (مشرق) سنجیو سمن کا کہنا ہے کہ یہ اہم فراڈ کیس ہے ،شلپا شیٹھی اور سنندا شیٹھی کو مقدمات پر جواب جمع کرانے کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں اور بہت جلد پولیس ٹیم ممبئی پہنچ کر دونوں سے اس حوالے سے تفتیش کرے گی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق الی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے بعد سے منظرعام سے غائب ہیں۔ تاہم اب اس واقعے کے بعد پہلی بار وہ متوقع طور پر انسداد کورونا وائرس کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے منعقد ہونے والے ایک ایونٹ میں شریک ہونے جا رہی ہیں۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق شلپا شیٹی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد سے دانستہ طور پر لوگوں کی نظروں سے دور رہ رہی تھیں اب ان کی اس ایونٹ میں شرکت کی خبر گردش میں ہے جس میں ان کے علاوہ ایڈ شیران اور دیگر لوگ بھی شریک ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں بالی ووڈ فنکاروں کے علاوہ بین الاقوامی ستارے بھی شریک ہوں گے۔ شلپا اور ایڈ شیران کے علاوہ اس ایونٹ میں ارجن کپور، دیا مرزا، کرن جوہر، پرینیتی چوپڑا، سیف علی خان اور سارا علی خان و دیگر کی شرکت متوقع ہے۔ یہ ایونٹ 15اگست کو منعقد ہو رہا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم آکسیجن، وینٹی لیٹرز اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر سازوسامان خریدنے پر خرچ کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی اپنے شوہر راج کندرا کے فحش فلموں کے اسکینڈل کے بعد فراڈ کیس کا بھی سامنا کریں گی۔ ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے نشر کرنے الزام میں راج کندرا کو گرفتار کیا تھا پولیس نے راج کندرا کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 70 سے زائد فحش ویڈیوز اور ویب سرور قبضے میں لیا۔

  • متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام :گورنر نیویارک مستعفیٰ ہو گئے

    متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام :گورنر نیویارک مستعفیٰ ہو گئے

    متعدد خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں امریکی ریاست نیویارک گورنر انڈریو کومو مستعفی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روزنیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز نے گورنر کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی گورنر پر کئی خواتین کی جانب سے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد ان الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا گیا۔

    گورنر پر خواتین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات 5 ماہ تک جاری رہیں جس میں انکشاف کیا گیا کہ 63 سالہ گورنر نے 11 خواتین کوہراساں کیا۔ گورنر کی جانب سے ہراسانی کا شکار ہونے والی 11 خواتین میں سے زیادہ ترسرکاری ملازمین تھیں۔

    گورنر نیویارک پر 11 خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت

    اینڈریو کومو کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ 2011 سے ریاست کے گورنرتھے تحقیقاتی رپورٹ کے بعد کئی ارکان پارلیمنٹ نے بھی گورنر سے استعفےکا مطالبہ کیا۔ریاستی اسمبلی کے اسپیکر نے بھی انڈریو کومو سے فوری عہدہ چھوڑنے کا کہا ہے۔

    اس سے قبل نیو یارک اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے کہا تھا کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گورنر اینڈریو کومو نے نیویارک کے موجودہ اور سابقہ ​​ملازمین کو ناپسندیدہ اور غیر رضامندی سے چھونے میں مشغول اور جنسی نوعیت کے متعدد اشتعال انگیز تبصرے کر کے جنسی طور پر ہراساں کیا ۔

    جبکہ گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی کسی کو غیر مناسب انداز میں نہیں چھوا، جو پیش کیا جا رہا ہے حقائق اس سے بہت مختلف ہیں گورنر نیویارک نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے-

    صدر جوبائیڈن نے بھی گورنر نیویارک کو مستعفی ہونےکا مشورہ دیا تھا وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ میرے خیال میں گورنر کو استعفیٰ دینا چاہئے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اجلاس میں "ایک شہید ایک شجر” مہم  پرغور

    پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد اجلاس میں "ایک شہید ایک شجر” مہم پرغور

    پارلیمینٹ ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی کی ہدایت پر میٹنگ بلائی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کی، دیگر شرکاء میں رضی طاہر، ڈاکٹر عبداللہ خلیل، ارتضیٰ محمد اور پلوشہ سعید شامل ہیں جبکہ یوکے سے حریت رہنما ظفر قریشی، باجوڑ سے ریحان زیب خان بذریعہ ویڈیو لنک میٹنگ میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں "ایک شہید ایک شجر” مہم کو ملک گیر پھیلانے کی حکمت عملی زیر غور لائی گئی، 25 اگست تک اس سلسلے میں تقاریب منعقد کی جائیں گی، جبکہ اس دوران کشمیر کی آئینی تاریخ مرتب کی جائے گی جسے پمفلٹ کی صورت میں شائع کیا جائے گا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سے ملاقات کی عثمان ڈار نے وزیراعظم آزاد کشمیرسردار عبدالقیوم نیازی سے نوجوانوں کیلئے روزگار اور وسائل کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا-

    وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے کشمیری نوجوانوں کی سرپرستی اور ان کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے اور کشمیر میں کامیاب نوجوان پروگرام کے ذریعے رقم کی تقسیم کا عمل تیز کیا گیا ہے وفاقی حکومت مکمل مدد اور تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

  • دبئی ویزا ہولڈرز پاکستانیوں کیلئے”کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ” کی شرط ختم

    دبئی ویزا ہولڈرز پاکستانیوں کیلئے”کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ” کی شرط ختم

    دبئی نے اپنا رہائشی ویزا( دبئی ویزا ہولڈرز) رکھنے والوں کیلئے سفر کی شرائط میں نرمی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : نئی ہدایات کے مطابق دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا کے’’اماراتی ویکسینشن سرٹیفیکیٹ‘‘ کی شرط ختم کردی ہے یہ نرمی پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہریوں کیلئے بھی ہوگی۔

    دبئی ائرپورٹ اور دبئی کی ایمرٹس ائیرلائن نے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مسافر پر اب "اماراتی ویکسینشن ” کی دو مکمل خوارکوں کی شرط لاگو نہیں ہوگی البتہ دیگر شرط ابھی بھی جوں کی توں برقرار ہیں، جن میں پاکستان سے دبئی کے سفر سے پہلے “اماراتی اجازت نامہ” لینا پہلی اور لازمی شرط ہے۔

    ایمریٹس ایئرلائن کی ویب سائٹ پر شائع تازہ سفری قواعد کے مطابق متحدہ عرب امارات کا مستند رہائشی ویزا رکھنے والے تمام مسافروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنے پر مذکورہ بالا ممالک سے دبئی سے جانے اور وہاں آنے کی اجازت ہوگی۔

    دبئی کا ویزا رکھنے والوں کو داخلے سے قبل منظوری کے لیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز کے ذریعے درخواست دینا ہوگی مسافروں کے پاس طے شدہ پرواز کی روانگی اور نمونہ اکٹھا کرنے کے درمیان 48 گھنٹوں کے اندر لیے گئے کووڈ-19 ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ لازمی ہونا چاہیے، صرف وہ رپورٹس درست تصور کی جائیں گی کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کی اصل رپورٹ سے منسلک کیو آر کوڈ جاری کرتی ہیں۔

    مسافروں کو اپنی پرواز کی روانگی سے چار گھنٹے قبل کووڈ-19 پی سی آر ریپڈ ٹیسٹ مکمل کرنا ہوگا (ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ قبول نہیں کیا جائے گا) مسافروں کو دبئی پہنچنے پر کوویڈ19 پی سی آر ٹیسٹ مکمل کرنا ہو گا۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے شہری پہلی تین شرائط سے مستثنیٰ ہیں لیکن انہیں دبئی پہنچنے پر کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ کرانا پڑے گا، متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے علاوہ وہ تمام مسافر جو گزشتہ 14 دنوں کے دوران بھارت، نیپال، نائیجیریا، پاکستان، سری لنکا اور یوگنڈا میں رہے ہیں انہیں دبئی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ نئی ہدایات اماراتی ریاست دبئی کےلئے مخصوص ہیں جبکہ اماراتی ریاست ابوظبی اور شارجہ کیلئے ابھی بھی’’اماراتی ویکسینشن کارڈ‘‘ لازم ہے۔

    اماراتی ویکسینشن کارڈ کی شرط کے تحت پاکستان سے آنے والے صرف ان ہی مسافروں کو امارات سفر کرنے کا اجازت نامہ دیا جائے گا جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دو خوارکیں لی ہوں گی۔

    گزشتہ جمعے کو پاکستان سے دبئی جانے والے بہت سارے مسافروں کو فلائٹ سے چار گھنٹے پہلے کروائے گئے منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ نہ ہونے کی وجہ سے سفر سے روک دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وزارت خارجہ سے اپیل کی تھی کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے درخواست کرے کہ وہ پاکستان تارکین وطن کی یو اے ای واپسی کے لئے تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹوں کے بجائے اینٹیجن ٹیسٹ کے نتائج پر غور کرے ، جو امارات میں پرواز کرنے والے مسافروں کے لیے لازمی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کی یو اے ای واپسی کے لئے سفری پابندیوں نرم کئے جانے کے بعد بھی ہزاروں پاکستانی ملک میں تیز ترین کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے متحدی عرب مارات میں جانے سے قاصر ہیں اور پاکستان میں ہی پھنسے ہوئے ہیں-

    اس مسئلے کے حل کے لئے پاکستانی حکام نے دفتر خارجہ سے اپیل کی تھی کہ یو اے ای حکومتوں سے اینٹیجن ٹیسٹوں کے نتائج قبول کرنے کی درخواست کرے تاکہ پاکستانی یو اے ای واپس جا سکیں-

    پاکستان کے وزارت خارجہ سمیت کئی عہدیداروں کو لکھے گئے ایک خط میں ، سی اے اے نے کہا تھا "اگرچہ ہم اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ پاکستان سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں دبئی روانگی سے 48 گھنٹے قبل درست پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ موجود ہو لیکن دبئی جانے والے مسافروں کے لیے تیز رفتار پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت ہم فراہم نہیں کر سکتے۔ کیونکہ یہ فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔

    خط میں مزید کہا گیا تھا تاہم ، بدلے میں ، پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کا روانگی سے قبل 6 گھنٹوں کے اند راندر اینٹیجن ریپڈ ٹیسٹ کر سکتے ہیں اور بعد میں پی سی آر ٹیسٹنگ دبئی پہنچنے پر کی جا سکتی ہے۔

  • پی آئی ے کی اپنے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 13 اگست تک کی ڈیڈ لائن

    پی آئی ے کی اپنے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 13 اگست تک کی ڈیڈ لائن

    پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو کوویڈ 19 کے خلاف ویکسین لگانے کے لیے 13 اگست کی ڈیڈ لائن دے دی-

    باغی ٹی وی : نیوز ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اپنے ملازمین کو کویوڈ 19 کے خلاف ویکسین لگانے کے لیے 13 اگست کی ڈیڈ لائن دی ہے اطلاعات کے مطابق 13 اگست کے بعد ویکیسین نہ لگوانے والے عملے کو 300 روپے اور جبکہ ویکسین نہ لگوانے والے افسران پر 500 روپے روزانہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    جبکہ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف انتظامی کارروائی بھی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر تیزی سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے جس کے باعث حکومت کی جانب سے عوام کو ویکسین لگوانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی مسلسل ہدایات کی جا رہی ہیہں جبکہ ویکیسن لگوانے کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں-

    اس سے قبل وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہاتھا کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ 22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں، اس کے بعد سکولوں کے رینڈم وزٹ کیے جائیں گے-

    وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، اس لیے تمام سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اپنے سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کریں اسی طرح سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    خیال رہے کہ و فاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ لوگوں سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔

  • کشمیر پریمئیر لیگ: مظفر آباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کوشکست دے دی

    کشمیر پریمئیر لیگ: مظفر آباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کوشکست دے دی

    کشمیر پریمئیر لیگ:مظفر آباد ٹائیگرز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ذیشان اشرف کو بہترین بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلا ت کے مطابق مظفر آباد ٹائیگرز نے 196رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ مظفر آباد ٹائیگرز نے 196 رنز کے تعاقب میں اننگز کا جارحانہ آغاز کیا مگر اوپننگ بلے باز تیمور سلطان چار رنز بناکر آؤٹ ہوگئے-

    تاہم ان کے ساتھ اوپننگ کے لیے آئے ذیشان اشرف نے ٹورنارمنٹ کی پہلی سینچری سکور کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا ذیشان اشرف نے 62 گیندوں پر 107 رنز بنائے جس میں 18 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا کوٹلی لائنز کی جانب سے عاکف جاوید 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ خرم شہزاد اور عرفان اللہ شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

    دوسری جانب کوٹلی لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے تھے کوٹلی لائنز کے آصف علی 67، سید عبداللہ رافع 35، سیف بدر 28 اور کپتان کامران اکمل 27 رنز بنا کر نمایاں رہے مظفرآباد کی جانب سے سہیل تنویر، ارشد اقبال، محمد حفیظ اور عثمان یوسف نے ایک، ایک وکٹ لی۔