Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • اپنی 40 ویں سالگرہ پر میگھن مارکل کا خواتین کے لئے نیا اقدام

    اپنی 40 ویں سالگرہ پر میگھن مارکل کا خواتین کے لئے نیا اقدام

    ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر 40×40 کے نام سے خواتین کے لیے ایک نئے اقدام کا آغاز کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سی بی ایس نیوز کے مطابق میگھن مارکل بدھ کے روز 40 سال کی ہو گئی ، اور ڈچس آف سسیکس کو سوشل میڈیا پر کئی شاہی خاندان کے سالگرہ کے پیغامات موصول ہوئے شہزادہ ہیری کی بیوی نے بھی اپنی سالگرہ کےموقع پر ایک نیا اقدام 40×40 شیئر کیا ہے-

    میگھن مارکل نے اپنی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی ویب سائٹ آرچویل ڈاٹ کام (Archwell.com) پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں امریکی اداکارہ میلیسا میکارتھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے مذکورہ ویب سائٹ میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے گزشتہ سال شروع کی تھی-

    سائٹ پر ، میگھن نے اپنی سالگرہ اور بہت سی چیزوں کی عکاسی کرتے ہوئے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں ، انہیں احساس ہوا کہ "وقت ہمارے سب سے بڑے اور ضروری تحائف میں سے ایک ہے "وقت کے سب سے قیمتی تحائف میں دوسروں کی خدمت میں وقت گزارنا بھی ہےاور یہ ناقابل یقین تبدیلی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

    میگھن نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں دسیوں لاکھوں خواتین نے کام چھوڑ دیا ہے ، بڑے حصے میں وبائی امراض کی وجہ سے ، اور بہت سے لوگوں کو اس بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    کوئی گالیاں دے کر مجھے جمہوری حق استعمال کرنے سے نہیں روک سکتا مہوش حیات

    میگھن نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ سرپرستی خواتین کو اعتماد بحال کرنے اور ان کی معاشی طاقت کو دوبارہ بنانے میں مدد کرنے کا ایک طریقہ ہے ، اور اپنی سالگرہ کے موقع پر ، میں نے 40 دوستوں ، کارکنوں ، کھلاڑیوں ، فنکاروں اور عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ 40 منٹ کے مینٹورشپ میں حصہ لے کر عالمی کوششوں کو شروع کریں۔

    ڈچز آف سسیکس نے مزید کہا کہ 40 منٹ کا وقت ان ضرورت مند خواتین کے لیے نکالیں جو کہ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں اور پھر سے افرادی قوت کا حصہ بننا چاہتی ہیں۔

    میگھن کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کے لیے 40×40 کےاقدام کے آغاز سے اپنی40 ویں سالگرہ کو اپنے لیے مزید خاص بنانا چاہتی ہیں۔

    اس اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے میگھن نے میلیسا میکارتھی کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر ان کے تمام 40 دوست اس اقدام میں ان کے ساتھ شامل ہوئے تو اس سے واضح تبدیلی کا آغاز ہو سکتا ہے۔

    صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل…

  • منشیات کیس:سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی مشکلات میں اضافہ

    منشیات کیس:سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی مشکلات میں اضافہ

    منشیات کیس: بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کا نام 2016 میں منشیات فروش اسکینڈل میں سامنے آیا تھا انہیں وکی گوسوامی سے منسلک منشیات ریکٹ میں مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ اب اس کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے کی خصوصی عدالت نے دو ہزار کروڑ کے منشیات کیس میں سیل کیے گئے اداکارہ کے 6 بینک اکاؤنٹس، تین ایف ڈیز اور ممبئی کے دو فلیٹس کو ریلیز کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے درجنوں فحش ویڈیوز اور دیگر مواد برآمد کر لیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ممتا کلکرنی نے اپنے وکیل کی مدد سے عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی کہ انہیں 2016 کے کیس میں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔ وہ اپنے خاندان کی واحد کفیل ہیں۔

    اپنی درخواست میں کلکرنی نے کہا تھا کہ ان کی ایک بہن ذہنی بیماری میں مبتلا ہے اور نوی ممبئی میں پنویل سینٹر میں پچھلے 8 برس سے زیرعلاج ہے۔ اپنے تمام بینک اکاؤنٹس اور ایف ڈیز منجمد ہونے کے باعث وہ اپنی بہن کےعلاج کے اخراجات اوردیگر مالی ضروریات برداشت نہیں کرپارہی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ لڑکیوں سےغیر اخلاقی ویڈیوز بنوانے کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار

    سابق اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی بہن کے لیے ضروری ہے کہ وہ صاف ستھرے ماحول میں رہے اور اس مقصد کے لیے ان کے ممبئی میں سیل کیے گئے دونوں فلیٹس کو چھوڑا جائے اور ان کا قبضہ انہیں دیاجائے تاہم عدالت نے ممتا کلکرنی کی درخواست مسترد کردی۔

    تاہم ، عدالت نے مشاہدہ کیا کہ وہ عدالت یا تفتیشی ایجنسیوں کے سامنے پیش نہیں ہوئی تھیں اور اس وجہ سے اس کے اکاؤنٹ کو منجمد کرنے کے لیے کافی مواد موجود نہیں تھا۔

    اس وقت جب تھانے پولیس نے سولا پور میں قائم ایک فیکٹری سے 20 ٹن ایفیڈرین ضبط کی تھی ، خیال کیا جاتا تھا کہ کلکرنی گوسوامی کے ساتھ کینیا میں تھی۔

    شوہرراج کندرا کی وجہ سے شلپا شیٹھی کومعاشی طور پر کتنے نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

  • ارشد ندیم کے اولمپک فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات کی مبارکباد

    ارشد ندیم کے اولمپک فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات کی مبارکباد

    پاکستان کے 24 سالہ ایتھلیٹ ارشد ندیم کی جانب سے ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچنے پر شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادیں دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کے فاصلے پر جیولن پھینک کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس کے بعد وہ اولمپکس ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے اور اب فائنل راؤنڈ میں ان کا مقابلہ فن لینڈ کے لاسی ایٹالٹو سے ہوگا جو 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    ارشد ندیم پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

    پاکستانی ایتھلیٹ کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے پر 4 اگست کو وہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہے اورجہاں سیاسی و سماجی افراد کی جانب سے تعریفیں کی گئی وہیں شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا-


    گلوکار علی ظفر علی ظفر نے اولمپکس کے رزلٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرنے سمیت ارشد ندیم کی تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی انہیں داد دیتے ہوئے تالی بجانے کی ایموجی بھی شامل کی۔


    گلوکار عاصم اظہر نے ارشد ندیم کو شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی اور لکھا ٹوکیواولمپکس کے فائنل میں پہنچنا ہی بہت بڑی کامیابی ہے اور انشااللہ آپ فائنل میں بھی کمال کریں گے۔


    ہمایوں سعید نے اپنی ٹوئٹ میں ایتھلیٹ کے فائنل میں پہنچنے کو پاکستان کے لیے فخر کا مقام قرار دیا اور اپنی ٹوئٹ میں امید کا اظہار کیا کہ وہ مزید بہتر کھیل پیش کرکے لوگوں کو حیران کردیں گے-

    پاکستانی ستاروں کا پولیس کے تمام شہدا کو خراج تحسین

    ٹوکیواولمپکس :ارشد ندیم نےعمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا…

    ہمایوں سعید نے کہا بہت خوب ارشد ندیم۔ آپ سب کو فائنل کے لیے نیک خواہشات! امید ہے کہ ہم اپنے شاندار کھلاڑیوں جیسے ارشد اور طلحہ طالب کے لیے مزید کام کرنے کے قابل ہوں گے۔


    اداکارعدنان صدیقی نے بھی ایتھلیٹ کے فائنل میں پہنچنے کی خبر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر فخر کیا۔

    اداکار شہریار منور اور سمیع خان نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور ارشد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    ماڈل مشک کلیم نے بھی انسٹاگرام پر ارشد ندیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا اور ساتھ ہی تالیاں بجانے کی ایموجی بھی شیئر کی۔

    گلوکار عمیر جسوال نے بھی ایتھلیٹ کی کارکردگی پر ان کی تعریف کرتے ہوئے فائنل میں جیت کے لیے اُمید ظاہر کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    یاسر حسین نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں ارشد ندیم کی تعریف کی-


    ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا انفلوئنسر وقار ذکا نے ارشد ندیم کی کارکردگی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 8 گھنٹوں کے بعد یہ امید ہوئی ہے کہ اولمپک میں پاکستان کے حصے میں گولڈ میڈل آئے گا ساتھ ہی انہوں نے ارشد ندیم کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ ایتھلیٹ یہ کر کے دکھائیں گے۔

    ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے…

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

  • ماورا حسین اور احسن خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری

    ماورا حسین اور احسن خان کے نئے ڈرامے کا ٹیزر جاری

    اداکارہ ماورا حسین اور احسن خان ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’قصہ مہربانو کا‘ میں اکٹھے جلوہ گر ہو ں گے-

    باغی ٹی وی : ڈرامہ سیریل "قصہ مہربانو کا ڈرامہ سیریل مومنہ درید پروڈیکشن کی پیشکش ہے جس کی ہدایت کاری اقبال حسین نے کی ہے جبکہ فاخرہ جبین نے اسے تحریر کیا ہے ڈرامے کے پہلے دو ٹیزر ٹی وی اسکرین پر جاری کر دیئے ہیں، جسے احسن خان اور ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شئیر کیا ہے۔

    خلیل الرحمان قمر کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

    ٹیزر کے مطابق احسن خان” اڈاری” کے بعد اس نئے ڈرامے میں ایک بار پھر منفی کردار میں نظرمیں آئیں گے اور مہر بانو(ماورا حسین) کے زندگی کو مشکلوں سے بھر دیں گے۔

    صدف کنول کے نوجوان لڑکیوں کو کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق مشورے ، ویڈیو کے سوشل…

    علاوہ ازیں "قصہ مہربانو کا” سے نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان اعجاز بھی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے جا رہے ہیں ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ماڈل خوشحال خان، مشال خان، محمد احمد، غزالہ کیفی اور لیلیٰ زبیری شامل ہیں ڈرامے کب تک نشر کیا جائے گا تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے-

    شرمیلا فاروقی کا عائزہ خان کے ڈرامے میں جنسی ہراسانی کو لاپرواہی سے دکھانے پر…

  • امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئی

    امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئی

    عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ دنیا کی پہلی امیر ترین خاتون موسیقار بن گئی ہیں –

    باغی ٹی وی : فوربز کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ 3 کھرب روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں امریکی پاپ اسٹار کے اثاثوں میں اضافہ ان کے میوزک کیرئیرکی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے میک اپ برنڈاسے ہوا ہے –

    فوربز کے مطابق گلوکارہ کو اس سال ان کی کاسمیٹکس کمپنی سے 1.4 بلین ڈالرز کا بزنس ہوا ہے۔

    33 سالہ ریحانہ امریکی گلوکارہ نے 2017 میں پارٹنر شپ پر کاسمیٹکس برینڈ کا آغاز کیا تھا جس پران کا کہنا تھا کہ ان کا میک اپ ہر طرح کی خواتین کے استعمال کے لیے ہوگا برانڈ میں 50 مختلف رنگوں کے شیڈز شامل تھے، جن میں پہلی بار کسی نے سیاہ فام خواتین کے لیے خصوصی میک اپ لائن متعارف کرائی تھی۔

    انوملک کو اسرائیلی قومی ترانے کی دھن چوری کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا

    ان کے دونوں برانڈز نے حیران کن طور پر کایلی جینر، کم کارڈیشن اور میڈونا سمیت تمام اداکاراؤں کے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنے پہلے سال میں ہی 550 ملین ڈالرز سے زائد کی سالانہ آمدنی حاصل کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی دولت کے ساتھ ریانا جہاں پہلی ارب پتی گلوکارہ و موسیقار بن گئیں، وہیں وہ معروف شخصیت اوپرا ونفرے کے بعد دوسری امیر ترین کاروباری خاتون بھی بن گئیں ہیں

    چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار اور ہالی ووڈ اداکار کرس وو جنسی زیادتی کے الزام میں…

    خیال رہے کہ امریکی گلوکارہ ریحانہ کی آخری اسٹوڈیو البم “اینٹی” 2016 میں ریلیز کی گئی تھی تاہم گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نویں میوزک البم پر کام کر رہی ہیں اور بہت جلد مداحوں کو تحفہ دیں گی-

  • کورونا وائرس سے متعلق روس کی سیاحتی اداروں کو حیران کن تجویز

    کورونا وائرس سے متعلق روس کی سیاحتی اداروں کو حیران کن تجویز

    ماسکو: کورونا وائرس سے متعلق روس نے سیاحتی اداروں کو تجویز دی ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو دنیا بھر میں گھومنے پھرنے کی اجازت دینی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کا کہنا ہے کہ ویکسینیٹڈ افراد کو دنیا بھر میں چھٹیاں گزارنے کے لیے دنیا بھر میں گھومنے اور سفر کرنے کی اجازت دے دینی چاہیے جیسے کورونا وائرس کے دنیا میں آنے سے پہلے ہوا کرتا تھا۔

    امریکی حکام کا ویکسین شدہ غیرملکیوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت پر غور

    روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اپنی حیران کن تجویز پر اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) اور متعدد یورپی اور ایشیائی ممالک کے سیاحتی اداروں سے رجوع کیا اور جس میں انہوں نے بین الاقوامی سیاحت کی بحالی کی متعلق اپنی تجاویز پیش کیں-

    کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

    روسی ایسوسی ایشن برائے ٹورازم کا موقف ہے کہ اس مسئلے میں تاخیر عالمی سیاحت کے شعبے میں مزید بحران کی صورت حال پیدا کرے گی اور یہی وجہ ہے کہ اب کورونا وائرس کی اس عالمی وبا کے خاتمے کا انتظار کیے بغیر سیاحتی اور کاروباری سفر کی بحالی بہت ضروری ہے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ اور دیگر پابندیوں کو اب فوری ختم کر دینا چاہیے۔

    عوام سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں تعلیمی ادارے کھلیں رہیں‌ گے:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

    روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اسی طرح کی تجویز اسپین ، اٹلی ، برطانیہ ، چین ، جاپان کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی اور ایشیائی بحرالکاہل ممالک کی سیاحتی تنظیموں کو بھیجی ہے تاکہ وہ بھی اس اقدام کی حمایت کریں۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی بھارتی قسم نے پھر سے تباہی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں لاک ڈاون کا نفاذ کیا جا رہا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے 16 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اس وقت کورونا کی وجہ سے خطرناک سمجھے جا رہے ہیں۔

    امریکی مرکز برائے تحفظ و انسداد امراض کی جاری کردہ فہرست میں یونان، آئر لینڈ، لیبیا، اندورا، قازقستان، مالٹا، لیسوتھو، کوراکاؤ، جبل طارق، غواڈالوپ، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بار تھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن جیسے ممالک شامل ہیں۔ان ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    امریکی مرکز کا کہنا تھا کہ ان مقامات پر سفر کرنے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ آپ کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے اور غیر محفوظ شدہ مسافروں کو ان مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔

    دنیا بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی

  • کشمیری اس وقت پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،ہماری اولین ترجیح کشمیر کی آزادی ہے     وزیر اعظم آزاد کشمیر

    کشمیری اس وقت پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،ہماری اولین ترجیح کشمیر کی آزادی ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر

    آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح کشمیر کی آزادی ہے-

    باغی ٹی وی : مظفرآباد میں میڈیا سے یوم استحصال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم وستم کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے وزیراعظم عمران خان پوری امت مسلمہ کی نمائندگی کررہا ہے۔ کشمیری اس وقت پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کا رہنے والا ہوں اولین ترجیح کشمیر کی آزادی ہے-

    بھارت کشمیریوں کو اپنی سر زمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے وزیراعظم عمران…

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور مقبوضہ وادی چنار کے فوجی محاصرے کو دو سال مکمل ہونے پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے پاکستانی جھنڈوں کی بےحرمتی

    یوم استحصال کشمیر پر ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سڑکوں پر ٹریفک رک گئی۔ ریڈیو پاکستان اور ٹیلی وژن چینلز پر ایک منٹ کی خاموشی کے فوراً بعد پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔

    مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں آرمی چیف

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد میں واک کی قیادت کی ریلی میں وزیر داخلہ شیخ رشید بے بھی شرکت کی واک کے شرکا نے سیاہ پٹیاں باندھی تھیں اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے تھے۔

    تاریخ گواہ ہے مسلمان کبھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھا بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں مظالم…

    علاوہ ازیں وزیر خارجہ دفتر سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی شرکت کی –

    کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے فواد چوہدری

    مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے

  • بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں         وزیر خارجہ

    بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرقیادت یوم استحصال کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرقیادت یوم استحصال کشمیر پر بھارت کے 5 اگست کے اقدام کے آج 2 برس مکمل ہونے پر دفترِ خارجہ سے ریلی نکالی گئی ریلی میں وزیر اطلاعات فواد چوہدی نے بھی شرکت کی

    اس موقع پر کشمیر یکجہتی ریلی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ایک منٹ کے لیے ملک بھر میں ٹریفک بھی روک دیا گیا۔

    مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں آرمی چیف

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری جہاں جہاں بھی ہیں بھارت کے خلاف ہم آواز ہیں اور پاکستانی قوم 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتی ہے۔

    تاریخ گواہ ہے مسلمان کبھی ظلم پر خاموش نہیں بیٹھا بھارت کو وارننگ دے رہے ہیں مظالم…

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے بھی بھارتی حکومت کے اقدامات مسترد کردیئے ہیں کیونکہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں کشمیری حق خودارادیت کے لیے پرعزم جدوجہد کر رہے ہیں اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بنیادی حقوق دیئے جائیں۔

    کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہماری رگوں میں ایک ہی خون دوڑتا ہے فواد چوہدری

  • وفاقی دارالحکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے پاکستانی جھنڈوں کی بےحرمتی

    وفاقی دارالحکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے پاکستانی جھنڈوں کی بےحرمتی

    وفاقی دارالحکومت میں وفاقی ادارے کی جانب سے پاکستانی جھنڈوں کی بےحرمتی

    باغی ٹی وی : پاکستانی جھنڈوں کو احترام سے بھی اٹھا سکتے تھے لیکن جاہلوں کو کیا سمجھ ان جھنڈے کی عزت کیا ہےچیٸرمین سی ڈی اے و کمشنر اسلام آباد کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہٸے-

    گزشتہ روز کشمیر ہائی وے اور دیگر شاہراہوں پر 14اگست کی جانب سے فروخت ہونے والے جھنڈے اور دیگر اشیاء جن پر پاکستان کی پہچان چاند ستارہ ہے

    ڈی ایم اے کی فیلڈ ٹیم سے ٹارگٹڈ آپریشن کرواتے ہوٸے پاکستانی پرچم اور جھنڈیوں کی بےحرمتی کی-

    جہاں بعد ازاں پاکستان جھنڈے 14 اگست کی دیگر اشیإ فروخت کرنے والے غریب متاثرین نے چئرمین سی ڈی اے کے گیٹ پر بعد نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر دھرنا بھی دیا کرپٹ ڈی ایم اے افسران روز کرپشن وصول کرکے ناجاٸز طریقے سے کچھ لوگوں کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں-

    مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں آرمی چیف

    لیکن 14 اگست کے مہینے پر پورے پاکستان میں جگہ جگہ جھنڈے اور دیگر اشیإ عام فروخت ہوتیں ہیں افسوس ڈی ایم اے نے بہت گھٹیا پن دکھایا

    ڈی ایم اے کی جانب سے لگاتار گزشتہ کئی ماہ سے جاری بےضابتگیوں ہٹ دھرمی غیرقانونی طور دی جانے والی مختلف ایڈواٹائزمنٹ اوپن سپیس ایل ای ڈیز ایس ایم ڈیز اور مختلف جان لیوا پائلوں جوکہ پلازوں کےبرآمدوں میں کسی بھی وقت انسانی جانوں اور ملاک کونقصان پہنچا سکتے آخر کار کوئی ایکشن نہ ہی انکوائری کی جاسکی –

    نور مقدم کیس : مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج

    اسکے علاوہ سرکاری سالانہ اربوں روپے کی ریکوری کرنے والے ادارہ ڈی ایم اے میں تاحال کوئی ایماندار ڈائریکٹر کیوں تعینات نہ ہوسکا سرکاری کروڑوں روپے ماہانہ سرکار کو دیمک کی طرح کھوکھلاکیا جانے لگا ارباب اختیار اور مجاز اتھارٹی خاموش تماشائی کاکردار ادا کرنےلگے-

    مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم آج یوم استحصال منا رہی ہے

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شامل تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا ایک روزہ میچ 17 ستمبر کو ہو گا-

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں 3 ایک روزہ میچز اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گےدونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ میچز راولپنڈی اور 5 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں ہوں گے جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے-

    نیوزی لینڈ وہ پہلی ٹیم ہوگی جو پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ کے لیےترتیب دیئے گئے بمپر کرکٹ سیزن 22-2021 میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی نیوز ی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کراچی پہنچے گی۔آسٹریلیا بھی آئندہ سال فروری مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی-

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس سے قبل نومبر 2003 میں آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے تھے۔ 2003 کے بعد پاکستان اب تک تین مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کرچکا ہے تاہم یہ تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے۔

    غیر ملکی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں سیریز کھیلنے کے پُرامید

    چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائیٹ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،  ہم پاکستان کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے آغاز میں پاکستان کا دوبارہ دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔

    ڈیوڈ وائیٹ نے کہاکہ بھارت سے باہر نیوزی لینڈ وہ پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کا دورہ کیا اور ہمارے پی سی بی کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔خوشی ہے کہ ایک مشکل وقت ختم ہونے کے بعد اب پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوچکی ہیں۔

    سیریز کا مکمل شیڈول:
    11ستمبر: اسلام آباد آمد، 12تا14 ستمبر:روم آئسولیشن، 15تا16ستمبر: ٹریننگ/ پریکٹس/ انٹرا اسکواڈ میچ

    17، 19اور 21 ستمبر: ایک روزہ بین الاقوامی میچ، راولپنڈی جبکہ 25 ، 26 اور 29 ستمبر ، یکم اکتوبر اور 3 اکتوبر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، لاہور

    گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے نمبر ہیں جبکہ پاکستانی کپتان بابر اعظم دوسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے اختتام پر بابر اعظم کے 14 رینکنگ پوائنٹس میں کمی ہونے کے بعد بابر اعظم کے رینکنگ پوائنٹس 819 ہو گئے جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کے رینکنگ پوائنٹس 841 پر آ گئے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلے گئے جبکہ بھارتی بلے باز کے ایل راہول چھٹے نمبر پر چلے گئے۔