Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کراچی :ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو حکومت نے تحویل میں لے لیا

    کراچی :ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو حکومت نے تحویل میں لے لیا

    کراچی کےساحل پر ریت میں پھنسنے والے بحری جہازہینگ ٹو نگ77 کو حکومت نےتحویل میں لےلیا ۔

    باغی ٹی وی : جہاز کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے بحری جہاز کے اطراف سے ریت کو نکالا جا رہا ہےجہاز کو نکالنے کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کے پی ٹی کی مشینری کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے گزشتہ روز سمندر میں طغیانی کے سبب آپریشن روک دیا گیا تھا۔

    پہلے مرحلے میں سمندر کے اندر اینکر گاڑ کر اس سے بندھے تار سے جہاز کو سمندر میں پانی کی طرف دھکیلا جارہا ہے تار کھینچنے کیلیے ساحل پر کھڑی بارج کی طاقت استعمال کی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں ٹگ بوٹ کے ذریعے جہاز کو کھینچا جائے گا۔

    وزارت بحری امور کے حکم نامے کے مطابق ماہرین نے جہاز کو سمندری کاموں کےلیےناقابل استعمال قرار دیا ہے جہاز کا نیویگیشن سسٹم اور مشینری خراب حالت میں ہے، یہ انسانی جانوں کےلئےبھی خطرہ ہے۔

    وزارت میری ٹائم نےسی ویو پرپھنسے جہاز کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے اسے قبضے میں لینا کا فیصلہ کیا تھا جہاز ہینگ ٹانگ 77 کے کپتان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیاہے۔

    بحری جہازہینگ ٹانگ77کو سی وردی نہ ہونے پر پاکستان مرچنٹ آرڈیننس 2001 کے تحت کو قبضے میں لیا گیا ہےجہازکوتسلی بخش رپورٹ کے بعدچھوڑدیا جائےگا حکومت پاکستان کی جانب سے جہاز کےکپتان اور مالک کو دستاویزات پیش کرنے کا کہا گیا تھا۔

    اور کہا گیا تھا کہ یہ واضح کریں کہ جہاز فٹنس کے اعتبار سے بالکل ٹھیک ہےاور سمندرمیں چلنے کے قابل ہے لیکن ان کی جانب سے کوئی دستاویزات اورتفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔


    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے ہینگ ٹونگ 77 بحری جہاز کو ضبط کرنے کے آحکامات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ سی ویو پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ سمندر میں سفر کرنے کے قابل نہیں ہے پھنسے بحری جہاز کا نیویگیشن پاور مشنری خراب ہے جبکہ جہاز کا انجن بھی بہت کمزور پایا گیا ہے پھنسا ہوا بحری جہاز اس حالت میں انسانی جان اور دوسرے بحری جہازوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔

    واضح رہے کہ 19 جولائی کی شب بحری جہاز ہینگ ٹانگ 77 انجن کی خرابی اور تیز ہواؤں کے باعث سی ویو پر آکر پھنس گیا تھا۔

  • چمن : پاک افغان سرحد باب دوستی کھول دیا گیا

    چمن : پاک افغان سرحد باب دوستی کھول دیا گیا

    لیویز حکام کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحد بارڈر کھول دیا گیا باب دوستی سے پیدل آمدورفت صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ 5 میں سے 3 شرائط پر اتفاق جبکہ 2 کو بعد میں زیربحث لایا جائے گا، باب دوستی پیدل آمدورفت کیلئے روزانہ 8 گھنٹے کھلی رہے گی،پیدل آمدورفت کیلئے پاکستانی شہریوں کےپاس شناختی کارڈ اور افغانیوں کے پاس تذکیرہ یعنی سفری اجازت نامہ ہونا لازمی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد کے مطابق افغانستان جانے اور آنے والے شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر آمدورفت کے اوقات کار بھی بڑھا دیئے ہیں اور باب دوستی سے آمدورفت صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی پاک افغان بارڈر پر دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت بحال رہے گی۔

    پاکستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب: کل سے چمن اسپین بولدک بارڈر کھول دیا جائے گا

    واضح رہے کہ طالبان نے قریب دو دہائیوں بعد گزشتہ ماہ سپین بولدک پر قبضہ کر لیا تھا اور جمعے کے روز سے چمن کراسنگ کے ذریعے آمد و رفت بند کر دی تھی طالبان کی جانب سے چمن سپین بولدک سرحدی راستہ بند کر دیے جانے کے باعث سینکڑوں افراد پھنسے ہوئے تھے افغان ضلع اسپین بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس ہیں-

    طالبان نے پاکستانی اشیا پر ٹیکس بھی بڑھا دیا تھا جس سے پاکستانی تاجروں کو نقصان برداشت کرنا پڑا۔انہوں نے376 اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹیز لینے کا اعلامیہ جاری کیا تھا ٹیکس کے معاملے پر طالبان اور تاجروں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے تھے۔

  • نمرہ خان طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    نمرہ خان طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل ، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

    اسپتال میں داخل پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نمرہ خان نے گزشتہ رات اپنے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے 10 اگست کو رات دیر گئے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ انہیں شدید تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہےاور ساتھ ہی اںہوں نے بسترے سے ہاتھ میں کینولا کے لگے ہونے کی تصویر بھی شیئر کی۔

    گزشتہ رات اداکارہ نمرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک آڈیو پیغام جا ری کیااس پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں پیٹ کا انفیکشن ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس وقت شدید درد کی کیفیت سے گزر رہی ہیں ۔

    اداکارہ نے لوگوں سے جلد صحت یابی اور تکلیف دور ہونے سے متعلق دعا کی اپیل کی اداکارہ آڈیو میں بتاتی سنائی دیں کہ وہ شدید تکلیف میں ہونے کی وجہ سے پریشان بھی ہیں، اس لیے ان کی جلد صحت یابی کےلیے دعا کی جائے۔

    نمرہ خان نے مداحوں کو کہا کہ وہ صرف ایک منٹ نکال کر ان کےلیے دعا مانگیں-

    بعض سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ نمرہ خان کے پیٹ میں پتھری ہے، جس وجہ سے انہیں شدید تکلیف ہے۔

    نمرہ خان کی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے دکھائی دیے۔

  • افغاستان میں طاقت کے زور پر اقتدار میں آنیوالی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جائے گا     امریکا

    افغاستان میں طاقت کے زور پر اقتدار میں آنیوالی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جائے گا امریکا

    امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے طالبان کوکہا کہ طاقت کے زور پر کابل حاصل کرنے کے بعد اس بات کی ضمانت ہے کہ انہیں اچھوتوں کے طور پر دیکھا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کے مطابق افغانستان امن عمل کے لیے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد دوحہ پہنچے اور طالبان کو بتایا کہ میدان جنگ میں فتح حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ طاقت کے زور پر کابل حاصل کرنے کے بعد اس بات کی ضمانت ہے کہ انہیں اچھوتوں کے طور پر دیکھا جائے گا۔

    انہوں نے اور دیگر نے امید ظاہر کی کہ وہ طالبان رہنماؤں کو افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے راضی کر لیں گے۔

    طالبان ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ملک کے 34 میں سے سات صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر چکے ہیں۔

    مزار شریف میں بھی بھارتی قونصل خانہ بند، قونصل جنرل کی بھارتی شہریوں کوعلاقہ چھوڑنے کی ہدایت

    امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زلمے خلیل زاد کا قطر میں مشن افغانستان کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر مسترکہ بین الاقوامی ردعمل مرتب کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے زلمے خلیل، طالبان پر عسکری جارحیت روکنے اور سیاسی تصفیے کے لیے مذاکرات کرنے پر زور دیں گے، سیاسی تصفیہ ہی افغانستان میں استحکام و ترقی کا راستہ ہے۔

    دوسری جانب طالبان کے ملٹری چیف کی جانب سے اپنے جنگجوؤں کو جاری آڈیو پیغام میں زیر قبضہ علاقوں میں افغان فورسز اور حکومتی عہدیداران کو کوئی نقصان نہ پہنچانے کا حکم دیا گیا۔

    یہ ریکارڈنگ طالبان کے دوحہ میں ترجمان محمد نعیم نے ٹوئٹر پر شیئر کی تقریباً 5 منٹ کی آڈیو میں طالبان کے سابق امیر ملا محمد عمر کے بیٹے محمد یعقوب نے جنگجوؤں کو یہ بھی حکم دیا کہ وہ حکومت اور فرار سیکیورٹی عہدیداران کے لاوارث گھروں سے دور رہیں، بازار کھلے رہنے دیں اور بینکوں سمیت تجارتی مراکز کی حفاظت کریں۔

    طالبان کی پیش قدمی کے بعد فرار ہونے والے چند شہریوں نے کہا کہ جنگجوؤں نے خواتین پر جابرانہ پابندیاں عائد کردی ہیں اور اسکول نذر آتش کر دیے۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی سربراہ کا کہنا تھا کہ انہیں پھانسی دیے جانے اور طاقت کے استعمال، زیر قبضہ علاقوں میں گھروں، اسکولوں اور کلینکس کو تباہ کرنے کی رپورٹس ملی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ادارے يونيسف نے بھی افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ افغان مسلح گروہ لڑائی ميں بچوں کو شامل کر رہے ہيں اورگزشتہ 3 روز کی لڑائی ميں 27 بچے ہلاک اور ايک سو 26 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    افغانستان کے عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا امریکی صدر

    ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ افغانستان کا دفاع کرنا افغان افواج کی ذمہ داری ہے 31 اگست کو افغانستان میں ہمارا فوجی مشن ختم ہوجائے گا اس کے بعد افغانستان کی مستقبل کا فیصلہ خود افغان عوام کو کرنا ہے میں امریکیوں کی ایک اور نسل کو 20 سالہ جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتا۔

    پينٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بھی افغان فوج کی مدد سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جاری صورتحال سے امریکا کو بہت تشویش لاحق ہے افغان فوج کے پاس طالبان سے جنگ کرنے کی پوری صلاحیت ہے یہ ان کی اپنی فوج ہے یہ ان کے اپنے صوبائی دارالحکومت ہیں، یہ ان کے اپنے لوگ ہیں جن کا دفاع کرنا ہے اور یہ سب ان کی قیادت پر آ جاتا ہے کہ وہ اس موقع پر کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں ہمارے کمانڈر انچيف نے ہميں نيا مشن سونپا ہے اور وہ يہ کہ ہم اس مہينے کے آخر تک افغانستان سے نکل جائيں گے۔

    پاکستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب: کل سے چمن اسپین بولدک بارڈر کھول دیا…

  • محرم الحرام :مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کےاقدامات کو مربوط اور منظم بنایا جائے    آئی جی سندھ

    محرم الحرام :مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کےاقدامات کو مربوط اور منظم بنایا جائے آئی جی سندھ

    آئی جی سندھ نے کہا کہ محرم الحرام سال 2021 کے موقع پر منعقدہ جملہ مجالس، برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے جلوسوں،مجالس کے مقامات،جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور منظم بنایا جائے۔

    باغی ٹی وی : محرم الحرام کے موقع پر ممکنہ حساس علاقوں میں اسپیشل برانچ اور علاقہ تھانہ پولیس تمام تر سیکیورٹی امور واقدامات کو باہم روابط کے تحت انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنائےیہ ہدایات آئی جی سندھ نے محرم الحرام کےحوالے سےشہید بینظیرآباد رینج میں سیکیورٹی اقدامات کے جائزے پر مشتمل ویڈیو لنک اجلاس کے دوران دیں۔

    اجلاس میں ڈی آئی جی ایس بی اے اور تمام ضلعی ایس ایس پیز کے علاوہ اہل تشیع علماء بھی ذریعہ ویڈیو لنک موجود تھے جبکہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ،اے آئی جیز آپریشنز اور ایڈمن سی پی او نے براہ راست اجلاس میں شریک تھے۔

    کراچی پولیس کامحرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کےلئے سخت انتظامات

    آئی جی سندھ نے کہا کہ محرم الحرام سال 2021 کے موقع پر منعقدہ جملہ مجالس، برآمد ہونیوالے چھوٹے بڑے جلوسوں،مجالس کے مقامات،جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو مربوط اور منظم بنایا جائے۔علاوہ اذیں محرم کے موقع پر کورونا وائرس کے ایس او پی پر عمل درآمدی اقدامات کو یقینی بنانیکے ضمن میں پولیس کے ساتھ ساتھ محرم کے مرکزی جلوسوں، مجالس کے شرکاء میں ماسک،ہینڈ گلوز/دستانے, سینیٹائزر کے استعمال پر بھی خصوصی توجہ دی جائے اور سماجی فاصلہ(سوشل ڈسٹینس) کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

    اس موقع پر شہید بینظیرآباد پولیس رینج کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے میں شریک اہل تشیع علماء/ذاکرین محمد حسین چانڈیو،غلام عباس،عطاءچانڈیو، جام فیروز انڑ،مظفر علی ہزارہ،فہد خان وسان،اللہ جریو ڈھری،امتیاز عرف بابو مری،سید شبیر حسین شاہ،سید نوید شاہ،زروار انوارالحسن زروارجمیل الرحمان، زروارامجدعلی جعفری،ڈاکٹرممتاز میمن اورغلام مجتبٰی میمن پر مشتمل وفد نے محرم سیکیورٹی اقدامات پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی۔

  • کراچی سے شارجہ جانے  والے پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری

    کراچی سے شارجہ جانے والے پاکستانیوں کے لیے ایک اور خوشخبری

    کراچی سے شارجہ جانے والے پی آئی اے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے ساتھ شارجہ آمد کی خصوصی اجازت حاصل کرلی گئی-

    باغی ٹی وی : مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کے لئے کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے ٹکٹ دفتر میں لیبارٹری قائم کر دی گئی نجی لیبارٹری عیسی لیب کے کئے گئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ رپورٹ پر مسافر پی آئی اے کی پرواز سے رات ڈھائی بجے شارجہ روانہ ہوں گے-

    سی اے اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کو پرواز سے 4 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی شارجہ کے لیے ریپیڈ ٹیسٹ کی فیس فی مسافر 2ہزار پانچ سو روپے مقرر کی گئی ہے

    سی اے اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی درخواست پر ایئر لائن کے ٹکٹ دفتر میں لیب کی اجازت دی گئی ہے دبئی اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کے لئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے-

    دبئی ویزا ہولڈرز پاکستانیوں کیلئے”کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ” کی شرط ختم

    واضح رہے کہ دبئی کا رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے کورونا کے’’اماراتی ویکسینشن سرٹیفیکیٹ‘‘ کی شرط ختم کردی ہے یہ نرمی پاکستان، بھارت، سری لنکا، نیپال، نائجیریا اور یوگنڈا کے شہریوں کیلئے بھی ہوگی۔

    دبئی ائرپورٹ اور دبئی کی ایمرٹس ائیرلائن نے نئی سفری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مسافر پر اب "اماراتی ویکسینشن ” کی دو مکمل خوارکوں کی شرط لاگو نہیں ہوگی البتہ دیگر شرط ابھی بھی جوں کی توں برقرار ہیں، جن میں پاکستان سے دبئی کے سفر سے پہلے “اماراتی اجازت نامہ” لینا پہلی اور لازمی شرط ہے۔

    پی آئی ے کی اپنے ملازمین کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 13 اگست تک کی ڈیڈ لائن

  • پاکستان میں کورونا سے 81 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا سے 81 افراد جاں بحق مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 81 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 4 ہزار 856 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح7.50 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 964، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 532، پنجاب میں تین لاکھ 67 ہزار 54، اسلام آباد میں 91 ہزار 672، بلوچستان میں 31 ہزار 298، آزاد کشمیر میں 27 ہزار 899 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 941 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 256 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 275، خیبرپختونخوا 4 ہزار 588، اسلام آباد 822، گلگت بلتستان 158، بلوچستان میں 332 اور آزاد کشمیر میں 654 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • کشمیر پریمئیر لیگ: اوورسیز واریئرزنے باغ اسٹالینز کو شکست دے دی

    کشمیر پریمئیر لیگ: اوورسیز واریئرزنے باغ اسٹالینز کو شکست دے دی

    کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں اوورسیز واریئرز نے باغ اسٹالینز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: مظفر آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں باغ اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوورسیز واریئرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    اوور سیز واریئرز نے 187 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.2 اوورز میں حاصل کرلیا اوور سیز واریئرزکے حیدر علی نے 57 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کامران غلام 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ناصر نواز نے 31 رنز بنائے۔

    باغ اسٹالینز کی جانب سے عامر یامین نے اوورسیز واریئرز کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    باغ اسٹالینز کھلاڑی: شان مسعود ، ذیشان ملک ، روحیل نذیر ، اسد شفیع ، افتخار احمد ، عامر یامین ، عمید آصف ، محمد الیاس ، فرقان شفیق ، عامر سہیل ، ایم عمران جے آر ہیں:

    اوورسیز وارئیرز:ناصر نواز ، عثمان علی خان ، حیدر علی ، اعظم خان ، عماد وسیم ، کامران غلام ، آغا سلمان ، سہیل خان ، محمد موسیٰ ، ایم عباس آفریدی ، فیضان سلیم-

    واضح رہے کہ مظفرآباد ٹائیگرز کے اوپنر ذیشان اشرف نے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں تاریخ رقم کرتے ہوئے ایونٹ کی پہلی سنچری بنا ئی تھی ذیشان اشرف نے اپنی ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا

    انھوں نے 196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمدہ و تاریخی باری کھیلتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 17 شاندار چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی یہ کشمیر پریمیئر لیگ میں کسی بھی بیٹسمین کی پہلی سنچری ہے۔

  • داتا گنج بخشؒ  کے978 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب محدود سطح پر منائی جائے گی     سیکرٹری محکمہ اوقاف

    داتا گنج بخشؒ کے978 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب محدود سطح پر منائی جائے گی سیکرٹری محکمہ اوقاف

    سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے978 ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب کو حکومت ہدایات اور کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لئے محدود سطح پر منایا جائے گا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار سیکر ٹری ،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نبیل جاوید نے حضرت داتا گنج بخش ؒکے 978 ویں سالانہ غسل مبارک کے سلسلہ میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندہو ،پولیس افسران کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

    سیکر ٹری اوقاف نے بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران فرائض انجام د ینے کے سلسلہ میں حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

    سیکیورٹی کے سخت انتظاما ت کرتے ہوئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جائے گا جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جائے گی ۔

    سیکر ٹری اوقاف نے کہا کہ پارکنگ کے لئے انتخاب عمل میں لایا جائے گا،سیکیورٹی کی بہتری کے لئے مخصوص زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا،زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے میو ہسپتال، منشی ہسپتال ا ورد اتا دربار ہسپال میں انتظامات مکمل کئے جائیں گے-

    سیکر ٹری اوقاف نے مزید کہا کہ تمام محکمہ جات کے افسران غسل مبار ک کی تقریب کے لئے اپنے اپنے فوکل پرسن کی تعیناتی اور ان کی مکمل معلومات فراہم کرنے کے پابند کر دئیے گئے ہیں تاکہ ایک معلوماتی ڈائریکٹری مکمل کرکے آپس میں روابط بہتر بنائے جا سکیں ،اس دوران کسی بھی محکمہ کی طرف سے غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • سندھ کابینہ اجلاس: زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

    سندھ کابینہ اجلاس: زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

    کراچی: سندھ کابینہ کے اجلاس میں گھرگھر پانی پہنچانے اور واٹر ٹینکر مافیا کو لگام ڈالنے میں ناکام سندھ حکومت کوعوام سے زیر زمین پانی نکالنے پر ٹیکس لینے کی تجویز پیش کی گئی-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ زیر زمین پانی نکالنے والوں پر ٹیکس عائد کیا جائے-

    کابینہ نے فیصلہ کیا کہ حکومت سندھ مشروبات بنانے والی کمپنیوں سے زیرزمین پانی نکالنے پر ایک روپیہ فی لیٹر ٹیکس لے گی باخبر ذرائع کے مطابق تجویز کا مقصد حکومت سندھ کے محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔
    تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ کیسے طے کیا جائے گا کہ کسی شخص نے زمین سے کتنی مقدار میں پانی نکالا اور ٹیکس وصولی کا طریقہ کار کیا ہوگا-