Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • کے پی ایل کا دوسرا میچ کوٹلی لائنز اور باغ اسٹیلینز کے درمیان:کوٹلی لائنزکا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کے پی ایل کا دوسرا میچ کوٹلی لائنز اور باغ اسٹیلینز کے درمیان:کوٹلی لائنزکا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کے پی ایل کا دوسرا میچ آج کوٹلی لائنز اور باغ اسٹیلینز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے میچ میں کوٹلی لائنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے افتتاحی میچ میں کرکٹر شاہد آفریدی کی قیادت میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے شکست دے دی تھی راولاکوٹ ہاکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

    احمد شہزاد 69، بسم اللہ خان 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ میرپور رائلز کے عماد بٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں راولا کوٹ ہاکس کے بسم اللہ خان کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میرپور رائلز مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی، میرپور رائلز کی جانب سے شعیب ملک 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    کشمیر پریمئیر لیگ افتتاحی میچ: راولا کوٹ ہاکس نے میرپورررائلز کوشکست دے دی

    گزشتہ روز کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے ایونٹ کی رنگارنگ تقریب میں پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مظفرآباد میں کے پی ایل کا آغاز ہوگیا ہے،لیگ کا فائنل 17 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں ایونٹ جو 6 اگست سے شروع ہونے والا ہے ، اس میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم اور دیگر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ ،افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل

  • یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے     عثمان بزادر

    یوم آزادی تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ہے عثمان بزادر

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کورونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ اور محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات پر غور کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فوج مشکل وقت میں ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے پنجاب میں 2 کروڑ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے-

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران 5 لاکھ 55 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں 14 اگست تک 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ۔سیاسی و عسکری قیادت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی۔

    اجلاس میں ایپکس کمیٹی نے کوروناسے نمٹنے کےلیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے اتفاق کیا کہ پنجاب کے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا، کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کیلئے انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔

    اپپکس کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسپتالوں میں داخل 84 فیصد سے زائد مریضوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی –

    محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدام اٹھایا جائے گا،اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر بھی عمل کرایا جائے گا-

    اس موقع پر عسکری قیادت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا،کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے حکومت کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے-

    زیرزمین سفرکے دوران ماسک نہ پہننے والوں کوسخت جرمانہ ہونا چاہیے:صادق خان میئرآف لندن

    واضح رہے کہ گزشتہ روز غیرملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لے کر پہنچ تھی، پاکستان نے فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں فائزر ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو لگائی جائے گی، فائزر ویکسین دائمی امراض میں مبتلا افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

  • پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں     سراج الحق

    پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف میں کوئی فرق نہیں سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کوئی فرق نہیں سمجھتے۔

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابات پر یقین رکھتی ہے اور کینٹ بورڈ راولپنڈی کی 37 میں سے 22 نشستوں پر ہمارے امیدوار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے پاک انتخابی نظام پر اتفاق کرنا چاہیے جمہوری نظام میں ارب پتی ہی پارلیمان میں پہنچ سکتے ہیں اور پارٹیاں بھی انہیں ٹکٹ دیتی ہیں جو 60، 70 کروڑ روپے پارٹی فنڈ میں دیں عام آدمی چاہے جتنا بھی خدمت کا جذبہ لے کر آئے اس کے لیے پارلیمان کے راستے بند ہیں۔

    سلامتی کونسل کے اجلاس میں مدعو نہ کرنے پر پاکستان کا اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے…

    نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے شہری ہیں آنا چاہیں تو ان کی مرضی ہے نواز شریف کے لندن رہنے یا واپس آنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ہماری توجہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی مشکلات پر ہے-

    نواز شریف نے حمد اللہ محب سے ملاقات کیوں کی تھی ؟اسحاق ڈار نے وضاحتی بیان جاری کر…

    انہوں نے کہا کہ اسد عمر پی ٹی آئی میں اور محمد زبیر ن لیگ میں بیٹھے ہیں اس لیے ہم پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں سمجھتے۔

    ترکی نے پاکستانی طلبہ سے بڑی پابندی ختم کر دی

  • بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا عادی ملزم گرفتار

    بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا عادی ملزم گرفتار

    بہاولپور میں درجنوں بچوں سے زیادتی کرنے والے عادی ملزم گرفتارکرلیاگیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق بچوں کو اغوا کے بعد بدفعلی کا نشانہ بنانے کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کوبہاولپور سے گرفتار کیا گیا پولیس کے مطابق ملزم انصر موٹر سائیکل پر مرغیوں کے چوزے فروخت کرتا تھا-

    پولیس کی گرفت سے اشتہاری ملزم کیسے بچ نکلا؟ وجہ سامنے آگئی

    بچوں کو ورغلا کر ان کو گھروں سے دور لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہو جاتا تھا جب کہ ملزم کے خلاف بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں مقدمات درج تھے۔

    بہاولپور میں‌ کونسا ترقیاتی کام ہونے جا رہا ہے؟ ٹینڈر نوٹس بھی جاری

  • 106 سالہ خاتون نے کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کو شکست دے دی

    106 سالہ خاتون نے کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کو شکست دے دی

    کراچی : 106 سالہ خاتون نے کورونا کے خطرناک بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال میں خاتون کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں ڈاکٹروں اور نرسوں کے علاوہ خاتون کے رشتے دار بھی شریک ہوئے۔

    کراچی کی 106 سالہ خاتون حسین بی بی بینظیر میڈیکل کالج لیاری کے تحت چلنے والے کووڈ سینٹر میں زیر علاج تھیں۔اس کے علاوہ لیاری کے بینظیر میڈیکل کالج میں ایک 5 سالہ بچے نے بھی بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کو شکست دی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ایک 100 سالہ شہری نے کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی-

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مریکی کورونا ویکسین فائزر کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچی تھی غیرملکی ایئرلائن 64 ہزار فائزر ویکسین ڈوز لے کر پہنچی تھی پاکستان نے فائزر ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں فائزر ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد کو لگائی جائے گی، فائزر ویکسین دائمی امراض میں مبتلا افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

    کورونا وائرس سے متعلق روس کی سیاحتی اداروں کو حیران کن تجویز

    امریکی کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مد میں 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مد میں 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کورونا ویکسین کی مد میں منظور کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے لی گئی قرض کی رقم صرف کورونا ویکسین خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض سے پاکستان میں ویکسی نیشن پروگرام کو مستحکم کیا جائے گا –

    رپورٹس کے مطابق قرض سے پاکستان کو تین کروڑ 98 لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن میں مدد ملے گی۔

    کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا معامے،سندھ حکومت کا عوام کے ساتھ سنگین مذاق سامنے…

    خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے کورونا ویکسی نیشن پروگرام کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور4 ہزار 720 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی۔

    کورونا کے وار مسلسل جاری: ملک بھر میں مزید 95 افراد جاں بحق

  • جو اپنے محسنوں کے نہ ہو سکے وہ اپنی نئی پناہ گاہ کی بھی جڑیں کھوکھلی کریں گے       ترجمان پنجاب حکومت

    جو اپنے محسنوں کے نہ ہو سکے وہ اپنی نئی پناہ گاہ کی بھی جڑیں کھوکھلی کریں گے ترجمان پنجاب حکومت

    عون چوہدری کے وزیراعلی پنجاب سے متعلق بیان پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے بارے میں تمام ممبران ببانگ دہل کہتے ہیں کہ وہ سب کو عزت دیتے ہیں وزیراعلی پنجاب نے عون چوہدری کو عزت دی اور عون چوہدری اپنے محسنوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے میں مصروف ہیں.

    صوبائی وزیر کے بھائی کا قتل :موقع سے گرفتار ملزم نے قتل کی وجہ بتا دی

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا کی محسنوں کو دغا دے کے کہیں اور نمبر ٹانگنے کی کوششیں شرمناک ہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عون چوہدری سے استعفی مانگا گیا جو انہوں نے نہ دیا لہذا انہیں ڈی. نوٹیفائی کر دیا گیا-

    مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عون چوہدری کی تمام تر سیاسی ساکھ کی بنیاد یہی ہے کہ ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کچھ تصاویر ہیں. اس کے علاوہ ان کا کوئی سیاسی تعارف نہیں-

    وسیم اکرم کی کراچی والوں سے معذرت

    ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے عون چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو اپنے محسنوں کے نہ ہو سکے وہ اپنی نئی پناہ گاہ کی بھی جڑیں کھوکھلی کریں گے-

    گوجرانوالہ : ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں

  • نواز شریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے     شہباز شریف

    نواز شریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سیاسی فائدے کے لیے حقائق کے برعکس بیانات باعث افسوس ہیں، سیاسی نفرت پر مبنی حکومتی بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں، سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہو گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے، ایک فرد کو بدنام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، نواز شریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا، نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، یہ فیصلہ بھی سرکاری بورڈ کا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق نواز شریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہو گا، ڈاکٹر جب اجازت دیں گے تو نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے-

    نواز شریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیرانسانی رویہ ہے نے مزید کہا کہ قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ویزے کے لیےاپیل دائر کر دی گئی ہے، اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔

    کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔ مریم نواز

  • نواز شریف نے حمد اللہ محب سے ملاقات  کیوں کی تھی ؟اسحاق ڈار نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

    نواز شریف نے حمد اللہ محب سے ملاقات کیوں کی تھی ؟اسحاق ڈار نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

    دو ہفتے قبل لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب سے ملاقات پر اسحاق ڈار نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دو ہفتے قبل افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کی نواز شریف سے ملاقات کی تصاویر سامنے آئیں تو تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے اعتراضات سامنے آئے-

    تاہم اب اسحاق ڈار سے لندن میں صحافیوں نے پوچھا کہ نوازشریف نے افغانستان کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کیوں کی ؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزوں کا فیصلہ سو چ سمجھ کرکرنا ہوتا ہے ، انہوں نے کئی مہینے پہلے ہم سے ملنے کا وقت مانگا تھا –

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کی یوکے کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ، ڈائننگ سٹریٹ اور یہاں کے آرمی چیف سے ملاقات طے ہو رہی تھی ، یہ ڈویلپمنٹ ضرور ہوئی ہے ، اس پر ہم نے بہت غور سے سوچا کہ حکومت تو ہر چیز تباہی کی طرف لے جارہی ہے ، کیا ہمیں نقصانات کو کنٹرول کرنا چاہیے یا پھر اسے چھوڑ دینا چاہیے ۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے بہت ہی دانشمندانہ بڑی عقلمندی کا فیصلہ کیا ہمیں انہوں نے ایک ہفتہ قبل اطلاع دی کہ ہم آ رہے ہیں یہ حکومت فارن پالیسی کو جہاں لے جارہی ہے اور اس نہج پر لے آئی ہے کہ افغانستان جیسے ملک سے غیر مناسب بیانات آ رہے ہیں-

    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے سمجھا کہ انہیں سمجھایا جائے اور انہوں نے بھی اعتراف کیا کہ نوازشریف کے تینوں ادوار میں افغانستان سے متعلق بہترین پالیسی رہی ہے ۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کو تو ن لیگ کی کوئی چیز پسند نہیں آتی، ہم ان سے نپٹ لیں گے اور نپٹ رہے ہیں ۔

    وسیم اکرم کی کراچی والوں سے معذرت

  • ترکی نے پاکستانی طلبہ سے بڑی پابندی ختم کر دی

    ترکی نے پاکستانی طلبہ سے بڑی پابندی ختم کر دی

    انقرہ : پاکستان سے ترکی جانے والے طلبہ کیلئے ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترکی نے پاکستان، افغانستان،بنگلادیش، سری لنکا اوربھارتی باشندوں کیلئے نئی نئی ٹریول پالیسی جاری کی تھی جس کے تحت غیرملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

    ترک حکام نے کہا تھا کہ ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کوخود برداشت کرنے ہوں گے اور حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے 200 یورو بھی ادا کرنے ہوں گے۔

    امریکی کورونا ویکسین پاکستان پہنچ گئی

    تاہم اب ترک حکومت کی جانب سے پاکستان سے ترکی جانے والے طلبہ کیلئے ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    ترک حکومت کے 5 اگست کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد جاری ہے جس کے مطابق ترکی میں مستقل رہائش پذیرپاکستانی اپنے گھروں ہی میں قرنطینہ کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سے ترکی جانے والے طلبہ کیلئے بھی ہوٹل میں قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    پاکستانی سفارتخانے کے مطابق طالب علموں کے قرنطینہ کیلئے استنبول اور انقرہ میں یونیورسٹی کے ہاسٹلز مختص کردیے گئے ہیں، طالبعلموں کو اپنی یونیورسٹی کی رجسٹریشن دکھانی ہو گی جس کے بعد انہیں نجی ہوٹل میں قرنطینہ کی لازمی شرط سے استثنیٰ حاصل ہو جائے گا۔

    بھارتی کورونانےبھارت سمیت دنیاکوتباہ کردیامگرریڈلسٹ سےباہر:پاکستان پرپابندیاں کیوں؟برطانوی…