Baaghi TV

Author: عائشہ ذوالفقار

  • غیر ملکی صحافیوں کی پاکستان آنے کی پابندی ،”سب سے بڑی جمہوریت“ بھارت کا نام نہاد دعوٰی ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا

    غیر ملکی صحافیوں کی پاکستان آنے کی پابندی ،”سب سے بڑی جمہوریت“ بھارت کا نام نہاد دعوٰی ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا

    وفاقی وزیفر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لئے غیرملکی صحافیوں کے واہگہ کے راستے پاکستان آنے پر پابندی کا بھارتی فیصلہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان آنے سے روک کر دنیا کی ”سب سے بڑی جمہوریت“ کا نام نہاد دعوٰی ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے۔

    پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے عثمان…

    فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا کے پیشہ وارانہ امور میں رکاوٹ ڈالنا اور آزادانہ رپورٹنگ کے مسلمہ بین الاقوامی حق سے روکنا 5 اگست 2019 کے فسطائی، یک طرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی انتہاءپسندانہ ذہنیت کا تسلسل ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام مودی حکومت کے ان دعوؤں کی نفی ہے جو اس کے وزیر خارجہ نے اعتدال پسندی، بات چیت اور عالمی قانون کے درس کے طور پر دنیا کو حال ہی میں دیا تھا۔

    سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    انیوں نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں مقیم نیویارک ٹائمز، رائٹرز اور دی اکنامسٹ کے نمائندوں کو پاکستان آنے سے روکنا بھارت کے اس خوف میں مبتلا ہونے کا واضح ثبوت ہے کہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کرسکتا-

    فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کا بنیادی حق استصواب رائے سلب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

    فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت: "کے الیکٹرک” مہنگی ترین بجلی پیدا…

  • غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

    غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

    غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے-

    باغی ٹی وی :پاک فوج شمالی علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوسیکیورٹی اور سہولت کی فراہمی میں پیش پیش ہے حال ہی میں سکردو میں آنے والے امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔

    یوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنانا ہے سبطین خان

    امریکی سیاح Conan Bliss نے کہا کہ 2015 میں بھی جب ہم نے قراقرم ہائی وے پر سفر کیا، تو پاک فوج نے ہمیں سیکیورٹی دی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں انھوں نے نئی سڑکوں کی تعمیر اورSCO کی طرف سے سیاحوں کے لئے 4Gکی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

    برطانوی سیاح Rob Lucas کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا اُن کا تجربہ انتہائی زبرست رہا انہوں نے کہا کہ جب ہمیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو میں نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر دیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں، ہم محفوظ ہیں۔

    برطانیہ کے ہی Kentin Cool نے کہا کہ سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے یہاں کے لوگ، یہاں کی خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں۔

    پولیس یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے آئی جی خیبرپختونخوا

    وقت کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہےغیر ملکی سیاح حکومت پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    شہدا کے مقروض ہیں انکی قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی، آئی جی اسلام آباد

  • ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

    ٹوکیواولمپکس:پاکستان کے ارشد ندیم فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب

    ٹوکیواولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے مقابلے میں فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا نیزہ بازی میں ایتھلیٹ ارشد ندیم فائنل میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ارشد ندیم دوسرے راونڈ میں 85.16 میٹر کے فاصلے تک جیولین پھینکنے میں کامیاب ہوگئے ارشد ندیم جیولین تھرو کے گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔

    پاکستان واپڈا سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل راونڈ تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے نو ایتھلیٹس ناکام ہوچکے ہیں ارشداب میڈل کیلئے آخری امید ہیں جیولین تھرو کا فائنل راونڈ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    اولمپکس 2021 میں بھارت کو ہوئی عبرتناک شکست

    میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ ہیں جنھوں نے کسی ’انویٹیشن کوٹے‘ یا وائلڈ کارڈ کے بجائے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اولمپکس کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم نے سنہ 2019 میں نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں 86 اعشاریہ 29 میٹرز دور نیزہ پھینک کر نہ صرف ساؤتھ ایشین گیمز کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا بلکہ اس کارکردگی کے بل پر وہ براہ راست ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے تھے۔

    خاتون نے 7 میڈل جیت کر ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

    ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے قریب واقع گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہےان کے والد راج مستری ہیں لیکن اُنھوں نے اپنے بیٹے کی ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی ہے ارشد ندیم کے کریئر میں دو کوچز ڈسٹرکٹ خانیوال ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر رشید احمد ساقی اور فیاض حسین بخاری کا اہم کردار رہا ہے۔

    ٹوکیو اولمپکس :25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلہ، پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے چھٹی…

  • یوم آزادی تک 21 لاکھ  پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنانا ہے     سبطین خان

    یوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر نیا ریکارڈ بنانا ہے سبطین خان

    پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا کہ 21 لاکھ کا ہدف 14 اگست تک بہرصورت حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنانا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر جنگلات سبطین خان نے سیکرٹری جنگلات شاہد زمان سے ملاقات کی جس میں پلانٹ فار پاکستان ڈے مہم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال اور لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا اس ملاقات میں 14 اگست تک 21 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مکمل کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔

    وزیر جنگلات سبطین خان نے اب تک ہونے والی شجرکاری اور اس کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے شجرکاری اہداف کا روزمرہ بنیادوں پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    کراچی میں شوکت خانم اسپتال آئندہ سال کھول دیا جائے گا عمران خان

    سبطین خان نے کہا کہ مہم کے تحت 21 لاکھ پودوں کی شجرکاری کیلئے ارتھ ورک مکمل کر لیا گیا ہےیوم آزادی تک 21 لاکھ پودے لگا کر سرپرائز دیں گے۔

    سبطین خان نے مزید کہا کہ تمام پارلیمنٹیرینز اور مقامی حکومتیں پلانٹ فار پاکستان کیلئے کردار ادا کریں، 14 اگست تک 21 لاکھ اور دسمبر تک 60 لاکھ پودوں کی شجرکاری کا ہدف مکمل کریں گے۔

    پولیس یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے آئی جی خیبرپختونخوا

  • کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

    کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری

    واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس نے ایک بار پھر دنیا بھر میں تباہی مچانا شروع کر دی ہے اس حوالے سے امریکہ نے کورونا سے متاثرہ خطرناک ممالک کی فہرست جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے 16 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جو اس وقت کورونا کی وجہ سے خطرناک سمجھے جا رہے ہیں۔

    امریکی مرکز برائے تحفظ و انسداد امراض کی جاری کردہ فہرست میں یونان، آئر لینڈ، لیبیا، اندورا، قازقستان، مالٹا، لیسوتھو، کوراکاؤ، جبل طارق، غواڈالوپ، آئل آف مین، مارٹینیق، سینٹ بار تھلیمی، امریکی جزائر ورجن اور سینٹ مارٹن جیسے ممالک شامل ہیں۔

    ان ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیاحت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    امریکی مرکز کا کہنا ہے کہ ان مقامات پر سفر کرنے سے پہلے یقینی بنایا جائے کہ آپ کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے اور غیر محفوظ شدہ مسافروں کو ان مقامات پر غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ ویکسین ہمیں بیمار ہو کر اسپتال پہنچنے اور شدید بیمار ہونے یا مرنے سے بچا رہی ہے ویکسین لگوانے والے افراد میں بغیر علامات یا معمولی علامات والا کورونا ہوسکتا ہے تاہم اس کے علاوہ مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

    دنیا بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہو گئی

    امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ سے بڑھ گئی ہےجبکہ 42 لاکھ 58 ہزار 693 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے۔

    امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 30 ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ 49 ہزار سے زائد متاثر ہیں فرانس میں 61 لاکھ 78 ہزار 632 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 993 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ترکی میں 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 645 ہلاک ہو چکے ہیں۔

    برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 58 ہزار 597 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 17 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 25 ہزار 789 افراد جان کی بازی ہار چکے ہی-

     

    روس میں 63 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 925 ہے برطانیہ میں 59 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 29 ہزار 881 اموات ہوچکی ہیں پاکستان میں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی ہے-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

  • پولیس یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے      آئی جی خیبرپختونخوا

    پولیس یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے آئی جی خیبرپختونخوا

    آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ پولیس کی تاریخ جرات وبہادری کی لاذوال داستانوں سے بھری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے پولیس یوم شہداء کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے، اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہمہ وقت سرگرم عمل رہیں گے، سپاہی سے لے کر ایڈیشنل آئی جی پی تک 1700 شہداء نے قربانی دی، ہمیں اپنے شہیدوں اورغازیوں پر فخر ہے۔

    آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے مزید کہا کہ شہداء کے لواحقین اور بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے شہید پیکج بڑھا کر دوگنا کردیا ہے، 1700 سے زائد شہداء نے مادروطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔

    اس سے قبل عثمان بزدار نے پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہاتھا کہ قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے عثمان بزدار

  • کراچی میں شوکت خانم اسپتال آئندہ سال کھول دیا جائے گا    عمران خان

    کراچی میں شوکت خانم اسپتال آئندہ سال کھول دیا جائے گا عمران خان

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنےسوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال کی تصاویر شئیر کیں اور پیغام میں لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے اور شوکت خان اسپتال کراچی کو آئندہ سال دسمبر میں کھول دیا جائے گا۔


    عمران خان نے کہا کہ کراچی کا شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان و آلات سے لیس ہو گا۔

    واضح رہے کہ حا ل ہی میں دیئے گئے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت کی حکمرانی کا مطلب جنگل کا قانون ہے، ایلیٹ کلاس کی چوری ملک تباہ کر دیتی ہے، منی لانڈرنگ براہ راست کرنسی کو متاثر کرتی ہے، بینظیر اور نوازشریف نے اپنی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی، دونوں کی کرپشن ختم کرنے کیلئے ہی سیاست میں آیا تھا۔

  • پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے         عثمان بزدار

    پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں ان کی لازاوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس شہداء ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

  • سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: آئی سی یو بیڈز کم پڑنے لگے

    سندھ میں عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث آئی سی یو بیڈز کی طلب میں اضافہ ہونے سے بیڈز کم پڑنے لگے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی میں انفیکشز ڈیزیز اسپتال ، ایکسپو فیلڈ آئیسو لیشن سینٹر، اور انڈس ، ایس آئی یو ٹی ،این آئی سی ایچ میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے اور ضیاالدین نارتھ اور کلفٹن کیمپس میں آئی سی یو بیڈز ختم ہوگئے ہیں اس کے علاوہ آغاخان،لیاقت نیشنل ، او ایم آئی اور پٹیل اسپتال میں بھی جگہ ختم ہوگئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ جناح اسپتال میں 10,ڈاؤ میں 3 لیاری جنرل میں 4 بیڈز خالی ہیں، سول اسپتال میں 20اور سول ٹراما میں صرف 15آئی سی یو خالی ہیں اس کے علاوہ قطر اسپتال میں 8 ، عباسی میں شہید میں 11 بیڈز خالی ہیں۔

    سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف کا ادویہ چوری میں ملوث افراد کے ثبوت منظر عام لانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ کراچی میں 37 نجی و سرکاری کرونا سینٹر و وارڈز میں 530 آئی سی یو وینٹیلیٹر موجود ہیں جن میں سے 338 پر اس وقت مریض زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 57 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے کورونا وائرس کے 4 ہزار 722 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 جبکہ ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہو گئی جبکہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 89 ہزار 699 ہو چکی ہے-

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 104 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 69، خیبرپختونخوا 4 ہزار 487، اسلام آباد 806، گلگت بلتستان 147، بلوچستان میں 328 اور آزاد کشمیر میں 634 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں-

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

  • فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت: "کے الیکٹرک” مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے      چیئرمین نیپرا

    فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت: "کے الیکٹرک” مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے چیئرمین نیپرا

    چیئرمین نیپراکا کہنا ہےکہ”کے الیکٹرک” مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیپرا میں گزشتہ روز کے الیکٹر ک کی ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں سماعت ہوئی ،کے الیکٹرک نے اوسط 55 پیسے فی ماہ اصافہ کی درخواست کی تھی –

    سماعت میں چئیرمین نیپرا نے کے الیکٹرک کے حکام سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ جون میں بجلی کی پیداوری لاگت میں اضافہ کیوں ہوا ؟ اپریل سے جون 2021 کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بجلی کیوں پیدا کی گئی، ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے سے قبل نیپرا سے اجازت کیوں نہیں لی گئ ؟-

    پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے شعیب اختر

    جس پر کے الیکٹرک حکام نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرنس آئل اور گیس کی کمی کی وجہ سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی گئی ہے، پہلے دستیاب ذرائع کو استعمال کیا پھر ڈیزل سے بجلی پیدا کی ہے۔

    نیپرا اتھارٹی نے کہا کہ گیس پریشر کم تھا یا نہیں ،تفصیلی رپورٹ فراہم کریں، گیس کی کمی کے حوالے سے ایس ایس جی سی کو جو شکایات کے الیکٹرک نے بھیجی ہیں اس کی تفصیل فراہم کریں، گیس سپلائی معاہدہ نہ ہونے سے کب تک کراچی والے مہنگی بجلی خریدیں گے۔

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد ہو گئی

    کے الیکٹرک حکام نے جواب میں کہا کہ کوئی بھی کمپنی گیس معاہدہ کرنے کو تیار ہے ، پی ایل ایل کے ساتھ 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس معاہدے پر جلد دستخظ کرلیں گے-

    چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ڈیزل کو بیک اپ فیول کے طور پر استعمال کرنے کی نیپرا سے اجازت کیوں نہیں لی گئی ، مشروط اجازت دی تھی ،کے الیکٹرک نے بجلی باہر سے کیوں لی جس پر کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ ہم پہلے سی پی پی اے سے سستی بجلی لیتے ہیں-

    وزیر اعظم ہاؤس کے کمرشل استعمال پر ن لیگ او پی پی رہنماؤں کا رد عمل

    نیپرا حکام نے بتایا جون 2021 میں اکنامک میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر ایک ارب 12 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ میں بھی سمجھتا ہوں کہ کے الیکٹرک مہنگی ترین بجلی پیدا کررہی ہے –

    کے الیکٹر ک کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہو گئی تھی اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد اپنا فیصلہ جاری کرے گی-

    نیپرا میں پیسکو اور میپکو کے ڈسٹری بیوشن اور اور سپلائی کے ملٹی ائیر ٹیرٖ ف کے حوالےسے گزشتہ روز بھی سماعت ہوئی، پیسکو کی درخواست کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی گئی جبکہ میپکو کی درخواست کی سماعت مکمل ہو گئی ، نیپرا اتھارٹی درخواست کی سماعت پر فیصلہ بعد میں سنایا جائیگا ۔