Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • دنیا بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی

    دنیا بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی

    دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ سے بڑھ گئی ہےجبکہ 42 لاکھ 58 ہزار 693 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔

    امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ 49 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    فرانس میں 61 لاکھ 78 ہزار 632 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 993 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ترکی میں 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 645 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

    برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 58 ہزار 597 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 17 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 25 ہزار 789 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    روس میں 63 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 925 ہے۔

    برطانیہ میں 59 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 881 اموات ہوچکی ہیں۔

    پاکستان میں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

    کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

    تعلیمی اداروں میں‌ کرونا ایس او پیز کے متعلق اجلاس کل طلب کرلیا گیا

  • پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے           شعیب اختر

    پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے شعیب اختر

    سابق پاکستانی کرکٹر اور کشمیر پریمیئر لیگ کے امن کے سفیر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کشمیر پریمیئر لیگ پر قائم کردہ موقف پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ لیگ کا ہونا کشمیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا، پی سی بی کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل کرے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے۔

    شعیب اختر کشمیر پریمئیر لیگ میں امن کے سفیر مقرر

    واضح رہے اس سے قبل شعیب اختر نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کے بارے میں پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں پہنچیں گی، جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز اور پچز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گی۔

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

    خیال رہے کہ تمام طرز کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں گیارہ میچز میں شکست ہوئی ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلا جائے گا۔عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کیا گیا ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا ، جیت گا کون ؟ شعیب اختر نے دی بڑی پیشن گوئی

    بھارت کو سفارتی محاذ پر ایک اور ناکامی کا سامنا ،غیر ملکی کھلاڑیوں کا کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت کا فیصلہ

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

    پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے کورونا وائرس کے 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 45 ہزار 862، پنجاب میں تین لاکھ 59 ہزار 321، اسلام آباد میں 88 ہزار 676، بلوچستان میں 30 ہزار 749، آزاد کشمیر میں 25 ہزار 301 اور گلگت بلتستان میں 8 ہزار 391 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • گورنر نیویارک پر 11 خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت

    گورنر نیویارک پر 11 خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت

    امریکا کی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات مکمل کی جا چکی ہیں تحقیقات میں ان کو قصور وار قرار پایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : الجزیرہ کے مطابق ریاستی اٹارنی جنرل کی پانچ ماہ کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اینڈریو کومو نے وفاقی اور ریاستی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور 11 خواتین کو ہراساں کیا ہے-


    ریاستی اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز

    نیو یارک اٹارنی نے کہا کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گورنر اینڈریو کومو نے نیویارک کے موجودہ اور سابقہ ​​ملازمین کو ناپسندیدہ اور غیر رضامندی سے چھونے میں مشغول اور جنسی نوعیت کے متعدد اشتعال انگیز تبصرے کر کے جنسی طور پر ہراساں کیا ۔ جنرل لیٹیا جیمز نے کہا۔

    معید یوسف نے جوبائیڈن انتظامیہ سے شکوہ کیا کہ وہ عمران خان کوفون کیوں نہیں…

    جیمز نے منگل کو ایک میڈیا کانفرنس کو بتایا ، "آزاد تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ گورنر کوومو نے متعدد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیا ، جن میں سے بہت سی نوجوان خواتین تھیں –

    جبکہ گورنر نیویارک اینڈریو کومو نے تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کسی کو غیر مناسب انداز میں نہیں چھوا، جو پیش کیا جا رہا ہے حقائق اس سے بہت مختلف ہیں۔

    قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے نیم برہنہ حالت میں لڑکا لڑکی کا فوٹو شوٹ ،ذمہ دارکون؟

    اس معاملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن نے گورنر اینڈریو کومو کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میرے خیال میں گورنر کو استعفیٰ دینا چاہئے۔
    https://twitter.com/AndreaSCousins/status/1422597953789775876?s=20
    غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گورنر نیویارک نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سینیٹ میجارٹی لیڈر چک شومر سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ نے بھی گورنر کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

    قومی ائیرلائن پی آئی اے اور پاکستان کے سب سے بڑے بنک حبیب بنک کے در میان معاہدہ طے…

  • وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال پر ن لیگ او پی پی رہنماؤں کا رد عمل

    وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال پر ن لیگ او پی پی رہنماؤں کا رد عمل

    وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال پر ن لیگ او پی پی کے رہنماؤں نے رد عمل دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما پرویز رشید کا اس حولے سےکہنا تھا کہ وزیراعظم آفس جمہوری پاکستان کی شناخت ہے، یہ چاہتے ہیں صرف وہ گھر اونچے نظر آئیں جہاں سے حکم نامے جاری ہوتے ہیں۔

    وزیراعظم ہاؤس کے کمرشل مقاصد کے استعمال کے معاملے پر ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہا کہ وزیراعظم ہاؤس ایسی جگہ ہے جہاں قومی راز ہوتے ہیں قومی دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ یہ عوام کو سنایا جارہا ہے، وزیراعظم ہاؤس ویسے ہی کمرشل ہے جہاں ساری سرگرمیاں کمرشل ہوتی ہیں اور بڑے اعلیٰ پیمانے پر ہوتی ہیں۔

    حکومتی رکن ریاض فتیانہ کا اس معاملے کی وضاحت میں کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں تجویز ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی حکومت نے پرائم منسٹر ہاؤس کو یونیورسٹی کے بجائے آمدن کا مستقل ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اب پڑھائی نہیں بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی جس کے لئے وزیراعظم ہاؤس کی عمارت اب کرائے پر حاصل کی جاسکے گی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل تجویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں مقامی اور عالمی فوڈ، فیشن، ثقافتی تقریبات اور ونٹیج گاڑیوں کی نمائش کرائی جائے گی۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اب پڑھائی نہیں ہوگی بلکہ فیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوں گی

  • بنی گالہ : میجر شاہد رحمان اور ان کی اہلیہ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    بنی گالہ : میجر شاہد رحمان اور ان کی اہلیہ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

    بنی گالہ میں میجر شاہد رحمان اور ان کی اہلیہ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میجر شاہد اور ان کی بیوی بنی گالہ میں اکیلے رہتے تھے کل اپنےگھر میںمردہ حالت میں پائے گئے ان کے اہلخانہ کو شبہ ہےوہ چور جو چند سال قبل اس کے گھر میں داخل ہونے پر جیل گئے تھےوہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھیج رہے تھے انہوں نے ہی دونوں میاں بیوی کا قتل کیا ہے-

    میجر شاہد رحمان کی اہلیہ

    میجر شاہد رحمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی گولی نہیں لگی .وہ فرش پر پڑے ہوئے تھے ان کے چہرے اوپر کی طرف تھے اور ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا. باراکاہو میں رہنے والا ان کا بیٹا اس وقت انہیں دیکھنے آیا جب رات کے وقت میجر شاہد اور ان کی اہلیہ نے بیٹے کی کال ریسیو نہیں کی-

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے گھر کے اندر چھلانگ لگائی اور انہیں لاؤنج کے فرش پر لیٹے ہوئے دیکھا۔ نوکرانی بھی تقریبا8:30 بجے کے قریب آئی لیکن دروازہ نہ کھلنے پر وہ واپس چلی گئی ان کا نوکر شاید چھٹی پر گیا ہوا تھا.

    ان کا آخری پیغام قیصر عالم کو صبح 6:40 پر موصول ہوا تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید یہ واقعہ صبح 6:40 اور 8:30 کے درمیان پیش آیا ان کا گھر IK’d کے قریب ہے اور یہاں ایک FC پوسٹ بھی ہے جوان کے گھر سے دیکھی جا سکتی ہے-

  • پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے درجنوں فحش ویڈیوز اور دیگر مواد برآمد کر لیا

    پولیس نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے درجنوں فحش ویڈیوز اور دیگر مواد برآمد کر لیا

    ممبئی کرائم برانچ پولیس نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن ویڈیوز کے ساتھ دیگر فحش مواد برآمد کر لیا-

    باغی ٹی وی: انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بومبے ہائی کورٹ میں پیر کے روزاداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی جانب سے ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت راج کندرا کی درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی گرفتاری میں مناسب عمل نہیں کیا گیا ممبئی کرائم برانچ نے اپنے جواب میں عدالت سے کہا جب ملزم ثبوت مٹارہا ہو تو وہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔

    راج کندرا فحش فلمیں کیس:شلپا شیٹھی کا سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان

    بھراتی میڈیا کے مطابق چیف پبلک پراسیکیوٹر ارونا پائی نے عدالت کو بتایا کہ گرفتاری کے وقت سی آر پی سی کے سیکشن 41 اے کے تحت نوٹس راج کندرا اور اس کے ساتھی ریان تھورپے کو پیش کیا گیا تھا جسے کندرا نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    کرائم برانچ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے راج کندرا کے لیپ ٹاپ سے 68 پورن فلموں سمیت دیگر فحش مواد برآمد کیا ہے اور مزید 51 ویڈیوز اسٹوریج ایریا نیٹ ورک (SAN) پر پائی گئیں۔ اس کے علاوہ کندرا نے اپنا آئی کلاؤڈ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم کرائم برانچ سائبر ماہرین کی مدد سے آئی کلاؤڈ سے کچھ ای میلز حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

    شوہرراج کندرا کی وجہ سے شلپا شیٹھی کومعاشی طور پر کتنے نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

    رپورٹس کے مطابق سرکاری وکیل نے عدالت میں راج کندرا، ان کے بہنوئی پردیپ بخشی اور تھورپے کے مابین ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کا ذکر بھی کیا جس میں وہ بولی فیم نامی پلیٹ فارم کے بارے میں بات چیت کررہے تھے۔

    انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 68 فحش ویڈیوز کے علاوہ، کرائم برانچ نے کندرا کے لیپ ٹاپ پر ملنے والی ایپ ہاٹ شاٹس کے بارے میں ایک پریزنٹیشن کا حوالہ دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اپنے ممبئی کے دفتر سے یہ ایپ چلا رہے تھے۔

    راج کندرا پر فحش فلموں کا الزام: بالی ووڈ سٹارز اور قریبی دوست شلپا شیٹھی سے…

    پریزنٹیشن میں مالی معاملات اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلات موجود تھیں اس کے علاوہ لیپ ٹاپ سے مبینہ طور پر جنسی مواد کے اسکرپٹس بھی ملے۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ کندرا کے آفس سے انہیں 51 فحش کلپس ملے جنہیں تھورپے نے ڈیلیٹ کردیا تھا جو کندرا کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سنبھالتا تھا کرائم برانچ نے مزید بتایا کہ راج کندرا کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہے۔

    پولیس چھاپے کے دوران شلپا شیٹھی شوہر پر روتے ہوئے اونچی آواز میں جھگڑا کر رہی تھیں…

    دوسری جانب راج کندرا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 201 (جرم کے ثبوت غائب ہونے کی وجہ سے) ان کے مؤکل کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد ہی لاگو کی گئی تھی۔

    وکیل نے اپنے موکل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہارڈ ڈسک اور موبائل فون پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے تھے تو ثبوت کیسے تباہ ہوئے تباہی کا ذکر بھی پنچ نامے میں نہیں کیا گیا۔ پنچ نامے کے وقت تقریباً 22 افراد موجود تھے تو کسی نے اس وقت یہ بات نوٹس کیوں نہیں کی؟ عدالت نے دونوں فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں تاہم انہوں نے بومبے ہائی کورٹ میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔

    راج کندرا فحش فلموں سے 2023-24 میں کتنے پیسے کمانے والے تھے، بھارتی میڈٰیا کے…

  • فیصل قریشی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    فیصل قریشی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہو گئے اداکار نے کورونا ویکیسین بھی لگوا رکھی تھی-

    باغی ٹی وی : انہوں نے اسٹاگرام پر اسٹوری میں بتایا کہ’ کورونا سے گزشتہ روز متاثر ہوا تھا آئندہ چند روز کے لیے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، احتیاط کریں اور ڈیلٹا ویرینٹ سے محفوظ رہیں۔

    فیصل قریشی نے بتایا کہ ویکسی نیٹڈ ہوں اور مجھے کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں-

    اشنا شاہ بھی کورونا کا شکار ہو ئی ہیں اس سے قبل انہوں نے انسٹاپوسٹ میں بتایا تھا کہ کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگوائے جانے کے باوجود میں کورونا کا شکار ہوگئی ہوں-

    انہوں نے کہا تھا کہ وہ ویکسین کی دونوں ڈوزز لگواچکی ہیں اور کورونا مثبت آنے پر ان کی جو حالت ہے اس نے یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اگر ویکسین نہ لگی ہوتی تو کیا حالت ہوتی۔

  • معروف نوجوان ٹک ٹاک اسٹارفائرنگ سے قتل

    معروف نوجوان ٹک ٹاک اسٹارفائرنگ سے قتل

    کیلیفورنیا: مشہور و معروف نوجوان امریکی ٹک ٹاک اسٹار کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق 19 سالہ ٹک ٹاک اسٹار برجاس کیلیفورنیا کے ایک تھیٹر میں اپنی دوست کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا جہاں ایک نوجوان نے دونوں کے سر میں گولیاں ماردیں-

    معروف یوٹیوبر ویڈیو بناتے ہوئے پہاڑوں سے گر کر جاں بحق

    فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاک اسٹار برجاس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کی دوست کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

    چینی نژاد کینیڈین پاپ اسٹار اور ہالی ووڈ اداکار کرس وو جنسی زیادتی کے الزام میں…

    کیلیفورنیا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے بیانات کے بعد 20 سالہ نوجوان جوزف جیمنیز کو قتل کے جرم میں گھر سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور ملزم پر قتل، اقدام قتل اور چوری کی دفعات لگائی گئی ہیں تاہم تحقیات جاری ہیں-

    شوہرراج کندرا کی وجہ سے شلپا شیٹھی کومعاشی طور پر کتنے نقصان کا سامنا کرنا پڑا؟

  • پاکستانی اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب کی "بات پکی” ہو گئی

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب کی "بات پکی” ہو گئی

    پاکستانی خوبرواداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب نے منگنی کرلی-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ اریبہ حبیب نے بھی اپنی ’’بات پکی‘‘ ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

    اریبہ حبیب نے "بات پکی” ہونے کی تقریب کی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں وہ دلہن بنی ہوئی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں تصاویر شئیر کرتے ہوئئ اریبہ نے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے خدا کا شکر ادا کیا۔

    تصاویر کے ساتھ اریبہ حبیب نے منگنی کی انگوٹھی کا ایموجی بھی شیئر کیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کس شخص کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے۔

    کیا کرکٹر شاداب خان اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کو پسند کرتے ہیں؟

    اداکارہ اریبہ حبیب کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد منال خان ، ایمن خان ، منشا پاشا ، علیزے گبول و دیگر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ اریبہ حبیب نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا انہوں نے اداکاری کا آغاز مقبول ڈرامہ سیریل ’’جلن‘‘ سے کیا تھا ڈرامے میں ان کی اداکاری اور کردار دونوں کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا۔

    نوجوان لڑکی کی جانب سے شادی کی انوکھی پیشکش پر شہزاد رائے کا دلچسپ جواب