Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • ہوائی فائرنگ پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

    ہوائی فائرنگ پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

    بھارتی ریاست اترپردیش میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں چچا کے زخمی ہونے پر دلہن نے شادی سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں دلہے والوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دلہن کے چچا زخمی ہو گئے فائرنگ سے چچا کے زخمی ہونے پر 22 سالہ دلہن ارم نے شہزاد نامی دلہے کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا۔

    دلہن نے کہا کہ میں اس شخص سے شادی کیسے کر سکتی ہوں جس کے مہمانوں کی فائرنگ سے میرے چچا زخمی ہو گئے باراتیوں کا میرے خاندان کے ساتھ برتاؤ ٹھیک نہیں تھا اور جب میں ان کے ساتھ جاؤں گی تو یہ میرے ساتھ نہ جانے کیسا رویہ اختیار کریں گے۔

    دولہا اپنی ہونےوالی بیوی کودیکھنےکےبعد موقع سےکیوں فرارہوگیا؟

    رپورٹس کے مطابق دلہن ارم کے شادی سے انکار کے بعد اس کے گھر والوں نے دلہا کی گاڑی توڑنے کے بعد دلہے کے رشتے داروں کی پٹائی کی اور انہیں کچھ دیر کے لیے یرغمال بھی بنالیا تھا بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تقریب کی ویڈیو کی مدد سے فائرنگ کرنے والوں کی شناخت کی جائے گی تاہم دلہا شہزاد اور اس کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اگر لائسنس یافتہ اسلحے سے فائرنگ کی گئی ہے تو اسلحہ لائسنس کی منسوخی کی رپورٹ بھیجی جائے گی دلہن کے چچا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پونے: دلہن کی گاڑی کے بونٹ پر بیٹھ کر شادی میں انٹری ، ویڈیو وائرل

  • وسیم اکرم کی کراچی والوں سے معذرت

    وسیم اکرم کی کراچی والوں سے معذرت

    کشمیر پریمیئر لیگ( کے پی ایل) کے سلسلے میں مظفرآباد میں موجود سابق کرکٹر وسیم اکرم نے دریائے نیلم پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا ۔

    باغی ٹی وی : وسیم اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو جاری کی جہاں ان کے عقب میں دریائے نیلم بہہ رہا ہےویڈیو کے آغاز میں سابق کرکٹر آس پاس کے نظارے دکھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں یورپ یا سوئزرلینڈ میں نہیں ہوں بلکہ میں خوبصورت پاکستان میں موجود ہوں یہ دریائے نیلم ہے-


    وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا کہ کراچی والوں سے میری اب ایک معذرت بنتی ہے کہ میں انہیں ہی گندا کہتا آیا ہوں کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ ہم کراچی والے ہی زیادہ صفائی کا خیال نہیں رکھتے لیکن غلطی ہو گئی ہے-

    کشمیر پریمئیر لیگ افتتاحی میچ: راولا کوٹ ہاکس نے میرپورررائلز کوشکست دے دی

    وسیم اکرم کہتے ہیں کہ اگر میرے پیچھے دیکھیں تو خوبصورت دریا ہے لیکن ساتھ ہی گندگی کے ڈھیر بھی دیکھیں صرف کراچی والے ہی نہیں بلکہ ہم سارے ہی بڑے گندے ہیں۔

    کشمیر پریمئیر لیگ: بھارتی دھمکیاں خاک میں مل گئیں،ہر شل گبز مظفر آباد پہنچ گئے

  • صوبائی وزیر کے بھائی کا قتل :موقع سے گرفتار ملزم نے قتل کی وجہ بتا دی

    صوبائی وزیر کے بھائی کا قتل :موقع سے گرفتار ملزم نے قتل کی وجہ بتا دی

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں ان کے بھائی مبشر کھوکھر کو فائرنگ سے قتل کرنے والے گرفتار ملزم ناظم نے قتل کی وجہ بتا دی ہے-

    باغی ٹی وی : ملزم ناظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے بھائی اور چچا کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ملک مبشر کو قتل کیا صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کے ملزم ناظم سے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے جن کے مطابق ملزم شادی کی تقریب میں سوا 8 بجے ہی آ گیا تھا، اسے سیکیورٹی نے چیک ہی نہیں کیا تھا۔

    اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ،ابتدائی تفتیش کر لی گئی، قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ ملزم نے بتا دیا

    ملزم ناظم نے پولیس کو بتایا کہ شادی کی تقریب میں، میں مہمانوں کے ساتھ ہی جا کر بیٹھ گیا تھا، اسد کھوکھر اور ان کے بھائی مبشر دو بار میرے سامنے سے گزرے۔

    پولیس کو ملزم نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ان کے ساتھ تھے، میں وزیرِ اعلیٰ کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آ گیا۔

    بیان میں ملزم نےبتایا کہ کہ وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار گاڑی میں بیٹھے تو میں نے آگے بڑھ کر مبشر پر فائرنگ کر دی، جس پستول سے فائر کیا وہ لائسنس یافتہ تھا جسے 40 ہزار روپے میں خریدا تھا۔

    ملزم ناظم نے پولیس کو وجۂ قتل بتاتے ہوئے کہا کہ مبشر میرے بھائی بلے اور چچا کے قتل میں ملوث تھا، منشا کے قتل میں 8 سال جیل کاٹ کر آیا ہوں، قتل کی منصوبہ بندی خود کی۔

    نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    مقتول کا پوسٹ مارٹم کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے پوسٹ مارٹم کے مطابق بائیں آنکھ پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں درج ہے کہ مدثر کھوکھر کو بائیں آنکھ پر گولی قریب سے ماری گئی، جو آر پار ہو گئی۔

    واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ملک اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں پیش آیاعینی شاہد کے مطابق وزیرِ اعلیٰ واپسی کیلئے کار میں بیٹھے ہی تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ وزیرِ اعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر رونما ہوا گولیاں لگنے سے مدثرکھوکھر اور افضل نامی شخص زخمی ہو گیا، مبشر کھوکھر کو ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈیفنس میں فارم ہاؤس میں منعقد ہونے والی دعوتِ ولیمہ منسوخ کر دی گئی دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب سے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سزا یقینی بنائی جائے۔

    اسد کھوکھرکےبیٹےکی ولیمےکی تقریب کےدوران حملہ :وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی

  • کشمیر پریمئیر لیگ افتتاحی میچ:  راولا کوٹ ہاکس نے میرپورررائلز کوشکست دے دی

    کشمیر پریمئیر لیگ افتتاحی میچ: راولا کوٹ ہاکس نے میرپورررائلز کوشکست دے دی

    مظفر آباد : کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے افتتاحی میچ میں مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی زیر قیادت راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ ہاکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ احمد شہزاد 69، بسم اللہ خان 59 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ میرپور رائلز کے عماد بٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں راولا کوٹ ہاکس کے بسم اللہ خان کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    195 رنز کے ہدف میں میرپور رائلز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے میرپور رائلز کی جانب سے شعیب ملک 74 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    گزشتہ روز کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے ایونٹ کی رنگارنگ تقریب میں پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    کشمیر پریمیئر لیگ ،افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل

    کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس لیگ کے حوالے سے خواب 2018 میں دیکھا تھا اور 2019 میں اس حوالے سے حکومت سے بات کی۔

    جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز بھارت کی دھمکیوں کے باوجود مظفر آباد پہنچ گئے ہیں ہرشل گبز کے پی ایل میں اوور سیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔

    ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مظفرآباد میں کے پی ایل کا آغاز ہوگیا ہے،لیگ کا فائنل 17 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں ایونٹ جو 6 اگست سے شروع ہونے والا ہے ، اس میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم اور دیگر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

    کشمیر پریمئیر لیگ: بھارتی دھمکیاں خاک میں مل گئیں،ہر شل گبز مظفر آباد پہنچ گئے

  • سلامتی کونسل کے اجلاس میں مدعو نہ کرنے پر پاکستان کا اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے صدرکو مذمتی خط

    سلامتی کونسل کے اجلاس میں مدعو نہ کرنے پر پاکستان کا اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے صدرکو مذمتی خط

    پاکستان دوعشروں سےافغانستان کی صورتحال سےمتاثرہے،اجلاس میں بلانا چائیےتھا،این جی اوکواجلاس میں بلایاجاسکتاہےتوپاکستان کو کیوں نہیں ،سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کونہ بلانے پرپاکستان کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے صدرکوخط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی : اقوم متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو مدعونہ کرنا سلامتی کونسل کےقوانین کی خلاف ورزی ہے پاکستان نےسلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت کی درخواست کی تھی۔

    ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے

    نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کی سربراہی میں ہونے والے سلامتی کونسل کےاجلاس میں شفافیت کی امید نہیں تھی اجلاس میں پاکستان کےبرعکس افغان مندوب کوخطاب کی اجازت دی گئی۔

    انہوں نےکہاکہ افغان مسئلےکافوجی حل نہیں پاکستان نےافغان مسئلےکےسیاسی حل کی ہرممکن کوشش کی پاکستان کو افغانستان کی تیزی سےبدلتی صورت حال پرتشویش ہے پاکستان نےطالبان کومذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کردار اداکیا تاہم بہت سےمسلح گروہ افغانستان میں امن نہیں دیکھناچاہتے۔

    کشمیر پریمئیر لیگ: بھارتی دھمکیاں خاک میں مل گئیں،ہر شل گبز مظفر آباد پہنچ گئے

    منیراکرم نےکہا ہےکہ پاکستان اپنی سرزمین کوافغانستان کےخلاف استعمال نہیں ہونےدے گا،ہم افغانستان سےبھی ایسےرویےکی امیدرکھتےہیں پاکستان11اگست کو دوحہ میں ہونے والے سہ ملکی اجلاس کا منتظر ہے-

    دوسری جانب افغانستان کی صورتحال پرسلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکہ نےانٹرافغان ڈائیلاگ کے ذریعےافغانستان کےمسئلےکےحل کی تلاش پر زور دیا۔

    برطانیہ نےکہا کہ طالبان نےاگرجنگ کےذریعےحکومت قائم کی تو تسلیم نہیں کریں گے چینی مبصرنےکہا کہ امریکہ اور نیٹو ہاتھ جھاڑکرمسائل پیچھےنہ چھوڑیں۔

    بھارت : 9سالہ دلت بچی سے شمشان گھاٹ میں اجتماعی زیادتی:پھرقتل بھی کرڈالا

    افغان مشن کےسربراہ کاکہناتھاکہ افغانستان کی صورتحال شام جیسی ہے۔ افغان جنگ زیادہ تباہ کن اور خطرناک مرحلےمیں داخل ہو چکی ہے۔ جو پڑوسی ملکوں کو بھی متاثرکرسکتی ہے۔ طالبان کے مذاکراتی وفد کے سفری اجازت ناموں کو مشروط کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ انڈیا نےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اسے اگست کے ماہ کے لیے یہ ذمہ داری دی گئی ہے سکیورٹی کونسل رپورٹ پر ماہانہ فورکاسٹ کے مطابق انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی میریٹائم سکیورٹی (بحری امور) پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک اجلاس کی صدارت کریں گےانڈیا کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرنے والے وہ پہلے انڈین وزیر اعظم ہوں گے۔

    اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے خبر رساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلامتی کونسل میں انڈین صدارت پر پاکستان اپنی توجہ مرکوز رکھے گا مگر اس سے فکر مند نہیں۔

    انڈیا کا کہنا تھا کہ اس کی توجہ تین چیزوں پر ہوگی: میری ٹائم سکیورٹی، امن عمل اور دہشتگردی کے خلاف جنگ۔

    انڈیا دو برسوں کے لیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں صرف پانچ مستقبل رکن ہیں: امریکہ، چین، برطانیہ، روس اور فرانس۔

    بھارتی ریاستیں آپس میں لڑنے لگیں:معاملہ شدت اختیارکرگیا

    مستقبل اراکین کے پاس ویٹو کی طاقت ہوتی ہے، یعنی وہ کسی فیصلے کو روک سکتے ہیں۔ پانچ میں سے اگر کوئی ایک مستقل رکن بھی ویٹو کردے تو قرار دار منظور نہیں کی جاتی۔ سلامتی کونسل کے 10 عارضی ممبران کے پاس یہ طاقت نہیں ہوتی۔

    اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ہر ماہ صدارت تبدیل ہوتی ہے اور اسے انگریزی کے حروف تہجی کی ترتیب سے چلایا جاتا ہے۔ اس کے تحت یہ انڈیا کو صدارت فرانس نے منتقل کی ہے۔

    انڈیا یکم جنوری 2021 کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بنا تھا اور اس کی رکنیت 31 دسمبر 2022 تک جاری رہے گی۔ اس دوران انڈیا کو دو مرتبہ سلامتی کونسل کی صدارت ملے گی۔

    افغان طالبان نے باب دوستی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا

  • اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ،ابتدائی تفتیش کر لی گئی، قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ ملزم نے بتا دیا

    اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل ،ابتدائی تفتیش کر لی گئی، قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ ملزم نے بتا دیا

    لاہور: صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل میں ملوث ملزم سے ابتدائی تفتیش کر لی گئی۔

    باغی ٹی وی : لاہور کے علاقے ڈیفنس میں صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ موقع سے پکڑے جانے والے ملزم ناظم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کے قتل میں گرفتار ملزم ناظم نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں سوا 8 بجے آ یا اور اسے سیکیورٹی نے چیک ہی نہیں کیا۔

    ملزم نے کہا کہ اسد کھوکھر اور ان کے بھائی مدثر دو بار میرے قریب سے گزرے اور جب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ان کے ساتھ تھے۔

    ملزم ناظم نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آ گیا اور وزیراعلیٰ گاڑی میں بیٹھے تو آگے بڑھ کر مبشر پر فائرنگ کر دی۔ جس پستول سے فائر کیا اس کا لائسنس تھا اور 40 ہزار کا خریدا تھا۔

    ملزم نے کہا کہ منشا نامی شخص کے قتل میں 8 سال جیل کاٹ کر آیا ہوں اور مبشر کے قتل کی منصوبہ بندی خود کی تھی۔

    ادھر مقتول مبشر کھوکھر کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی جس کے مطابق بائیں آنکھ پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں درج ہے کہ مبشر کھوکھر کو بائیں آنکھ پر گولی قریب سے ماری گئی، جو آر پار ہو گئی۔

    نامزد صوبائی وزیراسد کھوکھرکا بھائی قاتلانہ حملےمیں جاں بحق:وزیراعلیٰ نےنوٹس لےلیا

    واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ملک اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی موجودگی میں پیش آیاعینی شاہد کے مطابق وزیرِ اعلیٰ واپسی کیلئے کار میں بیٹھے ہی تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعہ وزیرِ اعلیٰ کی کار سے چند گز کے فاصلے پر رونما ہوا گولیاں لگنے سے مبشر کھوکھر اور افضل نامی شخص زخمی ہو گیا، مبشر کھوکھر کو ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

    اسد کھوکھرکےبیٹےکی ولیمےکی تقریب کےدوران حملہ :وزیراعلیٰ،اسد کھوکھرمحفوظ رہے،بھائی زخمی

    فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈیفنس میں فارم ہاؤس میں منعقد ہونے والی دعوتِ ولیمہ منسوخ کر دی گئی دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب سے فائرنگ کے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سزا یقینی بنائی جائے۔

    کورونا کے وار مسلسل جاری: ملک بھر میں مزید 95 افراد جاں بحق

  • کشمیر پریمئیر لیگ: بھارتی دھمکیاں خاک میں مل گئیں، ہر شل گبز مظفر آباد پہنچ گئے

    کشمیر پریمئیر لیگ: بھارتی دھمکیاں خاک میں مل گئیں، ہر شل گبز مظفر آباد پہنچ گئے

    کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد سے قبل بھارت کی بوکھلاہٹ اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں کام نہ آئیں-

    باغی ٹی وی : جنوبی افریقی کرکتر ہرشل گبز بھارت کی دھمکیوں کے باوجود مظفر آباد پہنچ گئے ہیں ہرشل گبز کے پی ایل میں اوور سیز واریئرز کی نمائندگی کریں گے۔

    رشل گبز کے انکشافات نے بھارتی مکرو چہرے کو بے نقاب کر دیا مشعال ملک

    اس سے قبل ہرشل گبز نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    ہرشل گبز نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے مجھےدھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    بھارتی سازشیں ناکام، معروف سری لنکن کھلاڑی نے کشمیر پریمیئر لیگ کھیلنے کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مظفرآباد میں کے پی ایل کا آغاز ہوگیا ہے،لیگ کا فائنل 17 اگست ‏کو مظفرآباد میں ہی ہو گا لیگ میں مجموعی طور پر 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز، راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، باغ اسٹالینز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں ایونٹ جو 6 اگست سے شروع ہونے والا ہے ، اس میں شاہد آفریدی ، شاداب خان ، عماد وسیم اور دیگر اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ کے خلاف بھارتی سازشیں، معروف ساؤتھ افریقن کھلاڑی بھارت پر پھٹ پڑے

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی دی گئی تھی کہ اگر وہ کشمیر لیگ کا حصہ بنے تو ان پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دروازے بند کردئیے جائیں گے بعد ازاں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کہا کہ وہ کے پی ایل ٹورنامنٹ کو تسلیم نہ کرے۔

    کشمیر پریمئیرلیگ : پی سی بی بھارتی کرکٹ بورڈ کی مداخلت پر برہم

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا فیصلہ

  • کورونا کے وار مسلسل جاری: ملک بھر میں مزید 95 افراد جاں بحق

    کورونا کے وار مسلسل جاری: ملک بھر میں مزید 95 افراد جاں بحق

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 95 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 57 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور4 ہزار 720 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.18 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 23 ہزار 797 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 96 ہزار 918، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 47 ہزار 452، پنجاب میں تین لاکھ 62 ہزار 557، اسلام آباد میں 90 ہزار 93، بلوچستان میں 31 ہزار 69، آزاد کشمیر میں 26 ہزار 421 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 615 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 141 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 126، خیبرپختونخوا 4 ہزار 507، اسلام آباد 809، گلگت بلتستان 150، بلوچستان میں 330 اور آزاد کشمیر میں 639 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • گوجرانوالہ : ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں

    گوجرانوالہ : ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں

    گوجرانوالہ میں بھارت کا ایک منٹ میں سینتیس ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ توڑنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت کا ریکارڈ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

    11اگست کو ہونے والے تاریخی ایونٹ کے لیے وزیراعظم کو بھی گوجرانوالہ آنے کی دعوت دی گئی ہے علاوہ ازیں اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

    یوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنانا ہے سبطین خان

    واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا تھا کہ 21 لاکھ کا ہدف 14 اگست تک بہرصورت حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنانا ہے –

    اس حوالے سے وزیر جنگلات سبطین خان نے سیکرٹری جنگلات شاہد زمان سے ملاقات کی تھی جس میں پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اس ملاقات میں 14 اگست تک 21 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔

    سبطین خان نے کہا کہ تھا مہم کے تحت 21 لاکھ پودوں کی شجرکاری کیلئے ارتھ ورک مکمل کر لیا گیا ہےیوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر سرپرائز دیں گے۔

    سبطین خان نے مزید کہا تھا کہ تمام پارلیمنٹیرینز اور مقامی حکومتیں پلانٹ فار پاکستان کیلئے کردار ادا کریں، 14 اگست تک 21 لاکھ اور دسمبر تک 60 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا ہدف مکمل کریں گے۔

  • ٹوکیو اولمپکس:  پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے

    ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے

    ٹوکیو اولمپکس : پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے جیولین تھرو(نیزہ بازی) کے فائنل مقابلے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔

    ارشد ندیم کے اولمپک فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات کی مبارکباد

    ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعاگو ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے بعد وہ اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے –

    ارشد ندیم پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

    پاکستانی ایتھلیٹ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے پر 4 اگست کو وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہے اور سیاسی و سماجی اور شوبز شخصیات کی جانب سے تعریفیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا تھا-

    ٹوکیواولمپکس :ارشد ندیم نےعمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا…

    ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے…

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب