Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • وفاقی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

    وفاقی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

    اسلام آباد :و فاقی پولیس نے رواں سال انسداد منشیات مہم کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بر آمد کی اور سات سو سے زائد ملزمان گرفتار کئے-

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈیلرز سمیت تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے بھی شامل ہیں،منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں،عوام انسداد منشیات کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے منشیات فروشوں کی نشاندہی کرے تاکہ معاشرے کومنشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے-

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلہ

    وفاقی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موقع پر منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ مختلف یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں اور لوگوں کے گھروں میں ڈرگز سپالئی کرتے ہیں-

    وفاقی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سانول نامی لزم کو گرفتار کیا جو بڑے پیمانے پر تعلمی ادراوں اور اسٹوڈنٹس کو ڈرگز سپلائی کرتا تھا ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے بتایا کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور ہے اور اپنے کام کی آڑ میں ڈرگز کا کام کرتا ہوں اور یونیورسٹیز میں اسٹوڈنٹس کو ڈرگز سپلائی کرتا ہوں اور زیادہ تر ایف 10 اور ایف 11 میں کاروباری لوگ بھی میرے سے ڈرگز لیتے ہیں علاوہ ازیں خواتین بھی شامل ہیں جنہیں میں گھر جا کر ڈرگز کی سپلائی دیتا ہوں-

    فیصل آبا میں یوم شہدا ء کے موقع پر تقریب

    علاوہ ازیں وفاقی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نائجیرین باشندے کو پکڑا اورجو اسلام آباد میں رہتا ہے اور لوگوں کو ڈرگز فراہم کرتا ہے علاوہ ازیں پولیس نے واجد نامی ڈرگز سپلائیر کو بھی ڈرگز بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا –

    اس سے قبل گزشتہ ماہ کے درمیان میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان کے ویژن اور آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے منشیات جیسے گندے دھندے کے خاتمہ کے لئے یہ مہم شروع کی گئی تھی، اس مہم کے دوران اسلام آباد پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چرس، ہیروئن،افیون،آئس، کوکین اور شراب برآمد کی۔

    شہدا کے مقروض ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی، آئی جی اسلام آباد

    ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا تھا کہ اسلام آباد پولیس نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل اور وفاقی دارلحکومت سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ اس گندے دھندے کے خاتمہ کے لئے بڑے پیمانے پر مہم جاری ہے، ہم مختلف ذرائع کی مدد سے منشیات کی ڈیمانڈ اور سپلائی دونوں کو روکنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور اس کا مکمل خاتمہ شہریوں کی مدد کے بغیر ناممکن ہے-

    پولیس یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے آئی جی خیبرپختونخوا

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ منشیات استعمال کرنے والوں میں طلبا ء اور عورتیں بھی شامل ہیں، اسلام آباد پولیس ان کے والدین سے رابطہ کر کے انہیں اس ناسور سے بچاؤ کے لئے تنبیہ کر رہی ہے-

    ایس ایس پی نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اگر اپنے علاقے میں اس دھندے کے متعلق کو ئی اطلاع پائیں تو فوری اپنی متعلقہ پولیس کو بتائیں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے عثمان…

  • تُرک سیریز ارطغرل غازی کے اداکار انتقال کرگئے

    تُرک سیریز ارطغرل غازی کے اداکار انتقال کرگئے

    مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرۂ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے اداکار حسین اوزے 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں مشہور و معروف سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشئیر کی گئی پوسٹ میں حسین اوزے کی موت سے متعلق مداحوں کو اطلاع دی۔

    دنیا بھر میں مقبول ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے ایک مایہ ناز کردار، ڈرامے میں ارطغرل غازی کے ماموں اور حائمہ خاتون کے بھائی کورکوت بے جسے پاکستانی خوشنود بے کے نام سے جانتے ہیں، کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسین اوزے انتقال کرگئے ہیں۔

    حسین اوزے 1959 کو پید اہوئے اور 1980 سے اب تک کئی ٹی وی ڈراموں، فلموں اور سیریل میں کام کیا-

    پاکستانی ستاروں کا پولیس کے تمام شہدا کو خراج تحسین

    واضح رہے کہ سال 2020 اپریل میں وزیراعظم عمران کان کی ہدایت پر ترک ڈرامہ سیریل ‘دیریلیش ارطغرل’ کو اردو میں ڈب کر کے پی ٹی ویپر نشر کیا گیا ڈرامے کو پاکستانیوں کی جانب سے نہ صرف بےحد پذیرائی ملی بلکہ مقبولیت کے کئی ایک اعزاز بھی اپنے نام کئے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی 39 زبانوں میں اس ڈرامے کا ترجمہ کیا گیا ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔

    اداکارہ دردانہ بٹ طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل

    علاوہ ازیں ’ارطغرل غازی‘ تاریخ کا بہترین ڈراما ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لئے منتخب ہوا ہے جس کو دیکھنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچ چکی ہے-

    ٹریفک پولیس نے عامر لیاقت کےخلاف اندراج مقدمہ کے لئے سندھ پولیس سے رجوع کر لیا

  • دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش کا کام شروع ،زائرین کی آمد عارضی طور پربند

    دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش کا کام شروع ،زائرین کی آمد عارضی طور پربند

    دربار حضرت بی بی پاک دامن لاہور

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام تمام درباروں اور مساجد کی تعمیرو مرمت و تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ دربارحضرت بی بی پاک دامن لاہور دنیا بھر میں اہم مقام رکھتا ہے۔ جہاں دنیا بھر سے زا ئرین اور عقیدت مند جوق در جوق ان کے آستانہ پر حاضری دیتے ہیں اور روحانیت کے سر چشمے سے اپنی پیاس بجھاتے اور دلی مرادیں پاتے ہیں۔

    حکومت پنجاب نے دربار بی بی پاک دامن کو وسعت دینے اور اس کی تعمیر کو جدید انداز میں ڈھا لنا شروع کر دیا ہے۔ اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر تحویل دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش و از سر نو تعمیری عمل شروع کر دیا ہے نئی تعمیراتی عمل میں خو بصورت داخلی ہال، نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ، مسافر خانہ، پہلی اور دوسری منزل کی تعمیر، خوبصورت گنبد، CCTV سسٹم اور آگ بجھانے والے سسٹم کی تنصیب وغیرہ شامل ہیں۔

    ان تمام کاموں کے لئے مالی سال 2021 – 22ء کے بجٹ میں 693ملین روپے گرانٹ مختص کی گئی ہے۔ اس تعمیراتی منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان تعمیراتی کاموں کی وجہ سے دربار شریف پر زائرین کی آمدکوکسی بھی ناگہانی حاد ثہ سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی طور پربند کر دیا ہے۔

    حکومت نے دربار کے گردو جوار میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا اور اوقاف کی قیمتی اراضی واگزار کروائی۔دربار کا رقبہ 2کنال 6 مرلہ پر مشتمل ہے۔ دربار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن با قاعدہ منصوبہ بندی سے کی جا رہی ہے۔ماسٹر پلان کے مطابق مین دربار کی تعمیر کا رقبہ 50×50 فٹ اور اونچائی105 فٹ ہو گی۔دا خلی ہال کی تعمیر،عبادت کے لئے ہال کی تعمیر اور مسافر خانہ کی تعمیرشامل ہے۔

    گراؤنڈ فلور کا کل رقبہ 4771مربع فٹ ہو گا۔جس میں مرکزی ہال،لنگر خانہ کا،مردانہ بیت الخلا،زنانہ بیت الخلا، مردانہ عبادت گاہ اور قرآن خوانی کا ہال،زنانہ عبادت گاہ و قرآن خوانی کا ہال شامل ہو گا۔پہلا فلور کا کل رقبہ3847مربع فٹ ہو گا۔جس میں مرکزی کمرے،مسافر خانہ،مردانہ و زنانہ کی علیعدہ علیعدہ عبادت گاہ و قران خوانی ہال، داخلی گزر گاہ گارڈ و سکیورٹی ہال،اندرونی گارڈ و سکیورٹی کے لئے کمرہ شامل ہو گا۔

    سیکنڈ فلور کا کل رقبہ1466مربع فٹ ہو گا۔جس میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم،پہلا گنبد 18فٹ قطر دوسرا گنبد 24 فٹ قطر پر محیط ہو گا۔گراؤنڈ فلور پرخواتین کے لئے 7 ٹو ائیلٹ تعمیر کئے جائیں گے،جبکہ معذوروں کے لئے ایک ٹوائیلٹ بھی تعمیر کیاجائے گا۔

    پہلے فلور پر مردوں کے لئے 628 فٹ پر رقبہ پر مشتمل 7 ٹو ائیلٹ کی تعمیر کی جائے گی,بیرونی گارڈ اور سکیورٹی کے لئے کمرہ بھی تعمیرکیا جائے گا،18فٹ قطر پرمحیط گنبد تعمیرکیاجائے گا،تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے تنصیب کئے جائیں گے۔دربار کے احاطہ میں آگ بجھانے کے 30عدد جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔

  • ارشد ندیم پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

    ارشد ندیم پاکستان ٹوئٹر پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

    ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ مقابلے میں اپنی شاندار پرفارمنس سے قوم کے دل جیت لیے پاکستانی جیولین تھرور کی اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا ہر کوئی معترف دکھائی دے رہا ہے۔

    یہاں تک کہ ہیش ٹیگ ارشد ندیم ٹوئٹر پر ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جبکہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر دوسرے نمبر پر ارشد ندیم کا کھیل ’جویلین تھرو‘ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں لوگ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد دے رہے ہی اور فائنل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں-

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

    سوشل میڈیا پر ارشد ندیم کی بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کے ہمراہ سر جوڑے ایشن گیمز 2018 کی ایک تصویر بھی زیر گردش ہے گروپ اے میں شامل بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 86 اعشاریہ چھ پانچ کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ارشد ندیم 85 اعشاریہ ایک چھ کی تھرو کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔


    https://twitter.com/LukakuBackToCFC/status/1422741092655583236?s=20

    ٹوکیواولمپکس :ارشد ندیم نےعمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا…

  • انوملک کو اسرائیلی قومی ترانے کی دھن چوری کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا

    انوملک کو اسرائیلی قومی ترانے کی دھن چوری کرنے پر ٹرولنگ کا سامنا

    بالی ووڈ کے معروف میوزک ڈائریکٹر اور گلوکار انوملک اسرائیلی قومی ترانے کی دھن چوری کرنے پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

    باغی ٹی وی : انوملک بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے موسیقار ہیں جن کےگانے بالی ووڈ میں کافی مقبول ہیں۔ تاہم انوملک گانے بنانے کے علاوہ دوسروں کے گانوں کی کاپی کرنے کے حوالے سے بھی بے حد مشہور ہیں۔ موسیقار انوملک نے کئی پاکستانی گانے اور دھنیں چوری کرکے ان پر گانے بناکر بالی ووڈ میں خوب نام کمایا۔

    انوملک نے صرف پاکستانی گانے ہی چوری نہیں کیے بلکہ وہ اسرائیلی قومی ترانے کی دھن چوری کرکے اس پر بھی گانا بناچکے ہیں اور حال ہی میں ان کی چوری پکڑی گئی ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید و طبز کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

    بھارتی میڈیا کے مطابق آج سے 25 برس قبل ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’’دل جلے‘‘ جس میں اجے دیوگن اور سونالی باندرے نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اس فلم کا گانا ’’میرا ملک میرا دیش‘‘ دراصل اسرائیلی قومی ترانے کی کاپی ہے اورانو ملک نےاس گانے کی موسیقی ترتیب دی تھی یہ گانا نا صرف بھارت میں بے حد پسند کیا جاتا ہے بلکہ اسے بھارت کے اہم یادگار دنوں میں سرکاری سطح پر بھی بجایا جاتاہے-

    لوگوں نے یہ بات حال ہی میں اس وقت نوٹ کی جب اسرائیلی جمناسٹس آرٹم دولگوپیت نے ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا اور میڈل دیتے وقت اسرائیل کا قومی ترانہ بجایا گیا اور اسرائیل کے ترانے کو سنتے ہی لوگوں کو انو ملک کے گیت’میرا ملک میرا دیش میرا یہ چمن‘ کی یاد آگئی، جس کے بعد صارفین نے انو ملک کو ٹرول کرنا شروع کر دیا –
    https://twitter.com/sangeeta_tyagi/status/1422018821313875968?s=20
    ایک بھارتی خاتون نے سوشل میڈیا پر انوملک کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ویسے تو انوملک کو پاکستانی گانے چرانے کی عادت ہے لیکن اس بار انہوں نے اسرائیل کو فتح کرنے کا سوچا۔


    ایک صارف نے لکھا کہ انو ملک نے اتنا عرصہ بھارتی عوام کو بے وقوف بنایا انو ملک کے لئے بھی ایی ایوارڈ بنتا ہے-

  • پاکستانی ستاروں کا  پولیس کے تمام شہدا  کو خراج تحسین

    پاکستانی ستاروں کا پولیس کے تمام شہدا کو خراج تحسین

    پاکستانی فنکاروں نے یوم شہدا کے موقع پر پولیس کے تمام شہدا اور ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پر ویڈیوپیغام کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پراداکارہ نیلم منیر نے کہا یوم پولیس شہدا کے موقع پرپولیس کے تمام شہدا اور ان کی فیملی کو دل سے خراج پیش کرتی ہوں۔ ہمارے پولیس افسران و اہلکار ہمارے پیارے ملک و قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں تک قربان کردیتے ہیں۔

    شہدا کے مقروض ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی، آئی جی اسلام آباد

    نیلم منیر نے کہا کہ پولیس کے تمام شہیداور ان کی فیملی کو سلام اور سلیوٹ پیش کرتی ہوں، میرا ایمان ہے کہ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    پولیس یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے آئی جی خیبرپختونخوا

    سینئر اداکار سیفی حسن نے کہا 4 اگست وہ دن ہے جب ہم اپنے پولیس کے ان افسران اور جوانوں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، میں سندھ پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے عثمان…

    اداکار اعجاز اسلم نے کہا پولیس کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیس کے شہدا کا شکریہ ادا کریں کہ ان کی وجہ سے ہم سکون سے رہتے ہیں اور آزادی سے گھوم پھر سکتے ہیں۔

    کرکٹر فواد عالم نے بھی پولیس کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کیا-

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

  • پاکستانی  سرکاری ملازم  کی میم 84 لاکھ میں نیلام

    پاکستانی سرکاری ملازم کی میم 84 لاکھ میں نیلام

    "فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثر” انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ان کئی مزاحیہ میمز میں سے ایک ہے جو پاکستانیوں نے بنائے، لیکن یہ پہلی میم ہے جو آن لائن 84 لاکھ روپوں میں نیلام ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : 2015 میں گوجرانوالہ کے ایک سرکاری ملازم محمد آصف رضا نے فیس بک پر ایک تصویر شئیر کر کے اپنے دوست کے ساتھ چھوٹا سا مذاق کیا، جس میں انہوں نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ان کا دوست مدثر اب خود غرض ہوگیا ہے اور وہ اس سے اپنی دوستی توڑ رہے ہیں اور کسی اورکو اپنا بیسٹ فرینڈ بنا رہے ہیں۔

    غیر ملکی صحافیوں کی پاکستان آنے کی پابندی ،”سب سے بڑی جمہوریت“ بھارت کا نام نہاد دعوٰی ایک بار پھر…

    اس میم کو سوشل میڈیا پر فرینڈشپ اینڈڈ ود مدثرکا نام دیا گیااس میم کے مشہور ہونے کے بعد جہاں مدثر سے ان کی دوستی بحال ہوئی وہیں انٹرنیٹ پر انھیں عالمی شہرت حاصل ہوئی۔

    یہ معمولی سا مذاق اتنا وائرل ہوا کہ اس پر 47 ہزار لوگوں نے ری ایکٹ کیا، 56 ہزار لوگوں نے اسے شیئر کیا اور فیس بک پر 27 ہزار لوگوں نے اس پوسٹ پر تبصرے کئے-

    تاہم اب 6 سال بعد آصف نے اسے فاؤنڈیشن نامی این ایف ٹی پلیٹ فارم پر نیلامی کے لیے پیش کیا، جسے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کی کمپنی میکینزم کیپیٹل کے شریک بانی اینڈریو کینگ نے 20 ایتھر میں خریدا ہےایتھر کی موجودہ ویلیو کے تحت پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 84 لاکھ روپے اور52 ہزار امریکی ڈالربنتی ہے۔

    یا د رہے کہ این ایف ٹی نامی نان فنجیبل ٹوکن ایک خاص قسم کا ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ ہے جو کہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کسی مزاحیہ میم، تصویر، ویڈیو یا دیگر قسم کے آن لائن مواد کا اصل مالک کون ہے-

    غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

  • ٹوئٹر کا ایسوسی ایٹڈ پریس  اور رائٹرز کے ساتھ اشتراک

    ٹوئٹر کا ایسوسی ایٹڈ پریس اور رائٹرز کے ساتھ اشتراک

    سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر قابل اعتبار خبروں اور تفصیلات تک صارفین کی رسائی یقینی بنانے کے لیے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) اور رائٹرز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس نئے معاہدے کے تحت نہ صرف ٹوئٹرکو خبروں کے تناظر اور ٹرینڈز کو درست رکھنے میں مدد مل سکے گی بلکہ مخصوص سرچ رزلٹس کی درجہ بندی کرنے میں بھی مدد حاصل ہو گی۔
    https://twitter.com/TwitterSafety/status/1422288755197726731?s=20
    ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹائم لائن کی ایکسپلور ٹیب اہم ایونٹس جیسے ہیلتھ ایمرجنسیز، انتخابات اور عالمی وبا کو نمایاں کرنے پر بھی کام کیا جائے گا۔ اور گمراہ کن مواد کے لیبل میں مستند ذرائع سے تفصیلات کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔

    ساتھ ہی ٹوئٹر نے وضاحت کی کہ ٹوئٹرکی ٹرسٹ اور سیفٹی ٹیم ایک علیحدہ اور خودمختار ادارہ ہے، جو اس بات کا تعین کرتی ہے کہ صارفین کی ٹوئٹس کب ٹوئٹر کی ہدایات کی خلاف ورزی کر رہی ہیں اور سزا دینے والی کارروائی، جیسے ٹوئٹ ہٹانے یا مکمل پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔

    ٹوئٹر نے صارفین کو یقین دہانی کراتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ نہ تو اے پی اور نہ ہی رائٹرز ایسے فیصلوں کے نفاذ کے فیصلوں میں کوئی کردار ادا کریں گے۔

    ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے اسپیڈ اور پیمانے کو بڑھانے میں بھی مدد حاصل ہوگی، جس سے وہ اضافی معلومات کو ٹوئٹس اور اپنے پلیٹ فارم پر کہیں اور شامل کر سکیں گے۔

    اس کا مطلب ہے کہ ایسے وقت میں جب کوئی اہم خبر بریک ہو رہی ہو گی تو حقائق جاننے کے لیے ٹویٹر کی اپنی ٹیم تیزی سے رائٹرز اور اے پی جیسے قابل اعتماد ذرائع سے رجوع کر سکے گی ایسے گمراہ کن ٹویٹس کے بعد اصل خبر کا انتطار کرنے سے پہلے ٹوئٹر خود ہی غلط معلومات کو وائرل ہونے سے روکنے میں بھی مفید ثابت ہوسکے گا-

    واضح رہے کہ اے پی اور رائٹرز اس سے پہلے فیکٹ چیک پراجیکٹ کے تحت فیس بک کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں-

    علاوہ ازیں ٹوئٹر نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایپلیکیشن تک رسائی مزید آسان کردی ہے ٹوئٹر سپورٹ کی جانب سے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ اب ٹوئٹر اکاؤنٹ لاگ اِن کرنے کے لیے ایپل اور گوگل اکاؤنٹ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ای میل ایڈریس ایک جیسا ہی ہوگا۔
    https://twitter.com/TwitterSupport/status/1422229834089082882?s=20
    یہ فیچر ٹوئٹر بیٹا ورژن صارفین کے لیے گزشتہ ماہ متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے حالیہ اپ ڈیٹ کے تحت صارف کو پہلے سے موجودہ تفصیلات کے ذریعے نیا اکاؤنٹ یا لاگ اِن کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    صارف کو پہلے کی طرح اپنی بنیادی معلومات (نام اور ای میل ایڈریس وغیرہ) درج کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔

  • ٹوکیواولمپکس :ارشد ندیم نےعمدہ کارکردگی  سے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا    عبدالعلیم

    ٹوکیواولمپکس :ارشد ندیم نےعمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کر دیا عبدالعلیم

    صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم کا کہنا ہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی دیکھا کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم کو پوری قوم مبارکباد پیش کرتی ہے، قومی ہیرو نے ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی دیکھا کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے،29 سال بعد گولڈ میڈل کی امید جاگی ہے۔


    عبدالعلیم نے مزید لکھا ہے کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ فائنل میں بھی سرخرو ہوں اور پاکستان کا جھنڈا سربلند کریں۔

    اولمپکس 2021 میں بھارت کو ہوئی عبرتناک شکست

    واضح رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلے میں فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا نیزہ بازی میں ایتھلیٹ ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

    ارشد ندیم دوسرے راونڈ میں 85.16 میٹر کے فاصلے تک جیولین پھینکنے میں کامیاب ہوگئے ارشد ندیم جیولین تھرو کے گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

    پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل راونڈ تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے نو ایتھلیٹس ناکام ہوچکے ہیں ارشداب میڈل کیلئے آخری امید ہیں جیولین تھرو کا فائنل راونڈ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

  • ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے     شہباز گل

    ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے شہباز گل

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی بدولت پاکستان 29 سال بعد اولمپکس میڈل جیتنے کیلئے پُرامید ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو ایونٹ کے فائنلز میں پہنچنے، اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے اور قوم کیلئے خوشی کا سبب بننے پر مبارکباد کے مستحق ہیں پوری قوم کی دعائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں۔


    دوسری جانب چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے ارشد ندیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی چیئرمین واپڈا اور واپڈا سپورٹس بورڈ کی جانب سے فائنل میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا-

    خیال رہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کی جانب سے جیولن تھرو کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا اور اس طرح وی توکیو اولمپکس میں فائنل میں پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں ارشد ندیم نے 85.16 میٹر تھرو کے ساتھ اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی-

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب